Skip to content
Sitaar Urdu







6

کچھ منفرد مقامات


6

شانتی کے والدین گرمیوں کی چھٹیوں کی منصوبہ بندی کرتے نظر آ تے ہیں۔ شانتی نے ان سے پوچھا، ’’کیا اس سال ہم کچھ مختلف کرنے جارہے ہیں؟ کیا ہم ایک جگہ قیام کرنے کے بجائے زیادہ جگہوں پر نہیں جاسکتے؟ اب جبکہ میں بڑی ہورہی ہوں، میں اپنے ملک کی زیادہ جگہوں کو دیکھنا چاہتی ہوں۔‘‘

اَپّا (والد) اور ا مّا (والدہ ) مسکرائیں، ’’ شانتی، آپ کی خواہش پوری ہوتی نظر آتی ہے۔ اس مرتبہ ہمارے بڑےمنصوبے ہیں ! چند مختلف مقامات کا دورہ، جس کا آغاز ہندوستان کے جنوب کے آخری مقام سے ہوگا!‘‘

iland

شانتی نے پوچھا،‘‘کنیا کمار ی سے؟’’

‘‘نہیں، شانتی!’’،اپّا نے یہ کہہ کر اسے تعجب میں ڈال دیا۔


تحریرکیجیے

ہندوستا ن کے آخری جنوبی مقام کے لیے نقشہ دیکھیے۔

شانتی نے نقشہ میں دیکھا کہ ہندوستا ن کے آخری جنوبی مقام کا نام اندرا پوائنٹ(Indira Point) ہے ۔ یہ کئی جزیروں پر مشتمل ایک طویل سلسلہ ہے جسے انڈمان و نکو بار جزائر کہتے ہیں۔


معلوم کیجیے

  1. انڈمان و نکو بار جزائر کون سے سمندر میں واقع ہیں؟

  1. آپ جن دوسرے جزیروں کو جانتے ہیں ان کے نام لکھیے۔

ہندوستان کے جزائر

انھوں نے اپنے سفر کا آغاز انڈمان و نکو بار جزائر کی راجدھانی سری وجے پورم سے کیا۔ ان کی مقامی گائڈ رانی انھیں جنگلوں سے ہوتے ہوئے لے کر گئی۔

32

رانی نے کہا ، ’’بہت سے درخت منفرد ہیں جو صرف ان ہی جزائر میں پائے جاتے ہیں۔‘‘ شانتی کو ایسے درخت دیکھ کر بہت حیرت تھی جن کی جڑیں باہر بھی پھیلی ہوئی تھیں اور وہ درخت کو مضبوطی سے تھامے ہوئے تھیں۔

02

سرگرمی 1


کسی اخبار یا استعمال شدہ کاغذ کا ایک مستطیل ٹکڑا لیجیے اور اسے ایک پتلی نلی پر لپیٹیے۔ اس کے کناروں پر گوند لگادیجیے تاکہ یہ کھل نہ سکے۔ پھر اسے ایک ہموار سطح پر کھڑا کرکے دیکھیے۔ کیا یہ نلی کھڑی رہ سکتی ہے ؟

اب، ایک موٹے کاغذ کے تین سے چار مثلث کاٹیے ۔ ان مثلث ٹکڑوں کو رول کے چاروں طرف چپکا دیجیے۔ اب اس رول کو پھر سے ہموار جگہ پر کھڑا کرکے دیکھیے۔ کیا اب یہ سیدھا کھڑا رہ سکتا ہے ؟

اس کی بنیاد رول کو اسی طرح تھامے ہوتی ہے جس طرح پیڑ کی جڑیں، پیڑ کو سیدھا کھڑا رہنے میں مدد کرتی ہیں۔

Screenshot 2025-12-15 at 16-22-30 Chapter 6.pdf

فطرت کے ڈیزائن عموماً بہترین ہوتے ہیں۔

رانی نے کہا ، ’’یہاں کے جنگلات ایسے بہت سے جانوروں ، رنگین پرندوں ، تتلیوں اور کیڑے مکوڑوں کا مسکن ہیں جو منفرد ہیں۔ انڈمانی جنگلی کبوتر اور انڈمانی ہارن بل صرف یہاں ہی پائے جاتے ہیں۔ یہ خصوصیت ان جنگلوں کو بہت خاص بناتی ہے اور ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ان کی حفاظت کریں۔‘‘

Screenshot 2025-12-15 at 16-22-52 Chapter 6.pdf

آپ کیوں سمجھتے ہیں کہ کچھ پرندے اور جانور صرف انھیں جزائر میں پائے جاتے ہیں؟

اس کے بعد ، وہ لوگ ایک قریبی جزیرے پر جانے کے لیے کشتی پر سوار ہوئے۔


تحفظاتی اقدامات

کشتی پر سوار ہونے سے پہلے انھیں حفاظتی ہدایات دی گئیں۔ ہر ایک کو ‘لائف جیکٹ’ پہنناضروری ہے چاہے آپ کو تیر نا بھی آتا ہو۔ اگر آپ پانی میں گرجائیں تو لائف جیکٹ آپ کو ڈوبنے نہیں دیتی۔


تحریرکیجیے

  1. اپنی پسندیدہ مچھلی یا کسی دوسرے سمندری جانور کی تصویر بنائیے یا اس کے بارے میں لکھیے۔
  2. Screenshot 2025-12-15 at 16-26-10 Chapter 6.pdf
  3. سمندر میں پائے جانے والے کم از کم تین جانداروں کے نام لکھیے۔

رانی انھیں ‘سمندری تصریحی مرکز’ (Marine Interpretation Centre) لے کر گئی۔ تصویروں ، ماڈلوں اور دیگر معلومات کے ذریعہ انھیں بتایا گیا کہ کس طرح چھوٹے چھوٹے مونگے (Corals) بہت سے جانداروں کو پناہ فراہم کرتے ہیں۔ انھوں نے یہ دیکھنا شر وع کیا کہ بحری حیات نہ صرف سمندر کے لیے بلکہ پورے کر ہ ٔارض کے لیے اہم ہے۔


بات چیت کیجیے

  1. آپ ایسا کیوں سمجھتے ہیں کہ سمندر کے اندر کی زندگی بھی جنگل کی حیات کی طرح ہی اہم ہے ؟
  2. آپ ایسا کیوں سمجھتے ہیں کہ مونگے کی چٹانیں (Coral reefs) مچھلیوں اور دیگر سمندری جانداروں کی مدد کرتی ہیں؟

جزیرے سے روانہ ہونے سے پہلے انھوں نے ‘شمالی سینٹینل جزیر ہ ’کے بارے میں سنا۔ رانی نے ہمیں بتایا ، ’’یہاں کے لوگ عہد قدیم کے لوگوں کی طرح پھل،پھول اور شکار پر گزارا کرتے ہیں ۔‘‘ رانی نے کہا ، ‘‘’’وہ سیاحوں یا دیگر لوگوں کا آنا پسند نہیں کرتے، اس لیے وہاں جانے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔‘‘ 2004 میں یہ علاقہ سنامی سے متاثر ہوا تھا لیکن وہ محفوظ رہے، شاید اس کا اندازہ انھوں نے ہوا، سمندر اور جانوروں کے رویہ میں تبدیلی کا مشاہدہ کرکے پہلے ہی لگا لیا تھا۔ فطرت کے ساتھ ان کے گہرے تعلق نے شاید انھیں محفوظ رہنے میں مدد کی۔


بات چیت کیجیے

آپ ایسا کیوں سمجھتے ہیں کہ ‘شمالی سینٹینل جزیر ہ ’کے لوگوں کو محفوظ رہنے میں ان کے علم نے مدد کی تھی؟


ٹیچر کے لیے ہدایت

ٹیچر ،طلبا کو سمند ر میں رنگ برنگی حیات کی تصاویر کے ذریعہ مونگوں کے بارے میں سمجھا سکتے ہیں۔

اس دورے سے پہلے ،شانتی نے جزیرے صرف ٹیلی ویژن پر ہی دیکھے تھے۔ اب انڈمان و نکوبار جزائر کا دورہ کرنے کے بعد انھوں نے بہت کچھ سیکھا۔ جزائر عجائبات سے پُر ہیں اور انھیں ہماری دیکھ بھال اور احترام کی ضرورت ہے۔

امّا نے کہا کہ وہ سری وجے پورم سے بحری جہاز کے ذریعہ کو لکاتہ جائیں گے اور وہاں سے سندر بن جائیں گے۔

امّا نے کہا ، ’’سندر بن ایک الگ طرح کا جنگل ہے ۔ ‘‘ انھوں نے مزید کہا، ‘‘’’شاید تم نے ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا ۔‘‘ یہ سن کر شانتی میں اتنا تجسس پیدا ہوگیا کہ اسے انتظار کرنا مشکل ہوگیا۔

سندر بن : چمرنگ (Mangroves) کا علاقہ

کولکاتہ میں مختصر قیام کے بعد وہ سندر بن پہنچ گئے جو دنیا میں چمرنگ کا سب سے بڑا جنگل ہے۔ یہ جنگل اس جگہ نظر آتا ہے جہاں دریائے گنگا سمندر میں جاکر ملتا ہے ۔ یہاں کی زمین دلدلی اور کھاری ہے ۔ اس دلدلی اور کھاری زمین میں خاص قسم کے درخت اُگتے ہیں جنہیں چمرنگ کہتے ہیں۔


تحریرکیجیے

  1. آپ نے چمرنگ کے جنگل میں کیا دیکھا؟ یہاں پائی جانے والی تین چیزوں کے نام لکھیے۔

  1. آپ کیا سمجھتے ہیں کہ وہ کیا چیز ہے جواسے دوسرے جنگلوں سے الگ بناتی ہے ؟

شانتی نے پوچھا ،’’ا پّا،وہ پانی سے جو چھوٹی چھوٹی ٹہنیوں جیسی چیزیں نکل رہی ہیں، وہ کیا ہیں؟‘‘

انھوں نے بتایا، ’’یہ چمرنگ کے درختوں کی جڑیں ہیں جو انھیں دلدلی اور کھارے پانی میں سانس لینے میں مدد دیتی ہیں۔‘‘

08

چمرنگ بہت اہم ہوتے ہیں کیونکہ ان کی جڑیں مٹی کو مضبوطی سے جکڑے ہوئے ہوتی ہیں اور لہروں کو مٹی کاٹنے سے روکتی ہیں۔ بہت سے لوگ اس جنگل کے قریب ہی رہتے ہیں اور اپنی روز مرہ کی ضروریات کے لیے اس پر انحصار کرتے ہیں۔ نسل در نسل وہ فطرت کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر رہ رہے ہیں۔


تحریرکیجیے

سندر بن میں لوگ چمرنگ کے جنگل پر کس طرح انحصار کرتے ہیں؟

سندر بن ایک ایسی دنیا کی طرح نظر آتا ہے جہاں زمین، پانی اور جنگلی حیات، سب ایک ساتھ رہتے ہیں۔ سندربن جیسے چمرنگ ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔


بات چیت کیجیے

آپ ایسا کیوں سمجھتے ہیں کہ سندربن جیسے مقامات کی دیکھ بھال بہت اہم ہے ؟


معلوم کیجیے

اپنے آس پاس دیکھیے۔ کیا آپ کو ایسا کوئی جاندارنظر آتا ہے جس میں کوئی خاص بات ہے جس کی وجہ سے اسے وہاں رہنے میں مدد دی جائے؟ وہ کیا ہے ؟

شانتی نے تجسس کے ساتھ پوچھا ،‘‘لوگ اپنے سر کے پیچھے چہرے کا ماسک کیوں لگاتے ہیں؟’’

اپّا نے بتایا ،‘‘میں نے سنا ہے کہ اس کا تعلق شیروں کے حملہ کرنے سے ہے ، وہ اپنے شکار پر پیچھے سے حملہ کرتے ہیں۔ شیر ماسک کی وجہ سے الجھن کا شکار ہوجاتے ہیں۔’’

شمال مشرقی ہندوستان: سر سبز پہاڑیاں اور عظیم روایات

اس سندر بن سے روانہ ہونے کے بعد شانتی اور اس کے خاندان نے شمال مشرقی ہندوستان کی طرف اپنا سفر شروع کیا۔

اپّا نے پوچھا ، ’’کیا تم جانتی ہو کہ ان سات ریاستوں کو ‘سات بہنیں ’کہا جاتا ہے، سکم کی ریاست سمیت اس خطے کو ہم شمال مشرقی ہندوستان کہتے ہیں؟‘‘

’’ارے ہاں! مجھے یاد آیا، یہ کلاس میں بتایا گیا تھا۔‘‘شانتی نے جوش کے ساتھ جواب دیا۔

کیا آپ شمالی مشرق کی سات ریاستوں کے نام بتاسکتے ہیں؟

101

تحریرکیجیے

  1. تصویر کو غور سے دیکھیے۔ کیا آپ بازار میں فروخت کی جانے والی تین چیزوں کے نام بتاسکتے ہیں؟

  1. کیا آپ اوپر دی گئی تصویر سے کسی تہوار کی نشان دہی کرسکتے ہیں؟

  1. آپ ایسا کیوں سمجھتے ہیں کہ یہ مکانات بانس کے ڈھانچے پر تعمیر کیے گئے ہیں؟

  1. آپ اس تصویر میں کون سے جانور دیکھ سکتے ہیں؟

  1. یہ تصویر آپ کو ان لوگوں کے بارے میں کیا بتاتی ہے جو شمال مشرقی ہندوستان میں فطرت کے ساتھ زندگی بسر کرتے ہیں؟

شمال مشرقی ہندوستان رنگا رنگی ، تخلیقی صلاحیت اور زندگی سے بھر پور سر زمین ہے ۔یہاں لوگ فطرت کے بہت قریب رہتے ہیں۔ یہ خطہ سر سبز جنگلوں، دریاؤں اور حیرت انگیز جانوروں اور پرندوں کا مسکن ہے­ — بُنائی اور دستکاری سے لے کر موسیقی، رقص اور تہواروں تک ،زندگی کا ہر حصہ ان کے آس پاس پہاڑیوں ، جنگلوں اور جنگلی حیات سے مربوط ہے۔ یہ ایسی جگہ ہے جہاں ثقافت اور فطرت ایک ساتھ پھلتی پھولتی ہیں۔

/div>

کیا آپ جانتے ہیں؟

‘بھوت جلو کیا’یا بھوت مرچ دنیا کی سب سے تیز مرچوں میں سے ایک ہے۔ یہ شمال مشرقی ہندوستان میں پیدا ہوتی ہے اور جو نہ صرف، چٹنی وغیرہ میں، بلکہ ہاتھیوں کو فصل سے دور رکھنے میں بھی استعمال ہوتی ہے۔

121

شانتی نے پوچھا ، ‘‘وہ لوگ کیا کر رہے ہیں؟’’

امّا نے بتایا ، ’’وہ بڑے سارس کی ایک قسم ہر گِلاکے تحفظ میں مدد کر رہے ہیں ،وہ خاتون ، بچوں کو ان کے گھونسلوں کے تحفظ میں مدد کرنے کے بارے میں بتارہی ہے ۔‘‘

شانتی بھی اس گروپ میں شامل ہوگئی اور یہ سیکھا کہ کس طرح ہر ایک کی مددسے ہر گِلا پرندوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔


بات چیت کیجیے

چھوٹے چھوٹے گروپ بناکر اپنے آس پاس کسی ایسے جانور یا پرندے کا انتخاب کیجیے جس کے تحفظ کی ضرورت ہے۔ آپ مدد کے لیے کیا کرسکتے ہیں؟ اس کو بچانے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیجیے اور اسے اپنی جماعت میں بتائیے۔

سرگرمی 2


چھوٹے چھوٹے گروپ بناکر اپنے آس پاس سے چھوٹی ٹہنیاں ، پتے اور روئی یا کاغذ جیسی نرم چیزیں جمع کیجیے۔

ا ن چیزوں کو استعمال کرتے ہوئے پرندے کا ایک چھوٹا سا گھونسلہ بنائیے۔ اچھا گھونسلہ کیسا ہوتا ہے ؟ انڈوں کو محفوظ رکھنے کے لیے گھونسلہ میں کیا ہونا چاہیے؟

شانتی نے اپنے نئے گائڈ چندن سے پوچھا ، ‘‘وہ سب کیا ہیں؟ انھیں کیسے بنایا جاتا ہے ؟’’

چندن نے کہا، ’’وہ درختوں کی جڑوں کا بنا ہوا پل ہے ۔ چشمے کے دونوں طرف ان درختوں کی جڑیں مل کر اتنی مضبوط ہوگئی ہیں کہ ان پر آسانی سے چلا جاسکتا ہے ۔ اب ہمیں بس ان کی دیکھ بھال کرنی ہوتی ہے ۔‘‘

سرگرمی 3


جماعت میں درختوں کی ‘جڑوں سے بنے پل ’کے ایک مقابلہ کا انعقاد کیجیے۔ کیا آپ دوکرسیوں کے درمیان ٹہنیوں اور ستلیوں کو استعمال کرکے ایک ایسا پل تیار کرسکتے ہیں جس پر چھوٹے سے کھلونے کو چلایا جاسکے؟

وہ لوگ جب مذکورہ جزائر اور شمال مشرق میں سیر و سیاحت کی تو انھوں نے کئی عجیب و غریب پیڑ پودے اور جانور دیکھے۔ شانتی نے پوچھا ، ‘‘اپّا، ان مقامات کو کیا چیز مخصوص بناتی ہے ؟’’

اپّا مسکرائے اور کہا ، ’’یہاں کچھ ایسے پیڑ پودے اور جانور پائے جاتے ہیں جو دنیا میں کہیں اور نہیں پائے جاتے! یہی چیز اسے خاص قدرتی مقامات میں سے ایک بناتی ہے — فطرت کا ایک مقبول مقام۔ اب، میں آپ کو اپنے ملک کے ایک اور مقبول مقام پر لے کر جاؤں گا۔‘‘

’’کیا آپ کو یاد ہے کہ آپ گریڈ 4 میں ‘‘ہندوستان کی جسیم گلہری ’’کے بارے میں پڑھا تھا؟ یہ ہندوستا ن کے دوسرے علاقے میں پائی جاتی ہے جہاں ہم اب جارہے ہیں۔‘‘

مغربی گھاٹ

اپّا نے کہا، ‘‘اب ہم ایک اور پہاڑی سلسلے ‘مغربی گھاٹ’کا رخ کر رہے ہیں جو جنگل سے بھر ی پہاڑیوں کا طویل سلسلہ ہے جو اپنے متنوع پیڑ پودوں اور جانوروں کے لیے مشہور ہے۔’’


تحریرکیجیے

  1. نقشہ کو غور سے دیکھیے، مغربی گھاٹ کی نشان دہی کیجیے اور ان 6 ریاستوں کے نام لکھیے جن سے یہ سلسلہ ہوکر گزرتا ہے ۔

  1. آپ جنگل میں کن جانوروں کو دیکھ سکتے ہیں؟


ٹیچر کے لیے ہدایت

ٹیچر، ہندوستان کے طبیعی نقشے میں مغربی گھاٹ کی نشان دہی کریں گے۔

  1. نیچے دی گئی تصویر میں نظر آنے والے لوگ کیا کر رہے ہیں؟

  1. آپ کیا سمجھتے ہیں کہ قلعے ہموار زمین کی بجائے پہاڑی چوٹیوں پر کیوں بنائے گئے تھے؟

chap_6_page_13

اپّا نے بتایا، ’’ شیر دُم مکاؤ صرف یہیں پائے جاتے ہیں ۔ مذکورہ جزائر کی طرح ہی کچھ مخصوص جانور اور پرندے ایسے ہیں جو صرف اسی خطے میں پائے جاتے ہیں۔‘‘

اپّانے کہا ، ’’کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہندوستان کے کئی دریا انھیں پہاڑیوں سے شروع ہوتے ہیں؟‘‘


تحریرکیجیے

ایسے تین دریاؤں کے نام بتایئے جن کا آغاز مغربی گھاٹ سے ہو تا ہے ۔

ان پہاڑیوں میں کچھ ایسے پیڑ پودے ہوتے ہیں جنھیں روایتی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ان پودوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو صرف اسی خطے میں پائے جاتے ہیں ۔ بہت سی قبائلی برادریاں اور جنگل میں رہنے والے لوگ نسلوں سے یہاں رہ رہے ہیں۔ وہ اپنی غذا، ادویات اور روزی کے لیے جنگل پر انحصار کرتے ہیں۔

اُسی وقت، شانتی نے طلبا کے ایک گروپ کو دیکھا جو نوٹ بُک اور کیمرے لیے ہوئے ایک پیڑ کے نیچے بیٹھا تھا۔ اس نے پوچھا ، ‘‘وہ لوگ کیا کر رہے ہیں؟’’

تحقیق کا ر ستیش نے، جوان طلبا کی رہنمائی کر رہے تھے،بتایا ، ’’یہ طلبا ایک جائزے (Survey) کا حصہ ہیں۔ اسکولوں ، کسانوں اور ماہرین کی مدد سے، ہم نے مغربی گھاٹ میں آم کی 200 سے زیادہ قسموں کا پتہ لگایا ہے اور ان کا اندراج کیا ہے ! اب ،ہم کٹھل اور جامن پر تحقیق کر رہے ہیں۔‘‘

شانتی کو بہت تعجب ہوا۔

اس نے دل چسپی لیتے ہوئے پوچھا ،’’کیا میں بھی اپنے علاقے میں درختوں اور پھلوں کے بارے میں ایسا کچھ کرسکتی ہوں؟‘‘

سرگرمی 4


اپنی ریاست میں پیدا ہونے والے کوئی پھل یا سبزی کا انتخاب کیجیے۔ اس کی کئی اقسام ہوسکتی ہیں۔ اپنے ٹیچر یا کسی بڑے کی مدد سے پھلوں اور سبزیوں کی فہرست تیار کیجیے جو مقامی طور پر مقبول ہیں۔

مغربی گھاٹ کا سفر ختم ہورہا تھا لیکن شانتی کے ذہن میں بہت سے سوالات اور خیالات بھرے ہوئے تھے۔

اپّا نے کہا ،’’اب میں تمھیں سائلینٹ ویلی نیشنل پارک (Silent Valley National Park) کے بارے میں بتاتا ہوں۔ یہ کیرالہ میں واقع ایک شاندار بارانی جنگل ہے جس میں بہت سے نایاب پیڑ پودے اور جانور پائے جاتے ہیں۔ دوسرے بارانی جنگلوں کے برعکس، جہاں بہت بارش ہوتی ہے اور جو عام طور پر جھینگروں کی آواز سے گونج رہے ہوتے ہیں، اس بارانی جنگل میں خاموشی رہتی ہے اور اسی لیے اس وادی کا نام سائلینٹ ویلی یا خاموش وادی پڑ گیا ہے ۔‘‘

اپّا نے مزید بتایا،’’کافی عرصہ پہلے، یہاں ایک باندھ تعمیر کرنےکا منصوبہ بنایا گیا تھا، جس سے یہ مخصوص جنگل زیر آب آجاتا۔ لیکن گاؤں میں رہنے والوں، طلبا، سائنسدانوں— سبھی لوگوں نے مل کر ‘سائلینٹ ویلی بچاؤ تحریک ’ شروع کی۔ ان لوگوں کی فطرت سے محبت نےباندھ کی تعمیر روکنے میں مدد کی۔ آج یہ سائلینٹ ویلی ایک محفوظ جنگل ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر لوگ ساتھ مل کر دیکھ بھال کریں تو کس طرح جنگلات کو بچایا جاسکتا ہے ۔‘‘

ہماری پہاڑیاں ،حیات، کہانیوں اور حیرت انگیز چیزوں سے بھر ی ہوئی ہیں۔ چھوٹی چھوٹی جڑی بوٹیوں سے لے کر عظیم دریاؤں تک اور نایاب جانوروں سے لے کر لوگوں تک — ہر چیز ایک دوسرے سے مربوط ہے۔ ہمیں انھیں سمجھنے اور ایسے مقامات اور ان کے روابط کا تحفظ کرنے کی ضرورت ہے۔


کیا آپ جانتے ہیں؟

محفوظ علاقے، ایسے خاص مقامات ہوتے ہیں، جیسے جنگلات، دریا یا پہاڑیاں جنھیں حکومت جانوروں، پیڑ پودو ں اور فطرت کو بچانے کی خاطر محفوظ رکھتی ہے ۔ ان علاقوں میں لوگوں کو پیڑ کاٹنے یا جانوروں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ مغربی گھاٹ میں جنگلی حیات کے لیے محفوظ علاقے، نیشنل پارک اور شیروں کے لیے محفوظ علاقوں جیسے 50سے زیادہ محفوظ علاقے موجود ہیں۔ اس سے شیر دُم مکاؤ (بندر)، شیر، ہاتھی اور ہارن بِل جیسے نایاب جانوروں کا تحفظ کرنے اور جنگلات اور دریاؤں کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔


تحریرکیجیے

مغربی گھاٹ میں تین محفوظ علاقوں کے نام لکھیے۔

شانتی اور اس کے کنبہ نے انڈمان و نکوبار جزائر میں قیام کیا تھا اور اب وہ کنیا کماری جارہے ہیں جو ہندوستان کی اصل سر زمین میں جنوب کا سب سے آخری پوائنٹ ہے جہاں تین سمندر ملتے ہیں۔

سمندر میں مونگوں کی چٹانوں سے پہاڑیوں میں درختوں کی جڑوں کے بنے پل اور مغربی گھاٹ میں گرم مسالوں کے جنگل، ہر جگہ ہمیں سکھانے کے لیے کچھ نہ کچھ خاص موجود ہے ۔ ہر خطے میں اس کی مخصوص جنگلی حیات، پیڑ پودے ، لوگ اور قدرت کے عجائبات موجود ہیں۔ مختلف خطوں میں لوگ الگ الگ طرح سے رہتے ہیں لیکن ہر جگہ وہ فطرت پر انحصار کرتے ہیں اور اپنے اپنے طریقے سے اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

ان کے سفر نے یہ دکھا دیا ہے کہ حقیقت میں ہمارا ملک کتنا مالا مال، خوبصورت اور مربوط ہے ۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ یہ عجائبات مستقبل میں محفوظ رہیں تو ہمیں اس سر زمین کے لیے، جسے ہم اپنا وطن کہتے ہیں، آموزش، احترام او ر تحفظ کے ذریعہ اپنا فرض ادا کرنا چاہیے۔

اپنی رائے کا اظہار کیجیے 

  1. پورے ہندوستان کے اس سفر میں آپ نے جن مقامات کا دورہ کیا ، ان میں کس چیز نے آپ کوسب سے زیادہ حیرت میں ڈالا؟ کیوں؟
  2. آپ سب سے زیادہ کس جگہ جانا پسند کریں گے اور آپ وہاں کیا کریں گے ؟
  3. اس کہانی میں جن مقامات کا ذکر کیا گیا ہے ، آپ کا علاقہ اس سے کس طرح یکساں یا مختلف ہے ؟
  4. نیچے دی گئی بحری جانوروں کی تصویر کو ان کی خصوصیات سےملائیے۔

  5. اس کے دماغ نہیں ہوتا لیکن اگر کوئی ہاتھ کٹ جائے تو دوبارہ نکل آتا ہے ۔


    ایسی مچھلی جو کھڑ ے رہنے کے انداز میں تیرتی ہے اور ایک گھوڑے کی طرح نظر آتی ہے ۔


    سخت خول کے ساتھ اُس ساحل پر جہاں وہ پیدا ہوا، انڈے دینے کے لیے آتا ہے ۔


    اس کے آٹھ بازو ہوتے ہیں اور چھپنے کے لیے اپنا رنگ بدل سکتا ہے ۔


    ڈنک مارنے والے سمندری مرجان کے درمیان محفوظ رہتا ہے ۔


    بہت چھوٹے سمندری جانور جو رنگین چٹانیں بناتے ہیں اور مچھلیوں کے لیے گھر بناتے ہیں۔


    ملائم اور شفاف بدن کا ہوتا ہے اور اپنے حساس کانٹے سے ڈنک بھی مار سکتا ہے ۔


    دودھ پلانے والی اسمارٹ مچھلی ہوتی ہے جو ہوا میں سانس لیتی ہے اور گروپ بناکر رہتی ہے ۔

  6. چمرنگ کے بارے میں کیا چیز خاص ہے ؟
  7. مختلف خطوں میں لوگ کس طرح فطرت کے ساتھ ہم آہنگی سے رہتے ہیں؟
  8. مختلف تصاویر چپکا کر ایک کو لاژ بنایئے جس سے تابناک ہندوستا ن کی عکاسی ہوتی ہو ۔
Screenshot 2025-12-15 at 17-20-05 Chapter 6.pdf ch_6_last_page