باب 5
پیغام پھیلانا
اسکول کی تقریبات دل چسپ ہوتی ہیں لیکن ان کے لیے بہت ساری تیاری اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ہمارے پروگرام کے بارے میں جانیں اور اس میں شرکت کریں۔ دوسروں سے بات کرنا پیغام پہنچانے کا ایک طریقہ ہے لیکن پوسٹر، دعوت نامے اور آن لائن پیغامات بھی اکثر کسی تقریب کی معلومات عام کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
ایک پوسٹر یا دعوت نامے کا صرف خوب صورت نظر آنا ہی کافی نہیں ہوتا بلکہ اس میں دی گئی معلومات کو یاد رکھنا بھی آسان ہونا چاہیے۔
پوسٹراہم موضوعات کی یاد دہانی کے لیے بھی استعمال کیے جاتے ہیں جیسے سڑک پر تحفظ، ذاتی تحفظ، صفائی ستھرائی، تغذیہ اور تندرستی ، اچھی عادتیں اور اسکول کے اصول وغیرہ۔
ایک خوب صورت ڈیزائن میں تیار کیا گیا پوسٹر کسی شخص کے خیالات اور رویے پر اچھا اثر ڈال سکتا ہے۔
یہ باب آپ ڈیزائن کے کچھ بنیادی اصولوں سے متعارف کرانا ہے جن کی مدد سے آپ کسی بھی موضوع پر ایک موثر اور پر کشش پوسٹر تیار کر سکیں گے۔ یہ اصول آپ کے پوسٹر کو خوب صورت اور پُر کشش بنانے میں مدد دیں گے۔
پوسٹر بنانے کے بنیادی اصول
پوسٹر ایسے پیغامات پر مشتمل ہوتے ہیں جو معلومات فراہم کرتے ہیں اور بیداری پیدا کرتے ہیں۔یہ تصاویر اور الفاظ کا امتزاج ہوتے ہیں،جو فوراً ہماری توجہ حاصل کرتے ہیں اور اہم باتوں کو جلد اور مؤثر انداز میں پہنچاتے ہیں۔
اس صفحے پر موجود پوسٹروں کو دیکھیے:
- مختلف پوسٹروں میں استعمال ہونے والے ایک جیسے عناصر کو پہچانیں۔
- ہر پوسٹر کا خاص پیغام سمجھنے میں آپ کو کس چیز سے مدد ملتی ہے؟
- ہر پوسٹر میں سب سے پہلے آپ کی نظر کس چیز پر پڑتی ہے؟ آپ اسے سب سے پہلے کیوں دیکھتے ہیں؟
پوسٹر کم سے کم الفاظ میں مؤثر طریقے سے معلومات پہنچا تے ہیں۔ اس میں الفاظ اور تصویروں کی ترتیب ڈیزائن کےاصولوں پر مبنی ہوتی ہے۔ یہ اصول ہمیں بہتر طریقے سے اور زیادہ پُر اثر ڈیزائن بنانے میں مدد کرتے ہیں۔
نمایاں کرنا(Emphasis)ایک ایسا اصول ہے جس میں کسی ایک چیز کو باقی کے مقابلے میں زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ دیکھنے والے کو یہ سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ تصویر اور الفاظ کا خاص پیغام کیا ہے۔
- پوسٹر میں اس تصویر یاتحریر کی نشاندہی کیجیے جو سب سے زیادہ نمایاں ہے۔
- اسے کس طرح سے نمایاں کیا گیا ہے؟
- درج ذیل باتوں پر غور کیجیے:
- اس کا سائز بڑا ہے۔
- اس کا رنگ یا پوسٹر دوسرے حِصّوں کے مقابلے زیادہ چمک دار یا
دل کش ہے ۔ - انڈر لائن یا نمایاں کیا گیا ہے۔
پوسٹر میں کسی چیز کو نمایاں کرنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟
پرانے اخبارات، رسائل کودوبارہ قابل استعمال بنائیے اور استعمال کیجیے۔
اہمیت کی ترتیب(Order of Importance) بھی ڈیزائن کا ایک ضروری اصول ہے۔ مثال کے طور پراخبار میں مختلف خبریں مختلف سائز میں لکھی جاتی ہیں۔بڑی اور موٹی سرخیاں پہلے پڑھی جاتی ہیں۔کم اہم خبروں کے لیے چھوٹا فونٹ استعمال کیا جاتا ہے۔
اگر پوسٹر کسی گمشدہ جانور کے بارے میں ہو تو جانور کی تصویر کے لیے زیادہ جگہ دی جاتی ہے اور اس کے بعد ’گمشدہ‘جیسے الفاظ کو نمایاں کیا جاتا ہے۔ یہ دونوں چیزیں دیکھنے والے کی فوری توجہ حاصل کرتی ہیں۔ جب کہ مالک کے رابطے کی معلومات ضروری ہوتی ہیں، لیکن انھیں کم جگہ دی جاتی ہے۔
کسی بھی پوسٹر کو غور سے دو بارہ دیکھیے اور اس میں شامل مختلف عناصر کے درمیان اہمیت کی ترتیب کو پہچاننے کی کوشش کریں۔ دیکھیے کہ کون سا عنصر سب سے زیادہ نمایاں ہے، کون سا کم اور کون سا سب سے کم اہمیت کا حامل ہے۔
دیے گئے پوسٹر میں اہمیت کی ترتیب پہچانیے اور لکھیے۔
سرگر می 5.1
نمایاں کرنے اور ترتیب کی اہمیت کے اصول استعمال کرتے ہوئے اپنا ایک پوسٹر بنائیے۔
پہلا قدم
ایک ایسا پیغام منتخب کیجیے جو آپ اپنے دوستوں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ مثال کے طور پر کلاس کی صفائی، سڑک پر تحفظ یا روزمرہ کی صفائی یا صحت کا خیال۔
دوسرا قدم
جن تصویروں کو شامل کرنا ہےان کا انتخاب کیجیے اور پھر ان کا سائز طے کیجیے۔
تیسرا قدم
اپنے پیغام کے لیے ایک محاورہ یا جملہ لکھیے۔ استاد سے کہیے کہ وہ املا اور قواعد چیک کر یں۔
چوتھا قدم
تصویروں اور الفاظ کی اہمیت کی ترتیب طے کیجیے۔ کون سی چیز سب سے اہم ہے اور کون سی کم اہم۔
پانچواں قدم
ایک ابتدائی خاکہ(Layout) بنائیے اور طے کیجیے کہ پیغام کہاں لکھا جائے گا اوراس کے لیے کتنی جگہ چاہیے ہوگی۔
چھٹا قدم
اپنے ابتدائی خاکے(Layout) کو دیکھیے اور غور کیجیے کہ کیا سب سے اہم حصہ نمایاں ہے؟ کیا وہ سب سے پہلے آپ کی توجہ حاصل کرتاہے؟کیاآپ کی نظر خاکے پراسی ترتیب سے پڑتی ہے جو آپ نے طے کی ہے؟
ساتواں قدم
ایکA3شیٹ لیجیے اورچاروں طرف 3سینٹی میٹر کا حاشیہ کھینچیے۔ پھرسیدھی لائنیں کھینچیے تاکہ الفاظ کو صاف اور سیدھالکھ سکیں۔
آٹھواں قدم
اپنے خاکے کے مطابق تصویریں بنایئے، تفصیلات شامل کیجیے اور پوسٹر میں رنگ بھریے۔
یہاں اپنے پوسٹر کا ابتدائی خاکہ(Layout) بنائیے ۔
ڈیزائن کے اصول صرف پوسٹروں میں نہیں بلکہ اشتہارات میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔
پرانے اخبار یا رسالے سے چھوٹے اشتہارات کاٹیے۔انھیں یہاں چسپاں کیجیے۔ غور کیجیے کہ اشتہار میں کس چیز کو زیادہ نمایاں کیا گیا ہے ان عناصر پر نشان لگائیے۔
جائزہ
|
باب 5 – پیغام پھیلانا |
||||
|
سی جی |
سی |
آموزشی ماحصل |
استاد |
خود |
|
1 |
سی -1.1 |
ایسے پوسٹر بنانا جو روزمرہ کی زندگی کے مسائل یا واقعات سے متعلق ہوں۔ |
||
|
2 |
سی -1.2 |
پوسٹر بناتے وقت ڈیزائن کے اصولوں کا استعمال کرنا۔ |
||
|
3 |
سی -2.3 |
پوسٹربنانے کے دوران مختلف واقعات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کام کی منصوبہ بندی کرنا۔ |
||
|
کلاس میں مجموعی طور پر شرکت۔ |
||||
استادکےمشاہدات:
____________________________________________________________________________________________________
____________________________________________________________________________________________________
____________________________________________________________________________________________________
دیگر تاثرات:
____________________________________________________________________________________________________
____________________________________________________________________________________________________
____________________________________________________________________________________________________
تکمیلی جائزہ
|
جائزے کی سرگرمی (مثال) |
جائزہ کا معیار |
|
|
انفرادی |
کسی گھریلو تقریب کے لیے ایک دعوت نامہ تیار کیجیے جیسے نئے گھر کی خوشی، پیدائش کی خوشی، شادی، سالگرہ یا کوئی اور خاص موقع۔ • کارڈ کے سائز کے بارے میں غور کیجیے۔ • یہ طے کیجیےکہ کارڈ کس شکل میں ہوگا (صرف ایک طرف، دونوں طرف، یا تہہ والا) • بارڈر ڈیزائن بنائیے۔ • تقریب سے متعلق تصویریں یا خاکے بنائیےاور انہیں کارڈ میں مناسب جگہ پر لگائیے۔ • دعوت نامے کے لیے ایک اچھا سا پیغام سوچیے۔ |
• تقریب کے لحاظ سے کارڈ کے سائز اور انداز کی مناسبت۔ • ڈیزائن کےاصولوں کا استعمال۔ • تصویر اور تحریر کے درمیان تعلق۔ • صفائی اور کام کا مکمل ہونا۔ |
|
گروپ |
چار بچوں کا ایک گروپ بنائیے اور بڑے سائز کی ایک تصویر تیار کیجیے (چارٹ پیپر کا سائز [11 × 5.8 انچ])۔ • کوئی ایسی کہانی منتخب کیجیے جس میں ایک خیالی جاندار ہو۔ • کہانی پر بات کیجیےاور اس میں سے ایک منظر منتخب کیجیے۔ • اس منظر کو تین حصوں میں بانٹ لیجیے جن میں سامنے کا منظر، درمیان کا منظر اور پس منظر شامل ہو۔ • اپنی کہانی کا مرکزی کردار بنائیےاور منظر میں باقی چیزیں بھی شامل کیجیے۔ • اپنا فن پارہ بناتے وقت مختلف چیزیں اور طریقے استعمال کیجیے، جیسے: کولاژ، ڈرائنگ، پینٹنگ اور پرنٹنگ۔ • اپنا مکمل کیا ہوا کام سب کو دکھائیےاور دوسرے گروپوں کا کام بھی دیکھیے اور اس پر بات کیجیے۔ |
• خیالی جاندار والی کہانی کو اچھی طرح تصور میں لانا اور دکھانا۔ • منظر کی ترتیب میں سامنے، درمیان اور پس منظر کا استعمال کرنا۔ • مختلف سامان، اوزار اور طریقے استعمال کرنا (جیسے: کولاژ، ڈرائنگ، پینٹنگ، وغیرہ) • دوسرے گروپوں کے کام کا جائزہ لینا اور ان پر رائے دینا۔ |