13
چلیے سنبھل سنبھل کر
ٹیچر : ( کمرۂ جماعت میں طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے)
پیارے بچو! آمد و رفت اور بار برداری کے لیے دن رات سڑکوں پر بے شمار تیز رفتار موٹر گاڑیاں، کاریں، بسیں، موٹر سائیکل، ٹرک اور ٹیمپو وغیرہ ہماری زندگی کا اہم حصہ ہیں۔ ان ذرائع کی بدولت ایک جگہ سے دوسری جگہ آنے اور سامان بھی لانے لے جانے میں بڑی سہولت ہو گئی ہے ہمیں سڑکوں پر چاروں طرف پیدل اور گاڑیوں پر چلنے والے بھی بڑی تعداد میں نظر آتے ہیں۔ جن کی وجہ سے سڑکوں پر حادثات بھی دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں۔
(اسی دوران دو طالب علم کمرہ جماعت میں داخل ہوتے ہیں۔ )

ٹیچر : سلیم اور پریم آج آپ لوگوں کو اسکول آنے میں دیر کیوں ہوئی ؟
سلیم : میڈم ! ہم دونوں ایک ساتھ اسکول آتے ہیں۔ گھر سے اسکول تک آنے میں دو سڑکیں پار کر کے ہی ہمیں آنا ہوتا ہے ۔
پریم : میڈم ! سلیم سڑک پار کرنے میں لا پروائی برتتا ہے اور جلدی بھی کرتا ہے۔ آج بھی بس اسی جلد بازی میں یہ حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچا۔
ٹیچر : شاباش ! تم بہت سمجھ دار ہو اور اچھے دوست بھی۔
پریم : میری ماں نے مجھے سخت تاکید کی ہے کہ سڑکوں پر دھیان سے چلنے کے ساتھ ساتھ ہم اس بات کا بھی خاص خیال رکھیں کہ پھلوں کے چھلکے اور کوڑا کرکٹ اِدھر اُدھر نہ ڈالیں۔ اگر کہیں کوئی کیلے کا چھلکا پتھر یا کوئی اور تکلیف دہ چیز پڑی ہوئی ہو تو اُسے بھی احتیاط سے ہٹا کر ایک کونے میں کر دیں۔ سڑک کے بیچوں بیچ نہ چلیں، بائیں جانب اور کنارے کنارے چلیں سڑک پار کرنے میں اور چورا ہے سے گزرتے وقت تو اور بھی احتیاط کریں۔
ٹیچر : بہت خوب ! سڑک پر آپ خواہ پیدل چل رہے ہوں یا سواری پر ، بہت احتیاط سے چلنا چاہیے۔ بچو ! حکومت نے سڑکوں پر چلنے کے لیے بہت سے حفاظتی قوانین بھی بنائے ہیں۔ ہمیں ان سبھی حفاظتی تدابیر اور ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے اصولوں کا پالن کرنا چاہیے۔ آج ہم آپ لوگوں سے اسی کے بارے میں تفصیل سے بات کریں گے۔
ارم : میڈم ! میرے ابو نے مجھے ٹریفک سگنل کے بارے میں خوب سمجھا رکھا ہے۔ میں جب بھی لال بتی دیکھتی ہوں سڑک پر چلتی گاڑیوں کے رکنے ٹھہرنے کے ساتھ ساتھ خود بھی رُک جاتی ہوں۔ لال بھی اشارہ ہے ٹھہرنے کا اور ہری بتی اشارہ ہے چل پڑنے کا۔ اگر پیدل چل رہے ہوں تو دائیں بائیں دیکھ کر ہی سڑک کو پار کرنا اور چوراہے سے گزرنا چاہیے۔
حامد : میڈم ! یہ پیلی بتی کا کیا مطلب ہوتا ہے؟
ٹیچر : پیلی بتی چلتی ہوئی گاڑیوں کے لیے رکنے اور ٹھہری ہوئی گاڑیوں کو چلنے کے لیے تیار رہنے کا اشارہ ہے۔
رمیش : میڈم ! کیا محفوظ طریقے سے سڑک پار کرنے کے لیے بھی کوئی نشان ہوتا ہے ؟
ٹیچر : جی بالکل! اسے زیبرا کراسنگ کہتے ہیں۔ سڑک پر جہاں یہ نشان بنے ہوں، وہیں سے ہمیں سڑک پار کرنی چاہیے۔
روحی : میڈم ! سڑک کے بیچوں بیچ کہیں کہیں ایک سفید پٹی بنی ہوتی ہے۔ اس کا کیا مقصد ہے؟
ٹیچر : عام طور پر کم چوڑی سڑکوں پر درمیان میں سفید پٹی اس لیے بنادی جاتی ہے تا کہ ایک طرف کی آدھی سڑک جانے والوں کے لیے اور ایک طرف کی آدھی سڑک آنے والوں کے لیے محفوظ ہو سکے۔ ایک ہی سڑک پر دو طرفہ گاڑیوں کی آمد و رفت کو کنٹرول میں رکھنے اور حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے بے حد ضروری ہے کہ کم چوڑی سڑکوں پر سفید پٹی کی حد کی پابندی کی جائے۔
نور : میڈم ! بڑی اور چوڑی سڑکوں پر تو بجائے سفید پٹی کے سڑک کے بیچوں بیچ ایک دو فٹ اونچی باؤنڈری اور اس کے اوپر اکثر لوہے کی گرل بھی لگا دی جاتی ہے، تا کہ لوگ سڑک پار نہ کر سکیں۔ ایسی لمبی چوڑی سڑکوں کو پار کرنے کے لیے پیدل پارپل ہوتے ہیں یا زیر زمین راستے جن کے ذریعے پیدل چلنے والے لوگ بحفاظت سڑک پار کر سکتے ہیں۔
آدرش : میڈم ! سڑک پر زیبرا کراسنگ کے علاوہ بھی تو نشانات ہوں گے۔ کیا آپ ہمیں ان کے بارے میں بھی بتا سکتی ہیں؟
ٹیچر : آئیے ! ہم آپ لوگوں کو اس چارٹ کی مدد سے مزید ٹریفک اصولوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

![]() |
یہ نشان بتاتا ہے کہ آگے چوراہا ہے۔ اس لیے اب گاڑی کی رفتار کو کم کر دینی چاہیے۔ |
|
یہ نشان بتاتا ہے کہ آگے راستہ ٹیڑھا میڑھا ہے۔ |
|
اس سے پتا چلتا ہے کہ سڑک اونچی نیچی ہے۔ |
|
اس کا مطلب ہے کہ آگے اسکول ہے اور گاڑی کی رفتار کم کردینی چاہیے۔ |
|
جنگلے کے اس نشان سے معلوم ہوتا ہے کہ آگے ریلوے پھاٹک ہے۔ |
|
یہ نشان بتاتا ہے کہ آگے راستہ بند ہے۔ |
|
رفتار شکن: یہ گاڑی کی رفتار کم کرنے کے لیے ہوتا ہے۔ |
سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے تھوڑے تھوڑے فاصلے پر کچھ رفتار شکن بنادیے جاتے ہیں۔اس کے لیے سڑک کی اوپری سطح پر اس کے کچھ حصے کو اُبھار دیا جاتا ہے تا کہ اس سے گزرتی ہوئی گاڑیوں کی رفتار دھیمی ہو جائے۔
احمد
: میڈم ! آج تو ہم نے بہت سی مفید معلومات حاصل کیں۔ روز مرہ
کی زندگی میں خواہ ہم پیدل چل رہے ہوں یا اپنی گاڑی پر سوار ہوں، اگر ہم ان اصولوں اور ضابطوں کا خاطر خواہ خیال رکھیں تو آئے دن پیش آنے والے حادثات سے اپنی حفاظت کر سکتے ہیں۔

--اداره
مشق
پڑھیے اور سمجھیے
بار برداری ↔ بوجھ اٹھانا
سہولت ↔ آسانی
تاکید ↔ ہدایت
قوانین ↔ قانون کی جمع ، ضابطہ
ضوابط ↔ ضابطہ کی جمع ، اصول
تدابیر ↔ تدبیر کی جمع، طریقے
سوچیے اور بتائیے
1. پریم نے سلیم کے بارے میں ٹیچر کو کیا بتایا؟
-----------------------------------------

2. پریم کی ماں نے پر یم کو کس بات کی تاکید کی تھی؟
-----------------------------------------
-----------------------------------------
3. سڑکوں کے بیچوں بیچ سفید پٹی کیوں بنائی جاتی ہے؟
-----------------------------------------
-----------------------------------------
4. سڑکوں پر ٹریفک سگنل کیوں لگایا جاتا ہے؟
-----------------------------------------
-----------------------------------------
5. سڑک پر کراسنگ کا نشان کیوں بنا ہوتا ہے؟
-----------------------------------------
-----------------------------------------
درج ذیل جمع کے واحد لکھیے
| جمع | قوانین | ضوابط | تدابیر | حادثات | نشانات |
| واحد |
درج ذیل صحیح بیان پر (✔) اور غلط بیان پر ( ✖ ) کا نشان لگائیے
●ٹریفک سگنل میں لال بتی اشارہ ہے چل پڑنے کا۔
(....)
●ہری بتی اشارہ ہے رُک جانے کا۔
(....)
●
ایک ہی سڑک پر دو طرفہ گاڑیوں کی آمد و رفت کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ سفید پٹی کی حد کی پابندی کی جائے۔(....)
●پیلی بتی اشارہ ہے چلتی ہوئی گاڑیوں کے رُک جانے کا اور ٹھہری ہوئی گاڑیوں کو چلنے کے لیے تیار ہونے کا۔(....)
●جہاں زیبرا کراسنگ کے نشان بنے ہوں، ہمیں وہیں سے سڑک پار کرنی چاہیے۔ حفاظتی تدابیر کو سڑک پر چلنے کے معاملے میں اختیار کرنالازمی نہیں ہے۔(....)
بلند آواز سے پڑھیے اور خوش خط لکھیے
●اصول و ضوابط-------------------------------
●بار برداری---------------------------------
●تکلیف ده----------------------------------
●خاطر خواه----------------------------------
●رفتار شکن----------------------------------
حصہ الف' اور 'ب' کے صحیح جوڑ ملائیے
| الف | ب |
| زیبرا کراسنگ |
|
| ٹریفک لائٹ، سگنل |
|
| سفید پٹی |
|
| رفتار شکن |
|
| ہری روشنی |
|
| لال روشنی |
|
| پیلی روشنی |
|
مثال کے مطابق نیچے دیے گئے لفظوں سے پہلے 'ہم' جوڑ کر نئے لفظ بنائیے
مثال : ہم + نوا
=
ہم نوا
| ----+دم=---- | ----+راہی=---- |
| ----+شکل=---- | ----+معنی=---- |
| ----+مكتب=---- | ----+ زبان =---- |
مثال کے مطابق نیچے دیے گئے لفظوں میں 'دار 'جوڑ کر نئے لفظ بنائیے
مثال : سمجھ + دار
=
سمجھ دار
| دین----+----=---- | مال----+----=---- |
| دکان----+----=---- | شان----+----=---- |
| مکان----+----=---- | ایمان----+----=---- |
| کرایہ----+----=---- | جان----+----=---- |
کیجیے
●درج ذیل نشانات کے بارے میں بات چیت کر کے لکھیے
●آپ سڑک پار کرتے وقت کن کن باتوں کا دھیان رکھتے ہیں؟
●اگر کہیں پر کوئی حادثہ ہو جائے تو آپ کیا کریں گے؟
--------------------------------------------------------------------------------
----------------------------------------
●سڑک حادثات سے متعلق معلومات حاصل کر کے بات چیت کیجیے
پہیلی
ایک کھمبے پر تین آنکھیں چلتے پھرتے سب کو ہانکے
اساتذہ کے لیے ہدایات
●طلبا کو ٹریفک اصولوں سے متعلق ویڈیو دکھایا جاسکتا ہے۔
●طلبا سے ٹریفک اصولوں پر مبنی ایک رول پلے کرایا جاسکتا ہے۔
●طلبا سے ٹریفک کے نشانات پر مبنی کارڈ بورڈ بنانے اور اس کے بارے میں لکھنے کے لیے دیا جا سکتا ہے۔