باب 14
ڈیٹا کے ساتھ کام کرنا
(Data Handling)
مجھے ریاضی اور آرٹس بہت پسند ہیں۔
مجھے زبانیں بہت پسند ہیں۔ مجھے کہانیاں سننے اور پڑھنے میں بہت مزہ آتا ہے۔
مجھے ماحولیات کے مطالعے کابڑا شوق ہے اور مختلف کھیل کھیلنا بھی پسند ہے۔
آئیے معلوم کریں کہ ہماری جماعت کے لوگوں کو کو ن سا مضمون زیادہ پسند ہے۔
آئیے جماعت کے لوگوں سے پوچھنے کے لیے ہم سب مل کر کچھ سوال بناتے ہیں۔
روہن اور انجلی کے ذریعے پوچھےگئے سوالات کو دیکھیے۔
سب سے زیادہ پسند کیےجانے والے مضمون کو معلوم کرنے کے لیے سب سے زیادہ مناسب سوا ل کو نشان زدکیجیے ۔آپ ایسا کیوں سوچتے ہیں؟ اپنے استاد اور دوستوں کو بتائیے۔
انجلی اور روہن نے اوپر دیے گئےطلبا کے سوالوں کے جوابات کو اس طرح درج کیا:
انھوں نے ریاضی کے لیے’ر‘ ، زبانوں کے لیے‘ز’ ، ہماری حیرت انگیز دنیاکے لیے‘ح’،جسمانی تعلیم کے لیے‘ج ت’ اور آرٹس
کے لیے ‘آ’لکھا ۔
اوپر دیے گئے بچوں کے جوابات کو دیکھیے اور نیچے دیے گئے سوالات کے جواب دیجیے:
- ان طلبا کی تعداد جو ریاضی کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں ______ہے۔
- ان طلبا کی تعداد جو زبان کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں _____ہے۔
- ان طلبا کی تعداد جو ہماری حیرت انگیز دنیا کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں ______ہے۔
- ان طلبا کی تعداد جو سب سے زیادہ جسمانی تعلیم کوپسند کرتے ہیں _______ہے۔
- � ان طلبا کی تعداد جو سب سے زیادہ آرٹس کو پسند کرتے ہیں _______ہے۔
اوپر دی گئی معلومات سے اس جدول کو ُپر کیجیے ۔
|
مضامین |
طلبا کی تعداد |
|
ریاضی (ر) |
__________ |
|
زبان(ز) |
__________ |
|
ہماری حیرت انگیز دنیا (ح) |
__________ |
|
جسمانی تعلیم (ج ت) |
__________ |
|
آرٹ (آر) |
__________ |
اب اوپر دی گئی جدول کو دیکھیے اور نیچے دیے گئے سولوں کے جواب دیجیے :
� طلباکے درمیان سب سے زیادہ پسندکیا جانے والا مضمون کون سا ہے؟
� طلبا کے درمیان سب سے کم پسندکیا جانے والا مضمون کون سا ہے؟
معلومات کوپیش کرنے کے دو طریقے نیچے دیےگئے ہیں ۔
|
مضامین |
طلبا کی تعداد |
|
ریاضی(ر) |
_______________ |
|
زبان(ز) |
_______________ |
|
ہماری حیرت انگیز دنیا(ح) |
_______________ |
|
جسمانی تعلیم(ج ت) |
_______________ |
|
آرٹس(آ) |
_______________ |
سمجھانے کے لیے نمائش کا کون سا طریقہ سب سےآسان ہے اور کیوں ؟ –––––––––––––––––––––
اساتذہ کے لیے ہدایت : گفتگو کیجیے کہ سوال بنانے کے لیے کیا ضروری ہے اور کس طرح کے لفظ ہونے چاہیے۔
رنگ برنگے برف کے گولے
اسکول میں لنچ کے وقفے کے دوران طلبا اپنے پسندیدہ رنگ کے برف کے گولےکھانے کے لیے بھاگے ۔
روہن اور انجلی نے مختلف طلبا کے کھائے ہوئے برف کے گولوں کی تعداد کو درج کیا۔ یہ وہی چیز کھانا چاہتے تھے جو دوسروں نے سب سے زیادہ کھائی تھی ۔
ان دونوں نے طلبا کے ذریعے کھائے گئے گولوں کو درج کرنا شروع کیا۔
اوپر دی گئی معلومات کو دیکھیے اور بالکل ٹھیک سے گولوں میں رنگ بھریے ۔
- کس رنگ کے برف کے گولے کو طلبا کھاتے ہیں ۔
- _______ سب سے زیادہ
b. _______سب سے کم 
آپ نے کیسے پتہ لگایا؟
- کس رنگ کے برف کے گولے کو انجلی اور روہن نے خریدا ؟

- کس رنگ کے گولوںکو لڑکوں نے سب سے زیادہ کھایا ؟

- کس رنگ کے گولوں کو لڑکیوں نے سب سے زیادہ کھانایا؟

- ان سوالوں کا جواب دینے کے لیے اوپر دی گئی معلومات کوظاہر کرنے کے کون کون سے طریقے کو آپ نے استعمال کیا
اور کیوں ؟
سرگرمی– شطرنج یا کرکٹ
معلوم کیجیےکہ آپ کے ہم جماعتوں میں سے کتنے طلبا صرف شطرنج کھیلتے ہیں،کتنے صرف کرکٹ کھیلتےہیں ،کتنے دونوں کھیل کھیلتے ہیں یا کوئی سا بھی کھیل نہیں کھیلتے ۔
آئیے اب اوپردی گئی معلومات کو جدول میں پُر کرتے ہیں۔
|
کھیل کا نام |
لڑکیوں کی تعداد |
لڑکوں کی تعداد |
|
صرف شطرنج |
||
|
صرف کرکٹ |
||
|
دونوں |
||
|
کوئی نہیں |
آپ کی جماعت سے جمع کی گئی معلومات کی بنیاد پر بنائے گئے سوالوں کے جواب دیجیے۔
- شطرنج سب سے زیادہ کون کھیلتا ہے؟ ______ (لڑکے/لڑکیاں )
- رکٹ سب سے زیادہ کون کھیلتا ہے ؟ ______ (لڑکے /لڑکیاں )
- کتنے طلبا دونوں طرح کے کھیل کھیلتے ہیں ؟ ______
بچوں کا میلہ (بال میلہ )
تصویری خاکے (Pictograph) استعمال کرتے ہوئے انجلی اور روہن نے بال میلے میں ان لوگوں کی تعداددرج
کی جنھوں نے پھلوں کی چاٹ اور سینڈ وچ کھائے ۔
انجلی : پھلوں کی چاٹ
|
دن |
کل پھل چاٹ |
|
دن 1 |
|
|
دن 2 |
|
|
دن 3 |
|
روہن : سینڈ وچ
|
دن |
کل سینڈ وچ |
|
دن 1 |
|
|
دن 2 |
|
|
دن 3 |
|
آؤ کریں
- جد ول کو مکمل کیجیے ۔
|
چیزیں ( اشیا ) |
کل بیچی گئی چیزیں |
|
پھلوں کی چاٹ |
|
|
سینڈ وچ |
- کس دن سب سے زیادہ سینڈ وچ فروخت ہوئے ؟
- دوسرے دن کو ن سی چیز سب سے زیادہ فروخت ہوئی؟
- نیچے دیے گئے جدول کو پُر کیجیے جس دن سب سے زیادہ اشیا فروخت ہوئیں اس کو دائرے میں رکھیے ۔
|
دن |
کل فروخت |
|
دن 1 |
|
|
دن 2 |
|
|
دن 3 |
دو ابعادی(2D) شکلیں
نوٹ : نیچے دی گئی شکلوں کا استعمال باب ایک میں کیجیے۔
ڈینس بلاک
نوٹ : ا گر ضرورت پڑے تو مزید ڈینس بلاک بنائیے۔
مثلثی منشور اور مستطیل منشور / مکعب نما شکل کے جال (نیٹ)
نوٹ: نقطے دار لکیروں پر سے کاٹیے اور گہرے رنگ والی لکیروں پر سے موڑیے۔
مثلثی اہرام (Triangular Pyramid) اور مسدسی(چھ ضلعی) منشور (Hexagonal Prism) کے جال (نیٹ)
نوٹ: نقطے دار لکیروں پر سے کاٹیے اور گہرے رنگ والی لکیروں پر سے موڑیے۔
مربع اہرام اور پانچ ضلعی اہرام کے جال (نیٹ)
نوٹ: نقطے دار لکیروں پر سے کاٹیے اور گہرے رنگ والی لکیروں پر سے موڑیے۔
تیر والے کارڈ
کسروں والی کِٹ(Fraction Kit)
نمبر والے ٹوکن (Number Tokens)
اساتذہ کے لیے نوٹ
باکس والے ڈائیگرام طلبا کو عبارت پر مبنی سوالات سمجھنے اور انھیں حل کرنے کی حکمت عملی تلاش کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ درج ذیل مثالیں جمع اور تفریق کے تمام عبارتی سوالات کی عام مثالیں ہیں۔ کسی بھی سوال میں کون سا عمل (جمع یا تفریق) کرنا ہے، اس کا فیصلہ اس بات پر کیا جا سکتا ہے کہ کون سے خانے بھرے ہوئے ہیں۔ سوالات کی تین قسمیں ہوتی ہیں: جوڑنا (Combine)، موازنہ کرنا (Compare) اور تبدیلی (Change)۔ ہر سوال کو معمولی سے مختلف باکس ڈائیگرام کے ذریعے ظاہر کیا جا سکتا ہے تاکہ سوال کو مکمل طور پر سمجھا جا سکے۔
مثال 1: جوڑنا (Combine) : اس میں دو الگ الگ مجموعے یا گروہ شامل ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک اسکول کے تیاری کے مرحلے میں 343 طلبا ہیں اور درمیانی مرحلےمیں 532 طلبا ہیں۔ ان دونوں مراحل میں کل کتنے طلباہیں؟
343 + 532 = ?
مثال 2: تبدیلی (Change) : اس میں کسی موجودہ مقدار میں اضافہ یا کمی شامل ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر میرے گُلک میں 445 روپے ہیں۔ تین مہینوں کے بعد میرے گُلک میں 800 روپے ہو گئے۔ تین مہینوں میں میرے پیسوں میں کتنا اضافہ ہوا؟
445 + ? = 800
800 – 445 = ?
مثال 3: تبدیلی (Change): سوہن کی دکان میں کچھ آلو تھے۔ اس نے مزید 150 کلوگرام آلو خریدے اور اب اس کے پاس تازہ اور پرانے ملا کر 500 کلو گرام آلوہیں۔ شروع میں اس کے پاس کتنے کلوگرام آلو تھے؟
? + 150 = 500
500 – 150 = ?
مثال 4: موازنہ (Compare) : اس میں دو مقداروں کا موازنہ کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر انو اپنی بہن مینی سے 6 سال بڑی ہے۔ انو کی عمر اس وقت 8 سال ہے۔ مینی کی عمر کتنی ہوگی؟
8 = ? + 6



