10
گنگا
اے
شان
دار
گنگا
اے پر بہار گنگا
اے پر بہار گنگا
گنگوتری سے نکلی کیسی اُچھل اچھل کر
اور پر بتوں سے اُتری پہلو بدل بدل کر
پتھر بہائے تو نے جو راستے میں آئے
کو دی بلندیوں سے جلوے عجب دکھائے
اک راہ میں بنائے سو آبشار گنگا
اور پر بتوں سے اُتری پہلو بدل بدل کر
پتھر بہائے تو نے جو راستے میں آئے
کو دی بلندیوں سے جلوے عجب دکھائے
اک راہ میں بنائے سو آبشار گنگا
اے
شان
دار
گنگا
اے پر بہار گنگا
اے پر بہار گنگا

وہ اپنی رو میں بہنا اونچے سُروں میں گانا
چڑیوں کا مست رہنا سن کر ترا ترانا
اور وہ جو سن کے نغمے دیتے تھے داد تجھ کو
لیتے تھے گودیوں میں جو شاد شاد تجھ کو
کرتے ہیں یاد تجھ کو وہ کوہسار گنگا
چڑیوں کا مست رہنا سن کر ترا ترانا
اور وہ جو سن کے نغمے دیتے تھے داد تجھ کو
لیتے تھے گودیوں میں جو شاد شاد تجھ کو
کرتے ہیں یاد تجھ کو وہ کوہسار گنگا
اے
شان
دار
گنگا
آے پر بہار گنگا
آے پر بہار گنگا

جنگل پہاڑ چھوڑے ، میدان بسائے تو نے
اب اور ہی طرح کے نقشے جمائے تو نے
گنگا بہائی ایسی کھیتوں کو بھر دیا ہے
پودوں کو جان دی ہے ، پھولوں کو زر دیا ہے
سیراب کر دیا ہے ہر لالہ زار گنگا
اب اور ہی طرح کے نقشے جمائے تو نے
گنگا بہائی ایسی کھیتوں کو بھر دیا ہے
پودوں کو جان دی ہے ، پھولوں کو زر دیا ہے
سیراب کر دیا ہے ہر لالہ زار گنگا
اے
شان
دار
گنگا
اے پر بہار گنگا
اے پر بہار گنگا

ہیں شہر پیارے پیارے، اکثر ترے کنارے
تیرتھ تیرے کنارے، مندر تیرے کنارے
جل ہے پوتر تیرا مٹی بھی تیری پیاری
پاکیزگی کی دیوی پاکیزہ ہے تو ساری
تجھ کو ترے پجاری کرتے ہیں پیار گنگا
تیرتھ تیرے کنارے، مندر تیرے کنارے
جل ہے پوتر تیرا مٹی بھی تیری پیاری
پاکیزگی کی دیوی پاکیزہ ہے تو ساری
تجھ کو ترے پجاری کرتے ہیں پیار گنگا
اے
شان
دار
گنگا
اے پر بہار گنگا
اے پر بہار گنگا

مشہور ہو گئی تو ہندوستاں کی ماتا
تجھ میں ہر ایک ہندو اشنان کو ہے آتا
ہندوستانیوں کی ہمدم ہے تو پرانی
دنیا میں کوئی دریا تیرا نہیں ہے ثانی
ہے تیرا صاف پانی امرت کی دھار گنگا
تجھ میں ہر ایک ہندو اشنان کو ہے آتا
ہندوستانیوں کی ہمدم ہے تو پرانی
دنیا میں کوئی دریا تیرا نہیں ہے ثانی
ہے تیرا صاف پانی امرت کی دھار گنگا
اے
شان
دار
گنگا
اے پر بہار گنگا
اے پر بہار گنگا

مشق
پڑھیے اور سمجھیے
گنگوتری : ہمالیہ پہاڑ سے نکلنے والا دریائے گنگا، دریائے گنگا کے منبع کا نام جو کوہ ہمالیہ میں واقع ہے
داد دینا : کسی خوبی یا کمال کی تعریف کرنا
کوہسار : پہاڑی جگہ، پہاڑوں کا سلسلہ
زر : سنہر اپن، خوب صورتی
سیراب کر دینا : ہرا بھرا کر دینا
لالہ زار : پھولوں سے لہلہا تا باغ ، وہ باغ جہاں ہر طرف سرخ رنگ کے خاص پھول کھلے ہوں
تیر تھ : وہ خاص قابل احترام جگہ یا مندر جہاں لوگ درشن کے لیے یا ترا کریں
پوتر : پاک صاف
ہمدم : دوست، رفیق، جان چھڑ کنے والا/ والی، مہربان
سوچیے اور بتائیے
1. اک راہ میں سو آبشار بنانے کا کیا مطلب ہے؟
-----------------------------------------
-----------------------------------------
2. شاعر نے گنگا ندی کے کیا کیا فائدے بتائے ہیں؟
-----------------------------------------
-----------------------------------------
3. گنگا جل کو پوتر کیوں کہا جاتا ہے؟
-----------------------------------------
-----------------------------------------
4. نظم کے ہر بند میں شاعر نے گنگا کو شان دار اور پر بہار کیوں کہا ہے ؟
-----------------------------------------
-----------------------------------------
5. گنگا کے پانی سے لوگ کون کون سے فائدے اٹھاتے ہیں؟
-----------------------------------------
-----------------------------------------
کالم 'الف' اور کالم ”ب“ کے صحیح جو ڑ ملائیے
الف
شان
كوه
آب
لالہ
عقل
ب
سار
شار
مند
دار
زار
پڑھیے، سمجھیے اور لکھیے
●اس نظم میں کئی الفاظ ایسے آئے ہیں، جن کی تکرار ( دو دو بار ) ہوئی ہے۔
جیسے اُچھل اچھل ۔ اسی طرح آپ بھی وہ الفاظ نظم سے تلاش کر کے لکھیے جنھیں دو ۔ دو بار کہا گیا ہے۔
................ ................................ ................
................ ................
●درج ذیل مصرعوں میں خط کشیدہ الفاظ کو غور سے پڑھیے
اب اور ہی طرح کے نقشے جمائے تو نے گنگا بہائی ایسی کھیتوں کو بھر دیا ہے
خط کشیدہ الفاظ میں نقشے جمانا اور گنگا بہانا دونوں محاورے ہیں۔ آپ بھی نیچے دیے گئے محاوروں سے جملے بنائیے۔
●سر کھپانا...........................
●بے پر کی اڑانا ...........................
مصرعے مکمل کیجیے
●پتھر بہائے تو نے جو....................
میں آئے
●چڑیوں کا مست رہنا سن کر ترا....................
●
پودوں کو جان دی ہے................کو زر دیا ہے
●دنیا میں کوئی دریا تیرا نہیں ہے....................
●ہے تیرا صاف پانی....................کی دھار گنگا
کیجیے
●ندیوں کو آلودگی سے بچانے کے لیے آپ کیا کیا کام کر سکتے ہیں؟ چند جملوں میں لکھیے
----------------------------------------------------
--------------------------
--------------------------
--------------------------
●گنگا ندی کی تصویر بنا کر کمبھ کے میلے کا منظر دکھائیے
----------------------------------------------------
●ہندوستان کی کچھ مشہور ندیوں کے نام معلوم کر کے لکھیے
................ ................................ ................
لطیفہ /چٹکلہ
استاد : لفظ موسلادھار کو جملے میں استعمال کرو۔
شاگرد : لیکن مجھے موسلادھار کے معنی نہیں معلوم!
استاد : موسلادھار کے معنی ہیں بہت تیز !
شاگرد : 'کل میں گھر سے موسلا دھار دوڑتا ہوا اسکول پہنچا۔'
شاگرد : لیکن مجھے موسلادھار کے معنی نہیں معلوم!
استاد : موسلادھار کے معنی ہیں بہت تیز !
شاگرد : 'کل میں گھر سے موسلا دھار دوڑتا ہوا اسکول پہنچا۔'
اساتذہ کے لیے ہدایات
●طلبا کے گروپ میں اس نظم کو تیار کرا کے آڈیو میں سنوایا جا سکتا ہے۔
●گنگاندی کے علاوہ کچھ دوسری ندیوں سے بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
●گنگا ندی کی خصوصی اہمیت پر ایک پیراگراف بھی لکھوایا جاسکتا ہے۔
●طلبا سے گنگا ندی کے عنوان سے لائبریری سے دوسری کچھ نظمیں بھی تلاش کر کے پڑھنے کے لیے کہا جاسکتا ہے۔
●گنگا کے کنارے جو شہر آباد ہیں، ان پر ایک مباحثہ کروایا جا سکتا ہے۔
●انسانی زندگی پر ندیوں کے اثرات ، عنوان سے کلاس میں مباحثہ کروایا جاسکتا ہے۔