باب 11
میرے اِرد گرد موسیقی
آپ نے کلاس میں موسیقی اور آواز کا مطالعہ کیا ہے اور آپ نے بہت سے گیت سیکھے ہیں۔ اب آئیے غور کرتے ہیں کہ موسیقی آپ کی روزمرّہ زندگی کا کس طرح حصّہ ہے۔
سرگرمی 11.1a
میرے اردگرد موسیقی کا چارٹ
اپنی روزانہ کی سرگرمی کا چارٹ بنائیے۔ ان تمام جگہوں اور اوقات کو نوٹ کیجیے جہاں آپ موسیقی اور مختلف آوازیں سنتے ہیں۔
بائیں طرف ایک مثال دی گئی ہے مگر آپ اسے اپنی پسند کے مطابق مزیددل چسپ بھی بنا سکتے ہیں۔
سرگرمی 11.1b
میرے اردگرد موسیقی کا چارٹ
اپنا چارٹ کسی ساتھی طالب علم کے ساتھ ساجھاکیجیے اور ان کےچارٹ بھی دیکھیے۔ دیکھیے کہ ان میں کہاں یکسانیت ہے؟
کیا آپ روزانہ موسیقی سنتے ہیں؟ کیا کوئی ایسی جگہ ہے جہاں آپ مزید موسیقی سننا پسند کریں گے؟
موسیقی کی اصطلاحات
یہاں موسیقی کی کچھ اصطلاحات دی گئی ہیں جوآپ کو آواز اور موسیقی کو بہتر انداز میں بیان کر نے میں مدد دیں گی ۔
پچ (Pich) : یہ بتاتا ہے کہ آواز اُونچی ہے یا نیچی۔
دھن (Melody): مختلف نوٹوں کی خاص ترتیب سے بننے والی موسیقی کی لے یا نغمہ ۔
لَے (Rhythm): گانے میں آواز اوروقفوں کی ترتیب اور انداز کو لَے کہتے ہیں۔
رفتار(Tempo): موسیقی کے بجنے کی تیزی یا آہستگی کو رفتار کہتے ہیں، جیسے ایک منٹ میں کتنے بیٹ ہوتے ہیں۔
ہم آہنگی(Harmony): جب دو یا دو سے زائد نوٹ ایک ساتھ بجتے ہیں توجوآوازپیدا ہوتی ہےاسے ہم آہنگی کہتے ہیں۔
صوتی رنگ(Timbre) :کسی آواز کی وہ خاصیت جو یہ بتاتی ہے کہ ایک آواز یا سازدوسرے سے مختلف کیوں لگتا ہے۔
صوتی شدت(Dynamics): آواز کا تیز یا دھیمی ہونا، یا اس کی بلند یا مدھم ہونے کی کیفیت۔
سرگرمی 11.2
اپنے اردگرد کی آوازیں ریکارڈ کرنا
اپنے چارٹ اور دوست کے چارٹ کا جائزہ لیجیے اور دیکھیے کہ آپ کے اردگرد روزمرہ زندگی میں کتنی بار موسیقی یا مختلف آوازیں سنائی دیتی ہیں۔
اگر ممکن ہو تو اپنے ماحول کی کچھ آوازیں ریکارڈ کیجیے۔
ان آوازوں کی وضاحت کے لیے وہ اصطلاحات استعمال کیجیے جو آپ نے یہاں سیکھی ہیں۔
موضوعاتی گیت
یہاں بھارت کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دو گیت پیش کیے گئے ہیں۔آئیے، ہم ان گیتوں کو گانا سیکھتے ہیں۔
گیت: پرچم گیت
موسیقار: مہاکوی ولاتھول نارائن مینن
زبان: ملیالم
پورا پورا نالل نالل دورا دورم اُیار ٹے
بھارت کشما دیوی یودے تھرپ تھاککل
آکاش پوی کائل پتو تھ کم الئی لکاٹے
لوک بندھو گتکوٹا مارگّم کٹّاٹٹے
ایکی بھاوی چورنگک ایکودر جاتر نمل
کائی کژھوکی تھڈککی کودی ایڈکن
نممل نوتا نولکونڈنممل نیتھا وسترم کونڈ
نرمتم اتھنے اتھکر انتیہ آورارم
کرتھیستھرم نممدے ای نتیہ سوتھنتر تھلاتھا
ستیا کوڈی مرتھن میل سمشو بھِکٹے
گیت کا خلاصہ: ’پورا پورا‘ ایک گیت ہے جو قومی پرچم کی عظمت کو بیان کرتا ہے۔اس میں شاعر ولا تھول نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ہمارا قومی پرچم ہمیشہ سربلند رہے۔وہ ایک محبِ وطن شاعر تھے جن کی
قومی جذبات سے بھرپور نظموں نے ہزاروں بھارتیوں کو آزادی کی جدوجہد میں شامل ہونے کا حوصلہ دیا۔
گیت: 
روایتی گیت
زبان: ہماچلی
مائے نی میریے شملے دی راہیں
چمبا کتنی دُور... ہا ئے
مائے نی میریے شملے دی راہیں
چمبا کتنی دُور
شملے نی وسنا، کسولی نی وسنا
شملے نی وسنا، کسولی نی وسنا
چمبے جانا ضرور... ہا ئے... چمبے جانا ضرور
لائیاں محبتاں دُور درازے
لائیاں محبتاں دُور دراز
اکھیاں توں ہویا قصور... ہا ئے
اکھیاں توں ہویا قصور
چمبے جانا ضرور... ہا ئے... چمبے جانا ضرور
گیت کا خلاصہ: یہ ہماچل پردیش کا ایک پہاڑی لوک گیت ہے جو فطرت اور محبت کے موضوع پر مبنی ہے۔
جائزہ
|
باب 11 – میرے اردگرد موسیقی |
|||
|
سی جی |
آموزشی ماحصل |
استاد |
خود |
|
4.1 |
پچ، رفتاراور آواز کی بلندی جیسی اصطلاحات استعمال کرتے ہوئے موسیقی کی وضاحت کرنا۔ |
||
|
2.2 |
مختلف گیتوں کے موضوعات اور مزاج کو سمجھنا۔ |
||
|
2.1 |
انفرادی طور پر اور گروپ میں مختلف گیتوں کی مشق کرنا اور پیش کرنا ۔ |
||
استادکےمشاہدات:
____________________________________________________________________________________________________
____________________________________________________________________________________________________
____________________________________________________________________________________________________
دیگر تاثرات:
____________________________________________________________________________________________________
____________________________________________________________________________________________________
____________________________________________________________________________________________________