Skip to content
Qr






باب 3
کھڑکی سے باہر جھانکنا


ہم ہر روز کئی مختلف لوگوں سے ملتے ہیں۔ہر شخص کا چلنے، بولنے، ہنسنے، بات کرنے اور اپنے جذبات ظاہر کرنے کا انداز الگ ہوتا ہے۔آپ نے یہ بھی محسوس کیا ہوگاکہ ہر شخص کا سایہ دوسرے سے الگ ہوتا ہے۔

اپنے پسندیدہ لوگوں کے بارے میں سوچیے اوریہ بھی غور کیجیے کہ آپ ان لوگوں کے ساتھ وقت گزارنا کیوں پسند کرتے ہیں۔

ان کی ہربات کو دیکھیے مثلاًان کا چہرہ، مسکراہٹ، بالوں کا انداز، کپڑے، آواز، حرکتیں اور روزمرہ کی عادتیں۔

اس باب میں آپ سیکھیں گے کہ لوگوں کو حرکت کرتے ہوئے اور ان کے آس پاس کی چیزوں کو کس طرح غور سے دیکھا جاتا ہے۔سایوں کا کھیل اور ‘ایموجیز’ کی مدد سے آپ تصویروں کے ذریعےلوگوں کی کہانیوں کو پیش کرنے کے نئے طریقے سیکھیں گے۔

سرگرمی 3.1

سائےکا خاکہ بنائیے

آپ نے شاید دھوپ میں چلتے ہوئے اپناسایہ دیکھا ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی یہ غور کیا ہے کہ رات کے وقت جب آپ کسی اسٹریٹ لائٹ کے قریب سے گزرتے ہیں تو آپ کا سایہ کس طرح بدلتا ہے؟

جب روشنی کسی چیز یا جاندار کے سامنے آکر رک جاتی ہےتو اس کے پیچھے والی سطح پرایک سایہ بن جاتاہے۔کبھی کبھی یہ سایہ ان چیزوں یا لوگوں سے مختلف نظر آتا ہے جس سے وہ وجود میں آتا ہے۔

سائے سے جانور بنانا

  • جوڑوں یا چھوٹے گروپ میں کام کیجیے۔
  • دھوپ والے دن کھلی جگہ پر جائیے۔
  • اپنے بازو پھیلا کر پرندے کی طرح دائیں بائیں لہرائیے۔
  • گھٹنوں کے بل بیٹھیے اور اپنے ہاتھوں سے ہاتھی کی سونڈ بنانے کی
    کوشش کیجیے۔
  • غور کیجیے کہ آپ اپنے جسم کی مدد سے مور یا رینگتے ہوئے سانپ جیساسایہ کیسے بنا سکتے ہیں۔
  • جیسے ہی آپ کوئی پسندیدہ سایہ بنا ئیں تو وہیں رک جائیں۔
  • آپ کے ساتھی انگلی، لکڑی یا پتھروں کی مدد سے اس سائے کی باہری حدود کا خاکہ بنا سکتے ہیں۔
2

سرگرمی 3.2

سایہ بنانا

یہاں وہ سایہ بنائیے جس کا آپ نے خاکہ تیار کیا تھا۔



سرگرمی 3.3

سائے میں کہانیاں

اس صفحے پر دکھائے گئے ہاتھوں کے سائے خود بنانے کی کوشش کیجیے۔

کیا آپ نے کبھی ایسے سائے دیکھے ہیں جن میں کئی رنگ ہوں؟

آپ یہ منظر سائے کی کٹھ پتلیوں کے کھیل میں دیکھ سکتے ہیں۔یہ آرٹ کی ایک قدیم صنف ہے جو آندھرا پردیش، تلنگانہ، اڈیشہ، تمل ناڈو، کیرالا، کرناٹک اور مہاراشٹر میں جاری ہے۔ کٹھ پتلیاں روایتی طور پر چمڑے سے تیار کی جاتی ہیں۔ لیکن ان دنوں وہ دوسری چیزوں سے بھی بنائی جارہی ہیں۔

تماشے کے دوران روشنی کٹھ پتلیوں میں سے گزر کر رنگین سائےبناتی ہے جو چلتے ہوئے کہانیاں سناتے ہیں۔

سائے کی کٹھ پتلیوں کا کوئی راست پروگرام دیکھنے کی کوشش کریں۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو آن لائن ویڈیوز تلاش کیجیے اور مشاہدہ کیجیے۔ ان نکات پر غور کریں :

  • انسانی جسم کو سائے کی کٹھ پتلی کے طور پر کیسے دکھایا گیا ہے؟
  • مختلف حصّے آپس میں کیسے جوڑےگئے ہیں؟

پچھلی سرگرمی میں آپ نے دیکھا کہ ا ٓپ کے جسم نے سائے کے ذریعے کس طرح مختلف جانداروں کی تصویریں بنائیں۔

  • پچھلی سرگرمی میں بنائی گئی سائے کی تصویروں کو اکٹھا کیجیے۔
  • ان تصویروں کو کرداروں میں تبدیل کیجیے اورایک مختصر کہانی تخلیق کیجیے۔
  • کہانی تقریباً 100الفاظ پر مشتمل ہو اور اسے اپنے دوستوں کے ساتھ
    ساجھا کیجیے۔

    یہاں اپنی کہانی کا ایک منظر بنائیے۔



    سرگرمی 3.4

    ایموجیز (Emojis)بنانا

    ہمارا چہرہ ہمارے جذبات کا آئینہ ہوتا ہے۔صرف چہرہ دیکھ کر آپ کسی شخص کے مزاج کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔

    مسکراتا ہوا چہرہ خوشی کی علامت ہے اور آپ نے بھی اسے ضرور استعمال کیا ہوگا۔

    ایموٹیکونز(Emoticons)یاجذباتی نشانات وہ سادہ تصویریں یا علامتیں ہیں جو جذبات کا اظہار کرتی ہیں۔آپ انھیں عام رموز اوقاف کی مدد سے بناسکتے ہیں۔مثال کے طور پر اپنا سر دائیں طرف جھکاتے ہوئے اسے دیکھیں:–)آپ کو مسکراتا ہوا چہرہ نظر آئے گا۔اسی طرح،

    • اداس چہرہ دکھاتا ہے۔

    • آنکھ مارتا چہرہ دکھاتا ہے۔

    • زبان باہر نکالتے ہوئے چہرہ دکھاتا ہے۔

    ذیل میں د یے گئے دائروں میں مزید ایموٹیکو نز خود بنایئے۔

    ایموجیز ایموٹیکو نز کی نسبت زیادہ تفصیلی ہوتے ہیں اور ان کا استعمال عام طور پر آن لائن رابطوں میں کیا جاتا ہے۔

    اپنی ذاتی ایموجیز بنائیے

    • ایسا کوئی تاثرچنیں جو موجودہ ایموجیز میں موجود نہ ہو۔
    • یہ تاثرات کا مجموعہ بھی ہو سکتا ہے جیسے کہ آپ ناراض ہیں لیکن ہنسنے والے ہیں یا آپ مسکراتے ہوئے رو رہے ہیں۔
    • اگر آپ کسی مخصوص حرکت یا ادا کے ذریعے اپنے جذبات ظاہر کرتے ہیں تو وہ بھی شامل کیجیے۔

    آپ کی ذاتی ایموجیز کو آپ کی شخصیت اور انداز کی عکاسی کرنی چاہیے۔


    نیچے دی گئی جگہ میں اپنی ذاتی ایموجیز بنائیے۔

    سرگرمی 3.5

    اسٹوری بورڈ بنانا

    اسٹوری بورڈ کا استعمال کہانی کے مختلف لمحات کو تصویروں سے دکھانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ یہ کامکس کی طرح ہوتا ہے اور عام طور پرڈراما، اینی میشن، اشتہارات یا فلم کے مناظر کی منصوبہ بندی میں استعمال کیا جاتا ہے۔

    ہم سب ہر روز مختلف جذبات کا سامنا کرتے ہیں۔ذیل میں مختلف مواقع پر اپنے جذبات کاموازنہ کریں:

    • جب آپ اسکول کے لیے صبح جلدی جاگتے ہیں۔
    • جب دوپہر کے کھانے میں اپنی پسندیدہ پکوان دیکھتے ہیں۔
    • جب آپ امتحان کی تیاری کر رہے ہوتے ہیں۔
    • جب آ پ دوستوں کے ساتھ کھیلتے ہیں۔

    ہر فرد کا روزمرہ کامعمول آپ سے مختلف ہو سکتا ہے۔آئیے ایک اسٹوری بورڈ بنائیں جس میں دن بھرکی چار سرگرمیوں کو دکھایا گیا ہو۔

    • کسی ایسے شخص کا انتخاب کیجیے جسےآپ جانتے ہوں یا روز اسکول آتے جاتے دیکھتے ہوں۔یہ کوئی استاد، گھر کا فرد، سبزی فروش، سیکو رٹی گارڈ، بس کنڈکٹر یا کوئی بھی ہو سکتا ہے۔
    • چار الگ الگ سرگرمیوں کے ذریعے ان کی زندگی کے ایک دن کا تصور پیش کریں ۔ہر سرگرمی کے دوران اس شخص کے جذبات، جسمانی حرکات اور چہرے کے تاثرات کو یاد کریں جیسے کہ رقص میں ہوتا ہے۔

    اسٹوری بورڈ تیار کرنے کے لیے اگلے صفحہ پر دیے گئے ٹیمپلیٹ کا استعمال کیجیے۔

    • ہر منظر کے لیے سرگرمی لکھیے اور احساس بیان کیجیے۔
    • ہر منظر کو پیش منظر، درمیانی منظر اور پس منظر میں تقسیم کیجیے۔
    • جس شخص کا انتخاب کیا ہے اس پر توجہ مرکوز رکھیے اور اس کے جسمانی انداز، حرکات اور چہرے کے تاثرات کو واضح کیجیے۔
    • آخر میں آپ اپنے آرٹ ورک میں رنگ بھریے۔
    Screenshot 2026-01-20 at 16-37-38 eubu103.pdf

    جائزہ

    باب 3 – کہانیوں کی تصویر کشی

    سی جی

    سی

    آموزشی ماحصل

    استاد

    خود

    1

    سی -1.1

    آرٹ ورک بناناجو چہرے کے تاثرات اور مختلف جسمانی انداز کے ذریعےجذبات اور مزاج کی عکاسی کرتا ہو۔

    2

    سی -1.2

    سایہ بنانے والے کھیل کے ذریعے اپنی تصاویر اور بصری کہانیاں تخلیق کرنا۔

    3

    سی -2.3

    ہر منظر کو ترتیب وار تیار کرکے اسٹوری بورڈ بنانا۔

    کلاس میں مجموعی طور پر شرکت۔

    Part-1_Chapter_1-12

    استادکےمشاہدات:




    دیگر تاثرات: