Skip to content
Sitaar Urdu







اکائی 3

حیرت انگیز ہندوستان


اکائی کے بارے میں

گریڈ 3 اور 4 کی اس اکائی میں طلبا کو گھر اور سماج سے واقف کرایا گیا تھا۔ گریڈ 5 کی، اس اکائی میں ایک وسیع سماج کے مختلف خصوصیات سے متعارف کرایا گیا ہے اور ملک کی منفرد خوب صورتی اور مالا مال تنوع کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح ایک متنوع ملک ایک مشترکہ مقصد اور عقیدے کے ساتھ متحد رہتا ہے اور دنیا کے لیے مثال قائم کرتے ہوئے با معنی ترقی کا مظاہرہ کرتا ہے ۔ ’وسودھیوکٹمبکم‘ پر ہندوستان کا روایتی عقیدہ اس کے سماجی ثقافتی رسم و رواج سے ظاہر ہوتا ہے۔

ہندوستان، رنگوں ، بولیوں اور کہانیوں کی سر زمین ہے جہاں متنوع لوگ، روایات اور وسیع قدرتی مناظر یکجا ہیں۔ اسکولی تقریبات سے لے کر مونگے کی چٹانوں اور چمرنگ کے جنگلات (Mangroves) تک، اور کرنسی نوٹوں سے قومی علامتوں تک ہم نے دیکھا کہ فطرت، ثقافت اور روز مرہ کی زندگی کس طرح ایک دوسرےسے مربوط ہیں۔ یہ سفر ہمیں، ہمارے آس پاس گونا گونیت اور مشترکہ دیکھ بھال دریافت کرنے میں مدد کرتا ہے جو ہمیں اپنے گھروں سے مربوط کرتا ہے ۔

unit_3_header

ٹیچر کے لیے ہدایت

یہ اکائی دو ابواب پر مشتمل ہے۔ باب5 ’ہمارا تابناک ملک‘ اور باب6 ’کچھ منفرد مقامات‘۔

باب 5: ہمارا تابناک ملک

  • یہ باب طلبا کو، اسکول میں یوم جمہوریہ کی تقریبات، قومی علامتوں، کرنسی نوٹ، زبانیں، لباس، رقص و موسیقی اور مشترکہ اقدار جیسی معروف چیزوں کے ذریعہ ہندوستان کی شان و شوکت اور تنوع سے متعارف کراتا ہے ۔ یہ طلبا کی اس بات کو سمجھنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ کیا چیز ہندوستان کو منفرد بناتی ہے نیز یہ اتحاد اور مل جل کر رہنے کے جذبے کی بھی ستائش کرتا ہے ، جس نے سب کو متحد کر رکھا ہے۔

باب 6: کچھ منفرد مقامات

  • ‘کچھ منفرد مقامات ’ کاباب طلبا کو ہندوستان کے مختلف ماحولیاتی خطوں کی سیر کراتا ہے۔ اس سفر کے دوران طلبا منفرد منظر ناموں، انوکھے اور علاقائی مسالوں، روایتی علم اور عوام اور فطرت میں گہرے تعلق کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں۔یہ باب طلبا میں تجسس، ماحولیات کے لیے فکر مند کرنے کے علاوہ ہندوستان کی فطری اور ثقافتی گونا گونیت کی قدردانی کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
unit_3_bottom

سہولت کیسے فراہم کریں

  • اس باب کو روز مرہ کی زندگی سے ہندوستا ن کے وسیع منظر نامے کو مربوط کرنے میں طلبا کی مدد کے لیے استعمال کیجیے۔ طلبا کی حوصلہ افزائی کیجیے کہ وہ مقامی تنوع— زبان ،لباس، تہوار اور خوراک وغیرہ کا مشاہدہ کریں اسے تحریر کریں۔
  • طلبا کو اپنی اس رائے کا اظہار کرنے کی حوصلہ افزائی کیجیے کہ ان کا علاقہ کیوں خصوصیت کا حامل ہے اور انھیں اپنے گھر، اسکول کو ہندوستان کے منفرد حصے کے طور پر دیکھنے میں مدد کیجیے۔ عوام اور فطرت میں تعلق کا پتہ لگانے کے لیے مقامی باغوں، بازاروں ، دریاؤں یا سماجی مقامات کا دورہ کیجیے۔ بچوں کو یہ سمجھنے میں بھی مدد کیجیے کہ ان کے آس پاس کی چیزیں بھی منفرد، گراں قدر اور کہانیوں سے بھر پور ہیں۔
  • اس بات پر تبادلہ خیال کیجیے کہ کچھ جانور اور روایات صرف چند مقامات پر ہی موجود ہوتے ہیں۔
  • طلبا کو یہ دیکھنے میں مدد کیجیے کہ کیسے کھیت میں پرندوں کو دور رکھنے کے لیے بجوکا استعمال کرنے کا روایتی طریقہ کسی کو نقصان پہنچائے بغیر محفوظ رہنے کا طریقہ ہے ۔ طلبا کو اپنے آس پاس اسی طرح کی مثالیں تلاش کرنے کی حوصلہ افزائی کیجیے۔

5

ہمارا تابناک ملک

اسکول میں ایک خاص دن

یہ تھی 26جنوری، ہمارا یوم جمہوریہ۔ ہم جلد اسکول پہنچے اور سب قطاریں بناکر پرچم لہرانے والے بانس کے گرد جمع ہوگئے۔ لپٹاہوا پرچم بانس کے سب سے اوپر بندھا ہوا تھا۔ پرچم لہرانے کے بانس کے چاروں طرف فرش کو خوبصورتی کے ساتھ پھولوں سے سجایا گیا تھا۔

ہمارے صدر مدرس نے رسّی کو کھینچا اور ڈھول تاشوں اور تالیوں کی گونج میں ہمارا ترنگا پرچم لہرانے لگا۔ ہم سب نے ایک ساتھ مل کر بڑے فخر کے ساتھ اونچی آواز میں قومی ترانا گایا۔


کیا آپ جانتے ہیں؟

ہمارے قومی پرچم میں سب سے اوپر زعفرانی رنگ قوت اور ہمت کی علامت ہے۔ درمیان میں سفید پٹی امن اور سچائی کی علامت ہے جبکہ درمیان میں نیلے رنگ کا ’اشوک چکر‘ ہمارے فرض(دھرم) کی نمائندگی کرتا ہے ۔ پرچم کے نچلے حصے پر ہرا رنگ ترقی اور خوش حالی کی نشانی ہے ۔

1

دلّی میں یوم جمہوریہ کی تقریب


تحریرکیجیے

  1. یوم جمہوریہ کے موقع پر آپ کے اسکول میں کن خاص تقریبات یا سرگرمیوں کا انعقا دکیا گیا ہے ؟

  2. 04
  3. اس دن ہم سب نے مل کر قومی ترانا گایا! کیا آپ ان دریاؤں اور پہاڑوں کے نام بتا سکتے ہیں جن کا ذکر قومی ترانے میں کیا گیا ہے ؟ نیچے دی گئی جدول کو پُر کیجیے۔

    دریا

    پہاڑی سلسلے

  4. 04
  5. یوم جمہوریہ پر آپ کن سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیں گے؟

  6. کیا آپ نے دلّی میں ہونے والی یوم جمہوریہ کی پریڈ ٹیلی ویژن پر دیکھی ہے ؟آپ کو اس میں سب سے اچھا کیا لگا؟

سرگرمی 1


آپ اپنی ریاست کی جھانکی کی مختلف چیزوں کے بارے میں بات کیجیے اور ایک فہرست تیار کیجیے۔اس کا کوئی پوسٹر یا ماڈل بنائیے۔

نئی دلّی میں یوم جموریہ کی پریڈ دیکھ کر ہمیں بہت لطف آیا—آسمان میں اڑتے ہوئے جنگی جہاز، ریاستوں کی جھانکیاں اور ثقافتی پروگرام! پریڈ میں ہندوستانی دفاعی افواج —برّی فوج، بحریہ اور فضائیہ، نیم فوجی دستے اور دیگر افواج کی بھی شمولیت تھی۔ ہم نے اپنے استاد سے پوچھا کہ یوم جمہوریہ 26 جنوری کو کیوں منایا جاتا ہے ۔


کیا آپ جانتے ہیں؟

ہندوستان 15اگست 1947 کو آزاد ہوا۔ اس سے پہلے، ہم اپنے فیصلے خود کرنے کے لیے آزاد نہیں تھے۔ بہت سے جاں باز لوگوں نے ہندوستان کو آزاد کرانے کے لیے سخت جدو جہد کی۔ ہم ان کے تعاون کو یاد کرتے ہیں ہم ہر سال، اس دن، اپنا یوم آزادی مناتے ہیں۔

’’ہم اپنا یوم آزادی بہت خوشی کے ساتھ مناتے ہیں۔ اس دن ہمارا ملک آزاد ہوا تھا! اس کا مطلب ہے اب ہر کوئی، جو چاہے کرسکتا ہے؟‘‘ پریہ نے پوچھا۔

’ ٹیچر نے کہا،’’ تصور کیجیے، اگر کوئی قانون نہ ہو تو کیا ہوگا۔اسی طرح، ایک ملک کو بلا رکاوٹ چلانے اور ہر ایک کو محفوظ اور خوش رکھنے کے لیے قانون کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے ہم نے ایک منصوبہ بنایا اور اپنے ملک کے لیے قوانین تیار کیے۔ 26 جنوری 1950 کو ہم نے قوانین کی اس خصوصی کتاب پر، جسے آئین کہا جاتا ہے،عمل کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ہر سال 26 جنوری کو ہندوستان کا یوم جمہوریہ مناتے ہیں۔‘‘


تحریرکیجیے

  1. یوم آزادی کے موقع پر آپ کے اسکول میں کن تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے ؟




سرگرمی 2


ایسے پانچ قوانین تحر یر کیجیے جن پر آپ کے اسکول میں عمل ہوتا ہے ، اگر آپ کو کوئی ایک نیا قانون بنانا ہو تو وہ کیا ہوگا؟


ٹیچر کے لیے ہدایت

ٹیچر تمام طلبا کو اپنی ریاست کی جھانکی کا پوسٹر یا ماڈل بنانے کو کہیں۔

ہم ہندوستان کے بارے میں مزید جاننا چاہتے تھے۔ ٹیچر نے پوچھا، ’’ کیا آپ نے اپنے کرنسی نوٹ کو کبھی غور سے دیکھا ہے ؟‘‘

کرنسی نوٹوں میں ہندوستان کی دریافت

سرگرمی 3


Screenshot 2025-12-15 at 14-27-36 Chapter 5.pdf

کوئی ایک کرنسی نوٹ لیجیے اور اسے غور سے دیکھیے ۔ اس کے بعد نیچے دی گئی جدول کو پر کیجیے۔

کیا غور سے دیکھیں

آپ نے کیا دیکھا

نوٹ کی قدر

نوٹ کا رنگ

زبانوں کی تعداد

نوٹ پر تحریر زبانیں اور ان کی ترتیب

یادگار کا نام

نوٹ پر دکھائی گئی علامتیں

کن جانوروں کی تصاویر دیکھی جاسکتی ہیں

نوٹ پر تحریر کوئی پیغام

اس کے علاوہ کچھ اور

ٹیچر نے ایک کرنسی نوٹ ہمیں دکھاتے ہوئے کہا،’’ اس کرنسی نوٹ پر موجود تصویر کو دیکھیے ، کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس نوٹ پر کس کی تصویر ہے؟‘‘’’ہم سب نے ایک آواز میں کہا،’’ مہاتما گاندھی! ‘‘

اس کے بعد ٹیچر نے پوچھا،’’ کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر ایک نوٹ پر حقیقت میں ان کی دو تصویریں ہوتی ہیں؟نوٹ کو پکڑ کر روشنی میں دیکھیے اور بتایئے کہ آپ کو کیا نظر آیا!‘‘

ہم سب نے نوٹ کو روشنی میں دیکھا۔ ہمیں گاندھی جی کی ایک اور تصویر دیکھ کر تعجب ہوا جو اس سے پہلے نظر نہیں آرہی تھی۔

’’کیا آپ نے کرنسی نوٹ پر گول شیشوں والی عینک کی چھوٹی سی تصویر دیکھی ہے ؟‘‘

یہ عینک ملک گیر مشن’سوچھ بھارت ابھیان‘(صاف ہندوستان مشن) کی علامت ہے۔ یہ علامت گاندھی جی کی عینک پر مبنی ہے۔

جب ہم نے اپنی ٹیچر سے پوچھا کہ ایسا کیوں ہے، تو انھوں نے کہا کہ گاندھی جی اس بات پر بہت زور دیتے تھے کہ ہر ایک کو اپنے آس پاس صفائی رکھنی چاہیے۔ ان کے آشرم میں جو لوگ رہتے تھے، وہ صفائی ستھرائی کے ضابطے پر سختی سے عمل کرتے تھے۔


کیا آپ جانتے ہیں؟

کچھ کرنسی نوٹوں میں ،بینائی سے محروم افراد کے لیے نوٹوں کی پہنچان میں مدد کی خاطر کچھ ابھرے ہوئے مخصوص نقطے اور علامتیں چھاپی جاتی ہیں۔ مَنی ایپ(MANI app) سن کر اور تھر تھراہٹ کو محسوس کرکے ایسے لوگوں کو مختلف کرنسی نوٹوں کی پہچان کرنے میں مدد کرتی ہے ۔


ٹیچر کے لیے ہدایت

ٹیچر طلبا کو آزادی کی جدو جہد سے مانوس کرائیں گے۔

ایک گول پلیٹ فارم پر کھڑے ہوئے تین شیروں کو غور سے دیکھیے۔یہ ہندوستان کا قومی نشان ہے جو قوت، حوصلے اور اعتماد کی نمائندگی کرتا ہے ۔ ان شیروں کے نیچے آپ اشوک چکر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

آپ اسے کئی مقامات یا دستاویزات پر دیکھیں گے۔ اس کو آپ اپنے آدھار کارڈ پر بھی دیکھ سکتے ہیں!

151

کیا آپ جانتے ہیں؟

طویل عرصہ پہلے، شیر ہندوستان کے وسیع علاقوں میں آزادانہ گھوما کرتے تھے۔ آج یہ شیر صرف گجرات کے گیر جنگلات میں ہی پائے جاتے ہیں۔ تقریباً 150 سال پہلے ان کی تعداد گھٹ کر صرف چند درجن رہ گئی تھی۔ لیکن ہمارے ملک نے شیروں کو بچانے کے لیے زبردست کوششیں کیں اور یہ ایک بڑے فخر کی بات ہے کہ آج ہندوستان کے جنگلوں میں کئی سو شیر موجود ہیں!

سرگرمی 4


اپنے اسکول کے لیے ایک ’نشان‘ تیار کیجیے۔ اسے بہت خاص بنانے کے لیے ایک ایسے پیغام کے بارے میں سوچیے جو آپ علامتوں ، الفاظ، اشکال اور رنگوں کا استعمال کرکے دے سکتے ہیں۔

علامتیں جو بولتی ہیں

قومی نشان کی طرح ،ہماری قومی علامتیں بھی ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ ہم کون ہیں اور کیا چیز ہمیں ہندوستان کا شہری ہونے پر فخر کا احساس دلاتی ہے ۔


تحریرکیجیے

نیچے دی گئی پہیلیوں کو پڑھیے اور ہندوستان کی قومی علامتوں کے بارے میں اندازہ لگائیے:

میں گہری کالی دھاریوں والا نارنجی لباس پہنتا ہوں،

میں گھنے اور پرانے جنگلوں میں گھومتا ہوں ۔

ایک زبردست دھاڑ سے، جنگل پر راج کرتا ہوں،

بوجھیے میں کون ہوں طاقتور اور عظیم؟


ہندوستان کا قومی جانور

صبح کی روشنی میں بوندا باندی میں رقص کرتا ہوں،

اپنے سبز اور چمکیلے نیلے پروں کے ساتھ ۔

سر پر ایک تاج کے ساتھ ، میرا قد کافی بڑا ہے ،

جب میں اپنی دم پھیلاتا ہوں تو یہ قابل دید ہوتا ہے۔


ہندوستان کا قومی پرندہ


بات چیت کیجیے

اگر ہمیں اپنے ملک کے لیے ایک قومی پھل کا انتخاب کرنا ہو توآپ کون سا پھل تجویز کریں گے؟ اور بتایئے کیوں؟


معلوم کیجیے

ریاستوں کے بھی نشان ہیں۔ اپنے ٹیچر کی مدد سے اپنی ریاست کے مندرجہ ذیل نشانات کا پتہ لگائیے۔ 

ریاستی جانور:_____________ ریاستی پرندہ:_____________

ریاستی پیڑ:_____________ ریاستی پھول:_____________


تصویر بنایئے

اپنے اسکول کے نزدیک کوئی پیڑ، پرندہ، جانور، پھول یا کوئی اور چیز منتخب کیجیے اوران میں کسی ایک کا انتخاب اپنے اسکول کی علامت (نشان ) کے طور پر کیجیے۔ اس کی تصویر بنایئے اور ایک سطر اس کےبارے میں تحریر کیجیے کہ یہ آپ کے اسکول کا نشان کیوں کر ہوسکتا ہے ۔

Screenshot 2025-12-15 at 14-52-37 Chapter 5.pdf

ہمار ی تابناک ثقافت

ایک عام کرنسی نوٹ کو غور سے دیکھنے پر ہمیں یہ معلوم ہوا کہ ہندوستان میں لوگ کئی زبانیں بولتے ہیں۔ ہر زبان اپنی تاریخ ،نغمے اور کہانیوں کے ساتھ بہت وسیع ہے۔ ہمارے ملک کے طول و عرض میں ایک ہزار سے زیادہ زبانیں بولی جاتی ہیں۔

سرگرمی 5


  1. اپنی جماعت کے طلبا کے ذریعہ بولی جانے والی زبانوں کے بارے میں پتہ معلوم کیجیے اور ان کے نام بتایئے۔

  1. کوئی ایک خاص لفظ (مثال کے طور پر، آم)کا انتخاب کیجیےاور معلوم کیجیے کہ اسے الگ الگ زبانوں میں کیا کہتے ہیں۔

زبان کا نام

کیا کہا جاتا ہے ؟

تمل

مَم پلّم

تیلگو

مراٹھی

بنگالی

ملک بھر میں لوگ الگ الگ زبانیں بولتے ہیں۔ وہ ایسا کھانا کھاتے ہیں، کپڑے پہنتے ہیں یا ایسے گیت اور رقص کا لطف اٹھاتے ہیں جو ان کے علاقے کے لیے مخصوص یا منفرد ہوتے ہیں۔


کیا آپ جانتے ہیں؟

ایسی کئی موبائل ایپلی کیشن ہیں جو ایک زبان کا ترجمہ دوسری زبان میں کرسکتی ہیں۔ ہم مختلف زبانوں کو سیکھنے اور سمجھنے کے لیےان کا استعمال کرسکتے ہیں۔

آیئے ایک باغ اور ایک جنگل کے بارے میں سوچیں۔

بہت سے باغوں میں چند اقسام کے پودے ہوتے ہیں۔ انھیں مسلسل دیکھ بھال اور پانی دینے کی ضرورت ہوتی ہے ۔جنگل میں پودوں، پیڑوں ، جانوروں ، پرندوں اور کیڑے مکوڑوں کی بہت سی اقسام ہوتی ہیں۔ یہ زیادہ متنوع ہوتا ہے۔ ایک جنگل کے بارے میں حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ تمام مختلف قسم کے پیڑ، پودے، جانور اورپرندے نہ صرف جنگل کی خود اپنی دیکھ بھال کرنے بلکہ اسے اور زیادہ مضبوط اور زیادہ خوبصورت بنانے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

جنگل کی طرح ملک میں بھی تنوع، ہمارے ملک کو زیادہ مضبوط اور زیادہ خود کفیل بناتا ہے۔

ہمہ جہت تنوع

اپنے ملک میں سر کو ڈھاپنے کے لیے استعمال ہونے والی مختلف چیزوں کے بارے میں سوچیے جنھیں ہم دیکھتے ہیں! راجستھان میں مرد رنگین صافہ یا پگڑی کا استعمال کرتے ہیں۔ ہماچل پردیش میں لوگ ٹوپی پہنتے ہیں۔ ان چیزوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس شخص کا تعلق کہاں سے ہے، ان کا عقیدہ کیا ہے اور وہ اپنی گذر اوقات کے لیے کیا کرتے ہیں۔ یہ ہمارے ملک کی کئی ریاستوں میں خاص طور پر شادیوں اور دیگر رسمی تقریبات میں رسم و رواج، عزت و وقار اور ثقافتی وراثت کی اہم علامت سمجھی جاتی ہیں۔

آپ ان میں سے کتنی پگڑیوں ، ٹوپیوں کے نام بتاسکتے ہیں؟

Screenshot 2025-12-15 at 14-57-10 Chapter 5.pdf

سرگرمی 6


  • ایک چھوٹے گروپ میں، ایک دو پٹہ یا مفلر لیجیے اور روایتی پگڑی باندھنے میں ایک دوسرےکی مدد کیجیے۔
  • بے کار اشیاسےکوئی پگڑی یا ٹوپی تیار کیجیے۔

کیا آپ جانتے ہیں؟

پگڑی، گرمی یا سردی یا چوٹ لگنے سے بچاؤ کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے۔ فوجیوں، تعمیراتی ورکروں، کان یا سرنگ میں کام کرنے والے افراد کے ذریعہ پہنے جانے والے ہیلمیٹ انھیں کام کرتے وقت چوٹ لگنے سے بچاتے ہیں۔ موٹر سائیکل یا سائیکل چلانے والوں کے ذریعہ استعمال کیے جانے والے سڑک تحفظاتی ہیلمیٹ انھیں سر پر شدید چوٹ لگنے سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ دو پہیہ گاڑیوں (موٹر سائیکل، اسکوٹر وغیرہ) کو چلاتے وقت ہیلمیٹ پہننا لازمی ہے اور ضرورپہننا چاہیے۔

ہمارے تابناک ہندوستان کا ایک اور پہلو، موسیقی اور رقص سمیت فنون لطیفہ کی مختلف قسمیں ہیں جو تقریبات منانے، پوجا کرنے، کہانیاں سنانے اور لوگوں کو یکجا کرنے کے طریقے ہیں۔ یہاں تک کہ ایک سادہ سے ڈھول کی بھی ملک کے مختلف حصوں میں الگ الگ شکلیں اور آوازیں ہیں۔ ہر ڈھول کی الگ تال اور آواز ہوتی ہے۔ ان کی ساخت مقامی ثقافت، رسم و رواج اور مادے کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہے۔

ncert Screenshot 2025-12-15 at 14-59-40 Chapter 5.pdf

ٹیچر کے لیے ہدایت

مختلف قسم کے رقص دکھایئے اور موسیقی بجا کر سنایئے،اور طلبا کی ہمت افزائی کیجیےکہ وہ رقص کی قسم اور موسیقی کے آلات کی شناخت کریں۔

اسی طرح ہم مختلف نوعیت کی موسیقی کے لیے الگ الگ طرح کے موسیقی کے آلات استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر —کرناٹک موسیقی میں مرد نگم کا استعمال ، ہندوستانی موسیقی میں ستار اور شہنائی کا استعمال وغیرہ۔ ہمارے یہاں رقص کی بھی مختلف اقسام ہیں جن کا تعلق الگ الگ ریاستوں سے ہے۔

سرگرمی 7


اپنے ٹیچر کی مدد سے ہندوستان کے نقشے پر ان ریاستوں کی شناخت کرکے نشان لگائیےجن کا تعلق نیچے دی گئی رقص کی اقسام سے ہے۔

Screenshot 2025-12-15 at 15-01-25 Chapter 5.pdf

تحریرکیجیے

  1. ہندوستان کے وہ کون سے موسیقی کے روایتی آلات ہیں جن کے بارے میں آپ جانتے ہیں؟

  2. مقامی طور پر دستیاب سامان سے موسیقی کا ایک آلہ بنانے کی کوشش کیجیے۔

مل جل کر رہنے کا جذبہ

ہندوستان، مل جل کر رہنے کے جذبے کی ایک روشن مثال ہے۔ ہمارے یہاں بہت سی زبانیں، مذاہب، لباس اور روایات پائی جاتی ہیں۔ ہم ایک دوسرے کی مدداور تعاون کرتے ہوئے ساتھ ساتھ رہتے ہیں۔

ہندوستان کا ہر خطہ ہمیں ایک منفرد کہانی سناتا ہے جو ایک دھاگے کی طرح آپس میں پروئے ہوئے ہیں۔ ان مختلف دھاگوں سے مل کر جو مضبوط اور تابناک تانا بانا تیار ہوتا ہے وہ توانائی، رنگ اور زندگی سے بھر پور ہوتا ہے۔

ہماری تاریخ، ثقافت او ر رسم و رواج بیش بہاہیں، جیسے آیوروید، یوگ اور مراقبہ یا دھیان۔ ایک شاندار مستقبل ہمارا منتظر ہے۔ سائنسداں راکٹ چھوڑ رہے ہیں۔ کسان بہتر فصل پیدا کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں اور بچے رقص، موسیقی کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں۔ ہم زیادہ تیز رفتار ٹرینوں میں سفر کر رہے ہیں ، ایک کلک کے ساتھ ڈیجیٹل ادائیگی کر رہے ہیں اور چند لمحوں میں ہی ملک کے کسی بھی حصے یا بیرون ملک دوستوں اور اہل خانہ سے رابطے کر رہے ہیں۔ یہ جدید تبدیلیاں پرانی روایتوں کی جگہ نہیں لے رہی ہیں— بلکہ ان میں نئے رنگ بھر رہی ہیں۔

13

ہندوستان کا شہری ہونے پر فخر کے ساتھ ہم سب کو اپنے اس شاندار اور مالا مال ملک کی دیکھ بھال کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

اپنی رائے کا اظہار کیجیے 

  1. اگر آپ ایک اور ہندوستانی زبان سیکھ سکتے ہوں تو کون سی زبان منتخب کریں گے اور کیوں ؟
  2. آپ نے مختلف کرنسی نوٹوں پر کون کون سی یادگار دیکھی ہیں؟ ایک جدول تیار کیجیے۔

    کرنسی نوٹ کی قدر

    یادگار

    ریاست کا نام

    ` 10

    کو نارک کاسورج مندر

    اوڈیشہ

    ` 20

    ` 50

    ` 100

    ` 200

    ` 500

  3. ذیل میں دی گئی تصاویر میں ہندوستانی کرنسی کی علامت کی نشان دہی کیجیے۔ آپ اور کون سے ملک کی کرنسی کی علامت کی شناخت کرسکتے ہیں؟
  4. Screenshot 2025-12-15 at 15-05-40 Chapter 5.pdf
  5. آپ نے 10روپے کے نوٹ پر کون سے جانور کی تصویر دیکھی ہے ؟
  6. آپ نے اپنے اسکول میں یا کسی دوسرے مقام پر ہندوستان کے کچھ عظیم لوگوں کی تصویر دیکھی ہوں گی۔ ذیل میں دیے گئے کچھ عظیم مردوں اور خواتین کے نام بتائیے اور ان کے تعاون کے بارے میں چند سطریں تحریر کیجیے۔
  7. گروپ سرگرمی: اپنے بڑے بزرگوں سے ایسے لوگوں کے بارے میں معلوم کیجیے جنھوں نے آپ کے علاقے سے ملک یا ریاست کے لیے اہم تعاون کیا ہو ۔آپ نے جو معلوم کیا ہے اسے کمرۂ جماعت میں بتایئے۔
Screenshot 2025-12-15 at 15-05-46 Chapter 5.pdf
  1. پروجیکٹ:ثقافتی میلہ

ہندوستان کے تابناک تنوع کا جشن منائیے، جس میں ہر ریاست خود اپنی شاندار کہانی سنائے۔

  • جماعت کو مختلف گروپوں میں تقسیم کیجیے۔
  • ہر گروپ کو ہندوستان کی الگ الگ ریاست تفویض کیجیے۔
  • ہر گروپ، تفویض کردہ ریاست کے بارے میں اچھی طرح معلومات حاصل کرے گا اور ایک تفصیلی جائزہ تیار کرے گا —اس ریاست کے روایتی لباس ، مقبول غذا، تہوار ، زبانیں ، رقص اور موسیقی کا احاطہ کرتے ہوئے۔

آپ تفویض کردہ ریاست پر پوسٹر، کٹ آؤٹ وغیرہ بھی تیار کرسکتے ہیں۔

  • جماعت میں ایک ثقافتی میلے کا انعقاد کیجیے۔ ہر گروپ اس میلے میں اپنی ریاست کا بوتھ لگا سکتا ہے ۔ طلبا ایک دوسرے کے بوتھ پر جاکر وہاں کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
  • میلے کے بعد ، تمام طلبا کو ایک دائرے میں جمع کیجیے اور ان سے معلوم کیجیے:
  • آپ نے ہر ریاست میں کون کون سی منفرد خصوصیات دیکھیں؟
  • آپ کو ان میں کون کون سی قدریں ایک جیسی یا مشترکہ ملیں؟
51