Skip to content
Sitaar Urdu







4 میرا پیار اوطن


میری عزت ہے یہ
میری دولت ہے یہ
میری عظمت ہے یہ
میری جنت ہے یہ

میرا پیارا وطن

اس کے دریا بڑے
تازگی سے بھرے
باغ پھولے پھلے
لہلہاتے ہوئے

میرا پیارا وطن

1

اس کے چشمے جواں
اس میں نہریں رواں
جنگل اور وادیاں
اس سے اچھی کہاں؟

میرا پیارا وطن

یہ وطن ہے میرا
میں ہوں اس پر فدا
اس پہ رکھے خُدا
اپنی رحمت سدا

میرا پیارا وطن

-سیماب اکبر آبادی

2

مشق

پڑھیے اور سمجھیے

دولت مال، دهن
عظمت شان ، بڑائی
چشمہ پانی کا سوتا
وادیاں وادی کی جمع، گھاٹی، پہاڑی کا دامن
فدا قربان ہونا
رحمت مہربانی، کرم
سدا ہمیشہ
3

سوچیے اور بتائیے

  1. نظم میں شاعر نے اپنے وطن کی تعریف کن لفظوں میں کی ہے؟
  2. ___________________
  3. شاعر نے اس نظم میں قدرتی مناظر کی خوبیوں کا ذکر کس طرح کیا ہے؟
  4. ___________________
  5. اس نظم کا کون سا بند آپ کو پسند آیا اور کیوں؟
  6. ___________________
  7. شاعر خدا سے اپنے وطن کے لیے کیا دعامانگ رہا ہے؟
  8. ___________________
  9. شاعر نے اس نظم کے پہلے بند میں اپنے وطن کے بارے میں کیا کیا کہا ہے؟
  10. ___________________
  11. اس نظم کے دوسرے بند کو نثر میں لکھیے۔
  12. ___________________

درج ذیل مصرعے مکمل کیجیے

  • میری ____________ہے یہ
  • میری ____________ہے یہ
  • میری ____________ہے یہ
  • میری ____________ہے یہ

دیے گئے الفاظ کے ہم معنی ہندی الفاظ لکھیے

اردو جنت دولت عظمت عزت چشمہ رحمت
ہندی سورگ

دیے ہوئے الفاظ میں سے مذکر اور مؤنث کو الگ الگ کر کے لکھیے

مذکر

مونث

4

نیچے دیے گئے لفظوں کے جملے بنائیے

عظمت_________________

وطن_________________

باغ_________________

تازگی_________________

ہندوستان_________________

کالم الف کے مطابق کالم 'ب' کے صحیح جوڑ ملائیے

الف ب
میری عزت ہے یہ تازگی سے بھرے
اس کے دریا بڑے اپنی رحمت سدا
اس کے چشمے جواں میں ہوں اس پر فدا
یہ وطن ہے مرا میری دولت ہے یہ
اس پہ رکھے خدا اس میں نہر رواں

کیجیے

●درج ذیل تصویر میں رنگ بھر یے

5

اساتذہ کے لیے ہدایات

  • وطن پرستی کے موضوع پر لکھی گئی نظمیں آڈیو اور ویڈیو کے ذریعہ کلاس میں سنوائی جاسکتی ہیں۔
  • بچوں کو ان کے آس پاس کے قدرتی مناظر دکھانے کے لیے لے جایا جا سکتا ہے۔
  • اسکول کی اسمبلی میں بچوں سے یہ نظم پڑھوائی جاسکتی ہے۔

●عادل کو لال قلعہ تک پہنچائیے

6

پہیلی

انسانی جسم کا وہ کون سا حصہ ہے جس کو الٹا پڑھو تو دوسرے حصے کا نام بن جاتا ہے۔