Skip to content
Sitaar Urdu







صرف پڑھنے کے لیے

ٹوپی والا اور بندر

بہت دنوں کی بات ہے، ایک راجو نام کا آدمی رہتا تھا۔ وہ گاؤں اور چھوٹے بڑے شہروں میں گھوم گھوم کر رنگ برنگی ٹوپیاں بیچا کرتا تھا۔
Screenshot 2025-08-13 at 15-01-27 eust118.pdf
ایک دن کسی نئے شہر پہنچنے
کے لیے ایک جنگل پار کرتے
کرتے وہ بہت تھک گیا۔ اس
نے سوچا کہ ایک بڑے سے
پیڑ کی چھاؤں میں لیٹ کر کچھ
دیر آرام کر لیں۔
اس نے ٹوپیوں کی ٹوکری
پیڑ کے نیچے رکھی اور سو گیا۔
Screenshot 2025-08-13 at 15-07-56 eust118.pdf Screenshot 2025-08-13 at 15-08-16 eust118.pdf
اس پیڑ پر بندروں کا ایک بہت
بڑا غول رہا کرتا تھا۔ جلدی جلدی
سارے بندر پیڑ سے نیچے اتر آئے
اور رنگ برنگی ٹوپیوں سے کھیلنے لگے-
ان کے شور سے راجو کی آنکھ کھل
گئی۔ بندر فوراً ساری ٹوپیاں لے کر
پیڑ پر چڑھ گئے۔ راجو نے دیکھا کہ
ذراسی دیر میں اس کی ساری ٹوپیاں
غائب ہو گئیں۔
Screenshot 2025-08-13 at 15-25-17 eust118.pdf اُسے بہت غصہ آیا ۔ غصے میں وہ بندروں پر
بہت چیخا چلا یا مگر بندروں نے بھی اس کی
نقل اُتارتے ہوئے زور زور سے
'خوں خاں 'کرنا اور شروع کر دیا۔
اس پر راجو کو ایک ترکیب سوجھی۔
اس نے ایک ٹوپی اپنے سر پر رکھ لیں ۔
پیڑ پر سارے بندروں نے بھی
ٹوپیاں سر پر رکھ لیں۔
پھر راجو نے اپنی ٹوپی اتار
کر زمین پر پھینک دی۔
Screenshot 2025-08-13 at 16-14-40 eust118.pdf
فوراً بندروں نے بھی اپنی ٹوپیاں اتار اتار کر زمین پر پھینک دیں۔ راجو نے جلدی جلدی اپنی ٹوپیاں سمیٹیں اور انھیں ٹوکری میں رکھ کر اس نئے شہر کی طرف چل پڑا۔
-پنچ تنتر سے ماخوذ