4
راہ نما بن جاؤں
درد جس دل میں ہو اُس دل کی دوا بن جاؤں
کوئی بیمار اگر ہو تو شفا بن جاؤں
دکھ میں ہلتے ہوئے لب کی میں دُعا بن جاؤں
اف ! وہ آنکھیں کہ ہیں بینائی سے محروم کہیں
روشنی جن میں نہیں نور جن آنکھوں میں نہیں
میں اُن آنکھوں کے لیے نور و ضیا بن جاؤں
ہائے! وہ دل جو تڑپتا ہوا گھر سے نکلے
اف! وہ آنسو جو کسی دیدہ تر سے نکلے
میں اُس آنسو کے سکھانے کو ہوا بن جاؤں

دور منزل سے اگر راہ میں تھک جائے کوئی
جب مسافر کہیں رستے سے بھٹک جائے کوئی
خضر کا کام کروں راہ نما بن جاؤں
عمر کے بوجھ سے جو لوگ دبے جاتے ہیں
ناتوانی سے جو ہر روز جھکے جاتے ہیں
ان ضعیفوں کے سہارے کو عصا بن جاؤں
خدمت خلق کا ہر سمت میں چرچا کر دوں
مادر ہند کو جنت کا نمونہ کردوں
گھر کرے دل میں جو افسر وہ صدا بن جاؤں
-حامد اللہ افسر میرٹھی

مشق
پڑھیے اور سمجھیے
سوچیے اور بتائیے
-----------------------------------------
-----------------------------------------
-----------------------------------------
-----------------------------------------
-----------------------------------------
مصرعے مکمل کیجیے
پڑھیے، سمجھیے اور لکھیے
یہ دو لفظوں سے بنی ترکیب ہے۔ اس میں دو لفظوں کے درمیان زیر (-) لگی ہے۔ اسے اضافت کہتے ہیں۔ اس زیر کا مطلب ہوتا ہے ، کا /کے /کی۔ لفظوں کی اس طرح کی ترکیب میں بعد میں آنے والے لفظ کو پہلے اور پہلے آنے والے لفظ کو بعد میں بولا جاتا ہے۔ آپ بھی اسی طرح اضافت (زیر ) لگا کر چار لفظ لکھیے۔
------------- -------------------------- -------------
-'راہ نما ' یہ لفظ 'راہ اور 'نما 'سے مل کر بنا ہے۔ اس میں 'نما' لاحقہ ہے۔ 'ناتواں 'یہ لفظ 'نا 'اور 'تواں 'سے مل کر بنا ہے۔ اس میں 'نا 'سابقہ ہے۔ اسی طرح آپ بھی 'نما' لاحقہ لگا کر اور' نا' سابقہ لگا کر چار چار لفظ لکھیے
دیے گئے لفظوں سے جملے بنائیے
کیجیے
------------------------
------------------------
------------------------
------------------------
------------------------
------------------------
پہیلی
روز دکھاتے کھیل
کبھی نہ اُن کو لڑتے دیکھا
ایسا ان کا میل