اکائی 3
'کھو۔ کھو' کی بنیادی مہارتیں
(Fundamental Skills of Kho-Kho)
اس اکائی میں، ہم ‘کھو-کھو’ کے بارے میں جانیں گے جو ایک دلچسپ ہندوستانی کھیل ہے اور دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے اند ر باہمی اتحاد اور اجتماعی شعور کا جذبہ بیدار کرتا ہے۔
‘کھو-کھو’ ایک ایسا کھیل ہے جس میں دو ٹیمیں آمنے سامنے ہوتی ہیں۔ ایک ٹیم مخالف ٹیم کے کھلاڑی کوآؤٹ کرنے کی کوشش کرتی ہے جبکہ وہ آؤٹ ہونے سے بچتے ہیں۔ اس کھیل میں
تیز حرکت، چستی، رفتار، پیروں کی مضبوطی اور ٹیم ورک شامل ہے،جس میں کھلاڑی دفاع اور تعاقب کرنے کے لیے باری باری شریک ہوتے ہیں۔
آگے کی سرگرمیوں کی تفصیل حسبِ ذیل ہے :
1. سیکھیں اورکھیلیں: ہم تفریحی سیشنوں میں تعاملی کھیلوں اور اجتماعی مشقوں کے ذریعے ‘کھو-کھو ’کھیلنا سیکھیں گے۔
2. مہارتوں کا فروغ: ہم ‘کھو-کھو’ میں مہارت حاصل کرنے کےلیے کھیل کو آگے بڑھانے والی دل چسپ سرگرمیاں انجام دیں گے۔
3. بطور ٹیم کام کرنا سیکھیں: ہم کھیل کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے پر توجہ مرکوز کریں گے۔
آئیے ! ‘کھو -کھو ’کھیلنے، سیکھنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے تیار ہو جائیں۔
بیٹھنا (Sitting)
|
وارم اپ (Warm-up) |
مہارت (Skill) |
کول ڈاؤن (Cool-down) |
حلقے کا وقت (Circle Time) |
|
ایک ہی جگہ پر تیزی سے پنجوں کے بل دوڑنا (On the spot run to fast feet) (Head to Toe Stretch) |
بیٹھنا |
ران کے پچھلے پٹھوں کے کھنچاؤ کی ورزش (Hamstring Stretch) پنڈلیوں کے کھنچاؤ کی ورزش (Calf Stretch) ایک پیر کو دوسرے سے کراس کرکے دونوں ہاتھوں سے انگوٹھا چھونا (Cross-Legged Toe Touch) |
طاقت |
بیٹھنا
کھڑے ہونے کی حالت (Stance)
• نشان زد بلاک میں کھڑے ہوں۔
• نظر کو بالکل سامنے رکھیں۔
عمل آوری (Execution)
• زمین پر بنے ہوئے بلاک میں پنجوں کے بل بیٹھیں۔
• اپنے ہاتھوں کو زمین پر رکھیں، اپنی انگلیوں اور انگوٹھے سے پل بنائیں۔
• تھوڑا آگے کی طرف جھکیں، جسم کا وزن انگلیوں اور ہاتھوں دونوں پر متوازن ہونا چاہیے جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

کھىل کو آگے کى طرف لے جانے والى سرگرمى
گھیرا (Circuit)مکمل کرنے کے لیے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے کا اہتمام کریں –
‘کھو- کھو ’ کھیل کے شروع ہونے کی حالت میں 02 سیکنڈ بیٹھیں، اس کے بعد 01 میٹر مینڈھک کود اور 01 میٹر بطخ چال چلنے کی مشق کریں۔
حلقے کا وقت — طاقت
• سرگرمی کے دوران آپ نے جسم کے کن حصوں میں دباؤ(Stress) محسوس کیا؟
• ایسی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کریں جو جسم کی طاقت اور قوت برداشت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں ۔
کیا آپ جانتے ہیں؟
کم عمر جونیئر لڑکوں / لڑکیوں کے لیے ‘کھو-کھو’کھیل کے کورٹ
کی پیمائش2m 42 ×41ہوتی ہے۔
تعاقب کرنا (Chasing)
|
وارم اپ |
مہارت |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
جسم کے نچلے اعضا کو گھمانے کی ورزش (Lower Limbs Rotations) (High Knee and Butt Kick) |
دوڑنا |
فرش کو چھونا (Floor Touch) (Calf Stretch) (Crouch Leg Stretch) |
پیروں کی حرکت |
تعاقب کرنا
شروعاتی حالت(Initial Position)
• تعاقب کاراس پوزیشن (بیٹھنے کی حالت)سے شروع کرے گاجو ہم نے پچھلے سیشن میں سیکھا تھا۔
پیروں کی حرکت (Footwork)
• آپ کو بائیں سمت میں دوڑنے کے لیے پہلے اپنے بائیں پیر کو باہر کرتے ہوئے آگے لانا ہے
اور دائیں سمت دوڑنے کے لیے دائیں پیر کو۔
دوڑنے کی تکنیک
• اپنے سر کو اوپر اٹھائے ہوئے جسم کو سیدھا رکھیں۔
• اپنے بازوؤں کو فطری طور پر آگے اور پیچھے گھمائیں۔
• دفاع کار پر توجہ مرکوز کریں۔
کھیل کو آگے کی طرف لے جانے والی سرگرمی
اٹھیں اور دوڑیں: ایک ابتدائی لائن پر جمع ہوں اور ‘کھو-کھو’کی وضع میں بیٹھیں۔ لمبی سیٹی کی آواز پر اختتامی لائن کی طرف بھاگنا شروع کریں اور چھوٹی سیٹی کی آواز پر بیٹھ جائیں۔ استاد ہر سیٹی کے ساتھ طلبا کی رہنمائی کرے۔ غلط سیٹی پر بیٹھنے اور اٹھنے پر فاؤل ہوگا۔
حلقے کا وقت — پیروں کی حرکت
• اٹھتے وقت آپ نے جو پیروں کا استعمال کیا، اس پر ویسے ہی بحث کریں جیسا کہ مہارت کے حصے میں بیان کیا گیا ہے۔
• ‘کھو-کھو’کے بنیادی اصولوں کو اپنے الفاظ میں تفصیل سے بیان کریں۔
‘کھو’دینا (Giving Kho)
|
وارم اپ |
مہارت |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
کودنا(Jumping) اٹھک بیٹھک(Squat) ٹخنوں کے کھنچاؤ کی ورزش |
‘کھو’دینا |
سر کے اوپر سے بازوؤں کے کھنچاؤ کی ورزش (Overhead Arm Stretch) دھڑ کو گھمانا (Torso Twist) ایک پیرکو دوسرے سے کراس کرکے دونوں ہاتھوں سے انگوٹھا چھونا (Cross-Legged Toe Touch) |
‘کھو’ کا اندازہ لگانا |
’کھو‘ دینا
زبانی اور لمسی اشارے(Oral and Tocuh Signal)
‘کھو’ کا اشارہ ٹیم کے ساتھی کی پیٹھ کو چھو کر (Tapping) زور سے ‘کھو ’ بولتے ہوئے دیا جاتا ہے۔ ‘کھو’ دیتے وقت کم از کم ایک پیر کراس لین (Cross Lane)کے پیچھے ہونی چاہیے۔

کھیل کو آگے کی طرف لے جانے والی سرگرمی
مساوی تعداد میں کھلاڑیوں کی دو ٹیمیں بنائیں اور مختلف تکنیکوں میں ‘کھو’دینے کی مشق کریں۔
حلقے کا وقت — ‘ کھو’ ملنے کا اندازہ لگانا
‘کھو-کھو’کھیلتے ہوئے آپ نے کیسے اندازہ لگایا کہ کون آپ کو ‘کھو ’دینے والا ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں؟
‘کھو ’دینے کے تین طریقے ہوتے ہیں:
1. ہلکے سے چھو کر ’کھو‘ دینا (Simple touch kho)
2. جلدی ’کھو‘ دینا (Early kho)
3. دیر سے ’کھو‘ دینا (Late kho)
سیدھی لائن میں دوڑنا
(Running on a Straight Line)
|
وارم اپ |
سرگرمی |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
چھلانگ لگانا اور رسی کودنا (Leaping and skipping) کولہے اور پیڑوکے عضلات کے کھنچاؤ کی ورزش (Jumps Hip and Pelvic Muscle Stretch) |
سیدھی لائن میں دوڑنا |
پشچموتّان آسن (Pashchimottanasana) اونٹ کی وضع (Camel pose) کبوتری وضع (Pigeon pose) |
غلطی کا ادراک اور اسے کیسے بہتر بنایا جائے |
سیدھی لائن میں دوڑنا
دوڑنے کا صحیح طریقہ
• اپنی کمر کو سیدھی رکھتے ہوئے سینہ اور سر کو سیدھا رکھ کر کھڑے ہوں۔
• اپنے بازوؤں کی حرکت کو سیدھا اور زمین کے متوازی رکھیں۔
رفتار بڑھانے کی مشقیں (Acceleration Drills)
• فوری شروعات کرنے اور تیزی سے رفتار حاصل کرنے کی مشق کریں۔ یہ تیزی سے پیچھا کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گا۔
آگےبڑھنے کی حرکات پر توجہ مرکوز کریں
• ٹریک کو تیار کرنے کے لیے وضاحتی نشانا ت یا مخروطوں کا استعمال کریں اور سیدھی لائن کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی نظرکو اختتامی نقطےپر مرکوز رکھنے کی خود کو ترغیب دیں۔
کھیل کو آگے کی طرف لے جانے والی سرگرمی
ترمیم شدہ شٹل دوڑ: 01 میٹر کی متوازی لائنیں کھینچیں جن کے درمیان تیس سینٹی میٹر کا فاصلہ ہو۔کھلاڑی شروعاتی وضع میں بیٹھیں ۔ سیٹی کی آواز پر وہ اٹھیں گے اور سیدھے اختتامی لائن کی طرف بھاگیں، اور پھر واپس نقطہ ٔآغاز کی طرف آئیں ۔ اگر پاؤں باؤنڈری لائنوں کو چھوتے ہیں یا جسم ایک طرف حرکت کرتا ہے تو کھلاڑی کو آغاز سے دوبارہ شروع کرنا ہوگا۔اس طرح، جوکھلاڑی سب سے پہلے دوڑ پوری کرے گا، وہ مقابلہ جیت جائے گا۔
حلقے کا وقت — غلطی کا ادراک اوراسے بہتر بنانے کے مرحلے
اُس غلطی کو پہچانیں اور سمجھیں جو آپ نے غالباً اس وقت کی ہو جب دوڑ شروع کرنے کے لیے سمعی اور بصری اشارہ دیا گیا تھا۔
چکما دینا (Dodging)
|
وارم اپ |
مہارت |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
پھسلنا اورسرپٹ دوڑنا (Sliding and Galloping) گھٹنے کو سینے سے لگانا (Knee Hug) ران کے اگلے پٹھوں کے کھنچاؤ کی ورزش (Quadricep Stretch) |
چکما دینا |
قدم آگے رکھ کر جھکنا اور قدم پیچھے رکھ کر جھکنا (Forward and Backward Lunges) جسم کے نچلے اعضا کو گھمانے کی ورزش (Lower Limbs Rotations) |
کسی کھلاڑی کو پیروں کے ذریعےچکما دینا |
چکما دینا
چکما دینا (دفاع کار)
• یہ ‘کھو- کھو ’میں دفاع کے لیے ایک مہارت ہے، کیونکہ اس سے انہیں تیزی سے حرکت کرنے اور تعاقب کرنے والوں کی کوششوں سے بچنےمیں مدد ملتی ہے۔ مؤثر چکما کاری میں تیز قدموں کی حرکت، چستی اور حکمت عملی سے کی جانے والی نقل و حرکت کا امتزاج شامل ہوتا ہے۔
جھکاؤ(Leaning)
• دفاع کار اپنے جسم کو ایک سمت میں جھکاتا ہے اور تعاقب کاروں کو اپنی مطلوبہ سمت کے بارے میں گمراہ کرنے کے لیے دوسری سمت دوڑتا ہے۔ اس سے دفاع کار کوتعاقب کرنے والوں کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے۔
فوری مڑنا
• تیزرفتاری سے مڑنا اور ایک پاؤں پر گھومنا، سمت کو تیزی سے تبدیل کرنے میں آپ کی مدد کر تے ہیں، جس سے تعاقب کاروں کے لیے آپ کی نقل و حرکت کا اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔
بدلتی رفتار (تعاقب کار)
• آپ مستقل رفتار سے آگے بڑھ سکتے ہیں اور پھر اپنے مخالف کو بے خبری میں پکڑنے کے لیے اچانک رفتار بڑھا سکتے ہیں یا سست کر سکتے ہیں۔
کھیل کو آگے کی طرف لے جانے والی سرگرمی
دفاع کی طرف بڑھیں
• 20 میٹر کے فاصلے پر ایک ابتدائی اور اختتامی لائن کو نشان زد کریں۔ کھلاڑیوں کو دو گروہ میں تقسیم کریں۔
• دوڑنے والے ابتدائی لائن پر کھڑے ہوں گے اور تعاقب کار مرکز میں ہوں گے۔
• دوڑنے والوں کو تعاقب کاروں کو چکما دیتے ہوئے بغیر چھوئے اور پکڑ میں آئے اختتامی لائن تک پہنچنا ہوتا ہے۔
• آخری لائن تک پہنچنے والے لوگوں کی تعداد ہی اس ٹیم کےحاصل کیے ہوئے پوائنٹس کی تعداد ہوگی۔
• اب کردار بدلیں اور دوبارہ کھیلیں۔
حلقے کا وقت — پیروں سے چکما دینا
اپنے کندھوں کو ایک سمت میں جھکاکر اور اس کے مخالف سمت بھاگ کر کھلاڑی کو الجھانے کی اپنی حکمت عملی کو تفصیل سے
بیان کریں۔
ٹیڑھی میڑھی دوڑ
(Zig - Zag Running)
|
وارم اپ |
مہارت |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
جسم کے نچلے اعضا کے کھنچاؤکی ورزش (Lower Body Stretching) (Lunge Jump) (Single and both Legs Drills) |
ٹیڑھی میڑھی دوڑ |
کبوتری وضع (Pigeon Pose) طفلی وضع (Child Pose) افعی وضع (Cobra Pose) |
ردّ عمل کا وقفہ (Reaction Time) |
ٹیڑھی میڑھی دوڑ
ٹیڑھی میڑھی دوڑ (Zig-zag Running)کی دو قسمیں ہیں جو ‘کھو -کھو’ کے کھیل میں استعمال ہوتی ہیں۔ ایک سیدھی دوڑہے اور دوسری ترچھی دوڑ ہے۔
دھیمی شروعات
• آہستہ رو سیر قدمی یا جا گنگ کے ساتھ ٹیڑھے میڑھے انداز میں چلنا شروع کریں۔ پیروں کی مناسب حرکت اور سمتوں میں تبدیلی پر توجہ مرکوز کریں۔
• ‘کھو-کھو ’کی مخصوص حرکات، جیسے چکما دینا، تعاقب کرنا اور چھوکرآؤٹ کرنا وغیرہ
کوآہستہ اور منظم انداز میں مشق میں شامل کریں۔
آہستہ آہستہ رفتار تیز کریں
• کھلاڑیوں کو ٹیڑھی میڑھی دوڑکی رفتار بتدریج بڑھانی چاہیے۔سارا زور تیز اور قابو
میں رہنےوالی حرکات پر ہونا چاہئے۔
دائیں یا بائیں طرف کی حرکات (Lateral Movements)
• دائیں یا بائیں طرف کی حرکات کی مشق اس طرح کریں کہ جب سمت تبدیل کریں ایک پاؤں کو دوسرے پاؤں کے اوپر سے گزار کر مخروطوں(Cones) کے درمیان سمت بدلیں۔یہ مشق پھرتی اور ہم آہنگی کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔
بے ترتیب حرکات (بغیر کسی مقررہ ترتیب کے)
• ایک بار جب کھلاڑی اعتماد حاصل کر لیں تو استادآواز لگا کر یا اشارےدے کر ٹیڑھے میٹرھے انداز میں سمت بدلنے کے لیے کہے گا، تاکہ شرکا فوری رد عمل دکھا سکیں۔
کھیل کو آگے کی طرف لے جانے والی سرگرمی
‘کھو-کھو’کو ایک قطار میں ایک کھمبے سے دوسرے کھمبے تک دوڑ کی مہارتوں کے ساتھ کھیلیں۔ کم سے کم وقت میں دوڑ کر میدان کورٹ کا چکر پورا کرنے والا کھلاڑی جیت جائےگا۔
حلقے کا وقت — ردّ عمل کا وقفہ
’کھو-کھو‘کھیلتے ہوئے اپنا تجربہ بیان کریں کہ آپ نے حرکت شروع کرنے کے لیے بے ترتیب بصری اشارے کا اندازہ کیسے لگایا؟
کھمبے کے گردگھومنا (Pole Turn)
|
وارم اپ |
مہارت |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
دائیں بائیں چلنا(Side Walk) پیچھےکی طرف چلنا(Back Walk) کم رفتار سے دوڑنا(Jogging Drills) |
کھمبے کے گردگھومنا |
دھنش آسن (Bow Pose) مکر آسن (Crocodile Pose) چکرآسن (Wheel Pose) |
کھمبے کے گردگھومنے کی تکنیک |
کھمبے پرگھومنا
کھمبے کے گردگھومنا ایک ہنر ہے جسے تعاقب کار تیزی سے مڑنے اور دوڑنے والے کھلاڑی کو
چھوکرآؤٹ کرنے یا ٹیپ کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔
کھمبے کے قریب پہنچنا
• جیسے ہی آپ کھمبے (Pole)کے قریب پہنچیں، تو اپنی رفتار کو قابو میں اور متوازن رکھیں۔ جب آپ گھومنے کا ارادہ کریں تو اپنی نظریں کھمبے پر مرکوز رکھیں۔
عمل آوری
• جیسے ہی آپ کھمبے کے قریب پہنچیں، اپنے اندرونی پیر (کھمبے سے قریب ترین پاؤں) کو مضبوطی سے زمین پر لگا کر مڑنا شروع کریں۔
• جمے ہوئے پیرکو محور بناتے ہوئے اپنے جسم کو مڑنے کی سمت گھمائیں۔
• ساتھ ہی، اپنے دوسرے پیر کو کھمبے کے گرد مڑنے کی مطلوبہ سمت میں گھمائیں۔
دھکا دینا/دھکیلنا
• جیسے ہی آپ کا موڑ مکمل ہو جائے، بہاؤ کی سمت جاتے ہوئےکھمبےکو دھکیلیں۔
کھیل کو آگے کی طرف لے جانے والی سرگرمی
کھمبا شٹل دوڑ (Pole Shuttle Run): دو ٹیمیں A اور B بنائیں۔ کم سے کم وقت میں کھمباشٹل دوڑ مکمل کرنے والی ٹیم یہ مقابلہ جیت جائے گی۔ ٹیم کے ارکان کو ‘کھو-کھو’کے کھمبےسے 4میٹر کے فاصلے پر قطار میں بیٹھنے کو کہیں۔ ٹیم Aکا پہلا کھلاڑی کھمبے کی طرف دوڑتا ہے، اپنی باری پوری کرکے اگلے کھلاڑی کو ‘کھو ’دینے کے لیے واپس آتا ہے۔ اگلا کھلاڑی ویسےہی دہراتا ہے۔ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک کہ تمام کھلاڑی شٹل دوڑمکمل نہیں کر لیتے۔ دوڑ کے آغاز و اختتام کا وقت نوٹ کر لیں۔ اسی طرح ٹیم B کے کھلاڑی بھی اسے دہرائیں۔
حلقے کا وقت — کھمبے کے گرد گھومنے کی تکنیک
اس بات پر تبادلۂ خیال کریں کہ کھمبے کے گرد گھومتے وقت کہنیوں کو موڑنے یا نہ موڑنے سے کیا ہوتا ہے؟
تعاقب سے بچنا
(Covering Chase)
|
وارم اپ |
مہارت |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
چھلانگ لگانا اوررسی کودنا (Leaping and Skipping jumps) کولہے اور پیڑو کے عضلات کے کھنچاؤ کی ورزش (Hip and Pelvic Muscle Stretch) |
تعاقب سے بچنا |
سینےکے کھنچاؤ کی ورزش (Chest stretch) کندھوں کو گھمانا(Shoulder Circles) (Cross Body Shoulder Stretch) |
اندازہ لگانا |
تعاقب سے بچنا
بچاؤ (Covering)
• بچنے کی کوششوں سے کھلاڑی کو جارحانہ (تعاقب کار) تدابیرکی اہمیت کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے
جو دوسرے کھلاڑیوں کی تدابیرکے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔ نیز، وہ مناسب پوزیشن کو بنائے رکھنے اور دفاع کار کا مؤثر طریقے سے تعاقب کرنے کی اہمیت کو سیکھیں گے۔
مطابقتی حرکات (Coordinate Movements)
• اس میں دفاع کار کے اعمال کو سمجھنا اور اس کے مطابق اپنے نقطہ نظر میں رد و بدل کرنا شامل ہے۔ اس مہارت میں تعاقب کار اٹھ کر سیدھی لکیر پر دفاع کار کی طرف چلتا ہے اور جب بھی موقع ملتا ہے تعاقب کار سیدھی، بائیں یا دائیں حرکت کرتے ہوئے دفاع کار کی طرف بڑھتا ہے۔
انفرادی تعاقب کی مشق (Individual Pursuit Drill)
• ایک ایک کر کے تعاقب کی مشق کریں جہاں دفاعی تعاقب کار کسی ایک دوڑلگانے والے کا پیچھا کرنے کی کوشش کرے۔ اس سے آپ کو اپنی مہارتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے جیسے کہ رفتار، وقت اوردوڑنے والےکی نقل و حرکت کا اندازہ لگانے کی صلاحیت وغیرہ۔
کھیل کو آگے کی طرف لے جانے والی سرگرمی
کورنگ چیز ریلے (Covering Chase Relay) : دو ٹیمیں A اور B بنائیں۔ جو ٹیم پہلے ڈرل ختم کرے گی، وہ میچ جیت جائے گی۔پہلے ٹیم A مرکزی لائن پر بیٹھنے کی حالت میں قطاربند ہوجائےگی۔ اب ٹیم A کےپہلےکھلاڑی کو بیٹھنے کی حالت میں ‘کھو’ ملتاہے۔ کھلاڑی کراس لائن میں چلتا ہے، 3 قدم آگے بڑھ کر، بائیں طرف حملہ کرتے ہوئے 54 ڈگری کے زاویے پر رکھے مخروطے(enoC)کو چھوتا ہے، بائیں مڑ کر باکس نمبر دو میں بیٹھے دوسرے کھلاڑی کو ‘کھو ’دینے کے لیے واپس آتا ہے۔ تمام کھلاڑی اسے اس وقت تک دہراتے ہیں جب تک کہ 8واں کھلاڑی ایسا نہیں کرتا اور کھمبے کو چھونے کے لیے واپس نہیں آجاتا ۔ ٹیم Bبھی اسی عمل کودہرائے گی۔ اسی طرح، اُسی ریلے کو دائیں طرف مڑ کربھی کھیلا جا سکتا ہے۔ کم سے کم وقت میں ریلے ختم کرنے والی ٹیم کھیل جیت جاتی ہے۔
حلقے کا وقت — اندازہ لگانا
بچنے اور تعاقب کرنے کی حکمت عملی کو تصویری طور پر واضح کریں کہ کیسے بچنے اور پھر حملہ کرنے کے موقع کا اندازہ لگایاجائے۔
کیا آپ جانتےہیں؟
‘کھو’ حاصل کرتے وقت تعاقب کار کا دونوں ہاتھ مرکز ی لکیر سے باہر ہوناچاہیے۔
زنجیر ‘کھو’(Chain Kho)
|
وارم اپ |
مہارت |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
چھلانگ لگانا اوررسی کودنا (Leaping and skipping Jumps) کولہے اور پیڑو کے عضلات کے کھنچاؤ کی ورزش (Hip and Pelvic Muscle Strtetch) |
زنجیر ‘کھو’ (Chain Kho) |
دھڑکو موڑنا(Torso Twist) (Calf Stretch) (Quadriceps Stretch) |
رد عمل کا وقفہ |
زنجیر ‘کھو’
تصور
• ایک ٹیم کے سبھی ارکان رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے جو دوڑنے والوں(Runners) کے ساتھ ساتھ چلیں گے۔ان کا مقصد رنرو کارنر کرنا(ایک طرف کرنا ہے)اور انہیں مرکزی لائن کو پار کرنے سے روکنا ہے۔
حالت(Position)
• یقینی بنائیں کہ آپ زنجیر میں اپنی مقررہ پوزیشن کو سمجھتے ہیں۔ تمام پوزیشن اس ترتیب کی بنیاد پر تفویض کی جائیں گی جس میں کھلاڑی مقابلہ کے آغاز میں قطار میں کھڑے ہوتے ہیں۔ زنجیر کے ہر کھلاڑی کا رکاوٹ کو بنائے رکھنے میں ایک مخصوص کردار ہوتا ہے۔
ہم آہنگی اور وقت (Coordination and Timing)
• مضبوط دفاعی تشکیل کو برقرار رکھنے کے لیے آپ کو ایک اکائی کے طور پر ایک ساتھ چلنے کی ضرورت ہے۔ شروع میں آہستہ رو میں زنجیر کی مشق کریں اور صرف عمل پر توجہ مرکوز کریں۔
دستی اور زبانی اشارے (Hand and Verbal Signals)
• زنجیر شروع کرنے کے لیے دستی اور صوتی اشاروں کا استعمال کریں۔ کھلاڑیوں کو اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ کب زنجیر بننا شروع کرنا ہے اور کب دوڑنے والوں کی حرکات کی بنیاد پر اپنی پوزیشن کو بدلناہے۔
کھیل کو آگے کی طرف لے جانے والی سرگرمی
سِٹنگ ریلے ریس (Sitting Relay Race): دو ٹیمیں بنائیں جس میں ہر ٹیم میں نو ممبر ہوں۔ ہر ٹیم سے ایک کھلاڑی کھڑا ہو گا اور دوسرا ‘کھو-کھو’وضع میں 2-3 میٹر کے فاصلے پر بیٹھے گا۔ قطار کے سامنے کھڑا ہونے والا کھلاڑی قریب میں بیٹھے ساتھی کی طرف بھاگ کر دوڑ کا آغاز کرے گا اور پھر اس کی پیٹھ پر تھپکی ‘کھو’دے گا اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ آخری ساتھی دوڑ مکمل نہیں کر لیتا۔جو ٹیم پہلے دوڑ مکمل کرے گی ،وہ کھیل جیت جائے گی۔
حلقے کا وقت — ردّ عمل کا وقفہ
رد عمل کا وقفہ – تفصیل سے بتائیں کہ آپ نے ‘کھو ’کا اندازہ کیسے لگایا، مزید ‘کھو’ اورتعاقب کے لیے کھڑے ہونے کے درمیان کے وقت کو کیسے کم کیا۔
نقلی کھو (Fake Kho)
|
وارم اپ |
مہارت |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
پھسلنا اور سرپٹ دوڑنا (Sliding and Galloping) گھٹنے کو سینے سے لگانا اور ران کےاگلے پٹھوں کے کھنچاؤ کی ورزش (Knee Hug and Quadriceps Stretch) |
نقلی ‘کھو’ |
کبوتری وضع(Pigeon Pose) طفلی وضع(Child Pose) افعی وضع (Cobra Pose) |
غیر متوقع نقلی ‘کھو’ |
نقلی ‘کھو’
نقلی ‘کھو’
• نقلی ‘کھو’ دفاع کاروں کو گمراہ کرنے، مواقع پیدا کرنے اور فائدہ حاصل کرنے کی
حکمت عملی ہے۔
وقت اور غیر متوقع صلاحیت (Timing and Unpredictability)
• نقلی ‘کھو’انجام دینے کے لیے‘وقت اور غیر متوقع صلاحیت ’ بہت اہم ہے۔ آپ کو اپنی حرکات کے بہاؤ میں خلل ڈالے بغیر، اپنے مجموعی کھیل میں بغیر کسی رکاوٹ کے نقلی ‘کھو’کو شامل کرنے کے قابل ہونا چاہئے۔
رد عمل کے اوقات کی مشقیں (Reaction Time Drills)
• ایسے منظرنامے ترتیب دیں جہاں آپ کو حرکات وسکنات یا اشاروں پر فوری رد عمل ظاہر کرنے کی ضرورت ہو، اپنے رد عمل میں نقلی ‘کھو’کو شامل کرنے سے اصل کھیل کے دوران نقلی ‘کھو ’کو زیادہ فطری بنانے میں مدد ملتی ہے۔
مسابقتی نقلی ’کھو ‘کی مشق (Competitive faking drills)
• مسابقتی مشقوں کا اہتمام کریں جو خاص طور پر نقلی ‘کھو ’ پر مرکوز ہوں۔ مثال کے طور پر، ایک کھلاڑی کو دوسرے کھلاڑی کے سامنے کھڑا کریں جہاں آپ نقلی ‘کھو ’ استعمال کرکے دفاع کاروں سے بچ کر آگے نکل سکیں۔
کھیل کو آگے کی طرف لے جانے والی سرگرمی
نقلی ‘کھو ’کاماہر: نونو کھلاڑیوں کی تین سے چار ٹیمیں بنائیں۔ ‘کھو-کھو’کی ترتیب میں ہر ٹیم کے آٹھ کھلاڑی بیٹھیں گے اور ایک کھلاڑی کھیل کا آغاز کرے گا۔ ہر ٹیم کا مقصد یہ ہے کہ جلد از جلد تین اصلی‘کھو’ اور دو نقلی ‘کھو’دیں اور ‘پنچم’ کا نعرہ لگائیں۔ جو ٹیم کم وقت میں کھیل مکمل کرلے گی ، وہ کھیل جیت جائے گی۔
حلقے کا وقت — غیرمتوقع نقلی کھو
تبادلۂ خیال کیجیے کہ آپ کے نقلی ‘کھو’ کا کوئی قبل از وقت اندازہ نہ لگا سکے، ایسی مہارت کو کیسے فروغ دیا جا سکتا ہے۔
کیا آپ جانتےہیں؟
نقلی ’کھو ‘کا استعمال کھمبے کے گردبھی کیا جا سکتا ہے۔
پول ڈائیو (Pole Dive)
|
وارم اپ |
مہارت |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
بازو اور ٹانگیں پھیلا کر چھلانگ لگانے والی ورزش (Jumping Jacks) مینڈھک کی طرح بیٹھ کر چھلانگ لگانے کی ورزش (Frog Jump) سینہ اور کمر کے عضلات کے کھنچاؤ کی ورزش (Chest and Back Stretch) ران کے اگلے پٹھوں کے کھنچاؤ کی ورزش (Quadriceps Stretch) |
پول ڈائیو (Pole Dive) |
سرکے اوپر سے بازوؤں کے کھنچاؤ کی ورزش (Overhead Arm Stretch) دھڑ کو گھمانا (Torso Twist) ایک پیر کو دوسرے سے کراس کرکے دونوں ہاتھوں سے انگوٹھا چھونا (Cross-legged Toe Touch) |
پول ڈائیوکے لیے پیروں کا موزوں استعمال اور حفاظتی کوششیں |
پول ڈائیو
پہنچ (Approach)
• جب آپ کھمبے (Pole) کے قریب پہنچیں تو اپنی رفتار کو قابومیں
اور متوازن رکھیں تاکہ اچانک حرکت کے لیے تیار رہیں۔
عمل آوری (Execution)
• اپنے جسم کو زمین کی طرف نیچا رکھیں اور ڈائیو لگانے کی سمت میں تھوڑا سا جھکیں۔
• جب آپ کھمبے کےقریب پہنچیں، اگر آپ بائیں طرف ڈائیولگا رہے ہیں تو اپنا بایاں پاؤں بڑھائیں اور ڈائیولگانے کے لیے دائیں ہاتھ سے کھمبے کو پکڑیں، اگر آپ دائیں طرف ڈائیولگا رہے ہیں تو اپنا دایاں پاؤں بڑھائیں اور اپنے بائیں ہاتھ سے کھمبے کو پکڑ کر ڈائیولگائیں۔
• حرکت پیدا کرنے اور کھلاڑی کو باہر نکالنے کے لیے اپنے دوسرے بازو اور دھڑ کا استعمال کریں۔
دھکا دینا
• جیسے ہی ڈائیومکمل ہو جائے، باہری پیر اور دونوں ہاتھوں سے دھکا دیں۔ ڈائیوسے باہر آنے کے لیے اپنے آزاد پیر کو کھمبے کے گرد گھمائیں۔
حلقے کا وقت — پول ڈائیوکے لیے پیروں کا موزوں استعمال اور حفاظتی کوششیں
• پول ڈائیوکے لیے پیروں کا استعمال کیوں اہم ہے؟ مناسب مثالوں کے ساتھ وضاحت کیجیے۔
• کھمبے کے ساتھ سر یا پیروں کو ٹکرانے سے بچانے کے لیے ہدایات کی فہرست تیار کیجیے۔
کھیل کو آگے کی طرف لے جانے والی سرگرمی
کہنی جوڑ کر رکھنے کاچیلنج (Elbow Lock Challenge): دو ٹیمیں بنائیں۔ دونوں ٹیموں کو تقریباً چھ میٹر کے فاصلے پر مخالف سمتوں میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑا کریں۔ ہر ٹیم کا ایک کھلاڑی مرکز میں آئے گا اور ایک دوسرے کے ساتھ کہنیوں کو جوڑ کر رکھے گا۔ دونوں کھلاڑی دائرے میں گھومتے ہوئے کسی بھی لوک گیت کی ایک سے دو سطریں گائیں گے۔ جیسے ہی گیت کا پہلا بند ختم ہوگا، دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کو اپنی طرف کھینچنے کی کوشش کریں گے۔ جو کھلاڑی دوسرے کھلاڑی کو کامیابی کے ساتھ اپنی طرف کھینچ لے گا، وہ ایک پوائنٹ حاصل کرلے گا۔ اس عمل کو اس وقت تک دہرائیں جب تک کہ ہر کھلاڑی کی باری مکمل نہ ہو جائے۔
پیر کے پنجوں کو چھونا (Toe -Tapping)
|
وارم اپ |
مہارت |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
جسم کے نچلے اعضا کو گھمانے کی ورزش گھٹنوں کو اوپرچھاتی تک اٹھانا اورایڑیوں کو کولہے تک لانا (High Knee and Butt Kick) |
پیر کے پنجوں کو چھونا |
جسم کے نچلے اعضا کوگھمانے کی ورزش (Lower Limbs Rotations) آگے اور پیچھے جھک کر ٹانگوں کی ورزش (Reverse and Forward Lunges) تتلی کی وضع (Butterfly Pose) |
پیروں کے پنجوں تک پہنچنے کے لیے جسم کو تاننا |
پیر کے پنجو ں کو چھونا
حالت
• آپ بیٹھنے کی حالت میں ہوں (جیساکہ ہم پہلے سیکھ چکے ہیں)تاکہ دفاع کار
کھلاڑیوں (Defenders)کی حرکات پر فوری رد عمل ظاہر کرنے کے لیے تیار رہیں۔
توجہ اور اندازہ (Focus And Anticipation)
• آپ کو دفاع کار کی حرکات پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے اور رفتار، سمت اورحرکت کی
پیشن بینی کرکےاس کی اگلی چال کا اندازہ لگانا ہوگا۔
وقت کا درست استعمال (Timing)
• وقت کا درست استعمال انتہائی اہم ہوتاہے۔ جیسے جیسے دفاع کار قریب آئے آپ کو اپنا ایک بازو آگے بڑھانا ہےتاکہ آپ اس کے پیر یا پنجے کو چھوسکیں لیکن اس بات کا خیال بھی رکھنا ضروری ہے کہ آپ مرکزی لکیر سے آگے نہ گریں۔
کھیل کو آگے کی طرف لے جانے والی سرگرمی
مخروطے کو پکڑنا: ایک ابتدائی لائن (eniL gnitratS)اور ایک حد بندی لائن (eniL gniniartseR)بنائیں جن کے درمیان تقریباً تین سے پانچ میٹر کا فاصلہ ہو۔ حد بندی لائن سے ایک میٹر آگے تین مخروطے (senoC)ایک قطار میں رکھیں جیساکہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے۔کھلاڑی ابتدائی لائن کے پیچھے قطار میں کھڑے ہو جائیں گے۔ ہر کھلاڑی مخروطے کی طرف بھاگے گا اور حد بندی لائن کو پار کیے بغیر دی گئی ہدایت کے مطابق کون کو چھوئے گا۔ (مرکز، دائیں، بائیں)۔ استاد ہدایات کے درمیان وقت کے وقفوں کو آہستہ آہستہ کم کر سکتے ہیں۔
حلقے کا وقت — پیروں کے پنجوں تک پہنچنے کے لیے جسم کا کھنچاؤ
طلبا حد بندی لائن پر گرے بغیر مخروطے(Cone)تک پہنچنے کے لیے استعمال کی جانے والی تکنیک پرگفتگو کریں۔
3-2-3 زنجیر
|
وارم اپ |
مہارت |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
چھلانگ لگانااور رسی کودنا (Leaping and Skipping Jumps) (Hip and Pelvic Muscle Stretch) |
3-2-3 زنجیر |
آگے اور پیچھے جھک کر ٹانگوں کی ورزش (Forward Lunges and |
کارکردگی کی |
3-2-3 زنجیر
تصور
• ‘کھو-کھو ’میں 3-2-3 زنجیر میں ایک مخصوص دفاعی حکمت عملی شامل ہوتی ہے ، جہاں کھلاڑی ایک زنجیر بناتے ہیں جس میں تین تعاقب کار سامنے، دو بیچ میں اور تین پیچھے شامل ہوتے ہیں۔ یہ تشکیل ایک مضبوط دفاعی رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
اپنے مقام پر کھڑے ہونا (Positioning)
• یقینی بنائیں کہ آپ نے 3-2-3 زنجیر میں اپنی مقررہ پوزیشن کو سمجھ لیا ہے۔ تمام پوزیشن عام طور پر اس ترتیب کی بنیاد پر تفویض کی جائیں گی جس میں کھلاڑی کھیل کے آغاز میں قطار میں کھڑے ہوتے ہیں۔ زنجیر کے ہر کھلاڑی کا رکاوٹ کوبنائے رکھنے میں ایک مخصوص کردار ہوتا ہے۔
مظاہرہ (Demonstration)
• 3-2-3 زنجیر کی تشکیل کا مظاہرہ آپ کے استاد مناسب حالتوں کو ظاہر کرنے کے لیے کریں گے۔ ساتھ ہی استاد سامنے، درمیان اور پیچھے کے کھلاڑیوں کے کردارکی اہمیت کو نمایاں کرتے ہوئے ان کے دفاع کار کا پیچھا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی تکنیک کی وضاحت کریں گے۔
مشق (Practice)
• شروع میں تعاقب کار کے بغیر 3-2-3 زنجیر کی تشکیل کی مشق کریں۔ یہ آپ کو زنجیر بنانے اور مخالفین کے دباؤ کے بغیر اپنی حرکات کو بہتر بنانے کی تکنیک پر توجہ مرکوز کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
کھیل کو آگے کی طرف لے جانے والی سرگرمی
اسٹینڈنگ کھو -کھو: ایک دائرہ بنائیں۔ چھ گروہ بنائیں اور دائرے کے کنارے کھڑے ہوں۔ ان میں سے ایک
تعاقب کار (Chaser) ہو گا، جبکہ دوسرے دوڑنے والے (Runner)ہو ں گے۔ ‘تعاقب کار’ دائرے میں داخل ہو سکتا ہے، لیکن ‘دوڑنے والا’ نہیں۔ جب دوڑنے والا گزرنا چاہے تو دائرے میں صرف داخلے کی اجازت ہوتی ہے اور پھردوڑنے والا قطارکے سامنے کھڑا ہو سکتا ہے۔دوڑنے والا اس قطار میں شامل ہو جائے گا جس میں آخری شخص ‘دوڑنے والا ’بن جائے گا۔ اگر تعاقب کار، دوڑنے والے کو پکڑلیتا ہے، تودوڑنے والا، تعاقب کار میں تبدیل ہو جائے گا ۔
حلقے کا وقت — کارکردگی کی تعریف کرنا
کیاآپ مخالف ٹیم کے کھلاڑی کی کارکردگی کی تعریف کریں گے اور کیوں؟