Skip to content
Qr








اکائی 1

جسمانی تعلیم
اورتندرستی کی اہمیت

(Importance of Physical Education and Well-being)



Screenshot 2025-11-20 at 11-40-08 fukl101.pdf

اس اکائی میں ہم دریافت کریں گے کہ پابندی کے ساتھ جسمانی سرگرمی ہمیں اچھا محسوس کرانے اور دوسروں کے ساتھ بہترتعلقات قائم کرنے میں کس طرح مدد کرسکتی ہے۔

ذیل میں کچھ سرگرمیاں ہیں ،جو یہاں ہم کریں گے:

1. کھیل اور تفریحی سرگرمیاں: ہم بہت سے تفریحی کھیل کھیلیں گے اور دل چسپ گفتگو کریں گے۔

2. ایک دوسرے کا خیال: ہم ایک ساتھ رہنے، مل جل کربڑھنے اور ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے کے بارے میں سیکھیں گے۔ ساتھ ہی ہم یہ بھی دریافت کریں گے کہ ان سب چیزوں پر عمل کرنے سے ہم کیسے خوش رہ سکتے ہیں اور جسمانی و ذہنی طور پر کیسے مضبوط اور زیادہ کامیاب بن سکتے ہیں۔

3. سب سے پہلے حفاظت: ہم یہ جانیں گے کہ کھیلتے وقت خود کو محفوظ کیسے رکھیں ، چوٹوں سے کیسے بچیں اورسبھی کے لیے ایک صحت مند ماحول کیسے بنائیں۔

کچھ روایتی کھیل ایسے ہیں جومختلف اقدارکی تربیت اور تہذیبی سمجھ کے لیے بہت اچھے ہوتے ہیں ۔یہ سارےکھیل ایک کھلاڑی کو چست درست رکھنے میں معاون ہوتے ہیں۔ توآیئے! اُن کے بارے میں جانتے ہیں۔

برف پانی (Ice Water)

برف پانی ایک روایتی کھیل ہے جو باہمی اتّحاد کو فروغ دیتا ہے۔ اس کھیل میں آپ لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو بچائیں گے اور ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے،چاہے آپ اپنی ٹیم کے اضافی کھلاڑی (Standby)ہی کیوں نہ ہوں۔ کھیلیں اور لطف اٹھائیں!

وارم اپ
(Warm-up)

سرگرمی
(Activity)

کول ڈاؤن
(Cool-down)

حلقے کا وقت
(Circle Time)

دھڑکوموڑنا (Torso Twist)

اٹھک بیٹھک (Squat)

ران کے اگلے پٹھوں کے کھنچاؤ کی ورزش

(Quadriceps Stretch)

برف پانی

(Ice Water)

فرش کو چھونا (Floor Touch)

پنڈلیوں میں کھنچاؤ کی ورزش

(Calf Stretch)

اگلا پاؤں جھکا کرپچھلا پاؤں سیدھا رکھنا
(Side Lunges Stretch)

اکھٹاہونا

(Being Together)

کیسےکھیلیں؟

• داؤں دینے کے لیےایک کھلاڑی ڈینر(Denner)کا انتخاب کریں جو کھیل میں دیگر کھلاڑیوں کا تعاقب کرے۔

• اگر کوئی کھلاڑی ڈینر(Denner)کے ہاتھ لگ کر ‘برف ’ ہوجائے تو اسے فوراً اپنی جگہ جم کر کھڑا ہونا ہوگا۔

• کسی منجمد کھلاڑی(Frozen Player)کو بحال کرنے کے لیے دوسراکھلاڑی اسے چھوئےگااورکہےگا ‘پانی’۔

• یہ کھیل تب تک جاری رہے گا جب تک سبھی کھلاڑی منجمدنہ ہوجائیں یا کھیل کا دورانیہ ختم نہ ہوجائے۔

• اگرکوئی کھلاڑی تین بارسے زیادہ ‘برف’ ہوجائے تو وہ خود ڈینر بن جائے گا۔

Pic_-_1

حلقے کا وقت — اکٹھا ہونا

اپنے ساتھیوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں کہ اگر آپ کو اگلے سات دنوں تک کھیلنے کی اجازت نہ دی جائے تو آپ کیسا محسوس کریں گے اور کیوں؟


مل کر کھیلنا آپ کو خوشی دیتا ہے اور مسرت کا احساس دلاتا ہے۔

ستولیا (Seven Stones)

ستولیا (Seven Stones) ایک مقامی کھیل ہے جو بھارت میں مختلف ناموں سے کھیلا جاتا ہے جیسے ستپول، لاگوری، پٹھو، نارگولوئی وغیرہ۔ یہ کھیل پھرتی ،حکمتِ عملی اور ٹیم ورک کا مجموعہ ہے جس کی وجہ سے یہ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے۔آئیے !کھیلیں اور خوشی کے ساتھ آگے بڑھیں۔

وارم اپ

سرگرمی

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

دائیں بائیں چلنا (Side Walk)

پیچھے کی طرف چلنا (Back Walk)

کم رفتار سے دوڑنے کی مشق

(Jogging Drills)

ستولیا

پشچموتّان آسن

(Pashchimottanasana)

خوشی کے ساتھ نشوونما

(Growing Happily)

کیسے کھیلیں؟


دوٹیمیں بنائیں۔

پتھروں کو ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر ایک ڈھیری بنائیں اور اس سے تقریباً
پندرہ فٹ دورنشانی کے طور پرایک لکیر کھینچیں۔

پہلی ٹیم کا ایک کھلاڑی تین بار میں پتھروں کی ڈھیری کو نشانہ بنانے کی کوشش کرے گا۔

فیلڈنگ ٹیم (Fielding Team)کا ایک کھلاڑی ڈھیری کے دوسری طرف کھڑا ہوگا۔اگر وہ پہلی ٹیم کے کھلاڑی کی پھینکی ہوئی گیند کو ہوا میں ہی پکڑلے تو وہ کھلاڑی آؤٹ ہوجائے گا۔

پہلی ٹیم کا کھلاڑی پتھروں کی ڈھیری کو نشانہ بنائے گا اوراس کے ساتھی کھلاڑی دوڑکر پتھروں کو دوبارہ سے ترتیب دیں گے اور لاگوری، ستولیا، پٹھو یا اس کھیل کا کوئی اور مقامی نام بلند آواز سے پکاریں گے۔

Pic_-_21

اگر کسی کھلاڑی کو فیلڈنگ ٹیم نے گیند مار کر آؤٹ کر دیا تو وہ کھلاڑی آؤٹ مانا جائے گا اور کھیل دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

اگر داؤں دینے والی ٹیم (Stiking Team) پتھرلگانے سے پہلے ستولیا ،لاگوری یا پٹھو کہہ کر چلاتی ہے تو پوری ٹیم آؤٹ ہوجائےگی۔

اور اگر داؤں دینے والی ٹیم کسی کے آؤٹ ہونے سے پہلے پتھروں کا ڈھیرواپس رکھ کر ستولیا ،لاگوری یا پٹھو کہہ کر چلاتی ہے تو انھیں ایک پوائنٹ ملے گا۔



حلقے کاوقت خوشی کے ساتھ نشوونما

ان چیزوں کی فہرست تیار کریں یا درج کریں جوآپ کو ستولیا کھیلتےہوئےسب سے زیادہ اچھی لگیں اوروہ چیزیں جوآپ کوبالکل بھی پسندنہیں آئیں۔


کھیلنا آپ کو متحرک اور
ذہنی دباؤ سے آزاد رکھتا ہے۔

ایروبک ورزشیں

(Aerobic Exercises)

ایروبک ورزشیں وہ سرگرمیاں ہیں جو دل کی دھڑکن اور سانس لینے کی رفتار کو لمبے وقت تک بڑھاتی ہیں۔ان سرگرمیوں میں ہم ورزش کرتے ہوئے لطف اندوز ہونا سیکھیں گے۔ آیئے! مختلف مزے دار ورزشوں کو دریافت کریں۔

وارم اپ

سرگرمی

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

چھلانگ لگانا اور رسّی کودنا

(Leaping and Skipping Jumps)
کولہے اور پیڑو کے پٹھوں کے کھنچاؤ کی ورزش

(Hip and Pelvic Muscle Stretch)

ایروبک ورزشیں

(Aerobic Exercises)

بازو گھمانا

(Arm Swingings)
کندھے اچکانا

(Shoulder Shrug)

مضبوط بننا

(Growing Strong)

کیسے کھیلیں؟


ایروبک ورزشیں رقص والی حرکتوں کا ایسا مجموعہ ہوتی ہیں جو جوشیلی موسیقی کےساتھ کی جاتی ہیں۔ یہ ورزشیں جسم کو لمبے وقت تک آکسیجن پہنچانے کا کام کرتی ہیں جس سے دل صحت مند رہتا ہے،قوتِ برداشت میں اضافہ ہوتا ہے اورجسمانی صحت بہترہوتی ہے۔اپنے استاد کی مددسے مختلف ا یروبک ورزشوں کی معلومات حاصل کریں۔

Pic_-_3

حلقے کا وقت مضبوط بننا

ایک تحریر لکھیں کہ کس طرح باقاعدہ ایروبک ورزشیں سانس پھولنے کی تکلیف میں کمی لاتی ہیں؟


اگرآپ پابندی کے ساتھ ورزش کریں اور صحت بخش غذا کھائیں تو ہڈیاں اور عضلات مضبوط ہوتے ہیں۔

میری نقل کرو

(Follow Me)

آپ کو یادہے کہ ہم کسی کردار یا شخص کی نقل اتارنے (Mimicking) میں کتنا لطف محسوس کرتے ہیں؟ اسے حرکات و سکنات کے ساتھ کرنا اور بھی مزے دار ہوتا ہے۔‘میری نقل کرو ایک ایسا کھیل ہے جس میں کسی کی نقل اتاری جاتی ہے۔ آیئے! ایک دوسرے کی حرکات کا عکس نما نقل کریں اور لطف اندوز ہوں۔

وارم اپ

سرگرمی

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

پھسلنا اور سرپٹ دوڑنا

(Sliding and Galloping)
(Knee Hug)گھٹنے کو سینے سے لگانا

ران کے اگلے پٹھوں کے کھنچاو ٔکی ورزش

(Quadriceps Stretch)

میری نقل کرو

قدم آگے رکھ کر جھکنا اور قدم پیچھے رکھ کر جھکنا

(Forward Lunges and Backward Lunges)

ایک دوسرے کی
مدد کرنا

(Helping each other)

کیسے کھیلیں؟


ایک رکن کا انتخاب کریں جو مختلف حرکات کا مظاہرہ کرے گا اور باقی سب اس کی نقل کریں گے۔

اب ان حرکات یا ہدایات کو دہرائیں جو آپ نے ابھی دیکھی ہیں مثلاً: جانوروں کی چال چلنا ، جسم کو رول کرنا، چھلانگ لگانا، کھینچنا اور ایک پیر پر توازن قائم کرنا۔

مقررہ وقت کے بعد کردار تبدیل کریں تاکہ ہر کسی کو مختلف حرکات کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے۔

Pic_-_4

حلقے کا وقت ایک دوسرے کی مددکریں

اپنی جماعت کے ساتھیوں کو ساتھ کوئی ایسا واقعہ سنائیں جب آپ نے کسی کی مدد کےلیے معمول سے ہٹ کر کوئی کام کیا ہو حالانکہ یہ آپ کے لیے مشکل تھا۔لیکن اس کو کرنے کے بعد آپ نے اچھا محسوس کیا، کیوں؟


مل جل کر کھیلنے سے جذباتی اور سماجی رشتے قائم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے ذریعے آپ منصفانہ کھیل، ضابطوں کی پابندی اور ایک دوسرے کی کارگردگی کا احترام کرنا جیسے اقدار سیکھتے ہیں۔

اعداد کا کھیل (Number Game)

اعداد کا کھیل مقامی کھیل رُمال جھپٹّاسے لیا گیا ہے۔ یاد کریں کہ آخر ی بار کب آپ نے یہ کھیل اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلا تھا۔

وارم اپ

سرگرمی

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

اٹھک بیٹھک (Squat)

فرش کو چھونا (Floor Touch)
پنڈلیوں کے کھنچاؤ کی ورزش

(Calf Stretch)

اعداد کاکھیل

سرکے اوپر سے بازو کے پچھلے پٹھے میں کھنچاؤ کی ورزش

(Overhead Triceps Stretch)

اگلا پاؤں جھکا کرپچھلا پاؤں سیدھا رکھنا

(Side Lunges)

ایک پیر کو دوسرے سے کراس کرکے دونوں ہاتھوں سے انگوٹھا چھونا

(Cross- Legged Toe Touch)

ایک دوسرے
سے خوش اخلاقی سے
پیش آنا

کیسے کھیلیں؟


ایک دائرہ بنائیں اور دو ٹیمیں تشکیل دیں۔

درمیان میں ایک مخروط یا نشان رکھیں۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو یکساں نمبر دیئے جائیں ۔جیسے ٹیم Aکو 1سے 10تک اور ٹیم Bکو بھی 1سے 10تک۔

استاد کی ہدایات کے مطابق دائرے میں حرکت شروع کریں، جیسے دائیں سمت میں دوڑنا، بائیں سمت میں دوڑنا، مینڈک کی طرح چھلانگ لگانا۔

حرکت کے دوران، استاد کوئی بھی نمبرپکارے گا اوروہ دونوں کھلاڑی جنھیں وہی نمبر دیا گیا ہے،نشان کی طرف بڑھیں گے۔

جو کھلاڑی پہلے نشان کو چھوئے گا ،اس کو ایک پوائنٹ ملے گا ۔

جس ٹیم کے سب سے زیادہ پوائنٹ ہوں گے ،وہ جیت جائے گی۔

Pic_-_5

حلقے کا وقت ایک دوسرے سےخوش اخلاقی سے پیش آئیں

کھیل کے دوران اگرکسی کے ساتھ بُراسلوک ہوتے ہوئے دیکھیں توآپ کیا کریں گے؟ اپنی رائے کا اظہار کیجیے۔


دوسروں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کریں جیسا سلوک آپ اپنے ساتھ چاہتے ہیں ۔

ہولاہوپ کود (Hula Hoop Jump)

ہولاہوپ کود ایک ایسا کھیل ہے جو ایک دائرے (چھلّے)کا استعمال کرتے ہوئے کھیلا جاتا ہے۔ چھلانگ لگانے اور اپنے جسم کو چھلّے کے ساتھ ہم آہنگ کرنے ، توازن برقرار رکھنے کا طریقہ سیکھتے ہوئے ایک دوسرے کی خوشی میں شامل رہیں۔

وارم اپ

سرگرمی

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

کندھے گھمانا(Shoulder Circles)
جانگھ کے کھنچاؤ کی ورزش

(Groin Stretch)
کولہوں کوگھمانا

(Hip Circles)

ہولا ہوپ کود

دھڑکو موڑنا (Torso Twist)
فرش کو چھونا (Floor Touch)
ران کے پچھلے پٹھوں کے کھنچاؤ کی ورزش

(Hamstring Stretch)

ایک دوسرے کی خوشی میں خوش ہونا سیکھیں

کیسے کھیلیں؟


متعدد ٹیمیں بنائیں۔

ہرقطار میں پہلے کھلاڑی کو ہولا ہوپ دیا جائے گا۔ہر قطار میں ایک کھلاڑی کے لیے ایک ہی
ہولاہوپ ہوگا۔

Pic_-_6a

کھیل کے نتیجے کو نہیں بلکہ بچوں کی کوششوں کی تعریف کریں۔

Pic_-_6bPic_-_6c

ہوپس کو آپ کے سامنے زمین پر رکھا جائے گا۔

دونوں پیروں کو ہولا ہوپ کے اندر ڈال کر چھلانگ لگا تے ہوئے دوڑکا آغاز کریں۔

ہوپ کو زمین سے اٹھائیں اور اپنے آگے رکھیں۔ پھردوبارہ چھلانگ لگائیں اور دونوں پیروں کو ایک ساتھ زمین پر رکھیں۔

• اس عمل کو دہرائیں جب تک کہ آپ اختتامی نقطے تک نہ پہنچ جائیں۔

• پھر واپس شروعاتی لکیر کی طرف دوڑیں ۔ اپنی دوڑ مکمل کرنے کے بعد ہوپ اپنے ساتھی کو دیں۔

• جو ٹیم سب سے پہلے مکمل کرےگی، وہی اس کھیل کو جیتے گی۔


حلقے کا وقت دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا سیکھیں

تصور کریں کہ آپ نے کھیل جیت لیا ہے اور سب آپ کے لیے خوشی سے تالیاں بجارہے ہیں۔ اس صورتحال کی اپنی خوشی کا اظہار ایک نظم کی صورت میں کریں۔

  • کیا آپ نے کبھی مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے؟