Skip to content
Qr






باب 2
کھڑکی سے باہر جھانکنا


Visual_Arts_logo

آرٹ کلاس کا وقت تھا اور ہر بچہ اپنے ڈیسک پر تمام آرٹ کا سامان ترتیب سے رکھے استاد کا بےچینی سے انتظار کر رہا تھا۔ ان کی خوشی دوبالا ہوگئی جب انھیں کھلی فضا میں کلاس کرنے کو کہا گیا، جہاں وہ آزادی سے پودوں، پھولوں اور تتلیوں کی تصویریں بنا سکتے تھے اور مالی سے بات چیت بھی کر سکتے تھے۔

انھیں مایوسی اس وقت ہوئی جب باہر جانے سے پہلے اچانک بادل گرجنے لگے اور موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔ لیکن اسی وقت ان کے استاد اندر آئےاور نرمی سے کھڑکی سے باہر جھانکنے کو کہا۔

بارش نے زمین کو دھو ڈالاتھا۔ ہر چیز تروتازہ اور صاف نظرآنے لگی۔استاد نے ان نازک بیلوں کی طرف اشارہ کیا جو بارش کے زورسے جھک گئی تھیں۔ لیکن یہ بیلیں مضبوطی سےان درختوں، پودوں اور ستونوں سے چمٹی ہوئی تھیں جو انھیں سہارا دے رہے تھے۔ اس لیے وہ گِری نہیں ۔

اگرچہ یہ بیلیں اندھیرے میں زیرِ زمین اگتی ہیں مگر وہ عزم کے ساتھ ہر رکاوٹ کو پار کرتے ہوئے بلند ہوتی چلی جاتی ہیں۔یہ نازک بیلیں بڑھنے سے کبھی باز نہیں آتیں بالکل ان دریاؤں کی طرح جو ہر طرح، کی جغرافیائی رکاوٹوں کو چیرتے ہوئے اپنا راستہ بناتے ہیں اور ساتھ ہی یہ ہمیں پھول، پھل اور سبزیاں فراہم کرتی ہیں۔

چڑھنے والی اور رینگنے والی بیلیں ہمیں نرمی، لچک اور اعتماد کے کئی سبق سکھاتی ہیں۔وہ سہارا لینے میں ہچکچاتی نہیں اور یقین رکھتی ہیں کہ ان کا ماحول ان کی پرورش کرے گا۔جب وہ بڑھتی ہیں تو ہر اس جگہ کوخوب صورتی اور زندگی سےبھر دیتی ہیں جہاں وہ اگتی ہیں چاہے وہ گھر کے اندر ہوں یا باہر۔

سرگرمی 2.1


ابھری ہوئی ساخت میں بیلیں اور چڑھنے والے پودے

ایسی کون سی خوبی ہے جو بیلوں اور چڑھنے والے پودوں کو دوسرے پودوں سے منفرد بناتی ہے؟ ان کی پتلی اور لچکدار ٹہنیاں بڑھتے وقت مڑتی، بل کھاتی، گھومتی اور لپٹتی ہیں۔

ان کی بل کھاتی لکیروں نے فنکاروں کو بھی متاثر کیا ہے جسے انھوں نے مجسموں، تصویروں ،فنِ تعمیر، کپڑوں اور دیگر فنون میں دکھایا ہے۔

Mehendi-1

مہندی ایک ایسی روایت ہے جو بھارت کے کئی حصّوں میں رائج ہے۔ اس کا استعمال لڑکے ہوں یا لڑکیاں سبھی کرتے ہیں۔یہ تازہ یا خشک طور پرمہندی کے پتوں کوپیس کر تیار کی جاتی ہے۔اس کا ایک گاڑھا لیپ تیار کیا جاتا ہے پھر اسے ایک کون میں بھردیا جاتا ہے۔اس کے بعد اسے خاص کر ہتھیلیوں،بازوؤں اور پیروں پر لگایا جاتا ہے۔

آپ غور کریں گے کہ جب مہندی سوکھ جاتی ہے تو اس کی لکیریں جلد پراُبھر آتی ہیں جیسے جلد سے اوپر اٹھی ہوئی ہوں باقی جلد کی طرح ہموار نہیں ہوتیں ۔ایسےابھار کو لو ریلیف (Low Relief)کہتے ہیں۔یہی طریقہ مجسمہ سازی اور نقش و نگاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

اپنے والدین اور محلے کے مہندی لگانے والوں کو بلائیں۔سب مل کر بیلوں اور چڑھنے والے پودوں سے متاثر ہوکر خوب صورت ڈیزائن تیار کریں۔اپنے دوستوں، گھر والوں اور آس پاس کے لوگوں سے اجازت لے کر ان کی ہتھیلیوں پر مہندی کے یہ ڈیزائن بنائیں۔

Part-1_Chapter_2-2

یہاں اپنا ہاتھ رکھ کر اس کو ٹریس کیجیے اور اس پر مہندی کا ڈیزائن بنایئے۔

بینائی سے محروم بچوں کے ساتھ ایک خاص سرگرمی

  • ایک ایسا گاڑھا مادّہ (پیسٹ)کون میں بھریں جو نرم ہو، چپکنے والا ہو اور آسانی سے سوکھ جائے۔ یاد رکھیں کہ اس مادے میں کوئی چیز شامل ہونی چاہیے جو اسے جوڑنے میں مدد کرےجیسے کہ گوند۔
  • پھر اس کون کی مدد سے اپنا ڈیزائن کسی ہموار سطح پر بنائیں جیسے پرانا گتہ، کاغذ یا کپڑا۔ ڈیزائن بنانے کے بعد اسے سوکھنے کے لیے چھوڑ دیں۔یہ ابھرا ہوا ڈیزائن آپ کے بینائی سے محروم ساتھی کے لیے رہنمائی کا کام کرے گا۔ وہ اسے ہاتھ سے چھو کر محسوس کر سکے گا اور آسانی سے ان ابھری ہوئی لکیروں کی مدد سے رنگ بھر سکے گا۔
  • برش سے رنگوں کا انتخاب کر نے میں ان کی مدد کیجیے۔
  • ان کے ساتھ مل کر تصویریں بنانے کا مزہ لیجیے۔
100_0011

سرگرمی 2.2


رنگوں کا جادو

ہولی رنگوں کا ایک مشہور تہوار ہے جو بھارت کے کئی حصّوں میں منایا جاتا ہے۔ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب لوگ رنگوں سے کھیلنے کا لطف اٹھاتے ہیں ۔

آپ کو رنگوں سے کھیلنا کب اچھا لگتا ہے؟

کیا آپ نے کبھی دیکھا ہے کہ جب مختلف رنگ آپس میں ملتے ہیں تو وہ کیسے بدل جاتے ہیں؟ یہ واقعی جادوئی ہے۔

رنگوں کا دائرہ (Colour Wheel) اہم ذریعہ ہے جو فنکاروں کو مختلف رنگ بنانے میں مدد دیتا ہے۔

آئیے ہم ایک رنگوں کا دائرہ بناتے ہیں۔

وہ رنگ جنھیں دوسرے رنگوں کو ملا کر نہیں بنایا جا سکتاانھیں بنیادی رنگ (Primary Colours) کہتے ہیں۔یہ ہیں لال، نیلا اور پیلا۔

  • دائرے کے ہر الگ خانے میں ایک بنیادی رنگ بھریے۔
  • ہر خانے کے اوپر اس بنیادی رنگ کا نام لکھیے۔
Screenshot 2026-01-20 at 14-39-27 eubu102.pdf

جب دو بنیادی رنگوں کو آپس میں ملایا جاتا ہےتو ایک نیا رنگ بنتا ہے جسے
ثانوی رنگ (Secondary Colours) کہتے ہیں۔

  • ایک اور دائرہ بنائیے اور اسے چھ برابر حصوں میں تقسیم کیجیے۔
  • دائرے کے ہر دوسرے خانے میں ایک بنیادی رنگ بھریے۔
  • دو بنیادی رنگوں کو ملا کر جو نیا رنگ بنتا ہے، وہ بیچ والے خالی خانے
    میں بھریے۔
  • ثانوی رنگوں پر خوب صورت نمونہ بنائیے۔
  • دائرے کے اردگرد تمام رنگوں کے نام لکھیے۔

کیا آپ اس کتاب کے مختلف صفحات پر رنگوں کا دائرہ (Colour Wheel)تلاش کر سکتے ہیں؟

گرم اور ٹھنڈے رنگ

گرم چیزیں عام طور پر لال، پیلے اور نارنگی رنگوں میں ہوتی ہیں۔ٹھنڈی چیزیں عموماً نیلے، سبز اور جامنی رنگوں میں نظر آتی ہیں۔ان کو رنگوں کے دائرے میں غور سے دیکھیے۔

نوٹ: اگر آپ رنگ استعمال کر رہے ہیں تو ہر رنگ کے بعد اپنا برش اچھی طرح دھو لیں یا ہر رنگ کے لیے الگ برش استعمال کریں۔

Screenshot 2026-01-20 at 14-40-16 eubu102.pdf

سرگرمی 2.3


باہر کے منظر کی ترتیب

کیا آپ نے کبھی باہر کسی پکنک کے موقع پر گروپ فوٹو میں حصہ لیا ہے ؟

اکثر فوٹوگرافر بتاتا ہے کہ کہاں کھڑا ہونا ہے، کیسا پوز دینا ہے اور تصویر میں کیا دکھانا ہے۔تصویر یا فن پارے میں جگہ کا صحیح استعمال کرنا بہت اہم ہوتا ہے۔ ایک تصویر میں عام طور پر تین طرح کی جگہیں (حصے) ہوتی ہیں:

Screenshot 2026-01-20 at 14-42-17 eubu102.pdf

غور کریں کہ اوپر دی گئی تصویر اور 20 روپے کے نوٹ پر بنی تصویر ایک جیسی ہے۔

20_rupee

1. پیش منظر (Foreground)یہ وہ جگہ ہوتی ہے جو دیکھنے والے کے سب سے قریب ہوتی ہے۔اس میں موجود چیزیں بڑی واضح اور رنگوں سمیت نظر آتی ہیں۔

2. درمیانی منظر( Middle ground)یہ پیش منظر کے پیچھے والی جگہ ہوتی ہے۔یہ منظر کو گہرائی دیتا ہے اور اس میں کچھ تفصیل نظر آتی ہے۔

3. پس منظر( Background)یہ سب سے پیچھے کی جگہ ہوتی ہے۔یہاں چیزیں چھوٹی، ہلکے رنگوں میں اور کم تفصیل کے ساتھ نظر آتی ہیں۔

اس تصویر میں پیش منظر، درمیانی منظر اور پس منظر کی نشان دہی کیجیے۔

DP240174

سرگرمی 2.4


وقت اور موسموں کے رنگ

اگر رنگ ہمیں گرمی اور ٹھنڈک کا احساس دلا سکتے ہیں تو کیا وہ وقت اور موسم کو بھی ظاہر کر سکتے ہیں؟


اپنے تجربات کو یاد کیجیے اور مختلف موسموں میں فطرت میں نظر آنے والے رنگوں کی فہرست بنائیے۔

موسمِ گرما

موسمِ برسات

موسمِ سرما

موسمِ بہار


اپنے مشاہدے سے یہ بتائیے کہ دن کے مختلف حصوں میں آسمان میں کون کون سے رنگ نظر آتے ہیں۔

صبح

دوپہر

شام

رات


دن کے وقت سائے کو غور سے دیکھیے۔ لکھیےکہ ان کی لمبائی چھوٹی، درمیانی یا بڑی ہے۔

صبح

دوپہر

شام

رات

  • ایک صفحہ کو چار برابر حصوں میں تقسیم کیجیے۔
  • پہلے حصے میں اپنے آس پاس کا کوئی باہر کا منظر سوچیے اور
    اسے بنائیے۔
  • طے کیجیے کہ آپ پیش منظر، درمیانی منظر اور پس منظرمیں کیا بنائیں گے۔
  • پھر اسی منظر کو باقی تین حصوں میں بھی بنائیے، لیکن ہر حصے میں موسم اور دن کا وقت مختلف رکھیے۔
  • ہر حصے کے لیے ایک موسم اور دن کا ایک وقت منتخب کیجیے۔مثلاً: پہلا حصہ یا مربع ہو سکتا ہے گرمیوں کی دوپہر، دوسرا حصہ یا مربع سردیوں کی شام، اور اسی طرح باقی۔
  • ہر حصے میں منتخب کیے گئے موسم اور وقت کے مطابق
    رنگ بھریے۔
  • تصویر میں سایہ ضرور شامل کیجیےتاکہ وقت کا اندازہ لگایا جا سکے۔
  • زیادہ خوب صورتی کے لیے مختلف رنگوں کو آپس میں ملا کر نئے رنگ بنائیے۔
Screenshot 2026-01-20 at 14-50-04 eubu102.pdf

یہاں اپنی تصویر بنائیے اور مکمل ہونے کے بعد اسے دوسروں کو دکھائیے ۔

Screenshot 2026-01-20 at 14-50-49 eubu102.pdf

جائزہ

باب 2 – کھڑکی سے جھانکنا

سی جی

سی

آموزشی ماحصل

استاد

خود

1

سی -1.1

فطرت کے مناظر کو مختلف اوقات اور موسموں کے مطابق دکھانا۔

2

سی -1.2

فطرت میں نظر آنے والے پیٹرن کو تخیل کے ساتھ بصری عناصر استعمال کر کے بنانا۔

2

سی -2.2

کسی بھی دی گئی تصویر میں پیش منظر، درمیانی منظر اور پس منظر کو پہچاننا اور اپنے فن پارے میں ان حصوں کو استعمال کرنا۔

3

سی -2.3

بنیادی رنگوں کو ملا کر ثانوی رنگ حاصل کرتے ہوئے ایک سادہ رنگوں کا دائرہ بنانا۔

3

سی -2.3

کسی مناسب چیز سے لو ریلیف فن پارہ تیار کرنے کے تمام مراحل پورے کرنا۔

کلاس میں مجموعی طور پر شرکت۔

Part-1_Chapter_1-12

استادکےمشاہدات:




دیگر تاثرات: