Skip to content
Qr






باب 12
چلتی گھڑیاں اور بدلتا کلینڈر


باب

12

پرب اپنے دوستوں کے ساتھ اپنی یومِ پیدائش منا رہا ہے ۔ آئیے ان کے ساتھ شریک ہوتے ہیں ۔

Untitled_Artwork_142_1

یوم پیدائش مبارک

میری پیدائش سال 2016 میں 29 فروری کو ہوئی تھی۔29 فروری والے سال کو کبیسہ یا لیپ سال (Leap Year) کہا جاتا ہے۔ ایسے سال میں ایک دن زیادہ ہوتا ہے اور یہ ہر چار سال میں ایک بار آتا ہے۔

آئیے کریں

  1. سال 2024 اور 2025 میں فروری کے دنوں کی تعداد پر غور کیجیے ۔

فروری 2024

اتوار

پیر

منگل

بدھ

جمعرات

جمعہ

ہفتہ

1

2

3

4

5

6

7

8

9

10

11

12

13

14

15

16

17

18

19

20

21

22

23

24

25

26

27

28

29


فروری 2025

اتوار

پیر

منگل

بدھ

جمعرات

جمعہ

ہفتہ

1

2

3

4

5

6

7

8

9

10

11

12

13

14

15

16

17

18

19

20

21

22

23

24

25

26

27

28


فروری 2024 میں دنوں کی تعداد= –––––––––––

فروری 2025 میں دنوں کی تعداد = –––––––––––

  1. 2024 سے پہلے اور بعد کے لگاتارسال کبیسہ یعنی لیپ سال سے خالی جگہ کو پُر کیجیے ۔

    _______،______، 2024، ______،_______،______

  2. ہم جانتے ہیں کہ زیادہ تر سالوں میں 365 دن ہوتے ہیں ۔ ایک سال کبیسہ میں کتنے دن ہوں گے ؟
  3. ان مہینوں کا نام لکھیے جب آپ اپنا پسندیدہ تہوار مناتے ہیں ۔

تہوار کا نام

مہینہ کا نام

  1. ہفتہ کے دنوں کے مناسب نام لکھ کر مندرجہ ذیل سوالوں کا جواب دیجیے ۔

a. آج ______

b. گزرا ہوا کل _______

c. آنے والا کل _______

d. پرسوں (آنے والا) _______

e. پرسوں (گزرا ہوا) _______

  1. یکم جولائی پیر کا دن ہے ۔آنے والے دو پیر کے دنوں کی تاریخ لکھیے ۔

    –––––––––––––––––––––––––––––––––

  2. لا لی 04/07/2014کو اور چھوٹو 04/12/2019کو پیدا ہوا ہے ۔ ان دونوں میں کس کی عمر زیادہ ہے اور کتنی ؟

لالی _________ کو 5 سال کی ہوجا ئے گی۔

چھوٹو کا 10 واں یوم پیدائش _________ کو منایا جائے گا۔


کیا آپ جانتے ہیں

04/07/2024 یہ ایک تاریخ ہے جو DD/MM/YYYY شکل میں لکھی ہوتی ہے اور اس کو ہم 4 جولائی 2024 پڑھتے ہیں یا جولائی 4، 2024 بھی پڑھتے ہیں۔

  1. کسی بھی بسکٹ کے پیکٹ پر اس کی تیاری کی تاریخ(Manufacturing Date)اور مدت استعمال (Expiry Date)کی جانچ کیجیے ۔

a. بسکٹ کا پیکٹ کتنا پرانا ہے ؟

جواب :_______ مہینہ _______ دن۔

b. مزید کتنے دنوں تک بسکٹ کھانے کے لیے محفوظ ہے؟

جواب : ______ مہینہ_______ دن ۔

9. اپنے کلینڈر میں دیکھیے کہ 15 جولائی کو کون سا دن ہے ؟ اب معلوم کیجیے 15،اگست ،15 ستمبر اور 15 اکتوبر کو کون سا دن
ہے ؟ آپ کو کون سا پیٹرن اس میں نظر آرہا ہے ؟ اپنے ہم جماعتوں کو بتائیے ۔

اب آپ ایک تاریخ کا انتخاب کیجیے اوردیکھیےکہ اس تاریخ کو کون سا دن ہوگا ۔ اپنے دوست کو چیلنج کیجیے کہ وہ اندازہ لگائے کہ آنے والے مہینےمیں اسی تاریخ کوکون سا دن ہوگا ؟

اپنے والدین اوراساتذہ کی مددسے اپنی برادری کے ہندو ،اسلامی ،سکھ یا کسی اورکلینڈر کے مہینوں کا نام معلوم کیجیے ۔

  1. معلوم کیجیے کہ ہر کلینڈر کے سال کا آغازکس مہینے سے ہوتاہے ۔
  2. جانچ کیجیے ان کلینڈروں میں مہینوں کے نام انگلش کلینڈر کے مہینوں کے نام سے کس طرح مطابقت رکھتےہیں۔
  3. ہندو ،اسلامی، سکھ یا کسی اور کلینڈر کے اُن مہینوں کی شناخت کیجیے جن میں اُن برادری کے اہم تہوار آتے ہیں۔
  4. آپ کی برادری کے کلینڈر کے ہرمہینے کے نئے چانداورپورے چاندکی تاریخوں کی شناخت کیجیے ۔
  5. آپ کی برادری کے کلینڈر میں نئے چاند یا پورے چاند کے دنوں کوکیا نام دیا جاتا ہے ؟

اساتذہ کے لیے ہدایت : طلبا سے کہیے کہ مختلف چیزوں کےخالی پیکٹ( ریپر )کو جمع کر کے ان چیزوں کی مدت استعمال کا جدول بنائیے ۔

ایک دن میں کتنے گھنٹے ہوتے ہیں ؟

ذیل میں دی گئی تصویرکو دیکھیے ۔ اس میں ایک ڈاکٹر کے ذریعہ مختلف سرگرمیوں میں صرف کیا گیا وقت دکھایاگیاہے ۔ دی ہوئی خالی جگہوں میں ہر سرگرمی میں صرف کیے گئے گھنٹوں کی تعداد لکھیے ۔پھر ایک دن کے 6 بجے اوراگلے دن کے 6 بجے کے درمیان کل گھنٹوں کی تعداد معلوم کیجیے ۔

Screenshot 2026-03-06 at 15-00-12 dumm112.pdf

گھنٹوں کی کل تعداد ________

اساتذہ کے لیے نوٹ : اوپر دی گئی تصویرمیں سر گرمیوں کی مدت کو شمار کرنے اوردن کے کل گھنٹوں کی تعداد معلوم کرنے میں بچوں کی مدد کیجیے ۔

Screenshot 2026-03-06 at 15-02-15 dumm112.pdf

دونوں گھڑیوں میں ہم دیکھتے ہیں 8 بج رہے ہیں ۔ایک گھڑی میں صبح کا وقت ہے اور دوسری گھڑی میں شام کا وقت ۔ اس فرق کو دکھانے کے لیے ہم AM اور PM کا استعمال کرتے ہیں ۔

Screenshot 2026-03-06 at 15-03-01 dumm112.pdf

ڈیجیٹل گھڑیاں وقت کو واضح طورپر پڑھنے میں ہمیں مدد دیتی ہیں ۔

Screenshot 2026-03-06 at 15-03-06 dumm112.pdf

اگلے صفحے پردرج جدول کو پڑھیے اور بتائیےکہ ہم ڈیجیٹل گھڑی میں AM/PM کا استعمال کرکے کس طرح وقت کو لکھ اور پڑھ سکتے ہیں۔ گفتگو کیجیے کہ دو مختلف طریقوں سے وقت معلوم کرنے پر کیا مشاہدہ کیا؟

اساتذہ کے لیے ہدایت : AMاور PM کے درمیان فرق اور یہ کس طرح لوگوں کے درمیان وقت کی ترسیل کو آسان کرتا ہے سمجھنے میں بچوں کی مدد کیجیے۔ آپ بچوں کے معمول کے تجربات کو معلوم کرکے ان کو AMاورPM سے مربوط کیجیے۔ آپ ان کی توجہ 24 گھنٹے والی گھڑی کی طرف مبذول کرا سکتے ہیں کہ یہ وقت کیسے دکھاتی ہے اور بچوں کو وقت پڑھنے اور لکھنے کی مشق کرائیے ۔

وقت کو مناسب طورپرلکھ کر خالی جگہوں کو پُر کیجیے۔

وقت AM/PM میں

Screenshot 2026-03-06 at 15-05-11 dumm112.pdf

ڈیجیٹل گھڑی میں وقت

Screenshot 2026-03-06 at 15-05-17 dumm112.pdf

12:00 AM

00:00 بجے

1:00 AM

1:00 بجے

3:00 AM

3:00 بجے

7:15 AM

7:15 بجے

9:45 AM

______ بجے

______

11:20 بجے

12:00 PM

12:00 بجے

1:00 PM

13:00 بجے

3:00 PM

______ بجے

5:20 PM

______ بجے

______

20:00 بجے

11:45 PM

23:45 بجے

گھنٹے اور منٹ

راگھو ہرصبح بازار سے دودھ لاتا ہے ۔

Screenshot 2026-03-06 150636

راگھو صبح 8:20 AMپر گھر سے نکلتا ہے اور8:35 AM پر واپس آجاتا ہے ۔

اس نے بازار سے دودھ لانے میں کتنا وقت لگایا ؟ ________

آئیےکریں

  1. ہدایات کے مطابق گھڑی میں مناسب وقت دکھائیے ۔
  1. راگھو نے صبح 10:20پر اپنا کام کرنا شروع کیا ۔ اس کام کو ختم کرنے میں اس کو 25 منٹ لگے ۔ ہوم ورک اس نے کتنے وقت میں مکمل کیا ،اس وقت کو دکھائیے ۔

  1. منیرا نے شام 51:4پر ایک کہانی پڑھنی شروع کی ۔ اس کام کو اس نے 45 منٹ میں ختم کیا ۔اس نے جس وقت کہانی ختم کی اس کو گھڑی میں دکھائیے ۔

  1. اکیرا صبح 8:00 بجے اپنے اسکول کے لیے نکلی۔ وہ 15 منٹ میں اپنے اسکول پہنچتی ہے ۔
Screenshot 2026-03-06 at 15-12-18 dumm112.pdf

نہیں، اس نے 60 منٹ گزارے۔

اکیرا نےصبح 8:00 بجے سے صبح 9:00 بجے تک ایک گھنٹہ گزارا۔

آپ کے حساب سے کون صحیح ہے ؟ کیا 1 گھنٹے اور 60 منٹوں کے درمیان کوئی تعلق ہے؟

گہرے رنگ والے حصے کا مشاہدہ کیجیے

Screenshot 2026-03-06 at 15-16-48 dumm112.pdf

ایک گھنٹہ
(1 گھنٹہ )

= 60 منٹ

آدھا گھنٹہ =

___ منٹ

ایک چوتھائی یا گھنٹہ کا

= 15 منٹ

تین چوتھائی یا گھنٹہ کا

= ___ منٹ

معلوم کیجیے آپ کو کتنا وقت لگے گا

  1. دودھ اُبالنے میں b. نل سے ایک بالٹی پانی بھر نے میں

5 منٹ میں آپ کونسی سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں ؟

آئیےجانچ کریں

تین دوست ایک گھڑی میں وقت پڑھتے ہیں ۔ کون صحیح ہے ؟ ان کی غلطیوں پرگفتگو کیجیے اور وضاحت کیجیے کہ کون وقت کو صحیح پڑھ رہا ہے ؟

اساتذہ کے لیے ہدایت : آدھا گھنٹہ ، ایک چوتھائی گھنٹہ ، 30 منٹ اور 15 منٹ کے درمیان ربط معلوم کرنےمیں بچوں کی مدد کیجیے ۔