Skip to content
Qr








اکائی 2

حرکی
صحت مندی

(Motor Fitness)



Pic_-_12

اس اکائی میں، ہم صحت مندی کی اہمیت کے بارے میں سیکھیں گے۔ ہم یہ بھی سمجھیں گے کہ صحت مند اور تندرست رہنے کی کوششیں ہمیں مضبوط اور توانا بننے میں مدد کرتی ہیں۔ صحت مند اور تندرست رہنے کے لیے یہاں کچھ باتوں پر عمل کر سکتے ہیں:

1. قوت برداشت (Endurance): ہم ایسی تفریحی سرگرمیاں کریں گے جو ہمیں بغیر تھکے زیادہ دیر تک کھیلنے میں مدد کرے۔

2. طاقت بڑھانا (Building Strength): پابندی کے ساتھ ورزش کی وجہ سے ہم مزید طاقت ور بنیں گے۔ یہ ہمارے پٹھوں اور ہڈیوں کو مضبوط کرے گی۔

3. لچک دار ہونا (Becoming Flexible): جب ہم دی گئی ہدایات کے مطابق جسم کے اعضا کو کھینچیں گےاورحرکت کریں گےتو ہمارا جسم لچک دار ہو جائے گا۔

4. توازن بنانا سیکھنا (Learning Balance): جب ہم کھیل اور ورزش کے دوران توازن برقرار رکھنے کی مشق کرتے ہیں تو اس کے ذریعے ہم اپنے جسم کو متوازن رکھنا بھی سیکھتے ہیں۔

آیئے! آگے بڑھیں اور صحت مندی کی راہوں کو پر لطف طریقے سے دریافت کریں۔


حرکی صحت مندی کا تعارف
(Introduction to Motor Fitness)

حرکی صحت مندی سے مراد ہمارے جسم کے پٹھوں اور اعصاب کے مو ٔثر اور کارگر انداز میں ایک ساتھ کام کرنے کی صلاحیت ہے۔ اس میں ہم آہنگی، توازن، چستی اور رد عمل کا وقت جیسی مہارتیں شامل ہوتی ہیں ۔ اچھی حرکی صحت مندی ہمیں روزمرہ کے کاموں اور سرگرمیوں کو آسانی اور کنٹرول کے ساتھ انجام دینے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ لیکن کسی بھی سرگرمی کوکرنے سے پہلے، ہمیں وارم اپ ، کول ڈاؤن اور جسم کے اعضا میں کھنچاؤ(gnihctertS)کے تصورات اور تکنیکوں کو سمجھنا ضروری ہے۔آئیے!ہم اپنی صحت مندی کے سفر کا آغاز پہلاصحیح قدم اٹھانےکے ساتھ کریں۔


وارم اپ کیوں اہم ہے؟

(Why is warm-up important?)

وارم اپ کا عمل جسمانی درجۂ حرارت اور دل کی دھڑکن کو بڑھا کر جسم کو سرگرمی کے لیے تیار کرتا ہے، جس سے جسمانی استعداد اورکار کردگی بہتر ہوتی ہے۔ کسی سرگرمی سے پہلے وارم اپ، پٹھوں میں کھنچاؤ لانا اور جوڑوں کو حرکت دینا چوٹ کے خطرے میں کمی لاتا ہے۔


وارم اپ کیسے کریں؟

(How to warm-up?)

کسی بھی سرگرمی سے متعلق تقریباً 5 سے 01 منٹ تک بہ تدریج آسان سے مشکل ورزش کریں جس کا تعلق کھیل کی سرگرمیوں سے ہو۔مثال کے طور پر، فٹ بال کو پیر سے مارنا، رگبی بال پاس کرنا، ہلکا وزن اٹھانا، شیڈو باکسنگ وغیرہ۔ اس کے بعد عام مشقیں جیسے ہلکی رفتار سے دوڑنا(gniggoJ)، شٹل دوڑ، گھٹنوں کو سینے تک لاتے ہوئے تیز دوڑ لگانے کی ورزش کو انجام دیا جا سکتا ہے۔ ایک بار جب آپ توانائی محسوس کرنے لگیں تو کھیل یا سرگرمی شروع کرنے سے پہلے جسم کے اعضا میں کھنچاؤ (gnihctertS)لانے کی ورزش ضرور کرنی چاہیے۔


ہمیں اسٹریچنگ کیوں کرنی چاہیے؟(?Why should we stretch)

کسی بھی کھیل میں حصہ لینے سے پہلے اور بعد میں اسٹریچنگ کی مشقوں کی سفارش کی جاتی ہے۔ کیوں کہ وہ جسم کو آنے والی جسمانی سرگرمیوں کے لیے تیار کرتی ہیں اور جوڑوں کو مکمل حرکت کی حد تک استعمال کرنے کے قابل بناتی ہیں۔کسی بھی سرگرمی سے پہلے اسٹریچنگ چوٹ کے خطرے کو کم کرتی ہے اور سرگرمی کے بعد اسٹریچنگ صحت یاب ہونے میں مدد کرتی ہے۔


اسٹریچنگ کیسے کریں؟ (?how to stretch)

اپنے جسم کو پُرسکون رکھیں۔ اسٹریچنگ کے دوران، آہستہ اور گہری سانس لینے پر توجہ دیں۔ ذہن اور پٹھوں کے پُرسکون رہنے سے لچک بہتر ہوتی ہے۔ ہر فرد کی حرکت کرنے اور لچیلا بننے کی صلاحیت اس کی جسمانی خصوصیات، صحت مندی کی سطح اور عمر پر منحصر ہوتی ہے۔ ہمیشہ اپنی حدود کے اندر رہ کر کھنچاؤ(hctertS)کوشش کریں اور کسی سے مقابلہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔

17_-_Strething_exercise_2

اسٹریچنگ کی کچھ ورزشیں (Some Stretching Exercises)

سر کے اوپر سے بازوؤں کے کھنچاؤ کی ورزش

(Overhead Arm Stretch)

سب سے پہلے پیروں کے درمیان فاصلہ رکھتے ہوئے سیدھے کھڑے ہوں۔ اب دونوں بازوؤں کو ایک ساتھ اوپر اٹھائیں اور پھر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو آپس میں جوڑ لیں۔ ہتھیلیوں کو آسمان کی طرف رکھتے ہوئے اپنے بازوؤں کو اوپر کی طرف دھکیلیں، جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

تغیر : بازوؤں کو پھیلائے ہوئے جسم کو آگے اور پیچھے جھکائیں۔

17_-_Strething_exercise_4

کندھے کے پچھلے حصے کے کھنچاؤ کی ورزش

(Rear Shoulder Stretch)

سب سے پہلے پیروں کو ایک ساتھ جوڑ کر یا ایک دوسرے کے قریب رکھ کر کھڑے ہوں۔ اپنے بازوؤں کو پیچھے لے جائیں اور انھیں پیچھے کی طرف جوڑنے کی کوشش کریں۔ اب اپنے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو آپس میں جوڑیں اور جہاں تک ممکن ہو اپنے بازوؤں کو پیچھے کی طرف دھکیلیں۔

تغیر : شدت بڑھانے کے لیے ہاتھوں کو پیچھے کی طرف دھکیلتے ہوئے آگے کی طرف جھکیں۔

17_-_Strething_exercise_5

سرکے اوپر سے بازو کے پچھلے پٹھے کے کھنچاؤ کی ورزش

(Overhead Triceps Stretch)

اپنے پیروں کے درمیان فاصلہ رکھتے ہوئے سیدھے کھڑے ہوں۔ اپنے بازوؤں کو اوپر کی طرف اٹھائیں۔ اپنے ایک بازو کو کہنی سے گردن کے پیچھے موڑیں۔ دوسرے ہاتھ سے کہنی کو پکڑیں اور اپنی طرف کھینچیں۔ اسی طرح دوسرے بازو کے ساتھ دہرائیں۔

تغیر : اپنے اوپری جسم کو کھنچاؤ کی سمت میں موڑیں۔

17_-_Strething_exercise_7

سینے کے کھنچاؤ کی ورزش (Chest Stretch)

اپنے پیروں کے درمیان فاصلہ رکھ کر سیدھے کھڑے ہوں۔ اب اپنے دونوں بازوؤں کوکھول کر گلے لگانے کے انداز میں آگے بڑھائیں اور پھر اپنے دونوں بازوؤں کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں، تاکہ آپ اپنے سینے کے کھنچاؤ کومحسوس کر سکیں۔ جہاں تک ممکن ہو انھیں پیچھے کی طرف تانیں۔

تغیر : اپنی کہنیوں کو تقریباً 09 ڈگری کے زاویہ پر موڑیں اور اسی طرح کھینچیں۔

17_-_Strething_exercise_8

کولہے کو گھمانا (Hip Circles)

اپنے پیروں کے درمیان فاصلہ رکھ کر سیدھے کھڑے ہوں۔ پھر دونوں ہاتھوں کو کمرکے اطراف میں رکھیں۔ اب ٹانگوں کو سیدھا رکھتے ہوئے گھڑی کی سمت اور گھڑی کی مخالف سمت، دونوں سمتوں میں بڑے دائرے بناتے ہوئے کولہوں کو گھمائیں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

تغیر : اپنے ہاتھوں کو اپنے سیدھے اطراف میں رکھیں اور باری باری اپنے ہاتھوں کو ایک کے بعد ایک جھکتے ہوئےگھٹنے تک لے جائیں۔

17_-_Strething_exercise_9

دھڑکو گھمانا (Torso Twist)

پیروں کو کندھے کی چوڑائی کے برابر پھیلا کر سیدھے کھڑے ہوں۔ دونوں بازوؤں کو زمین کے متوازی اٹھائیں اور اپنے نچلے جسم کو ساکن رکھتے ہوئے اپنے ہاتھوں اور کندھوں کے ذریعے اپنے اوپری جسم کو گھمائیں۔ یہی عمل دوسری سمت میں دہرائیں۔

تغیر : بازوؤں کو سر کے اوپر اٹھائیں اور وہی عمل دہرائیں۔

17_-_Strething_exercise_10

اٹھک بیٹھک (Squat)

اپنے پیروں کے درمیان فاصلہ بناکر سیدھے کھڑے ہوں۔ اب دونوں بازوؤں کو اوپر اٹھائیں اور انھیں اپنے سر کے پچھلے حصے پر اپنی انگلیوں کو کر اس کرتے ہوئے آپس میں جوڑ کر رکھیں۔ اس کے بعد اپنے جسم کو دھیرے دھیرے اس طرح نیچے کریں جیسے آپ کسی غیر مرئی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں جب کہ اپنے سر کو اوپر والی پوزیشن کے ساتھ سیدھا رکھیں اور اپنی پیٹھ کو سیدھی رکھیں۔

تغیر : دشواری کی سطح کو بڑھانے یا کم کرنے کے لیے اپنے بازوؤں کی پوزیشن تبدیل کریں۔

17_-_Strething_exercise_11

ران کے اگلے پٹھوں کے کھنچاؤ کی ورزش

(Quadriceps Stretch)

اپنے پیروں کے درمیان فاصلہ بنا کر سیدھے کھڑے ہوں۔ اب ایک ٹانگ پر اپنے جسم کا توازن رکھیں اور دوسری ٹانگ کو پیچھے کی طرف لے جائیں۔ ٹانگ کے ٹخنے کو پیچھے کی طرف مڑے ہوئے پکڑیں اور اسے اپنے کو لھے کی طرف جتنا ممکن ہو سکے کھینچیں۔ یہی مشق دوسری ٹانگ کے ساتھ دہرائیں۔

تغیر : اس مشق کو کرتے وقت اپنے جسم کو آگے کی طرف جھکائیں۔

17_-_Strething_exercise_12

فرش کو چھونا (Floor Touch)

سیدھے کھڑے ہوں اور اپنے پیروں کو ایک دوسرے سے الگ رکھیں۔ دونوں بازوؤں کو ایک دوسرے کے متوازی سیدھے اوپر کی طرف اٹھائیں، جو دونوں کانوں کے قریب ہو، گویا ہر کان کی لو دونوں بازوؤں کے اندرونی حصے سے ڈھکی ہوئی ہو۔ اب اسی حالت میں آہستہ آہستہ آگے کی طرف جھکیں اور اپنے گھٹنوں کو موڑے بغیر دونوں ہتھیلیوں سے فرش کو چھونے کی کوشش کریں۔

تغیر :کھنچاؤکی حالت میں رہیں اور اپنے پنجوں کو فرش پر آگے اور پیچھے کی طرف لے جائیں۔

17_-_Strething_exercise_13

پنڈلیوں کے کھنچاؤ کی ورزش (Calf Stretch)

ایک ہاتھ کی دوری پر دیوارکے سامنے سیدھے کھڑے ہوں۔ دونوں ہاتھ دیوار پر رکھیں۔ اب ایک پیر کو دوسرے پیر کے سامنے رکھیں اور اس پیر کے گھٹنے کو تھوڑا سا موڑیں۔ یہ یقینی بنائیں کہ آپ کی پچھلے پیر کی ایڑی فرش کو چھو رہی ہے۔ پچھلے پیر کی پنڈلیوں کے اوپری حصے میں کھنچاؤ کو محسوس کریں۔

تغیر : اسٹریچنگ میں اضافے کے لیے اپنے پچھلے پیر کو مزید پیچھے کی طرف لے جائیں۔

17_-_Strething_exercise_14

ایک پیر کو دوسرے سے کراس کرکے دونوں ہاتھوں سےانگوٹھا چھونا (Cross-legged Toe Touch)

دونوں پیروں کو آپس میں ملاکر سیدھے کھڑے ہوں۔ اب کسی ایک پیر کو بغیر موڑے کراس کریں۔ کراس کیے گئے پیر کو دوسرے پیر سے تھوڑا آگے ہونا چاہیے۔ ایک ساتھ دونوں بازوؤں سے کراس پیر کو چھونے کے لیے اپنے اوپری جسم کو جھکائیں۔

تغیر : آپ کھنچاؤ کی حالت میں رہتے ہوئے کراس پیر کے ساتھ اپنی ایڑیوں پر کھڑے
ہو سکتے ہیں۔

17_-_Strething_exercise_15

زمین پر بیٹھ کر پیر کے کھنچاؤ کی ورزش

(Crouch-leg Stretch)

سب سے پہلے اپنے دونوں گھٹنوں اور پاؤں پر جسمانی وزن کو متوازن کرتے ہوئے بیٹھ جائیں۔ اب ایک پیر کو اس طرح پھیلائیں کہ وہ بالکل سیدھا ہو اور پیر کا انگوٹھا اوپر کی طرف اٹھا ہو جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ دوسرے پاؤں کا توازن پوری طرح انگلیوں پر ہونا چاہیے اور اس کے لیے آپ دونوں ہاتھوں سے فرش کو چھو سکتے ہیں۔

17_-_Strething_exercise_16

جانگھ کے کھنچاؤ کی ورزش (Groin Stretch)

ایک پیر کو دوسرے سے کراس کرتے ہوئے فرش پر بیٹھ جائیں۔ آہستہ سے اپنے پیروں کے تلوؤں کو ساتھ لائیں۔ہر پاؤں کو اپنے ہاتھوں سے پکڑیں اور اپنی کہنیوں کو اندرونی رانوں پر رکھیں۔ اس کھنچاؤ کے دوران اپنی پیٹھ سیدھی رکھیں۔

تغیر : پیٹھ کے بل لیٹ کر اسی اسٹریچ کی مشق کریں۔

17_-_Strething_exercise_17

کولہے کے کھنچاؤ کی ورزش (Hip Stretch)

نیچے بیٹھیں اور دونوں پیروں کو آپس میں جوڑتے ہوئے سامنے پھیلائیں۔ اب ایک پیر کو موڑیں اور اسے دوسرے پیر کی اندرونی ران کے اوپر سے کراس کریں۔

تغیر : لیٹنے کی پوزیشن میں اس اسٹریچ کو ایک پیر اور پھر دونوں پیروں کے ساتھ باری باری
سے آزمائیں۔

17_-_Strething_exercise_19

ران کے پچھلے پٹھوں کے کھنچاؤ کی ورزش

(Hamstring Stretch)

پیٹھ کے بل فرش پر لیٹ جائیں۔ پھرایک پیر اٹھائیں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ اب دونوں ہاتھوں سے گھٹنے کے نیچے اندرونی ران کو سہارا دیں اور مڑے ہوئے پیر کو سینے کی طرف کھینچنے کی کوشش کریں۔

تغیر : اپنے پیر کو سیدھے اپنے سامنے رکھ کر بیٹھیں۔ اپنے گھٹنوں کو موڑے بغیر انگلیوں تک پہنچنے کی کوشش کریں۔

17_-_Strething_exercise_20

پیٹ کے کھنچاؤ کی ورزش (Abdomen Stretch)

پیٹ کے بل لیٹ جائیں۔ اپنے ہاتھوں کو اپنے کانوں کے پاس فرش پر رکھیں۔ اب اپنے اوپری جسم کو اپنے بازوؤں کے سہارے اٹھائیں اور بازوؤں کو پوری طرح سیدھا کریں تاکہ کندھے کان کی لو کے متوازی ہوں۔

تغیر: اسی حالت میں رہتے ہوئے دونوں پیروں کو ایک ساتھ اٹھانے کی کوشش کریں۔


کول ڈاؤن کیوں ؟

کول ڈاؤن کا عمل جسم کے درجۂ حرارت اور دل کی دھڑکن کو کم کر کے منظم طریقے سے جسم کو آرام پہنچاتا ہے۔ یہ آپ کی کار کردگی پر غور کرنے، پر سکون ہونے اور آرام کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔


کول ڈاؤن کا طریقہ

جسمانی سرگرمی کے بعد5سے01 منٹ تک آرام سے اپنے جسم میں کھنچاؤ کی ورزش کریں، سر سے پاؤں تک پٹھوں کو آرام دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پہلے دی گئی تصویر وں کے مطابق مشقیں کریں۔ آرام کے لیے گہری سانس لینے کی مشقیں بھی شامل کریں۔


رکا وٹوں و ا لی دوڑ (Obstacle Race)

رکاوٹوں والی دوڑ ایک مشکل سرگرمی ہے جس میں شرکا کو مختلف رکاوٹوں سے پُر راستے سے گزرنا ہوتا ہے۔ اس سرگرمی سے ان کی طاقت، چستی، اور قوتِ برداشت کی تربیت ہوتی ہے۔

وارم اپ

سرگرمی

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

سر کے اوپر سے بازوؤں کے کھنچاؤ کی ورزش

(Overhead Arm Stretch)

ایک پیر کو دوسرے سے کراس کرکے دونوں ہاتھوں سے انگوٹھا چھونا

(Cross-Legged Toe Touch)

کندھے کے پچھلے حصے کے کھنچاؤ کی ورزش

(Rear Shoulder Stretch)

رکاوٹوں والی دوڑ
(Obstacle Race)

جانگھ کے کھنچاؤ کی ورزش

(Groin Stretch)
سر سے گھٹنے تک کھنچاؤ کی ورزش

(Head to Knee Stretch)
پیٹ کے کھنچاؤکی ورزش

(Abdomen Stretch)

جسمانی چوٹ کی شناخت کرنا

(Identify a Physical Injury)

Screenshot 2025-11-20 at 15-30-51 fukl102.pdf

کیسے کھیلیں؟


• دو ٹیمیں بنائیں۔ مخروطے(Cones) اور گول چھلے کو سیدھی قطار میں ترتیب دیں۔

• قطار میں کھڑا پہلا کھلاڑی مخروطے کے درمیان ٹیڑھے میڑھے (Zig-Zag)انداز میں دوڑ کر ریس کا آغاز کرے گا اور اس کے بعد گول چھلے کے اندر کودے گا اور پھر شروعاتی قطار تک دوڑ کر واپس آئے گا اور اگلے ساتھی کے ہاتھ پر ایک بار تالی مارے گا۔

• یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ٹیم کا آخری ساتھی کھیل مکمل نہیں کرلے ۔

• جو ٹیم پہلے کھیل ختم کر لے گی، وہ جیت جائے گی۔


حلقے کا وقت — جسمانی چوٹ کی شناخت کریں

• تکلیف کی علامتوں کی شناخت کریں اور اپنے استاد کو جسمانی چوٹ کی اطلاع دیں جیسے کہ حرکت کرتے وقت پہنچی کوئی تکلیف، خراشیں اور خارش، خون، شدید درد، چہرے کے تاثرات وغیرہ۔

• اس لمحہ کا اشتراک کریں جب آپ کھیل کو مکمل کرنے کی کوشش کررہے تھے حالاں کہ آپ محسوس کررہے تھے کہ کھیل بہت مشکل ہے۔

Screenshot 2025-11-20 at 15-30-58 fukl102.pdf

توا زن قائم کرنے کا عمل

(Balancing Act)

توازن قائم کرنے کے عمل میں ضبط او رثبات کو برقرار رکھنا شامل ہے۔ اس میں گرنے سے بچنے کے لیے ہم آہنگی اوربھرپور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پرلیموں اور چمچ کی دوڑ، انگلیوں پر چھڑی کو متوازن کرنا وغیرہ۔ آیئے !توازن قائم کرنے کے عمل کو سیکھنے کی کوشش کریں۔

وارم اپ

سرگرمی

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

سینے کے کھنچاؤ کی ورزش

(Chest Stretch)

کولہےکو گھمانا

(Hip Circles)

فرش کو چھونا

(Floor Touch)

توازن قائم کرنے کا عمل

پنڈلیوں کے کھنچاؤ کی ورزش

(Calf Stretch)

سر سے گھٹنے تک کھنچاؤ کی ورزش

(Head to Knee Stretch)

ران کے پچھلے پٹھوں کے کھنچاؤ کی ورزش

(Hamstring Stretch)

توازن بنانا

کیسے کھیلیں؟


• کسی بھی نرم چھوٹی شے کو اپنے سر پر رکھیں۔ سر پر اس شے کو متوازن رکھتے ہوئے، بغیر گرائے قطار کے شروع سے آخری سرے تک سیدھا چلیں۔ جو اس کو پہلےختم کرے گا ،وہ جیت جائے گا۔

Screenshot 2025-11-20 at 15-31-06 fukl102.pdf

حلقے کا وقت — توازن بنانا

جسم کے ان اعضا کے حرکات کی نشان دہی کریں جنھوں نے سر پر موجود شے کو متوازن کرنے میں آپ کی مدد کی۔


شِوم کہتا ہے (Shivam Says)

شِوم کہتا ہے ایک ایسا کھیل ہے جو سننے کی مہارتوں اور فوری رد عمل کا امتحان لیتا ہے۔

وارم اپ

سرگرمی

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

کندھے کے پچھلے حصے کے کھنچاؤ کی ورزش

(Rear Shoulder Stretch)

کندھے کو گھمانا

(Shoulder Stretch)

شِوم کہتا ہے

سرکے اوپر سے بازو ؤں کے کھنچاؤکی ورزش

(Overhead Arm Stretch)

اگلا پاؤں جھکا کر پچھلا پاؤں سیدھارکھنا

(Side Lunges)

ایک پیر کو دوسرے سے کراس کرکے دونوں ہاتھوں سے انگوٹھا چھونا

(Cross-legged Toe Touch)

پٹھوں کے کھنچاؤ کو محسوس کرنا

کیسے کھیلیں؟


• ایک دوسرے سے مخصوص فاصلے پر دائرے میں
کھڑے ہو جائیں۔

• اپنے استاد کے احکامات پر عمل کریں۔

• حکم ‘‘شِوم کہتا ہے’’ سے شروع ہوگا۔

• مثال کے طور پر، استاد حکم دیتا ہے ‘‘شِوم کہتا ہے اپنے پیروں کے انگوٹھوں کو چھوئیں۔’’ آپ کو حکم پر عمل کرنا ہوگا اور اگلا حکم ملنے تک اسی حالت میں رکنا ہوگا۔ اس وقت تک اپنے پٹھوں میں کھنچاؤ کو محسوس کریں۔

Screenshot 2025-11-20 at 15-31-17 fukl102.pdf Screenshot 2025-11-20 at 15-31-23 fukl102.pdf

حلقے کا وقت — اپنے پٹھوں میں کھنچاؤ کو محسوس کریں

کسی بھی سرگرمی کو انجام دینے کے لیے اسے حلقے کے وقت کریں۔ اس مخصوص سرگرمی کے دوران جس حالت میں ہوں ، اسی میں رکیں اور اس سرگرمی کو انجام دیتے ہوئے اس میں شامل پٹھوں کے کھنچاؤ کو محسوس کریں۔


تعاون کریں اور فاتح بنیں

(Collaborate and Conquer)

تعاون کریں اور فاتح بنیں سرگرمی ٹیم ورک، حکمتِ عملی اور ایک دوسرے کی مدد کے فوائد کو اجاگر کرتی ہے۔

وارم اپ

سرگرمی

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

کندھوں کو گھمانا

(Shoulder Circles)

فرش کو چھونا

(Floor Touch)

جانگھ کے کھنچاؤکی ورزش

(Groin Stretch)

مخروطوں کے درمیان دوڑنا

(Running Between the

Cones)

ران کے پچھلے پٹھوں کے کھنچاؤ کی ورزش

(Hamstring Stretch)

پنڈلیوں کے کھنچاؤ کی ورزش

(Calf Stretch)

ایک پیر کو دوسرے سے کراس کرکے دونوں ہاتھوں سے انگوٹھا چھونا

(Cross-legged Toe Touch)

دوسروں کی مدد کرنا


کیسے کھیلیں؟

• پانچ کھلاڑیوں اور ایک کپتان پر مشتمل دو ٹیمیں بنائیں۔

• ہر ٹیم کے کپتان مقررہ مدت میں تمام مخروطوں کو ترتیب دیں۔

• وقت ریکارڈ کرنے کے بعد مخروطوں کو ہٹا دیں۔

• اس کے بعد دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑی ایک مقررہ مدت میں تصویر میں دکھائے گئے
طریقے سے ان مخروطوں کو ترتیب دیں۔

• کھیلنے سے پہلے، ٹیموں کو 1 – 2 منٹ تک حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کرنا چاہیے۔

• جو ٹیم اسے پہلے مکمل کرلے گی ،وہ کھیل جیت جائے گی۔

Screenshot 2025-11-20 at 15-31-31 fukl102.pdf

حلقے کا وقت - دوسروں کی مدد کرنا

• کپتان اور ٹیم کے ذریعے لیے گئے وقت کا موازنہ کریں۔ اس مشاہدے سے ہم کیا سیکھتے ہیں؟

• آج کی سیکھی گئی سرگرمی کو آپ اپنے استاد کی مدد کے لیے کیسے استعمال کر سکتے ہیں؟


گیند جھپٹنا (Grab the Ball)

گیند جھپٹنا رومال جھپٹّاکی بدلی ہوئی شکل ہے جس میں ہم چست ہونا، توجہ دینا، اپنے نقل و حرکت کے وقت پر کام کرنا اور مواقع کو ایک ساتھ تلاش کرنا سیکھیں گے۔

وارم اپ

سرگرمی

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

کندھے کے پچھلے حصّے کے کھنچاؤ کی ورزش

(Rear Shoulder Stretch)

سر کے اوپرسے بازوکے کھنچاؤ کی ورزش

(Overhead Arm Stretch)

اٹھک بیٹھک(tauqS)

گیند جھپٹنا

فرش کو چھونا(hcuoT roolF)

کولہے کوگھمانا (selcriC piH)

پیٹ کے کھنچاؤ کی ورزش

(Abdomen Stretch)

دوسروں کی تعریف کرنا


کیسے کھیلیں؟

• دو گروپ بنائیں— A اور B

ایک بڑا دائرہ بنائیں۔ دائرے کے اندر ایک چھوٹا دائرہ بنائیں اور چھوٹے
دائرے کے اندر ایک گیند رکھیں۔

• ہر کھلاڑی کو فوری طور پر نمبر دیے جائیں گے۔

• ہر ٹیم کے ایک ایک کھلاڑی کو ایک ہی نمبر دیا جائے گا۔

• تمام کھلاڑی دائرے سے باہر کم رفتار سے دوڑنے کی ورزش (Jogging) شروع کر دیں گے۔

• جب استاد کسی نمبر کو آواز دے تو تفویض کردہ اس نمبر کے دونوں کھلاڑی گیند کو لینے کے لیے دوڑیں۔

• جس کھلاڑی نے گیند اٹھائی ہو ،اسےمخالف کھلاڑی کے ذریعے چھوئے بغیر بڑے دائرے سے باہر نکل جانا ہوگا۔

• گیند کے ساتھ کامیابی سے واپس آنے والا کھلاڑی ٹیم کے لیے ایک پوائنٹ جیتے گا۔

• زیادہ پوائنٹ حاصل کرنے والی ٹیم ، کھیل جیت جائے گی۔

Screenshot 2025-11-20 at 15-31-39 fukl102.pdf

حلقے کا وقت — دوسروں کی تعریف کرنا

• اپنے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کی کسی ایک خوبی کو دوسروں کے سامنے بیان کیجیے۔

• مخالف ٹیم کے کھلاڑی کی تعریف کے دوران آپ نے کیسا محسوس کیا ،اس پر تبادلۂ خیال کیجیے۔


پُش اپ پوزیشن اور گیند کو پاس کرنا
(Push-up Position and Pass the Ball)

پُش اپ پوزیشن میں گیند پاس کرنے کا کھیل ایک غیر روایتی کھیل ہے جو تفریح کے دوران جسمانی قوت اور ذہنی مضبوطی پیدا کرنے میں مددکرتا ہے۔

وارم اپ

سرگرمی

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

سرکے اوپر سے بازوؤں کے کھنچاؤ کی ورزش

(Overhead Arm Stretch)

کندھے کے پچھلے حصے کے کھنچاؤکی ورزش

(Rear Shoulder Stretch)

سر کے اوپر سے بازو کے پچھلے پٹھے کے کھنچاؤ کی ورزش

(Overhead Triceps Stretch)

پُش اپ پوزیشن اور گیند کو آگے بڑھانا

سینے کے کھنچاؤ کی ورزش

(Chest Stretch)

کندھے کوگھمانا

(Shoulder Circles)

بازو کو کراس کرکے کندھے کے کھنچاؤ کی ورزش

(Cross-body Shoulder Stretch)

ذہنی مضبوطی

(Mental

Toughness)


کیسے کھیلیں؟

• کھیل کے لیے دو ٹیمیں بنائیں۔

• ہر ٹیم کے دو کھلاڑی معیاری پُش اپ پوزیشن میں نیچے آئیں، اپنے جسمانی وزن کو اپنے پیروں اور ہتھیلیوں پر متوازن رکھتے ہوئے اپنے ساتھی کا سامنا تقریباً پانچ میٹر کے فاصلے پر کریں ۔

Screenshot 2025-11-20 at 15-31-53 fukl102.pdf

• دونوں ٹیموں کا ہر کھلاڑی باری باری گیند کو اپنے ساتھی کی طرف لے جائے ۔

• جو جوڑی اس پوزیشن کو زیادہ دیر تک برقرار رکھے گی ،وہ کھیل جیت جائے گی۔

Screenshot 2025-11-20 at 15-31-59 fukl102.pdf

حلقے کا وقت — ذہنی مضبوطی

اس بات کا اظہار کریں کہ جب آپ کھیل چھوڑنے کامن بنا رہے تھے تو آپ نے کیسا محسوس کیا۔ کس چیز نے آپ کو پوزیشن بر قرار رکھنے کی ترغیب دی؟


ٹک-ٹیک-ٹوڈر بل ریلے

(Tic-Tac -Toe Dribble Relay)

ٹک-ٹیک-ٹو ایک کھیل ہے جو عام طور پر کاغذ پر کھیلا جاتا ہے۔ کچھ جسمانی سرگرمیوں کو مزے کے ساتھ انجام دیں اور لطف اٹھائیں۔

وارم اپ

سرگرمی

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

دھڑکو موڑنا(tsiwT osroT)
اٹھک بیٹھک(tauqS)

ران کے اگلے پٹھوں کے کھنچاؤکی ورزش

(Quadriceps Stretch)

ٹک-ٹیک-ٹوڈر بل ریلے

فرش کو چھونا(hcuoT roolF)

پنڈلیوں کے کھنچاؤ کی ورزش

(Calf Stretch)

اگلا پاؤں جھکاکر پچھلا پاؤں سیدھا رکھنا

(Side Lunges)

باہمی تعاون کا جذبہ

(Team Spirit)


• دو ٹیمیں بنائیں اور انھیں ایک قطار میں کھڑے ہونے کے لیے کہیں۔ اجتماعی طور پر اپنی چالوں پر

بات کرنے کے لیے ایک منٹ لیں۔

• پہلی سیٹی پر، ہر ٹیم کا پہلا رکن گیند کو اس وقت تک ڈِرِبل (ہلکے ہلکے باؤنس)کرے جب تک کہ وہ پہلی رنگ تک
نہ پہنچ جائے اور اسے خالی رنگ میں رکھ دے۔ پھر وہ کھلاڑی اپنے ٹیم کے دوسرے کھلاڑی کے ہاتھ پر تالی دے کر

باری اسے منتقل کر دے۔

• اگلا کھلاڑی بھی ایسا ہی کرے ۔

• پہلی ٹیم جو اپنے لگاتار تین نمبر افقی، عمودی یا ترچھی طور پر حاصل کرلے گی ، وہ کھیل جیت جائےگی۔

• اگر تمام اسکوائر بغیر کسی کی جیت کے بھر جائیں تو کھیل ڈرا ہو جائے گا۔

Screenshot 2025-11-20 at 15-32-07 fukl102.pdf

حلقے کا وقت — باہمی تعاون کا جذبہ

اجتماعی سوچ کے اپنے تجربے کو بیان کریں جس نے مخالف کی چال کو روکنے اور اپنی ٹیم کی چال کو آگے بڑھانے میں مدد کی؟

آپ کے خیال میں کیا اس طرح کی سرگرمیوں سے کھلاڑیوں میں باہمی تعاون کا جذبہ پیدا ہو سکتا ہے؟

Screenshot 2025-11-20 at 15-32-13 fukl102.pdf

مگر مچھ دوڑ (Crocodile Race)

مگر مچھ دوڑ ایک ایسا دل چسپ کھیل ہے جس میں طاقت اور جسمانی ہم آہنگی کے حصول کے لیے ہم مگر مچھ کی طرح حرکت کرتے ہیں۔ کھیل کا لطف اٹھائیں!

وارم اپ

سرگرمی

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

سر کےاوپر سے بازوؤں کے کھنچاؤکی ورزش

(Overhead Arm Stretch)

کندھےکے پچھلے حصے کے کھنچاؤ کی ورزش

(Rear Shoulder Stretch)

سرکے اوپر بازو کے پچھلے پٹھے کے کھنچاؤ کی ورزش

(Overhead Triceps Stretch)

مگر مچھ دوڑ

سینے کے کھنچاؤ کی ورزش

(Chest Stretch)

کندھے کو گھمانا

(Shoulder Circles)

بازو کو کراس کرکے کندھے کے کھنچاؤکی ورزش

(Cross Body Shoulder Stretch)

ہم آہنگی


• جسمانی وزن کے مطابق کھلاڑیوں کی جوڑی کا انتخاب کریں۔

• ہر جوڑے کا پہلا رکن جسم سیدھا رکھ کر توازن قائم رکھنے کی حالت (Plank Position)اختیار کرے ۔

• جب پہلا کھلاڑی اپنے ہاتھوں پر مکمل جسمانی توازن قائم کرلے تو دوسرا رکن ہر ٹیم کے پہلے رکن کے ٹخنوں کو احتیاط سے پکڑے ۔

• جوڑیاں ایک دوسرے کے جسمانی توازن اور پوزیشن کے ساتھ ہم آہنگی رکھتے ہوئے آگے بڑھنا شروع کریں۔

• ایک بار جب جوڑا اختتامی لائن پر پہنچ جائے، تو کردار کو بدل دیں اور ابتدائی لائن کی طرف واپس آجائیں۔

• جو جوڑا ابتدائی لائن تک پہلے پہنچے گا، وہ جیت جائے گا۔

Screenshot 2025-11-20 at 15-32-20 fukl102.pdf

حلقے کا وقت — ہم آہنگی

• ان غلطیوں کی نشان دہی کریں جو آپ نے کھیل کے دوران کیں اور ان کو بہتر بنانے کے طریقے پر
تبادلہ ٔخیال کریں۔

• آپ نے خود کے اور اپنے کھیل کے ساتھی کے ساتھ ہم آہنگی اور توازن کیسے برقرار رکھا، اظہار خیال کیجیے۔


سر، کندھا ، گھٹنا اور گیند

(Head, Shoulder, Knee and Ball)

سر، کندھا، گھٹنا اور گیند ایک مقامی کھیل ہے جس کا مقصد کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بیک وقت توجہ مرکوز کرنے اور ہدایات پر عمل کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔

وارم اپ

سرگرمی

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

گردن کے کھنچاؤ کی ورزش

(Neck Stretch)

کولہے کو گھمانا

(Hip Circles)

فرش کو چھونا

(Floor Touch)

سر، کندھا، گھٹنا اور گیند

سر کے اوپر سے بازوؤں کے کھنچاؤ کی ورزش

(Overhead Arm Stretch)

دھڑکو موڑنا

(Torso Twist)
ایک پیر کو دوسرے سے کراس کرکے دونوں ہاتھوں سے انگوٹھا چھونا

(Cross-legged Toe Touch)

توجہ


کیسے کھیلیں؟

• کھیل کے میدان میں ایک سیدھی لکیر کھینچیں۔

• اس لائن پر گیندوں کو ایک دوسرے سے ایک میٹر کے فاصلے پر رکھیں۔

• ایک دوسرے کا سامنا کرتے ہوئے جوڑی بنائیں اور کھیل کے دوران تصادم سے بچنے کے لیے مناسب فاصلہ رکھیں۔

• استاد جسم کے مختلف حصوں کے نام پکارے گا اور کھلاڑیوں کو بولے گئے جسم کے حصے کو چھو کر فوری جواب دینا ہو گا۔

Screenshot 2025-11-20 at 15-32-27 fukl102.pdf

• مثال کے طور پر، اگر استاد ‘‘سر کہتا ہے تو آپ کو اپنے سر کو چھونا ہوگا،
لیکن جب استاد ’’پکڑو‘‘ کہتا ہے تو آپ کو گیند کو پکڑنا ہوگا۔

• گیند کو جو پہلے پکڑے گا وہ اس راؤنڈ کو جیت جائے گا ۔ اگر دونوں کھلاڑی ایک ہی وقت میں گیند کو پکڑ لیتے ہیں تو کھیل ڈرا ہو جائے گا۔

Screenshot 2025-11-20 at 15-32-33 fukl102.pdf

حلقے کا وقت — توجہ

اپنا تجربہ بیان کریں کہ آپ نے ہر پکار کا صحیح جواب دینے کے لیے کس طرح توجہ برقرار رکھی۔