9
قدرت کے سُرتال
اکائی 5
ہمارا حیرت انگیز کرۂ ارض
اکائی کے بارے میں
ابتدائی سطح کے اختتام پر طالب علموں نے زمین کی مختلف قسموں ، زندگیوں اور اپنے اطراف میں ہونے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ وہ سورج، چاند، ستاروں اور اس دنیا کے عجائب کے بارے میں بھی جانتے ہیں جس میں وہ رہتے ہیں۔ یہ اکائی طالب علموں کو فطرت اور روز مرہ کی زندگی کے درمیان گہرے تعلق کی جستجو کرنے کے لیے مدعو کرتی ہے ۔
گریڈ 5 میں یہ اکائی طالب علموں کو فطری توازن اور گہرے رابطوں کی جستجو کرنے میں مدد کرتی ہے جو کرۂ ارض پر زندگی کو سانچے میں ڈھالتی ہے۔ موسموں،کہانیوں اور پرندوں کے سفر، غذاؤں اور نظریات کے ذریعے طلبا کو یہ معلومات حاصل ہوتی ہیں کہ فطرت، لوگ اور ثقافتیں کس طرح سے منسلک ہیں۔ روز مرہ کی معلومات اورعملی سرگرمیوں کے ساتھ، وہ اپنے اطراف سے مربوط ہوتے ہیں اور اس بات کو سمجھتے ہیں کہ کرۂ ارض ہمارا مشترکہ رہنے کا گھر ہے ۔
ٹیچر کے لیے ہدایت
اس اکائی میں دو ابواب شامل ہیں۔ باب 9 ‘قدرت کے سُرتال’ اور باب 10’زمین: ہمارا مشترکہ گھر‘۔
باب 9: قدرت کے سُرتال
- ‘قدرت کے سُرتال’طالب علموں کو ان کے اطراف دنیا میں تبدیلی کی قدرتی سُرتال کا مشاہدہ کرنے اور اسے سمجھنے میں مدد دیتا ہے— رات اور دن، موسم اور پیڑ پودے، جانور، لوگ اور مقامات وقت کے ساتھ ساتھ کس طرح تبدیل ہوتے ہیں۔ معلومات حاصل کرکے سرگرمیوں اور عکاسی کے ذریعے، یہ باب طالب علموں کو اپنے مقامی ماحول کے ساتھ گہرے طور پر وابستہ ہونے اور فطرت میں دہرائے جانے والے واقعات کو محسوس کرنے کی حوصلہ افزائی کرتاہے ۔
باب 10: زمین — ہمارا مشترکہ گھر
- یہ باب طالب علموں کو زمین کو ایک ایسے مربوط اور متحرک سیارے کے طور پر سمجھنے میں مدد کرتا ہے، جہاں لوگ، جانور، پیڑ پودے اور نظریات ہم آہنگ ہوکر آگے بڑھتے ہیں، ایک دوسرے سے منسلک ہوتے ہیں اور پرو ان چڑھتے ہیں۔ کہانیوں کے ذریعے، یہ باب اس بات کو واضح کرتا ہے کہ ہم کس طرح سرحدوں کے آرپار فطرت، معلومات اور ثقافت کا اشتراک کرتے ہیں۔ یہ ‘وسودھیوکٹمبکم’کے نظریہ کو زندہ کرتا ہے جس سے ہماری مشترکہ زمین کی نگہداشت، توقیر اور تعلق کے جذبے کو فروغ ملتا ہے ۔
سہولت کیسے فراہم کریں
- موسمیاتی تبدیلیوں ، پرندوں اور تتلیوں کی آمد، پھولوں اور موسم میں ہونے والی تبدیلیوں جیسے اپنے گردوپیش کا مشاہد ہ کرنے کے لیے طلبا کی حوصلہ افزائی کیجیے۔ان مشاہدات کو سمجھنے اور ان کی عکاسی میں مدد کرنے کے لیے رسائل اور چارٹ کا استعمال کیجیے۔
- طلبا کو کمرہ ٔ جماعت سے باہر اسکول کے میدان ، باغ یا قریبی تالاب پر لے جایئے تاکہ وہ فطرت میں ہونے والی حقیقی وقتی تبدیلیوں کی جستجو کر سکیں۔
- ناقدانہ فکر کے آسان سوالات پوچھیے جیسے کہ‘‘یہ کہاں سے آیا ’’یا ‘‘ہم سب اسے کیوں استعمال کرتے ہیں’’تاکہ معلومات حاصل کرنے کا تجسس بڑھے۔
- طلبا کو یہ جاننے کے لیے کہ چیزیں زمین پر کس طرح سفر کرتی ہیں ۔ نقشے، ڈرائنگ، پوسٹر اور گلوب پر مبنی سرگرمیوں کو بروئے کار لایئے۔
- ہندوستا ن کے مختلف حصوں کے موسمیاتی تجربات کا موازنہ کیجیے (مثال کے طور پر، کشمیر میں سردی بمقابلہ کیرالہ) تاکہ وہ مقامی تنوع کو اور زیادہ بہتر طور سے سمجھ سکیں۔
- طلبا کو یہ سمجھنے میں مدد کیجیے کہ ہم سب ایک ہی زمین پر رہتے ہیں اور ایک بڑے کنبے — ‘وسو دھیو کٹمبکم’ کا حصہ ہیں۔
9
قدرت کے سُرتال
صبا نے اپنی دوست اپرنا کو گلے لگاتے ہوئے کہا، ’’اوہ ، آپ کو دیکھ کر کتنا اچھا لگ رہا ہے ! بہت عرصہ ہوگیا ملے ہوئے ۔‘‘ صبا نے پھر کہا ،’’آپ مجھ سے لمبی ہوگئی ہیں! اور اب آپ کے بال چھوٹے ہیں۔‘‘
اپرنا نے ہنستے ہوئے جواب دیا، ’’جی ہاں! اور آپ نے گٹار سیکھنا شروع کردیا ہے ! پچھلے سال کے مقابلے میں بہت کچھ بدل گیا ہے۔‘‘
دونوں دوستوں نے اپنے پرانے کمرۂ جماعت، اپنے پسندیدہ کھیلوں اور اسکول کے گیٹ کے نزدیک لگائے گئے نئے پیڑوں کے بارے میں بات چیت کی۔
تحریر کیجیے
اس وقت کو یاد کرنے کی کوشش کیجیے کہ جب آپ گریڈ 3 اور 4 میں تھے۔ ان تبدیلیوں کے بارے میں سوچیے اور تحریر کیجیے جو آپ نے خود میں اور اپنے دوستوں میں، اپنے اسکول میں اور اپنے ارد گرد کے ماحول میں محسوس کی ہیں۔
|
گریڈ 3 |
گریڈ 4 |
گریڈ 5 |
|
|
آپ اور آپ کے دوست |
|||
|
اسکول |
|||
|
اردگرد کا علاقہ |
ہمارے آس پاس اور ہمارے اردگرد کی دنیا میں ہر وقت تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔ کچھ تبدیلیوں کو رونما ہونے میں برسوں لگ جاتے ہیں جب کہ کچھ تبدیلیاں صرف دنوں یا منٹوں میں ہی واقع ہوجاتی ہیں !کیا آپ نے محسوس کیا ہے کہ آپ کے اردگرد کی چیزیں کس طرح تبدیل ہوتی رہتی ہیں؟ اس کےبارے میں غور کیجیے۔ آپ ہر سال مزید لمبے ہوجاتے ہیں، پیڑوں سے پتیاں گرجاتی ہیں اور دوبارہ نکل آتی ہیں، پھول کھلتے ہیں، مرجھا جاتے ہیں اور دوبارہ کھل اٹھتے ہیں، آسمان رنگ بدلتا ہے ، ہر روز صبح سورج طلوع ہوتا ہے اور شام کوغروب ہو جاتا ہے ۔
تحریر کیجیے
- کیا آپ کسی ایسی چیز کے بارے میں سوچ سکتے ہیں جو تبدیل ہونے کے لیے حقیقتاً طویل وقت لیتی ہے ، ہو سکتا ہے برسوں؟
- اس چیز کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے جو صرف چند برسوں میں تبدیل ہو جا تی ہے ؟

- کیا ایسی تبدیلیاں ہیں جو ہر سال بار بارواقع ہوتی ہیں؟
- کیا آپ کسی ایسی چیز کا نام بتا سکتے ہیں جو صرف چند منٹوں یا سیکنڈوں میں ہی تبدیل ہوجاتی ہے ؟
ایک دن میں ہمارے اردگرد ہونے والی تبدیلیاں
(رات اور دن )
جس طرح ہماری نشو و نما ہوتی ہے اور ہم میں تبدیلیاں آتی ہیں، اسی طرح ہمارے اردگرد کی دنیا میں بھی تبدیلی ہوتی رہتی ہے ۔ دن، رات میں بدل جاتا ہےاور رات تبدیل ہوکر دن بن جاتی ہے ۔
دن اور رات کس طرح تبدیل ہوتے ہیں؟
صبح سورج مشرق سے طلوع ہوتا ہے اور آسمان میں سفر کرتے ہوئے شام کو مغرب میں غروب ہو جاتا ہے ۔ تو کیا سورج حرکت کرتا ہے ؟
آیئے اس بات کو ایک آسان کھیل کے ساتھ سمجھیں۔
سرگرمی 1
ایک طالب علم کو ‘سورج ’اور دوسرے کو ‘زمین ’بننے دیجیے، جو ایک دوسرے سے فاصلے پر کھڑے ہوں۔ سورج کو وسط میں کھڑا ہونا چاہیے۔
‘زمین’بننے والے طالب علم کو ایک مقام پر کھڑا کیجیے اور وہ آہستہ آہستہ پورا گھومے (گردش کرے )۔ جب تک طالب علم ‘سورج’کو دیکھتا رہے، طلبا کہتے رہیں — ‘‘دن....دن....دن’’اور سامنے کی جانب دیکھتے رہیں۔ جب طالب علم کو ‘سورج’دکھنابند ہوجائےتو، وہ سب کہتے رہیں’’رات... رات...رات۔‘‘
آیئے اب ہم اس سرگرمی کو ایک ٹارچ اور ایک گلوب کا استعمال کرتے ہوئے انجام دیں۔
مظاہرہ— دن اور رات
مرحلہ 1:کسی میز پر ایک گلوب رکھیے اور اسی گلوب کی ایک سمت میں ٹارچ روشن کیجیے۔ ٹارچ کی روشنی سورج کی نمائندگی کرتی ہے ۔ اس جانب جہاں ٹارچ کی روشنی پڑرہی ہے وہ دن ہے، اور وہ حصّہ جہاں کوئی روشنی نہیں وہ رات ہے ۔
مرحلہ 2:گردش — ٹارچ کو ایک جگہ مضبوطی سے رکھتے ہوئے، گلوب کو گھما یئے۔
مرحلہ 3: مشاہدہ کیجیے کہ ہمارا گلوب جب گردش کرتا ہے تو اس کے کتنے حصّے پر روشنی پڑ تی ہے ۔
ٹارچ کی طرح، سورج ایک ہی جگہ قائم رہتا ہے ، اور دراصل یہ زمین ہے جو گردش کرتی ہے۔
کیا آپ نے اس بات کو محسوس کیا کہ کس طرح ٹارچ نے گلوب کے ایک حصّے کو دن بنایا اور دوسری جانب کو رات بنادیا؟
کیا آپ جانتے ہیں؟
گلوب ایک ایسا ماڈل ہے جو ہماری زمین کی نمائندگی کرتا ہے ۔ یہ گیند کی شکل کا ہوتاہے، بالکل ایسا ہی جیسے کہ زمین گول ہوتی ہے ۔ گلوب کے نیلے حصّے سمندر اور بحیرے ہیں؛ وہ زمین کے تقریباً تین چوتھائی حصّے کا احاطہ کرتے ہیں۔ بحیر ے عام طور پر چھوٹے ہوتےہیں اور جزوی طور پر زمین کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں، جبکہ سمندر بہت وسیع اورکھلے پانی کےذخائر ہوتے ہیں۔ زمین کا باقی حصّہ بَرّ اعظموں پر مشتمل ہے جن پر ہمارےتمام ممالک آباد ہیں۔
معلوم کیجیے
گلوب کا مطالعہ کیجیے اور ذیل میں دی گئی جگہ میں یہ تحریر کیجیے کہ جب ہندوستان میں دن ہوتا ہے، تو کن کن ممالک میں رات ہوتی ہے ؟
ایک سال میں ہمارے ارد گرد ہونے والی تبدیلیاں (موسم)
موسم کی معلومات کا روزنامچہ
صبا اور اپرنا اسکول کے باغ میں بیٹھی ہوئی ہیں اور موسمیاتی معلومات کا روزنامچہ دیکھ رہی ہیں۔
آپ بھی سال بھر اپنے ارد گرد کی دنیا کا قریبی مطالعہ کرتے رہے ہوں گے اور اپنی ڈائری میں مشاہدات تحریر کرتے ہوں گے۔
اب، یہ وقت ہے کہ آپ اپنے ذاتی مشاہدات ریکارڈ کریں۔ آیئے اسے ساتھ مل کرکرتے ہیں، جیسے کہ صبا اور اپرنا نے کیا ہے !
کمرۂ جماعت کی سرگرمی —
موسمیاتی چارٹ
پورے سال، آپ فطرت کی جستجو کرنے والے رہے ہیں، جو پیڑ پودوں، جانوروں، سورج کی روشنی ، پانی اور انسانی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرتے ہیں ۔ اب یہ وقت ہے کہ آپ کی تمام حاصل معلومات کو یک جا کیا جائے اور پورے سال ہونے والی تبدیلی کے خاکوں کو سمجھا جائے۔
مرحلہ1: کمرۂ جماعت کے لیے ایک چارٹ بنانا
آئیے آپ کے کمرۂ جماعت میں دیوار کے سائز کا ایک بڑا چارٹ تیار کرکے ہم اپنے روزنامچوں سے مشاہدات کو قلم بند کرتے ہیں۔ اس سے ہمیں اپنے تمام مشاہدات کو ایک چارٹ پر لانے میں مدد ملے گی تاکہ ہم مکمل تصویر کو دیکھ سکیں!
چارٹ میں ذیل میں دیے گئے وقت کی مدتیں ہوں گی: اپریل تا جون ، جولائی تا ستمبر، اکتوبر تا دسمبر اور جنوری تا مارچ۔ انھیں الگ الگ خانوں میں تحریر کیا جانا چاہیے۔موضوعات ہیں: پودے کی زندگی، پرندے اور جانور، ہوا، گرمی اور روشنی، پانی اور آبی ذخائراور انسانی سرگرمیوں کو خانوں میں شامل کیجیے۔
چارٹ کا خاکہ
|
موضوع |
وقت کی مدت |
|||
|
اپریل تا جون |
جولائی تا ستمبر |
اکتوبر تا دسمبر |
جنوری تا مارچ |
|
|
پود ے کی زندگی |
||||
|
پرندے اور جانور |
||||
|
ہوا، گرمی اور روشنی |
||||
|
پانی اور آبی ذخائر |
||||
|
انسانی سرگرمیاں |
||||
مرحلہ 2: چارٹ پُر کیجیے
خانوں میں سے ہر ایک کے لیے (مثال کے طور پر، پود ےکی زندگی کے لیے اپریل تا جون)، آپ میں سے کوئی ایک کھڑا ہوسکتا ہے اور جماعت سے مشاہدات کے بارے میں پوچھ سکتا ہے ۔ آپ میں سے پہلے کوئی بھی ، اپنی ڈائری سے اپنے مشاہدات کی شراکت کرسکتا ہے ۔ چارٹ پر اہم مشاہدات پر بات چیت کیجیے اور انھیں تحریر کیجیے۔
اسی طرح سے دوسرا طالب علم اَگلے خانے کو پُر کرنے کے لیے کھڑا ہوسکتا ہے ۔ اس طرح سے، آپ کے تمام مشاہدات کمرۂ جماعت میں آپ کے چارٹ پر آجائیں گے۔ اب یہ چارٹ ہر ایک کے دیکھنے اور سیکھنے کے لیے تیار ہے ۔
مرحلہ 3: ایک سال میں ہونے والی تبدیلیوں کا پتا لگانا
اب وقت ہے ان ہونے والی تبدیلیوں پر قریبی نظر رکھنے کا جنھیں آپ نے پورے سال کے دوران محسوس کی ہیں۔
آیئے ہم پانچ گروپ تشکیل کرتے ہیں۔ ہر ایک گروپ چارٹ سے ایک موضوع کا انتخاب کرسکتا ہے اور ان ہونے والی تبدیلیوں کا مطالعہ کرسکتا ہے جن کا مشاہدہ اس سال کے دوران مختلف وقت کی مدتوں میں کیا گیا ہے ۔
گروپ 1: پودے کی زندگی۔
گروپ 2: پرندے اور جانور۔
گروپ 3: ہوا، گرمی اور روشنی۔
گروپ 4: پانی اور آبی ذخائر
گروپ 5: انسانی سرگرمیاں
اپنے موضوع سے متعلق ایک پوسٹر تیار کیجیے۔ اس پر بیان کیجیے کہ پورے سال کے دوران آپ کے موضوع میں، کیسی تبدیلیاں ہوئیں۔ تخلیقی انداز اختیار کیجیے!
مثال کے طور پر
گروپ 1 یہ دکھائے گا کہ پودوں میں مختلف مہینوں کے دوران کیا کیا تبدیلیاں ہوتی ہیں — جیسے کہ پیتاں ،پھول اور پھل۔
گروپ 4 یہ دکھا سکتا ہے کہ تالاب، جو ہڑ یا بارش کی کیفیت میں مختلف مہینوں کے دوران کس طرح کی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔
جب تیار ہوجائے تو اپنا پوسٹر جماعت میں پیش کیجیے۔
مرحلہ 4: پورے سال کا ایک ساتھ جائزہ لینا
جب نئے گروپ سے تمام گروپ اپنے اپنے پوسٹر تیار کرچکیں، تو اس بات کو یقینی بنائیے کہ نئے گروپ میں، ہر موضوع سے ایک طالب علم ہو۔ چار گروپوں میں سے ، ہر ایک وقت کی مدت کے لیے ایک ایک طالب علم ہو۔
گروپ 1: اپریل تا جون
گروپ 2: جولائی تا ستمبر
گروپ 3: اکتوبر تا دسمبر
گروپ 4: جنوری تا مارچ
اب ہر گروپ، اپنے منتخب وقت کی مدت کے لیے ، تمام پانچ موضوعات میں سے چارٹ پر موجود مشاہدات کا تجزیہ کرے گا۔
ان مشاہدات کو اپنے وقت کی مدت کے بارے میں ایک مختصر کہانی وضع کرنے کے لیے استعمال کیجیے۔ (مثال کے طور پر، جنوری تا مارچ)، آپ نے جو کچھ فطرت میں دیکھا ہے ، اسے لوگوں کی زندگی میں محسوس کردہ تبدیلی کے ساتھ منسلک کیجیے۔ اسے کمرۂ جماعت میں بلند آواز میں پڑھ کر سنایئے۔
موسم کے بارے میں معلومات حاصل کرنا
ہم اس بات کو دیکھ چکے ہیں کہ پیڑ پودوں میں کیسے تبدیلیاں ہوتی ہیں، جانور کس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں، ہوا کیسی محسوس ہوتی ہے ، پانی کے ساتھ کیا ہوتا ہے اور پورے سال لوگ کیا کیا کرتے ہیں۔
اب آپ جانتے ہیں کہ فطرت سال بھرآہستہ آہستہ تبدیل ہوتی ہے۔موسم پہلے کروٹ لیتا ہے پھر گرم ہوجاتا ہے اور اس کے بعد بارش ہوتی ہے، اور اس کے بعد پھر گرم ہونے سے پہلے سرد ہوجاتا ہے ۔ ہم پورے سال کے دوران ان تبدیلیوں کا مشاہد ہ کرتے رہتے ہیں۔ البتہ کیا آپ کے خیال میں پچھلے سال بھی اسی طرح کی تبدیلیاں ہوئی تھیں؟کیا یہ تبدیلیاں آنے والے سال میں بھی واقع ہوں گی؟
جی ہاں! یہ تبدیلیاں ایک نمونے کی پیروی کرتی ہیں، جو کہ ایک فطری سلسلہ ہے جو ہر سال اپنے آپ کو دہراتا ہے۔ فطرت میں دہرانے کا یہ سلسلہ ہی موسم کہلاتا ہے ۔
آپ کے علاقے میں موسموں کو کیا کہتے ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ ہندوستان میں کتنے موسم ہوتے ہیں؟
ہندوستان میں ، چھ موسم ہوتے ہیں جن کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ ہر چند مہینوں میں فطرت میں تبدیلیاں آتی ہیں۔
|
موسم |
سال کا مہینہ (آپ اپنے علاقے کے لیے اسے خود پُر کیجیے) |
|
وسنت(بہار) |
|
|
گریشم (گرمی) |
|
|
ورشا( مانسون) |
|
|
شرد(خزاں) |
|
|
ہیمنت(گلابی سردی) |
|
|
شِشِر(سردی) |
تحریر کیجیے
جب موسم تبدیل ہوتا ہے،تو آپ کیسا محسوس کرتے ہیں؟ کیا آپ پورے سال ایک ہی موسم جاری رہنے کو ترجیح دیں گے؟ اپنے جواب کے لیے وجوہات بیان کیجیے۔
بات چیت کیجیے
کیرالہ میں سردی وادی کشمیر میں پڑنے والی سردی سے مختلف ہوتی ہے ۔ آسام میں مانسون، راجستھا ن کے مانسون سے مختلف ہوتا ہے ۔ آپ کے خیال میں ایسا کیوں ہے ؟
موسموں کا جشن
ہندوستان میں بہت سے ایسے گیت ہیں جو موسم سے وابستہ ہیں۔ کیا آپ کسی ایسے گیت کے بارے میں جانتے ہیں؟ کچھ گیت تلاش کیجیے۔
کسان ، مختلف موسم میں مختلف فصلیں اُگاتے ہیں۔ کچھ فصلیں سردیوں میں ہی پیدا ہوتی ہیں جب کہ کچھ گرمیوں کی تپش سے اچھی طرح اُگتی ہیں۔ کچھ کو برسات کے موسم میں بویا جاتا ہے کیونکہ انھیں پھلنے پھولنے کے لیے زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔
اپنے ٹیچر اور گھر کے بڑوں کی مدد سے، ان فصلوں کے نام لکھیے جو آپ کے علاقے میں گرمیوں اور سردیوں میں اُگائی جاتی ہیں۔
|
گرمیوں کی فصلیں |
سردیوں کی فصلیں |
ہمارے بہت سے تہوار موسم کے ساتھ وابستہ ہیں۔ کوشش کیجیے کہ کیا آپ ان تہواروں کو اس موسم سے ملا سکتے ہیں، جس میں وہ منائے جاتے ہیں۔
|
نمبر شمار |
تہوار |
موسم |
|
|
1. |
پونگل،مکر سنکرانتی |
(a) |
بہار کا موسم— جب پھول کھلتے ہیں |
|
2. |
ہولی |
(b) |
خزاں— فصلوں کے کٹنے کے بعد |
|
3. |
دیوالی |
(c) |
نیا سال اور فصلوں کی کٹائی کا تہوار |
|
4. |
بیساکھی، گُڑی پڑوا، ویشو، رونگالی بیہو |
(d) |
سردیوں کا موسم |
ہر ایک موسم کچھ خاص ساتھ لے کرآتا ہے اور اس کا اپنا ہی جادو ہوتا ہے ۔ سارے موسم صرف آب و ہوا میں تبدیلی ہی نہیں ، بلکہ وہ ہمارے اردگرد ہر چیز کو جہت فراہم کرتے ہیں۔ ہم یہ دیکھ چکے ہیں کہ سارے موسم ہمیں یہ سمجھنے میں مدد دیتے ہیں کہ پیڑ پودے کس طرح نشو و نما پاتے ہیں، جانور کس طرح زندگی گزارتے ہیں، لوگ کیا کھاتے ، پہنتے اور کرتے ہیں۔ ہم جو فصلیں کاٹتے ہیں، ان سے لے کران تہواروں تک جنھیں ہم مناتے ہیں؛ یہ تمام موسم ہماری زندگی کو سُرتال دیتے ہیں اور ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ تبدیلی فطری اور ضروری ہوتی ہے ۔
اس طرح سے یہ تمام موسم نہ صرف ہمارے عمل کو طے کرتے ہیں ، بلکہ دائرۂ حیات کے بارے میں بھی ہمیں معلومات دیتے ہیں۔ موسموں کو سمجھنے کے بعد، ہم اس بات سے واقف ہوتے ہیں کہ زندگی کس طرح دائروں میں گھومتی ہے ۔ جب ہر روز آپ باہر نکلتے ہیں، تو آپ قدرت کے سُرتال کا مشاہدہ کرتے ہیں، ایک وقت میں ایک ہی موسم۔
اپنی رائے کا اظہار کیجیے
- موسم کی تبدیلی کے بارے میں اپنے تجربات بیان کیجیے۔
- اپنے گھر کے افراد سے موسم کے بارے میں پوچھیے اور تحریر کیجیے ۔ کیا آپ کو موسم کی گردش یا تبدیلی میں کوئی بڑا فرق نظر آتا ہے؟ اس فرق کی کیا ممکنہ وجوہات ہوسکتی ہیں؟
- موسموں کے مقامی نام ہوتے ہیں۔ذیل میں دیے گئے موسموں کو تلاش کیجیے اور تحریر کیجیے کہ انھیں آپ کے علاقے اور آپ کی زبان میں کیا کہا جاتا ہے ۔
(a) بہار:
(b) گرمی:
(c) مانسون:
(d) خزاں:
(e) گلابی سردی :
(f) سردی :
- اپنے مشاہدات اور تجربات پر مبنی ذیل میں دیے گئے جدول کو پُر کیجیے۔
|
موسم کا نام |
کھانا جو آپ کھاتے ہیں |
کپڑے جو آپ پہنتے ہیں |
تہوار جو آپ مناتے ہیں |
آپ کے ارد گرد فطرت |
|
بہار |
||||
|
گرمی |
||||
|
مانسون |
||||
|
خزاں |
||||
|
گلابی سردی |
||||
|
سردی |
- موسموں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا اپنا تجربہ بیان کیجیے۔
- تین اہم موسموں کی ایک مقابلہ جاتی ڈرائنگ بنایئے۔
|
گرمی |
مانسون |
سردی |



