Skip to content
Qr







3
بجلی: سرکٹ اور ان کے اجزا

)Components their and Circuits :Electricity)


نہال اور اس کے ہم جماعت اپنے اسکول کے بھاکھڑ ا نگل ڈیم ٹور کے لیے بہت پر جوش ہیں۔ وہاں وہ ہائیڈ رو الیکٹرک پاور ہاؤس کی سیر کریں گے جہاں گرتے ہوئے پانی کی قوت کا استعمال کر کے بجلی پیدا کی جاتی ہے۔ بچے پنجاب میں ننگل کے مقام سے ہماچل پردیش میں بھا کھڑا تک چلنے والی 13 کلومیٹر ٹرین کے سفر کے لیے بھی بے تاب ہیں، جو خوب صورت دریائے ستلج سے شوالک کی پہاڑیوں کے دل فریب نظاروں سے ہو کر گزرتی ہے۔ سفر سے پہلے نہال اور اس کے ہم جماعتوں کو ایک گروپ اسائنمنٹ تفویض کی گئی جس میں انھیں بجلی کے استعمال کے مختلف طریقوں پر ایک پریزنٹیشن بنانی تھی۔ شروع میں انھوں نے اپنے گھروں کے آس پاس مشاہدہ کیا، پھر اسکول اور اس کے بعد اپنے محلے، شہر کا مشاہدہ کیا اور آخر میں انٹرنیٹ پر تلاش کی۔ انھیں بڑی حیرت ہوئی کہ ان کی فہرست طویل سے طویل تر ہوتی جارہی تھی۔ انھوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بجلی کے استعمال کے طریقوں کو مختلف عنوانوں کے تحت منظم کریں گے۔

Qr Qr

کیا آپ اس فہرست میں استعمال کے مزید طریقے شامل کر کے نہال کی مدد کر سکتے ہیں؟ بجلی کے کاموں کو دیگر طریقوں سے زمرہ بند کرنے کے لیے بھی مشورے دیں۔ ہم ہر وقت بجلی استعمال کرتے رہتے ہیں، تو آئیے ! بجلی کے بارے میں مزید جانیں۔ آپ نے پچھلی جماعت میں ( گریڈ 6 کی کتاب تجسس کے باب قدرت کے خزانے میں پڑھا تھا کہ بجلی کئی طریقے سے پیدا کی جا سکتی ہے۔ ہوا کی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے، پون چکی کے ذریعے، سورج کی توانائی حاصل کرکے شمسی پینل کے ذریعے، گرتے ہوئے پانی کے ذریعے اور قدرتی گیس یا کوئلے کے ذریعے۔ ان ذرائع سے بجلی کی فراہمی تاروں کے ذریعے ہمارے گھروں اور فیکٹریوں تک لائی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر گھر پر ہم مختلف آلات دیوار میں بنے برقی ساکٹوں میں لگاتے ہیں۔ تاہم بجلی کے بارے میں جاننے کے لیے ہم بجلی کے ایک قابل منتقلی ذریعے پر توجہ مرکوز کریں گے جسے ہم میں سے بیشتر لوگوں نے استعمال کیا ہو گا۔ آئیے اسے ایک عام آلے جیسے ٹارچ میں استعمال کریں۔ انتباہ بجلی کے کھمبوں اور دیگر آلات پر خطرے کی علامت لوگوں کو خبر دار کرتی ہے کہ بجلی کو اگر احتیاط سے استعمال نہ کیا جائے تو یہ خطر ناک ثابت ہوسکتی ہے۔ اپنے گھر یا اسکول میں کبھی بھی بجلی کی سپلائی کے ساتھ تجربے نہ کریں۔ پورٹ ایبل جنریٹروں سے پیدا ہونے والی بجلی بھی خطر ناک ہو سکتی ہے۔ بجلی پر تجربے کرنے کی غرض سے صرف بیٹریوں اور سیلوں کا استعمال کریں یعنی وہ بیٹریاں یا سیل جنھیں ٹارچ ، دیواری گھڑیوں، ریڈیو یاریموٹ میں استعمال کیا جاتا ہے۔

3.1 ٹارچ لائٹ

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf

آپ نے ٹارچ لائٹ کا استعمال کیا ہو گا جسے ٹارچ یا فلیش لائٹ بھی کہا جاتا ہے۔

سرگرمی 3.1: آیئے چھان بین کریں

Screenshot 2025-11-12 at 09-32-47 gucu103.pdf
  • شکل 3.1 میں دکھائی گئی ٹارچ لائٹ جیسی ایک ٹارچ لیں۔
  • اس کا غور سے مشاہدہ کریں۔ کیا آپ کو لیمپ نظر آیا ؟ اور ایک سوچ بھی؟
  • اس کے سونچ کو آگے پیچھے کریں اور مشاہدہ کریں۔ کیا ٹارچ کالیمپ روشن ہو گیا؟
  • اب سونچ کو اس کی پہلی حالت پر واپس کھسکائیں اور لیمپ کا مشاہدہ کریں۔

  • آپ نے دیکھا ہوگا کہ سونچ کی پہلی حالت پر ٹارچ کالیمپ روشن ہو گیا اور اس کی دوسری حالت پر یہ روشن نہیں ہوا۔
  • اب ٹارچ کھولیں۔ آپ نے اندر کیا دیکھا؟
  • ٹارچ کے اندر آپ کو دو یا اس سے زیادہ برقی سیل نظر آئے ہوں گے۔

ٹارچ لیمپ سوئچ کی ایک ہی حالت پر روشن کیوں ہوتا ہے ؟

3.2 ساده برقی سرکٹ

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf

یہ سمجھنے کے لیے کہ ٹارچ کیسے کام کرتی ہے، آئیے! پہلے اس کے پرزوں کے بارے میں جانیں۔

3.2.1 برقی سیل

سرگرمی 3.2: آپنے مشاہدہ کریں

Screenshot 2025-11-12 at 09-32-56 gucu103.pdf
  • ایک برقی سیل لیں، اسے الٹیں پلٹیں اور غور سے دیکھیں ( شکل 3.2)۔ کیا آپ کو برقی سیل پر ایک مثبت علامت (+) اور ایک منفی علامت (-) نظر آتی ہے؟ کیا آپ کو یہ بھی نظر آیا کہ اس کے ایک سرے پر چھوٹی سی دھاتی ٹوپی باہر کو نکلی ہوئی ہے جب کہ دوسرے سرے پر دھات کی چپٹی ڈسک ہے؟ تمام برقی سیلوں کے دو ٹرمنل (terminal) ہوتے ہیں، ایک کو مثبت (ve+) کہا جاتا ہے جب کہ دوسرے ٹرمنل کو منفی (ve) کہا جاتا ہے۔ دھاتی ٹوپی مثبت ٹرمنل اور دھاتی ڈسک منفی ٹرمنل ہے۔ برقی سیل برقی توانائی کا قابل منتقلی ذریعہ ہے۔

3.2.2 بیٹری

سرگرمی 3:3: آپے تجربہ کریں


ٹارچ میں ہم عام طور پر ایک سے زیادہ سیل استعمال کرتے ہیں۔ کیا انھیں کسی مخصوص ترتیب میں رکھا جاتا ہے؟
  • ایک ایسی ٹارچ لیں جس میں دو سیلوں کا استعمال کیا جاتا ہو۔ اس کے سیل والے خانے کو کھولیں اور سیلوں کو باہر نکال لیں۔
  • سیلوں کو ایک مختلف ترتیب میں دوبارہ خانے میں رکھیں۔ اس کے علاوہ، ایک سیل کی سمت کو تبدیل کر کے آزمائیں۔ پھر سونچ کو آگے پیچھے کریں اور اس کی جانچ کریں کہ آیا لیمپ ہر بار روشن ہوتا ہے یا نہیں۔
  • سیلوں کی اس ترتیب کو جانچیں جس میں انھیں رکھنے سے لیمپ روشن ہوتا ہے۔ لیمپ اس وقت روشن ہوتا ہے جب سیلوں کو اس ترتیب میں رکھا جاتا ہے جیسا کہ شکل 3.3 میں دکھایا گیا ہے۔ اس پر غور کریں کہ دونوں سیلوں کے ٹرمنل کس طرح باہم جڑے ہوئے ہیں۔ ایک سیل کا مثبت ٹرمنل دوسرے سیل کے منفی ٹرمنل سے منسلک ہوتا ہے۔
  • دو یا دو سے زیادہ سیلوں کے اس طرح کے امتزاج کو بیٹری کہا جاتا ہے۔
Screenshot 2025-11-12 at 09-33-04 gucu103.pdf

بہت سے آلات کے لیے ہمیں ایک سے زیادہ سیلوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ لہذا ہم دو یا دو سے زیادہ سیلوں کو ایک ساتھ جوڑتے ہیں جیسا کہ شکل 3.3 میں دکھایا گیا ہے۔ ایک سے زیادہ سیلوں کو جوڑنے سے سرکٹ کو طویل وقت اور ایا زیادہ توانائی فراہم ہوتی ہے۔


دل چسپ حقائق
بیٹری کی اصطلاح ایک میل کے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔ ہم بیٹری کی اصطلاح اس واحد سیل کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں جو ہمارے موبائل فون کو توانائی فراہم کرتی ہے۔

3.2.3 برقی لیمپ

ان کینڈ سینٹ لیمپ

سرگرمی 3.4: آیئے مشاہدہ کریں۔

Screenshot 2025-11-12 at 09-33-14 gucu103.pdf

اس سرگرمی کے لیے آپ کو ایک ان کینڈ سینٹ لیمپ ( یا لائٹ بلب ) والی ٹارچ لائٹ کی ضرورت ہو گی۔ بہت سی پرانی ٹارچ لائٹوں میں اب بھی اس طرح کے لیمپ استعمال کیے جاتے ہیں۔ اپنے ٹیچر کی مدد سے اس کی تصدیق کریں کہ آپ کی ٹارچ لائٹ میں ان کینیڈ سنٹ لیمپ استعمال کیا گیا ہے یا نہیں۔

  • ایک ٹارچ لیں اور اس کے لیمپ کی جانچ کریں۔ آپ کیا دیکھتے ہیں؟ کیا آپ کو شیشے کے بلب کے درمیان میں ایک پتلا تار لگا ہوا نظر آتا ہے ؟
  • اب ٹارچ کو آن کریں۔ لیمپ کا کون سا حصہ روشن ہوتا ہے ؟ لیمپ کے شیشے کے بلب کے اندر پتلا تار روشن ہوتا ہے۔ اس روشن ہونے والے پتلے تار کو لیمپ کا فلامنٹ (filament) کہا جاتا ہے۔
  • اپنے ٹیچر کی مدد سے لیمپ نکالیں اور اسے ہر طرف سے جانچیں۔ فلامنٹ کو کس طرحنصب کیا گیا ہے؟

فلامنٹ دو موٹے تاروں سے منسلک ہوتا ہے جو اسے سہارا دیتے ہیں، جیسا کہ شکل 3.4a میں دکھایا گیا ہے۔ ایک موٹا تا ریمپ کے تلے پر دھات کے کیس سے جڑا ہوتا ہے، جب کہ دوسرا تلے کے مرکز میں دھاتی ٹوپی سے جڑا ہوتا ہے ( شکل 3.4)۔ اس سے لیمپ کے دوٹر منل بنتے ہیں اور اس طرح سے نصب کیے جاتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کو نہ چھوئیں۔ اس طرح کے ان کینیڈ سنٹ لیمپوں میں فلامنٹ گرم ہو کر چمکنے لگتا ہے جس سے روشنی پیدا ہوتی ہے۔


لیکن، میری ٹارچ میں تو ایک الگ قسم کا لیمپ ہے۔ اسے ٹارچ سے باہر ہی نہیں نکالا جا سکتا، کیوں کہ یہ اسی میں نصب ہے۔

ایل ای ڈی لیمپ

آج کل استعمال ہونے والی بہت سی ٹارچوں میں ان کینیڈ سنٹ لیمپ کے بجائے لائٹ ایمیٹنگ ڈائیوڈ ( ایل ای ڈی) لیمپ ہوتا ہے، جیسا کہ شکل 3.5 میں دکھایا گیا ہے۔

Screenshot 2025-11-12 at 09-33-29 gucu103.pdf

سرگرمی 3.5 : آپنے مشاہدہ کریں۔

Screenshot 2025-11-12 at 09-33-35 gucu103.pdf
  • کسی بھی رنگ کی ایل ای ڈی لیں ( شکل 3.6) اور مشاہدہ کریں۔ کیا آپ کو اس کے اندر کوئی فلامنٹ نظر آتا ہے؟
  • ایل ای ڈی سے منسلک دو تاروں کی لمبائی کا اندازہ لگائیں۔ کیا آپ کو ان میں سے ایک دوسرے سے زیادہ لمبا لگتا ہے ؟

ان کینیڈ سنٹ لیمپوں کے برعکس ایل ای ڈی میں فلامنٹ نہیں ہوتے ہیں (شکل 3.6)۔ ان میں دو ٹرمنل بھی ہوتے ہیں، لیکن ایک مثبت ہوتا ہے (لمباتار ) اور دوسرا منفی ( چھوٹا تار ) ہوتا ہے۔ ٹارچ کے لیمپ میں بعض اوقات مختلف شکلوں کی ایک یا ایک سے زیادہ ایل ای ڈی استعمال کی جاسکتی ہے۔

برقی سیل ، بیٹری اور برقی لیمپ کے بارے میں جاننے کے بعد اب ہم برقی سیل یا بیٹری کا استعمال کر کے ٹارچ لیمپ کو روشن کرنے کے لیے تیار ہیں۔

3.2.4 برقی سیل یا بیٹری کی مدد سے برقی لیمپ روشن کرنا

سرگرمی 3.6 آپے چیز یں بنائیں۔

  • ایک برقی سیل ٹارچ میں استعمال ہونے والا ایک ان کینیڈ سنٹ لیمپ، ایک سیل ہولڈر، ایک لیمپ ہولڈر اور مقررہ لمبائی والے چار بجلی کے تار لیں۔
  • ہر تار کے دونوں سروں سے تقریباً 1 سینٹی میٹر پلاسٹک کے حاجز ہٹا دیں تا کہ دھاتی تار ظاہر ہو جائیں۔
  • سیل ہولڈر کے دونوں سروں پر دو تار منسلک کریں جیسا کہ شکل 3.7a میں دکھایا گیا ہے۔
Screenshot 2025-11-12 at 09-33-43 gucu103.pdf
  • ہولڈر میں سیل کو اس طرح داخل کریں کہ اس کا منفی ٹرمنل ہولڈر کے باہر کی جانب ہو ( شکل 3.7) ۔ اگر سیل ہولڈر دستیاب نہیں ہے تو برقی ٹیپ کا استعمال کرتے ہوئے سیل میں دونوں تاروں کو منسلک کریں (شکل 3.7 ) ۔
  • لیمپ ہولڈر کے پیچوں پر دونوں تار منسلک کریں جس طرح شکل 3.82 میں دکھایا گیا ہے۔ ہولڈر میں لیمپ کو ہولڈر میں گھماکر نصب کریں (شکل 3.80) ۔ اگر لیمپ ہولڈ رد ستیاب نہیں ہے تو لیمپ کے دونوں سروں پر دونوں تاروں کو منسلک کرنے کے لیے برقی ٹیپ کا استعمال کریں (شکل 3.80)۔
  • Screenshot 2025-11-12 at 09-33-51 gucu103.pdf

اب ہم سیل کو لیمپ سے جوڑنے کے لیے تیار ہیں تا کہ اسے روشن کیا جا سکے۔

  • ہم اس سرگرمی ہم اس سرگرمی کو دو سرگرمی کو دوحصوں میں انجام دیں گے۔ پیشین گوئی اور مشاہدہ۔ لیمپ اور سیل کو جوڑنے کے کچھ طریقے جدول 3.1 میں دکھائے گئے ہیں۔
    • . ہر ترتیب کے لیے پیشین گوئی کریں کہ کیا لیمپ روشن ہو گا یا نہیں اور اپنی پیشین گوئی کو جدول 3.1 میں درج کریں۔
    • . اب لیمپ کو سیل سے جوڑ دیں اور دیکھیں کہ لیمپ روشن ہوتا ہے یا نہیں۔ جدول 3.1 میں اپنے مشاہد نے کو درج کریں۔ اس کے علاوہ، جو لیمپ روشن ہوتے ہیں، ان کے شیشے کے بلبوں کو پہلے رنگ میں رنگیں۔

جدول 3.1 : لیمپ کو روشن کرنے کی کوشش

نوٹ: لیمپوں کو کسی بھی سرکٹ میں روشن ہوتے ہوئے نہیں دکھایا گیا ہے۔

Screenshot 2025-11-12 at 09-34-06 gucu103.pdf

لیمپ 1 اور 6 نمبر کی ترتیبوں میں روشن ہوتا ہے اور بقیہ ترتیبوں میں روشن نہیں ہوتا۔ اب احتیاط سے ان ترتیبوں پر نظر ڈالیں جن میں لیمپ روشن ہوتا ہے۔ ان کا موازنہ ان ترتیبوں سے کریں جن میں لیمپ روشن نہیں ہوتا۔ کیا آپ اس فرق کی وجہ معلوم کر سکتے ہیں؟

3.2.5 برقی سرکٹ

Screenshot 2025-11-12 at 09-34-11 gucu103.pdf

لیمپ اس وقت روشن ہوتا ہے جب لیمپ کا ایک ٹرمنل برقی سیل کے ایک ٹرمنل سے اور لیمپ کا دوسراٹر منل برقی سیل کے دوسرے ٹرمنل سے منسلک ہوتا ہے جیسا کہ شکل 3.9 میں دکھایا گیا ہے۔ یہ ترتیب ایک برقی سرکٹ تشکیل دیتی ہے، جو لیمپ کے ذریعے برقی رو کے بہاؤ کے لیے ایک مکمل راستہ فراہم کرتا ہے۔ لیمپ صرف اس وقت روشن ہوتا ہے جب برقی رو سرکٹ سے گزرتی ہے۔ برقی سرکٹ میں برقی رو کی سمت برقی سیل کے مثبت سے منفی ٹرمنل تک مانی جاتی ہے۔ جب لیمپ کے ٹرمنل تاروں کے ذریعے برقی سیل کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں تو برقی روان کینڈ سینٹ لیمپ کے فلامنٹ سے گزرتی ہے اور اسے روشن کر دیتی ہے۔ ان کینیڈ سنٹ لیمپ کی صورت میں، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ اس کا کون سائر منل سیل کے مثبت یا منفی ٹرمنل سے مربوط ہے۔ لیمپ اس وقت تک روشن رہے گا جب تک کہ برقی سرکٹ مکمل رہے گا اور فلامنٹ کے اندر سے برقی رو دوڑتی رہے گی۔


دل چسپ حقائق
بعض اوقات ان کینڈ سینٹ لیمپ کسی سیل سے منسلک ہونے پر بھی روشن نہیں ہوتا۔ اس صورت میں ہم عام طور پر کہتے ہیں کہ لیمپ ٹوٹے ہوئے فلامنٹ کی وجہ سے فیوز ہو گیا ہے۔ ٹوٹا ہو ا فلامنٹ برقی رو کے بہاؤ کو روکتا ہے جس کی بنا پر لیمپ روشن نہیں ہوتا۔

آئیے اب ایل ای ڈی کو روشن کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

سرگرمی 3.7: آپ تجربہ کریں

  • دو برقی سیل، کسی بھی رنگ کی ایک ایل ای ڈی، ایک سیل ہولڈر جس میں دو سیل لگ سکتے ہوں (شکل 3.82 ) اور مقررہ لمبائی کے دو بجلی کے تارلیں۔
  • ہر تار کے دونوں سروں سے تقریباً 1 سینٹی میٹر پلاسٹک کے حاجز چھیل کر دھات کو ظاہر ہونے دیں۔
  • دونوں تاروں کو سیل ہولڈر سے جوڑ دیں جیسا کہ شکل 3.102 میں دکھایا گیا ہے۔
  • ہولڈر میں دونوں سیل لگائیں ، اس بات کا خیال رکھیں کہ ہر سیل کا منفی ٹرمنل ہولڈر کی اسپرنگ والی سمت

میں ہو ( شکل 3.10) ۔ اب بیٹری استعمال کے لیے تیار ہے۔ آپ کیسے جانیں گے کہ اس بیٹری کا مثبت ٹرمنل کون سا ہے؟ ہولڈر کا وہ ٹرمنل جو سیل کے مثبت ٹرمنل سے مربوط ہو وہ مثبت ہوتا ہے اور جو ٹرمنل سیل کے منفی ٹرمنل سے منسلک ہو وہ منفی ٹرمنل ہوتا ہے۔

  • اب بیٹری کے مثبت ٹرمنل والے تار کے آزاد سرے کو ایل ای ڈی کے لمبے تار سے جوڑیں، اور دوسرے تار کے آزاد سرے کو ایل ای ڈی کے چھوٹے تار سے مربوط کریں (شکل 3.100)۔ کیا ایل ای ڈی روشن ہوتی ہے؟
  • مندرجہ بالا مر حلے کو دہرائیں لیکن ایل ای ڈی سے منسلک تاروں کو اول بدل دیں ( شکل (310) - کیا ایل ای ڈی دوبارہ روشن ہوتی ہے؟
Screenshot 2025-11-12 at 09-34-18 gucu103.pdf

آپ نے مشاہدہ کیا ہو گا کہ ایل ای ڈی پہلی صورت میں تو روشن ہوتی ہے (شکل 3.100) لیکن دوسری صورت میں روشن نہیں ہوتی (شکل 3.10)۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ برقی رو صرف ایک سمت میں ایل ای ڈی سے گزر سکتی ہے۔ برقی رو ایل ای ڈی سے صرف اس وقت گزرتی ہے جب ایل ای ڈی کا مثبت ٹرمنل (لمباتار) بیٹری کے مثبت ٹرمنل سے منسلک ہوتا ہے، اور ایل ای ڈی کا منفی ٹرمنل ( چھوٹا تار) بیٹری کے منفی ٹرمنل سے منسلک ہوتا ہے۔ جب برقی رو ایل ای ڈی سے گزرتی ا ہے تو یہ روشن ہو جاتا ہے۔ ہمیشہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ایل ای ڈی کو سرکٹ میں صحیح طریقے سے جوڑا جائے تا کہ اسے روشن کیا جا سکے۔


بھی بھی آپ کو ایسا آلہ بھی مل سکتا ہے جس میں سیل پہلو بہ پہلو رکھے ہوئے ہوں۔ اس صورت میں سیلوں کے ٹرمنل کس طرح منسلک ہوتے ہیں؟
اگر آپ احتیاط سے بیٹری کے خانے میں دیکھیں تو آپ کو عام طور پر ایک موٹا تار یا دھاتی پٹی نظر آئے گی جو ایک سیل کے مثبت ٹرمنل کو دوسرے کے منفی ٹرمنل سے جوڑتی ہے۔ سیلوں کو درست ترتیب میں رکھنے میں مدد کرنے کے لیے (+) اور (-) علامتیں عام طور پر اندر کی جانب چھاپی جاتی ہیں۔ Screenshot 2025-11-12 at 09-34-28 gucu103.pdf

3.2.6 الیکٹرک سوئچ

پہلے خود سے ایک سادہ سوچ بنائیں۔


سوئچ ٹارچ لائٹ کو کیسے آن یا آف کرتا ہے؟

سرگرمی 3.8 آئیے چیزیں آئے چیزیں بنائیں

Screenshot 2025-11-12 at 09-34-39 gucu103.pdf
  • دو ڈرائنگ پین، ایک سیفٹی پن ( یا ایک پیپر کلپ) ، دو تار اور گتے کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا لیں۔
  • سیفٹی پن کے حلقے کے اندر ایک ڈرائنگ پین داخل کریں اور اسے گتے کے ٹکڑے پر نصب کریں۔ یہ یقینی بنائیں کہ سیفٹی پن آزادانہ طور پر گھوم سکے
  • دوسرے ڈرائنگ پین کو گتے کے ٹکڑے پر نصب کریں اس طرح کہ سیفٹی پن کا آزاد سرا اسے چھو سکے (شکل 3.11)۔
  • دونوں ڈرائنگ پنوں سے ایک ایک تار منسلک کریں۔ ہمارا سو بیچ تیار ہے ! آئیے ! اب ہم اپنے سونچ کی جانچ کریں۔

سرگرمی 3.9: آئے جانچ کریں

Screenshot 2025-11-12 at 09-34-47 gucu103.pdf
  • برقی سیل، لیمپ اور سونچ کو مربوط کریں جس طرح شکل 3.122 میں دکھایا گیا ہے۔ کیا لیمپ روشن ہوتا ہے ؟
  • سیفٹی پن کے آزاد سرے کو اس وقت تک گھمائیں جب تک کہ یہ دوسرے ڈرائنگ پین کو چھو نہ لے جس طرح شکل 3.12 میں دکھایا گیا ہے۔ کیا لیمپ اب روشن ہوا ؟

جب سیفٹی پن دونوں ڈرائنگ پنوں کو چھوتا ہے تو یہ خلا کو بند کر دیتا ہے اور راستہ مکمل ہو جاتا ہے، جس سے برقی رو بہنے لگتی ہے۔ ہم اسے آن پوزیشن (شکل 3.12) کہتے ہیں جس میں سرکٹ بند ہوتا ہے اور برقی روسیل کے مثبت سے منفی ٹرمنل کی طرف بہنے لگتی ہے جس سے لیمپ روشن ہو اٹھتا ہے۔ جب سیفٹی پن دوسرے ڈرائنگ پین کو نہیں چھوتی ہے تو سرکٹ میں خلا برقی رو کے بہاؤ کو روکتا ہے، اور لیمپ روشن نہیں ہوتا۔ اس آف پوزیشن (شکل 3.12 ) میں ہم کہتے ہیں کہ سرکٹ کھلا ہے۔

غور کریں سونچ س یں کہ سوچ کو سرکٹ میں نہیں بھی رکھا جاسکتا ہے۔ سوچ ایک سادہ آلہ ہے جو یا تو سرکٹ کو مکمل کرتا ہے یا اسے توڑ دیتا ہے۔ گھر پر لائٹوں اور دیگر آلات کے لیے استعمال ہونے والے سونچ اسی طرح کام کرتے ہیں، حالاں کہ وہ مختلف طریقے سے ڈیزائن کیے جاتے ہیں۔

3.3 سرکٹ ڈائیگرام

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf

برقی سرکٹ کے مختلف اجزا کو جدول 3.2 میں دکھائی گئی علامتوں کے ذریعے ظاہر کیا جاسکتا ہے۔


کیا ہم سرکٹ کو آسان تر انداز میں دکھا سکتے ہیں؟

جدول 3.2: برقی اجزا اور ان کی علامتیں

Screenshot 2025-11-12 at 09-34-59 gucu103.pdf

برقی سیل کی علامت میں لمبی لکیر مثبت ٹرمنل کی نمائندگی کرتی ہے، جب کہ چھوٹی لکیر منفی ٹرمنل کی نمائندگی کرتی ہے (شکل 3.13 ) ۔

Screenshot 2025-11-12 at 09-35-05 gucu103.pdf

ایل ای ڈی کی علامت میں مثلث اس سمت کی طرف اشارہ کرتا ہے جس میں برقی رو بہ سکتی ہے۔ دونوں تیر اس بات کی نشان دہی کرتے ہیں کہ ایل ای ڈی سے روشنی نکلتی ہے (شکل 3.13 ) ۔

برقی اجزا کی نمائندگی کرنے کے لیے علامتوں کا استعمال کرتے ہوئے ، برقی استعمال کرتے سرکٹوں کی ڈرائنگ بنانا اور سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔ علامتوں کا استع ہوئے برقی سرکٹ کی نمائندگی اس کا سرکٹ ڈائیگرام کہلاتی ہے۔

سرگرمی 3.10: آیے خاکہ بنائیں

  • جدول 3.2 میں دکھائی گئی علامتوں کا استعمال کرتے ہوئے، شکل 3.12 اور شکل 1000. میں دیے گئے برقی سرکٹ کا سرکٹ ڈائیگرام بنائیں۔
  • کیا آپ کے سرکٹ ڈائیگرام بالترتیب شکل 3.14a اور شکل 3.14b سے ملتے جلتے ہیں؟
Screenshot 2025-11-12 at 09-35-13 gucu103.pdf
زیادہ گہرائی سے سوچیں
بین الاقوامی الیکٹرو ٹیکنیکل کمیشن ( آئی ای سی) ، امریکن نیشنل اسٹینڈرڈ انسٹی ٹیوٹ (اے این ایس آئی) اور انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرز ( آئی ای ای ای) جیسے بین الاقوامی ادارے برقی اور الیکٹرانک اجزا کے لیے معیاری علامتیں بناتے ہیں۔ دنیا بھر میں یکساں علامتوں کا استعمال مختلف ممالک اور صنعتوں کے لوگوں کو ایک دوسرے کو آسانی سے سمجھنے میں معاون ہوتا ہے۔

3.4 برقی موصل اور حاجز

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf
ہم نے برقی سرکٹ بنانے کے لیے دھاتی تاروں کا استعمال کیوں کیا؟ کیا ہم تاروں کے لیے کوئی اور مواد استعمال نہیں کر سکتے ؟

اور بجلی کے تار پلاسٹک یار بڑ سے کیوں ڈھکے ہوئے ہوتے ہیں؟

فرض کریں ہم دھات کے علاوہ دیگر موادوں کے تار بناتے ہیں اور انھیں برقی سرکٹ بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ سرکٹ میں برقی رو ایسے موادوں سے گزر سکے گی؟

سرگرمی 3.11: آیئے شناخت کریں

Screenshot 2025-11-12 at 09-35-25 gucu103.pdf
  • ایک برقی سیل اور ایک لیمپ کو تاروں کے دونوں سروں کو آزاد چھوڑتے ہوئے جوڑیں جس طرح شکل 3.152 میں دکھایا گیا ہے۔ a
  • تاروں کے دو آزاد سروں کو لمحے بھر کے لیے ایک دوسرے سے مربوط کریں۔ کیا لیمپ روشن ہوا ؟ اگر ہاں، تو ہمارا ٹیسٹر تیار ہے۔ ہم اس ٹیسٹر کو ایسے موادوں کی شناخت کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں جن کے اندر سے برقی رو گزر سکتی ہے۔
  • مختلف موادوں کی بنی ہوئی اشیا جمع کریں، جیسے دھاتی چھیچ، سکے، کارک، ربڑ، شیشے، چابیاں، پن، پلاسٹک کا پیمانہ، لکڑی کابلاک، ایلومینیم کا ورق ، موم بتی، سوئی، گئے، کاغذ ، اور پنسل کا سکہ۔
  • ایک ایک کر کے ٹیسٹر کے تاروں کے آزاد سروں کو ہر اس چیز کے دونوں کناروں سے چھوئیں جو آپ نے جمع کی ہیں ( ( 3.15b * c ^ 69 ۔ یہ بات یقینی بنائیں کہ تار ایک دوسرے کو نہ چھوئیں۔ کیا لیمپ ہر بار روشن ہوتا ہے؟
  • جدول 3.3 میں اپنے مشاہدات درج کریں۔

جدول 3.3 موصل اور حاجز کی شناخت

Screenshot 2025-11-12 at 09-35-34 gucu103.pdf
  • اپنے مشاہدات کا تجزیہ کریں۔ کیا لیمپ تمام موادوں کے لیے روشن ہوتا ہے؟ لیمپ چند ایک موادوں کے لیے ہی روشن ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ برقی رو بعض موادوں سے آسانی سے گزر سکتی ہے لیکن بعض میں سے نہیں گزر سکتی۔ وہ مواد جن میں سے برقی رو آسانی سے بہہ سکتی ہے انھیں کہا جاتا conductors of electricity( ابرقی موصل good conductors( اچھے موصل ہے۔ وہ مواد جن میں سے برقی رو نہیں گزر سکتی انھیں حاجز (insulators) یا خراب برقی موصل (poor کہا جاتا ہے۔ conductors of electricity
  • جدول 3.3 میں درج کیے گئے مشاہدات کی بنیاد پر نتیجہ اخذ کریں کہ کون سے مواد بجلی کے موصل ہیں اور کون سے مواد حاجز یا غیر موصل ہیں۔ اسے جدول 3.3 میں درج کریں۔ جدول 3.3 میں اپنے نتائج سے آپ نے محسوس کیا ہو گا کہ دھاتیں بجلی کی موصل ہوتی ہیں، چنانچہ انھیں تار بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ >زیادہ گہرائی سے سوچیں

  • چاندی، تانبا، اور سونا بهترین برقی موصل ہیں۔ تاہم، بجلی کے تار بنانے کے لیے، بنیادی طور پر تانبے کا استعمال اس تی نسبتا کم لاگت اور وافر فراہمی کی وجہ سے کیا جاتا ہے۔ الگ الگ قسم کے برقی تاروں کو مختلف حالتوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

جدول 3.3 سے آپ نے یہ بھی محسوس کیا ہو گا کہ پلاسٹک، ربڑ اور سیرامکس برقی حاجز ہیں۔ کیا اب آپ سمجھ گئے ہیں کہ تاروں کو ان مواد سے کیوں ڈھانپا جاتا ہے؟

موصل اور حاجز دونوں ہی اہم ہیں۔ برقی تار ، سونچ، پلکوں کے کنیکٹر اور ساکٹ موصل سے بنے ہوتے ہیں۔ لوگوں کو بجلی کے جھٹکوں سے محفوظ رکھنے کی خاطر ربڑے پلاسٹک اور سیرامکس جیسے حاجز تاروں، پلگ ٹاپس اور سوئچوں کو ڈھانپنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

اعتبار ہمارا جسم بجلی کا موصل ہے۔ ہمارے جسم سے گزرنے والی برقی روشدید چوٹ یا حتی کہ موت کا سبب بن سکتی ہے۔ بجلی کے آلات کو ہمیشہ احتیاط سے استعمال کریں۔ گیلے ہاتھوں سے سوچ یا پلگ کو ہرگز نہ چھوئیں، یا گیلی جگہوں پر برقی آلات کا استعمال نہ کریں، یا خراب حجز (insulation) والے یا ٹوٹے ہوئے پلگ والے سامان کو استعمال نہ کریں۔


زیادہ گہرائی سے سوچیں
کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ سیل یا بیٹی سے ملنے والی بجلی دیوار کے ساکٹ سے آنے والی بجلی سے کسے مختلف ہوتی ہے؟ بیٹریوں سے ملنے والی بجلی عام طور پر چھوٹے آلات کو قوت دیتی ہے اور ایک مخصوص قسم کی ہوتی ہے جسے راست برقی رو (Direct Current (DC کہا جاتا ہے۔ اس کے برعکس، دیوار کے ساکٹ میں پاور پلانٹ سے آنے والی بجلی کو متبادل برقی رو (Alternating Current (AC کہلاتی ہے اور یہ بڑے آلات چلا سکتی ہے۔

خلاصه

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf Screenshot 2025-11-12 at 09-35-47 gucu103.pdf
  • برقی سیل برقی توانائی کا ایک قابل منتقلی ذریعہ ہے۔
  • برقی سیل کے دوٹر منل ہوتے ہیں۔ ایک کو مثبت (ve) کہا جاتا ہے جب کہ دوسرے کو منفی (ve-) کہا جاتا ہے۔
  • ان کینیڈ سنٹ برقی لیمپ میں فلامنٹ کہلانے والا ایک پتلا تار ہوتا ہے۔ جب برقی رو اس سے گزرتی ہے تو یہ گرم ہو جاتا ہے اور چمکنے لگتا ہے جس سے روشنی پیدا ہوتی ہے۔
  • ایل ای ڈی میں دوٹر منل ہوتے ہیں، ایک مثبت (لمباتار ) اور دوسرا منفی ( چھوٹا تار )۔
  • ایل ای ڈی سے برقی رو صرف ایک سمت میں گزر سکتی ہے۔
  • ایل ای ڈی صرف اس وقت روشن ہوتی ہے جب اس کا مثبت ٹرمنل (لمباتار ) بیٹری کے مثبت ٹرمنل سے مربوط ہوتا ہے اور اس کا منفی ٹرمنل ( چھوٹا تار) بیٹری کے منفی ٹرمنل سے مربوط ہوتا ہے۔
  • سوئچ ایک سادہ آلہ ہے جو یا تو سرکٹ کو مکمل کرتا ہے یا اسے توڑتا ہے۔
  • ایک بند برقی سرکٹ میں برقی رو کی سمت برقی سیل کے مثبت سے منفی ٹرمنل کی جانب مانی جاتی ہے۔
  • علامتوں کا استعمال کرتے ہوئے برقی سرکٹ کی نمائندگی اس کا سرکٹ ڈائیگرام کہلاتی ہے۔
  • وہ مواد جن کے اندر سے برقی رو آسانی سے گزر سکتی ہے انھیں بجلی کے اچھے موصل (good کہا جاتا ہے۔ )conductors یا موصل conductors of electricity
  • وہ مواد جن کے اندر سے برقی رو نہیں گزر سکتی انھیں حاجز (insulators) یا بجلی کے خراب موصل کہا جاتا ہے۔ poor conductors of electricity(

آیئے اپنی آموزش میں اضافہ کریں

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf
  1. 1. غلط بیان کا انتخاب کریں۔
    1. سوئیچ سرکٹ میں برقی رو کا منبع ہوتا ہے۔
    2. سونچ سرکٹ کو مکمل کرنے یا توڑنے میں مدد کرتا ہے۔
    3. سوچ ہمیں اپنی ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کرنے میں مدد کرتا ہے۔
    4. جب سوئچ آف پوزیشن میں ہوتا ہے تو اس کے
    5. ٹرمنلوں کے درمیان ہوا کا خلا ہوتا ہے۔
  2. شکل 3.16 ملاحظہ کریں ۔ سرے A اور B کے درمیان منسلک کون سے مواد سے لیمپ روشن نہیں ہو گا ؟
  3. Screenshot 2025-11-12 at 09-35-58 gucu103.pdf
  4. شکل 3.17 میں اگر ایک لیمپ کا فلامنٹ ٹوٹ جائے تو کیا دوسرا بلب روشن رہے گا؟ اپنے جواب کا جواز پیش کریں۔
  5. Screenshot 2025-11-12 at 09-36-05 gucu103.pdf
  6. ایک طالب علم سرکٹ بناتے وقت منسلک تاروں سے حاجز کو ہٹانا بھول گیا۔ اگر لیمپ اور سیل صحیح طریقے سے کام کر رہے ہیں تو کیا لیمپ روشن ہو گا ؟
  7. برقی اجزا کے لیے علامتوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک سادہ ٹارچ کے لیے سرکٹ ڈائیگرام بے سرکٹ ڈائیگرام بنائیں۔
  8. شکل 3.18 میں :
  9. Screenshot 2025-11-12 at 09-36-32 gucu103.pdf
    1. اگر S2 آن پوزیشن میں ہے، S1 آف پوزیشن میں ہے تو کون سالیمپ روشن ہو گا ؟ S_{2}
    2. اگر S2 آف پوزیشن میں ہے ، S1 آن پوزیشن میں ہے تو کون سالیمپ روشن ہو گا
    3. اگر S1 اور S2 دونوں آن پوزیشن میں ہیں تو کون سالیمپ روشن ہو گا ؟ 2
    4. اگر S1 اور S2 دونوں آف پوزیشن میں ہیں تو کون سالیمپ روشن ہو گا ؟ 1
    5. Screenshot 2025-11-12 at 09-36-14 gucu103.pdf
  10. ودیوت نے سرکٹ بنایا ہے جیسا کہ شکل 3.19 میں دکھایا گیا ہے۔ سرکٹ مکمل ہونے کے بعد بھی لیمپ روشن نہیں ہوا۔ اس کی ممکنہ وجوہات کیا ہو سکتی ہیں؟ اس نا قص عمل کاری کے لیے زیادہ سے زیادہ ممکنہ وجوہات درج کریں۔ آپ یہ جاننے کے لیے کیا کریں گے کہ لیمپ کیوں روشن نہیں ہوا؟
  11. Screenshot 2025-11-12 at 09-36-25 gucu103.pdf
  12. شکل 3.20 میں کس حالت میں سونچ بند ہونے پر لیمپ روشن نہیں ہو گا؟
  13. Screenshot 2025-11-12 at 09-36-41 gucu103.pdf
  14. فرض کریں کہ بیٹری پر + اور - علامتوں کو نہیں پڑھا جا سکتا۔ اس بیٹری کے دونوں ٹرمنل کی .9 شناخت کرنے کا کوئی طریقہ تجویز کریں۔
  15. آپ کو چھ سیل دیے گئے ہیں جن پر E، D، C، B ، A اور F نشان لگائے گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ کار آمد اور کچھ بیکار ہیں۔ اس کی شناخت کرنے کے لیے کہ ان میں سے کون ساسیل کار آمد ہے ایک سرگرمی وضع کریں۔
    1. ان اشیا کی فہرست بنائیں جو آپ کو درکار ہیں۔
    2. وہ طریقہ کار لکھیں جس پر آپ عمل کریں گے۔
    3. اشیا کے ساتھ کارآمد سیلوں کی شناخت کے لیے سرگرمی کو انجام دیں۔
  16. ایک ایل ای ڈی کو روشن ہونے کے لیے سیریز میں دو سیلوں کی ضرورت ہے۔ تانیہ نے سرکٹ بنایا جیسا کہ شکل 3.21 میں دکھایا گیا ہے۔ کیا لیمپ روشن ہو جائے گا؟ اگر نہیں، تو صحیح کنکشن کے لیے تاروں کا خاکہ کھینچیں۔
  17. Screenshot 2025-11-12 at 09-36-49 gucu103.pdf
Screenshot 2025-11-12 at 09-36-55 gucu103.pdf

چھان بین پر مبنی پروجیکٹ

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf
  • فرض کریں کہ کسی مسئلے کی وجہ سے آپ کے علاقے میں دو دن تک بجلی کی فراہمی میں خلل پڑ گیا ہے۔ اپنی روز مرہ زندگی سے جو کام آپ انجام نہیں دے سکیں گے ان کی فہرست بنائیں۔
  • برقی توانائی کے ذریعے کے طور پر شمسی پینل (شکل 3.22) کا استعمال کرتے ہوئے کھلونا پنکھا چلانے کے لیے ایک سرکٹ بنائیں ( شکل (3.22) جیسا کہ شکل 3.220 میں دکھایا گیا ہے۔
Screenshot 2025-11-12 at 09-37-03 gucu103.pdf
  • برقی اشیا کی کسی دکان پر جائیں۔ دکاندار کی مدد سے دستیاب مختلف قسم کے سیلوں کی شناخت کریں۔ ہر سیل کے لیے یہ بھی معلوم کریں کہ یہ کس آلے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ایک رپورٹ تیار کریں۔
  • اپنے گھر میں موجود اشیا کی ایک فہرست تین زمروں کے تحت تیار کریں:
  1. ایسی اشیا جو صرف برقی حاجز ہیں
  2. ایسی اشیا جو صرف برقی موصل ہیں
  3. ایسی اشیا جو دونوں سے بنی ہیں، جن کے کچھ حصے حاجز ہیں اور کچھ برقی موصل ہیں۔
سائنس اور سماج
الیکٹرک سیل یا بیٹریاں برقی توانائی کے جامع قابل منتقلی ذرائع ہیں جو کچھ برقی آلات کے استعمال کو زیادہ آسان بناتے ہیں۔ یہ سیل اور بیٹریاں مختلف مقاصد کے لیے الگ الگ شکلوں اور سائزوں میں دستیاب ہیں، جیسے ٹارچ لائٹیں، گھڑیاں، ریموٹ، کھلونوں کے لیے سلنڈر بیٹریاں گھڑیاں، سماعت کے آلات کے لیے بٹن سیل؛ موبائل فون ، لیپ ٹاپ اور برقی گاڑیوں کے لیے دوبارہ قابلِ بار اندازی (rechargeable) بیٹریاں۔ Screenshot 2025-11-12 at 09-37-10 gucu103.pdf
Screenshot 2025-11-11 at 09-44-45 gucu102.pdf