باب 7
سب سے صاف ستھرا گاؤں
میرے اسکول کا تفریحی سفر
ڈیزی اور لَو میگھالیہ کے شیلا نگ میں گریڈ4 میں پڑھتے ہیں ۔اسکول نے تفریحی سفر (فیلڈ ٹرپ ) کے لیے نیچے دیے گئے پوسٹر کی ترسیل کی ہے ۔
ڈیزی اور لَو کی خریداری
ڈیزی اور لَو اپنے اسکول ٹرپ کو لے کر بہت پُر جوش ہیں۔ وہ اپنی ماں کے ساتھ ہفتہ واری خریداری کے لیے بازار جاتے ہیں تاکہ اپنے سفر کے لیے ضرورت کی چیزیں خرید لیں۔ فیملی نے خریدنے کی چیزوں کی ایک فہرست بنائی ہے :
• پھل اور سبزیاں
• فیلڈ ٹرپ کے لیے ضروری چیزیں – بسکٹ ،پانی کی بوتلیں اور خشک میوے ۔
سَپن دادا کا سبزی اور پھل کا ٹھیلا ہے۔ سبزیوں او ر پھلوں کے دام نیچے دیے گئے ہیں ۔
پھل اور سبزیاں
قیمت ایک کلوگرام
شریفہ: .......................... 45 ₹
پھلیاں: .......................... 95 ₹
گاجر: .......................... 23 ₹
پیاز: ........................... 32 ₹
آلو: ........................... 37 ₹
رتالو: .......................... 45 ₹
چیکو: .......................... 70 ₹
پپیتا: .......................... 65 ₹
کیلا: ........................... 55 ₹
سَپن دادا نے ڈیزی اور لَو کو پھلوں اور سبزیوں کی مختلف مقداروں کی قیمت معلوم کرنے کو کہا ۔ آپ اس کام کو کرنے میں ان کی مدد کیجیے ۔ آپ عددی خط ،چورن والے روپے یا حساب لگانے کا کوئی بھی دوسرا طریقہ استعمال کرسکتے ہیں ۔
ان کی ماں نے ₹163روپے کی اشیا خریدیں ۔ انھوں نے کیا کیا خریدا ہوگا ؟ ایک سے زیادہ کا بھی امکان ہے ۔
اُدیہ دیدی چاول،آٹا ،دال اور مسالے کی دکان چلاتی ہیں۔ جب ڈیزی اور لَوکی کی ماں سودا سلف خرید رہی ہیں تو وہ دونوں گاہکوں کو ان کی بقیہ رقم واپس کرنے میں اُدیہ دیدی کی مدد کرتے ہیں ۔ اُدیہ دیدی بھی ان سے کچھ مشکل سوالات پوچھتی ہیں ۔
اگلے صفحے پر دیے گئے جدول میں خالی جگہوں پر چھوٹے ہوئے اعداد بھرنے میں ان کی مدد کیجیے۔ بقایا معلوم کرنے کے لیے عدد ی خط ، چورن والے روپے یا کوئی اور طریقہ استعمال کیجیے۔
لَو اور ڈیزی راستے میں اپنے دوستوں کے ساتھ کھانے کے لیے 3 کلو کیلے خریدتے ہیں۔ وہ کیلے کی قیمت ادا کرنے کے لیے نیچے دیے گئے متبادلات میں سے کون سا استعمال کرسکتےہیں ؟
اساتذہ کے لیے ہدایت : طلبا کو ترغیب دیجیے کہ وہ اپنے حل کرنے کے طریقے کو ایک دوسرے کے سامنے پیش کریں اور کمرۂ جماعت میں ان سے گفتگو کیجیے ان کی رہنمائی کیجیے کہ اوپر دیے گئے سوالات کو حل کرنے کےلیے لچک دار متنوع طریقے اختیار کریں۔
ایک انوکھی پہیلی
چار بچے مستی میں آئے،
کھیت کنارے سنترے پائے،
پوچھا کسان سے ’’کیا ہے بھاؤ ؟‘‘
بولا :’’ 21 ` کا ایک لے جاؤ۔‘‘
دو دو پھل سب نےلیے
نوٹ سب نے الگ الگ دیے ۔
کرشنا نے دیا نوٹ پچاس
سو کا تھا سُداما کے پاس
مالا نے دوسو کا نکالا
نیلا نے پانچ سو کا لہرایا
اب بچو لگاؤ حساب ذرا
کس کو کتنا واپس ملا ؟
کرشنا
ادا شدہ:________ ₹
بقایا: ________ ₹
سداما
ادا شدہ:________ ₹
بقایا: ________ ₹
نیلا
ادا شدہ:________ ₹
بقایا: ________ ₹
مالا
ادا شدہ:________ ₹
بقایا: ________ ₹
آئیے کھیلیں
خالی جگہوں میں 1سے 6 تک اعداد اس طرح رکھیں کہ مثلث کے ہر پہلو کا حاصل جمع 9 ہو ۔ کسی بھی عدد میں تکرار نہیں
ہونا چاہیے۔
وہی اعداد1 تا 6 کا استعمال کرتےہوئے مثلث کے ہر پہلو کا حاصل جمع 10بنائیں ۔
کیا آپ ان 6 اعداد کا استعمال کرکے کوئی اور حاصل جمع بنا سکتےہیں ؟
کیا آپ مثلث کے ہر پہلو کا حاصل جمع 12 بنا سکتے ہیں ؟
کیا آپ 13 بنا سکتے ہیں ؟
اعدادکو اس کے مقام پر رکھنےکے لیے آپ نے کس طریقے کا استعمال کیا؟
جوڑیے
ڈیزی اور لَو اگلی صبح فیلڈ ٹرپ کے لیے بس سے روانہ ہو جاتے ہیں ۔ ان کے اسکو ل سے 24 اساتذہ اور 438 بچے جارہے ہیں ۔ اسی گاؤں کے پڑوسی اسکول سے 476 طلبا اور 28 اساتذہ بھی جارہے ہیں ۔
بچوں کے ساتھ کتنے اساتذہ جارہے ہیں ؟
24 + 28
ٹرپ پر جانے والے اساتذہ کی تعداد کا تخمینہ لگائیے۔
________
بچوں کے ساتھ 52 اساتذہ جارہے ہیں ۔
اساتذہ کے لیے ہدایت : لفظی سوالات حل کرنے کے لیے ‘باقی بچا’،‘کل’ ، ‘زیادہ’، ’کم‘ جیسے کلیدی الفاظ پر انحصار کرنا کافی نہیں ہے ۔ اس کے بجائے ہم اساتذہ کو مشورہ دیتے ہیں کہ بچوں کو تصویروں کے ذریعے بتانے کے لیے کہیے کہ انھوں نے سوال سے کیا سمجھا۔لفظی سوالا ت کے اقسام اور ان کی تصاویر کے لیے کچھ مشورے کتاب کے آخر میں دیے گئے ہیں ۔
کتنےبچے ٹرپ پر جارہے ہیں ؟
438 + 476
14 اکائیاں + 10 دہائیاں + 8 سیکڑے
= 4 اکائیاں + 1 دہائی + 9 سیکڑے
914 =
ٹرپ پر جانے والے بچوں کی تعداد کا اندازہ لگائیے۔ _______________
914 بچے ماولی نونگ جارہے ہیں ۔
اساتذہ کے لیے ہدایت : ٹھوس مواد سے مزید تجریدی الگوردم کی طرف بڑھنے میں طلبا کی مدد کیجیے ۔ یہاں دکھائے گئے مرحلوں کے مابین تعلق کو سمجھنا بچوں کے لیے مفید ہوگا۔ ہر بار دکھائیں کہ 10 اکائیوں کو 1 دہائی میں، 10 دہائیوں کو 1 سیکڑے میں ، 10 سیکڑوں کو 1 ہزار میں دوبارہ گروپ بند کیا جاسکتا ہے ۔ لفظ ‘حاصل’ (Carrying) کے بجائے ‘دوبارہ گروپ بندی’ (Regrouping) کا استعمال کیجیے ۔ عددی خط یا چھوڑ کر گنتی کرکے حل جانچ کرنے کی ترغیب دیجیے جس طرح پچھلی جماعت میں کیا گیا تھا ۔ 2 ہندسوں کے ساتھ ریاضیاتی عمل پر کام کیجیے جب تک کہ بچے ری گروپنگ کے طریقے سے مانوس نہ ہوجائیں ۔
ڈیزی اور لَو نے ₹38 میں پوساؤ کا بڑا ٹکڑا کھایا ۔ انھیں بہت پسند آیا اور انھوں نے ایک اور چھوٹا ٹکڑا ₹16 میں خرید لیا۔انھوں نے پوساؤ پر کتنا خرچ کیا ؟
38 + 16
اندازہ لگائیے انھوں نے کتنی رقم خرچ کی؟
________________
اوپر کے خانوں کو ری گروپنگ کرنے کے بعد حتمی جواب لکھیں ۔
انھوں نے _____ ₹خرچ کیے
پساؤ ہندوستان کے شمال مشرقی خطے کھاسی کا ایک روایتی پکوان ہے ۔ اسے پہاڑیوں اور کھاسی ہلز کے کھیتوں میں اگائے جانے والے بہت خاص قسم کے سرخ چاول سے بنایا جاتا ہے ۔ ماؤ رینگ لانگ کا گاؤں اپنے پوساؤ کے لیے مشہور ہے۔
اساتذہ کے لیے ہدایت : طلبا کی ڈینس بلاک کی جگہ بتدریج ٹوکن استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کیجیے۔ مراحل کی یکسانیت پر ان کی توجہ مبذول کرائیں۔
ڈیزی اور لو نے اپنے گلّک میں185 ₹ جمع کیے تھے ۔ان کی ماں نے سفر کے لیے انھیں مزید ₹125 دیے ۔ سفر کے لیے وہ کل کتنی رقم لے کر گئے ؟
185 + 125
اس رقم کا اندازہ
لگائیے جو وہ سفر پر لے گئے تھے۔
____________
ڈیزی اور لو سفر کے لیے _______₹لے کر گئے تھے ۔
اوپر کے خانوں کو ری گروپنگ کرنے کے بعد حتمی جواب لکھیے ۔
آئیےکریں
1. پرفارمنگ آرٹس اسکول ،کلاشتج میں مندرجہ ذیل تعداد میں طلبا طبلہ بجانا اور گانا سیکھ رہے ہیں ۔ اندازہ لگائیے اورپھر طلبا کی کل تعداد معلوم کیجیے ۔
|
طبلہ نواز |
گلوکار |
کل |
|
|
لڑکے |
78 |
532 |
لڑکے ____ |
|
لڑکیاں |
95 |
346 |
لڑکیاں ____ |
|
کل |
طبلہ نواز ____ |
گلوکار ____ |
موسیقی کے اسکول میں 15 مزید لڑکیاں شامل ہوجاتی ہیں اور وہ طبلہ بجانا سیکھنا چاہتی ہیں ۔ اب کتنی لڑکیاں طبلہ بجاتی ہیں ؟
2. اپنی کاپی میں اعداد کو کالموں میں ملا کر جمع لکھیے ۔
a. 32 + 47 b. 654 + 95 c. 286 + 123
d. 476 + 324 e. 700 + 289 f. 534 + 483
3. پریتی کے اسکو ل میں 423 بچے ہیں ۔ اس کے اسکو ل میں اس کے کزن کے اسکو ل سے 178 بچے کم ہیں ۔ پریتی کے کزن کے اسکول میں کتنے بچے پڑھتے ہیں؟
اسے گھٹائیے
فرق کا اندازہ لگائیے۔ ____________
راستے میں بس چائے پانی کے لیے رُکی ۔ 83 بچوں نے پوساؤ خریدا ۔ 46 بچوں نے پھلوں کی پلیٹ خریدی ۔کتنے زیادہ بچوں نے پوساؤ خریدا ؟
جن بچوں نے پوساؤ خریدا اور جنھوں نے پھلوں کی پلیٹ خریدی ان کا فرق ہے 46 – 83۔
تمام 438 بچوں نے ماؤ لی نونگ گاؤں میں مشہورزندہ جڑوں کا پل دیکھنے جانے کا فیصلہ کیا ۔ پہلے 215 بچے زندہ جڑوں کا پل دیکھنے گئے ۔تو اب کتنے بچے زندہ جڑوں کا پل دیکھنے کے انتظار میں ہیں ۔
ان بچوں کی تعداد جو انتظار میں ہیں 438 – 215 =
انتظار کرنے
والے بچوں کی تعداد کا اندازہ لگائیے۔ _____________
3 اکائی + 2 دہائی + 2 سیکڑا = 223
223 بچے انتظار میں ہیں۔
لو اور ڈیزی مجموعی طور پر310 ₹ لائے تھے ۔ کھانے اور کچھ تحفوں پر خرچ کرنے کے بعد ان کے پاس ₹179 بچ گئے ۔ اب تک انھوں نے کتنی رقم خرچ کی ہے ؟
خرچ کردہ رقم = 179 – 310
1H + 3 T + 1 O = 131
اس طرح انھوں نے ₹131 خرچ کیے ۔
اساتذہ کے لیے ہدایت : الگوردم انجام دینے سے پہلے طلبا ٹھوس مواد کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ استاد کو بتانا ہے کہ الگوردم کا استعمال کرکے حساب لگاتے ہوئے ہم اکائی کے مقام سے شروع کرتے ہیں اور پھر دہائی کے مقام کی طرف بڑھتے ہیں پھر سیکڑے کی طرف اور اسی طرح آگے کا حساب لگاتے ہیں ۔ جب گھٹانے کے لیے کافی اکائیاں نہ ہوں تو ہمیں 1 دہائی سے 10 اکائیوں میں ری گروپ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے ۔ اسی طرح جب کافی دہائیاں گھٹانے کے لیے نہ ہوں تو ہم 1 سینکڑے کو 10 دہائیوں میں ری گروپ کرتے ہیں ۔
آئیے حل کریں
رام چاچا کو پچھلے سال اپنے آم کے درخت سے 264 آم ملے تھے ۔ اس سال انھیں 527 آم ملے ۔ اس سال انھیں کتنے آم زیادہ ملے؟
اوپر دیے گئے سوال کو حل کرنے کے لیے، اگرضرورت ہو تو، ٹوکن استعمال کیجیے۔
4. گڑیوں کے تہوار ( گومبے ہبّا دسہرے میں منایا جانے والا ) کے دوران رنگنانے 639 گڑیا بنائیں۔ وہ 531 گڑیا ہی بیچ سکا ۔ اس کے پاس کتنی گڑیاں باقی رہ گئیں ؟
اوپر دیے گئے سوال کو حل کرنے کے لیے حسب ضرورت ٹوکن استعمال کیجیے۔
5. اپنی نوٹ بک میں اعداد کو کالموں میں رکھ کر گھٹائیے ۔
a. 83 – 29
b. 345 – 123
c. 763 – 437
d. 803 – 350
e. 900 – 328
آئیے حل کریں
1. یہ کتابیں وکانڈا گاؤں کی کمیونٹی لائبریری میں موجود ہیں ۔ بچے اپنی چھٹیوں میں یہ کتابیں پڑھنے کے لیے لے
جاتے ہیں۔
|
کتاب کا نام |
صفحات کی تعداد |
|---|---|
سوامی اور دوست Swami and Friends |
179 |
پنچ تنترکہانیاں Panchantantra Tales |
236 |
کراڑی کہانیاں Karadi Tales |
30 |
اکبربیربل Akbar Birbal |
96 |
نیلی چھتری Blue Umbrella |
90 |
فیلوڈا کے کارنامے Adventures of Feluda |
128 |
a. رامی نے گرمی کی چھٹیوں میں کتاب‘پنچ تنترکی کہانیاں’پڑھی۔ کیسو نے ‘اکبر بیربل’، ‘کراڑی کہانیاں’ اور ‘نیلی چھتری’ پڑھی ۔ آپ کے خیال میں کس نے زیادہ پڑھا ؟ کتنے صفحات زیادہ پڑھے ؟
b. سومی نے فیلوڈا کے کارنامے (Adventures of Feluda) کے 23 صفحات پڑھے ۔ کتاب مکمل کرنے کے لیے کتنے صفحات باقی ہیں ؟
c. جگو نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی چھٹیوں کے دوران فہرست میں درج تمام کتابیں پڑھے گا ۔ اس نے 4 ہفتوں میں سوامی اوردوست کو مکمل کیا ۔ چار ہفتہ میں اکبر بیربل اور فیلوڈا کے کارنامےکے 50 صفحات پڑھ لیے ۔ اسے تمام کتابیں ختم کرنے کے لیے مزید کتنے صفحات پڑھنے ہوں گے ؟
2. دہلی اور علی گڑھ کے درمیان چلنے والی ایک ڈیلی ٹرین 131 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے ۔ نیچے دی گئی تصویر کو دیکھیے اور اس کے بعد پوچھے گئے سوالات کا جواب دیجیے ۔
- جب ٹرین دادری سے نکلی تو اس میں کتنے مسافر تھے ؟
![]()
- علی گڑھ میں اترنے والے لوگوں کی تعداد معلوم کیجیے ۔
![]()
- دہلی میں مسافروں کی تعداد زیادہ تھی یا علی گڑھ میں ؟ کتنے لوگ کم /زیادہ تھے ؟
![]()
- ٹرین کے ذریعے مجموعی طور پر کتنے لوگوں نے سفر کیا ؟
![]()
آئیے حل کریں
c. حل کرنے کے تیز طریقے معلوم کیجیے ۔ گریڈ 3 میں آپ نے جن حکمت عملیوں کے بارے میں پڑھا تھا ان پر غور کیجیے ۔
d. اپنی نوٹ بک میں اعداد کو کالموں میں رکھ کر حل کیجیے ۔
- 38 + 943
- 465 + 305
- 435 + 462
- 764 – 657
- 518 – 209
- 879 – 53
e. دو اعداد معلوم کیجیے جن کا حاصل جمع 856 ہے ۔ دو اور اعداد معلوم کیجیے جن کا حاصل تفریق 563 ہو ۔ ان اعداد سے خود کے لفظی سوالات بنائیے ۔
عد دی جوڑے کی تلاش
نیچے اعداد کا ایک گرڈ دیا گیا ہے ۔اس گرڈ میں بہت سارے عددی جوڑے ہیں ۔ عددی جوڑا وہ 2 اعداد ہوتے ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں۔ افقی اور عمودی اعتبار سے۔ مثال کے طور پر اس گرڈ میں اعداد 111 اور 185 نیز 48 اور 185 جوڑے ہیں۔
1. وہ عدد ی جوڑا معلوم کیجیےجس کا حاصل جمع سب سے بڑا ہے ۔
________________
2. وہ عددی جوڑا معلوم کیجیے جس کا حاصل جمع سب سے چھوٹا ہے ۔
________________
3. وہ عدد ی جوڑا معلوم کیجیے جس کا حاصل تفریق سب سے بڑا ہے ۔
________________
4. وہ عدد ی جوڑا معلوم کیجیے جس کا حاصل تفریق سب سے چھوٹا ہے ۔
________________
چھوٹے ہوئے ہندسے
مندرجہ ذیل میں خالی جگہوں میں ہر ایک کے حاصل جمع کو درست کرنے کے لیے چھوٹے ہوئے ہندسے بھریے ۔
آئیےکریں
- جمع کریں
- گھٹائیں
a. 23 + 489
b. 105 + 295
c. 630 + 56
d. 35 + 99
e. 409 + 387
f. 67 + 76
g. 580 + 207
h. 333 + 666
i. 826 + 268
a. 300 – 45
b. 962 – 268
c. 706 – 209
d. 842 – 387
e. 674 – 76
f. 754 – 409
g. 403 – 245
h. 600 – 384
i. 546 – 538