باب 6
لمبائی کی پیمائش
آئیے مشاہدہ کریں
- تصویر کودیکھیے۔ طالب علم کس چیز کی پیمائش کرر ہے ہیں ؟ اس میں جس جس چیز کی پیمائش کی جارہی ہے ،اس پر ()صحیح کا نشان لگائیے ۔
a. لمبائی
c. وزن
e. چوڑائی 
b. اونچائی
d. گہرائی
f. درجۂ حرارت 
- اونچائی کی پیمائش کے لیے کیا استعمال کیا جارہا ہے ؟ اونچائی کی پیمائش کرنے کے لیے کون سے دوسرے اوزار استعمال کیے جاسکتے ہیں ؟
- گریڈ تین میں پڑھا ہوا سبق یاد کیجیے ،آپ نے پڑھا تھا کہ لمبائی میٹر میں ناپی جاتی ہے ۔جانچیے اور خالی جگہوں کو پُر کیجیے کہ آپ کے کمرۂ جماعت کے بارے میں مندرجہ ذیل بیانات درست ہیں یا نہیں۔
- میرے کمرۂ جماعت میں زیادہ تر طلبا کا قد ایک میٹر سے کم ہے۔ _______________
- میرے بازو کی لمبائی ایک میٹر سے بھی کم ہے ۔ _______________
- کمرۂ جماعت کے دروازے کی اونچائی ایک میٹر سے بھی کم ہے ۔ _______________
- بلیک بورڈ کی چوڑائی ایک میٹر سے زیادہ ہے ۔ _______________
اساتذہ کے لیے ہدایت: روزمرہ کی زندگی میں اونچا ،چوڑا ،چھوٹا اور لمبا جیسے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں ۔ طلبا کے ساتھ گفتگو کیجیے کہ اونچائی ،چوڑائی ،گہرائی جیسے تمام الفاظ لمبائی کی پیمائش کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں ۔ یہ الفاظ مختلف حالات اور رخ بندی کے لحاظ سے استعمال ہوتے ہیں ۔ اس مرحلے پر طلبا کو صرف یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ تمام الفاظ لمبائی کی نشان دہی کرتے ہیں ۔
پیمائش کرنا مزے دار ہے
یا درہے کہ ہم نے
1میٹر (m)
نصف میٹر (m
)،اور
چوتھائی میٹر (m
) کی رسیاں بنائی تھیں ؟ آئیے انھیں دوبارہ بنائیں ۔
کیا آپ نے غورکیا کہ 1 میٹر=
میٹر +
میٹر اور 1 میٹر=
میٹر +
میٹر +
میٹر +
میٹر
اور
میٹر=
میٹر +
میٹر
آئیے کریں
درج ذیل سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے اپنی رسیوں کا استعمال کیجیے ۔اگر ضرورت پڑے تو آپ رسیوں کے ٹکڑوں کو ملا جُلا کر استعمال کرسکتے ہیں ۔
- 1، 5 اور 01 میٹر کی لکیر پر چلنا ،کودنااور رینگنا
کمرۂ جماعت کے فرش پر یا کھیل کے میدان میں 1 میٹر ،5 میٹر اور 10 میٹر کی لکیریں کھینچیے ۔
آپ یہ لکیریں کیسے بنائیں گے ؟ سوچیے اور اپنے دوستوں کو بتائیے ۔لکیروں پر چلیے ،کودیے اور رینگیے ۔
اساتذہ کے لیےہدایت : میٹر والی رسی کی مدد سے بار بار لکیریں بنانے اور ان پر چلنے ، جست لگانے اور رینگنے سے طلبا کو اندازہ لگانے میں مدد ملے گی کہ 5 میٹر اور دس میٹر کتنا ہوتا ہے ۔وہ اس تجربے کو اپنے آس پاس کی دیگر لمبائیوں کا اندازہ لگانے اور موازنہ کرنے کے لیے استعمال کرسکیں گے ۔
- لمبی جست
لمبی جست کے مقابلے میں ہر بچہ حصہ لے سکتا ہے ۔ آپ کے دوستوں نے کتنی دوری تک جست لگائی ؟ رسیوں کے ٹکڑوں کو
ملا جلا کر استعمال کرتے ہوئے جتنا درست ممکن ہو ،پیمائش کیجیے ۔ سب سے لمبی دوری کی جست کس نے لگائی ؟
مندرجہ ذیل جدول کو پُر کیجیے ۔
- اندازہ لگائیے کہ آپ کا کمرۂ جماعت کتنا لمبا اور چوڑا ہے ۔پیمائش کیجیے اور جانچیے ۔
اساتذہ کے لیے ہدایت : بچوں کو کہیے کہ اپنے قدموں کا استعمال کرتے ہوئے 100 میٹر کی پیمائش کیجیے اور غور کیجیےکہ 100 میٹر میں کتنے قدم آتے ہیں۔اس کا استعمال آگے مزید اندازوں کے لیے کیا جاسکتا ہے ۔
آئیے غور کریں : لمبائی کا اندازہ لگائیے
تصاویر کو غور سے دیکھیے اور سوالات کے جواب دیجیے ۔
- ایک بس کی لمبائی میٹر میں کتنی ہے ؟ کرکٹ کے بلے کی لمبائی میٹر میں کتنی ہے ؟ ______________
- کتنی بسیں دو نیلی وہیل کی لمبائی کے برابر ہوں گی ؟ ______________
- وہیل کی پیمائش کرنے کے لیے کتنے کرکٹ کے بلوں کی ضرورت ہوگی ؟ ______________
- اگر دو شتر مرغ ایک کے اوپر ایک کھڑے ہوجائیں تو ان کی اونچائی ______________ کے برابر ہوگی۔
- کتنے مگر مچھ کی لمبائی نیلی وہیل کے برابر ہوں گے ؟ ______________
چھوٹی چھوٹی چیزوں کی پیمائش
کیا آپ غور کرسکتے ہیں کہ کسی چھوٹی چیز جیسے ربر یا چاول کے دانے کی پیمائش کیسے کی جائے گی ؟
ہمیں اس طرح کی چھوٹی چھوٹی چیزوں کی پیمائش کرنے کے لیے چھوٹی اکائی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کسی معیاری میٹر پیمانے کا بغور مشاہدہ کیجیے ۔آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پیمانے کو 100 برابر حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ان میں ہر حصے کی لمبائی کا ایک خاص نام ہے جسے سینٹی میٹر (cm) کہا جاتا ہے ۔
آئیے مشاہدہ کریں
چٹکی اپنے پود ے کی بڑھتی اونچائی پر نظر رکھنا چاہتی ہے ۔
میٹر کی رسی کا موازنہ درزی کے ذریعے استعمال کیے جانے والے پیمائشی فیتے سےکیجیے ۔ کیا دونوں کی لمبائی یکساں ہے یا مختلف ؟
پیمائشی فیتے کو احتیاط سے دیکھیے ۔آپ نے کیا دیکھا ؟
گفتگو کیجیے کہ یہ نشانات ٹھیک ٹھیک پیمائش کرنے میں کس طرح مدد کرتے ہیں ۔
سرخ پٹی کو 10 بار دہرانے سے 10 سینٹی میٹر بنتے ہیں۔جب ہم سرخ پٹی کی لمبائی کو 100 بار دہراتے ہیں تو ہمیں 1میٹر کا
پیمانہ /فیتہ حاصل ہوتا ہے۔
1 میٹر(m) = 001سینٹی میٹر (cm)
میٹر = _____ سینٹی میٹر،
میٹر = _____سینٹی میٹر
اب یہ دیکھنے کے لیے پیمائشی فیتے کااستعمال کیجیے کہ آپ کے پودے ہر ہفتے کتنا بڑھتے ہیں ۔
آئیے کریں
- اسکیل کا استعمال کرتے ہوئے تمام چیزوں کو ناپیے۔
چیزوں کا نام بڑھتی ہوئی ترتیب میں لکھیے۔
2. مندرجہ ذیل چیزوں کی لمبائی کا اندازہ لگائیے اور اپنے اندازے کا اپنے دوست کے جوابات سے جماعت میں موازنہ کیجیے۔ان چیزوں کی کچھ مثالیں بھی لکھیےکہ جو لمبائی میں ایک سینٹی میٹر سے کم بھی ہوسکتا ہے اور برابربھی ۔پیمائشی فیتے سےناپ کر اس کی تصدیق کیجیے۔
|
چیزوں کے نام |
لمبائی1سینٹی میٹر کے برابر |
1سینٹی میٹر سے زیادہ |
1سینٹی میٹرسےکم |
اصل پیمائش |
|---|---|---|---|---|
|
انگلی کا ناخن |
||||
|
ایک ربر |
||||
|
ایک چیونٹی |
||||
|
گیہوں کا ایک دانا |
||||
|
راجماکاایک بیج |
||||
3. تین کھلونا کار لیجیے اور معلوم کیجیے کہ ہر ایک کتنی دور جاسکتی ہے ۔آپ لکڑی کا چھوٹا سا ریمپ استعمال کر سکتے ہیں ۔ یا آپ اپنے پاس موجودکسی بھی مواد کا استعمال کرتے ہوئے ریمپ
بنا سکتے ہیں ۔
پیمائشی فیتے کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ہر کار کے فاصلے کی پیمائش کیجیے اور جوابات سینٹی میٹر میں لکھیے ۔
|
کار |
ریمپ سے فاصلہ |
درجہ |
|
کھلونا کار 1 |
_______سینٹی میٹر |
|
|
کھلونا کار 2 |
_______سینٹی میٹر |
|
|
کھلونا کار 3 |
_______سینٹی میٹر |
اساتذہ کے لیے ہدایت : طلبا کے مشاہدے کے لیے ایک پیمائشی پیمانہ /فیتہ کمرۂ جماعت میں لائیے ۔ طلبا کو فیتے پر لکھے ہوئے نشانات اور اعداد کا مشاہدہ کرنےدیجیے۔ گفتگو کیجیے کہ فیتے پر 100 سے کیا مراد ہے ۔ بچے اکثر فرض کرتے ہیں یہ فیتے پر نشانات کی تعداد ہے ۔اس بات کو اجاگر کیجیے کہ دو نشانات کے بیچ کا فاصلہ 1 سینٹی میٹر (1cm) ہے اور ایک میٹر ایسے 100 ایک سینٹی میٹر کےفاصلوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ جب طلبا یہ مشاہدہ کرلیں گے تو وہ چھوٹی چھوٹی لمبائیوں کی پیمائش کرسکتے ہیں ۔
4. اس خزانے کی تلاش میں سب سے لمبا اور سب سے چھوٹا راستہ تلاش کیجیے ۔ آپ رکاوٹوں کے ارد گرد سے جاسکتے ہیں لیکن ان کے اوپر سے نہیں ۔ آپ صرف زرد رنگ کی ٹائلوں کے اوپر چل سکتے ہیں گھاس پر نہیں ۔کیا آپ اپنے راستے کی لمبائی سینٹی میٹر میں بتا سکتے ہیں ؟ 1 سینٹی میٹر کے اشارے کے لیے نقشے کو دیکھیے ۔
5. کاغد کے ایک ٹکڑے پر اپنے ہاتھ کا خاکہ بنائیے ۔پیمانے کا استعمال کرتے ہوئے اس کی پیمائش کیجیے ۔
میرے ہاتھ کی لمبائی =_________ سینٹی میٹر
6. کسی چیز کی پیمائش کا اندازہ لگانے کے لیے اپنے ہاتھ کا استعمال کیجیے ۔اسے سینٹی میٹر میں تبدیل کیجیے اور پیمانے کا استعمال کرتے ہوئے تصدیق کیجیے ۔
|
نمبر شمار |
اشیا |
ہاتھوں کی تعداد |
ہاتھ کا استعمال کرتےہوئے اندازاًپیمائش |
سینٹی میٹر پیمانہ استعمال کرتے ہوئے اصل پیمائش |
|
1. |
میری درسی کتاب کی لمبائی |
___ سینٹی میٹر |
___ سینٹی میٹر |
|
|
2. |
میری کرسی کی اونچائی |
___ سینٹی میٹر |
___ سینٹی میٹر |
|
|
3. |
میری میز کی چوڑائی |
___ سینٹی میٹر |
___ سینٹی میٹر |
|
|
4. |
گلدان کی اونچائی |
___ سینٹی میٹر |
___ سینٹی میٹر |
7. اشون کا پیمانہ ٹوٹ گیا ہے ۔کیا آپ اس پیمانے کا استعمال کرتے ہوئے پیمائش کرنے میں اس کی مدد کرسکتے ہیں ؟
8. نیچے دیے گئے عددی خط پر خالی جگہوں کو مناسب طریقے سے پُر کیجیے ۔
9. ایک بورڈ کی لمبائی 2میٹر ہے ۔سونو کے پاس ایک آرائشی بارڈر اسٹیکر ہے جو20 سینٹی میٹر لمبا ہے ۔بورڈ کی لمبائی کو پوری طرح ڈھانکنے کے لیے ایسے کتنے اسٹیکروں کی ضرورت ہوگی ؟
میٹر اور سینٹی میٹر
رامو اورشامو اپناقد ناپنے کے لیے پیمائشی فیتے کا استعمال کرتےہیں۔
رامو نے فیتےپراپنا قد 120 سینٹی میٹر پڑھا اور شامونے اسے 1 میٹر 20 سینٹی میٹر پڑھا ۔
کون درست ہے ؟
پنکی نے بتایا کہ دونوں درست ہیں اور یہ ڈرائنگ بنائی :
آئیے کریں
- گاؤں کے سرپنچ نے اپنےگاؤں کے کچھ کنوؤں کی گہرائی کی پیمائش دو الگ الگ لوگوں سے کروائی ۔
a. خالی جگہوں کواس طرح پُر کیجیے کہ گہرائیاں یکساں رہیں ۔
i. 2 میٹر = 200 سینٹی میٹر
ii. __ میٹر = 400 سینٹی میٹر
iii. 6 میٹر = ____ سینٹی میٹر
iv. __ میٹر = 800 میٹر
b. یکسا ں گہرائی والے کنوؤں کی شناخت کیجیے اوردرج ذیل بورڈکو ملائیے ۔
1 میٹر40 سینٹی میٹر
55 سینٹی میٹر
4 میٹر 60 سینٹی میٹر
140 سینٹی میٹر
2 میٹر 30 سینٹی میٹر
460 سینٹی میٹر
5 میٹر 50 سینٹی میٹر
230 سینٹی میٹر
آئیےدریافت کریں
سرگرمی: طلبا پیمائشی فیتے کا استعمال کرتے ہوئے اپنے قد کی پیمائش کریں گے ۔اپنی نوٹ بُک میں ایک جدول بنائیے اور
اسے مکمل کیجیے ۔
|
طالب علم کا نام |
قد (سینٹی میٹر میں) |
قد (میٹر میں) |
مندرجہ ذیل سوالات کے جواب دیجیے۔
- سب سے لمبے بچے کا قد _______ہے۔
- سب سے پستہ قد بچے کا قد _______ہے۔
- 1میٹرسے زیادہ قد والے بچوں کی تعداد _______۔
- 1میٹر سےکم قد والے بچوں کی تعداد _______۔
کسی شے یا شکل کی حدود کی کل لمبائی کو محیط (Perimeter) کہا جاتا ہے-
باڑھ لگانا اور حد بندی کرنا
بھولا اپنے سبزیوں کے باغ کی حد بندی کے لیے اینٹوں سے ایک باؤنڈری بنا رہا ہے۔ باؤنڈری کی اینٹوں میں رنگ بھریے۔ اسے باؤنڈری بنانے کے لیے کتنی اینٹوں کی ضرورت ہوگی؟ 
اساتذہ کےلیےہدایت: طلبا کو یہ سمجھنے میں مدد کیجیے کہ محیط (Perimeter) کسی بندشکل کی حد بندی کی کل لمبائی کو کہتے ہیں ۔اس لمبائی کو مختلف غیر رسمی اکائیوں جیسے قدموں کی گنتی ، انگوٹھے کے نشان یا بلاک چھپائی کے ذریعے ناپاجاسکتا ہے ۔ یہ پیمائشیں اکثر تخمینی ہوتی ہیں جب کہ رسمی اکائیوں جیسے پیمانے یا پیمائشی فیتے کے استعمال سے زیادہ درست طریقےسے پیمائش ہوتی ہے ۔
آئیے کریں
- بھولا نے اپنےباغ کی حد بندی نیچے دیےگئے طریقوں سےکی ہے۔ اس حد بندی کے گرد دائرہ بنائیے جو سب سے لمبی ہے ۔
2. نقطوں کے گرڈ کا استعمال کرتے ہوئے کچھ شکلوں کےمحیط معلوم کیجیے ۔آپ کو ایک شکل کا محیط نکال کر دکھایا گیا ہے ۔
a. سب سےلمبی حدبندی میں نیلا رنگ بھریے۔
b. سب سے چھوٹی حد بندی میں ہرا رنگ بھریے ۔
c. یکساں لمبائی والی شکلوں پر ٹک کا نشان لگائیے ۔
اساتذہ کے لیے ہدایت : طلبا کو یہ سمجھنے میں مدد کیجیے کہ محیط کسی شکل کےگرد موجود لمبائی یا فاصلےکو کہتے ہیں۔ انھیں یہ بھی سمجھائیے کہ 1 سینٹی میٹر والے نقطوں کے گرڈ سے محیط کی پیمائش میں کیسے مدد ملتی ہے۔
3. کیا مندرجہ ذیل میں سے کئی شکلوں کا محیط یکساں ہے ؟ ان پر صحیح کا نشان لگائیے ۔
4. اس باغ پر صحیح کا نشان لگائیے جس کا محیط کم سے کم ہے ۔
5. اپنے ارد گرد شکلوں کے محیط کا اندازہ لگائیے اور پیمانے کی مدد سے ان کی پیمائش کیجیے اورنیچے دی گئی جگہ میں انھیں درج کیجیے۔
|
نمبرشمار |
اشیا |
سینٹی میٹر / میٹر میں تخمینی محیط |
سینٹی میٹر / میٹر میں اصل پیمائش |
|
.1 |
میز |
||
|
.2 |
تختۂ سیاہ |
||
|
.3 |
کمرۂ جماعت کافرش |
||
|
.4 |
|||
|
.5 |
|||
|
.6 |
6. 20سینٹی میٹر محیط والی مختلف شکلوں کی ڈرائنگ بنائیں ۔