باب 13
ٹرانسپورٹ میوزیم
پُراسرار جدول (Mystery Matrix)
پیلےرنگ کے خانوں میں ایک ہند سی عدد(ضارب اور مضروب) اس طرح لکھیے تاکہ سفید خانوں میں دیے گئے حاصل ضرب (Products) حاصل ہوسکیں۔
باقی سفید خانوں کو مناسب حاصل ضرب سے بھرئیے۔
ہر قطار (Row) کے نمبروں کا حاصل ضرب نارنگی رنگ کے خانوں میں دیا گیا ہے۔ہر کالم (Column) کے نمبروں کا حاصل ضرب نیلےرنگ کے خانوں میں دیا گیا ہے۔خالی خانوں کو مناسب نمبروں سے بھرئیے۔
دس گنا (10 کا پہاڑا)
مندرجہ ذیل سوالوں کو ان کے تصویری اظہار سے ملائیے اور ان کا جواب لکھیے۔
2 × 10= 2 دہائیاں = _________
5 × 10 =_____ دہائیاں= ________
8 × 10 =_____ دہائیاں= ________
کتنے ہوتے ہیں 10 × 10 = ______ دہائیاں= _______
پہاڑے بنانا (Constructing Tables)
اس ترتیب میں کتنی کنکریاں ہیں؟–––––––––
یہ ایک 5 × 15 کی ترتیب ہے۔اس حاصل ضرب کو آسان طریقے سے یوں تقسیم کرکے نکالا
جا سکتا ہے۔
5 × 15 = 5 × 10 اور 5 × 5
= ______ + ______ = ______
وہ پہاڑے یاد کیجیے جو ہم نے گریڈ 3 میں بنائے تھے۔ اب 15 کا پہاڑا لکھیے۔ آپ نیچے دی گئی ترتیب استعمال کر سکتے ہیں اور گنتی میں آسانی کے لیے کالموں کو 10 اور 5 میں تقسیم کر سکتے ہیں، جیسا کہ پچھلے صفحے پر دکھایا گیا ہے۔
اس ترکیب کو استعمال کرکے ہم 1 × 15 اور
2 × 15 کو کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟
1 × 15 = ___
2 × 15 = ___
3 × 15 = ___
4 × 15 = ___
5 × 15 = ___
6 × 15 = ___
7 × 15 = ___
8 × 15 = ___
9 × 15 = ___
10 × 15 = ___
- آپ اس جدول میں کون سے پیٹرن دیکھتے ہیں؟
- 15 اور 5 کے پہاڑ ے کاموازنہ کیجیے۔ آپ کون سی مشابہتیں اور فرق دیکھتےہیں؟
- جس طرح آپ نے 15کا پہاڑا لکھا ہے، اسی طرح11سے 20 تک کے پہاڑے لکھیے۔
- جیسے آپ نے 5 کے پہاڑے کا 15کے پہاڑے سے موازنہ کیا، ویسے ہی 1کے پہاڑے کا 11کے پہاڑے سےاور
2 کے پہاڑے کا 12کے پہاڑے سے موازنہ کیجیے۔ اپنے مشاہدات کو بیان کیجیے ۔
یہ کون سا پہاڑا ہے؟ ____
ہم کو یہ کیسے حاصل ہوا؟
5 کا پہاڑا
1 × 5 = 5
2 × 5 = 10
3 × 5 = 15
4 × 5 = ___
5 × 5 = ___
6 × 5 = ___
7 × 5 = ___
8 × 5 = ___
9 × 5 = ___
10 × 5 = ___
15 کا پہاڑا
1 × 15 = 15
2 × 15 = 30
3 × 15 = 45
4 × 15 = ___
5 × 15 = ___
6 × 15 = ___
7 × 15 = ___
8 × 15 = ___
9 × 15 = ___
10 × 15 = ___
15 – 5 = 10
30 – 10 = 20
45 – 15 = 30
____________
____________
____________
____________
____________
____________
____________
پہاڑے بنانے کے لیے برابر گروپوں میں تقسیم کرنا
ذیل میں پہیوں کی ایک ترتیب دی گئی ہے۔ تارا پہیوں کی کل تعداد گننے کے لیے انھیں دو برابر گروپوں میں تقسیم کرتی ہے۔
3 × 14 = 3 × 7 اور 3 × 7
= 21 + 21 = 21 کا دوگنا
= 42
اسی طرح،6 × 14 کےان اعداد کو برابر گروپوں میں تقسیم کر کے حاصل کیا
جا سکتا ہے۔
6 × 14 = 6 × 7 کا دوگنا۔
ایسا کیوں ہے؟
6 × 14 = 6 × 7 اور 6 × 7
= 42 + 42 = 42 کا دوگنا
= 84
ہم نے دیکھا کہ کیسے 3×14 اور 6×14 کو توڑ کر اور دُگنا کر کے حساب لگایاجاسکتا ہے۔کیا ہم اسی طریقے سے 14 کا پہاڑا بھی بنا سکتے ہیں؟ بنانے کی کوشش کیجیے۔
کون سے دوسرے پہاڑے اسی طرح مساوی گروپ میں توڑنے اور ُدگنے کرنے سے بن سکتے ہیں؟مثالیں دیجیے:
10 کے مضاعفات
14 × 10 = 14 دہائیاں
= 10دہائیاں + 4 دہائیاں
= 100 + 40
= 140
درج ذیل سوالوں کا جواب معلوم کیجیے:
15 × 10 = ___ دہائیاں = ___
16 × 10 =___ دہائیاں = ___
19 × 10 =___ دہائیاں = ___
20 × 10 =___ دہائیاں = ___
10 × 10 = _____
10 × 10 دو بار دس (مثال) = _____
جماعت میں گفتگو کیجیے کہ جب ہم 10 کے کئی گروپ لیتے ہیں تو کیا ہوتا ہے۔
اساتذہ کے لیےہدایت: طلبہ کو سمجھائیے کہ جب گروپ کا سائز 10 کے حساب سے ہو تو ضرب سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اس موقع پر ’دہائیوں‘ کی زبان میں سمجھانا ایک مؤثر طریقہ ہے۔
مثال کے طور پر : 16 × 10 = 16 دہائی 160 ہوتا ہے
16 × 20 = 16 × 2 دہائیاں = 32 دہائیاں = 320
اب سوچیے اور درج ذیل سوالوں کا جواب دیجیے۔
30 × 10 = _____ 40 × 10 = _____ 70 × 10 = _____
50 × 10 = _____ 60 × 10 = _____ 80 × 10 = _____
آئیےمعلوم کرتے ہیں کہ 26 مسافرٹیمپومیں کتنے لوگ سفر کر سکتے ہیں۔
26 × 10 = ––––––––– مسافر
26 × 10 = 26 دہائیاں = 20 دہائیاں + 6 دہائیاں = 200 + 60 = 260
درج ذیل سوالات کے جواب دیجیے اور اپنے خیالات کا اظہار کیجیے۔
- 21 × 10 = _____
- 42 × 10 = _____
- 65 × 10 = _____
- 38 × 10 = _____
- 53 × 10 = _____
- 87 × 10 = _____
ایک چھوٹی بس میں 20 لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔ایسی 12 بسوں میں کتنے لوگ بیٹھ سکتے ہیں؟
آئیے کرتے ہیں: 12 × 20۔
20= 2 دہائیاں
میں اس سوال کو اس طرح حل کرسکتا ہوں۔
20 × 12 = 20 × 10 اور 20 × 2
= 200 + 40 = 240
میں اس سوال کوایسےبھی حل کرسکتی ہوں۔
20 × 12 = 10 × 12 اور 10 × 12
= 120 + 120
= 240
میں اس سوال کوایسے بھی حل کرسکتاہوں۔
20 × 12 = 2 × 12 دہائیاں
= 24 دہائیاں
= 240
درج ذیل سوالات کو حل کیجیے اور اپنے خیالات کا اظہارکیجیے۔
24 × 40 = _______50 × 60 = _______
13 × 30 = _______43 × 60 = _______
70 × 80 = _______
ٹرانسپورٹ میوزیم میں ایک دن
عمالہ، راہی اور فرزان ’’ٹرانسپورٹ میوزیم‘‘کی سیر کر رہے ہیں۔
اس میوزیم میں ہندوستان میں استعمال ہونے والے مختلف
ذرائع نقل و حمل موجود ہیں۔ اس میں پرانے زمانے کی کئی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔
راہی نے ایک کھلونا ٹرین دیکھی ۔ اس نے اندازہ لگایا کہ ہر ڈبّے میں 14 بچے بیٹھ سکتے ہیں۔کھلونا ٹرین میں 15 ڈبّے ہیں۔
اس کھلونا ٹرین میں کل کتنے بچے بیٹھ سکتے ہیں؟

|
× |
10 |
4 |
|
10 |
10 × 10 = 100 |
10 × 4 = 40 |
|
5 |
5 × 10 = 50 |
5 × 4 = 20 |
|
150 |
60 |
|
|
210 |
15 × 14 = 100 + 40 + 50 + 20
= 210
15 ڈبّوں میں 210بچے بیٹھ سکتے ہیں۔
وہ سوچتی ہے کہ اس کے اسکول کے 324 بچوں کے بیٹھنے کےلیے کتنے ڈبّے درکار ہوں گے۔یاد رکھیے کہ ہر ڈبّے میں صرف 14 بچے ہی بیٹھ سکتے ہیں۔
لہٰذا ہمیں حساب لگانا ہے: 324 ÷ 14
|
باقی بچ گئے بچوں کی تعداد |
کتنے ڈبّوں کی ضرورت ہے |
بچوں کی تعداد |
|
324 |
||
|
324 – 140 = 184 |
10 |
140 |
|
184 – 140 = 44 |
10 |
140 |
|
44 – 14 = 30 |
1 |
14 |
|
2 |
2 |
28 |
14) 324 (10+10+1+2
–140
184
–140
44
–14
30
–28
2
کل ڈبّوں کی تعداد= _______
باقی بچے ان 2 بچوں کے لیے کیاانتظام
کیا جائے؟جماعت میں گفتگو کیجیے۔
تقسیم کے سوال میں باقی بچنے والے ایسے عدد کو’ باقی‘(Remainder) کہا جاتا ہے۔
آئیےحل کریں
تقسیم کے سوالات میں اگر کوئی باقی عدد ہو تو اس کی بھی نشان دہی کیجیے۔
- 25 × 34
- 16 × 43
- 68 × 12
- 39 × 13
- 125 ÷ 15
- 94 ÷ 11
- 440 ÷ 22
- 508 ÷ 18
100 کے اضعاف
2 × 100 = 2 سو = 200
3 × 100 = ______ سو = ______
5 × 100 = ______ = ______
8 × 100 = ______ = ______
10 ×100 = 10سو = 1000
جب ہم 10 سو کو ایک ساتھ رکھتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟
11 × 100 = 11 سو
= 10 سو + 1سو
= 1000 + 100 = 1100
12 × 100 = _______
15 × 100 = _______
20 × 100 = 20 سو = 2000
27 × 100 = _______
70 × 100 = _______
20 × 100 کا مطلب ہے
10 × 100 اور 10 × 100
10 × 100 برابر = 1000
لہٰذا، 20 × 100 برابر ہے
2× 1000 یعنی 2000 کے
اب درج ذیل سوالات کے جواب دیجیےاور اپنے خیالات کا اظہار کیجیے۔
30 × 100 = ________
40 × 100 = ________
50 × 100 = ________
24 × 100 = ________
53 × 100 = ________
19 × 100 = ________
ہم جانتے ہیں
80 × 100 = 8000
معلوم کیجیے
80 × 50 = ________
40 × 50 = ______
آئیے11×200 کو حل کرتے ہیں۔
200 × 11 = 200 × 10 اور and 1 × 200
= 2000 + 200 = 2200
200 × 11 = 100 × 11 اور 100 × 11 =1100 + 1100
= 2200
200 × 11 = 11 × 2 سیکڑا
= 22 سیکڑا
= 2200
آپ نے کیا غور کیا اس کا اظہار کیجیے اور ان سوالوں کا جواب دیجیے۔
جب کسی عدد کو سو سے گنا کیا جاتا ہے تو آپ کیا دیکتھے؟
22 × 100 = _______
22 × 200 = _______
11 × 100 = _______
11 × 200 = _______
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیےاور اپنے خیالات کا اظہار کیجیے ۔
18 × 100 = _______
5 × 500 = _______
15 × 200 = _______
14 × 300 = _______
23 × 200 = _______
7 × 800 = _______
اساتذہ لیے ہدایت: طلباکو یہ سمجھنے میں ان کی حوصلہ افزائی کیجیے کہ کسی بھی عدد کو 100 سے ضرب دیتے وقت اسے گروپوں میں توڑ کر کے آسانی سے حل کیا
جا سکتا ہے۔مثال کے طور پر18 = 100 × 18 سو= 10 سواور 8 سو=1800۔ اسی طرح طلبا کو یہ بھی سمجھائیے کہ مختلف ضرب کے سوالوں کے جواب آپس میں کس طرح جُڑے ہوتے ہیں۔ جیسا کہ اوپر مثال کے ذریعہ بتایا گیا ہے۔یعنی اگر گروپ کا سائز 100 سے بڑھا کر 200 کر دیا جائے، یا گروپوں کی تعداد 11 سے بڑھا کر 22 کر دی جائے تو جواب کس طرح تبدیل ہوتا ہے۔
سیٹA میں جوابات ڈھونڈیے۔ سیٹA کے سوال اور جواب کے درمیان تعلقات کی جانچ کیجیے۔پھر اسی سمجھ کو استعمال کرتے ہوئے سیٹB میں جواب تلاش کیجیے۔
A
14 × 100 = _____
14 × 500 = _____
7 × 500 = _____
7 × 250 = _____
14 × 10 = _____
14 × 50 = _____
7 × 50 = _____
7 × 25 = _____
14 × 1 = _____
14 × 5 = _____
7 × 5 = _____
7 × 10 = _____
B
30 × 100 = ____
30 × 200 = ____
15 × 100 = ____
15 × 200 = ____
30 × 10 = _____
30 × 20 = _____
15 × 10 = _____
15 × 20 = _____
30 × 1 = _____
30 × 2 = _____
15 × 1 = _____
15 × 2 = _____
C
مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب دیجیے۔
1. 44 × 10 = ____
22 × 20 = ____
2. 16 × 100 = ___
4 × 400 = ____
عمالہ ٹرانسپورٹ میوزیم کے ہوائی جہاز والےسیکشن میں یہ معلومات پڑھ کر بہت متاثر ہوجاتی ہے۔
’’ کووِڈ-19 وبا کے دوران ہندوستانی حکومت نے ملک سے باہر رہنے والے ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے کے لیے ایک مہم چلائی جس کو ’وندے بھارت مشن‘ کہا گیا۔ پہلے ہفتے میں64 پروازوں کا استعمال ہوا اور ہر پرواز 152 افراد کو لے کرآئی۔‘‘
اساتذہ کے لیے ہدایت : بچوں کو اس بات کی ترغیب دیجیے کہ وہ اوپر دیے گئے سوالوں میں موجود پیٹرن کو سمجھیں۔دگنا اور آدھا کرنے اور 10 یا 100 سے ضرب دینے کے درمیان تعلقات کو واضح کیجیے۔
عمالہ سوچ رہی ہے کہ’ وندے بھارت مشن ‘کے پہلے ہفتے میں کتنے لوگوں نےسفر کیا ہوگا۔
عاملہ کو جواب تلاش کرنے میں مدد کیجیے۔
64 × 152
|
60 × 100 = 6000 |
60 × 50 = 3000 |
60 × 2 =120 |
|
4 × 100 = 400 |
4 × 50 = 200 |
4 × 2 = 8 |
|
× |
100 |
50 |
2 |
|
60 |
6000 |
3000 |
120 |
|
4 |
400 |
200 |
8 |
|
6400 |
3200 |
128 |
|
|
9728 |
|||
فرزان نے کیرالہ کے مشہور اسنیک بوٹ (سانپ نما کشتی) کو دیکھا۔
ان کشتیوں کو بنانے کا طریقہ 800 سال پرانا ہے۔ ولّم کالی (سانپ نما کشتی کی ریس) جولائی سے ستمبر کے درمیان برسات کے موسم میں منعقد ہوتی ہے اور اونم (فصلوں کے تہوار) پر ختم ہوتی ہے۔ یہ کشتیاں 30 سے 35 میٹر لمبی ہوتی ہیں اور 64 سے 128 لوگ اس کو کھینے میں حصہ لے سکتے ہیں۔
ایک خصوصی ریس میں 960 لوگوں نے حصہ لیا۔اگر ہر کشتی کو کھینے کے لیے 64 لوگوں کی ضرورت ہے۔تو کل کتنی کشتیوں کی ضرورت ہوگی؟
960 ÷ 64 ہمیں اس کا جواب معلوم کرنا ہے
|
کشتیوں کی تعداد |
حصہ لینے والوں |
باقی بچے ہوئے لوگوں کی تعداد |
|
960 |
||
|
10 |
640 |
320 |
|
5 |
320 |
0 |
64) 960 (10 + 5
–640
320
–320
0
کشتیوں کی کل تعداد: 15
آئیےحل کریں
مندرجہ ذیل تقسیم کے سوالوں میں اگر کوئی’ باقی‘ عدد ہو تو اس کی بھی نشان دہی کیجیے ۔
- 237 × 28
- 140 × 16
- 389 × 57
- 807 ÷ 24
- 692 ÷ 33
- 996 ÷ 45
10 اور 100 سے تقسیم کرنا
ایک کسان اپنے چاول 10 کلوگرام کے تھیلوں میں پیک کرتا ہے۔
- اگر اس کے پاس 60 کلوگرام چاول ہیں تو اسے کتنے تھیلوں کی ضرورت ہوگی؟
- اگر اس کے پاس 600 کلوگرام چاول ہیں تو اسے کتنے تھیلوں کی ضرورت ہوگی؟
60 ÷ 10 = _______
600 ÷ 10 = _______
600 ÷ 100 = _______
اگر ایک تھیلا چاول کا وزن100کلوگرام ہو تو 600 کلوگرام چاول کے لیے اسے کتنے تھیلوں کی ضرورت ہوگی؟______
مندرجہ ذیل سوالوں کے جوابات تلاش کیجیے اور جماعت میں اپنے خیالات کا اظہار کیجیے۔
400 ÷ 2 = ____
400 ÷ 20 = ____
400 ÷ 200 = ____
4 ÷ 2 = ____
40 ÷ 20 = ____
400 ÷ 200 = ____
40 ÷ 10 = ____
400 ÷ 10 = ____
400 ÷ 100 = ____
سوچیے اور جواب دیجیے۔ ہر معاملے میں تقسیمی بیان بھی لکھیے۔
- منکو بندر نے بازار میں 870 کیلے دیکھے۔ ہر گچھے میں 10 کیلے ہیں۔
بازار میں کل کتنے گچھے ہیں؟ _______
- رُقمابی عیدکے موقع پر اپنے 10 پوتے/پوتیوں میں 1000` عیدی برابر تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔
بتائیے کہ ہر ایک کو عیدی میں کتنی رقم ملے گی؟ _______
آئیےحل کریں
- انڈین ریلوے کی سب سے پرانی لمبے فاصلے کی ٹرین
پنجاب میل ہے، جو ممبئی اور پشاور کے درمیان چلتی تھی۔ اس کا پہلا سفر 12 اکتوبر 1912 کو ہوا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ پہلے سفر میں اس میں کتنے ڈبّے تھے؟ یہ ٹرین 6 ڈبّوں پر مشتمل تھی: 3 ڈبّے مسافروں کے لیے، ہر ایک میں 96 مسافر اور3 ڈبّے سامان لانے لے جانے کے لیے ۔
- پہلے سفر میں ہر ڈبّے میں کتنے لوگوں نے سفر کیا؟
- یہ ٹرین 106 سال سے چل رہی ہے۔ یہ مہاراشٹر کے ممبئی اور پنجاب کے فیروزپور کے درمیان چلتی ہے۔اس میں 24 ڈبّے ہیں اور ہر ڈبّے میں 72 مسافر بیٹھ سکتے ہیں۔اس ٹرین میں کل کتنے لوگ سفر کر سکتے ہیں؟
2. عمالہ اور اس کے 35ہم جماعت اپنے 6 اساتذہ کے ساتھ اسکول کے سفر پر گوا
جا رہے ہیں۔ انھوں نے شہر کی سیر کے لیے دومنزلہ ’’Hop on Hop off‘‘ بس لیا ہے۔
- بس کی ہر سیٹ پر 2 لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔بس کے نچلے حصے میں 15اوراوپری حصے میں10سیٹیں ہیں۔ان کو کتنی سیٹوں کی ضرورت ہوگی؟ کیا اتنی سیٹ سب کے لیے کافی ہو گی؟
- تمام بچوں کے ٹکٹ کی کل قیمت معلوم کیجیے۔
- تمام اساتذہ کے ٹکٹ کی کل قیمت معلوم کیجیے۔
3. کیدار اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتا ہے۔
- بھٹہ میں ایک دن میں 125 اینٹیں بنتی ہیں۔ ایک مہینے میں کتنی اینٹیں بن سکتی ہیں؟
- ایک اینٹ مارکیٹ میں 9 روپے میں بیچی جاتی ہے۔ ایک مہینے میں کتنا پیسہ کمایا جاسکتا ہے؟
4. اڈیشہ میں چلکا جھیل ہندوستان کی سب سے بڑی کھارے پانی کی جھیل ہے۔یہ ایراوڈی ڈو لفن (Irrawaddy
Dolphins) کے لیے مشہور ہے۔ڈو لفن دیکھنے کے لیے کشتی کرائے پر لی جا سکتی ہے۔پوری سے یہاں جانے کے لیےپہلے بس اور پھر کشتی سے سفر کرنا ہوگا۔اس سفر میں 8 لوگ جائیں گے۔
- بس سے پوری کے سفر کے ٹکٹ کی قیمت 60 روپے ہے۔
- 8 لوگوں کے لیے دوگھنٹےکشتی کا کرایہ 1200روپے ہے۔
- معلوم کیجیے کہ ہر ایک شخص پر کتنا روپے خرچ کرنا ہوگا؟
5. نیچے دیے گئے سوالوں میں ضرب اور تقسیم کے بیان تلاش کیجیے۔ان بیانات کو گہرے رنگ کے ذریعہ نمایاں کیجیے۔آپ کتنے بیانات تلاش کر سکتے ہیں؟کچھ مثالیں آ پ کے لیے حل کرکے پیش کی گئی ہیں۔
6. حل کریں
- 35 × 76
- 267 × 38
- 498 × 9
- 89 × 42
- 55 × 23
- 345 × 17
- 66 × 22
- 704 × 11
- 319 × 26
- 459 ÷ 3
- 774 ÷ 18
- 864 ÷ 26
- 304 ÷ 12
- 670 ÷ 9
- 584 ÷ 25
- 900 ÷ 15
- 658 ÷ 32
- 974 ÷ 9
چنّو کے سکے
- پانچ دوستوں کا قریب کے تفریحی پارک جانے کا منصوبہ ہے۔ ہر ایک ٹکٹ خریدنے کے لیے مختلف نوٹ اور سکے استعمال کرتا ہے۔ٹکٹ کی قیمت750 `ہے۔
- بُجّی کے پاس سارےنوٹ 200 روپے کے ہیں۔
- منّا کے پاس سارے نوٹ 50 روپے کے ہیں۔
- جب کہ بالو کے پاس سارے نوٹ20 روپےکے ہیں۔
- اور سوچیےکہ چنو کے پاس سارے 5 روپےکے سکّےہیں۔
- اورسان سو کے پاس سارے 2 روپے کے سکّےہیں۔
- معلوم کیجیے کہ ہر بچے کو ٹکٹ خریدنے کے لیے کتنے نوٹ/سکّے لانے ہوں گے ۔
- ان میں سے کون سے بچے کو خزانچی (Cashier)سے کوئی ریزگاری واپس نہیں ملے گی؟
- چنو کے سکوں کو گننے میں خزانچی کو کتنا وقت لگے گا؟
2. درج ذیل ضرب کو دیکھیے۔ ان کے جوابات دیے گئے ہیں۔
ان ساری صورتوں میں کیا آپ دو اعداد اور ان کے حاصل ضرب میں کوئی پیٹرن دیکھتے ہیں؟
(اشارہ: رنگین اعداد پر دھیان دیجیے)
یہ پیٹرن اور کتنےدوسرے ضرب کے سوالوں میں بھی استعمال ہوگا؟
ایسی 5 مثالیں تلاش کیجیے۔
3. فرض کیجیے کہ ہر گاڑی میں اس کی مکمل گنجائش کے حساب سے لوگ سفر کررہے ہیں۔ان سب گاڑیوں میں کتنے لوگ سفر
کرسکتے ہیں؟دوسرے کالم میں لوگوں کی دی گئی درست تعداد سے ان کا ملان کیجیے ۔