باب 13
کام کی قدر
(The Value of Work)
جب آپ کوئی کام کریں تو آپ اُس سے آگے کچھ نہ سوچیے۔ اسے عبادت کی طرحکیجیے۔ اعلیٰ ترین عبادت کی طرح زندگی بھراُس میں مصروف رہے۔
-سوامی وویکانند
سوالات
- وہ کون سی مختلف اقسام کی سرگرمیاں ہیں جن میں لوگ مشغول رہتے ہیں؟
- ہماری روز مرہ کی زندگیوں میں ان کا کیا کردار ہے؟
انو اور کبیر پارک میں کھیل رہے تھے تو انھوں نے اپنی پڑوسی گیتا آنٹی کو دیکھا جو ٹیکسی سے اتر رہی تھیں۔ وہ نوکری کر کے واپس گھر لوٹ رہی تھیں اور وہ اپنی وردی میں تھیں۔ وہ انڈین ائر فورس میں پائلٹ ہیں اور اُن پر پورے شہر کو ناز ہے۔

آئیے معلوم کریں
درج بالا مختلف قسم کی سرگرمیوں کو دو حصوں یا زمروں میں بانٹا گیا ہے: معاشی سرگرمیاں اور غیر معاشی سرگرمیاں
معاشی سرگرمیاں (Economic activities) وہ ہیں جہاں پیسے کا دخل ہوتا ہے یا جہاں اُنھیں پیسوں کے بدلے یا متعلقہ فریقوں کے لیے پیسوں کی قدر و قیمت کے عوض انجام دیا جاتا ہے۔ مثلاً ایک تاجر بازار میں اسکول بیگ فروخت کرتا ہے، کوئی کسان بازار میں اپنی فصل بیچتا ہے ، کوئی وکیل مقدمے کی جرح کر کے فیس وصول کرتا ہے، ایک ٹرک ڈرائیور سامان کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچاتا ہے اور مزدور کار بنانے کے کارخانے میں ملازمت کرتے ہیں وغیرہ۔
بازار: وہ جگہ جہاں لوگ اشیا اور خدمات کے تبادلے میں مصروف ہوں۔ لوگ اشیا اور خدمات کے لیے دیگر اشیا کا تبادلہ کر سکتے ہیں مگر بیشتر بازاروں میں اُن کا تبادلہ پیسوں کے لیے کیا جاتا ہے۔
فیس: کسی تجارتی مشورے یا خدمت کے عوض میں ایک شخص یا تنظیم کو ادا کی گئی رقم ، مثال کے طور پر ایک ڈاکٹر یا وکیل کو دی گئی ہیں۔
پیسے کی قدر :(Money worth) کسی شے سے حاصل ہونے والے فائدے کی بنیاد پر مقرر کردہ مالیاتی قدر
غیر معاشی سرگرمیاں (Non-economic activities) وہ ہوتی ہیں جو آمدنی یا دولت پیدا نہیں کرتیں بلکہ احسان مندی، محبت، شفقت اور احترام کے جذبے کے تحت انجام دی جاتی ہیں۔
مثال کے طور پر گھر کے افراد کے لیے کھانا پکانا یا بچوں کے ہوم ورک میں اُن کی مدد کرنا، نوجوانوں کے ذریعے والدین، دادا دادی، نانانانی وغیرہ کی مدد کرنا، خاندان کے افراد کے ذریعے مکان کی مرمت میں مدد کرنا وغیرہ۔

آئیے معلوم کریں
انو اور کبیر کی کہانی میں ، گیتا آنٹی جو ایئر فورس میں پائلٹ ہیں ، ان کو تنخواہ ملتی ہے۔ وہ ملک کی خدمت کرتی ہیں اور ساتھ ہی معاشی سرگرمی بھی انجام دیتی ہیں۔ انو کا بھائی روہن ایک سافٹ ویئر کمپنی میں ملازم ہے اور اس کام کے لیے اسے تنخواہ ملتی ہے۔ ہفتے کے آخر میں وہ کالج کے قریب میں نوجوانوں کے ترقیاتی پروگرام میں رضا کارانہ طور پر مصروف رہتا ہے جہاں وہ نوجوانوں کو کمپیوٹر مہارت پر درس دیتا ہے، یہ ایک غیر معاشی سرگرمی ہے۔
آئیے غور و فکر کریں
- جب کبیر کے دادا دادی، نانا نانی اپنے پڑوس کے بچوں کو رضا کارانہ طور پر مفت پڑھاتے ہیں تو کیا وہ ایک معاشی سرگرمی یا غیر معاشی سرگرمی ہو گی ؟ یہ اسکول میں آپ کے استاد کی انجام دی گئی تدریس سے کس طرح مختلف ہے ؟ اپنے ہم جماعت طلبا کے ساتھ تبادلۂ خیال کیجیے۔
- آپ اور آپ کے افراد خاندان کے لیے کون سی غیر معاشی سرگرمیاں اہم ہیں؟ وہ کیوں قدر کی حامل ہیں ؟
تنخواه :(Salary) ایک ملازم کو آجر کی طرف سے عام طور پر ہر ماہ پر ادا کی جانے والی ایک مقررہ رقم۔
معاشی سرگرمیوں کے اقسام
(Types of Economic Activities)
کا دیا اپنی آنٹی کے گھر کملا پور گاؤں جانے کے لیے بڑی پُر جوش تھی۔ راستے میں اس نے دیکھا کہ گاؤں کے نزدیک ایک شاہراہ عام بن رہی تھی اور تعمیری مقام پر سرگرمی زور دار طریقے سے چل رہی تھی۔ کنیشن بڑی مشینیں جیسے کھدائی مشین اور بل ڈوزر چلا رہے تھے۔

اس نئی شاہراہ کے بن جانے سے قریب ترین شہر تک سفر کی دوری پانچ گھنٹوں کے بجائے دو گھنٹے میں طے کی جائے گی۔ کاویا نے سوچا کہ جب یہ ہائی وے بن کر تیار ہو جائے گا تو وہ اپنی آنٹی کے گھر کئی بار جا سکے گی کیوں کہ اس شاہراہ سے سفر کا وقت کم ہو جائے گا۔ اس خیال سے کا ویا اپنی آنٹی کو مبارک باد دینے اور اُن کی بنائی ہوئی مزے دار جلیبی کھانے چل دی۔ کاویا کے انکل اس وقت کام سے لوٹے تھے۔ وہ ایک تعمیراتی کمپنی میں کنیشین ہیں اور بل ڈوزر چلاتے ہیں انھیں اپنے کام کے لیے ماہانہ تنخواہ ملتی ہے۔
اگلے دن کا ویا کی آنٹی سویرے اٹھ کر اپنے حصے کے گھریلو کام کاج مکمل کرتی ہیں اور کام پر چلی جاتی ہیں۔ وہ گاؤں کے ڈاک گھر میں ملازم ہیں اور اُنھیں ماہانہ تنخواہ ملتی ہے۔ شام میں اپنے دفتری کام کے بعد وہ اسکول کے امتحان کی تیاری میں سب طلبا کی مدد کرنے کے لیے آن لائن کلاس بھی لیتی ہیں۔ ان کلاسوں کے لیے وہ ہفتہ وار فیس وصول کرتی ہیں۔
ہفتہ کے آخر میں، کا دیا اپنی آنٹی کے ساتھ آم کے ایک مقامی باغ میں کچھ مزے دار آم کھانے کے لیے گئی۔ وہاں اس نے ساحل نامی ایک کھیت مزدور کو دیکھا جو قریب میں ہی ایک کسان کی زمین کو ٹریکٹر سے جوت رہا تھا۔ وہ اپنی محنت کے بدلے روزانہ اجرت حاصل کرتا ہے اور اسے اپنے کام کی کچھ ادائیگی نقد کی شکل میں بھی ملتی ہے اور باقی رقم برابر قیمت کے آموں کی شکل میں ملتی ہے۔وہ آم جو اسے اپنے کام کے حصے کے طور پر حاصل ہوتے ہیں اسے ایک قسم کی ادائیگی کہی جاتی ہے۔
اجرت :(Wage) آجر کی طرف سے مزدور کو ایک مخصوص وقت کے وقت کے لیے ادائیگی۔
اشیا کی شکل میں ادائیگی :(Payment in kind) ایک غیر نقد ادائیگی غیر نقد کی جو انجام دیے گئے و دیے کام کے لیے وصول کی جائے۔
آئیے غور و فکر کریں
جیسا کہ اب ہم سمجھتے ہیں کہ معاشی سرگرمیاں وہ ہیں جن کی قدر پیسے کے اعتبار سے ہوتی ہے۔ معاشی سر گرمیاں بھی کسی چیز کو دوسری شکل میں تبدیلی کے عمل کے مراحل میں اس کی قدر میں اضافہ کرتی ہیں۔ اسے قدر میں اضافہ کہتے ہیں۔
آئیے اسے سمجھنے کے لیے کاویا کے والد راجیش کی مثال لیتے ہیں۔
ایک لکڑی کی کرسی بنانے کی لاگت 600 روپے ہے تو بقیہ 400 روپے (1600-31000) کیا ہے؟ یہ راجیش کی مہارت، وقت اور محنت کی مالی قدر ہے جو ایک کرسی بنانے میں لگی تھی۔ را جیش نے اُسے فرنیچر میں تبدیل کرنے کے لیے لکڑی کی قدر میں اضافہ کیا ہے۔ لکڑی خرید نے سے کرسی فروخت کرنے تک ان سرگرمیوں میں ادائیگی کا دخل ہے۔ اس لیے وہ معاشی سرگرمیوں کا حصہ ہیں۔
آئیے معلوم کریں
ان سر گرمیوں / پیشوں پر صحیح کا نشان ( ) لگائیں جو آپ کے خیال سے مالی قدر پیدا کرتے ہیں۔ کیا آپ آخری خالی صفحوں میں پیسے سے متعلق تخلیق قدر کی دو سر گر میوں اور مثالوں کا اضافہ کر سکتے ہیں۔
| شمار | سرگرمی / پیشه | پیسہ کے متعلق قدر کے تخلیق کی مثال |
|---|---|---|
| 1. | نان بائی | |
| 2. | درزی | |
| 3. | کسان کے ذریعے اپنے ٹریکٹر کی مرمت | |
| 4. | معالج / ڈاکٹر | |
| 5. | اپنے گھر والوں کے لیے رات کا کھانا پکانے والے والدین | |
| 6. | سائنس داں | |
| 7. | بیمار دادا دادی، نانا نانی کی نگہ داشت کرنے والا شخص | |
| 8. | ||
| 9. |
غیر معاشی سرگرمیوں کی اہمیت
(The Importance of Non-Economic Activities)
اگرچہ غیر معاشی سرگرمیوں میں پیسہ شامل نہیں ہوتا ہے ، پھر بھی یہ جو قدر پیدا کرتے ہیں اس کی ہماری زندگیوں میں بہت اہمیت ہے۔
خدمت بے لوث خدمت
ہم خدمت کو بہت سے مقامات میں دیکھتے ہیں جیسے مندروں، گرودواروں، مسجدوں اور گرجا گھروں میں۔ مثال کے طور پر گرودواروں میں ہر زائرین کو لنگر یا برادری مطبخ میں مفت کھانا دیا جاتا ہے۔
یہ اعمال اطمینان قلب اور شکر گزاری کے احساس کو پروان چڑھاتے ہیں اور یہ کسی صلے کی توقع کے بغیر سماج کے تعاون کا طریقہ بھی ہے۔
اجتماعی شرکت کی اہمیت
(The Strength of Community Participation)
سوچھ بھارت مشن اپنے اطراف کو صاف رکھنے کے لیے ہم تمام ہندوستانی شہریوں کی اجتماعی کوششوں کی بنیاد ہے۔ انفرادی طور پر ہم لوگ اپنے گھروں اور اطراف کو صاف رکھتے ہیں۔ لوگ مل جل کر گلیوں، سڑکوں، پارکوں اور دیگر عوامی مقامات یا مشترک علاقوں کو صاف رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ اس کوشش سے گھر ، پڑوس، سماج اور ملک کو صاف رکھنے میں رہنمائی ملتی ہے۔ کمیونٹی کی اجتماعی شرکت کی ایک اور مثال ہندوستان میں ون مہوتسو ( جنگلات کا تیوہار ) منانا ہے تاکہ لوگوں میں پیروں کی اہمیت اور جنگلات کے تحفظ کے بارے میں بیداری کو فروغ د دیا جاسکے۔ یہ پہل برادری کے افراد کو شجر کاری کی مہم سے جوڑتی ہے۔
آئیے غور و فکر کریں
- ہندوستان کی بہت سی برادریوں میں ایسی ہی روایات ہیں جو اجتماعی شرکت کا تقاضا کرتی ہیں۔ کیا آپ اپنے علاقے کی بعض روایات کی تلاش کر سکتے ہیں ؟
- ہم ہندوستان میں بہت سے تیوہار مناتے ہیں۔ ان تیوہاروں کے موقعے پر لوگ آپس میں مل کر مختلف سر گر میاں انجام دیتے ہیں۔ تقریب کے مقام کو مل جل کر سجاتے اور مختلف اقسام کے کھانے اور پکوان بناتے ہیں۔ کیا یہ غیر معاشی سرگرمیاں ہیں ؟ آپ کے خیال میں زندگی کی کون سی پوشیدہ قدر ان میں شامل ہیں ؟
- کیا آپ ان عوامی تقریبات کی نشان دہی کر سکتے ہیں جو آپ کے اسکولوں کے ذریعے یا آپ کے علاقے میں منعقد کیے گئے ہیں؟ ان تقریبات کے دوران آپ نے کیا مشاہدہ کیا؟
اس سے پہلے کہ ہم آگے بڑھیں ...
- اس باب میں ہم نے معاشی اور غیر معاشی سرگرمیوں کے بارے میں سیکھا۔
- ہم نے یہ بھی سیکھا کہ معاشی سرگرمیاں قدر میں اضافہ کرتی ہیں۔
- ہم نے یہ جانا کہ کس طرح غیر معاشی سرگرمیاں سماجی بہبود ، ذاتی بہبود اور زندگی کے معیار کو بڑھانے میں تعاون دیتی ہیں۔
سوالات، سر گر میاں اور پروجیکٹس
- معاشی سرگرمیاں غیر معاشی سرگرمیوں سے کس طرح مختلف ہیں ؟
- لوگ کس طرح کی معاشی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں؟ مثالوں کے ساتھ واضح کیجیے ؟
- سماجی خدمت کی سرگرمیوں میں مشغول لوگوں کو زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اس بیان پر تبصرہ کیجیے۔
- مختلف معاشی سرگرمیوں کے لیے لوگوں کو معاوضہ دینے کے مختلف طریقے کیا ہیں ؟ کچھ مثال دیجیے۔