باب 4
تخیلاتی جاندار
ہمارا تخیل ہمیں وہ چیزیں دیکھنے اور سوچنے کی طاقت دیتا ہے جو ابھی تک بنائی نہیں گئی ہیں۔ محنت، استقامت اور لگن کے ذریعے ایسے کئی خیال حقیقت کا روپ لے چکے ہیں۔مثال کے طور پر پرندوں کی طرح اڑنے کا خواب ،ہوائی جہاز کی ایجاد کا سبب بنا۔ کیا آپ ایسی دیگرایجادات کے بارے میں سوچ سکتے ہیں جنھوں نے ہمیں مچھلیوں کی طرح تیرنے، مکڑیوں کی طرح جال بننےاور کیچوؤں کی طرح زمین کھودنے میں مدد دی ہے؟
ایک فن کار کی حیثیت سے ، آپ وہ سب کچھ تخلیق کر سکتے ہیں جس کا آپ خواب دیکھتے ہیں۔ صرف وہ نہیں جو آپ اپنے ارد گرد دیکھتے ہیں۔
ہندوستانی آرٹ میں ہمیں اکثر ایسے تخیلاتی جاندار ملتے ہیں جو مختلف جانوروں کے اعضا سے مل کر بنے ہوتے ہیں۔ان کے گرد کئی کہانیاں گھومتی ہیں۔جو سننے میں بہت
دل چسپ لگتی ہیں۔جب آپ ان تصویروں یا علامتوں کے پیچھے چھپی باتوں کو سمجھنے لگتے ہیں تو یہ جاندار اور بھی حیرت انگیز لگتے ہیں۔
اگلے صفحے پر نوگُنجارا (Navagunjara)کی تصویر دیکھیے۔
یہ ایک ایسا تخیلاتی جاندار ہے جو نو الگ الگ جانوروں کے اعضا سے مل کر بنا ہے۔
یہ تین ٹانگوں پر کھڑا ہے اور اس کا ایک انسانی ہاتھ ہے، جس میں پھول ہے۔

سرگرمی 4.1
تصویر میں نظر آنے والے نوجانوروں کے اعضا کے نام بھریے۔
نوگنجارا کی کہانی جاننے کے لیے اپنے استاد یا والدین سے مدد لیجیے۔
سرگرمی 4.2
میرا پسندیدہ جاندار
ایسے کسی انسان، جانور اور پودے کے بارے میں سوچیے جس کی خوبیاں آپ کو سب سے زیادہ پسند ہوں۔
اب اپنی آنکھیں بند کیجیے اور سوچیے کہ اگران سب کی خاص خاص خوبیاں ایک ہی جاندار میں جمع ہو جائیں تو وہ کیسا لگے گا؟ ایسا مثالی جاندار شاید اصلیت میں نہ ہو مگر آپ فن کے طاقت سے اُسے تیار کر سکتے ہیں۔
سرگرمی 4.3
اپنا تخیلاتی جاندار بنانا
اپنی بنائی ہوئی تصویروں کو غور سے دیکھیے۔
مختلف چیزوں کو ملا کر نئے جاندار بنانے کے بارے میں سوچیے ۔ مثال کے طور پرآپ کا جاندار کسی جانور کا سر ، انسان کا جسم، اور کسی پودے یا کسی چیز کے نچلے حِصّہ جیسے پاؤں کی طرح ہو سکتا ہے۔
یہ بھی ضروری ہے کہ آپ الگ الگ چیزوں کو ملا کر نئی شکلیں بنا نے کی کوشش کریں۔اگر چاہیں تو ایک سے زیادہ سر، بازو یا ٹانگیں بھی شامل کر سکتے ہیں۔
- وہ تصویر منتخب کریں جو آپ کو سب سے زیادہ پسند آئی اور اسے اگلے صفحے پر بنائیے۔
- اس جاندار کو کپڑے، زیور ات اور دیگر اشیا سے سجائیے اورانھیں رنگوں سے دل چسپ بنائیے۔
- اپنے بنائے ہوئے تخیلاتی جاندارکے لیے
ایک نام سوچیے جو اس کی خاصیت کو ظاہر کرے اوراس کے بارے میں خوب صورت انداز میں چند جملے لکھیے۔
اپنے تخیلاتی جاندار کی تصویر یہاں بنائیے۔
سرگرمی 4.4
میرے تخیلاتی جاندار کی دنیا
ہم جس دنیا میں رہتے ہیں، وہاں ہوا، سورج، پانی، آکسیجن، ندیاں، زمین اور درخت جیسی جغرافیائی خصوصیات موجود ہیں۔ہم اپنی زندگی کو آرام دہ بنانے کے لیے گھر، سڑکیں اور مختلف قسم کے آلات بناتے ہیں۔
اپنے تخیلاتی جاندار کے لیے ایک ایسی دنیا تخلیق کیجیےجہاں وہ آرام سے رہ سکے اور گھوم پھر سکے۔
اپنے تخیلاتی جاندار کو اپنے دوستوں کو دکھائیےاور ان سے کہیےکہ وہ آپ سے یہ سوالات کریں:
- اس جاندار کا پسندیدہ کھانا کیا ہے؟
- کیا یہ سوتا بھی ہے؟
- اس کا دل کہاں ہے؟
- یہ کہاں رہتا ہے؟
- یہ کیسے حرکت کرتا ہے؟
- اس کا سایہ کیسا نظر آتا ہے؟
ان سوالوں کے جوابات آپ کو اپنے جاندار کو بہتر سمجھنے میں مدد دیں گے اور آپ اس کے لیے شاندار دنیا تخلیق کر سکیں گے۔
- ایک تصویر بنائیے (یا پچھلی تصویر میں کوئی تبدیلی کیجیے)جس میں آپ کا تخیلاتی جاندار اس جگہ پر نظر آئے جہاں آپ کی سوچ کے مطابق وہ رہتا ہے۔
- اپنے تخیلاتی جاندار کو حرکت میں کرتا ہوا دکھا ئیے اور سایہ بناتے وقت اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کیجیے۔
- تصویر کو زیادہ سے زیادہ باریک بینی سے تیار کیجیے اور اپنی پسند کے رنگوں سے رنگیے۔
اپنے تخیلاتی جاندار کو اس کی دنیا میں دکھانے کے لیے یہاں اس کی اچھی سی تصویر بنائیے۔
جائزہ
|
باب 4 – تخیلاتی جاندار |
||||
|
سی جی |
سی |
آموزشی ماحصل |
استاد |
خود |
|
2 |
سی -1.2 |
ایسے جاندار بناناجو جانوروں، پودوں، انسانوں اور چیزوں کے مختلف حصوں سے مل کر بنتے ہیں۔ |
||
|
4 |
سی -2.4 |
تخیلاتی کرداروں کی کہانیاں سنانا اور ان پر بات کرنا۔ |
||
|
کلاس میں مجموعی طور پر شرکت۔ |
||||
استادکےمشاہدات:
_________________________________________________________________________________________
_________________________________________________________________________________________
_________________________________________________________________________________________
دیگر تاثرات:
_________________________________________________________________________________________
_________________________________________________________________________________________
_________________________________________________________________________________________