Skip to content
Qr







2
اشیا کی تلاش و جستجو : تیزابی،
اساسی اور تعدیلی
(Exploring Substances: Acidic, Basic and Neutral)


28 فروری کو قومی یوم سائنس کا جشن منانے کے لیے اسکول میں سائنس میلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اشون اور کیرتی دونوں بھائی بہن جب داخلی دروازے پر پہنچے تو کاغذ کی سفید شیٹ پیش کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا گیا۔ وہ یہ جاننے کے لیے متجسس تھے کہ انھیں کاغذ کی یہ سفید شیٹ کیوں دی گئی ہے۔ چند قدم چلنے کے بعد انھوں نے دیکھا کہ ایک رضا کار کاغذ کی شیٹ پر کسی رقیق شے کا چھڑکاؤ کر رہا ہے۔ ان دونوں کی شیٹ پر بھی چھڑکاؤ کیا گیا۔ وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جیسے ہی رقیق شے کا چھڑکاؤ کیا گیا شیٹ پر سائنس کی حیرت انگیز دنیا میں خوش آمدید کے الفاظ نمودار ہو گئے۔ (شکل 2.1)۔ وہ یہ جاننے کے لیے بے قرار اور خواہش مند تھے کہ یہ کیسے ہوا اور اس کی کیا وجہ ہے۔ اشیا کی رنگین دنیا اسٹال پر پہنچنے کے بعد ان کا تجسس کچھ حد تک کم ہو گیا۔ انھوں نے ایسی بہت سی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا جن میں مختلف اشیا کی آمیزش کے نتیجے میں رنگ کی بہت سی تبدیلیوں کو دکھایا گیا تھا۔ انھوں نے ان تبدیلیوں کے بارے میں مزید جاننے کا فیصلہ کیا۔ آئیے ! اس سیکھنے کی مہم میں ہم انھیں بھی شامل کریں۔

Screenshot 2025-11-11 at 09-41-28 gucu102.pdf

2.1 اشیا کی نوعیت - سائنس تجربہ گاہ

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf

2.1.1 لمس بطور انڈیکیٹر

سرگرمی 2.1: آئیے چھان بین کریں

Screenshot 2025-11-11 at 09-41-39 gucu102.pdf
  • لیموں کارس ، صابن کا محلول، چونے کا پانی، نل کا پانی ، واشنگ پاؤڈر کا محلول، شکر کا محلول اور نمک کے محلول کے نمونے جمع کریں۔ آملہ کارس، املی کا پانی، سرکہ، کھانے والے سوڈا کا محلول۔
  • نیلے حس پیپر کی ایک پٹی لیں اور اسے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
  • ان ٹکڑوں کو صاف اور خشک سفید ٹائل کے اوپر پھیلائیں۔
  • درا پری مدد سے ہر مولے کالے بعد د میرے ایک ایک قطرہ شمس پیپر کے ان ٹکڑوں پر ڈالیں جیسا کہ شکل 2.22 میں دکھایا گیا ہے۔
  • کیا آپ نے نیلے ٹمس پیپر کے رنگ میں کسی قسم کی تبدیلی کا مشاہدہ کیا؟
  • اپنے مشاہدات کو جدول 2.1 میں درج کریں۔
  • اس سرگرمی کو لال لٹمس پیپر کے ساتھ دہرائیں جیسا کہ شکل 2.26 میں دکھایا گیا ہے اور اپنے مشاہدات کو جدول 2.1 میں درج کریں۔
Screenshot 2025-11-11 at 09-41-45 gucu102.pdf

چونے کا پانی (Lime Water) کیسے تیار کریں؟

لفظ چونا سے چونے کے پانی پر شک نہ کریں جو کہ لیموں جیسا پھل ہے۔ چونے کا پانی ( پانی میں کیلشیم ہائڈرو آکسائڈ کا محلول) بآسانی تیار کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے پانی میں ( چونا یعنی کیلشیم آکسائڈ ) ملائیں اور اسے کچھ دیر ، مثلاً ایک گھنٹے کے لیے، بغیر ہلائے چھوڑ دیں ۔ رقیق جزو کو دوسرے برتن میں چھان لیں اور اسے بطور چونے کا پانی استعمال کریں۔

جدول 2.1: نیلے اور لال ٹمس پیپر کی مدد سے نمونوں کی نوعیت کی جانچ کرنا


نمبر شمار نمونے کا نام نمونے کا ایک قطرہ ڈالنے کے بعد میلے ٹمس پیپر کا رنگ نمونے کا ایک قطرہ ڈالنے کے بعد لال لٹمس پیپر کارنگ
.1 لیموں کارس
.2 صابن کا محلول
.3 آمله کارس
.4 املی کا پانی
.5 سرکه
.6 بیکنگ سوڈے کا محلول
.7 چونے کا پانی
.8 نل کا پانی
.9 واشنگ پاؤڈر کا محلول
.10 شکر کا محلول
.11 نمک کا محلول
.12 دیگر محلول

اب آیئے جدول 2.1 کا تجزیہ کریں اور نمونوں کو تین گروپوں میں چھانٹیں ، جیسا کہ ذیل میں دیا گیا ہے۔

  • گروپ A میں ان نمونوں کو شامل کریں گے جو لال ٹمس پیپر کو لال کر
  • دیتے ہیں۔ گروپ B میں ان نمونوں کو شامل کریں گے جولال شمس کو نیلا کر دیتے
  • ہیں۔ گروپ C میں ان نمونوں کو شامل کریں گے جو دونوں میں سے کسی بھی ٹمس پیپر کو متاثر نہیں کرتے ہیں۔

اعداد و شمار کو جدول 2.2 میں درج کریں۔

جدول 2.2: نمونوں کی گروپ بندی جن کی جانچ جدول 2.1 میں کی گئی ہے

گروپ A گروپ B گروپ C

میں یہ جاننے کے لیے متجسس ہوں کہ لال اور نیلے لٹمس پیپر کی یہ پٹیاں کس چیز سے . سے بنی ہیں؟ جب ان پر کسی نمونے کے کچھ قطرے ڈالے جاتے ہیں تو ان کا رنگ کیوں تبدیل ہو جاتا ہے !
Screenshot 2025-11-11 at 09-41-55 gucu102.pdf

آئیے معلوم کریں!

لٹمس ایک قدرتی شے ہے جسے لائکین سے حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ محلول کے ساتھ ساتھ کاغذ کی پیٹیوں کی شکل میں بھی دستیاب ہے، جسے ٹمس پیپر کہتے ہیں لٹمس پیپر نیلے اور لال دو رنگوں میں دستیاب ہے۔ جیسا کہ شکل 2.3 میں دکھایا گیا ہے۔

وہ اشیا جو نیلے ٹمس پیپر کو لال کر دیتی ہیں تیزابی (Acidic) نوعیت کی ہوتی ہیں، جبکہ وہ اشیا جولال ٹمس پیپر کو نیلا کر دیتی ہیں اساسی (Basic) نوعیت کی ہوتی ہیں لٹمس چوں کہ تیز ابی اور اساسی محلولوں میں مختلف رنگ ظاہر کرتے ہیں، انھیں تیزاب اساس انڈیکیٹر (Acid-base indicator) کہا جاتا ہے۔ قدرتی اور تالیفی دونوں قسم کی کچھ اور اشیا بھی ہیں جنھیں انڈیکیٹر کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تالیفی انڈیکیٹر تجربہ گاہوں میں تیار کیے جاتے ہیں۔ آپ ان کے بارے میں مزید معلومات اعلیٰ گریڈ میں حاصل کریں گے۔

کلیتی نقطه نظر

لا نگین دو جان دار عضو یوں پھپھوند اور الگا کے مابین رفاقت کے نتیجے میں بنتے ہیں۔ یہ ان علاقوں میں چٹانوں اور درختوں پر اگتے ہیں جہاں بارش کی فراوانی اور ہوا صاف ہوتی ہے۔ کیا آپ کو آس پاس کے درختوں پر لاگین نظر آتے ہیں؟

اب آئیے! ان اشیا کی درجہ بندی کریں جنھیں جدول 2.2 میں گروپ A، گروپ B اور گروپ C کے تحت چھانٹا تھا۔

  • گروپ A میں شامل اشیا مثلاً لیموں کارس ، آملے کا رس، املی کا پانی اور سر کہ نیلے لٹمس پیپر کو لال کر دیتی ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اشیا تیزابی نوعیت کی ہیں۔
  • گروپ B میں شامل اشیا جیسے صابن کا محلول ، بیکنگ سوڈے کا محلول، چونے کا پانی اور واشنگ پاؤڈر کا محلول لال لٹمس پیپر کو نیلا کر دیتے ہیں۔ چنانچہ یہ اشیا اساسی نوعیت کی ہیں۔
  • گروپ C میں شامل اشیا مثلا ٹونٹی کا پانی، شکر کا محلول، نمک کا محلول کسی بھی لٹمس پیپر کارنگ تبدیل نہیں کرتے ہیں۔ کیا آپ ان کی نوعیت کی پیشین گوئی کر سکتے ہیں؟

ان اشیا کو تعدیلی (Neutral) کہا جاتا ہے، کیوں کہ یہ نہ تو تیز ابی ہیں اور نہ ہی اساسی۔

سرگرمی 2.2: آئیے چیزوں کے مابین تعلق کو سمجھیں اور چھان بین کریں

کیا جدول 2.2 کے گروپ A میں شامل اشیا خوردنی ہیں۔ کیا آپ نے کبھی ان خوردنی اشیا کا مزہ چکھا ہے؟ کیا آپ کو ان کا ذائقہ یاد ہے؟ آپ دیکھیں گے کہ ان تمام چیزوں کا ذائقہ کھٹا ہے۔ اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ اشیا جن کا ذائقہ کھٹا ہوتا ہے ، ان میں تیزاب ہوتے ہیں اور ان کی نوعیت تیزابی ہوتی ہے۔

انتباہ 11۔ کسی بھی چیز کو اس وقت تک نہ چکھیں جب تک ایسا کرنے کے لیے نہ کہا جائے۔ کسی بھی نا معلوم چیز کا ذائقہ نہ چکھیں۔

کچھ عام خوردنی اشیا اور ان میں موجود عام تیز ابوں کے نام شکل 2.4 میں دیے گئے ہیں۔

Screenshot 2025-11-11 at 09-42-13 gucu102.pdf

مندرجہ ذیل اشیا میں موجود عام تیزابوں کے نام معلوم کریں اور لکھیے۔ سرکہ املی دہی

اب آئیے ، ہم گروپ B سے کوئی ایک شے مثلاً بیکنگ سوڈے کا محلول لیتے ہیں۔ بیکنگ سوڈا محلول کو اپنی انگلیوں کے درمیان رگڑیے۔ آپ کیا مشاہدہ کرتے ہیں؟

یہ صابن جیسا یا چکنا محسوس ہوتا ہے۔ اساسی اشیا عام طور سے چھونے پر چکنی محسوس ہوتی ہیں۔ علاوہ اس کے، اساسی اشیا کاذائقہ عام طور سے کڑوا ہوتا ہے لیکن ہر وہ چیز جن کا ذائقہ کڑوا ہو ، ضروری نہیں کہ اس میں اساس (Base) ہو، مثال کے طور پر کریلے کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے لیکن اس کی فطرت اساسی نہیں ہے۔

اب میں انڈیکیٹر کی مدد سے فرش کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والی رقیق شے کی نوعیت کی جانچ کر سکتا ہوں۔

اگر لمس دستیاب نہیں ہے تو کیا کچھ ایسی قدرتی اشیا بھی ہیں جنھیں تیزاب۔ اساس انڈیکیٹر کے طور پر استعمال کیا جا سکے؟

2.1.2 لال گلاب بطور انڈیکیٹر

آپ نے اپنے اطراف میں بہت سے رنگ برنگے پھول دیکھے ہوں گے۔ ان پھولوں کی مدد سے! ن پھولوں کی مدد سے اپنا انڈیکیٹر بنانے کی کوشش کریں۔

سرگرمی 2.3 آیئے تیار کریں

Screenshot 2025-11-11 at 09-42-25 gucu102.pdf
  • اپنے گرد و پیش میں دستیاب لال گلاب کی گری ہوئی کچھ پنکھڑیاں جمع کریں ( شکل 2.5) مشورہ یہ ہے کہ پھولوں کو نہ توڑیں بلکہ زمین پر گری ہوئی پنکھڑیاں یا پھولوں کو جمع کریں۔
  • لال گلاب کی جمع کی گئی مٹھی بھر پنکھڑیاں لیں اور انھیں پانی سے دھوئیں۔
  • پنکھڑیوں کو کھرل میں پیس لیں۔
  • انھیں شیشے کے گرم گلاس میں رکھیں۔
  • شیشے کے برتن میں گرم پانی ڈالیں اور یہ یقینی بنائیں کہ پیسی ہوئی پنکھڑیاں مکمل طور پر پانی میں ڈوب جائیں۔
  • انتباہ اس کام کو کسی بالغ فرد کی نگرانی میں انجام دیں۔
  • Screenshot 2025-11-11 at 09-42-20 gucu102.pdf
  • جام دیا۔ شیشے کے برتن کو ڈھکن سے ڈھک دیں۔ 5-10 منٹ انتظار کریں۔ تا کہ پانی رنگین ہو جائے (شکل 2.6)، اور اسے چھان لیں۔
  • مقطر ( چھاننے کے بعد حاصل رقیق شے ہی پھول کا مطلوبہ عرق ہے ( شکل 2.7) جسے تیزاب۔ اساس انڈیکیٹر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Screenshot 2025-11-11 at 09-42-34 gucu102.pdf

سرگرمی 2.4: آیئے معلوم کریں

Screenshot 2025-11-11 at 09-42-40 gucu102.pdf
  • دو چھوٹی شفاف بوتلیں یا ٹیسٹ ٹیوب لیں اور ہر ایک میں لال گلاب کے عرق کی 10-20 بوندیں ڈالیں۔
  • ڈراپر کی مدد سے ٹیسٹ ٹیوب A میں لیموں کے رس کی 20-30 بوندیں اور ٹیسٹ ٹیوب B میں صابن کے محلول کی 20-30 بوندیں ملائیں۔
  • عرق کے رنگ میں ہونے والی تبدیلی (شکل 2.8) کا مشاہدہ کریں اور اپنے مشاہدات کو جدول 2.3 میں درج کریں۔
  • اس عمل کو سرگرمی 2.1 میں استعمال کیے گئے دیگر نمونوں کے ساتھ بھی دہرائیں اور اپنے مشاہدات کو جدول 2.3 میں درج کریں۔

جدول 2.3 : لال گلاب کے عرق کی مدد سے نمونوں کی نوعیت کی جانچ کرنا

نمبر شمار نمونے کا نام نمونہ ملانے کے بعد لال گلاب کے عرق کارنگ شے کی نوعیت
.1 لیموں کارس
.2 صابن کا محلول
.3 آمله کارس
.4 ....

ہم جماعتوں کے ساتھ اپنے مشاہدات پر تبادلہ خیال کریں۔

  • کیا جو نمونے پھول کے عرق کے رنگ کو لال رنگ میں بدلتے ہیں، وہی ہیں جو نیلے لٹمس پیپر کو لال کر دیتے ہیں؟ ( گروپ A جدول (2.2)
  • کیا جو نمونے پھول کے عرق کے رنگ کو ہرے رنگ میں بدلتے ہیں، وہی ہیں جو ٹمس پیپر کو نیلا کر دیتے ہیں؟ ( گروپ B جدول (2.2)
  • کیا جو نمونے پھول کے عرق کے رنگ کو تبدیل نہیں کرتے ہیں، وہی ہیں جو لال اور نیلے لٹمس پیپر کے رنگ کو تبدیل نہیں کرتے؟ ( گروپ C جدول (2.2)

مذکورہ بالا سرگرمی سے ہم یہ نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ لال گلاب کے عرق کا استعمال اشیا کی نوعیت کی جانچ کے لیے بھی کیا جاسکتا ہے، لہذا یہ تیزاب- اساس انڈیکیٹر کی ایک اور مثال ہے۔ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ لال گلاب کا عرق تیزابی محلول میں لال رنگ اور اساسی محلول میں ہرا رنگ ظاہر کرتا ہے۔ کیا اب آپ جدول 2.3 میں اشیا کی نوعیت کے بارے میں لکھ سکتے ہیں؟

ہمیں یقین ہے کہ آپ مذکورہ بالا نتائج سے بہت زیادہ متاثر ہوں گے۔ آپ کچھ سبزیوں، پھلوں یا پھولوں مثلاً چقندر، بینگنی پھول گوبھی ، ہلدی، جامن اور گڑھل ( Red Hibiscus) کے پھول وغیرہ کا عرق تیار کرنے اور اشیا کی جانچ کے لیے سرگرمی کو دہراسکتے ہیں۔ انھیں تیزاب۔ اساس انڈیکیٹر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دل چسپ حقائق

Screenshot 2025-11-11 at 09-42-49 gucu102.pdf

ہائڈرینجیا ( Hydrangea) ایک ایسا پودا ہے جو ہمالیائی خطے اور شمال مشرقی ریاستوں کی ٹھنڈی آب و ہوا میں اگتا ہے میٹی کی نوعیت کے لحاظ سے اس پودے پر مختلف رنگ کے پھول کھلتے ہیں۔ تیزابی مٹی میں نیلے رنگ کے پھول کھلتے ہیں، جب کہ اساسی مٹی میں پھولوں کا رنگ گلابی یا لال ہوتا ہے۔ کیا مالی مٹی کی تیز ابی یا اساسی نوعیت کے لحاظ سے ہائڈرینجیا کے پھولوں کا رنگ تبدیل کر سکتا ہے ؟

2.1.3 ہلدی بطور انڈیکیٹر

سرگرمی 2.1 میں ہم نے نیلے اور لال ٹمس پیپر کی پیٹیوں کا استعمال کیا تھا۔ کیا آپ دیگر قدرتی انڈیکیٹر والے کاغذ کی پٹیاں بنا سکتے ہیں ؟ مندرجہ ذیل سرگرمی انجام دے کر معلوم کریں۔

سرگرمی 2.5: آئیے تیار کریں

  • پیٹری ڈش باکس اور برتن میں ایک چمچہ ہلدی لیں اور اس میں تھوڑا سا پانی ملاکر پیسٹ بنالیں شکل 2.9)۔ آپ تازہ ہلدی کا ٹکڑا بھی پیس سکتے ہیں۔
  • فلٹر پیپر کے ٹکڑے کو احتیاط کے ساتھ ہلدی کے پیسٹ میں اس وقت تک ڈبوئیں جب تک وہ پہلے رنگ کا نہ ہو جائے۔
  • اسے باہر نکالیں اور خشک ہونے دیں۔
  • اس پہلے کاغذ کو پتلی پیٹیوں کی شکل میں کاٹ لیں، جنھیں ہلدی کاغذ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے (شکل 2.9)۔
  • سرگرمی 2.1 میں استعمال کیے گئے ہر نمونے کا ایک قطرہ ڈراپر کی مدد سے ہلدی کاغذ کے الگ الگ ٹکڑوں پر یکے بعد دیگرے ڈالیں۔
  • Screenshot 2025-11-11 at 09-42-59 gucu102.pdf
  • اپنے مشاہدات کو جدول 2.4 میں درج کریں۔

جدول 2.4: ہلدی کاغذ کی مدد سے نمونوں کی نوعیت کی جانچ کرنا

نمبر شمار نمونے کا نام نمونے کا قطرہ ڈالنے کے بعد ہلدی کاغذ کا رنگ
.1 لیموں کارس
.2 صابن کا محلول
.3 آمله کارس
.4 ....

آپ نے کیا مشاہدہ کیا ؟

  • کیا بھی نمونے ہلدی کاغذ کے رنگ کو تبدیل کر دیتے ہیں؟
  • ان نمونوں کا گروپ بنائیں جو ہلدی کاغذ کا رنگ تبدیل نہیں کرتے ہیں؟

ان کا موازنہ جدول 2.2 میں گروپ A ، گروپ B اور گروپ C سے کریں۔ کیا ہلدی کاغذ کا استعمال تیزابی اشیا کے لیے انڈیکیٹر کے طور پر کیا جا سکتا ہے؟ اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ اپنے مشاہدات پر تبادلہ خیال کریں۔

مشاہدات کی بنیاد پر ہم یہ نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ ہلدی کاغذ کا استعمال اساسی اشیا کی جانچ کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، اس کی مدد سے تیز ابی اور تعدیلی اشیا کے درمیان فرق نہیں کیا جاسکتا۔


میری سفید شرٹ پر سالن کا دھبہ لگ گیا اور صابن لگانے پر اس کا رنگ تبدیل ہو گیا ! واہ! اب مجھے اس کی وجہ معلوم ہوئی ۔

دل چسپ حقائق

ہلدی کو سنہر امصالحہ کیوں کہتے ہیں؟ ہلدی کا تعلق ادرک کے خاندان سے ہے، جسے ہندوستان اور دیگر ممالک میں اگایا جاتا ہے۔ یہ گھروں میں ہر روز استعمال ہونے والا ایک عام مصالحہ ہے، کھانے کو مزے دار بنانے اور رنگ عطا کرنے کے علاوہ اس کے دیگر فوائد جاننے کے لیے اس پر تحقیق کی جارہی ہے ! طب کے آیورویدک نظام میں -ہلدی کے صحت سے متعلق متعدد فوائد بتائے گئے ہیں اور اسے عام طور پر بہت سے روایتی گھر یلو علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔

Screenshot 2025-11-11 at 09-43-07 gucu102.pdf

اشون نے گروپور نیما کے دن اپنے استاد کی سپاس گزاری کے لیے ایک گریٹنگ کارڈ بنایا ۔ اس نے

سفید کاغذ پر ہلدی کا پیسٹ لگایا اور اسے خشک کیا۔ اس نے جدول 2.4 میں درج کسی ایک محلول سے خشک کاغذ پر استاد کی مادری زبان (اڈ یہ زبان) میں اپنی نیک خواہشات کو قلم بند کیا۔ اس پیغام کو لکھنے کے لیے کون سے محلول کو استعمال کیا جا سکتا ہے ؟ اس کے استاد نے اس تصور کے تخلیقی استعمال کے لیے اس کی بہت پذیرائی کی۔


ଗୁରୁଙ୍କ ଯଦା ମୁଁ କରନ୍ ସମ୍ମାନ – ବଢ଼ାନ୍ ଜିଜ୍ଞାସା ଦେଲେ ମିକ୍ଷା-ଜନ ମସ୍ତକ ନୁଆଁą ମୁଁ କରୁଛି ପ୍ରଣାମ " میں اپنے استاد کا احترام کرتا ہوں کہ انھوں نے میری اندر تجسس پیدا کیا اور مجھے آموزش کے تحفے سے نوازا۔ میں ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنا سر جھکاتا ہوں۔


کیا کوئی ایسی شے بھی ہے جس کی بو تیزابی یا اساسی اشیا ملانے پر تبدیل ہو جاتی ہے؟

کچھ اشیا ایسی ہیں جن کی بو تیز ابی یا اساس میڈیم میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ انھیں آلفیکٹری (شیمی) انڈیکیٹر کہا

جاتا ہے۔ آئیے مزید چھان بین کریں!

گرمی 2.6 آئیے تفتیش کریں۔

  • سرگرمی 2.6: آپنے تفتیش کریں۔ ایک برتن میں باریک کٹی ہوئی پیاز کے ساتھ صاف سوتی کپڑے یا فلٹر پیپر کی پٹیاں رکھیں۔ برتن کے ڈھکن کو کس کر بند کر دیں اور ایک رات کے لیے اسی طرح چھوڑ دیں۔
  • برتن کے ڈھکن کو کس کر بند کر دیں اور ایک رات کے لیے اسی طرح چھوڑ دیں۔
  • برتن سے سوتی کپڑے یا فلٹر پیپر کی دو پٹیاں نکالیں اور ان کی بو محسوس کریں۔
  • انھیں کسی صاف سطح پر رکھیں۔ ایک پٹی پر املی کے پانی کے چند قطرے جب کہ دوسری پٹی پر بیکنگ سوڈا محلول کے چند قطرے ڈالیں۔ قطروں کو پیٹیوں پر پھیلنے دیں۔
  • دوبارہ ان کی بو محسوس کریں۔
  • کیا آپ نے پیاز کی پیٹیوں پر املی کا پانی اور بیکنگ سوڈا محلول ڈالنے سے پہلے اور اس کے بعد ان کی بو میں کوئی فرق محسوس کیا ؟
  • اپنے مشاہدات درج کریں۔
  • اس طرح دیگر تیزابی اور اساسی اشیا کے ساتھ بو میں تبدیلی کی جانچ کریں اور اپنے مشاہدات کو درج کریں۔

سائنس داں کے بارے میں جانیں

آچار یہ پر فل چندر رے (پی سی رے) کو جدید بھارتی علم کیمیا کلبانی تصور کیا جاتا ہے۔ انھوں نے یو کے سے علم کیمیا میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور ہندوستان واپس آگئے۔ انھوں نے ہندوستان میں سائنسی تحقیق کو آگے بڑھانے میں تعاون دیا۔ انھوں نے (1991) میں ہندوستان کی پہلی دواساز (Pharmaceutical) کمپنی (طب کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کمپنی بھی قائم کی۔ وہ ایسے شخص تھے جن کی جڑیں ہندوستانی ثفاقت اور علمی روایات میں پیوست تھیں۔ ہندوستان میں علم کیمیا کی تاریخ پر اپنی تحریروں کے ذریعے انھوں نے قدیم بھارتی سائنس دانوں کے نمایاں کارناموں اور مہارتوں سے جدید دنیا کو متعارف کرایا۔ ایک سماجی مصلح کے طور پر رے نے تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کے لیے مادری زبان کے استعمال کی وکالت بھی کی۔ Screenshot 2025-11-11 at 09-43-14 gucu102.pdf

2.2 جب تیز ابی اشیا کی اساسی اشیا کے ساتھ آمیزش کی جاتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf

آئیے مند درجہ ذیل تجربہ انجام دے کر تفتیش کریں۔

سرگرمی 2.7: آیئے تجربہ کریں

  • - ایک ٹیسٹ ٹیوب میں لیموں کے رس کا ایک قطرہ ڈالیں اور اس میں پانی کے تقریباً 20 قطرے شامل کریں۔ اور رنگ کا مشاہدہ کریں۔
  • اس میں نیلے لمس محلول کا ایک قطرہ ملائیں۔
  • کیا آپ نے رنگ میں تبدیلی کا مشاہدہ کیا (شکل 2.102)؟
  • ۔ اس ٹیسٹ ٹیوب میں ڈراپر کی مدد سے آہستہ آہستہ چونے کے پانی کے قطرے ڈالیے اور محلول کو اچھی طرح ملائیں۔
  • آپ نے کیا مشاہدہ کیا؟ کیا محلول کے رنگ میں کسی قسم کی تبدیلی نظر آئی؟
  • ایک مرحلہ آتا ہے جب محلول کالال رنگ تبدیل ہو کر نیلا ہو جاتا ہے (شکل 2.100)
  • ایک مرتبہ پھر مذکورہ بالا محلول میں ایک قطرہ لیموں کا رس ملائیں۔
Screenshot 2025-11-11 at 09-43-22 gucu102.pdf

کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ رنگ میں تبدیلی کیوں ہے؟

شروع میں جب نیلے شمس محلول کا ایک قطرہ لیموں کے رس میں ملایا جاتا ہے تو محلول کا رنگ لال ہو جاتا ہے۔ جب اس ٹیسٹ ٹیوب میں چونے کا پانی شامل کرتے ہیں تو محلول کا رنگ بالاآخر لال سے نیلا ہو جاتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیسٹ ٹیوب میں موجود محلول اب تیزابی نہیں رہا۔ چونے کے پانی نے تیزاب کے اثر کو کر دیا۔ )neutralise ( تعدیل

جب ایک تیزابی محلول کو اساسی محلول کے ساتھ وافر مقدار میں ملایا جاتا ہے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ نتیجے کے طور پر حاصل ہونے والا محلول نہ تیزابی ہے اور نہ اساسی۔ اس قسم کے تعاملات تعدیلی تعاملات (neutralization reaction) کہلاتے ہیں۔ تعدیلی تعاملات میں حرارت کے اخراج کے ساتھ نمک اور پانی بنتا ہے۔

تیزاب + اساس نمک + پانی + حرارت روزمرہ کی زندگی میں ایسی بہت سی مثالیں ہیں جہاں آپ تعدیلی عمل کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ آئیے معلوم کریں!

2.3 روزمرہ کی زندگی میں تعدیلی عمل

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf Screenshot 2025-11-11 at 09-43-28 gucu102.pdf

صورت حال 1 : کیرتی باغ میں درخت پر ہاتھ ٹکائے ہوئے تتلی کا مشاہدہ کر رہی تھی تھی۔ اچانک ایک لال چیونٹی نے اسے کاٹ لیا جس کی وجہ سے اس کی جلد سرخ ہو گئی اور شدید درد ہونے لگا ( شکل (2.11)۔ اس کے بھائی نے اس کی مدد کرتے ہوئے کاٹنے والی جگہ پرنم بیکنگ سوڈا لگادیا جس سے درد میں افاقہ ہوا۔ آ۔ آپ کے خیال میں اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے ؟

جب کوئی چیونٹی کاٹتی ہے تو وہ جلد میں ایک تیزابی رقیق ( فارمک ایسڈ ) چھوڑ دیتی ہے نیم بیکنگ سوڈا (اساس) لگانے کی وجہ سے تیزاب کا اثر زائل ہو جاتا ہے۔ آپ کے علاقے میں لوگ چیونٹی کے کاٹنے پر علاج کے لیے کیا طریقے اپناتے ہیں۔

Screenshot 2025-11-11 at 09-43-33 gucu102.pdf

صورت حال 2 کسان پورٹل ( محکمہ زراعت، باہمی تعاون اور بہبود کاشت کاراں کا ایک آن لائن پلیٹ فارم پر ایک کاشت کار نے سوال کیا کہ حال ہی میں میرے پودے اچھی طرح سے نمونہیں کر پارہے ہیں؟ تفصیلی گفتگو کے بعد معلوم ہوا کہ کیمیائی کھادوں ( وہ اشیا جنھیں پودوں کی بہتر نمو کے لیے مٹی میں ملایا جاتا ہے) کے بہت زیادہ استعمال کی وجہ سے مٹی تیزابی ہو گئی تھی۔ اسے کیا علاج تجویز کیا جا سکتا ہے؟

جب مٹی بہت زیادہ تیزابی ہو تو اس میں پودوں کی بہتر نشو و نما نہیں ہوتی۔ اس کا علاج مٹی میں چونا ( ایک اساس) ملا کر کیا جاتا ہے (شکل 2.12) اگر مٹی اساسی ہے تو اس میں نامیاتی مادہ جیسے قدرتی کھاد ( manure) اور کمپوسٹ کی ہوئی پتیاں شامل کر سکتے ہیں۔ نامیاتی مادہ تیزاب کا اخراج کرتا ہے جو مٹی کی اساسی نوعیت کی تعدیل کر دیتا ہے۔

بعض اوقات یہ بھی ممکن ہے کہ مٹی معتدل ہو لیکن اس کے باوجود اس میں اگنے والے پودے صحت مند نہ ہوں۔ مٹی میں تغذیات کی قلت اس کی وجہ ہو سکتی ہے۔

صورت حال 3 اشون کا دوست گرویر ایک صنعتی علاقے کے نزدیک قیام پذیر ہے۔ اس نے اشون کو بتایا کہ اس کے قرب وجوار میں مچھلیوں کی آبادی دن بہ دن گھٹتی جارہی ہے۔ آپ کے خیال میں اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ اس کی وجہ کارخانے کا وہ فضلہ ہے جسے جھیل میں چھوڑا جارہا ہے۔ اگر کار خانے کا فضلہ تیز ابی نوعیت کا ہے تو جھیل کی مچھلیوں کو بچانے کے لیے کیا قدم اٹھا سکتے ہیں؟

کارخانے کے فضلے کو جھیل میں چھوڑنے سے پہلے اس میں اساسی اشیا ملا کر معتدل بنایا جا سکتا ہے۔ آئیے ! سمیٹتے ہیں۔

اب، کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ جب اشون اور کیرتی کے کاغذ کے ٹکڑوں پر رقیق شے کا چھڑکاؤ کیا گیا تو ان پر سائنس کی حیرت انگیز دنیا میں خوش آمدید کے الفاظ کیوں نمودار ہوئے؟

کیا آپ کے مطابق، اس کا ایک امکان یہ ہو سکتا ہے کہ چھڑکاؤ کے لیے ہلدی کا محلول اور کاغذ پر لکھنے کے لیے صابن کا محلول استعمال کیا گیا ہو ۔

خلاصه

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf
  • ہم اپنے آس پاس موجود اشیا کی درجہ بندی نوعیت کے لحاظ سے تیزابی، اساسی اور تعدیلی زمروں کے تحت -کر سکتے ہیں۔
  • لا نگین ، لال گلاب، لال گڑھل، بینگن، پتا گو بھی، ہلدی وغیرہ کے عرق کا استعمال اشیا کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے کیا جاسکتا ہے۔
  • وہ اشیا جو تیزابی اور اساسی محلولوں میں مختلف رنگ ظاہر کرتی ہیں تیزاب۔ اساس انڈیکیٹر کہلاتی ہیں۔
  • تیزاب نیلے لمس کو لال رنگ میں تبدیل کر دیتے ہیں، اساس لال ٹمس کا رنگ نیلا کر دیتے ہیں۔
  • لال گلاب کا عرق تیزابی محلول میں لال رنگ اور اساسی محلول میں ہر رنگ ظاہر کرتا ہے۔
  • ہلدی کا پیلا رنگ اساسی محلولوں میں لال ہو جاتا ہے لیکن تیزابی اور تعدیلی محلولوں میں وہی رہتا ہے۔
  • تیزاب اور اساس ایک دوسرے کی تعدیل کر دیتے ہیں جس کے نتیجے میں نمک اور پانی بنتا ہے۔ حرارت بھی خارج ہوتی ہے۔
  • روزمرہ کے بہت سے مسائل جیسے لال چیونٹی کا کاٹنا، مٹی کی تیز ابی یا اساسی نوعیت اور صنعتی فضلہ اصل عمل تعدیل کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے۔

آئیے اپنی آموزش میں اضافہ کریں

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf
  1. ایک محلول لال ٹمس پیپر کو نیلا کر دیتا ہے۔ درج ذیل میں سے کون سا محلول وافر مقدار میں ملانے پر تبدیلی الٹ جائے گی؟
    1. چونے کا پانی
    2. بیکنگ سوڈا
    3. سرکه
    4. کھانے کے نمک کا محلول
  2. آپ کو تین نامعلوم محلول دیے گئے ہیں جن پر ، B A اور لیبل C لگے ہوئے ہیں لیکن آپ آپ کو کو یہ نہیں معلوم ہے کہ ان میں سے کون سا محلول تیز ابی ، اساسی یا تعدیلی ہے۔ جب محلول A میں لال الشمس محلول کے چند قطرے ملاتے ہیں تو یہ نیلا ہو جاتا ہے جب محلول B میں ہلدی کے محلول کی چند بوندیں ملائی جاتی ہیں تو یہ لال ہو جاتا ہے، آخر میں جب لال گلاب کے عرق کے چند قطرے محلول C میں ملائے جاتے ہیں تو وہ ہرا ہو جاتا ہے۔
    1. تیزابی، تیزابی اور تیزابی
    2. تعدیلی، اساسی اور اساسی
    3. اساسی، اساسی اور تیزابی
    4. اساسی، اساسی اور تیزابی
  3. شکل 2.13، 2.14 اور 2.15 کا تجزیہ کریں جن میں لال گلاب کے عرق والی کاغذ کی پٹیاں استعمال کی گئی ہیں۔ ہر ایک برتن میں موجود محلول کی نوعیت کی نشان دہی کریں۔
  4. Screenshot 2025-11-11 at 09-43-58 gucu102.pdf
  5. تجربہ گاہ میں مختلف قسم کے انڈیکیٹر کا استعمال کر کے ایک رقیق نمونے کی جانچ کی گئی: Screenshot 2025-11-11 at 09-44-08 gucu102.pdf

    جانچ کی بنیاد پر ، رقیق شے کی تیز ابی یا اساسی نوعیت کی شناخت کریں اور اپنے جواب کو مدلل بیان کریں۔

  6. Screenshot 2025-11-11 at 09-43-52 gucu102.pdf
  7. مانیا کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔ اسے دونا معلوم محلول دیے گئے تا کہ وہ جانچ کر کے متعین کر سکے کہ آیا وہ تیزابی ہیں یا اساسی۔ مانا کو محلولوں کی جانچ کے لیے کون سا انڈیکیٹر استعمال کرنا چاہیے اور کیوں؟
  8. آپ کچھ ایسے مواد تجویز کر سکتے ہیں جنھیں سفید کاغذ کی شیٹ ( باب کے شروع میں دیے گئے) پر پیغام لکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور چھڑکاؤ کے لیے بوتل میں کیسے لیا جا سکتا ہے ؟ مختلف ممکنہ امتزاجات اور 6 نظر آنے والی تحریر کے رنگ کو جدول کی شکل میں پیش کریں۔
  9. نظر آنے والی تحریر کے رنگ کو جدول کی شکل میں پیش کریں۔ انگور کے رس کو لال گلاب کے عرق میں ملایا گیا، آمیزے کا رنگ لال ہو گیا۔ اگر اسی آمیزے میں
  10. کیرتی نے اپنی دادی کے لیے ان کے جنم دن پر سنترے کے رس کا استعمال کر کے ایک خفیہ پیغام تحریر کیا۔ کیا آپ اس پیغام کو منکشف کرنے میں اس کی دادی کی مدد کر سکتے ہیں؟ اسے مرکی بنانے کے لیے آپ کون سا انڈیکیٹر استعمال کریں گے؟
  11. Screenshot 2025-11-11 at 09-44-15 gucu102.pdf
  12. قدرتی انڈیکیٹر کس طرح تیار کیے جاسکتے ہیں؟ مثال دے کر وضاحت کریں۔
  13. 10. آپ کو تین رقیق محلول دیے گئے ہیں۔ ان میں ایک سرکہ ، دوسرا بیکنگ سوڈا محلول اور تیسرا شکر کا محلول ہے۔ کیا آپ صرف ہلدی کاغذ کی مدد سے ان کی شناخت کر سکتے ہیں؟ وضاحت کریں۔
  14. لال گلاب کا عرق رقیق x کو ہرے رنگ میں تبدیل کر دیتا ہے۔ رقیق × کی نوعیت کیا ہو گی؟ اگر رقیق میں آملہ کے رس کو وافر مقدار میں ملایا جائے تو کیا ہو گا؟
  15. درج ذیل فلو چارٹ میں دی ہوئی معلومات کا مشاہدہ اور تجزیہ کریں۔ خالی جگہوں کو پر کر کے معلومات کو مکمل کریں۔
Screenshot 2025-11-11 at 09-44-25 gucu102.pdf

زیادہ گہرائی سے سوچیں

Screenshot 2025-11-11 at 09-44-33 gucu102.pdf

امن نے غلطی سے انڈے کے چھلکے یا سنگ مرمر کے ٹکڑوں پر سر کہ گرادیا۔ وہاں اسے بلبلے بنتے ہوئے نظر آئے۔ اس کے بعد اس نے انڈے کے چھلکے یا سنگ مرمر کے دیگر ٹکڑوں پر صابن کا محلول ڈالا لیکن یہاں ایسے بلبلے نظر نہیں آئے۔ سر کے کی وجہ سے بلبلے کیوں بنے اور صابن کے محلول سے کیوں نہیں؟

چھان بین پر مبنی پروجیکٹ

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf
  • تیزابی یا اساسی اشیا اور تعدیلی انڈیکیٹر کی مدد سے ایک رنگولی بنائیں۔
  • آپ اپنی جماعت میں مختلف ذرائع سے حاصل پانی کی تیزابی، اساسی اور تعدیلی نوعیت پر گز پر گفتگو کر سکتے ہیں۔ آپ بارش، نل اور دریا وغیرہ جیسے ذرائع سے دستیاب پانی کے نمونوں کی جانچ کر سکتے ہیں۔
  • اپنے علاقے کی مٹی کا نمونہ جمع کریں اور معلوم کریں کیا اس کی نوعیت تیز ابی ، اساسی یا تعدیلی ہے۔
Screenshot 2025-11-11 at 09-44-41 gucu102.pdf Screenshot 2025-11-11 at 09-44-45 gucu102.pdf