1
خدا کی قدرت
جو چیز خدا نے ہے بنائی
اُس میں ظاہر ہے خوش نمائی
ہر چیز کی ہے ادا نرالی
حکمت سے نہیں ہے کوئی خالی
ننھی کلیاں چٹک رہی ہیں
چھوٹی چڑیاں پھدک رہی ہیں
اس کی قدرت سے پھول مہکے
پھولوں پر پرند آکے چہکے

پیدا کیے اونٹ، بیل گھوڑے
ہر شے کے بنا دیے ہیں جوڑے
جاڑا گرمی بہار برسات
ہر رت میں نیا سماں نئی بات
مٹی سے خدا نے باغ اُگائے
باغوں میں اُسی نے پھل لگائے
ہر شے اُس نے بنائی نادر
بے شک ہے خدا قوی و قادر
(اسماعیل میرٹھی)

مشق
پڑھیے اور سمجھیے
خوش نمائی : خوب صورتی
حکمت : دانائی، سوجھ بوجھ ، مصلحت
نرالی : انو کھی، جس کی اپنی الگ شان ہو
قدرت : اختیار، طاقت
شے : چیز
سماں : کیفیت، نظاره
نادر : نرالا، انوکھا، شان دار ، نایاب
قوی : قوت والا، طاقت ور
قادر : قدرت رکھنے والا، اختیار رکھنے والا
سوچیے اور بتائیے
1۔ شاعر نے اس نظم میں خدا کی قدرت کی کن کن چیزوں کا ذکر کیا ہے؟
-----------------------------------------
-----------------------------------------
2۔ ہر چیز میں خدا کی قدرت کیسے ظاہر ہوتی ہے؟؟
-----------------------------------------
-----------------------------------------
3۔ نظم میں ہر موسم کی کیا بات بتائی گئی ہے؟
-----------------------------------------
-----------------------------------------
4۔ نظم میں شاعر نے کن کن چیزوں کا ذکر کیا ہے؟
-----------------------------------------
-----------------------------------------
5۔ نظم میں مٹی کی کیا اہمیت بتائی گئی ہے؟
-----------------------------------------
-----------------------------------------
مصرعے مکمل کیجیے
●---------------------سے نہیں ہے کوئی خالی
●ہر ------------------کے بنا دیے ہیں جوڑے
●ہر ---------------------میں نیا سماں نئی بات
●ہر شے اس نے بنائی-----------------------
●پیدا کیے اونٹ ، بیل-----------------------
مثال کے مطابق نیچے دیے گئے پھولوں کی خالی پنکھڑیوں میں ان کے ہم وزن لفظ لکھیے
پڑھیے، سمجھیے اور لکھیے
' قوی و قادر '
ان دو لفظوں کے درمیان واؤ ( و ) لگایا گیا ہے۔ اس واؤ کے معنی ہیں اور
دو لفظوں کے درمیان جو داؤ لگایا جاتا ہے اسے 'واو عطف' کہتے ہیں۔ آپ بھی چار ایسے لفظ لکھیے جن میں واو عطف کا استعمال ہو۔
………………………
………………………
………………………
………………………
………………………
کیجیے
● آپ کو کون سا موسم پسند ہے اور کیوں؟ اس پر پانچ جملے لکھیے

● دنیا میں خدا کی بنائی ہوئی بے شمار چیزیں ہیں۔ آپ کسی ایک چیز کے بارے میں چند جملے لکھیے

● صبح کے منظر کی تصویر بناکر اس میں رنگ بھریے

پہیلی
وہ کون سی چیز ہے جو باندھنے کے بعد بھی چلتی ہے؟
اساتذہ کے لیے ہدایات
● اس موضوع پر کوئی اور نظم بھی لائبریری سے حاصل کر کے طلبا سے پڑھوائی جاسکتی ہے۔
● مٹی کی مختلف قسموں کے بارے میں بھی بتایا جاسکتا ہے۔
● خدا کی قدرت کے بے شمار مظاہر ہیں نظم کے علاوہ کچھ اور مظاہر کا ذکر بھی طلبا سے کروایا جا سکتا ہے۔
● طلبا سے قدرتی وسائل کے بارے میں گفتگو کروائی جاسکتی ہے۔