Skip to content
Qr






باب 8
تولیے ، اُنڈیلیے


گریڈ 3 میں ہم نے وزن اور گنجائش ناپنے کے بارے میں سیکھا تھا۔ کیا آپ کو وہ ایک کلو نمک کا پیکٹ اور ایک لیٹر والابوتل یاد ہے؟
آئیے وزن اور گنجائش کے بارے میں مزید سیکھتے ہیں۔

1. نیچے دی ہوئی تصویروں کو دیکھیے اور جانوروں کے نام سب سے زیادہ وزنی سے لےکر سب سے ہلکے تک ترتیب وار لکھیے۔

___________________

  1. اپنے گھر کی سب سے وزنی چیز کا نام لکھیے۔ آپ کو یہ کیسے پتا چلا کہ یہ سب سے وزنی ہے؟

    ___________________

  2. آپ اپنا بستہ آسانی سے اٹھالیتے ہیں یا کچھ مشکل پیش آتی ہے ؟

    ___________________

  3. اپنے بستے کی سب سے وزنی کتاب کا نام لکھیے۔ آپ کو یہ کیسے پتا چلا کہ یہ سب سے وزنی ہے؟

    ___________________

  4. آپ کا وزن کتنا ہے؟ آپ کویہ کیسے معلوم ہوا کہ آپ کا وزن اتنا ہے؟

    ___________________

سبزی منڈی میں تفریح

ریتا اور شبنم کچھ پھل اور سبزیاں خریدنے بازار گئیں۔ انھوں نے سبزی فروش کو سبزی تولتے ہوئے دیکھا۔

Screenshot 2026-03-05 at 09-09-11 dumm108.pdf

آپ کا کیا خیال ہے کہ آدھے کدو کا وزن کتنا ہوگا؟ ________

آئیے کریں

مندرجہ ذیل چیزوں کے وزن کا اندازہ لگائیے اور مناسب خانے میں نشان () لگائیے۔پھر ترازو سے تول کر اپنے اندازے کی تصدیق کیجیے کہ آپ کا اندازہ ٹھیک ہے یا نہیں۔

پھل اور سبزیاں

اندازہ

اصل وزن

1 کلو سے کم

1 کلو سے زیادہ

1 کلو سے کم

1 کلو سے زیادہ

6 کیلے

5 آلو

10 ٹماٹر

15 پیاز


آئیے دریافت کریں

  1. تصویر کو دیکھیے اور آپ بھی ایسا کر نے کی کوشش کیجیے۔

Weight_Pg_6

500 گرام کے 2 پیکٹ = 1000 گرام =ایک کلو گرام

یعنی 500 گرام کا ایک پیکٹ = کلو گرام

یا 500 گرام = کلو گرام

Screenshot 2026-03-05 at 09-43-49 dumm108.pdf

b. تصویرکو دیکھیے اور آپ بھی ایسا کر نے کی کوشش کیجیے۔


Weight_Pg_6

250گرام کے 4 پیکٹ = 1000 گرام =ایک کلوگرام
یعنی 250 گرام کا 1 پیکٹ = کلو گرام

یا250 گرام = کلو گرام

Screenshot 2026-03-05 at 09-46-25 dumm108.pdf

c. تصویر کو دیکھیے اور آپ بھی ایسا کر نے کی کوشش کیجیے۔


Weight_Pg_6

100 گرام کے 10 پیکٹ = 1000 گرام =ایک کلو گرام

Screenshot 2026-03-05 at 09-49-15 dumm108.pdf

آئیے تلاش کریں

1. 250 گرام دال کے کتنے پیکٹ 500 گرام دال کے ایک پیکٹ کے برابر ہوں گے؟

تصویر کو دیکھیے اور ترازو کے خالی پلڑے (Pan) میں 250 گرام کے اتنےپیکٹ رکھیے کہ وہ ترازو کے دوسرے پلڑے میں رکھے 500 گرام کے پیکٹ کے برابر ہوجائے۔

آپ نے کیا پایا؟

250 گرام = 500 گرام کا _______ ( ، 2)

Weight_Pg_75

2. تیر کا نشان بنا کر بتائیے کہ ترازو کا کون سا پلڑا جھکے گا؟ آپ کو سمجھانے کے لیے ایک مثال بھی درج ہے۔

Screenshot 2026-03-05 at 10-03-34 dumm108.pdf

3. درج ذیل چیزوں کے وزن کےلیے کون سی اکائی (Unit) مناسب ہے؟

Screenshot 2026-03-05 at 10-04-10 dumm108.pdf

اساتذہ کے لیے ہدایت: آپ کلاس میں ایک ترازو اور 100 گرام، 500 گرام اورایک کلوگرام کے باٹ کا عملی مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ بچوں سے یہ کام آپ گھر یا آس پڑوس میں کرکے دیکھنے کے لیے بھی کہہ سکتے ہیں۔

آئیے کریں

Screenshot 2026-03-05 at 10-06-07 dumm108.pdf

1. کتنے ربڑ (Erasers) مل کر 50گرام ہلدی کے ایک پیکٹ کے برابر ہوں گے؟

2. ایک 100گرام صابن کی ٹکیہ کا وزن ____ ربڑ کے برابر ہوگا۔

3. ____ ربڑ مل کر 250 گرام چینی کے ایک پیکٹ کے وزن کے برابر ہوں گے۔

آئیے غور کریں

مٹھائی کے ڈبے

مسٹرسری ناتھن مٹھائی والے کی دکان پر 1 کلو گرام کاجو قتلی کے کئی آرڈر ہیں، مگر انھیں مختلف سائز کے ڈبوں میں پیک کرنا ہے۔

Weight_Pg_10

نیچے دی گئی خالی جگہوں پر ڈبوں کی تعداد لکھیے کہ ایک کلو کاجو قتلی کے لیے کتنے ڈبوں کی ضرورت پڑے گی :

1. داس صاحب کو ایک کلو مٹھائی 500 گرام کے ڈبوں میں چاہیے۔­ ­­­­­­­______________

2. مسز فرنانڈیز کو ایک کلو مٹھائی 250 گرام کے ڈبوں میں چاہیے۔ ­­­­­­­_____________­­__

3. مسز خان کو ایک کلو مٹھائی 100گرام کے ڈبوں میں چاہیے۔ ________________

4. پٹیل صاحب کو ایک کلو مٹھائی 50گرام کے ڈبوں میں چاہیے۔ _______________

وزن کرنے والی مشینیں

کیا آپ مختلف قسم کی چیزوں کو وزن کرنے والی مختلف قسم کی مشینوں کے بارے میں جانتے ہیں ؟

Screenshot 2026-03-05 at 10-15-38 dumm108.pdf

آئیے کریں

اپنے والدین سے پوچھیے اور پتہ لگائیے کہ آپ کے گھر میں ایک مہینے میں درج ذیل چیزوں کی کتنی کھپت ہوتی ہے۔

اشیا

وزن

آٹا

چاول

دالیں

چینی

ترن اور اس کی بہن آٹا، چاول اور نمک کے پیکٹ اٹھا رہے ہیں۔

Screenshot 2026-03-05 at 10-16-49 dumm108.pdf

آپ کے خیال میں جب وہ یہ پیکٹ اٹھارہے تھے تب انھیں کیا محسوس ہورہا ہوگا؟

کیا آپ نے اپنےگھر میں کبھی ایسے پیکٹ اٹھائے ہیں؟ آپ کو کیسا تجربہ ہواتھا؟ اس پر گفتگو کیجیے۔

آئیے کریں

1. اپنے آس پاس کی چیزیں اٹھا نے کی کوشش کیجیے اور ایسی تین چیزوں کے نام لکھیےجو آپ آسانی سے اٹھا سکتے ہیں۔ ذیل میں ان کا وزن اندازے سے لکھیے۔

1. _____ 2. _____ 3. _____

2. اب ان چیزوں کے نام لکھیےجو آپ کافی کوششوں کے بعد اٹھا پاتے ہیں۔ ان کا وزن اندازے سے لکھیے:

1. _____ 2. _____ 3. _____

3. اس میں ایک کلو کے کتنے پیکٹ ہوں گے؟

10 کلو گرام : _____ 50 کلوگرام : _____

20 کلوگرام : _____ 25 کلوگرام : _____

4. دائیں کالم میں دی گئی چیزوں کو بائیں کالم میں دیے گئے تخمینی وزن سے ملائیے۔

Screenshot 2026-03-05 at 10-21-06 dumm108.pdf

کیا آپ جانتے ہیں؟

میرابائی چانو وزن اٹھانے والی (Weightlifter) ہندوستانی خاتون پہلوان ہیں۔ انھوں نے 2020 ٹوکیو اولمپکس میں خواتین کے 49 کلو گرام کے زمرےمیں چاندی کا تمغہ جیتاتھا۔ انھوں نے کُل 202 کلوگرام وزن اٹھایا تھا ۔

گنجائش ناپنا

کیا آپ کو ایک لیٹر کی بوتل یاد ہے؟ آپ کی پانی کی بوتل میں کتنا پانی آتا ہے؟

ایسی بوتلیں یا برتن ڈھونڈیے جن میں مندرجہ ذیل مقدار میں پانی سما سکے ۔ ان کے نام جدول میں مناسب مقام پر درج کیجیے۔

ایک لیٹر سے کم

ایک لیٹر

ایک لیٹر سے زیادہ

اپنے اساتذہ اور والدین کی مدد سے مختلف گنجائش والی مختلف بوتلیں جمع کیجیے جن میں 500 ملی لیٹر، 250 ملی لیٹر، 100 ملی لیٹر، 50 ملی لیٹر اور 10 ملی لیٹر کی گنجائش ہو۔

پھر ایک لیٹر کی بوتل کو ان چھوٹی بوتلوں کے پانی سے بھر نے کی کوشش کیجیے۔

آئیے معلوم کریں

500 ملی لیٹر کی کتنی بوتلیں ایک لیٹرکی بوتل کو بھریں گی؟

Screenshot 2026-03-05 at 10-32-11 dumm108.pdf

250ملی لیٹر کی کتنی بوتلیں ایک لیٹرکی بوتل کو بھریں گی؟

Screenshot 2026-03-05 at 10-32-30 dumm108.pdf

100ملی لیٹر کی کتنی بوتلیں ایک لیٹرکی بوتل کو بھریں گی؟

Screenshot 2026-03-05 at 10-32-42 dumm108.pdf

d. کتنی بوتلیں ہوں گی:

1/2 لیٹر میں 250 ملی لیٹر کی =_____________ 750 ملی لیٹر میں 250 ملی لیٹر کی =_____________

1/2 لیٹر میں 100 ملی لیٹر کی =_____________ 800 ملی لیٹر میں 100 ملی لیٹر کی = _____________

آئیےکریں

1. ایک 10 ملی لیٹر کی بوتل یا خوراک ناپنے والا کپ لیجیےاور دیکھیے کہ 100 ملی لیٹر کی بوتل اس سے کتنی بار میں بھرے گی ؟ _____________

معلوم کیجیے کتنے

10 ملی لیٹر کے خوراک ناپنے والے کپ سے 250 ملی لیٹرکا گلاس کتنی بار میں بھرے گا؟ _____________

10 ملی لیٹر کے خوراک ناپنے والے کپ سے 500 ملی لیٹرکا برتن کتنی بار میں بھرے گا؟ _____________

10 ملی لیٹر کے خوراک ناپنے والے کپ سے ایک لیٹرکی بوتل کتنی بار میں بھرے کی؟ _____________

2. ایک ملی لیٹر کا ایک ڈراپ لیجیے اور معلوم کیجیے :

a. ایک 10 ملی لیٹر خوراک دوائی ناپنے والے کپ کو بھرنے کےلیے ایک ملی لیٹر کے کتنے ڈراپ کی ضرورت ہوگی؟ _____________

b. ایک چائے کے چمچ کو بھرنے کے لیے کتنے ڈراپ کی ضرورت ہوگی؟ _______

3. معلوم کیجیے مندرجہ ذیل مائع ایک وقت میں کتنا استعمال کیے جاتے ہیں۔

a. آنکھ میں ڈالنے والی دوا عام طور پر ایک بار میں ایک ملی لیٹر سے کم استعمال کی جاتی ہے۔

b. شہد _______

c. کھانسی کا سیرپ _______

d. کھانا پکانے والا تیل _______

e. _________ _______

4. کرشنا صاحب مختلف بوتلوں میں خوشبو دار تیل بھرتے ہیں۔ تہوار کے موقع پر کچھ خریداروں نے مختلف سائز کی بوتلوں اور شیشیوں میں ایک لیٹر خوشبو دار تیل مانگا۔بتائیے کہ ہر ایک کو کتنی بوتلیں ملیں گی۔ بوتلوں کی تعداد لکھیے ۔

a. مس شیٹی کو 500 ملی لیٹر کی بوتلیں چاہیے______

b. مُتھو کمار صاحب کو 200 ملی لیٹر کی بوتلیں چاہیے______

c. مس نینی کو 100 ملی لیٹر کی شیشیاں چاہیے______

d. مس کَنّن کو 50 ملی لیٹر کی شیشیاں چاہیے______

5. اندازہ لگائیے اور ناپ کر تصدیق کیجیے۔ اس کام کے لیے پہلے سےاپنی جمع کی ہوئی بوتلوں اور شیشیوں کا استعمال کیجیے۔
(مثلاً 500 ملی لیٹر، 250 ملی لیٹر، 100 ملی لیٹر، 50 ملی لیٹر، 10 ملی لیٹر والی بوتلیں اور شیشیاں)

برتن

تخمینہ

اصل گنجائش

پانی کی بوتل

گلاس

مگ

جگ

بالٹی

چائے کا چمچ

پیالہ

Screenshot 2026-03-05 at 10-48-10 dumm108.pdf

آئیے دریافت کریں

اپنے آس پاس کی دکانوں پر جائیے اور ان چیزوں کی فہرست بنائیے جو مندرجہ ذیل مقدار میں فروخت ہوتی ہیں۔

Screenshot 2026-03-05 at 10-49-09 dumm108.pdf

50 ملی لیٹر

100 ملی لیٹر

200ملی لیٹر

250 ملی لیٹر

500ملی لیٹر

900ملی لیٹر

آئیے معلوم کریں

a. آپ ایک دن میں کتنے لیٹر پانی پیتے ہیں؟ آپ کو یہ کیسے پتہ چلا؟

b. کوا ایک بار میں کتنا پانی پی سکتا ہے؟

c. آپ ایک دن میں کتنا دودھ پیتے ہیں؟

d. ہاتھی ایک دن میں کتنا پانی پیتا ہے؟

آپ سب سے زیادہ پانی کس کام میں استعمال کرتے ہیں؟ سب سے کم پانی کس کام میں استعمال کرتے ہیں؟اپنی جماعت کے دوسرے طلبہ سے اس کا موازنہ کیجیے۔ کس طرح کے کام میں آپ دوسرے طلبہ کے برابر پانی استعمال کرتے ہیں؟

Screenshot 2026-03-05 at 10-51-13 dumm108.pdf

مندرجہ ذیل سر گرمیوں کو انجام دینے میں کتنا پانی لگتا ہے؟

a. نہانے میں

b. کھیتوں کو پانی دینے میں

c. پھولوں کے پودوں کو پانی دینے میں

d. کپڑے دھونے میں

e. ___________________

f. ___________________

Screenshot 2026-03-05 at 10-51-34 dumm108.pdf

گنجائش ناپنے کے برتن

کیا آپ نے نیچے دیے گئے دودھ ناپنے والے برتن دیکھے ہیں؟

Screenshot 2026-03-05 at 10-53-19 dumm108.pdf

روزمرہ زندگی میں پانی کی بچت

کیا آپ نے کبھی نل یا پانی صاف کرنے والی مشین(Water Purifier)سے بوند بوند پانی ٹپکتےدیکھا ہے؟ کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ اس سے کتنا پانی ضائع ہوتا ہے؟

نل کے نیچے ایک برتن رکھیے اور دیکھیے کہ ایک گھنٹے میں کتنا پانی جمع ہوتا ہے۔ معمولی بوندوں سے کتنا سارا پانی ضائع ہوا ؟ کیا آپ کو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی؟

آپ کے خیال میں ایک دن میں کتنا پانی ضائع ہوا؟

آپ کو کیا لگتا ہے کہ ایک ہفتے میں کتنا پانی ضائع ہوگا؟

پانی کا اس طرح ضائع ہونا ہمیں کس طرح متاثر کر سکتا ہے؟

Screenshot 2026-03-05 at 10-54-35 dumm108.pdf