Skip to content
Sitaar Urdu







5 سردار ولبھ بھائی پٹیل


ممبئی کے بھیڑ بھاڑ والے علاقوں سے دور سبھی بچے پکنک کا مزہ لے رہے تھے۔ کچھ پہاڑی پر چڑھ گئے تھے اور کچھ میدان میں کھیل رہے تھے۔ بچوں کی ایک جماعت تالاب کے کنارے چہل قدمی کر رہی تھی۔ کچھ بچے ایک بڑے برگد کے سائے میں اساتذہ کے ساتھ مختلف سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ ان میں سے ایک گروپ پہاڑی پر گھومتے، میدان میں کھیلتے اور تالاب کے کنارے چہل قدمی کرتے بچوں کی تصویریں بنا رہا تھا۔

1

دوسرا گروپ گانے گار ہا تھا۔ تیسری ٹولی دستر خوان پر کھانے سجانے میں مصروف تھی۔ بچوں کی ایک چھوٹی سی منڈلی اپنے استاد کو 'ویر گا تھا' سنا رہی تھی۔

ویر گا تھا، یعنی بہادروں کی کہانی۔ اس میں ہمارے ملک کے لیے قربانیاں دینے والے بہادروں کے قصے ہوتے ہیں۔ روہن اپنے اسکول کے ویر گا تھا مقابلے میں اول آیا تھا۔ اسی لیے سب سے آخر میں اُس نے کہانی شروع کی۔ اُس نے آنکھیں چمکاتے ہوئے کہا: ” کیا تم لوگ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے بارے میں جانتے ہو؟“

ہاں! انھیں 'لوہ پرش 'کہتے ہیں۔ ریا نے جوش میں جواب دیا اور فورا ہی استاد محترم سے بولی "لوہ پرش کو اُردو میں کیا کہتے ہیں سر !“

مرد آہن اُستاد محترم کے جواب دینے سے پہلے ہی کئی آواز میں ایک ساتھ نکلیں۔ روہن نے مسکراتے ہوئے قصہ شروع کیا۔ ”جی ہاں ! مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل، وہ شیر کی طرح بہادر تھے۔ انھوں نے یہیں ممبئی کے ایک جلسے میں گرجتے ہوئے کہا تھا کہ انگریز بھارت کو جتنی جلدی آزاد کر دیں، اتنا ہی اچھا ہے۔ اگر دیر کی گئی تو یہ اُن ہی کے لیے خراب بات ہو گی۔“

جی! یہ بات بالکل ٹھیک ہے۔ ایک بار میرے دادا جان نے بھی بتایا تھا۔ کیا وہ ممبئی میں ہی پیدا ہوئے تھے؟“ آرین نے پوچھا۔

روہن اس سوال کا جواب نہیں دے سکا اور استاد محترم کی طرف دیکھنے لگا۔ وہ 31 اکتوبر 1875ء کو ناڈیاڈ ، گجرات (بامبے پریسڈنسی) میں پیدا ہوئے تھے۔

2

ان کے والد کا نام جھیر بھائی پٹیل تھا جو ایک کسان تھے۔“ استاد محترم نے مسکراتے ہوئے بتایا۔

شکریہ سر ! لیکن و تبھ بھائی کوئی عام بچے نہیں تھے۔“ روہن نے اپنی بات آگے بڑھانے کی کوشش کی۔ تبھی ساحل نے حیرت سے پوچھا: ”وہ اتنے خاص کیوں تھے؟“

روہن نے جواب دیا: ”بہادری ، انصاف پسندی اور غلط بات کے خلاف لڑنے کی ہمت نے انھیں خاص بنایا تھا۔ وہ ایک طالب علم کے طور پر بھی نا انصافی کے خلاف کھڑے ہو جاتے تھے۔ انھوں نے انگریزوں کے خلاف کئی تحریکوں کی قیادت کی جیسے جھنڈا ستیہ گرہ اور بار د ولی ستیہ گرہ۔“

عائشہ نے حیرانی سے پوچھا: ”ستیہ گرہ کیا ہوتا ہے؟“

3

ستیہ گرہ مطلب دھرنا اور ہڑتال وغیرہ ہوتا ہو گا۔ روہن نے ہکلاتے ہوئے کہا۔

ستیہ گرہ کا مطلب حق کے لیے جد و جہد کرنا ہوتا ہے۔“ استاد محترم نے بتایا، پھر اس کی وضاحت کی سردار پٹیل کسی لڑائی جھگڑے اور مار پیٹ کے بغیر انصاف کے لیے جد و جہد کرنے میں یقین رکھتے تھے۔ اسی لیے انھوں نے ستیہ گرہ کا طریقہ اپنایا۔“

شکریہ سر !“ روہن نے مسکراتے ہوئے کہا۔ پھر اُس نے اپنے قصے کو آگے بڑھایا۔ ”بار دولی ستیہ گرہ کے دوران انگریزوں نے کسانوں پر ظلم کرنے کی کوشش کی تو سردار پٹیل نے انھیں مل جل کر لڑنے کے لیے تیار کیا اور ایسی ایکتا

دکھائی جس پر یقین کرنا مشکل تھا۔ ہندوستان کی آزادی کے بعد سردار پٹیل نے ملک کے اتحاد میں ایک اہم کردار نبھایا۔ انھوں نے 550 سے زیادہ آزاد ریاستوں کو ہندوستان میں شامل ہونے پر راضی کیا اور اسی لیے گجرات میں بنی اُن کی مورتی کا نام اسٹیچو آف یونٹی (ایکتا کی مورتی رکھا گیا ہے۔“ استاد محترم نے قصہ ختم کرتے ہوئے کہا۔ اسی دوران دستر خوان پر کھانا لگ چکا تھا۔ انھوں نے سب بچوں کو کھانے کے لیے آواز دی۔

اس نئی دو پر گاتھا کے ساتھ بچوں نے سردار پٹیل کی جرات اور بہادری سے سبق سیکھنے کا عہد کیا۔ اُستاد محترم سچ ہی کہتے ہیں کہ ”آزادی کے متوالوں کی کہانیاں نئی نسلوں کو ہمیشہ حق و انصاف کا راستہ دکھاتی رہیں گی۔“

مشق

پڑھیے اور سمجھیے

چہل قدمی کرنا ٹہلنا، صحت اور تفریح کے لیے کچھ دور چلنا
ٹولی گروہ، منڈلی
آهن لوہا
مرد آهن مراد: مضبوط انسان
جلسه کسی خاص مقصد کے لیے لوگوں کا اکٹھا ہونا، اجتماع
گرجنا کڑک کر بولنا، چلانا
تحریک آندولن، کسی اہم مقصد کے لیے تیار کرنا
قیادت رہنمائی کرنا، لیڈرشپ
جد و جہد کوشش، محنت
کردار نبھانا بہتر اور سلیقے سے کام کرنا
عہد کرنا پکا ارادہ کرنا
4

سوچیے اور بتائیے

  1. ممبئی کے ایک جلسے میں سردار پٹیل نے کیا کہا تھا ؟
  2. ________________
  3. ولبھ بھائی پٹیل اتنے خاص کیوں تھے؟
  4. ________________
  5. بار دولی ستیہ گرہ کے دوران سردار پٹیل نے کیا کام کیا؟
  6. ________________
  7. ہندوستان کی آزادی کے بعد سردار پٹیل نے ملک کے اتحاد میں کیا کر دار نبھایا ؟
  8. ________________

درج ذیل خالی جگہوں میں مناسب لفظ لکھیے

  • سبھی بچے ______ کا مزا لے رہے تھے۔
  • بچوں کی ایک جماعت تالاب کے کنارے ____ کر رہی تھی۔
  • تیسری ____ دستر خوان پر کھانے سجانے میں مصروف تھی۔
  • ایک چھوٹی سی منڈلی اپنے استاد کو ____ سنا رہی تھی۔
  • گجرات میں ان کی مورتی کا نام ____ رکھا گیا ہے۔

درج ذیل صحیح بیان پر (۷) اور غلط بیان پر (x) کانشان لگائیے

  • بچوں کی ایک چھوٹی سی منڈلی اپنے استاد کو دو پر گا تھا، سنارہی تھی۔()
  • روہن اپنے اسکول کے وپر گا تھا مقابلے میں دوئم آیا تھا۔()
  • استاد محترم کے جواب دینے سے پہلے ہی کئی آواز میں الگ الگ نکلیں۔()
  • سردار پٹیل کسی لڑائی جھگڑے اور مار پیٹ کے بغیر انصاف کے لیے جد و جہد کرنے میں یقین رکھتے تھے۔()
  • آزادی کے متوالوں کی کہانیاں نئی نسلوں کو ہمیشہ حق و انصاف کا راستہ دکھاتی رہیں گی۔()

کالم ”الف“ کو کالم 'ب سے ملائیے

الف ب
ویر گا تھا اسٹیچو آف یونٹی
لوه پروش سردار پٹیل کی جرات اور بہادری سے سبق سیکھنا
ستیه گره ملک کے اتحاد میں ایک اہم کردار
مورتی کا نام بہادروں کی کہانی
بچوں کا عہد مرد آهن
سردار پٹیل نے نبھایا حق کے لیے جد و جہد

درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کیجیے

  • ایکتا ____________
  • وضاحت ____________
  • جد و جہد ____________
  • قصه ____________
  • عہد ____________

مثال کے مطابق مذکر اور مؤنث کی نشاندہی کیجیے

5

درج ذیل الفاظ کے متضاد لکھیے

آزادی بہادر سوال اول اتحاد
 

پڑھیے ، سمجھیے اور لکھیے

  • بچے پکنک کا مزہ لے رہے تھے۔
  • بچے مختلف سرگرمیوں میں مصروف تھے۔
  • اُنھیں لوہ پرش کہتے ہیں۔
  • آزادی کے متوالوں کی کہانیاں نئی نسلوں کو حق و انصاف کا راستہ دکھاتی رہیں گی۔

ان جملوں میں خط کشیدہ الفاظ سے کسی کام کا کرنا یا ہونا ظاہر ہوتا ہے۔ انھیں دفعل کہتے ہیں۔ جیسے : مزہ لینا، مصروف ہونا، کہنا، راستہ دکھانا

درج ذیل جملوں کو فعل کی صحیح شکل کے ساتھ مکمل کیجیے

  • بچے میدان میں ____ہیں۔ (کھیلنا)
  • اس نے خط ____ ۔ (لکھنا)
  • کل ہم آپ کو ایک اور نئی کہانی ____ گے۔ (سنانا)
  • میں روزانہ وقت پر اسکول ____ ہوں۔ (جانا)
  • سردار پٹیل ناڈیاڈ (گجرات) میں پیدا ____ تھے۔ (ہونا)

کیجیے

●آپ بہادری کا کوئی ایک قصہ اپنے الفاظ میں لکھیے

_________________ _________________ _________________

●آزادی کی تحریک میں شامل چار رہنماؤں کی تصویریں تلاش کر کے چپکائے اور ان کے نام لکھیے

Screenshot 2025-09-22 145318

●نیچے دی گئی تصویر میں برگد کے پیڑ اور بچوں کے کپڑوں میں رنگ بھر لیے

6

پہیلی

ایک پہیلی میں کہوں
تو سن لے میرے پوت
بنا پروں کے اُڑ گئی
باندھ گلے میں سوت

اساتذہ کے لیے ہدایات

  • اسکول میں ویر گا تھا مقابلے کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔
  • بچوں کو سردار پٹیل کی زندگی پر بنی کوئی فلم دکھائی جاسکتی ہے۔
  • مجاہدین آزادی کی زندگیوں سے متعلق ایک کوئز کر وایا جاسکتا ہے۔