7
شہد کی مکھی
اس پھول پہ بیٹھی کبھی اُس پھول پر بیٹھی
بتلاؤ تو کیا ڈھونڈتی ہے شہد کی مکھی ؟
کیوں باغ میں آتی ہے؟ یہ بتلاؤ تو جانیں
کیا لینے کو آتی ہے؟ یہ سمجھاؤ تو جانیں
بتلاؤ تو کیا ڈھونڈتی ہے شہد کی مکھی ؟
کیوں باغ میں آتی ہے؟ یہ بتلاؤ تو جانیں
کیا لینے کو آتی ہے؟ یہ سمجھاؤ تو جانیں

اس شہد کو پھولوں سے اُڑاتی ہے یہ مکھی
خود کھاتی ہے، اوروں کو کھلاتی ہے یہ مکھی
انسان کی یہ چیز، غذا بھی ہے دوا بھی
قوت ہے اگر اس میں، تو ہے اس میں شفا بھی
رکھتے ہو اگر ہوش، تو اس بات کو سمجھو
تم شہد کی مکھی کی طرح علم کو ڈھونڈو
یہ علم بھی اک شہد ہے اور شہد بھی ایسا
دنیا میں نہیں شہد کوئی اس سے مصفا
پھولوں کی طرح اپنی کتابوں کو سمجھنا
چسکا ہو اگر تم کو بھی کچھ علم کے رس کا

-علامہ اقبال

مشق
پڑھیے اور سمجھیے
قوت : طاقت
ہوش : عقل سمجھ
مصفا : بہت صاف، نکھر اہوا
چسکا : ذوق، شوق، مزه
سوچیے اور بتائیے
1. شہد کی مکھی باغوں میں کیوں جاتی ہے؟
-----------------------------------------
-----------------------------------------
2. شاعر نے شہد کے کیا فوائد بتائے ہیں؟
-----------------------------------------
-----------------------------------------
3. علم حاصل کرنے کے لیے آپ کیا کیا کرتے ہیں؟
-----------------------------------------
-----------------------------------------
4. علم کو شہد کیوں کہا گیا ہے؟
-----------------------------------------
-----------------------------------------
5. شاعر نے کتابوں کو پھول کی طرح کیوں کہا ہے ؟
-----------------------------------------
-----------------------------------------
درج ذیل الفاظ کے متضاد لکھیے
| الفاظ | عالم | قوت | مٹھاس | پھول | ہوش |
| متضاد |
درست املا والے لفظ پر دائرہ بنائیے اور سامنے لکھیے
| سید | شہد | شحد | -------- |
| عقل | اکل | عکل | -------- |
| غزا | غجا | غذا | -------- |
| مصفا | مسفا | مسفی | -------- |
| قدرت | کدرت | قدرط | -------- |
نیچے دیے گئے لفظوں سے جملے بنائیے
●مصفا----------------------
●شفا----------------------
●علم----------------------
●باغ----------------------
●قوت----------------------
مثال کے مطابق بے جوڑ لفظ کی نشان دہی کر کے اس پر دائرہ بنائیے
| پھل | پھول | برف | پودا |
| آم | آلو | سیب | انار |
| بکری | گائے | بیل | مکھی |
| دودھ | شہد | کتاب | پانی |
| دوا | شفا | ڈاکٹر | وکیل |
| علم | باغ | استاد | اسکول |
پڑھیے، سمجھیے اور لکھیے
نظم کے اس شعر میں خط کشیدہ لفظوں کو غور سے پڑھیے
کیوں باغ میں آتی ہے؟ یہ بتلاؤ تو جانیں
کیا لینے کو آتی ہے؟ یہ سمجھاؤ تو جانیں
یہ لفظ فعل کی ایسی شکل ہیں جن میں کسی کام کے کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ یا تو حکم دیا گیا ہے یا مشورہ دیا گیا ہے۔
کیوں باغ میں آتی ہے؟ یہ بتلاؤ تو جانیں
کیا لینے کو آتی ہے؟ یہ سمجھاؤ تو جانیں
یہ لفظ فعل کی ایسی شکل ہیں جن میں کسی کام کے کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ یا تو حکم دیا گیا ہے یا مشورہ دیا گیا ہے۔
آپ بھی درج ذیل جملوں کو فعل کی اس شکل میں مکمل کیجیے
●
موبائل کا استعمال بس ضروری حد تک----------(کرنا)
●
مل جل کر کام کرنے کی عادت---------------(ڈالنا)
●
سب کے ساتھ محبت اور اخلاص سے پیش--------(آنا)
●
اچھے ہیں وہی بچے جو استاد کی بات-------------(ماننا)
●
سب مل کے دوستی کا ہاتھ----------------(بڑھانا)
●
ہر دل میں محبت کا نیا نقش-----------------(جمانا)
●
رات کو زیادہ دیر تک نہ------------------(جاگنا)
مثال کے مطابق تشدید والے ایسے پانچ لفظ لکھیے
مثال : مکھی↔ رسی
-------------------- --------------------
-------------------- --------------------
-------------------- --------------------
-------------------- --------------------
-------------------- --------------------
کیجیے
●طب یونانی اور آیوروید میں شہد کا خاص طور پر استعمال کیا جاتا ہے استاد، والدین اور بڑوں سے معلوم کر کے لکھیے کہ وہ شہد کا کیا کیا استعمال کرتے ہیں؟
------------------------------------------------
●حکومت کی سطح پر شہد کی مکھی سے شہد حاصل کرنے کے لیے کیا کیا طریقے اختیار کیے گئے ہیں؟ اپنے استاد سے معلوم کر کے لکھیے
------------------------------------------------
------------------------
استاد شاگرد سے : تم سے صرف ایک سوال پوچھا جائے گا اس کے بعد چھٹی ! بتاؤ تمھارے سر میں کتنے بال ہیں ؟
شاگرد : چار کروڑ پچانوے لاکھ پچیس ہزار نو سو بیاسی۔
استاد: حیران ہو کر تمھیں کیسے معلوم ہوا؟
شاگرد : آپ نے صرف ایک سوال پوچھنے کا وعدہ کیا تھا یہ دوسرا سوال ہے!
شاگرد : چار کروڑ پچانوے لاکھ پچیس ہزار نو سو بیاسی۔
استاد: حیران ہو کر تمھیں کیسے معلوم ہوا؟
شاگرد : آپ نے صرف ایک سوال پوچھنے کا وعدہ کیا تھا یہ دوسرا سوال ہے!
●اسکول اور کتابوں کے علاوہ علم حاصل کرنے کے اور کیا کیا موجودہ ذرائع ہیں؟ ان کے بارے میں چند جملے لکھیے
------------------------------------------------
------------------------
●شہد کی مکھی ، پھول اور شہد کے چھتے کی تصویر بنا کر رنگ بھر لیے
پہیلی
وہ کون سا پھول ہے جسے سونگھا نہیں کھایا جاتا ہے !!!
اساتذہ کے لیے ہدایات
●مل جل کر کام کرنے کے فوائد سے متعلق طلبا سے بات چیت کرائی جاسکتی ہے۔
●شہد کی مکھیوں کے ذریعے شہد اکٹھا کرنے کے عمل پر کلاس میں طلبا کو ایک ویڈیو دکھایا جاسکتا ہے۔
●نظم کو آڈیو میں سنوایا جا سکتا ہے۔
●اس کے علاوہ دیگر سرگرمیاں بھی کروائی جا سکتی ہیں۔