Skip to content
Qr






باب 1
حرکت کرتی اشیا


Screenshot 2026-01-20 at 11-22-19 eubu101.pdf

اساتذۂ کرام!

آئیے ہم اپنے طلبا کو ایک ایسی جگہ لے چلیں جہاں وہ بصری آرٹ میں مشغول ہو سکیں اور عملی سرگرمیوں کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں۔بصری آرٹ کا خوشگوارتجربہ حاصل کرنے اور دوسروں کے ساتھ ساجھا کرنےکے لیے طلبا کوآزادانہ اور خود مختار انداز میں کام کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

کلاس روم کی ضروریات

  1. آرام سے کام کرنے کے لیے مناسب جگہ اور ہوا دار ماحول ہونا چاہیے۔
  2. آرٹ کے سامان، آلات، بنیادی اسٹیشنری اور سمعی و بصری(Audio Visual) سہولیات تک آسانی سے رسائی حاصل ہو اور ان تمام اشیا کو حفاظت سے رکھنے کے لیے مناسب جگہ بھی ہو۔
  3. وقتاً فوقتاً فن پاروں کی نمائش اور انہیں دکھانے کے لیے بھی ایک علاحدہ جگہ ہو۔

بصری آرٹ کی تعلیم و تدریس

  1. تصورات اور طریقہ ٔکار کو متعارف کراتے وقت کہانی سنانے اور روزمرہ کی مثالوں کا استعمال کیجیے۔
  2. طلبا کو اپنے خیالات، تخیلات، جذبات اور تجسس کو آزادی سے اپنے فن پاروں کے ذریعے ظاہر کرنے کی ترغیب دیجیے۔
  3. روزمرہ زندگی کا باریک بینی سے مشاہدہ کرنے کی حوصلہ افزائی کیجیے اور دوسروں کی تصویروں سے نقل کرنے کی حوصلہ شکنی کیجیے۔
  4. طلبا کو کلاس روم میں تلاش، تحقیق، تجربہ، باہمی اشتراک اور مکالمے کی اجازت دیجیے۔
  5. طلبا کی مشاہداتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے باہر کی سرگرمیاں اور مطالعاتی دورے شامل کیجیے تاکہ وہ اپنے ارد گرد کی زندگی اور ثقافت کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
  6. طلبا کو مختلف فنکاروں اور فن پاروں سے متعارف کروائیے تاکہ وہ زیرِ مطالعہ موضوعات اور تصورات سے بہتر طور پر جُڑ سکیں۔
  7. اسکول کے احاطے میں فن سے متعلق ورکشاپس کا انعقاد کریں۔
  8. مقامی فنکاروں اور ہنر مندوں کو مدعو کریں تاکہ وہ عملی تجربے کے لیے تعاملی اجلاس اور ورکشاپس منعقد کر سکیں۔
  9. طلبا میں آرٹ کے سامان کو احتیاط سے استعمال کرنے، استعمال شدہ مواد کو واپس اپنی جگہ رکھنے اور سرگرمی مکمل ہونے کے بعد صفائی کرنے جیسی عادتیں پروان چڑھائیے۔
  10. طلبا کو کلاس روم کی نمائش یا دیگر نمائشی تقریبات کے لیے فن پاروں کے انتخاب میں حصہ لینے اور فیصلہ سازی میں شامل ہونے کی ترغیب دیجیے۔

بصری آرٹ کا جائزہ

براہِ کرم تمام اصناف فن کے جائزے سے متعلق نوٹ کو غور سے پڑھیے۔

  1. جائزہ کا معیار آموزشی ماحصل پر مبنی ہونا چاہیے جو تیاری کے مرحلےکی مہارتوں سے ہم آہنگ ہوں۔
  2. ہر طالب علم کو اپنے فن پاروں کا ایک پورٹ فولیو تیار کرنا اور اسے سنبھال کر رکھنا سیکھنا چاہیے۔ اس سے طالب علم اور استاد دونوں کو سیکھنے کے عمل اور ترقی کو سمجھنے اور جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔
  3. تشکیلی جائزہ کو علاحدہ ‘ٹیسٹ ڈے’ کے طور پر نہ رکھا جائے بلکہ اسے درج ذیل طریقوں سے جماعتی سرگرمیوں کے ساتھ مربوط کیا جائے:
    • طلبا کو معیاری تاثرات فراہم کیے جائیں جس میں ان کی خوبیوں اور بہتری کے پہلوؤں کو واضح طور پر بیان کیا جائے۔
    • آرٹ سے متعلق ہونے والی رسمی اور غیر رسمی گفتگو میں طلبا کی شمولیت درج کی جائے۔
    • میدانی دوروں کے دوران سادہ سرگرمیاں تفویض کی جائیں تاکہ طلبا کی مشاہداتی صلاحیت اور آرٹ سے دل چسپی کا جائزہ لیا جا سکے۔
  4. تکمیلی جائزہ سمسٹر کے اختتام پر پروجیکٹ ورک یا عملی سرگرمیوں کے ذریعے انجام دیا جائے۔ بصری آرٹ حصے کے آخر میں کچھ تجویزی مثالیں دی گئی ہیں۔

تیاری (Preparatory)کے مرحلے کے لیے صلاحیتیں

سی–1.1 روزمرہ زندگی کے جذبات اور تخیلات کو ظاہر کرنے والی مختلف تصویریں بنانے میں جوش و خروش کا اظہار کرنا۔

سی – 1.2 بصری فنون میں مل کر کام کرتے ہوئے مختلف خیالات اور ردعمل پر گفتگو کرنا۔

سی–2.1 روزمرہ کےمشاہدات، ذاتی تجربات اور احساسات کو ظاہر کرتے ہوئے بصری عناصر (لکیریں، اشکال، رنگ، جگہ، ساخت) کے مختلف امتزاج کو تخلیقی طور پر استعمال کرنا۔

سی –2.2 کلاس روم میں پیش کیے گئے فن پاروں کے بصری عناصر، موضوعات، اور اظہار کا موازنہ اور فرق بیان کرنا۔

سی– 3.1 بصری فنون میں استعمال ہونے والے مواد، آلات، اور تکنیکوں کے انتخاب میں اپنی پسند کا اظہار کرنا۔

سی –3.2 بصری فن پارے بناتے وقت انفرادی اور اجتماعی طور پر منصوبہ بندی، عمل درآمد اور پیش کش کے مراحل پر عمل کرنا ۔

سی –4.1 قدرت میں موجود بصری عناصر کو پہچاننا اور ان کی فنی خوبیاں بیان کرنا ۔

سی –4.2 مقامی آرٹ اور ثقافت کے بارے میں تجسس کا مظاہرہ کرنا۔

آموزشی ماحصل جن کا تمام ابواب میں جائزہ لیا جا سکتا ہے

سی جی

سی

آموزشی ماحصل

استاد

طالب علم

1

سی -2.1

باہمی تعاون سے فن پارہ تیار کرنے اور پیش کرنے کے عمل کا جائزہ لینا۔

2

سی -2.2

مختلف فن پاروں کی ترتیب کا موازنہ اور فرق بیان کرنا تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ وہ مختلف خیالات اور جذبات کو کس طرح ظاہر کرتے ہیں۔

3

سی -1.3

بصری آرٹ کے مواد اور آلات کا مناسب استعمال کرنا ۔

4

سی -1.4

مختلف قدرتی اشکال کی بصری ترتیب کا مشاہدہ اور اس کی وضاحت کرنا۔

4

سی -2.4

فن پاروں سے متعلق اپنے مشاہدات اور تشریحات کو دوسروں سے ساجھا کرنا اور فنکاروں کے استعمال کردہ طریقوں اور مراحل کے بارے میں سوالات کرنا۔


اسٹار کے نشان والی سرگرمیوں کو کسی بھی استاد کے ذریعے انجام دیا جا سکتا ہے، حتیٰ کہ ان اسکولوں میں بھی جہاں وسائل محدود ہوں۔

باب 1

حرکت کرتی اشیا

کیا آپ نے کبھی میلے میں بڑے جھولے کی سواری کی ہے؟

پہیا انسان کی سب سےاہم ایجادات میں سے ایک ہے۔تقریباً 5000 سال پہلے کمھار کے چاک کے طور پر اس کی ایجاد ہوئی۔بعد میں اسے گاڑیوں اور رتھوں میں استعمال کیا جانے لگا تاکہ لوگ اور سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا ئے جاسکیں۔

سوچیں آپ نے کن کن چیزوں اور جگہوں پر پہیے دیکھے ہیں؟ کیا آپ ایسی زندگی کا تصور کر سکتے ہیں جس میں پہیے نہ ہوں؟

اس باب میں آپ نقل و حمل کی دنیا کا مشاہدہ کریں گے جہاں چیزیں مسلسل حرکت میں ہیں۔ چاہے راستے میں کچھ رکا وٹیں اور جھٹکے کیوں نہ آئیں۔ دل چسپ سرگرمیوں کے ذریعے آپ مختلف گاڑیوں کو دیکھیں گے اور ایسے فن پارے تخلیق کریں گے جو انھیں نئی شکل، صورت، رنگ اور استعمال کرنے کا تصورپیش کریں گے۔

سرگرمی 1.1

ایک گاڑی بنائیے

یقیناً آپ نے اپنے گھر والوں کے ساتھ کہیں گھومنے یا کسی سے ملنے کی خاطر سفر کیا ہوگا۔

  • آپ نے کن ذرائع آمد و رفت (ٹرانسپورٹ) کا استعمال کیا؟
  • کیا آپ نے مختلف گاڑیوں میں سفر کا لطف اٹھایا؟
  • آپ کو کون سی گاڑی سب سے زیادہ پسند آئی؟ کیوں؟

ہر گاڑی کا اپنا ایک مقصد، ڈیزائن اور انداز ہوتا ہے۔

  • کوئی ایک گاڑی پسند کریں۔
  • گاڑی کو غور سے دیکھیں۔آپ کو اس میں کون سی جیومیٹری کی شکلیں نظر آتی ہیں؟ان کی تصویربنائیں۔
  • اپنی ڈرائنگ میں مزید تفصیل شامل کریں۔
  • گاڑی کا سایہ بنائیں۔
  • اپنی گاڑی کو اپنے انداز میں رنگیں اور سجائیں۔
  • سڑک کی حفاظت سے متعلق ایک پیغام لکھیں اور اسے اپنی تصویرمیں شامل کریں۔

سرگرمی 1.2

پُرزوں سے پیٹرن بنانا

کیا آپ کبھی کسی آٹو موبائل ورکشاپ گئے ہیں؟ وہاں مکینک موٹر سائیکلوں، کاروں اور دیگر گاڑیوں کے مختلف پرزے نکال کر ان کی مرمت کرتے ہیں۔جس طرح گاڑیوں کے مختلف حصے ہوتے ہیں، اسی طرح تصویریں اور فن پارے بھی مختلف حِصّوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ان حِصّوں کو بصری عناصر (Visual Elements)کہا جاتا ہے۔

سائیکل کے پرزوں اور دی گئی تصویر میں موجود بصری عناصر کی پہچان کیجیے۔

ایک علاحدہ کاغذ پر، کسی بھی دو یا تین گاڑیوں کے پرزوں کی مدد سے اپنا ایک نمونہ (پیٹرن) بنائیں۔ یہ پرزے سیٹ، گھنٹی، پیڈل، آئینہ، ہینڈل بار، اسٹیئرنگ وہیل یا کسی اور گاڑی کا کوئی بھی حصہ ہو سکتے ہیں۔اپنے پیٹرن کو رنگوں سے بھر کر اسے دل کش بنائیے۔

Screenshot 2026-01-20 at 11-55-53 eubu101.pdf

سرگرمی 1.3

معما حل کیجیے

آپ کو یہاں ایک گاڑی کے مختلف پرزے دکھائی دے رہے ہیں۔ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ پرزے کس گاڑی کے ہیں؟
تمام پرزوں کو آپس میں جوڑ کر ایک مکمل گاڑی کی تصویر بنائیں۔

Screenshot 2026-01-20 at 12-02-11 eubu101.pdf

سرگرمی 1.4

میرے خوابوں کی گاڑی

اگر آپ اپنے خوابوں کی گاڑی بنا سکتے، تو وہ کیسی ہوتی؟کیا وہ اُڑتی، تیرتی یا زمین پر چلتی؟کیا وہ صرف آپ کے لیے ہوتی یا بہت سے لوگوں کو لے جا سکتی؟کیا وہ بچوں، بزرگوں یا جانوروں کے لیے بھی موزوں ہوتی؟


اپنے خوابوں کی گاڑی کا ایک ماڈل تیار کیجیے

سامان:پرانا گتہ، ماچس کی خالی ڈبیاں، بوتلوں کے ڈھکن، استعمال شدہ ڈبے، لکڑیاں، قینچی، گوند اور ٹیپ۔

حفاظت پہلے :نوکیلے اوزار استعمال کرتے وقت احتیاط برتیں اور کسی بڑے سے مدد
ضرور لیں۔

  • اپنی ڈرائنگ کی مدد سے اپنی خوابوں کی گاڑی کا ایک ماڈل تیار کیجیے۔
  • ماڈل بناتے ہوئے اگر ضروری ہو تو اس میں مناسب تبدیلیاں کیجیے۔
  • ماڈل مکمل ہونے کے بعد، رنگوں اور مختلف چیزوں کا استعمال کر کے اسے سجائیے۔آپ نے اکثر سائیکلیں، آٹو رکشے اور ٹرک دیکھے ہوں گے جو
    خوب صورتی سے سجائے جاتے ہیں اور اپنے مالک یا ڈرائیور کی پہچان
    بن جاتے ہیں۔کوشش کریں کہ آپ کی گاڑی بھی اسی طرح آپ کی
    پہچان دکھائے۔

جب آپ کی گاڑی تیار ہو جائے، تو اسے اپنے ذاتی انداز اور پسند کے مطابق سجائیں۔

Screenshot 2026-01-20 at 12-06-01 eubu101.pdf Screenshot 2026-01-20 at 12-06-21 eubu101.pdf

اس صفحے پراپنے خوابوں کی گاڑی بنائیے۔


سرگرمی 1.5

رکنے کی جگہیں

بس اسٹاپ ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگ اکثر بس کے انتظار میں کھڑے ہوتے ہیں۔

چھوٹے گروپ بنائیں اور کسی حقیقی بس اسٹاپ پر انتظار کرنے کے اپنے تجربے پر بات کریں۔

  • بس اسٹاپ کہاں پر تھا؟
  • کیا آپ کے ساتھ وہاں مختلف عمر کے افراد بھی انتظار کر رہے تھے؟
  • کیا کسی کو بس میں سوار ہونے میں مشکل پیش آئی؟
  • کیا وہاں سب کے لیے جگہ کافی تھی؟
  • کیا بس اسٹاپ آرام دہ تھا؟ (کیا وہاں چھت، ریمپ، بیٹھنے کی جگہ یا سایہ موجود تھا؟)

آپ ایک بہتر بس اسٹاپ کس طرح ڈیزائن کریں گے؟

  • ایسی کون سی سہولیات ہیں جو بس کا انتظار کرتے وقت آپ کے آرام میں اضافہ کریں گی؟
  • بزرگ افراد، بچوں یا معذور افراد کو بس اسٹاپ پر کن سہولیات کی ضرورت ہوتی ہے؟
  • اپنے خیال کے مطابق ایک بس اسٹاپ کا خاکہ بنائیے۔
  • اسے اپنے گروپ کے ساتھ ساجھا کیجیے۔

اب گروپ میں مل کر کام کریں اور تمام ساتھیوں کے خیالات کو شامل کرتے ہوئے ایک بس اسٹاپ کا اسکیچ تیار کیجیے۔

پھر اس اسکیچ کو بطور حوالہ استعمال کرتے ہوئے اپنے بس اسٹاپ کا ایک سہ جہتی(3D)ماڈل تیار کیجیے۔


سامان: پرانا گتہ، آئس کریم کی ڈنڈیاں، استعمال شدہ ڈبے، جھاڑو کی تیلیاں،
فالتو کپڑا، پرانے اخبارات، گوند، قینچی اور رنگ۔

جب آپ کا بس اسٹاپ ماڈل تیار ہو جائے، تو چند کھلونے والی گاڑیاں جمع کیجیے یا اپنی خود کی چھوٹی گاڑیاں تیار کیجیے۔بس اسٹاپ پر ایک مصروف دن کا تصور کیجیے اور اس منظر کو مختصر انداز میں بیان کیجیے۔

Part-1_Chapter_1-10b

اس صفحے پر اپنے خیال کے مطابق بس اسٹاپ کا ایک اسکیچ بنائیے۔



جائزہ

باب 1 – حرکت کرتی اشیا

سی جی

سی

آموزشی ماحصل

استاد

خود

1

سی -1.1

دو جہتی(2D) اور سہ جہتی(3D) فن پاروں کے ذریعے مختلف سیاق و سباق میں اشیااور ان کی ترتیب کی عکاسی کرنا۔

2

سی -1.2

اشیا کے مختلف حصوں کو تخلیقی انداز میں جوڑ کر پیٹرن، نئی شکلیں اور دیگر اشیا بنانا۔

3

سی -2.3

ساتھیوں کی رائے کی بنیاد پر بصری فن پارے کو ایک سے زیادہ بار بنانے کی کوشش کرنا۔

کلاس میں مجموعی طور پر شرکت۔

استادکےمشاہدات:


________________________________________________________________________

____________________________________________________________________________________________________

____________________________________________________________________________________________________

دیگر تاثرات:

_________________________________________________________________________________________

____________________________________________________________________________________________________

____________________________________________________________________________________________________