باب 17
میرے ملک کے رقص
ملک بھر میں رقص کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔ہر علاقے میں ایک سے زائدرقص کی صورتیں موجود ہیں۔ ان میں بعض روایتی، بعض لوک اور بعض مذہبی یا رسم و رواج پر مبنی ہوتے ہیں۔ آپ اس بارے میں اپنی کتاب ’ہمارے اردگرد کی دنیا‘ (The World Around Us)
میں بھی پڑھ چکے ہیں۔آئیے تصاویر، کلینڈر، ویڈیو یا دیگر دستیاب ذرائع کی مدد سے ہندوستان کے مختلف رقصوں کا ایک بصری مشاہدہ کریں، تاکہ پوری جماعت ان فنونِ رقص کو دیکھ سکے اور ان سے لطف اندوز ہو سکے۔
سرگرمی 17.1
رقص کا کولاژ (Collage)
- مختلف رقصوں کی تصویریں جمع کریں اور اس صفحے پر چسپاں کریں یا خود اپنے ہاتھ سے بنائیں۔
- اوپر جن رقصوں کی تصویریں آپ نے دیکھی یا ساجھا کی ہیں، اُن کے انداز اور جسمانی حرکات (Postures) کی نقل کرنے کی کوشش کریں۔
سرگرمی 17.2
میرے رقص کے رنگا رنگ تال
رقص کی اقسام کو ان کے جغرافیائی خِطّوں کے ساتھ جوڑیں۔بھارت کے نقشے میں ریاستوں کے مطابق دی گئی خالی جگہوں کو مکمل کریں۔
سرگرمی 17.3
رقصوں کو ان کی ریاستوں سے ملائیں
ایک گھومنے والی چکی (Spinning Wheel) بنائیں جس پر ایک تیر (Arrow) لگا ہو۔ چکی پر بھارت کے مختلف علاقوں کے مشہور رقصوں کے
نام لکھیں۔
چکی کو گھمائیں، اور جب یہ رُکے تو تیر جس رقص کی طرف اشارہ کرے، اس رقص کو اس کی ریاست یا علاقے سے جوڑیں اور اس کی پہچان کریں۔
سرگرمی 17.4
اپنے رقص کے ساتھ ہم آہنگی
پرسار بھارتی آرکائیوز سے آن لائن ملے سُر میرا تمھارا کی ویڈیو دیکھیں۔
آپ نے پہلے جو مختلف بازوؤں کی حرکات اور رقص کے قدم (Steps) سیکھے ہیں ان کی پہچان کریں، اب اپنے پسندیدہ رقص کے انداز کے ساتھ اس گیت پر ایک رقص تیار کریں یا ترتیب دیں، اور اس میں وہ تمام حرکات شامل کریں جو آپ نے اب تک سیکھی ہیں۔دیکھیں کہ کیا آپ ویڈیو میں دکھائے گئے رقصوں میں سے کوئی ایک قدم اور ایک بازو کی حرکت اپنے رقص میں شامل کر سکتے ہیں۔
میں اپنے رقص کا جشن مناتا ہوں
تقریبات لوگوں کو خوشی اور جوش سے بھر دیتی ہیں۔ ہر موقع اور حالت کو منانے کااپنا ایک انداز ہوتا ہے۔کیا آپ نے کبھی قومی تہواروں کے موقع پر کسی مخصوص رقص کے ذریعے خوشی منائی ہے؟ممکن ہے کہ آپ نے یہ تہوار اپنے خاندان، رشتہ داروں، یا دوستوں کے ساتھ منائے ہوں۔
کیا آپ نے غور کیا ہے کہ یہ تقریبات رقص کے بغیر ادھوری ہوتی ہیں؟رقص ہر لمحے اور ہر موقع میں جان ڈال دیتا ہے۔اس میں ہر عمر کے لوگوں کو جوڑنے کی طاقت ہوتی ہے۔
سرگرمی 17.5
حب الوطنی کا رقص
آئیے ایک اور جشن منانے والے رقص کی طرف واپس چلتے ہیں۔اس سرگرمی میں آپ قومی تہواروں کا جشن منا تے ہوئے ملک کے لیےسلام و محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔رقص کے فن کے ذریعے، آپ اپنے جذبات کو خوبصورتی سے پیش کر سکتے ہیں۔
کلاس کو تین یا چار گروپوں میں تقسیم کریں۔ہر گروپ گانے کے ایک بند (Stanza) کو منتخب کریں۔اب گروپ مل کر اس بند کے لیے مناسب ہاتھوں کی حرکات اور جسمانی حرکات تلاش کرے۔آخر میں، گانے کی تال کے مطابق مختلف قدم(Steps) شامل کریں۔
اب گیت چلائیں، اور ہر گروپ اپنے منتخب کردہ بند رقص کے ذریعے پیش کرے۔پھر تمام گروپ مل کر پورے گیت کا اجتماعی رقص پیش کریں۔مثال کے طور پر وندے ماترم، یا سی سبرامانیا بھارتی کا پاروکو لے نلّا ناڈو یا آپ کی علاقائی زبان میں کوئی حب الوطنی گیت۔
تشکیلی جائزہ
|
باب 17 – میرے ملک کے رقص |
||||
|
سی جی |
سی |
آموزشی ماحصل |
استاد |
خود |
|
1 |
1.2 |
مختلف رقص کے انداز جاننے اور سیکھنے کے لیے پہل اور کوشش کرنا۔ |
||
|
1 |
1.2 |
حب الوطنی کا رقص مل کر تیار کرنا اور پیش کرنا۔ |
||
|
2 |
2.2 |
مختلف علاقوں کے رقص کو جوش و خروش سے سیکھنا۔ |
||
استادکےمشاہدات:
____________________________________________________________________________________________________
____________________________________________________________________________________________________
____________________________________________________________________________________________________
دیگر تاثرات:
____________________________________________________________________________________________________
____________________________________________________________________________________________________
____________________________________________________________________________________________________