باب 16
تال اور رفتار(Tempo) کے ساتھ رقص
تال کیا ہے؟
سُر یا تال ایک مسلسل اور یکساں تھاپوں کو برقرار رکھنا ہے۔آپ نے اب چار تھاپوں پرمشتمل ایک مستقل لے کی مشق کی ہے۔
اساتذہ کے لیے نوٹ:
استاد اس سرگرمی کے لیے چھوٹے گروپ بنا سکتے ہیں اور ہر گروپ کو یہ سرگرمی الگ الگ کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔
سرگرمی 16.1
تال کے ساتھ رقص
استادآپ کو وہ چار تھاپوں والی تال سنوائیں گے جس کی آپ پہلے مشق کر چکے ہیں اورآپ اس تال پرسیکھے ہوئے اپنے قدموں کی حرکات کے ساتھ رقص کریں گے۔جب استاد رک جائیں توآپ کواسی تال پرحرکت جاری رکھنی ہے اور تال کو چٹکیاں، تالیاں یا پاؤں کی تھاپ سے قائم رکھنا ہے۔اس سرگرمی کو کئی بار دہرایا جا سکتا ہے۔
رفتار(ٹیمپو) کیا ہے؟تال کی رفتار میں تبدیلی سے مراد ٹیمپو ہے۔تال کی رفتار کا تیز یا سست ہونا ٹیمپو کی تبدیلی کہلاتا ہے۔
سرگرمی 16.2
ٹیمپو کے ساتھ رقص
مرحلہ 1: اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں جیسے ایک مسلسل تھاپ کو برقرار رکھتے ہوئے چلنا اور تیز ی سے چلنا۔ تالیاں بجا کرتال کو برقراررکھیں۔ کلاس روم میں آہستہ اور مستقل رفتار سے 8 (4+4) تھاپوں پر چلیں۔ اب ان ہی 8 تھاپوں پر دوگنی رفتار سے چلیں۔کیا آپ نے فرق محسوس کیا؟جب آپ عام رفتار سے چلتے ہیں تو ٹیمپو کم رہتا ہےلیکن جب آپ اسی تھاپ کی گنتی پر دوگنی رفتار سے چلتے ہیں تو ٹیمپو تیز ہو جاتا ہے۔
مثال کے طور پرعام چلنے اور تیز چلنے کے دوران اپنے قدموں کی رفتار کا موازنہ کریں۔ دونوں حرکتیں 8 تھاپوں میں مکمل ہوتی ہیں۔لیکن ٹیمپو کے ساتھ حرکت کی رفتار بدل جاتی ہے۔
آئیے سُر کے ساتھ تھوڑا سا چیلنج شامل کرتے ہیں۔
مرحلہ 2: تھاپ سے آغاز کریں۔ تالیاں بجا کر یا انگلیوں کی چٹکیاں بجا کر آٹھ تھاپوں کو بار بار گنیں تاکہ تال بن جائے۔
ٹیمپو1– تھاپ کے ساتھ حرکت کریں۔
ان آٹھ تھاپوں کے لیے پہلے سے سیکھے گئے اسٹیپ کا استعمال کریں اور کلاس روم میں استاد کی ہدایت کے مطابق حرکت کریں۔
مثلاً:
(1) قدم، (2) قدم، (3) ایڑی،(4) ٹھوکر مارنا ،(5) قدم، (6) قدم،
(7) ایڑی، (8) ٹھوکرمارنا
دائیں (R) بائیں (L)
ٹیمپو 2 – تھاپوں کو دہرانا : آٹھ تھاپوں میں آٹھ قدم لینے کے بجائے انہی آٹھ تھاپوں میں 16 تیز قدم لیں۔اب آپ دوگنی رفتار سے حرکت کر رہے ہیں۔ کیا آپ حرکت کی شدت میں فرق محسوس کر رہے ہیں؟
غورکریں کہ مختلف ٹیمپو پر آپ کی حرکات کیسی محسوس ہوتی ہیں۔آپ کو کون سا ٹیمپو زیادہ پسند آیا؟کیا آپ تھاپ کے ساتھ ہم آہنگ رہ سکتے ہیں؟
اب آئیے اسے موسیقی کے ساتھ آزمانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اپنےعلاقے کا کوئی لوک گیت یا موسیقی کی کلاس میں سیکھا ہوا کوئی ایسا گانا منتخب کریں جس میں چار یکساں تھاپیں ہوں، اور اسے اپنے رقص میں شامل کریں۔ پہلے دھیمےرفتار (ٹیمپو) پر اور پھر تیز رفتار (ٹیمپو) پر جیسا کہ آپ نے اوپر مشق کی ہے۔
سرگرمی 16.3
بازو اور پاؤں ساتھ ساتھ
اب وقت ہے کہ دو حرکات کو ایک ساتھ شامل کیا جائے۔بازو کی حرکت کے ساتھ پاؤں کی حرکت۔
بازو کی حرکتوں کے لیے چار تھاپوں پر مبنی تال بنائیں تاکہ حرکتوں کا ایک تسلسل قائم ہو ۔موسیقی کی کلاس میں سیکھی گئی سرگم گاتے ہوئے بازو اور پاؤں کی حرکتوں کی مشق کریں۔ سا، رے، گا، ما، پا، دھا، نی، سا کو تھاپوں کے طور پر استعمال کریں اور بازوؤں کو دو مختلف رفتار (ٹیمپو) میں حرکت دیں۔
مثال کے طور پر:
ٹیمپو1 – آئیے ایک گول (دائروی) بازو کی حرکت منتخب کریں۔ سا، رے، گا، ما، پا، دھا، نی، سا گاتے ہوئے بازوؤں کو نیچے سے اوپر کی طرف حرکت دیں۔پھر سا، نی، دھا، پا، ما، گا، رے، ساگاتے ہوئے بازوؤں کو اوپر سے نیچے کی طرف لائیں۔
ٹیمپو 2 – اب گائیں،
سا، رے، گا، ما – بازوؤں کو نیچے سے اوپر کی طرف حرکت دیں
پا، دھا، نی، سا – بازوؤں کو اوپر سے نیچے کی طرف حرکت دیں
سا، نی، دھا، پا – بازوؤں کو نیچے سے اوپر کی طرف حرکت دیں
ما، گا، رے، سا – بازوؤں کو اوپر سے نیچے کی طرف حرکت دیں
ہر بازو کی حرکت کے ساتھ مختلف ٹیمپو پر سرگم گانے کی کوشش کریں اور لطف اٹھائیں۔
چھلانگیں مارنا اور گھومنا
کیا آپ کو گریڈ 4 میں سیکھی گئی مختلف چھلانگیں اور گھومنے کی حرکات یاد ہیں؟ اس سرگرمی میں ان سیکھی گئی حرکات کو سُر کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تاکہ رقص کی تکنیکیں مزید دل چسپ اور پُر لطف بن سکیں۔
استاد کے لیے نوٹ:
پاؤں کی جگہوں کی وضاحت کے لیے گریڈ 4 کا حوالہ دیکھیں۔
سرگرمی 16.4
تال پرچھلانگ لگائیں
چھلانگ میں چار تھاپ شامل کریں۔چھلانگوں کے لیے نیچے دی گئی ٹیبل کو استعمال کریں۔چار تھاپوں میں مختلف چھلانگوں کے امتزاج کوآزمانے کی کوشش کریں اور لُطف اٹھائیں۔
|
دائیں پیر سے آغاز کریں |
بائیں پیر سے آغاز کریں |
||||||
|
1.دایاں (جھم) |
2.دایاں (جھم) |
3. بایاں (جھم) |
4.دایاں (جھم) |
1.بایاں (جھم) |
2.بایاں (جھم) |
3.دایاں (جھم) |
4.بایاں (جھم) |
|
کودنا |
ٹھوکر جیسے کرنا |
کروس |
کودنا |
کودنا |
ٹھوکر جیسے کرنا |
کروس |
ٹھوکر جیسے کرنا |
سرگرمی 16.5
سُر کے ساتھ گھومنا
چھلانگوں کے بعد، اب چار تھاپوں کی تال پر گھومنے کی مشق کریں۔
|
دائیں پیر سے آغاز کریں |
بائیں پیر سے آغاز کریں |
||||||
|
1.دایاں (تھئی) |
2.بایاں (تھئی) |
3.دایاں (تھئی) |
4.بایاں (تھئی) |
1.بایاں (تھئی) |
2.دایاں (تھئی) |
3.بایاں (تھئی) |
4.دایاں (تھئی) |
|
قدم کے ساتھ گھومیں |
قدم |
قدم |
قدم |
قدم کے ساتھ گھومیں |
قدم |
قدم |
قدم |
چار تھاپوں کے ساتھ مختلف چھلانگوں اور گھومنے کی حرکات کو آزمانے کی کوشش کریں۔
سرگرمی 16.6
تین تھاپوں کے ساتھ پاؤں کی حرکات کا میل
اب تین تھاپوں پر پاؤں کی حرکتیں آزمانے کی کوشش کریں۔
میل 1
|
دائیں پیر سے آغاز کریں |
بائیں پیر سے آغاز کریں |
||||
|
1. دایاں(دی) |
2.بایاں(دی) |
3.دایاں(دی) |
1.بایاں (دی) |
2.دایاں(دی) |
3. بایاں(دی) |
|
کروس |
ٹھوکر مارنا |
ٹھوکر مارنا |
کروس |
ٹھوکر مارنا |
ٹھوکر مارنا |
میل 2
|
دائیں پیر سے آغاز کریں |
بائیں پیر سے آغاز کریں |
||||
|
1.دایاں(دی) |
2. بایاں (دی) |
3.دایاں (دی) |
1. بایاں (دی) |
2.دایاں (دی) |
3. بایاں (دی) |
|
ایڑی آگے |
ٹھوکر مارنا |
ٹھوکر مارنا |
ایڑی آگے |
ٹھوکر مارنا |
ٹھوکر مارنا |
تشکیلی جائزہ
|
باب 16 – تال اور رفتار(Tempo)کے ساتھ رقص |
||||
|
سی جی |
سی |
آموزشی ماحصل |
استاد |
خود |
|
1 |
2.1 |
بازو اور پاؤں کی حرکات کو تال کے ساتھ ہم آہنگ کرنا۔ |
||
|
1 |
2.1 |
سکھائی گئی مختلف تکنیکوں کو سمجھنا اور جوش سے آزمانے کی کوشش کرنا۔ |
||
|
2 |
2.2 |
تال اور رفتار (ٹیمپو) کا تعلق اور تصور سمجھنا۔ |
||
|
2 |
2.2 |
سیکھی گئی رقص کی تکنیکیں جیسے کہ چھلانگیں، گھومنے کی حرکات اور سُر کے پیٹرن کوایک ساتھ ملا کر ترتیب دینا۔ |
||
|
2 |
2.2 |
رقص میں تخلیقی اور شعوری طور پر نئے قدم شامل کرنا۔ |
||
استادکےمشاہدات:
____________________________________________________________________________________________________
____________________________________________________________________________________________________
____________________________________________________________________________________________________
دیگر تاثرات:
____________________________________________________________________________________________________
____________________________________________________________________________________________________
____________________________________________________________________________________________________