باب 11
تشاکل کے ساتھ تفریح
باب
11
پچھلی جماعتوں میں ہم رنگولی، ماسک، موتیوں کی لڑیوں اور عمارتوں میں تشاکل (Symmetry) کی دریافت کر چکے ہیں ۔
آئیے تشاکل کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرتے ہیں ۔
آئیےکریں
- سیاہی کا ڈیزائن
پہلا مرحلہ: کاغذ کا ایک ٹکڑا لیجیے اور اسے آدھا موڑیے ۔
دوسرا مرحلہ: اسے کھولیے اور تہہ کے بیچ میں واٹر کلر (Water Colours)کے کچھ قطرے چھڑکیے ۔
تیسرا مرحلہ: کاغذ کو دوبارہ موڑیے اوررنگ کو یکساں طور پر پھیلانے کے لیے اسے دبائیے ۔
چوتھا مرحلہ: دیکھیےآپ نے کیا بنایا!
کیا یہ ایک متشا کل پیٹرن ہے؟
آپ اس خط کو کہاں کھینچیں گے جو اس ڈیزائن کو دو برابر حصوں میں تقسیم کرتی ہے؟
کیا اس خط کو خط تشاکل نہیں کہتے؟ میں نے گریڈ 3 میں ماسک اور رنگولی بناتے وقت بھی اسے بنایا تھا۔
2. کاغذ کا ہوائی جہاز بنانا
مرحلہ وار ترتیب دیکھ کر خود سے کیجیے۔
a. شکل 3، 4 اور 5 میں خط تشاکل پر نشان لگائیے ۔
b. آپ شکل 8 میں کتنے خط تشاکل دیکھ سکتے ہیں؟
c. شکل 8 کے دائیں آدھے حصے کا عکس دیکھنے کے لیے آپ آئینہ کہاں رکھیں گے؟ کیا یہ بائیں طرف کے آدھے حصے
جیسا ہی نظر آئے گا؟
d. ہوائی جہاز کو اڑائیے ۔
e. اگر کوئی خط تشاکل نہ ہو تو کیا ہوائی جہاز اڑے گا؟
f. ایک غیر متشاکل (Asymmetrical) ہوائی جہاز بنانے کی کوشش کیجیے ۔
g. دونوں ہوائی جہازوں کو اڑائیے اور دیکھیے کہ کون سا ہوائی جہاز زیادہ دیر تک اڑتا ہے۔
h. اپنے مشاہدات اپنے دوستوں کو بھی بتائیے ۔
3. سوراخ اور تراش (Holes and Cuts)
مینی نے کاغذ کو موڑ کر اور کاٹ کر یہ ڈیزائن بنایا ہے ۔
اب آپ کی باری ہے! کاغذ کا ایک مربع ٹکڑا لیجیے۔
نیچے دی گئی ہدایات پر عمل کیجیے۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ رانی کیا بنا رہی ہے۔ رانی نےکاغذ کا ایک ٹکڑا لیا اور اسے دو بار موڑا ۔
اس نے کونے پر سیدھے سیدھے کاٹ دیا اور پھر دونوں طرف دو مربع کی طرح بھی کاٹ دیا،جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
چیلنج 1: جب آپ کاغذ کھولیں گے تو کاغذ میں سوراخ کہاں ہوگا اور وہ کہاں سے کٹا ہوگا؟
چیلنج 2: کاغذ کے ایک ٹکڑے کو ایک بار موڑیے اور جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے بیچ میں دو جگہ کاٹیے ۔ جب آپ مڑے ہوئے کاغذ کو کھولیں گے تو اس شکل کے کتنے رخ ہوں گے؟
چیلنج 3: ایک کاغذ کو دو بار موڑیے ۔ کاغذ کے بیچ میں ایک مربع سوراخ بنانے کے لیے آپ کہاں کاٹیں گے؟ کتنی بار کاٹیں گے؟
4. درج ذیل ڈیزائنوں کو مکمل کیجیے
آئیے کریں
شکلوں میں تشاکل
1. کنارے پر دی گئی شکلوں کو دیکھیے ۔ ان شکلوں کو گرڈ پر بنائیے ۔ان شکلوں میں سے کون سی متشاکل
(Symmetrical) ہیں؟ خطوط تشاکل کھینچیے ۔
2. آئینے کے ساتھ کھیل
- مندرجہ ذیل شکلیں حاصل کرنے کے لیے ہمیں شکل A میں آئینہ کہاں رکھنا ہوگا؟
- ان نمبروں پر دائرہ بنائیے جن کا عکس آئینے میں وہی نمبر ہو ۔
0 سے 9 تک کے کون سے ہندسوں کا عکس آئینے میں ویسا ہی ہے؟ ________
4 ہندسوں والے کچھ ایسے نمبر بتائیے جن کا آئینے میں عکس وہی نمبر ہو ۔ان نمبرات کو حاصل کرنے کے لیے ہر بار آپ آئینہ کہاں رکھیں گے؟ آپ ایسے کتنے نمبر حاصل کرسکتے ہیں؟
میں اس خط کو آئینے کا خط یا
خط انعکاس کہوں گا۔
میرے نمبر کا انداز لگائیے۔
یہ 120 کے قریب کا ایک 3 ہندسوں والا نمبر ہےاور اس کا عکس وہی نمبر ہے۔ آئینہ کہاں رکھا ہے؟
- اسی طرح کے مزیدسوالات بنائیے اور اپنے دوستوں سے نمبروں کا اندازہ لگانے کے لیے کہیے ۔
3. ایمبولینس پر لکھے ہوئے حروف آپ کو کیسے لگے؟ وہ اس طرح کیوں لکھے گئے ہیں؟ اس پر گفتگو کیجیے ۔
میں نے کیا لکھا ہے، کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں؟ میں نے آئینہ کہاں رکھا ؟
کیا آپ ان الفاظ کو پہچان سکتے ہیں؟ مندرجہ ذیل الفاظ کو صحیح طور پر پڑھنے کے لیے آپ آئینہ کہاں رکھیں گے؟
اب آپ اس طرح کےکچھ الفاظ یانام لکھنے کی کوشش کیجیے اور اپنے دوستوں کو اندازہ لگانے کا چیلنج دیجیے ۔
کیا آپ اپنی مادری زبان میں بھی ایسا کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں؟
4. متشاکل شکلیں بنانے کے لیے مندرجہ ذیل کو مکمل کیجیے ۔
5. مندرجہ ذیل شکلوں کا مشاہدہ کیجیے ۔ ہر شکل کے کتنے رخ ہیں؟
ہر شکل میں کل کتنے خط تشاکل ہیں؟ آپ ان شکلوں میں موڑ کر ان کے تشاکل کے خطوط کا پتہ لگاسکتے ہیں اورا ن کی جانچ کر سکتے ہیں۔
ٹائل بچھانا
یہاں ٹائلوں کے ساتھ کچھ پیٹرن دیے گئے ہیں۔ ایسی اکائی(ٹائل) کا پتہ لگائیے جو اس پیٹرن میں بار بار استعمال ہوئی ہے اور اس پیٹرن کو اسی طرح مکمل کیجیے۔
اساتذہ کے لیےہدایت: طلبا کو یہ احساس کرائیے کہ صرف پوزیشن اور رنگ بدل کر مختلف ٹائلیں بنائی جا سکتی ہیں ۔ یہاں طلبا ٹائل لگانے کے عمل میں مختلف اکائیوں جیسے سرکانا (Sliding)، پلٹنا (Flipping)، گھمانا(Rotating)، کھڑی(Standing)اور لیٹی(Sleeping) کی شناخت کرسکتے ہیں۔ طلبا 8 مستطیلوں کے ایک گروپ کو بھی ایک تکراری اکائی کے طور پر دیکھ سکتے ہیں ۔
ٹائلوں کی دکان پر ٹائلیں
ببلوچاچانیچے دی گئی خوب صورت ٹائلوں کی طرح ٹائلیں بناتے ہیں ۔نیچے دی گئی خالی جگہوں پر اپنی تخلیقی ٹائلیں ڈیزائن کیجیے ۔ آپ رنگومیٹری کِٹ یا شکلوں کے کَٹ آؤٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
1. آپ نے ٹائلیں بنانے کے لیے کون سی شکلیں استعمال کی ہیں؟
2. کون سی ٹائلیں متشاکل ہیں؟ خط تشاکل کھینچیے (اگر کوئی ہے) ۔
3. دو یا دو سے زیادہ شکلوں کو جوڑ کر مزید ٹائلیں بنائیے ۔ ان کو اپنی نوٹ بک میں اس طرح بنائیے کہ کوئی جگہ خالی نہ رہے اور نہ ہی وہ ایک دوسرے پر چڑھیں ۔
4. مندرجہ ذیل شکلوں کو دیکھیے ۔ آپ کو کیا پتہ لگا؟
گفتگو کیجیے ۔
آئیے کریں
1. اپنی ٹائل سے فرش کے پیٹرن بنائیں۔مینی نے ایک فرش کا پیٹرن بنایا ہے جو نیچے دیا گیا ہے ۔
یاد رکھیے کہ کوئی جگہ خالی نہ رہے اور نہ ہی کوئی ایک دوسرےپر چڑھے ۔
اساتذہ کے لیے نوٹ: طلبا کو دونوں ڈیزائنوں کے بارے میں سوالات پوچھنے کی ترغیب دیجیے ۔ جیسے کتنی شکلیں استعمال کی گئی ہیں؟ کیا اگر صرف ایک ہی رنگ استعمال کیا جاتا تو ڈیزائن ویسی ہی نظر آتی؟ طلبا کو ایک ہی طرح کی شکلوں اور مختلف رنگوں سے مختلف ڈیزائن بنانے کی ترغیب دیجیے ۔
2. بلیوں کے ڈیزائن والی دیوار بنانا
پہلا مرحلہ: کاغذ کا ایک مربع ٹکڑا لیجیے ۔ دی گئی ہدایات کے مطابق بلی کا سر اور کان بنانے کے لیے نشان لگائیے ۔
دوسرا مرحلہ: اب نشان کے باہری حصہ پر سے کاٹیے اور اوپر والے ٹکڑے کو نیچے کھینچیے تاکہ یہ بڑے ٹکڑے کے ساتھ درمیان میں آ جائے ۔
تیسرا مرحلہ: ٹکڑوں کو ایک ساتھ ٹیپ سے جوڑ لیجیے ۔
چوتھا مرحلہ: اب اصل مزے دارعمل شروع ہوتا ہے! بلی کے پیٹرن کی باہری لائن کو کاغذ کے ایک بڑے ٹکڑے پر بنائیے اور پھر اس کا چہرہ بنائیے۔
آپ کی دیوار تیار ہے ۔
اس طرح کی مزید ٹائلیں بنائیے ۔ تخلیقی دیوار پیٹرن بنانے کے لیے کچھ ترکیبیں نیچے دی گئی ہیں ۔
مزہ آیا؟ صرف کاٹنا، سرکانا اور چسپاں کرنا ہے ۔ ایک تخلیقی دیوار بننے کے لیے آپ کی ٹائل تیار ہے ۔
ٹائلیں اب بھی بغیر کوئی جگہ چھوڑے یا ایک دوسرے پر چڑھے بالکل فٹ ہوتی ہیں۔
3. آئیے فطرت کی سیر کریں (پروجیکٹ کا وقفہ )
واہ! ان پتوں کو دیکھیے، یہ بھی متشاکل لگتے ہیں۔
دیکھیے! وہ تتلی کتنی متشاکل ہے
اپنے استاد یا اپنے والدین کے ساتھ کسی قریبی پارک یا اپنے اسکول کے ارد گرد فطرت کی سیر کے لیے جائیے ۔اپنے ارد گرد کے پیٹرن، ڈیزائن یا تشاکل کا بغور مشاہدہ کیجیے ۔ زمین پر گرے ہوئے پتے، پنکھڑیاں اور پھول جمع کیجیے ۔
اپنی پروجیکٹ فائل میں:
- پتوں کو متشاکل اور غیر متشاکل میں ترتیب دیجیے ۔
- پتوں اور پھولوں سے مختلف ڈیزائن اور پیٹرن بنائیے ۔
- پتوں یاسوکھے پھولوں کے نشانات کا استعمال کرکے تہنیتی کارڈ(Greeting Card) بنائیے ۔
- پتوں اور پھولوں کا استعمال کرکے جانور یا ڈیزائن بنائیے ۔