Skip to content
Qr






باب 9
دیکھیے اور تبصرہ کیجیے


بطور تھیٹر فن کارآپ اس کے کسی بھی شعبے میں دل چسپی لے سکتے ہیں — اسکرپٹ لکھنے ، ملبوسات تیار کرنے ، اداکاری کرنے وغیرہ میں۔ چاہے آپ کچھ بھی کریں ڈرامے اور دیگر پروگرام کو براہِ راست دیکھنا بہت ضروری ہے۔اب جب کہ آپ خود ڈراما تیار کر کے پیش کر سکتے ہیں تو دوسروں کو پرفارم کرتے دیکھ کر بھی آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

آپ یہ جان سکتے ہیں کہ انہوں نے تکنیکی پہلوؤں جیسے اسٹیج سیٹ، میک اپ، ملبوسات، موسیقی اور اداکاری کی منصوبہ بندی کس طرح کی ہے، اور ساتھ ہی مختلف تہذیبوں ، روایات، تاریخی شخصیات اور کئی دوسری د ل چسپ چیزوں سے بھی واقف ہو سکتے ہیں۔

یہ ہمارے ملک کی چند روایتی لوک ناٹک کی فہرست ہے۔ جب بھی یہ آپ کے شہر یا قصبے میں پیش کیے جائیں تو انھیں ضرور دیکھیے۔

81

وِدوشک کے ساتھ چھٹیاں!


مغربی بھارت

  • بَھوائی (گجرات): کھلے میدان میں پیش کیے جانے والی ڈرامائی پیش کش جو سماجی مسائل کی عکاسی کرتے ہیں۔
  • تماشا (مہاراشٹر):گیت، رقص اور مزاح کا امتزاج۔ لاونی کے لیے مشہور ہے۔
  • گربا تھیٹر(گجرات): نوراتری کے دوران پیش کیے جانے والے رقص پر مبنی پیش کش ہےجن میں کبھی کبھار ڈرامائی کہانیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔

شمالی بھارت

  • نوٹنکی (اتر پردیش): کہانی سنانا، موسیقی اور رقص کا امتزاج جو عارضی اسٹیج پر پیش کیا جاتا ہے۔
  • سوانگ (ہریانہ اور مغربی اتر پردیش): نقل اتارنے، مکالمے، مزاح اور گانے کی بنیاد پر پیش کیا جانے والا فن۔
  • بھانڈ پاتھَر (کشمیر): بھانڈ برادری کے پیش کردہ ڈرامے جن میں رقص، ڈراما اور اشاروں کنایوں سے کی جانے والی اداکاری (مائم)شامل ہوتی ہے۔

جنوبی بھارت

  • یکش گان (کرناٹک): کلاسیکی موسیقی، مکالمے اور رقص کا امتزاج جو عموماً رزمیہ داستانوں پر مبنی ہوتا ہے۔
  • تروکوتھو (تمل ناڈو): لفظی معنی نکڑ ناٹک، جس میں کہانی سنانے اور رقص کا استعمال کیا جاتا ہے۔
  • کوڈی یٹّم (کیرلا): سنسکرت کا قدیم تھیٹر فارم، جو روایتی طور پر مندروں میں پیش کیا جاتا ہے اور اس میں مخصوص انداز میں اداکاری شامل ہوتی ہے۔
82_ch-9

مشرقی بھارت

  • جاترا (مغربی بنگال، اڈیشہ اور آسام): سفر کرنے والا تھیٹر جس میں ڈرامائی پلاٹ اور لائیو موسیقی شامل ہوتی ہے۔
  • انکیا ناٹ (آسام): عقیدت پر مبنی یک بابی ڈراما جن میں رقص اور موسیقی پیش کی جاتی ہے۔
  • چھاؤ (اڈیشہ ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال): نیم کلاسیکی انداز جس میں مارشل آرٹس اور کہانیوں کا امتزاج ہوتا ہے۔

مرکزی بھارت

  • ناچا (چھتیس گڑھ): رقص اور مزاحیہ انداز میں کہانی سنانے پر مرکوز ہوتا ہے۔

  • ماچ (مدھیہ پردیش): میلہ و تہواروں میں پیش کیا جانے والا موسیقی پر مبنی تھیٹر، جس میں تاریخی اور مذہبی موضوعات شامل ہوتے ہیں۔
  • Screenshot 2026-01-22 at 10-29-37 eubu109.pdf

    سرگرمی 9.1


    ڈرامے کی نقشہ سازی

    وِدوشک پورے بھارت کا سفر کر رہا ہے۔ آئیے ہم بھی اس کے ساتھ چلیں اور بھارت میں تھیٹر کی مختلف اقسام سے واقفیت حاصل کریں ۔

    دیے گئے تھیٹر کے ناموں کو ان کے متعلقہ ریاستوں کے ساتھ جوڑیے اور نقشے پر لکھیے۔اشارہ: رنگوں کے کو ڈ پر عمل کیجیے۔ اپنے صوبے کے دیگر مشہور تھیٹر کی اقسام بھی شامل کیجیے جو آپ جانتے ہوں۔

    آپ جب بھی کوئی پرفارمنس دیکھتے ہیں تو آپ کیا کرتے ہیں؟آپ کے ذہن میں کیا خیالات آتے ہیں؟ کیا آپ کی توجہ زیادہ تر کہانی اور کرداروں پر ہوتی ہےیا آپ یہ بھی سوچتے ہیں کہ انہوں نے اس کی مشق اور تیاری کیسے کی ہوگی؟

    بطور تھیٹر کے طالب علم آپ نہ صرف خود پیش کرتے ہیں بلکہ دوسروں کی پیش کش کے لیے بہتر ناظر بھی بن جاتے ہیں۔

    یہاں کچھ نکات درج ہیں جن کی مدد سے آپ جائزہ لے سکتے ہیں اور اپنی رائے ساجھا کر سکتے ہیں ۔

    غور سے دیکھیے: پیش کش کے دوران پوری توجہ کے ساتھ موجود رہیے۔ کوشش کیجیے کہ آپ کی توجہ نہ ہٹے۔ اسٹیج پر ہونے والی تمام چھوٹی بڑی چیزوں سے لے کر ملبوسات، موسیقی اور اداکاری تک کو غور سے دیکھیے۔

    کہانی اور پلاٹ کو سمجھیے: اگر آپ کہانی کو سمجھیں گے نہیں تو باقی پہلوؤں کا کوئی مطلب نہیں نکلے گا۔آپ کو ایک مختصر خلاصہ بھی لکھنا ہوگا۔

    ناظرین کے ردِعمل پر غور کیجیے: جو لوگ آپ کے ساتھ ڈراما دیکھ رہے ہیں وہ کس طرح کا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں؟جب مزاح کا منظر ہو تو ہنس رہے ہیں؟اچھی پرفارمنس پر تالی بجا رہے ہیں؟یا پورے شو کے دوران بور ہو رہے ہیں؟

    9

    یادداشت تیار کیجیے: جو باتیں آپ کے ذہن میں آئیں ہیں انہیں چند الفاظ میں لکھیے۔بعد میں آپ اس پر تفصیل سے بھی لکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ تفصیل کو فوراً نہیں لکھیں گے تو بعد میں بھول بھی سکتے ہیں۔لہٰذا ہمیشہ اپنے ساتھ نوٹ پیڈ اور پنسل رکھنا نہ بھولیں۔

    آپ کی رائے: ہر پیش کش کے مثبت اور منفی دونوں پہلو ہوتے ہیں۔ ایمانداری سے اپنی رائے کا اظہار کیجیے کہ آپ کو پرفارمنس کیسی لگی ۔ ہر شخص کی رائے مختلف ہو سکتی ہے اور یہ بالکل درست ہے۔لیکن اپنی بات کہنے کے انداز میں احتیاط برتیں۔ مثبت پہلوؤں کو تعریف کے ساتھ بیان کریں اور منفی پہلوؤں کو ایسے انداز میں بتائیں جو اداکار کو تکلیف نہ پہنچائے بلکہ اگلی بار بہتر کرنے کی ترغیب دے۔یہ دل چسپ مشغلہ آپ کے جائزہ لینے کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دے گا۔

    Screenshot 2026-01-22 110411

    سرگرمی 9.2


    تنقیدنگاروں کا گوشہ

    تین سے پانچ افراد پر مشتمل چھوٹے چھوٹے گروپ بنائیں۔(اگر کلاس میں 30 طلباہوں تو تقریباً 6 گروپ بنیں گے)۔

    ہر گروپ اپنی پسند کے ایک آسان موضوع پر تین منٹ کی پیش کش تیار کرے گا۔مثال کے طور پر، گروپ 1 ایک دکاندار کے ساتھ مزاحیہ واقعہ پیش کرے،گروپ 2 محلے میں پانی کا مسئلہ جیسی صورت حال دکھائےاور اسی طرح باقی گروپ بھی مختلف موضوعات پر کام کریں۔

    ہر گروپ باری باری دوسروں کے سامنے پرفارم کرے۔جب ایک گروپ پرفارم کرے تو باقی پانچ گروپ پانچ الگ الگ جگہوں پر بیٹھیں جہاں ان کے مخصوص نام لکھے ہوں۔

    ہر گروپ صرف تفویض کردہ موضوع پر توجہ دے اور اس پر نوٹس بنائے۔ جب پرفارمنس کرنے والی ٹیم اپنا حصہ مکمل کر لے تو وہ گروپ جی-1 میں بیٹھ جائے اور باقی گروپ اگلے گروپ کی جگہ پر منتقل ہو جائیں ۔ہر گروپ اپنی رائے پرفارم کرنے والی ٹیم کے ساتھ بھی ساجھا کرے۔

    اس سرگرمی کا نتیجہ:

    • ہر گروپ مختلف پہلوؤں پر توجہ دیتا ہے اور تبصرے پر کام کرتا ہے۔
    • ہر گروپ سمجھتا ہے کہ ان کی پرفارمنس نے ناظرین پر کیا اثر ڈالا۔
    • تاثرات کا اظہار یہ سمجھنے میں مدد دیتا ہے کہ تعریف کو کیسے مؤثر طریقے سے پیش کیا جائے اور تنقید کو مثبت انداز میں کیسےبیان کیا جائے تاکہ اداکار یا ٹیم کو حوصلہ ملے اور وہ زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

    آگے کی مشق

    آپ نے جو لائیو پرفارمینس دیکھی ہے، اس کے لیے بھی یہی مشق کریں۔اگرچہ پرفارمینس آپ کے سامنے نہیں ہے لیکن آپ اسی حصے کو بنا سکتے ہیں اور شو کے دوران تیار کی گئی یادداشت کی بنیاد پر اپنے خیالات اور رائے لکھ سکتے ہیں۔

    IMG20250102172525

    کیا آپ کو معلوم ہے؟

    جو حلقے کے وقفے کی سرگرمی آپ نے اب تک کی ہے وہ تبصرہ کرنے کی مشق ہے۔آپ سب اس پر مسلسل کام کر رہے ہیں اور اب آپ اسے فائدے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

    موازنہ کرنا اور سیکھنا

    موازنہ عموماً دو ملتی جلتی چیزوں کے درمیان کیا جاتا ہے۔مثلاً ہم شملہ کے سیب کا موازنہ کشمیری سیب سے کر سکتے ہیں لیکن ہم سیب کا موازنہ سنترے سے نہیں کر سکتے!

    چونکہ آپ سب نے خود ایک ڈراماپیش کیا ہے اور دوسرے گروپ کی پیش کش بھی دیکھی ہے اس لیے کیا آپ کو نہیں لگتا کہ دونوں پیش کش کا موازنہ کیا جا سکتا ہے؟آئیے پہلے دیکھتے ہیں کہ دونوں میں کیا یکسانیت اور
    اختلافات تھے۔

    اس کے بعد آپ اپنے خیالات اور سیکھنے کی باتیں نوٹ کر سکتے ہیں ۔

    IMG20250516190834TE24VM_P

    یکسانیت

    اختلافات

    (مثال کے طور پر ) بہت سا مزاح

    کہانی (پرانوں پر مبنی ایک داستان ؛موجودہ دور کی کہانی)

    ( مثال کے طور پر ) رقص

    اداکاروں کی تعداد (وہ – 5 تھے، ہم – 12 تھے)

    جائزہ

    باب 9 – د یکھیے اور تبصرہ کیجیے

    صلاحیتیں

    سی- 4.1: ڈراما اور حرکت کے عناصر کو حقیقت میں پہچاننا اور ان کی فن کارانہ خوبیاں بیان کرنا ۔

    سی- 4.2: مقامی فنون اور ثقافت کے تئیں تجسّس کا مظاہرہ کرنا ۔

    سی جی

    سی

    آموزشی ماحصل

    استاد

    خود

    4

    4.1

    ناظرین کے طور پر اپنی ذمہ داری کو سمجھنااور مختلف عناصر کی پہچان کرنا ۔

    4.1

    دوسروں کی پیش کش پر مواد اور تکنیک کی بنیاد پر تاثرات دینا۔

    4.2

    اپنے صوبے کے مشہور لوک ناٹک کو پہچاننا۔

    4.2

    دیگر فنون کے بارے میں جاننے کی دل چسپی دکھانا۔

    4.2

    اپنی اور دیکھی گئی پیش کش کے درمیان یکسانیت اور اختلافات بیان کرنا۔

    کلاس میں مجموعی طور پر شرکت۔

    Part-1_Chapter_1-12

    استادکےمشاہدات:

    ______________________________________________________________________________________________

    ______________________________________________________________________________________________

    ______________________________________________________________________________________________

    دیگر تاثرات:

    ______________________________________________________________________________________________

    ______________________________________________________________________________________________

    ______________________________________________________________________________________________

    تکمیلی جائزہ

    جائزہ کے لیے سرگرمی(مثال)

    جائزہ کا معیار

    انفرادی

    بچوں سے تین حالات یا واقعات بیان کرنے کو کہا جائے۔

    ایک بچہ ایک اچھی کہانی بنانے کے لیے انھیں جوڑیے۔

    اسے حرکات عمل اور تاثرات کے ساتھ بیان کریے۔

    اعتماد، تخلیقی صلاحیت

    بے ساختہ

    ترسیل(لفظی اور عملی)

    گروپ

    ایک صورت حال دی جاتی ہے جہاں ایک ڈرامے کو چار ہفتوں میں پیش کیا جاتا ہے ۔ گروپ اسٹوری بورڈ سے لے کر فائنل پیش کش تک کا ایک واضح مرحلہ وار منصوبہ تیار کرتا ہے ۔

    اہتمام کرنا

    واضح فکر

    اشتراک


    اَیّو(ارے)،بچو!

    ہم ایک اور سال کے اختتام پر پہنچ چکے ہیں!

    جب آپ نے تین سال پہلے شروع کیا تھا تو آپ شرمیلے او ر متجسس تھے۔ آپ یہ سوچتے تھے کہ تھیٹر صرف مضحکہ خیز ملبوسات اور اونچی آواز کا مجموعہ ہے۔ لیکن اب آپ ایک حقیقی فن کار کی طرح اپنے تاثرات کا اظہار، حرکت و عمل اور مکالمے کی ادائیگی کر اور سن سکتے ہیں۔ آپ سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن لطف بھی لیا یہی اصل چیز ہے۔ چاہے آپ شیف بنیں، ڈاکٹر بنیں، یا میری طرح ودوشک (سمجھ لیجیے، یہ بہت با وقار کام ہے)

    یاد رکھیے دنیا آپ کے لیے اسٹیج ہے، آپ کا دل آپ کی اسکرپٹ ہے ۔

    پیارے ستاروں، تعظیم دیجیے۔

    پردہ گرتا ہے .... لیکن آپ کا شو شروع ہوتا ہے !

    آئیے ہم اپنے تھیٹر کے سفر کو روزانہ جاری رکھیں۔

    شھبم بھویات (جیتے رہو)