باب 7
کہانی بُننا
آپ نے ‘سلائی’، ‘سِلنا’ یا ’سوئی دھاگے‘ جیسے الفاظ کئی بار اپنے کپڑوں یا اسکول یونیفارم کے بارے میں سنے ہوں گے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کا مطلب کیا ہوتا ہے؟
کولنز ڈکشنری کے مطابق سلائی کا مطلب چیزوں کوخاص طور پرکپڑے کوسوئی دھاگے سے جوڑنے یا آپس میں باندھنے کا عمل ہے۔ یہ جوڑ عام طور پر دھاگے کے لوپ یا گھماؤ کی شکل میں ہوتے ہیں۔ یہ کام ہاتھ سے بھی کیا جا سکتا ہے اور مشین سے بھی۔اسے کپڑے تیار کرنے، مرمت کرنے یا سجاوٹ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
میری نانی نے مجھے کپڑے سینا سکھایا تھا لیکن مجھے مختلف طرح کی سلائی زیادہ دل چسپ
لگتی تھی۔ مجھے مختلف مناظر کو جوڑ کر ایک کہانی تیار کرنا زیادہ پسند تھا!
جس طرح سوئی دھاگے کی مدد سے کپڑے کے مختلف حصوں کو آپس میں جوڑا جاتا ہےاسی طرح ایک کہانی بھی مختلف واقعات کو جوڑ کر بنتی ہے۔ایک درزی جس طرح کپڑے کے مختلف ٹکڑوں کو ایک ساتھ سلائی کرتا ہے آپ بھی مختلف واقعات کو ایک ساتھ جوڑ کر کہانی بناسکتے ہیں ۔
آئیے ہم ان واقعات کو جوڑنے سے آغاز کرتے ہیں جو آپ نے پچھلے باب میں گروپ سرگرمی کرتے ہوئے تیار کیے تھے۔مثال کے طور پر ہم سبزی منڈی سے شروعات کرتے ہیں۔اب فرض کریں کہ ہم دفتر اور گھر کے مناظر کو اس کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں۔بغیر کسی مربوط نقطہ کے انھیں یکےبعد دیگرے جوڑا نہیں جا سکتا۔تو پھر ہم اس میں ربط کیسے پیدا کریں؟
ان تین تصویروں کو دیکھیے ۔اگرچہ یہ تینوں بظاہر بالکل غیر متعلق نظر آتی ہیں لیکن آپ تھوڑی سی تخلیقی صلاحیت سے ان کو جوڑ سکتے ہیں۔اسی کو تخلیقی طور پر بُننا کہتے ہیں۔سب سے پہلے آئیے ان مناظر کی ترتیب بدلتے ہیں تاکہ ان میں کوئی مطلب پیدا ہو سکے۔
راجو اسکول جانے کی تیاری کر رہا تھا۔جب وہ ناشتہ کر رہا تھا اسے یاد آیاکہ اسے صحت اور غذائیت پر ایک پروجیکٹ بنانے کے لیےچار مختلف سبزیاں اسکول لے کر جانی ہیں۔لیکن جب اس نے گھڑی کی طرف دیکھا،تواسے احساس ہوا کہ اب اسکول کے لیےدیر ہوگئی ہے۔ اگر وہ بازار جاتا ہےتو وہ پروجیکٹ چھوٹ جائے گاجس کی اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ تیاری اور مشق کی تھی۔چنانچہ اس نے جلدی جلدی ناشتہ کیااور دوڑتا ہوا بازار پہنچ گیا۔لیکن افسوس کی بات یہ تھی کہ اسے چار میں سے صرف دو سبزیاں ہی مل سکیں۔اب اس کے پاس کوئی اور چارہ نہ تھا اس لیے وہ صرف دو سبزیاں لے کر اسکول چلا گیا۔لیکن راجو کی ماں نے اس کی مددکی ۔انہوں نے اسکول کی ٹیچر کو فون کیا تاکہ پتا چلے کہ راجو کے پاس پروجیکٹ کے لیے سب کچھ ہے یا نہیں۔جب معلوم ہوا کہ دو سبزیاں ابھی باقی ہیں تو ماں نے فوراً آن لائن آرڈر دے دیا تاکہ وہ سبزیاں سیدھی اسکول پہنچ جائیں۔شکر ہے کہ وہ وقت پر پہنچ گئیں اور راجو نے اپنا پروجیکٹ بہت عمدگی سے
مکمل کر لیا!
اگر آپ نے غور کیا ہو تو ہم نے مرکزی واقعات کے درمیان کچھ اضافی باتیں شامل کی ہیں تاکہ کہانی میں ایک ’ تسلسل‘ پیدا ہو۔تسلسل سے مراد یہ ہے کہ واقعات ایک دوسرے سے مربوط محسوس ہوں ،یوں نہ لگے کہ وہ کہانی کے الگ الگ اور بے ربط حصے ہیں۔
نارنگی خانوں میں موجود تصویریں وہ نئے حصے ہیں جو کہانی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے شامل کیے گئے ہیں۔جبکہ مرکزی واقعات جوں کے توں رکھے گئے ہیں۔
اب آپ بھی ایسے ہی مزید واقعات کو جوڑنے کی کوشش کیجیے اور کہانی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے خیالات میں شامل کیجیے۔تو لیجیے اب آپ نے میری قسم کی بُنائی سیکھ لی — بُنائی ! اسے ’اسٹوری بورڈ‘ کہا جاتا ہے۔اسٹوری بورڈ کا استعمال پیشہ ور افراد اور فلم ساز کرتے ہیں۔
کڑھائی والا اسٹوری بورڈ: تصور کیجیے کہ کپڑے پر بناہر پھول ایک الگ منظر یا واقعہ ہے۔ دھاگا ایک پھول کو دوسرے سے جوڑتا ہے تاکہ کہانی کا تسلسل قائم رہے۔ بالکل اسی طرح اسٹوری بورڈ میں کئی تصویریں آپس میں جُڑ کر ایک مکمل کہانی بناتی ہیں۔
اس حوالے سے بصری آرٹ
کی سرگرمی (5.3) اسٹوری بورڈ بنانا بھی آپ کی مدد کرے گی۔
سرگرمی 7.1
ڈرائنگ کے ذریعے کہانی
آپ وہی گروپ برقرار رکھ سکتے ہیں جن کے ساتھ آپ نےپہلے کام کیا تھا۔ ہر گروپ اپنے تصور کے مطابق صورتحال پیش کرے گا ۔ پھر ان حالات کو آپس میں جوڑ کر پچھلی مثال کی طرح ایک آسان سی کہانی بنائی جائے گی۔ اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ کہانی میں واقعات کا تسلسل برقرار رہے اور وہ آپس میں مناسب طریقے سے جڑے ہوں۔
بنیادی مشق : ہر گروپ اپنے خیالی واقعات پیش کرے گا۔ اگر چاہیں تو پوری کہانی، تمام مناظر کے ربط کے ساتھ صرف سنائی جا سکتی ہے۔سادہ ڈرائنگ کے ذریعے ایک ’اسٹوری بورڈ‘بھی بنایا جا سکتا ہے۔جب آپ کو محسوس ہو کہ کہانی دل چسپ بن گئی ہے تو آپ اس کے کردار طے کر کے اسےاداکاری کے ذریعے پیش کر سکتے ہیں۔یاد ہے آپ نےگریڈ 3 اور 4 میں کوئی کردار ادا کیا تھا؟
استاد کے لیے نوٹ: چاہے بچے صرف کہانی سنا رہے ہوں، ان کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ کہانی کو جذبات، حرکات اور تاثرات کے ساتھ پیش کریں نہ کہ صرف پڑھ کر سنائیں۔
اسٹوری بورڈ بنانا منظر کو ذہن میں لانے اور کہانی کی ترتیب سمجھنے میں مدد دے گا۔
آگے کی مشق: ایک پیالے میں پرچیاں رکھی جائیں گی جن پر مختلف واقعات لکھے ہوں گے۔ یہ واقعات تاریخ سے، روزمرہ زندگی سے، خیالی دنیا سے، یا پہلے پڑھی گئی کہانیوں سے لیے جا سکتے ہیں۔ ہر گروپ ایک پرچی اٹھائے گا۔چاہے وہ پرچی کتنی ہی بے ربط یا غیر متوقع کیوں نہ ہو ،گروپ کا کام یہ ہوگا کہ وہ اس واقعہ یا صورتِ حال کو کسی کہانی میں جوڑ کر پیش کرے۔
توسیعی سرگرمی: اپنی گریڈ 4کی کتاب سنتور میں شامل کسی کہانی پر مبنی اسٹوری بورڈ تیار کیجیے۔
- کیا آپ کے خیال میں اسٹوری بورڈکامکس کی طرح ہوتے ہیں؟ ان میں کیا فرق ہے؟
- اس سرگرمی میں سب سے مشکل کام کیا تھا؟
- گریڈ 3 اور 4 میں بصری آرٹ سے آپ نے جو اسباق پڑھےوہ یہاں اسٹوری بورڈ
تیار کرنے میں کیسے مددگار ثابت ہوئے؟
جائزہ
|
باب 7 – کہانی بُننا |
||||
|
صلاحیتیں سی- 1.2: روزمرہ زندگی کے واقعات کی بنیاد پر کرداروں، مناظر، مقامات اور سادہ ساز و سامان کی مدد سےکلاس میں ڈراما تیار کرکے پیش کریں ۔ سی- 2.2 : کلاس میں تخلیق کیے گئے ڈراموں اور ان سے متعلق فن کارانہ اظہار کے موضوعات اور عناصر کا موازنہ کرنا اور ان میں فرق تلاش کرنا ۔ |
||||
|
سی جی |
سی |
آموزشی ماحصل |
استاد |
خود |
|
2 |
1.2 |
دو مختلف واقعات کو تخلیقی انداز میں کہانی کے عناصر شامل کرکے جوڑنا۔ |
||
|
2.2 ,1.2 |
کہانی کےتسلسل کو سمجھناہے اور اپنے دوستوں کی کہانیوں سے اس کا موازنہ کرنا۔ |
|||
|
2.2 |
’اسٹوری بورڈ‘کے تصور کو سمجھنا۔ |
|||
|
1.2 |
حالات کی ترتیب کو تخلیقی انداز میں بدل کر ایک نئی کہانی بنانا۔ |
|||
|
2.2 |
منظر کی تشکیل اجتماعی طور پر کرتا ہے صرف ذاتی خیالات پر اصرار نہ کرنا۔ |
|||
|
کلاس میں مجموعی طور پر شرکت۔ |
||||
استادکےمشاہدات:
___________________________________________________________________
___________________________________________________________________
___________________________________________________________________
دیگر تاثرات:
___________________________________________________________________
___________________________________________________________________
___________________________________________________________________