اکائی 4
ہىنڈ بال کى بنىادى مہارتىں
(Fundamental Skills of Handball)
اس اکائى مىں ،ہم ہىنڈ بال کھىل کے بارے مىں جانیں گے ۔ىہ گىند کے ساتھ تىزرفتار ی سے کھىلا جانے والا اقدامی نوعیت کا اجتماعی کھىل ہے۔کھلاڑى پوائنٹ حاصل کرنے کے لىے گىند کو پاس، ڈِرِبل اور شوٹ کرتے ہىں۔دفاع میں مخالف ٹیم کے پاس کو روکنا اور شوٹ کو بلاک کرنا شامل ہوتا ہے۔
آگے کی سرگرمیوں کی تفصیل حسب ذیل ہے:
1. سىکھىں اور کھلىں: ہم تعاملی کھىلوں اور مشقوں کے ذرىعے ہینڈ بال کھىلنا سىکھىں گے۔
2. بہترہم آہنگى ، طاقت اورقوت ِبرداشت: ہینڈ بال کھىلنے سےہمیں جسمانی ہم آہنگی، طاقت اور قوت ِبرداشت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
3. باہمی تعاون کا جذبہ: ہم کھىل کے دوران اىک ساتھ کام ، ہر ایک شمولیت اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ تو آئیے !ہینڈ بال کھیلنے کی تیاری کریں، ایک ٹیم کی طرح کھیلیں اور مزے کریں۔
پاس کرنا (Passing)
|
وارم اپ (Warm-up) |
مہارت (Skill) |
کول ڈاؤن (Cool Down) |
حلقے کا وقت (Circle Time) |
|
جسم کے نچلے اعضا کو گھمانے کی ورزش (Lower Limbs Rotations) (High Knee and Butt Kick) |
ہىنڈبال پاس کرنا |
سر کے اوپر سے بازوؤں کے کھنچاؤ کی ورزش (Overhead Arm Stretch) دھڑکو دائیں بائیں گھمانا (Torso Twist) (Cross-legged Toe Touch) |
گىند چھوڑنے کا وقت |
ہىنڈبال کو
پاس کرنا
کھڑے ہونے کی حالت (Stance)
• پىروں کو کندھے کى چوڑائى کے برابر کھولىں ، جسم کو مضبوطی کے ساتھ سىدھا رکھىں۔ دفاع کاروں سے گىند کو محفوظ رکھنے اور توازن برقرار رکھنے کے لىےاکثر گیند نہ پھینکنے والے بازو کو پھیلائیں۔
گرِفت (Grip)
• کھلاڑى گىند پر قابوپانےکےلىے اپنى پھىلى ہوئى انگلىوں کى مددسےگىندکواىک ہاتھ سے اپنے سرکے تھوڑا اوپرپکڑتا ہے۔
ہدف (Target)
• کھلاڑى اپنے ساتھى کے جسم کی سطح کوہدف بناتے ہوئےپاس دےگا۔
عمل آورى(Execution)
• پھىنکنے والا بازو سرکے پیچھے ایسےلایاجائے کہ کہنی 90° کے زاوىے پر جھکی ہوئی ہو۔اس کا مطلب ىہ ہے کہ گىند کھلاڑى کے سر سے تھوڑا پىچھے اور اوپر رکھی جاتی ہے۔
• بنا زیادہ زور لگائے ،گیند کو سب سے اونچی جگہ سے چھوڑنے سے پہلے کھلاڑی اپنا پھینکنے والا بازو اوپر اور آگے کی طرف بڑھاتا ہے ۔گیند چھوڑتے وقت کلائی آگے کی طرف جھٹکا کھاتی ہے جس سے پاس سیدھا اور درست ہو جاتا ہے۔
عمل کے بعد کى حالت(Follow-through)
• گىند کو چھوڑنے کے بعد ،پھىنکنے والا بازو متعینہ ہدف کى سمت مىں آگے اور نىچے کى طرف حرکت کرتا ہے۔ ىہ عمل پاس کو صحیح اور طاقت سے پھینکنے میں مدد کرتا ہے۔
کھىل کو آگے کى طرف لے جانے والى سرگرمى
بىچ کا بندر: اىک دائرہ بنائیں اىک ‘بندر ’(کھلاڑى) دائرے کے اندر رہے گا ۔دىگر کھلاڑى اىک دوسرے کو ہىنڈبال پاس کریں گے جبکہ درمىان مىں موجود بندر گىند کو روکنے ىا چھونے کى کوشش کرے گا ۔اگر بندر کسى پاس کو روک دے تو جس کھلاڑى کے ذرىعے ىہ ناکام پاس دىا گىا تھا ،وہ نىا بندر بن جائےگا۔
تنوع: بندر تعداد مىں دو ىا تىن ہوسکتے ہىں۔
حلقے کا وقت — گیند کو چھوڑنے کا مقام
گىند پھىنکتے وقت اس کے چھوڑنے کے مقام کا مشاہدہ کرىں اور اپنے الفاظ مىں اس کى وضاحت کرىں۔اس بات پر کہ جب گىندجسم کى درمىانى لکىر(Medial line) سے پھىنکى جائے اور جب اُس لکىر سے ہٹ کرپھىنکی جائے تو ان دونوں طرىقوں کے درمیان فرق کے بارے میں گفتگو کریں۔
لپکنا (Catching)
|
وارم اپ |
مہارت |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
چھلانگ لگانا اور رسّی کودنا (Leaping and Skipping Jumps) (Hip and Pelvic Muscle Stretch) |
لپکنا(Catching) |
سینے کے کھنچاؤ کی ورزش (Chest Stretch) (Shoulder Circles) (Cross Body Shoulder Stretch) |
آنکھوں اور |
ہىنڈبال لپکنا
کھڑے ہونے کى حالت(Stance)
• آپ کندھوں کى چوڑائى کے لحاظ سے پىروں کورکھتے ہوئے کھڑے ہوں اور آپ کے گھٹنے
تھوڑے سے مڑے ہوں ۔
• گىندپر آسانی سے رد عمل ظاہر کرنے کے لیے اپنے پیروں پر وزن ڈالتے ہوئے ہلکا سا آگے کی
طرف جھکیں ۔
عمل آورى (Execution)
• ہاتھوں کو اپنے دھڑکے سامنے رکھتے ہوئے گىند کى زیادہ سے زیادہ سطح کو پکڑنے کے لىےاپنی انگلىوں کو کافى حد تک پھىلائىں۔
• نظر یں گىند پرجماتے ہوئے اپنى کہنىوں کو تھوڑا سا موڑىں اور گىند کےساتھ ساتھ آگے بڑھیں۔
• تصوىر کے مطابق کلائى کو ڈھىلارکھتے ہوئےمضبوط انگلىوں اور ہتھىلى کے گدَّےدار حصّے سے گىند کو پکڑىں۔
عمل کے بعد کى حالت (Follow-through)
• فاصلہ کم کرنے کے لىے گىند کے نزدىک پہنچىں۔ اپنی کہنیوں کو موڑىں اور ہاتھوں کو گىند کےساتھ تھوڑا پىچھےکى طرف لائىں تاکہ گىند کى طاقت کو کم سے کم کىا جاسکے اوراُسے دوبارہ اُچھلنے سے روکا جاسکے۔
کھىل کو آگے کى طرف لے جانے والى سرگرمى
بولواور پکڑو: اىک دائرہ بنائىں۔ اىک کھلاڑى دوسرے کھلاڑى کى جانب گىند پھىنک کر اس کا نام تىز آواز مىں پکارکر کھىل کا آغاز کرے گا۔اس کے بعد وہ کھلاڑى گىند کو پکڑے گا۔جو کھلاڑى گىند کو گرائے گا ، وہ آؤٹ مانا جائے گا۔وہ کھلاڑى جو آخر تک کھىل مىں بنا رہے گا، وہ کھیل جیت جائے گا۔
حلقے کا وقت — آنکھوں اور ہاتھوں کا تال میل
لپکنے کى مہارت کو سىکھنے کے لىے آنکھوں اور ہاتھوں کے مطلوبہ تال میل پر گفتگو کرىں۔
کىا آپ جانتے ہىں؟
ہىنڈبال کو چستى ، طاقت اور ماہرانہ تیز فہمی کى ضرورت ہوتى ہے۔
10-پاس کھىل
|
وارم اپ |
سرگرمى |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
بازوؤں کو گھمانا اور حرکت دىنا (Arms Rotations and Movements) |
-10 پاس کھىل |
فرش کو چھونا(Floor Touch) (Calf Stretch) (Crouch Leg Stretch) |
درست طریقے کی اہمىت |
10- پاس
کھلاڑىوں کو دوٹىموں مىں تقسىم کرىں۔ہر ٹىم مىں کھلاڑىوں کى تعداد دستىاب کھلاڑىوں کى کل تعداد پر منحصر ہے۔کھىل کے ایسے میدان کا تعین کریں جو کھلاڑىوں کى تعداد کے لىے موزوں ہو۔کھىل کى دشوارى کى سطح کو بڑھانے کے لىے آپ نصف کورٹ ىا ہىنڈبال کے مىدان کے کسی چھوٹے حصّے کا انتخاب کرسکتے ہىں ۔جس ٹىم کے پاس گىند ہے وہ کھىل شروع کرے گی اور اسےمسلسل دس پاس مکمل کرنے کى کوشش کرنى ہوگى۔کھلاڑیوں کو مسلسل حرکت میں رہنے، خالی جگہیں تلاش کرنے اور پاس دینے کے راستے بنانے کی حوصلہ افزائی کی جائے۔مخالف ٹىم دفاعى کھىل کھىلتى ہے ،وہ گىند کو روکنے کى کوشش کرتى ہے۔اگر گىند کو روکا ىا گراىا جائے تو گىند کا قبضہ دفاعى ٹىم کو منتقل کردىا جاتا ہے۔اس کے بعد نئى دفاعی ٹىم اپنى 01-پاس کے تسلسل مکمل کرنے کى کوشش کرتى ہے۔
کھىل کو آگے کى طرف لے جانے والى سرگرمى
پاس اور تعاقب: دو گروپ آمنے سامنے کى سمتوں مىں قطار بناکرکھڑے ہوں گے اور اىک ہى سمت مىں اىک دوسرے کے متوازى دوڑیں گے۔یقینی بنائیں کہ دونوں گروپ ایک دوسرے سے کم از کم پانچ میٹر کے فاصلے پرہوں ۔اىک کھلاڑى گىند کو تھامے گاجبکہ دوسرے کھلاڑى خالى ہاتھ رہىں گے۔ دوسرے کھلاڑى دوڑ رہے ہوں گے، جبکہ گىند والا کھلاڑى دوسرے گروپ کے کھلاڑى کو گىندپاس کرنے کی کوشش کرے گا۔گیندحاصل کرنے والے گروپ کا کھلاڑی جو گیند پکڑ لیتا ہےوہ واپس جاکر پھىنکنے والى ٹىم کى صف مىں شامل ہوجاتا ہے۔گیند پھینکنے والا کھلاڑی بھی پکڑنے والی ٹیم کی صف میں شامل ہوجاتا ہے۔ ىہ دونوں گروپ گىند کو اىک دوسرے سے لےکر دوڑتے ہىں اور گیند کو آگے پیچھے پاس کرتے رہتے ہىں اور اسى طرح ىہ کھىل چلتا رہتا ہے۔
حلقے کاوقت — درست طریقے کى اہمیت
گىند کوپاس کرنے اورپکڑنے کے صحىح طریقے پر بحث کرىں۔نىز فاؤل کے مختلف اقسام اور ان کے قواعد کو تفصىل سے بىان کرىں۔
ڈربلنگ (Dribbling)
|
وارم اپ |
مہارت |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
چھلانگ لگانااور رسّی کودنا (Leaping and Skipping Jumps) (Hip and Pelvic Muscle Stretch) |
ڈربلنگ(Dribbling) |
بازو ہلانا (Arm Swinging) کندھے اچکانا(Shoulder Shrug) (Hamstring Stretch) (Calf Stretch) |
تخلىقى سرگرمیاں |
ڈربلنگ
ہاتھوں کى پوزىشن
• گرفت مضبوط کرنے کے لىے ہىنڈبال کو ہتھىلى کے بجائے انگلىوں کے اوپرى
حصّے سےپکڑیں۔
• انگلىوں کو گىند کى سطح پر آہستہ سے پھىلائىں۔
• کلائى اور بازو اىک ہى لائن مىں ہونے چاہئىں۔گىند کے اوپری حصے پر ہاتھ کى پوزىشن کو برقرار رکھیں۔
جسم کى پوزىشن
• گھٹنوں کو تھوڑا سا موڑکر اور جسم کو جھکاتے ہوئے ابتدائى پوزىشن بنائىں۔مىدان کو واضح طورپر دىکھنے کے لىے اپنے سر کو اونچا اور پُشت کو سىدھا رکھىں۔
ڈربلنگ کى اُونچائى
• دِفاع کار وں کے لیے گىند کو پکڑنے ىا چھىننے کو زیادہ مشکل بنانے کی غرض سے گىند کو ہر ممکن حد تک نىچے رکھتے ہوئے اسے ڈِرِبل کریں۔
• آپ موقع کے لحاظ سے لڑھکانے کى اونچائى مىں ردوبدل کرىں
مگر عام طور پر اسےکمرکى سطح سے نىچے رکھىں ۔
دونوں ہاتھوں کا استعمال
• دونوں ہاتھوں سے ڈربل کرنے کی صلاحىت پىدا کرىں۔ گىند قابو مىں کرنے کى مجموعى صلاحىت کو بڑھانے کے لىے
کمزور ہاتھ سے ڈربل کرنے کى مہارتىں پىدا کرىں۔
قدموں کى لمبائى
• ڈربل کرنے کے دوران اپنے توازن اور کنٹرول کو بہتر بنانے کى کوشش کرىں۔گىند کا کنٹرول کھوئے بغىر زىادہ فاصلہ طے کرنے کے لىے لمبے لمبے قدم اٹھائىں۔
سر کى پوزیشن
• سر اوپر رکھىں اور مناسب کھلى جگہىں تلاش کرىں۔
کھىل کو آگے کى طرف لے جانے والى سرگرمى
جوڑے بنائىں۔اىک کھلاڑى انگوٹھے اور انگلىوں کے درمىان رسّى کو ڈھىلا پکڑے ہوئے مىدان کے چاروں طرف بھاگے گا۔دوسرے کھلاڑى اپنى گىند کوڈربل کرتے ہوئے رسی پر ڈربل کرنے اور اسے کھینچ کر آزاد کرانے کی کوشش کریں گے۔اگر وہ کامىاب ہوتے ہىں تو انھىں اىک پوائنٹ ملے گا۔ جب رسّى آزادہو جائے تو کردار تبدىل کرىں۔ زىادہ سے زىادہ پوائنٹ حاصل کرنے والاکھلاڑى ،جیت جائے گا۔
حلقے کا وقت — آگے کى طرف لے جانے والى تخلیقی سرگرمیاں
اىک نىا کھىل بنائىں جو اتنا ہى تخلىقى ہو جتنا کہ کھىل کو آگے کى طرف لے جانے والى سرگرمى۔
رکاوٹوں والی ڈربلنگ
(Obstacle Dribbling)
|
وارم اپ |
سرگرمى |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
پھسلنا اور گھڑ چال مىں بھاگنا (Sliding and Galloping) (Knee Hug) (Quadriceps Stretch) |
رکاوٹى ڈربلنگ (Obstacle |
قدم آگے رکھ کر جھکنا اور قدم پیچھے رکھ کر جھکنا (Forward Lunges and Backward Lunges) (Lower Limbs Rotations) |
پىروں کا استعمال اورجسمانی اشارات (Footwork and Body Gestures) |
رکاوٹوں والی ڈربلنگ
مبارزتی رکاوٹوں والی ڈربلنگ پىدا کرنے کے لىے مخروطے(senoC)اور علامتوں کااىک مجموعہ ترتىب دىں ۔اىک حقىقى کھىل کى صورت سےمشابہت کےلىے مختلف طور پر ٹىڑھے مىڑھے راستے، دائرےاوراچانک موڑ جىسے طرىقے ترتىب دىں۔کھلاڑىوں کو کم سے کم ہلچل کے ساتھ اور غلطىوں کے بغىر آسانى سے ڈربل کرکے کم سے کم وقت مىں تمام رکاوٹوں کو عبور کرنا۔
کھىل کوآگے کى طرف لے جانے والى سرگرمى
سادھو اور شىطان: اس مىں چار بچّے (سادھو) اىک نشان زدکھیل کے میدان کے اندر ڈربل کریں گے جبکہ دو بچّے (شىطان) انہىں روکنے کى کوشش کر ىں گے۔ اىک دوسرے سے تقرىباً4 مىٹر کے فاصلے پر چار وں کونے مىں چار مخروطے نصب ہوں گے۔ کھلاڑىوں کو ایک سے چار تک نمبر دئىے جائىں گے۔ کھلاڑى نمبر ا ىک اورتىن کے پاس اىک اىک گىند ہوگا اور وہ اىک ہى وقت مىں کھىل شروع کرىں گے۔ سىٹى کى آواز پر کھلاڑى نمبر1گىند کو دو بار ڈربل کرے گا اور گىند کو کھلاڑى نمبر 2کی طرف پھىنکے گا اور خود کھلاڑى نمبر 2کى جگہ لے گا۔اس طرح کھلاڑى نمبر 3بھى دو بار ڈربل کرے گا اور گىند کو کھلاڑى نمبر 4کی طرف پھىنکے گا۔ اس طرح ىہ اىک رىلے (yaleR) ہوگا جسے دو کھلاڑى روکنے کى کوشش کرىں گے۔جو کھلاڑى اس رىلے مىں خلل ڈالنے مىں کامىاب ہوگا، وہ اس کھلاڑى کے ساتھ تبادلہ ٔکردار کرے گا اور رىلے متواتر جارى رہے گا۔
حلقے کا وقت — پىروں کا استعمال اور جسمانی اشارات
آپ اپنى مخالف ٹىم کے اراکىن کے پىروں کے استعمال اور جسمانی اشارات کو سمجھ کرکے ممکنہ چىلىنجز کا اندازہ کىسے لگاتے ہىں؟
گىندکوشوٹ کرنا
(Shoot the Ball)
|
وارم اپ |
مہارت |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
چھلانگ لگانا اور رسی کودنا (Leaping and Skipping Jumps) (Hip and Pelvic Muscle Stretch) |
گىند کوشوٹ کرنا (Shoot the Ball) |
دھنش آسن(Bow pose) مکرآسن(Crocodile pose) چکرآسن(Wheel pose) |
کام کو مختلف انداز مىں کرنا |
گىند کوشوٹ کرنا
گرفت (Grip)
• پھینکنے کے لیے بہتر ضبط اور گھماؤ حاصل کرنے کے لیے انگلیوں کو پھیلاکر گیند کو مضبوطی سے پکڑیں۔
کھڑے ہونے کى حالت(Stance)
• توازن برقرار رکھنے کے لىے اپنے پىروں کو کندھے کى چوڑائى کے مطابق رکھىں۔
• اپنے جسم کو گول پوسٹ کی جانب پہلو کے رخ رکھیں اور جس ہاتھ سے گیند نہ پھینک رہےہوں اس کندھے کو ہدف طرف رکھیں۔
• اپنے گھٹنوں کو موڑىں اور اپنے جسمانى وزن کوآگے کی طرف دونوں پاؤں کی انگلیوں پر منتقل کرىں۔ اس کے بعد اپنے آپ کو اونچى کود کے لىے تىار کرىں۔
عمل آورى (Execution)
• پھىنکنے والے ہاتھ کى کہنى کو ہوا مىں پھىلائىں اور بازو کے اگلے حصے کو اونچا کرىں، اور پھر کندھے کو سر کے پىچھے بازوتک 90°کے زاوىے پر پھىلائىں۔
• گىند نہ پھىنکنے والے ہاتھ سے ہدف کو متعىن کریں۔
• جب آپ ہدف کى طرف پھینکیں تو کہنى کوآگے لانے کے
ساتھ ہی بازو ،کلائى، کندھے اور دھڑکى تىز حرکت کے ساتھ شروع کرىں۔
• چھلانگ کى زىادہ سے زىادہ اونچائى پرگىند کو اپنے ماتھے کے بالکل سامنے، گول کى سمت مىں زورسے نىچے کى طرف پھینکیں۔
کھىل کے بعد کے اقدام(Follow-Through)
• گىند کو چھوڑنے کے بعد اپنے بازو کو حرکت کرنے دىں۔
• فالوتھرو کى مشق گىندکو پھىنکنے مىں درستى اور بہترى لاتی ہے اور گىند کو مطلوبہ ہدف کى طرف لے جاتی ہے۔
کھىل کو آگے کى طرف لے جانے والى سرگرمى
بند آنکھ سے شوٹ کرنے والا: دو دو کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیمیں بنائیں۔ایک کھلاڑی ‘شوٹر ’ (retoohS)اور دوسرا ‘رہنمائی کرنے والا’ (rotcurtsnI)ہوگا ۔ شوٹرکى آنکھوں پر پٹى بندھى ہوگى اور وہ گول پوسٹ کو نہىں دىکھ سکے گا۔‘رہنمائی کرنے والا ’شوٹر کے پیچھے کھڑا ہوکر اسے اپنےاہداف کا پتہ لگانے میں مدد کرنے کے لیے زبانی ہدایات دے گا۔ جس کے بعد شوٹر ہینڈ بال کو رہنمائی کرنے والے کی ہدایت کے مطابق ہدف کی جانب پھینکے گا۔ پانچ گول کے بعد جوڑے اپنا رول بدل لیں گے۔
حلقے کا وقت -کام کو الگ طرىقے سے کرنا
رہنمائی کرنے والے اور شوٹ کرنے والے نے اپنى کارکردگى کو بہتر بنانے کے لىے کون سى دىگر کوششىں کى ہىں؟
کىا آپ جانتے ہىں؟
کھلاڑىوں کو اپنے پىروں سے گىند کو چھونے کى اجازت نہىں ہوتی ہے۔
چکما گىند(Dodge Ball)
|
وارم اپ |
سرگرمى |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
بازو اور ٹانگىں پھىلاکر کھڑ ے ہوکر چھلانگ لگانے کی ورزش (Jumping Jacks) مىنڈک کى طرح چھلانگ لگانے کی ورزش (Frog Jumps) سینہ اور کمر کے عضلات کے کھنچاؤ کی ورزش (Chest and Back Stretch) ران کے اگلے پٹھوں کے کھنچاؤ کی ورزش (Quadriceps Stretch) |
چکما گىند (Dodge Ball) |
سینے کے کھنچاؤکی ورزش (Chest Stretch) کندھے کو گھمانا (Shoulder Circles) بازو کو کراس کرکے کندھے کے کھنچاؤ کی ورزش (Cross Body Shoulder Stretch) |
پیروں کا استعمال |
چکما گىند
دوٹىمىں بنائىں۔پہلی ٹىم کے ممبران اىک دوسرےسے ایک ہاتھ کا فاصلہ رکھتے ہوئے اىک دائرہ بنائىں ۔
دوسرى ٹىم دائرے کے اندر رہے گى۔دائرہ بنانے والی ٹیم کا مقصد یہ ہے کہ وہ دائرے کے اندر کھڑی دوسری ٹیم کے کھلاڑیوں کو سر کے اوپر سے سافٹ بال کو پھینک کر کمر کے نچلے حصے کو نشانہ بناتے ہوئے چھوئے۔دائرے کے اندر کے کھلاڑى دائرے مىں حرکت کر سکتے ہیں اور چکما دے سکتے ہىں ، لىکن باہر کے کھلاڑى اىسا نہىں کرسکتے۔
کھىل کو آگے کى طرف لے جانے والى سرگرمى
رومال حاصل کرىں: دو ٹىمىں بنائىں یعنی ٹیم Aاور ٹیم B۔ پھر ٹیم Aکے ایک کھلاڑی کے ہاتھ پر رومال باندھ دیں۔ اب ٹیم Bکے کھلاڑی اس کھلاڑی کے ہاتھ سے رومال اتارنے کی کوشش کریں ۔ جبکہ ٹیم Aاپنے کھلاڑی کے دفاع کی کوشش کرے ۔ وہ ٹیم جس کے کھلاڑی کامیابی سے رومال اتار لیں ،وہ فاتح قرار پائے گی۔
حلقے کا وقت — پىروں کا استعمال اور اندازہ لگانا
اس بات پر تبادلۂ خىال کرىں کہ دفاع کاروں نے پھىنکنے والوں کوچکمادىنے کےلىے کس قسم کے فٹ ورک کا استعمال کىا اورپھىنکنے والوں نے دفاع کاروں کى نقل وحرکت کا اندازہ کس طرح لگاىا۔
ڈربل اور شوٹ
(Dribble and Shoot)
|
وارم اپ |
مہارت |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
چھلانگ لگانا اور رسّی کودنا (Leaping and Skipping Jumps) کولہے اور پیڑو کے عضلات کے کھنچاؤ کی ورزش (Hip and Pelvic Muscle Stretch) |
ڈربل اور شوٹ |
بازو گھمانا(Arm Swinging) کندھے اچکانا(Shoulder Shrug) ران کے پچھلے پٹھوں کے کھنچاؤ کی ورزش (Hamstring Stretch) پنڈلىوں کے کھنچاؤ کی ورزش (Calf Stretch) |
شکست کو خوش اسلوبی سے تسلیم کرنا (Taking Defeat Gracefully) |
ڈربل اور شوٹ
گول کى طرف منتخب راستے پر گىند کو ڈربل کرنا شروع کرىں۔جىسے ہى
آپ ہدف کے قرىب پہنچیں، گول کرنے کے لىے بہترىن تکنىک کا انتخاب کرىں۔
گول کی طرف شارٹ لگانے کی کوشش کے بعد ابتدائى جگہ پر واپس آجائىں تاکہ کھلاڑىوں کا اگلا
گروپ اپنى ڈربلنگ شروع کرسکے۔
کھىل کو آگے کى طرف لے جانے والى سرگرمى
شارک ٹىنک: دوٹىمىں بنائىں۔ دونوں ٹىموں مىں سے اىک کا ‘شارک ’ اور دوسرى کا ‘مِنّو’نام رکھیں۔ ‘مِنّو’ گىند کے ساتھ مىدان مىں اىک سرے پر قطار مىں کھڑے ہوں گے۔پھروہ مىدان کے دوسرى طرف ڈربل کرنے کى کوشش کرىں گےاورا پنی گیند کو شارک سے بچاکرگول کرىں گے۔اگر ‘مِنّو’ گىند پکڑلی جائے یاکورٹ سے باہر چلی جائے تووہ سب شارک بن جائیں گے۔کھىل تب تک چلتا رہے گا جب تک سارے ‘مِنّو’ شارک مىں تبدىل نہ ہوجائىں ۔
حلقے کا وقت — شکست کو خوش اسلوبی سے تسلیم کرنا
شکست کے بعد آپ کىسا محسوس کرتے ہىں، اس کے بارے مىں اىک مختصرمضمون لکھىے۔
کىا آپ جانتےہیں؟
کھلاڑىوں کو مخالف کے ہاتھ سے گىند کھىنچ کر، مارکر ىا مکّے مار کر لىنے کى اجازت نہىں ہوتی ہے۔
پاس کرنا اور شوٹ کرنا
(Pass and Shoot)
|
وارم اپ |
مہارت |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
پھسلنا اور گھڑچال مىں دوڑنا (Sliding and Galloping) (Quadriceps Stretch) |
پاس کرنا اور |
دھڑکو گھمانا(Torso Twist) (Quadriceps Stretch) |
سرگرمى کا جائزہ لىنا |
پاس اور شوٹ
گول پوسٹ سے 9 مىٹر نصف قطرکا اىک نىم دائرہ بنائىں۔پانچ کھلاڑى نىم دائرے مىں اپنى جگہ لىں گے۔گول کىپر کسى اىک کھلاڑى کى طرف گىند پھىنک کر کھىل کا آغاز کرے گا ۔اس کھلاڑى کو اب فىصلہ کرنا ہوگا کہ آىا گول کرنا فائدہ مند ہوگا ىا کسى دوسرے کھلاڑى کوبال پاس کرنا جس کے پاس بہتر زاویہ یاگول اسکورکرنے کا بہتر موقع ہے۔اگر کوئى کھلاڑى گول کرنے کى کوشش کرے اور ناکام رہ جائے تو وہ کھلاڑى گول کىپر بن جائے گا اور کھىل اسى طرح سے چلتا رہے گا۔
کھىل کو آگے لے جانے والى سرگرمى
اس کھىل کو ہىنڈبال کے آدھے مىدان مىں کھىلىں ۔جس مىں ہر ٹىم مىں پانچ کھلاڑى ہوں — ‘ٹیگر ز’ (sreggaT) اور ‘رنرز’ (srennuR)۔ٹیگرز جن کے پاس گىند ہوگی وہ حرکت نہىں کرسکتے، لیکن وہ گول کے لیے کوشش کر سکتے ہیں یا کسی دوسرے ٹیگرکو جو گول کرنے کى بہتر حالت مىں ہو،اسےگىند کو پاس کرسکتےہیں۔ٹیگر میں سے کوئی ایک کھیل شروع کرے گاجبکہ دوسرے ٹیگر گیند حاصل کرنے اور مخالفین کو چھونے کے لیے بہتر پوزیشن لینے کے لیے دوڑیں گے۔جس کھلاڑی کو چھو لیا جائے ، وہ میدان سے باہر ہوجائے گا۔یہ کھیل تب ختم ہوگا جب تک تمام مخالفین کو چھولیا جائے اور وہ میدان سے باہر ہوجائیں۔
حلقے کا وقت — سرگرمى کا جائزہ لینا
مخالفین کو چھونے کےلیے تراکیب اور تمام پوزیشن کی ایک فہرست بنائیں۔
کىا آپ جانتے ہیں؟
ہىنڈبال مىں 3کى اہمىت :
• کھلاڑى گىند لے کر زىادہ سے زىادہ 3قدم دوڑسکتا ہے۔
• کھلاڑى گىند کو صرف 3 سىکنڈتک ہى اپنے پاس رکھ سکتا ہے۔
شوٹ آؤٹ مقابلہ
(Shootout Tournament)
|
وارم اپ |
سرگرمى |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
ایک ہی جگہ پر تیزی سے دوڑنا (Fast Running on the Spot) (Head to Toe Stretch) |
شوٹ آؤٹ مقابلہ |
سر کے اوپر سے بازوؤں کے کھنچاؤ کی ورزش (Overhead Arm Stretch) دھڑکو دائىں بائىں گھمانا (Torso Twist) (Cross-Legged Toe Touch) |
اندازہ لگانا (Anticipation) |
شوٹ آؤٹ مقابلہ
دوٹىمىں بنائىں۔ کھلاڑى بارى بارى سے گول کىپرکو چکمادے کر گول پوسٹ کے اندر گول شوٹ کرىں گے۔ ہر کامیاب گول سے ٹىم کو اىک پوائنٹ ملے گا۔حتمى فاتح کا تعىن کرنے کی خاطر کھلاڑىوں ىا ٹىموں کو کھیل مکمل کرنے کے لیے کئی راؤنڈ موقع دیں۔
کھىل کو آگے کى طرف لے جانے والى سرگرمى
ہدف پر نشانہ لگانا:کھلاڑى بارى بارى سے گىند کو گول پوسٹ کے کونوں تک پھىنکیں گے۔ہر کھلاڑى کو ہر راؤنڈ میں تىن سے پانچ بار گیند کو پھینکنے کا موقع ملے گا ۔ کھلاڑى کو ہر گول کے لىے پوائنٹ دئىے جائىں گے۔تمام راؤنڈ کے اختتام پرسب سے زىادہ پوائنٹ حاصل کرنے والا کھلاڑى ، کھىل جىت جائے گا۔
حلقے کا وقت — اندازہ لگانا
وضاحت کرىں کہ آپ گول کىپرکےپىروں کے استعمال اور جسمانى اشارات کو دىکھ کر اس کى حرکت کا اندازہ کىسے لگاتے ہىں۔
گول کىپرکى دفاعى مہارتىں
(Goalkeeper’s Defensive Skills)
|
وارم اپ |
مہارت |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
کودنا(Jumping) اٹھک بىٹھک(Squat) ٹخنوں کے کھنچاؤ کی ورزش (Ankle Stretch) |
گول کىپرکى دفاعى مہارتىں |
بىٹھ کر آگے کى طرف جھکنے کى ورزش (پشچموتّان آسن) کبوترى وضع (Pigeon Pose) |
شوٹ کا اندازہ لگانا |
گول کىپرکى دفاعى مہارتىں
ابتدائى حالت(Stance)
• پاؤں کو کندھے کی چوڑائی کے برابر رکھتے ہوئے سیدھا کھڑے ہوں۔
گھٹنوں کو تھوڑا سا موڑ کر گول پوسٹ کے بیچ میں اپنی پوزیشن لیں۔
• جب آپ تىزى سے حرکت کرنے کے لىے تىار ہوں تو اپنا وزن اپنے پىروں پربرقرار رکھیں۔
• اپنے بازوؤں کو اوپر اٹھائىں تاکہ آپ گىند کو دوسرى سمت موڑسکىں ىا پکڑسکىں۔
• گىند کو پکڑنے کے لىے اپنى انگلىوں کو مزىد پھىلائىں۔
عمل آورى (Excution)
• گول کى سمت کا اندازہ لگانے کے لىے شوٹر کےجسمانى اشارات اور ہاتھ کى حرکت کا مشاہدہ کرىں۔
• گىندپر توجہ مرکوز رکھىں اور ردِّعمل کے لىے تىار رہىں۔
• گیند کے ساتھ ہم آہنگی برقرار رکھتے ہوئے بغلی طور پر یا پہلو بہ پہلو حرکت کریں ،
چھوٹے اور تىز قدم اٹھائىں۔
• اپنے جسم کےمرکزى ثقل کو برقرار رکھىں اور ضرورت پڑنے پر گىند کو پکڑنے کے لىے کسى بھى سمت غوطہ لگانے ىا چھلانگ لگانے کے لىے تىار رہىں۔
عمل کے بعد کى حالت (Follow-through)
• گىندکو روکنے کے بعد اس کی شدت کو کم کرىں اور گىند کو دوبارہ اچھلنے سے روکىں۔
• گىند کو پھرتى سے پکڑىں اور اسے محفوظ کرىں ىا اسے گول ایریا سے دور پھىنک دىں۔
کھىل کو آگے کى طرف لے جانے والى سرگرمى
غباروں کى لڑائى : 3مىٹرکے فاصلے پر 2مىٹر اونچے دو کھمبے لگائیں۔ پھر دونوں کھمبوں کے اوپر اور نیچے غبارے باندھ دیں۔کھمبوںکے چار حصوں کو اس طرح نام دیں ،دایاں اوپر (Right Top-RT)دایاں نىچے (Right Bottom-RB)بایاں اوپر(Left Top-LT)، بایاں نىچے (Left Bottom-LB) طلبا کو کھمبوں سے 6 مىٹردورقطار مىں کھڑا کریں۔ سىٹى کى آواز پر ہرطالب علم کھمبے کى جانب دوڑے گااور کھمبوں کے عىن درمىان اپنی جگہ لے گا۔اس کے بعداستادRT،RB،LT اورLBکو بغىرکسى ترتىب کے پکارے گا اور کھلاڑى کو غباروں کو ہاتھوں ىا پىروں سے چھونے کے لىے تىزحرکت کرنا ہے۔ ہر کھلاڑى کو دس مواقع ملىں گے۔مشق ختم ہونے کے بعد کھلاڑى ابتدائى جگہ پر واپس آجائے گا۔
حلقے کا وقت — شوٹ کا اندازہ لگانا
اپنا تجربہ دوسروں کو بتائىں کہ آپ نے شوٹرکى حرکات سے گىند کى سمت اور رفتار کا اندازہ کىسے لگاىا؟
روکنا (Blocking)
|
وارم اپ |
مہارت |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
دائیں بائیں چلنا(Side Walk) |
روکنا |
جسم کے نچلے اعضاکو گھمانے کی ورزش (Lower Limbs Rotations) آگے اور پیچھے جھک کر ٹانگو ں کی ورزش (Reverse and Forward Lunges) تتلى کى وضع (Butterfly Pose) |
کیسے روکیں؟ |
روکنا
ابتدائی حالت(Stance)
• گول پوسٹ پر کھڑے ہونے کى حالت : ہمىشہ اپنے آپ کو گول پوسٹ اور اپنے مخالف کھلاڑى کے بىچ مىں رکھىں۔
• جسمانى حالت: فورى حرکت کو آسان بنانے کے لىے اپنے پىروں کو کندھے کى چوڑائى کے برابر رکھ کرکھڑے ہوں۔ آپ کے گھٹنے مڑے ہوئے ہونے چاہئىں اور آپ کا وزن آپ کى دونوں ٹانگوں پر ىکساں ہونا چاہیے۔
• اپنا توازن برقرار رکھىں اور چھوٹے مگر تىز قدم اٹھاتے ہوئے کسى بھى سمت میں جانے کے لىے تىار رہىں۔
عمل آورى (Excution)
• اپنے مخالف کى طرف سے دئىے جانے والے پاس کا اندازہ لگاکر گىند کو روکنے کے لىے تىار رہىں۔
• گیند کا راستہ بدلنے کے لىے اپنے دونوں بازو اٹھائىں اور شوٹر کی حدِّ نگاہ کو محدود کردیں۔
• خود کی روکنے کی صلاحىت کو زىادہ سے زىادہ بہتر بنانے کے لىے شوٹرکے گىند پھىنکنے کے مطابق اپنی چھلانگ اورحرکت کا درست وقت طے کریں۔
• فاؤل سے بچنے کے لیے اپنے جسم کا استعمال کرتے ہوئے مد مقابل کا راستہ روکیں۔
• محتاط رہىں اور پاس لىنےکے راستے میں جانے کے لیے تىزى سے حرکت کریں۔
کھىل کو آگے کى طرف لے جانے والى سرگرمى
تیز رفتار مشق: دفاع کار گول ایریا میں کھڑا ہوتا ہےجب کہ متعدد شوٹر باہر کی طرف قطار میں کھڑے ہوتے ہیں۔ شوٹر مختلف زاویوں سے تیزی سے گول کرنے کی باری باری کوشش کرتے ہیں۔دفاع کار ہر گول کو ہوشىارى اور مناسب ردِّعمل کے ساتھ اسے روکنے کى کوشش کرتا ہے۔دفاع کار کو تبدىل کرنے سے پہلے اىک مقررہ وقت (2-1 منٹ)تک اسے جاری رکھیں ۔
حلقے کا وقت — کىیسے روکیں؟
اس بات پر تبادلہ ٔخیال کرىں کہ آپ نے مد مقابل کى سرگرمى اور اس کے ردِّ عمل سے ہوا مىں گىند کى سمت کا اندازہ کىسے لگاىا اور گىند کو روکنے کے لىے اپنے ہاتھ کى حالت کو ضرورت کے مطابق کىسے متعىن کىا۔
کىا آپ جانتے ہیں؟
افسران کے پاس فىصلوں کو بتانے کے لىے71 قسم کے ہاتھ کے اشارے ہوتے ہىں۔
ارتباط(Assimilation)
|
وارم اپ |
سرگرمى |
کول ڈاؤن |
حلقے کا وقت |
|
بازو اور ٹانگىں پھىلاکر کھڑ ے ہوکر چھلانگ لگانے والی ورزش (Jumping Jacks) (Frog Jumps) (Chest and Back Stretch) (Quadriceps Stretch) |
ارتباط |
آگے اور پىچھے جھک کر ٹانگوں کی ورزش (Forward Lunges and Backward Lunges) (Lower Limb Rotations) |
سرگرمى کا جائزہ لىنا (Reviewing the Activity) |
ارتباط
مختلف متوازن ٹیمیں بنانے کے لىے کھلاڑىوں کو ىکساں طور پر تقسىم کرىں اور کھىل کے لىے مىدان تىار کرىں۔ کھلاڑى مختصر مدت کے کھىل کھىلىں اور ٹیموں کو بدلتے ہوئے گزشتہ جماعتوں مىں سىکھى گئى تمام مہارتوں کو استعمال کرنے کى کوشش کرىں ۔جىتنے والى ٹىم مزىد چىلنج کا سامنا کرنے کے لىے مىدان مىں موجود رہے گی۔ٹىموں کو گول کرنے اور مؤثر طرىقے سے دفاع کرنے پر پوائنٹ ملىں گے۔وقفے کے اختتام پرسب سے زىادہ پوائنٹ حاصل کرنے والى ٹىم کو ‘شہنشاہِ مىدان’کا خطاب ملے گا۔
کھىل کو آگے کى طرف لے جانے والی سرگرمى
رکاوٹوں والا راستہ، ڈِرِبل اور گول: ہر کھلاڑى اپنے ہاتھوں سے کمر کے گرد گىند کو گھماتے ہوئے رکاوٹوں والاراستہ مکمل کرنے کے لىے
بارى بارى اپنے ہاتھ مىں لے گا۔آپ کو گىند پر گرفت برقرار رکھتے ہوئے جلد ازجلد رکاوٹوں والا راستہ طے کرنا ہوگا۔ رکاوٹوں والا راستہ مکمل کرنے کے بعد آپ دوڑتے ہوئے گىند کو ڈربل کرىں گے اور پھر گول کرنے کى کوشش کرىں گے۔ىہ اس وقت تک جارى رہے گا جب تک کہ ہر کھلاڑى کو گول کرنے کا موقع نہىں مل جاتا ۔
حلقے کا وقت — سرگرمی کا جائزہ لینا
• مخالف ٹىموں کے کھىل کے طرىقِ کار پر اىک نوٹ لکھىں۔
• اس بات پر تبادلہ ٔخیال کریں جوشکست کو خوش اسلوبی کے ساتھ قبول کرنے میں مدد کرتی ہے۔