Skip to content
Qr






باب 10
گائیے اور بجائیے


Screenshot 2026-01-22 at 11-32-29 eubu110.pdf

اساتذۂ کرام!

موسیقی کی تعلیم کے اس سفر میں، ہمیں موقع ملا ہے کہ ہم اپنے طلبا کے دلوں میں موسیقی اور آرٹ کی محبت پیدا کریں اور انہیں یہ سکھائیں کہ وہ آزادانہ طور پر اپنے جذبات کا اظہار کیسے کریں۔ہر بچہ فطری طور پر تخلیقی صلاحیتوں کا حامل ہوتا ہے اور بطور استاد ہمارا فرض ہے کہ ہم کلاس روم کو ایک ایسی محفوظ جگہ بنائیں جہاں ہر بچہ بغیر کسی خوف یا تنقید کے آزادی سے سیکھ سکے اور اپنی صلاحیتوں کو دریافت کر سکے۔یہ کتاب آپ کے لیے ایک مددگار رہنما ثابت ہو سکتی ہے۔

یہاں کچھ رہنما خطوط دیے گئے ہیں جو آپ کو کلاس روم کے ایک شاندار تجربے کے لیے تیاری میں مدد کر سکتے ہیں:

  • کلاس کا آغاز مسکراہٹ، خوشگوار استقبال اور ایک ہلکی پھلکی ابتدائی مشق سے کریں تاکہ بچے سکون سے اور خوش دلی کے ساتھ سیکھنے کی طرف قدم بڑھائیں۔
  • ہمیشہ تمبورا (آلۂ موسیقی، الیکٹرانک یا ایپ)،ہارمونیم یا کی بورڈ کا استعمال کریں تاکہ بچے گانے کے دوران صحیح سُر سے ہم آہنگ ہو سکیں۔
  • اس کتاب میں مختلف زبانوں کے کئی نغمے شامل ہیں۔
  • آپ متبادل کے طور پر اپنے خطے کی کسی زبان کا ملتا جلتا گیت منتخب کرسکتے ہیں بشرطیکہ اس سرگرمی سے آموزشی مقصد پورا ہوتا ہو۔
  • جہاں تک ممکن ہو، ا س بات کو یقینی بنائیں کہ سرگرمیوں کے دوران طلبا کے لیے حرکت کرنے کی مناسب جگہ ہو۔
  • طلبا کی کوششوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں اور تمام بچوں کو سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیں۔
  • جہاں بھی ممکن ہو انہیں مختلف انداز کی براہِ راست موسیقی کا تجربہ کرنے کی ترغیب دیں۔
  • کوشش کریں کہ اسکول میں ہونے والی کسی پرفارمنس یا لائیو موسیقی کی تقریب کا تعلیمی دورہ
    منعقد کریں۔
  • اپنے شہر یا قصبے میں دستیاب دیگر وسائل کو دیکھیں تاکہ طلبا کو موسیقی اور آرٹ کا تجربہ فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔
  • اگر کلاس میں کوئی باصلاحیت یا غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل طلبا ہوں ، تو ان کی صلاحیتوں کو کلاس اور اسکول کے مختلف پروگراموں میں ظاہر کرنے کے طریقے تلاش کریں۔

چونکہ یہ تیاری کے مرحلے کا آخری سال ہےکوشش کریں کہ جہاں بھی ممکن ہوپچھلے برسوں کے تصورات کو دوبارہ مضبوط کریں تاکہ اس مرحلے کی صلاحیتیں اور درسیاتی اہداف پورے ہو سکیں۔

ہر باب کے آخر میں تشکیلی جائزے کے لیے ہدایات موجود ہیں جنھیں پرسکون اور دل چسپی کے ساتھ کروانا چاہیے اور یہ زیادہ تر کلاس روم میں مشاہدے کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔ موسیقی کے حصے کے آخر میں تشکیلی جائزوں کے لیے تجاویز دی گئی ہیں اور اس مرحلے کی صلاحیتیں نیچے بیان کی گئی ہیں۔تشکیلی جائزوں کا بنیادی مقصد یہ جاننا ہوتا ہے کہ بچے مقررہ صلاحیتوں تک پہنچنے کے قابل ہیں یا انہیں مزید مدد کی ضرورت ہے۔ بچوں کو معیاری اور تعمیری فیڈ بیک دیں تاکہ وہ مزید ترقی کر سکیں۔

جن سرگرمیوں کے ساتھ ستارے کا نشان ہو وہ ایسی ہیں جنھیں کسی بھی استاد کے لیے بآسانی کروانا ممکن ہے، چاہے اسکول کے وسائل محدود ہی کیوں نہ ہوں۔

تیاری کے مرحلے میں بچوں میں پیدا کی جانے والی صلاحیتیں:

سی –1.1 بچے کا جانی پہچانی موسیقی گانےاور سیکھنے میں خوشی اور جوش دکھانا۔

سی – 1.2 موسیقی میں مل کر کام کرتے ہوئے اپنے خیالات اور ردِعمل کا اظہار کرنا۔

سی –2.1 موسیقی کے مختلف طریقوں سے(آواز، ساز، اکیلے، کسی کے ساتھ یا گروپ کی صورت میں) گیت اور تال کی مشق کرنا ہے اورانہیں پیش کرنا ۔

سی –2.2 کلاس میں متعارف کروائے گئے موسیقی کے مختلف انداز میں موسیقی کے اجزا (لَے،تال، سُر، بھاؤ)، بول اور اندازِ اظہار کا موازنہ کرنا اور فرق کو سمجھنا۔

سی –3.1 موسیقی میں استعمال ہونے والی آوازوں ، آلات اور بند و بست میں اپنی پسند کا انتخاب کرنا۔

سی –3.2 پرفارمینس کے لیے گانے کا انتخاب کرتے وقت اپنے خیالات کا اظہار کرنا اور مشقوں میں
حصہ لینا۔

سی –4.1 فطرت میں موجود موسیقی کے عناصر کو پہچاننا ہے اور ان کی فنی خصوصیات کو بیان کرنا۔

سی –4.2 مقامی آرٹ فارم اور ثقافت کے بارے میں تجسس کا اظہار کرنا۔

باب 10

Music_GRADE3-ICONS-54

خوش آمدید، بچو!

اپنا موسیقی کا سفر جاری رکھتے ہوئے آئیے ہم مل کر ایک گانا گائیں۔ آپ وہ گانا بھی منتخب کر سکتے ہیں جوآپ کو پہلے سے یادہو یا پھر یہاں دیے گئے گیتوں کو آزما سکتے ہیں۔

Screenshot 2026-01-22 at 11-47-21 eubu110.pdf

دعائیہ گیت: اتنی شکتی ہمیں دینا داتا ، زبان: ہندی


اتنی شکتی ہمیں دیناداتا

من کا وشواس کمزور ہو نہ

ہم چلیں نیک رستے پہ ہم سے

بھول کر بھی کوئی بھول ہو نہ

دور اگیان کے ہوں اندھیرے

تو ہمیں گیان کی روشنی دے

ہر برائی سے بچ کے رہیں ہم

جتنی بھی دے بھلی زندگی دے

بیر ہو نہ کسی کا کسی سے

بھاؤنا من میں بدلے کی ہو نہ

ہم یہ سوچیں ہمیں کیا ملاہے

ہم یہ سوچیں کیا کیا ہےارپن

پھول خوشیوں کے بانٹیں سبھی کو

سب کا جیون ہی بن جائے مدھوبن

اپنی کرونا کا جل تو بہا کے

کر دے پاون ہر اِک من کا کونا


گیت کا خلاصہ: یہ ہندی زبان میں ایک دعائیہ گیت ہے جس میں خدا سے دعا کی گئی ہے کہ ہمیں اتنی طاقت دینا کہ ہمارا اعتماد کبھی کمزورنہ ہواور ہم نیکی کے راستے پر چلیں۔

سرگرمی 10.1


گروپ میں گانا

گروپ میں گیت گاتے وقت کچھ باتوں کا خاص خیال رکھیے:

1. سب لوگ ایک ہی وقت میں شروع کیجیے اور ایک ہی وقت پر ختم کیجیے۔

2. سب کوایک ہی سُر، تال کی رفتار (Tempo) اور آواز میں گانا چاہیے۔

گانے سے پہلےکوئی ایک شخص جیسے آپ کےاستاد ابتدائی نوٹ بتا ئیں اور تھاپ گن کر سب کو شروع کرنے کا اشارہ کریں ۔

گانے کے بعد سوچیےکہ آوازیں ایک ساتھ اچھی طرح ملیں یا نہیں۔

اگر آوازیں ویسی نہ لگیں جیسی آپ چاہتے تھے، تو دوبارہ کوشش کیجیے۔ موسیقی بھی دوسری چیزوں کی طرح ہے جتنا آپ اس کی مشق کرتے ہیں اتنی ہی بہتر ہوتی جاتی ہے۔

سرگرمی 10.2


ٹکڑوں میں گانا

اب جب آپ پوری کلاس کے ساتھ مل کر گیت گا چکے ہیں تو آئیے اب چھوٹے گروپوں میں گانے کی کوشش کریں۔

ایک یا دو ساتھیوں کے ساتھ گیت گایئے، جیسے دو لوگوں کا گیت (ڈوئٹ) یا تین لوگوں کا گیت (ٹریو)۔ گروپ میں گانے کے بنیادی اصول یاد رکھیے۔ سوچیے، یہ اکیلے یا بڑے گروپ میں گانے سے کس طرح مختلف ہے؟ کون سا آسان ہے اور کون سا مشکل؟

  • ایسا گیت منتخب کیجیے جس میں تین یا چار حصے ہوں اور کلاس کو تین یا چار گروپ میں تقسیم کر دیجیے۔ ہر گروپ گیت کے اپنے حصے پر الگ الگ کام کرے۔ جب سب تیار ہو جائیں تو گروپوں کو ملا کر مکمل گیت گایئے۔
92

گیت: می ڈولکر

زبان: مراٹھی

والہو رے ناخوا ہو والہو رے راما

می ڈولکر، ڈولکر، ڈولکر، دریا چا راجا

گھر پانی آوری، بندرالا کرتو یہ جا

ایاباپاچی لاراچی لیک می لاری

چولی پیوالی گو نیسلنی انجیری ساڑی

ماجیا کیسان گو مالیلا فُلیلا چافا

واس پرمالاتا وارایان گھیتے جھپا

ناتھ ناکان سا جراوانی

گلا بھرون سونیاچے منی

کولی واریاچی می گو رانی

رات پوناویلا ناچون کر تے موجا

می ڈولکر، ڈولکر، ڈولکر، دریاچا راجہ

والہو رے ناخوا ہو والہو رے راما


استاد کے لیے نوٹ: ہر علاقے میں ماہی گیری اور دیگر روایتی پیشوں سے متعلق لوک گیت پائے جاتے ہیں۔ آپ اپنے علاقے کے کسی روایتی پیشے سے متعلق گیت منتخب
کر سکتے ہیں۔


گیت کا خلاصہ: یہ ایک جانداراورولولہ انگیز مراٹھی لوک گیت ہے جو سمندر اور ماہی گیروں کے جذبات کو اجاگر کرتا ہے۔ اس کے بول ماہی گیروں کو ’سمندر کا بادشاہ‘ قرار دیتے ہیں ، ان کے فخر، آزادی اور سمندر سے گہری وابستگی کو بیان کرتے ہیں۔

93

سرگرمی 10.3


ساتھ ساتھ تالیاں بجانا

یہ سرگرمی دوبچّوں یا دو گروپوں کے درمیان کی جا سکتی ہے۔ جب ایک گروپ گیت گائے تو دوسرا گروپ گانے کی تال برقرار رکھنے کے لیے تالیاں بجائے۔

سرگرمی 10.4


سنگت کے ساتھ گانا

کوئی ایسا گیت منتخب کیجیے جو آپ کو اچھی طرح یاد ہو۔ کیا آپ انفرادی (سولو)، دو لوگوں کے ساتھ (ڈوئٹ) یا گروپ میں گانا چاہیں گے؟ یا تو کسی ساز پر براہِ راست سنگت کے ساتھ گایئے (اگر کوئی آپ کا ساتھ دے سکتا ہو) یا پھر کسی کراؤکے ٹریک کے ساتھ گائے۔ ساز یا دھن کے ساتھ گاتے وقت دھیان رکھیے کہ آپ ایک ہی تال اور سر میں رہیں۔ آوازاور سنگت میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کیجیے۔

سرگرمی 10.5


کپ سونگ

کپ سونگ ایک مزے دار سرگرمی ہے جس میں آپ گیت کی تال کو تالیاں
بجا کراورکپ کو بجا یا گھما کر پیدا کرتے ہیں۔ آن لائن کپ سونگ کی ایک ویڈیو دیکھیے اور اس کی تال کا پیٹرن سیکھیے۔ مشق کریں جب تک کہ آپ اسے روانی سے کر سکیں۔ خود اعتمادی آنے پر ویڈیو کے ساتھ مشق کیجیے۔

آپ کپ سونگ کے تال والے پیٹرن کو کسی بھی آٹھ تھاپ ( بیٹ) والے گیت کے ساتھ آزما سکتے ہیں اور یہ اس میں موزوں ہوجائے گا۔ اپنی پسند کا کوئی گیت منتخب کیجیے اور کوشش کیجیے۔

94

بیٹ باکسنگ یا ووکل پرکشن

منہ سے ڈھول یا تال والے سازوں کی آواز نکالنے کو بیٹ باکسنگ کہا جاتا ہے۔

سرگرمی 10.6


بیٹ باکسنگ کی مشقیں

  • تال میں بار بار یہ الفاظ کہیں:‘‘بوٹس اَن کیٹس اَن’’
    (‘Boots ‘n’ cats ‘n)
  • جب یہ آسان لگنے لگے، توT،C، T، B جیسے حرفوں پر زور دیں اور درمیان کی آوازوں کو کم کریں۔ اس طرح آواز کچھ یوں سنائی دے گی:‘‘بَہ ٹ ٹ
    کَ کَ ٹ ٹ‘‘۔

‘بَہ’ ایک بھاری اور گہری آواز ہے جو بڑے ڈھول کی نقل کرتی ہے۔ جب کہ ’کَ کَ‘اور‘ٹ ٹ’ کی آوازیں اونچے پچ والے ڈھول کی نقل کرتی ہیں۔

اب یہ دیکھیں کہ آپ اس بیٹ باکسنگ پیٹرن کو کسی گیت میں ایک اضافی حصہ کے طور پر کہاں شامل کر سکتے ہیں۔

آ کیپیلا یا آواز کے ذریعے سازوں کی نقل

آکیپیلا گائیکی کا ایک ایسا طریقہ ہے جس میں گیت کے تمام حصے، چاہے وہ آوازہوں یا ساز ، صرف انسانی آوازوں کے ذریعے گائے جاتے ہیں۔

سرگرمی 10.7


آ کیپیلا کے ساتھ تجربہ

آ کیپیلا گانا آن لائن تلاش کیجیے اور سنیے۔ پھر کوئی ایسا گانا گانے کی کوشش کیجیے جسے آپ اچھی طرح جانتے ہیں اور جسے مختلف آوازوں کی نقل کر کے آ کیپیلا انداز میں گایا جا سکے۔

  • سب سے پہلے اپنے منتخب گانے کو غور سے سنیے اور اندازہ لگائیے کہ اس میں کتنے مختلف حصے آپ سن سکتے ہیں۔
  • پھر طے کریں کہ یہ حصے آپس میں کیسے بانٹے جائیں ۔
  • ہر حصہ کی الگ الگ مشق کیجیے۔
  • اس کے بعد تمام حصوں کو ایک ساتھ گائیے۔ عام طور پر یہ مددگار ہوتا ہے کہ کوئی ایک فرد تال قائم رکھے اور گانے کی شروعات کے لیے صحیح پچ بتائے۔
  • اگر آپ پہلی بار میں اسے مکمل نہ کر سکیں تو فکر نہ کریں؛ یہ عمل تھوڑا پیچیدہ بھی ہو سکتا ہے۔

جائزہ

باب 01 – گائیے اور بجایئے

سی جی

آموزشی ماحصل

استاد

خود

1.1

گیت کو صحیح پچ اور تال میں روانی سے گانے کی صلاحیت رکھنا۔

2.1

راست موسیقی یا کراؤ کے کے ساتھ گروپ میں گانا گانا ۔

1.1

سادہ تال کو ایک متوازن رفتار میں پیش کرنا۔

Part-1_Chapter_1-12

استادکےمشاہدات:

____________________________________________________________________________________________________

____________________________________________________________________________________________________

____________________________________________________________________________________________________

دیگر تاثرات:

____________________________________________________________________________________________________

____________________________________________________________________________________________________

____________________________________________________________________________________________________