Skip to content
Qr







5
ہمارے اطراف میں تبدیلیاں:
طبیعی اور کیمیائی


(Changes Around Us: Physical and Chemical)


Screenshot 2025-11-12 at 16-42-02 Chapter 5.indd - gucu105.pdf
میں نے یہاں آدھا گھنٹہ پہلے برف کا ایک ٹکڑا رکھا تھا۔ اب یہ پانی بن گیا ہے !

کل میں نے اس گلاب کے پودے پر کلی دیکھی تھی وہ آج پھول بن گئی ہے۔

ٹھنڈے پانی کی بوتل اب ٹھنڈی نہیں رہی

کل میں نے کیلے پر چند ایک بھورے دھبے دیکھے تھے لیکن آج اس پر بھورے دھبے زیادہ ہیں اور تیز بو آ رہی ہے۔

یہ طلبہ کچھ تبدیلیوں کاذکر کر رہے ہیں۔ وہ کسی قسم کی تبدیلیوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں؟

سرگرمی 5.1 : آئیے غور و فکر کریں

Screenshot 2025-11-12 at 16-42-11 Chapter 5.indd - gucu105.pdf

آپ نے اپنے گرد و پیش میں ہو رہی بہت سی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا ہو گا۔ ان میں سے کچھ تبدیلیاں جدول 5.1 میں دی گئی ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ ہر معاملے میں کچھ نہ کچھ تبدیل ہو رہا ہے۔ ہر معاملے میں ہوئی تبدیلیوں پر غور کریں اپنے مشاہدات کو جدول 5.1 میں درج کریں۔

جدول 5.1 : ہمارے اطراف میں دیکھی جانے والی کچھ تبدیلیاں

آپ نے غور کیا ہو گا کہ یہ تبدیلیاں شے کے سائز ، شکل یا کسی اور خصوصیت میں ہو سکتی ہیں۔ کیا آپ اپنے اطراف میں ہونے والی کچھ تبدیلیوں کے بارے میں سوچ سکتے ہیں؟ تبدیلیوں کی فہرست بنائیں۔

ہم اپنے گرد و پیش میں ہونے والی تبدیلیوں کا مشاہدہ دیکھنے، سونگھنے، چھونے، سننے اور چکھنے کی مدد سے کرتے ہیں۔

کیا ہم ان تبدیلیوں کی زمرہ بندی کر سکتے ہیں؟

آئیے اس سوال کا جواب دینے کی کوشش کریں۔

5.1 شے کی شکل و صورت بدل سکتی ہے لیکن شے وہی رہتی ہے!

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf

سرگرمی 5.2: آیئے تخلیق اور گفتگو کریں

  1. کاغذ کی مدد سے چیزوں کی تخلیق کرنا
    • کاغذ کے کچھ اوراق لیں اور انہیں موڑ کرنی چیزیں بنائیں (شکل 5.1)۔
    • جب آپ ان اشیا کو کھولتے ہیں تو کیا آپ کو وہی کاغذ حاصل ہوتا ہے۔
  2. غبارے سے کھیلنا
    • ایک غبارہ لیں اور اس میں ہوا بھر میں۔ اب اپنی گرفت ڈھیلی کریں اور ہوا کو باہر نکلنے دیں۔
    • کیا آپ کو بغیر پھولا ہوا غبارہ واپس ملتا ہے؟
    • ایک اور غبارہ لیں۔ اسے پھلائیں اور کھلے ہوئے سرے کو کس کر پکڑیں اب اس میں پن چھائیں۔
    • انتباه من استعمال کرتے وقت محتاط رہیں۔
    • کیا ہوتا ہے؟ کیا آپ کو بغیر پھولا ہوا غبارہ دوبارہ حاصل ہو گا؟
    Screenshot 2025-11-12 at 16-42-20 Chapter 5.indd - gucu105.pdf
  3. چاک کے ٹکڑے کو پینا
    • چاک کے ایک چھوٹے ٹکڑے کو پیس کر پاؤڈر بنائیں۔
    • کیا آپ اس پاؤڈر سے چاک کا ٹکڑا حاصل کر سکتے ہیں؟

کیا B ، A اور C میں درج فہرست کی تبدیلیوں میں کوئی یکسانیت نظر آتی ہے؟ ان تمام تبدیلیوں کے دوران کاغذ ، غبارے کی ربر اور چاک جیسے مواد وہی رہے، البتہ ان کی ظاہری بناوٹ (شکل یا سائز) میں تبدیلی آئی ہو گی۔ آپ کو گریڈ 6 کی سائنس کی درسی کتاب تجسس کے حوالے کریڈی سے یہ بھی یاد ہو گا کہ پانی مختلف حالتوں ( ٹھوس ، رقیق اور گیس میں موجود ہو سکتا ا ہے اور ایک حالت سے دوسری حالت میں بدل سکتا ہے۔

ان سبھی معاملوں میں ، ہم نے ظاہری شکل و صورت میں تبدیلی کا مشاہدہ کیا ہے، کوئی نئی شے نہیں بنی ہے۔ ایسی تبدیلیاں جن میں صرف اشیا کی شکل ، سائز اور حالت جیسی طبیعی خصوصیات بدلتی ہیں طبیعی کہلاتی ہیں۔ )physical changes( تبدیلیاں آئیے ! ایک مختلف تبدیلی کے بارے میں چھان بین کریں۔

5.2 شے کی شکل و صورت بدل سکتی ہے اور پہلے جیسی نہیں رہتی !

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf

سرگرمی 5.3 : آئیے چھان بین کریں۔

  • روشیشے کے برتن یا چھوٹی بوتلیں لیں۔ انھیں A اور B کے طور پر نشان زد کریں۔
  • شیشے کے برتن A میں چوتھائی حصے تک نل کا پانی اور برتن B میں چوتھائی حصے تک چونے کا پانی بھریں۔
  • اب ہر ایک برتن میں یکے بعد دیگرے اسٹرا کی مدد سے ہوا پھونکیں (سانس چھوڑیں) (شکل 5.2) اور ان کا مشاہدہ کریں۔

انتباہ ایسا کرتے وقت نل کا پانی یا چونے کا پانی نہ چھوئیں۔

Screenshot 2025-11-12 at 16-42-28 Chapter 5.indd - gucu105.pdf

کیا آپ کو کوئی تبدیلی نظر آتی ہے؟

برتن A میں پانی میں ہوا پھونکنے پر صرف بلبلے بنتے ہیں اور پانی کی شکل وصورت میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ برتن B میں، چونے کے پانی میں ہوا پھونکنے پر بلبلے بنتے ہیں اور چونے کا پانی دو دھیہ ( یا دھندلا) ہو جاتا ہے۔ اگر ہم اسے کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں تو شیشے کے برتن کے پیندے پر ایک سفید شے جمع ہو جاتی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ نیا بنا ہے۔ ایسی تبدیلیاں کیمیائی تبدیلیاں (chemical changes) کہلاتی ہیں۔ نئی اشیا جس عمل کے نتیجے میں بنتی ہیں اسے کیمیائی تعامل ( Chemical Reaction) کہتے ہیں۔ اس معاملے میں جب آپ سانس کے ذریعے ہوا باہر چھوڑتے ہیں تو اس میں موجود کاربن ڈائی آکسائڈ چونے کے پانی سے تعامل کرتی ہے اور سفید رنگ کی ایک نئی شے کیلشیم کاربونیٹ بناتی ہے جو پانی میں حل پذیر نہیں ہے۔ چناں چہ ، بوتل میں موجود رقیق شے دودھیہ نظر آتی ہے۔ اس کے ساتھ تھوڑی سی مقدار میں پانی بھی بنتا ہے۔ نئی شے کا بنا کیمیائی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس تبدیلی سے متعلق کیمیائی تعامل کو مختصر شکل میں کیمیائی مساوات کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے۔

کیا شیم ہائڈرو آکسائڈ + کاربن ڈائی آکسائڈ ← کیلشیم کاربونیٹ + پانی

(چونے کا پانی)   ( غیر حل پذیر شے)

چونے کے پانی کا دودھیہ ہو جانا ایک ایسی تبدیلی ہے جس کا استعمال کاربن ڈائی آکسائڈ کی جانچ کے لیے کیا جاتا ہے۔ آئیے ! اپنے باورچی خانے کی کچھ اشیا کی مدد سے ایک اور سرگرمی انجام دے کر اس کی چھان بین کریں۔

سرگرمی 5.4: آپنے تجربہ کریں

  • ٹیسٹ ٹیوب میں ایک چمچہ سرکہ یا لیموں کا رس لیں۔
  • اس میں ایک چٹکی بیکنگ سوڈا ( سوڈیم ہائڈروجن کاربونیٹ) شامل کریں۔
  • آپ کیا مشاہدہ کرتے ہیں؟
  • آپ کو بلبلوں کی سنسناہٹ کی آواز سنائی دے گی اور گیس کے بلبلے بنتے ہوئے نظر آئیں گے۔
  • اس گیس کو تازہ چونے کے پانی سے گزاریے جیسا کہ شکل 5.32 میں دکھایا گیا ہے۔
  • آپ کیا مشاہدہ کرتے ہیں؟
  • چونے کا پانی دو دھیہ ہو جاتا ہے۔ سرکہ اور بیکنگ سوڈا کی آمیزش کے نتیجے میں بنے والی گیس کے متعلق آپ کیا نتیجہ اخذ کرتے ہیں؟

اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بنے والی گیس کاربن ڈائی آکسائڈ ہے۔

اس سرگرمی کو ٹیسٹ ٹیوب کے بجائے دو چھوٹی استعمال شدہ بوتلوں اور لچک دار اسٹرا کی مدد سے بھی انجام دیا جا سکتا ہے جیسا کہ شکل 5.3b میں دکھایا گیا ہے۔

Screenshot 2025-11-12 at 16-42-37 Chapter 5.indd - gucu105.pdf

چوں کہ اس تعامل میں ایک نئی شے یعنی کاربن ڈائی آکسائڈ بنی ہے لہذا ہم کہتے ہیں کہ یہاں بھی کیمیائی تعامل واقع ہوا ہے۔ اسے یوں ظاہر کیا جاسکتا ہے۔

سر کہ + بیکنگ سوڈا ← کاربن ڈائی آکسائڈ + دیگر اشیا

مذکورہ بالا سرگرمی کو بیکنگ سوڈا اور پانی کے ساتھ دہرائیں ۔ کیا آپ کو کوئی بلبلہ بنتا ہوا نظر آتا ہے؟ یہ طبیعی تبدیلی ہے یا کیمیائی؟

5.3 کچھ اور عمل جن میں کیمیائی تبدیلیاں شامل ہیں

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf Screenshot 2025-11-12 at 16-42-47 Chapter 5.indd - gucu105.pdf

5.3.1 زنگ لگنا(Rusting)

لوہے پر زنگ لگنا کے عمل میں جس کے بارے میں آپ نے باب۔ دھاتوں اور غیر دھاتوں کی دنیا میں پڑھا تھا، ایک بھورے رنگ کی نئی شے بنتی ہے جسے زنگ (rust) کہتے ہیں۔ چنانچہ زنگ لگنا بھی ایک کیمیائی تعامل ہے کیوں کہ اس میں ایک نئی شے بنی آئرن آکسائڈ کی تشکیل ہوتی ہے (شکل 5.4)۔

Screenshot 2025-11-12 at 16-42-54 Chapter 5.indd - gucu105.pdf

5.3.2 احتراق (Combustion)

آیئے ہم میگنیشیم ربن کے جلنے کے عمل کو یاد کریں (شکل 5.5) جسے ہم نے باب دھاتوں اور غیر دھاتوں کی دنیا میں پڑھا تھا۔ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ طبیعی تبدیلی ہے یا کیمیائی؟

جب میگنیشیم ربن کو جلایا جاتا ہے تو ایک نئی شے، میگنیشیم آکسائڈ بنتی ہے۔ لہٰذا میگنیشیم ربن کے جلنے میں بھی کیمیائی تبدیلی شامل ہے۔ ہم نے دیکھا کہ اس تعامل میں نئی شے کی تشکیل کے ساتھ ساتھ حرارت اور روشنی بھی پیدا ہوتی ہے۔ میگنیشیم رہن کو جلانا میگنیشیم ربن کے جلنے کو درج ذیل طریقے سے ظاہر کیا جا سکتا ہے۔

میگنیشیم + آکسیجن ← میگنیشیم آکسائڈ + حرارت + روشنی

(رین)   (ہوا)   (سفید پاؤڈر)

Screenshot 2025-11-12 at 16-43-00 Chapter 5.indd - gucu105.pdf

ایسا کیمیائی تعامل جس میں کوئی شے آکسیجن کے ساتھ تعامل کر کے حرارت اور ایا روشنی پیدا کرتی ہے۔ احتراق ( combustion) کہلاتے ہیں۔ وہ اشیا جو احتراقی تعاملات سے گزرتی ہیں احتراق پذیر اشیا (combustible) کہلاتی ہیں۔ مثال کے طور پر لکڑی کاغذ، کپاس، مٹی کا تیل وغیرہ احتراق پذیر اشیا ہیں۔ آئیے جانیں کہ کیا احتراق کے لیے آکسیجن کی موجودگی ضروری ہے؟

سرگرمی 5.5: آئیے تفتیش کریں

  • دو علاحدہ پیڑی ڈش میں دو ایک جیسی موم بتیاں رکھیں اور انھیں جلائیں۔
  • ان میں سے ایک موم بتی کو شیشے کے گلاس سے ڈھک دیں جیسا کہ شکل 5.6 میں دکھایا گیا ہے۔
  • دونوں معاملوں میں موم بتی کی لو کا کیا ہوتا ہے۔

ہم مشاہدہ کرتے ہیں کہ جس موم بتی کو ڈھکا نہیں گیا تھا (شکل 5.62) وہ جلتی رہتی ہے جب کہ وہ موم بتی جسے شیشے کے گلاس سے ڈھک دیا گیا تھا ( شکل 5.6 کچھ دیر کے بعد بجھ جاتی ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ چوں کہ شیشے کے گلاس سے ڈھکی ہوئی موم بتی کو مسلسل طور پر ہوا فراہم نہیں ہوتی ۔ اس لیے لو بہت جلدی بجھ جاتی ہے۔ ہوا کا وہ جزو جو احتراق میں مدد کرتا ہے، آکسیجن ہے موم بتی پر الٹا کر کے رکھے گئے شیشے کے گلاس میں کاربن ڈائی آکسائڈ کی موجودگی سے اس کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔ آپ کاربن ڈائی آکسائڈ کی موجودگی کی جانچ کس طرح کریں گے؟

آپ پیٹری ڈش میں تھوڑی سی مقدار میں چونے کا پانی شامل کر کے کاربن ڈائی آکسائڈ گیس کی جانچ کر سکتے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ چونے کا پانی دو دھیہ ہو گیا ہے۔ یہ کاربن ڈائی آکسائڈ موم کے کار بن اور ہوا کی آکسیجن کے درمیان تعامل سے بنی تھی۔ دوسرے الفاظ میں احتراق کے لیے آکسیجن ضروری ہے۔


سائنس اور سماج
اگر کسی شخص کے کپڑوں میں آگ لگ جائے تو آگ بجھانے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟ اس شخص کو کمبل یا کپڑے سے ڈھانپ دیں۔ اس سے ہوا کی فراہمی رک جائے گی اور آگ بجھ جائے گی۔ انتباہ تالیغی ریشوں سے بنے ہوئے کمبل یا کپڑے کو کبھی بھی آگ بجھانے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ یہ پکھل کر جلد سے چپک سکتے ہیں۔

دل چسپ حقائق
قدرت کے عجائبات : آپ نے شام کے وقت کسی باغیچے یا میدان میں کچھ حشرات کو روشنی خارج کرتے دیکھا ہو گا۔ ان حشرات کو جگنو (fireflies) کہتے ہیں اور ان کی روشنی کیمیائی تبدیلی کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔ جاندار عضویوں میں اس طرح سے روشنی کا (بغیر روشنی کا پیدا ہونا حیاتی در ثانی (Bioluminescence) کہلاتا ہے۔ Screenshot 2025-11-12 at 16-43-07 Chapter 5.indd - gucu105.pdf

کیا احتراق کے لیے ہوا کی موجودگی ہی کافی ہے؟

ہم او پر پڑھ چکے ہیں کہ احتراق کے لیے احتراق پذیر آتش گیر اشیا اور آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ کا غذا ایک احتراق پذیر شے ہے لیکن ہم اسے ہوا میں کتنی بھی دیر تک کیوں نہ رکھیں یہ آگ نہیں پکڑتا ہے۔ احتراق شروع کرنے کے لیے اور کس چیز کی ضرورت ہوتی ہے؟ آئیے اس کے بارے میں جانیں۔

سرگرمی : رمی 5.6 : آئیے تفتیش کریں

انتباہ اس سرگرمی کو اپنے استاد یا کسی بالغ فرد کی نگرانی میں انجام کریں۔

Screenshot 2025-11-12 at 16-43-15 Chapter 5.indd - gucu105.pdf
  • کاغذ کے ایک ٹکڑے کو چمٹے کی مدد سے پکڑیے اور جلتی ہوئی ماچس کی تیلی اس کے نزدیک لائے۔ یہ فوراً آگ پکڑ لیتا ہے۔ کیا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ احتراق کا عمل شروع کرنے کے لیے ہمیں آگ کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • کاغذ کا ایک اور ٹکڑا لیں ۔ تکبیری شیشے کی مدد سے سورج کی شعاعوں کو اس طرح مرکوز کریں کہ کاغذ پر بہت چھوٹا اور چمکدار دھبہ نظر آئے جیسا کہ شکل 5.72 میں دکھایا گیا ہے۔ اسے کچھ دیر تک اسی حالت میں پکڑ کر رکھیں۔

آپ کیا مشاہدہ کرتے ہیں؟

ہم دیکھتے ہیں کہ کاغذ سے دھواں اٹھنے لگتا ہے اور پھر جلنے لگتا ہے (شکل 5.70) اس سے ہمیں یہ علوم ہوتا ہے کہ کوئی شے آگ کے بغیر بھی جل سکتی ہے۔ ہم اس تبدیلی کی وضاحت کس طرح کریں گے؟

سورج کی شعاعیں مرکوز ہو کر کاغذ کو گرم کر دیتی ہیں۔ وقت کے ساتھ کاغذ کا درجہ حرارت بڑھتا رہتا ہے۔ کچھ دیر کے بعد کاغذ اتنا گرم ہو جاتا ہے کہ یہ جلنے لگتا ہے۔ یہ کم سے کم درجہ حرارت جس پر کوئی شے آگ پکڑ لیتی ہے درجہ اشتعال (Ignition temperature) کہلاتا ہے۔ چوں کہ جلتی ہوئی ماچس کی تیلی کا درجه حرارت پہلے ہی کاغذ کے درجہ اشتعال سے زیادہ تھا، اس لیے اس نے فوراً ہی آگ پکڑ لی۔

چناں چہ ہم یہ نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ احتراق کا عمل واقع ہونے کے لیے تین چیزیں ضروری ہیں (شکل 5.8)۔

  1. احتراق پذیر شے جسے ایندھن بھی کہتے ہیں۔
  2. آکسیجن
  3. حرارت جو ایند حسن کے درجہ حرارت کو درجہ اشتعال پر لے جاتی ہے۔
Screenshot 2025-11-12 at 16-43-24 Chapter 5.indd - gucu105.pdf

5.4 کیا طبیعی اور کیمیائی تبدیلیاں ایک ہی عمل کے دوران واقع ہو سکتی ہیں؟

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf

جب موم بتی جلائی جاتی ہے تو کون سی تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں؟ آئیے چھان بین کریں!

سرگرمی 5.7 : سوچیں، جوڑی بنائیں اور تبادلہ خیال کریں

شکل 5.9 کو دیکھیں ۔ تجزیہ کریں کہ طلبہ جلتی ہوئی موم بتی کے بارے میں کیا گفتگو کر رہے ہیں۔

آپ کیا سوچتے ہیں؟

Screenshot 2025-11-12 at 16-43-40 Chapter 5.indd - gucu105.pdf
موم پگھلتا ہے، بہتا ہے اور مختلف شکلوں میں منجمد ہو جاتا ہے۔

موم پگھلتا ہے اور اس کی تبخیر ہو جاتی ہے۔

شاید ....

میرا خیال ہے کہ موم جلتا ہے اور نئی اشیا بنتی ہیں۔

شاید یتی رقیق موم کو کھینچ لیتی ہے۔

موم بتی کا موم پگھلتا ہے، بتی کے اوپر چلا جاتا ہے اور لو کی گرمی سے اس کی تبخیر ہو جاتی ہے میوم کے بخارات جل کر لو پیدا کرتے ہیں موم کا پگھلنا، اس کا منجمد ہونا اور تبخیر طبیعی عمل ہیں۔ دوسری طرف بخارات کا جلنا ایک کیمیائی تبدیلی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موم بتی کے جلنے میں طبیعی اور کیمیائی دونوں تبدیلیاں شامل ہیں۔


سائنس داں کو جائیں
Screenshot 2025-11-12 at 16-43-54 Chapter 5.indd - gucu105.pdf آپ نے ابھی جس موم بتی کا مشاہدہ کیا ہے وہ لمبے عرصے سے مائکل فیراڈے (Michel Faraday) سمیت کئی سائنس دانوں کے لیے تجسس کا باعث رہی ہے، جنھوں نے سائنس کے کئی شعبوں میں گراں قدر تعاون پیش کیا۔ فیراڈے نے انیسوی صدی میں موم بتی کی کیمیائی تاریخ کے عنوان سے سلسلے وار کئی لیکچر دیے۔ فیراڈے کا خیال تھا کہ سائنسی مطالعہ کو متعارف کرانے کے لیے موم بتی بہترین چیز ہے۔ اس کے ذریعے انھوں نے گداخت (melting)، تبخیر (vapourisation) اور احتراق جیسے متعدد طبیعی اور کیمیائی عملوں کے درمیان تفریق پر تبادلہ خیال کیا۔

5.5 کیا تبدیلیاں مستقل مظہر ہیں؟

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf

جب کسی چیز میں ایک مرتبہ تبدیلی آجاتی ہے تو کیا ہم اسے اس کی اصل شکل میں واپس لا سکتے ہیں؟

سرگرمی 5.8: آیئے غور کریں

ابھی تک ہم نے جن تبدیلیوں پر بحث یا گفتگو کی ہے ان کے بارے میں ایک مرتبہ پھر سوچیں۔ ان میں سے کس معاملے میں ہم شے کو اس شکل میں واپس لاسکتے ہیں جہاں سے ہم نے شروع کیا تھا؟ اپنے مشاہدات کو جدول 5.2 میں درج کریں۔

جدول 5.2 کیا تبدیلیوں کو پلٹا جاسکتا ہے؟

Screenshot 2025-11-12 at 16-44-02 Chapter 5.indd - gucu105.pdf

اس اصل شے پر واپس لوٹنا، جہاں سے ہم نے شروع کیا تھا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم نے جو تبدیلیاں کی ہیں۔ انھیں پلٹا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر جب برف پگھلتی ہے تو اسے دوبارہ برف میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح جب پانی بخارات میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ تو اسے واپس رقیق پانی میں اس کی تکثیف کی جاسکتی ہے۔ حالاں کہ کچھ تبدیلیوں کو پلٹا نہیں جاسکتا ہے۔ کیوں کہ تبدیلی کے بعد ہمیں اصل شے حاصل نہیں ہو پاتی۔ مثال کے طور پر کٹی ہوئی سبزیاں اپنے اصل سائز اور شکل میں واپس نہیں آسکتی ہیں، اس طرح پوپ کو رن بننے کے بعد انھیں اصل شکل میں واپس نہیں لایا جا سکتا ہے۔ اس طرح ہمارے گرد و پیش میں ہونے والی تبدیلیوں کی درجہ بندی دو زمروں میں کی جاسکتی ہے ایک وہ جنھیں پلٹا جا سکتا ہے اور دوسری وہ جنھیں پلٹ نہیں جا سکتا۔

5.6 کیا تمام تبدیلیاں پسندیدہ ہوتی ہیں؟

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf

ہماری روز مرہ زندگی میں بہت سی مفید تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر دودھ سے دہی بننا، پھلوں کا پکنا، پھلوں کو کاٹنا اور کھانا پکانا۔ یہ تمام تبدیلیاں پسندیدہ ہیں۔ کیا آپ کچھ اور پسندیدہ تبدیلیوں کے بارے میں سوچ سکتے ہیں؟

دوسری طرف کچھ تبدیلیاں ناپسندیدہ یا غیر مطلوب ہو سکتی ہیں مثلا لو ہے پر زنگ لگا یاذخیرہ کرنے کے دوران غذا کا سڑنا۔ ایک تبدیلی جو کچھ حالات میں ناپسندیدہ ہے دوسرے حالات میں پسندیدہ ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر غذائی فضلہ کو کمپوسٹ میں تبدیل کرنے کے لیے غذائی تحلیل بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

انسانی سرگرمی کی وجہ سے برسوں میں رونما ہونے والی کچھ تبدیلیوں کے ماحول پر طویل مدتی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر کاروں، ریل گاڑیوں، ہوائی جہازوں وغیرہ میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی کھپت کره باد میں کاربن ڈائی آکسائڈ کی مقدار کو بڑھا رہی ہے۔ دیواروں، دروازوں اور فرنیچر وغیرہ پر لگا ہوا روغن جب خشک ہوتا ہے تو بہت سی اشیا بخارات کی شکل میں خارج ہو جاتی ہیں اور فضائی آلودگی کا سبب بنتی ہیں۔

5.7 سست رفتار سے ہونے والی کچھ قدرتی تبدیلیاں

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf

5.7.1 چٹانوں کی موسمی تخریب

کیا آپ نے پہاڑوں کے دامن میں ریت، مٹی اور پتھروں کے ڈھیر دیکھے ہیں جیسا کہ شکل 5.102 میں دکھایا گیا ہے۔ انھیں تلچھٹ کہتے ہیں۔ یہ کس طرح بنے ہیں؟ یہ ان طبیعی تبدیلیوں کے نتیجے میں بنے ہیں جو بڑی چٹانوں کو چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ دیتی ہیں۔ آب و ہوا کے حالات میں تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت کا تبدیل ہونا، درختوں کی بڑھتی ہوئی جڑیں اور چٹانوں کی دراڑوں میں پانی کا انجماد ان کے ٹوٹنے کا سبب بن سکتا ہے۔

پانی یا پانی میں موجود کیمیائی اشیا بھی چٹانوں کے ساتھ تعامل کر سکتی ہیں اور ان کی ترکیب (composition) میں کیمیا کی تبدیلی لاسکتی ہیں۔ اس قسم کی کیمیائی تبدیلی کی ایک مثال شکل 5.100 میں دکھائی گئی ہے۔ جہاں لو ہے پرمشتمل گہرے سیاہ رنگ کی چٹان جسے بسالٹ (basalt) کہتے ہیں، کیمیائی طور پر تبدیل ہو کر لال رنگ کی پرت بناتی ہے۔ لال رنگ آئرن آکسائڈ کا نتیجہ ہے جو اس وقت بنتا ہے جب چٹانی سطح لمبے عرصے تک پانی یا آبی بناتی ہے۔ ہے جواس و بات ہے پانی کے لیے عرصے یا بخارات پرمشتمل ہوا کے رابطے میں رہتی ہے۔ چٹانوں میں ہونے والی ان طبی اور کیمیائی تبدیلیوں کومجموعی ن طبیعی طور پر موسمی تخریب (weathering) کہا جاتا ہے اور یہ بالا آخر مٹی کی تشکیل کا باعث بنتی ہے۔

Screenshot 2025-11-12 at 16-44-11 Chapter 5.indd - gucu105.pdf

5.7.2 کٹاؤ(Erosion)

کیا آپ نے کسی دریا یا جھیل کی تلی میں باریک ریت جمع ہوتے ہوئے دیکھی ہے۔ یہ ریت اس وقت بنتی ہے جب چٹانی پتھر ، مٹی اور تلچھٹ وغیرہ ٹوٹ جاتے ہیں اور قدرتی عوامل جیسے ہوا اور بہتے ہوئے پانی کے ذریعے ایک مقام سے دوسرے مقام تک چلے جاتے ہیں۔ اس عمل کو کٹاؤ (Erosion) کہتے ہیں۔

چٹان کھسکنے کے دوران ہونے والا کٹاؤ طبیعی تبدیلی کی مثال ہے۔ بہتے پانی سے ہونے والے مسلسل کٹاؤ کی وجہ سے دریا کی چٹانیں اور کنکر اکثر ہموار نظر آتے ہیں۔ جب پانی یا ہوا کی رفتار کم ہو جاتی ہے جیسے سمندریا جھیل میں ، تو کٹاؤ کے دوران لایا گیا مواد پیندے پر بیٹھ جاتا ہے۔ یہ تلچھٹ وقت کے ساتھ سخت ہو جاتے ہیں اور نئی چٹانوں کی تشکیل کرتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر تبدیلیاں ہزاروں سال کی مدت میں واقع ہوتی ہیں اور انھیں پلٹا نہیں جاسکتا۔

خلاصه

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf
  • طبیعی تبدیلی ایسی تبدیلی ہے جس میں شے کی طبیعی خصوصیات بدل جاتی ہیں اور کوئی نئی شے نہیں بنتی۔
  • کیمیائی تبدیلی وہ تبدیلی ہے جس میں ایک یا ایک سے زیادہ نئی اشیا بنتی ہیں۔ اس میں کیمیائی تعامل واقع ہوتا ہے جسے کیمیائی مساوات سے ظاہر کیا جاسکتا ہے۔
  • احتراق، کھانا پکانا اور زنگ لگنا کیمیائی تبدیلی کی مثالیں ہیں۔
  • وہ اشیا جن کا احتراق ہوتا ہے، احتراق پذیر اشیا کہلاتی ہیں۔ احتراق کے دوران حرارت اور یا روشنی خارج ہوتی ہے۔
  • وہ کم سے کم درجہ حرارت جس سے کوئی شے آگ پکڑ لیتی ہے۔ اس شے کا درجہ اشتعال کہلاتا ہے۔
  • کچھ تبدیلیوں کو پلٹا جا سکتا ہے جب کہ کچھ تبدیلیوں کو نہیں ۔
  • کچھ تبدیلیاں پسندیدہ ہوتی ہیں جب کہ کچھ مطلوب نہیں ہوتیں۔
  • موسمی تخریب کی وجہ سے چٹانوں میں طبیعی اور کیمیائی تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں اور اس کے نتیجے میں مٹی بنتی ہے۔
  • بہتے ہوئے پانی اور ہوا کی وجہ سے ہونے والا کٹاؤ ایک طبیعی تبدیلی ہے۔

آیئے اپنی آموزش میں اضافہ کریں

Screenshot 2025-11-11 at 09-51-39 gucu102.pdf
  1. مندرجہ ذیل میں سے کون سے بیانات طبیعی تبدیلی کی خصوصیات ہیں؟
    1. شے کی حالت تبدیل ہو سکتی ہے اور نہیں بھی
    2. مختلف خصوصیت والی شے بنتی ہے۔
    3. کوئی نئی شے نہیں بنتی ہے۔
    4. شے میں کیمیائی تعامل واقع ہوتا ہے۔
  2. اندازہ لگائیں کہ درج ذیل میں سے کون سی تبدیلیاں ایسی ہیں جنھیں پلٹا جا سکتا ہے اور کون سی نہیں ؟ اگر آپ یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتے ہیں تو آپ اسے لکھ سکتے ہیں۔ آپ ان کے بارے میں یقین کے ساتھ کیوں نہیں کہہ سکتے؟
    1. شرٹ بنانے کے لیے کپڑے سینا
    2. سیدھی ڈوری کو موڑنا
    3. آٹے کے گھول سے اڈلی بنانا
    4. چینی کو پانی میں گھولنا
    5. کنویں سے پانی کھینچنا
    6. پھلوں کا پکنا
    7. کھلے برتن میں پانی ابالنا
    8. چٹائی کو لپیٹنا
    9. گیہوں پیس کر آٹا بنانا
    10. چٹانوں سے مٹی بننا
    Screenshot 2025-11-12 at 16-44-20 Chapter 5.indd - gucu105.pdf
  3. درج ذیل میں صحیح اور غلط بیانات کی نشان دہی کریں۔ اگر بیان غلط ہے تو اسے صحیح کر کے لکھیں
    1. موم بتی جلنے کے لیے موم کا پکھلنا ضروری ہے۔ ( صحیح غلط )
    2. تکثیف کے ذریعے آبی بخارات کو جمع کرنا کیمیائی تبدیلی ہے۔ ( صحیح غلط )
    3. وں کو کمپوسٹ (کھاد) میں تبدیل کرنے کا عمل ایک کیمیائی تعامل ہے۔ صحیح غلط )
    4. لیموں کے رس میں بیکنگ سوڈا ملانا کیمیائی تبدیلی ہے۔ ( صحیح غلط)
  4. درج ذیل بیانات میں خالی جگہوں کو پر کیجیے۔
    1. نالنی نے دیکھا کہ اس کی سائکل کے ہینڈل پر بھورے رنگ کی پرت جم گئی ہے۔ بھورے رنگ کا یہ جماؤ _______کی وجہ سے ہے اور یہ______ تبدیلی ہے۔
    2. رومال کی تہہ بنانا ایک _______ تبدیلی ہے اور اسے _______ جاسکتا ہے۔
    3. ایسا کیمیائی عمل جس میں کوئی شے آکسیجن کے ساتھ تعامل کرتی ہے اور ساتھ ہی حرارت بھی خارج ہوتی ہے _______ کہلاتا ہے اور یہ ایک _______ تبدیلی ہے۔
    4. میگنیشیم کو جب ہوا میں جلایا جاتا ہے تو ایک شے بنتی ہے جسے ____کہتے ہیں۔یدا ہونے والی شے نوعیت کے اعتبار سے ____ہوتی ہے۔میگنیشیم کا بنا ایک ____ تبدیلی ہے۔
    Screenshot 2025-11-12 at 16-44-26 Chapter 5.indd - gucu105.pdf
  5. پانی سے برف بنا اور پانی کا بھاپ بننا طبیعی تبدیلی ہے یا کیمیائی؟ وضاحت کریں۔
  6. کیا دودھ سے دہی بننا کیمیائی تبدیلی ہے یا طبیعی؟ اپنے بیان کو مدلل بیان کریں۔
  7. قدرتی عوامل جیسے ہوا بارش وغیرہ چٹانوں سے مٹی کی تشکیل میں مدد کرتے ہیں۔ کیا یہ کیمیائی تبدیلی ہے یا طبیعی اور کیوں؟
  8. درج ذیل کہانی کو پڑھیے جس کا عنوان ہے 'ماحول دوست پر پرتھوی اور بریکٹ میں دیے ہوئے مناسب ترین متبادل پر صحیح کا نشان لگائیں۔ اس کہانی کو اپنی پسند کا کوئی عنوان تجویز کریں۔ پر تھوی باورچی خانے میں کھانا پکا رہا ہے۔ وہ سبزیاں کاٹتا ہے، آلو چھیلتا ہے اور پھل کاٹتا ہے ( طبیعی / کیمیائی تبدیلیاں)۔ وہ بیچ، پھل اور سبزیوں کے چھلکوں کو ایک مٹی کے برتن میں جمع کرتا ہے طبیعی تبدیلیاں کیمیائی تبدیلیاں )۔ پھل، سبزیوں کے چھلکے اور دیگر چیزیں بیکٹریا اور پھپھوند کے عمل کی وجہ سے تحلیل ہونے لگتی ہیں جس کے نتیجے میں کھاد ( کمپوسٹ) بنتی ہے۔ (طبیعی تبدیلیاں کیمیائی تبدیلیاں )۔ وہ کھاد میں بیج بونے اور باقاعدگی سے پانی دینے کا فیصلہ کرتا ہے۔ کچھ دنوں کے بعد وہ دیکھتا ہے کہ اس کے بیجوں میں کلے پھوٹ آئے ہیں اور چھوٹے پودے اگنے لگے ہیں جن پر بالاآخر رنگ برنگے پھول کھلنے لگے ہیں ( طبیعی تبدیلیاں / کیمیائی تبدیلیاں )۔ پرتھوی کی ان کوششوں کی اس کے اہل خانہ نے بہت زیادہ ستائش کی۔
  9. یہاں کچھ تبدیلیاں دی گئی ہیں طبیعی تبدیلیوں کو اس جگہ میں لکھیے جسے 'A' سے نشان زد کیا گیا ہے اور کیمیائی تبدیلیوں کو وہاں لکھیے جس کی نشان دہی B' کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ تبدیلیاں جو طبیعی اور کیمیائی دونوں ہیں، انھیں 'C' سے نشان زد جگہ میں لکھیے۔ موم بتی کو جلانا، کاغذ پھاڑنا، زنگ لگنا، دودھ سے دہی بننا، پھلوں کا پکنا، برف کا پگھلنا، کپڑوں کی تہہ بنانا نا میگنیشیم کو جلانا اور بیکنگ سوڈا کو سرکے میں ملانا۔ ڈاکو
  10. Screenshot 2025-11-12 at 16-44-33 Chapter 5.indd - gucu105.pdf
  11. شکل a,b,c5.11 اور d میں دکھائے گئے تجربات انجام دیے گئے معلوم کریں کہ کس معاملے میں چونے کا پانی دو دھیہ ہو گیا اور کیوں؟
  12. Screenshot 2025-11-12 at 16-44-43 Chapter 5.indd - gucu105.pdf

4.1.1 ورق پذیری

  • اور لیموں کے رس کو روشنائی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کاغذ کے کسی ٹکڑے پر ایک پیغام لکھیں او اسے خشک ہونے دیں۔ پیغام غیر مرئی ہو جائے گا۔ اب اس کاغذ پر گرم استری کا استعمال کریں ( یا کاغذ کو موم بتی کی لو کے اوپر پکڑیے، دھیان رکھیں کہ کاغذ آگ نہ پکڑے) جب کاغذ گرم ہو جاتا ہے تو غیر مرئی الفاظ کاغذ پر گہرے بھورے ہو جاتے ہیں۔ ان میں سے کسی تبدیلی کو پلٹا جا سکتا ہے؟
  • انتباہ اس سرگرمی کو کسی بالغ فرد کی نگرانی میں انجام دیں۔
  • ہم ان دنوں پہاڑی علاقوں میں زمین کھسکنے اور چٹانوں کے ٹوٹنے کی بہت سی خبریں سنتے رہتے ہیں جس سے جان و مال کا بہت نقصان ہوتا ہے۔ گفتگو کریں کہ زمین کے کھسکنے اور چٹانوں کے کٹاؤ کو روکنے ۔ کے لیے ہم کیا اقدامات کر سکتے ہیں؟
  • باورچی خانے میں چل رہی سرگرمیوں کا مشاہدہ کریں اور ان تبدیلیوں پر غور کریں جنھیں پلٹا جا سکتا ہے۔ کیا یہ طبیعی تبدیلیاں ہیں یا کیمیائی؟
  • بریڈ بنانے کے دوران اس میں خمیر (ایسٹ) ملایا جاتا ہے جس سے بریڈ نرم و ملائم بنتی ہے۔ ایسٹ کس طرح کام کرتا ہے، معلوم کرنے کی کوشش کریں۔
  • Screenshot 2025-11-12 at 16-44-49 Chapter 5.indd - gucu105.pdf
    • ایک چھوٹی بوتل، تھوڑی سی شکر ، تازہ خمیر ، پانی اور ایک غبارہ لیں۔ بوتل میں تھوڑا سا پانی لے کر اس میں دو چمچے شکر ملا کر شکر کا محلول تیار کریں۔ اب اس میں ایک چمچہ خمیر (ایسٹ) ملائیں اور بوتل کے منھ کو غبارے سے بند کر دیں۔ اسے ایک گھنٹے کے لیے بغیر چھیڑے یونہی چھوڑ دیں۔
    • آپ کیا مشاہدہ کرتے ہیں؟
    • غبارے کو احتیاط کے ساتھ بوتل سے الگ کریں اور اس کے منھ کو کس کر بند رکھیں اور دوسری چھوٹی بوتل کے منھ پر لگائیں جس میں تازہ تیار کیا گیا چونے کا پانی موجود ہے۔ بوتل کو اچھی طرح ہلائیں تاکہ غبارہ کا مواد چونے کے پانی میں مل جائے۔
    • آپ کیا مشاہدہ کرتے ہیں؟
    • آپ اس تجربے سے نتیجہ نکال سکتے ہیں؟
    • اس تجربے کے دوران واقع ہونے والی تمام تبدیلیوں کی شناخت کریں اور بتائیں ان میں سے کون سی تبدیلیاں طبیعی اور کون سی کیمیائی ہیں؟
  • گرگٹ اپنا رنگ تبدیل کرتا ہے تا کہ اپنے اطراف میں گھل مل سکے اور جب وہ غصہ کی حالت میں ہوتا ہے یا کوئی خطرہ محسوس کرتا ہے تب بھی اپنا رنگ تبدیل کر لیتا ہے (شکل 5.12)۔ کیا یہ ایسی تبدیلی ہے جسے پلٹا جا سکتا ہے؟ انٹر نیٹ یا اپنے اسکول کی لائبریری کی مدد سے چھان بین کریں۔
Screenshot 2025-11-12 at 16-44-55 Chapter 5.indd - gucu105.pdf Screenshot 2025-11-11 at 09-44-45 gucu102.pdf