Skip to content
Qr








اکائی 1

جسمانی تعلیم
اورتندرستی کی اہمیت

(Importance of Physical Education and Well-being)


1-41

اس اکائی میں جسمانی سرگرمی اور شخصی نشو و نما کے درمیان رشتے کو نمایاں کرتے ہوئے مستعدی، ذہنی لچک داری، اجتماعی کام اور حفاظتی ضابطوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ طلبا اپنے اندر جسمانی مشکلات کا سامنا کرنے، اپنی پیش رفت کا اندازہ لگانے اور خود کو بہتر بنانے کے تئیں پرعزم رہنے کا حوصلہ، ہمت اور نظم و ضبط پیدا کریں گے۔ وہ ہراسانی، ذہنی صحت کے سروکار اور غیر مناسب رویے کی پہچان کرنا اور اُن کی اصلاح کرنا بھی سیکھیں گے جس سے محفوظ اور با احترام ماحول کی تخلیق میں مدد ملے گی۔


گیند آگے لے جانے کا کھیل

(The Ball Progression Game)

گیند آگے لے جانے کا کھیل ایک تفریحی اور دل چسپ سرگرمی ہے جو ہم آہنگی ، اجتماعی کام اور گیند قابو میں رکھنے کی صلاحیتوں میں مدد دیتی ہے۔ یہ ہمیں ایک ساتھ کام کرنے کا چیلنج دیتا ہے جب ہم گیند کو آگے پیچھے کرتے ہوئے مارکر کی ایک سیریز کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔


وارم اَپ

مہارت

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

کلائی گھمانا، کولھے کا دائرہ بنانا

گیند آگے بڑھانے کا کھیل

دھیما /بے حرکت کھنچاؤ

عضلے کو محسوس کرنا

کیسے
کھیلیں؟

  • کھیل کے میدان میں 20x10 میٹر کا ایک مستطیل بنائیں۔
  • مستطیل کی مرکزی لکیر سے مقررہ فاصلوں پر نشانیاں رکھیں۔
  • طلبا کو جوڑوں میں تقسیم کریں۔
  • ایک وقت میں تین جوڑے کھیلیں گے، جب کہ دیگر جوڑے آخری لکیر کے پار نشانیوں پر کھڑے
    ہوں گے۔
  • ہر جوڑا مرکزی لکیر سے قریب ترین نشانی پر آمنے سامنے کھڑا ہو۔
  • وہ طالبِ علم جس کے ہاتھ میں گیند ہے کسی ساتھی کو گیند منتقل کرے۔
  • اُس کا ساتھی گیند کو لپک لے اور واپس پھینکے۔
  • 1-1
  • ایک درست کیچ اور پاس کے بعد دونوں طلبا دوسری نشانی کی طرف بڑھیں۔
  • ہر بار گیند پھینکنے اور پکڑنے کے بعد طلبا نشانی کی سمت میں آگے بڑ ھیں۔
  • جب جوڑے آخری نشانی تک پہنچ جائیں، طلبا دوسرے جوڑے کی جانب بال پھینک دیں۔
  • کھیل اسی طرح جاری رکھیں یہاں تک کہ ہر جوڑےکی اپنی باری آ جائے۔

حلقے کا وقت — عضلہ کو محسوس کرنا

  • دائرے میں کھڑے ہوں اور پھینکنے کی وضع اختیار کریں۔
  • ٹانگوں میں اپنے عضلات کو آہستہ سے چھوتے ہوئے ٹٹولیں جو کہ سخت اور نرم ہوتے ہیں۔
  • اپنے استاد سے اُس عضلے کے نام کے بارے میں دریافت کریں اور اُسے لکھ لیں۔
  • آپ جوڑی بنا کربھی اس سرگرمی کو انجام دے سکتے ہیں، اپنے ساتھی سے اُس عضلے کی پہچان کے لیے کہہ سکتے ہیں جو کسی عمل کو انجام دیتے وقت سخت ہو جاتا ہے۔

استاد کے لیے ہدایات

اس سرگرمی کے دوران طلبا کو آگے کے بازو اور دیگر عضلات کا مشاہدہ کرنے کی ترغیب دیں۔ صنفی حسیت کو فروغ دیتےہوئے
ذاتی حدود کے تئیں بیداری اور احترام کی ترغیب دیں۔

اہم

نکتہ

کیا آپ نے گیند کو پھینکتے اور وصول کرتے ہوئے اپنے اوپری اور نچلے جسم میں مختلف عضلات کو محسوس کیا؟


گھوڑ پڑیچے شپوٹ

(Ghorpadiche Shepoot)

گھوڑ پڑیچے شپوٹ تعاون اور جسمانی صلاحیتوں میں بہتری کا ایک مسرت بخش اور قابلِ لطف طریقہ ہے۔ گھوڑ پڑ (جسے گوہ یا گویرابھی کہتے ہیں)کے ساتھ دوڑنے اور تعاقب کی سرشاری کا مزہ لینے کے لیے تیار ہو جائیں۔


وارم اَپ

مہارت

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

سائڈ واک، بیک واک، تیز چلنے کی مشقیں

گھوڑ پڑیچے شپوٹ

ایک ٹانگ کے گھٹنے سے سینے کو چھونا،
دونوں ٹانگوں کے گھٹنوں سے سینے کو چھونا

ساتھ مل جل کر کام کرنا


کیسے
کھیلیں؟

  • طلبا کو پانچ سے آٹھ افراد کے گروپوں میں تقسیم کیا جائے۔
  • ہر ٹیم قطار میں کھڑی ہو، اس طرح کہ ہر شخص اپنے سامنے والے شخص کی کمر کو مضبوطی سے پکڑے جس سے گھوڑ پڑکی شکل بنے۔
  • مخروطوں اور نشانیوں کی مدد سے کھیل کے مقام کی حدود کھینچیں۔

ایک ٹیم کا ”سر“ (لکیر کے سامنے موجود شخص) کا رابطہ دوسری ٹیم کی’ دُم‘(لکیر کےپیچھےموجود طالبِ علم) سے خود اپنی دُم کے چھوئے بغیر رہنا چاہیے۔

استاد کے اشارے پر ٹیمیں ایک ساتھ حرکت شروع کریں جن میں ٹیموں کے ”سر“ دیگر ٹیموں کی ”دُموں“ کو چھونے کی کوشش کریں۔

  • طلبا کو اپنی ٹیم کے اندر ترسیل اور اتحاد قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔
  • 1-2
  • جب ایک ٹیم کا سر کامیابی سے دوسری ٹیم کی دُم کو چھو لیتا ہے تو اُسے ایک پوائنٹ ملتا ہے۔
  • پوائنٹ مل جانے کے بعد طلبا اپنی پوزیشن کو برقرار رکھ کر کھیلنا جاری رکھ سکتے ہیں۔
  • کھیل کو مقررہ دورانیے (مثلاً 10منٹ) میں کھیلا جائے۔
  • مقررہ وقت کے اختتام پر سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی ٹیم فاتح ہوگی۔
1-3

حلقے کا وقت — ایک ساتھ مل کر کام کرنا

گھوڑ پڑ یچے شپوٹ کا تعلق ایک ساتھ حرکت کرنے اور تیزی سے حرکت کرنے سے ہے۔ اس پر تبادلۂ خیال کریں کہ آپ کو تیزی سے اور بہتر طور پر حرکت کرنے میں کیامدد ملی۔

  • کیا آپ نے کن کھجورا ( کنچالا) دیکھا ہے؟ اس کا مشاہدہ کریں کہ وہ اپنی ٹانگوں کو کیسے حرکت دیتا ہے۔ آپ اپنے پاؤں کس طرح ایک ساتھ حرکت دے کر تیز چل سکتے ہیں؟
  • اس پر تبادلہ خیال کریں کہ مراٹھی سپاہی تانا جی مالو سرے نے قلعوں کو فتح کرنے کے لیے گھوڑ پڑکا استعمال کیسے کیا؟

اہم

نکتہ

ایک ٹیم کے طور پر کھیلے جانے والے کھیل میں منظم حرکات بہتر نتائج کے حصول میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔


نالگو رلّو اٹا
(Nalugu Rallu Ata)


’نالگو رلّو اٹا‘ ایک روایتی ہندوستانی کھیل ہے جوجنوبی علاقوں خصوصاً آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں مقبول ہے۔ اس نام کا مطلب ہے ‘چار پتھروں کا کھیل’۔ اس میں پانچ کھلاڑی ہوتے ہیں اور پتھر چننے کے دوران ’چور‘کی گرفت سے بچنے کے لیے حکمت عملی اور پُرتدبیرحرکات کی ضرورت ہوتی ہے۔


وارم اَپ

مہارت

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

ٹانگ کو کھینچنا،ٹخنے کو گھمانا، بازوؤں کو لہرانا، انگھوٹھےکو باری باری اوپر اٹھانا

نالگو رلّو اٹا

چہار شاخی عضلے کو کھینچنا (بازو اور چہار شاخی عضلے، بازو کے نچلے حصے کو کھینچنا (کلائی کو موڑنے اور سیدھا کرنے کی ورزش)

ذہنی طور پر مضبوط ہونا


کیسے
کھیلیں؟

  • دی گئی شکل کے مطابق ایک کورٹ بنائیں جس میں خانوں اور ایک راستے کی نشان دہی کی گئی ہو۔
  • راستے کے عین مرکز میں چار پتھر رکھیں۔
  • چار طلبا اپنے متعلقہ خانوں کے اندر اپنے مورچے سنبھالیں اور چارپتھر شکل میں دکھائے خانے کے مطابق راستے کے مرکز میں رکھیں۔پانچواں شخص چور ہوگا۔
Screenshot 2025-11-26 121815 1-411-5
  • طلبا کا مقصد چور کی گرفت میں آئے بغیر پتھروں کو چنناہے جو (چور) خانوں میں داخل نہیں ہو سکتا بلکہ اس راستے میں چل پھر سکتا ہے۔
  • طلبا باہمی یا آزادانہ طور پر پتھروں کو چن سکتے ہیں اور انھیں آپس میں تقسیم کر سکتے ہیں اس طرح کہ ہر طالبِ علم کو ایک پتھر مل جائے۔

جب تمام طلبا کو پتھر مل جائے تو چور سے گمپو (گروپ) یا چٹو، (چکر کاٹنے) میں سے ایک کا انتخاب کرنے کو کہیں۔

اگر چور’ گمپو‘کا انتخاب کرتا ہےتو تمام طلبا اپنے پتھروں کے ساتھ ایک منتخب خانہ میں جمع ہوجاتے ہیں۔

اگر چور ‘چٹو’کا انتخاب کرے تو طالبِ علم لازماً خانوں کے گرد تین چکر کاٹے اور چور کی گرفت میں آئے بغیر اپنے اصل مقام پر واپس آجائے۔

  • اگر خانوں کے درمیان حرکت کرتے ہوئے طلبا کو چور چھو لے گا تو وہ کھیل سے باہر ہو جائیں گے۔ آخری
    طالبِ علم کےباہر ہونے تک کھیل جاری رہے گا۔

حلقے کا وقت : ذہنی طور پر مضبوط ہونا

  • اپنے تمام ہم جماعت کے ساتھ تبادلہ خیال کریں کہ کس کو خانوں کے پار جاتے وقت خوف محسوس ہوا۔
  • پکڑے جانے،ناکامی یا کھیل سےنکال دیےجانے کے خوف پر آپ نے کیسے قابو پایا۔

اہم

نکتہ

نئی مہارتیں اور کھیل کھیلنے کےطریقۂ کار سیکھنے پر توجہ مرکوز کریں نہ کہ کھیل کےنتائج پر۔ اس سے آپ کو ذہنی طور پر مضبوط بننے میں مدد ملے گی۔


گِدھادا گُڈکاون

(Gidhada Gudkavan)


گدھادا گڈکاون ایک روایتی ہندوستانی کھیل ہے جو ایک باز (گدھادا) اور چوزے ( گڈکاون) کے درمیان تعاقب کی کہانی بیان کرتا ہے۔ دیہی علاقوں میں مقبول یہ کھیل، پھرتیلے پن، ٹیم ورک اور حکمت عملی کی ترغیب دیتا ہے جس طرح بازاُس وقت چوزوں کو پریشان کرنے کی کوشش کرتا ہے جب ان کی ماں مرغی چوزوں کو محفوظ مقام پر لے جا رہی ہوتی ہے۔ یہ تیز رفتار کھیل فعال بنے رہنے کےلیے دل چسپ اور پُر لطف طریقے کے طور پر نسل در نسل کھیلا جاتا رہا ہے۔


وارم اَپ

مہارت

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

کندھا گھمانا، بغلی توازن،بازو کو جھلانا

گدھادا گڈکاون

چہار شاخی عضلات کو کھینچنا،
سر کے اوپر بازو کو تاننا

ایک دوسرے کے لیے کام کرنا


کیسے
کھیلیں؟

  • ایک طالبِ علم کا انتخاب باز ( گدھادا) کے طور پر کریں۔ جب کہ دیگر طلبا (لڑکے اور لڑکیاں دونوں) چوزے ( گڈکاون) ہیں۔ چوزے ایک قائد یعنی ماں مرغی کے پیچھے قطار میں ر ہیں ۔
  • بازکا مقصد چوزوں کو چھوناہے، جو شکار پکڑنے کی علامت ہے۔ ماں مرغی کا کردار چوزوں کو بازکے پکڑنے کی کوششوں سے انھیں محفوظ رکھنا ہے۔
  • چوزے ایک دوسرے کی کمر پکڑے ہوئے ماں مرغی کے پیچھے ایک زنجیر بنا لیں۔
  • بازقطار میں آخری چوزے کو ماں مرغی کی نظرسےبچا کر جو اپنے بچے کو محفوظ رکھنے کی کوشش میں ہے،
    چھونے کی کوشش کرتاہے۔
  • تمام چوزوں کے چھوئےجانے یا بازکے ہار مان لینے تک کھیل جاری رہتاہے۔
  • جونہی کسی چوزے کو چھو لیا جائےوہ کھیل سے باہر ہو جاتا ہے۔آخری باقی رہ جانے والا چوزہ اگلا باز
    بن جاتا ہے۔
  • طلبا کو اپنی توجہ مرکوز رکھنے، تیزی سے حرکت کرنے اور چھو جانے سے بچنے کے لیے حکمتِ عملی سے کام لینے کی ترغیب دیں۔
1-6

حلقے کا وقت — ایک دوسرے کے لیے کام کرنا

  • آخری چوزے کو بازسے بچانے کےلیے آپ نے کس طرح کا کردار ادا کیا؟
  • اس بارے میں بات کریں کہ مختلف صنفوں اور صلاحیتوں والے طلبا چوزے کو بچانے کی حکمتِ عملی کس طرح تیار کریں گے۔

اہم

نکتہ

ایک ٹیم کی حیثیت سےجیتنا انفرادی کامیابیوں اور کارکردگی کے اہداف کے حصول سے زیادہ اہم ہے۔


کھڑے ہوں، آواز بلند کریں

(Stand Up, Speak Out)


اسٹینڈ اپ اسپیک آؤٹ یا بُلی رول پلے ہراسانی کے اثرات، اُس کی مختلف شکلوں کی شناخت اور موزوں تا ثرات کی عملی مشق کو سیکھنے سے متعلق ایک موثر سرگرمی ہے۔ طلبا ادائیگی کردار کے ذریعے مختلف نظریات کا پتا لگاسکتے ہیں۔ ہراساں کرنےوالے کا نظریہ اور نشانہ بننے والے شخص اور پاس کھڑے افراد کے نظریات اور عملی حالات میں موزوں رویوں کو جان سکتے ہیں۔


وارم اَپ

مہارت

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

سائڈ کی طرف موڑنا اور رسی کودنا، کولھے
اور عضلات کوکھینچنا

کھڑے ہوں،
آواز بلند کریں

بازوؤں کو گھمانا، کندھےکو اوپر نیچے حرکت دینا، کریلی نس کا کھنچاؤ، پنڈلی کا کھنچاؤ

ہر شخص سے اچھا برتاؤ کرنا، (ہراسانی کے اثرات)


کیسے
کھیلیں؟

طلبا کو دو ٹیموں میں بانٹیے۔

  • طلبا کھو کھو کھیلیں گے۔
  • استاد ٹیم کے چار طلبا کا خفیہ طور پر کردار تفویض کرے گا جو اپنی حیثیتیں دیگر طلبا کو نہیں بتائیں گے۔

1. بُلی (ہراساں کرنے والا) جان بوجھ کرطلباکو مختلف ناموں سے چڑھائے گا یا اُنھیں دھکّا دے گا یاغصہ دکھائے گا۔

2. ہدف (The target) یا ہراسانی کاشکار– ہدف یہ جانتے ہوئے کہ ہراساں کرنے والا قصداً ایسا نہیں کر رہا ہےپھر بھی یہ ظاہر کرتاہے کہ وہ مظلوم ہے۔

3. تماشائی (Bystanders) وہ افراد ہیں جو ہراسانی ہوتے ہوئے دیکھتے تو ہیں لیکن کچھ کرتے نہیں اور ان میں سے بعض لوگ مظلوم کو ہراساں کرنے میں ہراساں کرنے والےکا ساتھ دیتے ہیں۔

4. حمایتی (An Up-stander) وہ تماشائی ہے جو اقدام کرنے اور ہراساں کرنے والے کا مقابلہ کرنے پر آمادہ ہوتا ہے۔

5. کھیل کے بعد طلبا حلقے کے وقت کے دوران ہراسانی کی حرکات پرتبادلہ خیال کریں گے ۔

1-7

حلقے کا وقت — ہر کسی سے اچھا برتاؤ کرنا

  • دائرے کی شکل میں بیٹھ کر مندرجہ ذیل سوالات پر تبادلہ خیال کریں۔
  • اگر آپ کو ہراساں کیاجاتا ، تو آپ کیسا محسوس کرتے؟
  • کوئی شخص ہراساں کرنے میں کیوں ملوث ہوتا ہے؟
  • تماشائیوں نے کیاکیا اور ان کے اقدام کا صورتِ حال پر کیا اثر پڑا؟
  • ہراسانی سے بچنے یا اسے روکنے کے لیے مختلف طور پر کیا کیا جا سکتاہے؟

اہم

نکتہ

دوسروں سے ویسا ہی برتاؤ کرو جیسا تم اپنے ساتھ ان سے کرانا چاہتے ہو۔ دوسروں سے اچھا برتاؤ آپ کو خوشی دے گا۔


انسدادِ ہراسانی پر تمثیلی مظاہرہ

(Harassment Prevention Skit)


انسداد ہراسانی پر تمثیلی مظاہرہ کا مقصد مشکل حالات میں قابو پانے اور احترام وحفاظت کی ثقافت کے فروغ کےلیے طلبا میں اعتماد پیدا کرنا ہے ۔کسی شخص کی جسمانی ، ذہنی یا جذباتی ہراسانی مظلوم اورظالم دونوں کےلیے سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔اس سرگرمی کے ذریعے ہم اپنے معاشر ے سے مضر عمل کو ختم کرنا سیکھیں گے۔


وارم اَپ

مہارت

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

چہرے کے تاثر کی ورزش ، غصہ، خوشی،تکلیف،
مسرت اور اضطراب کا اظہار یا ان کی پیش کش

انسداد ہراسانی پر تمثیلی مظاہرہ

غصہ اور اضطراب پر قابو پانے کے لیے گہری سانس لینا

آپس میں اچھا برتاؤ کرنا


کیسے
کھیلیں؟

  • 7-8 طلبا کا گروپ بنائیں۔
  • منظر ناموں کا ایک ایسا مجموعہ تیار کریں جس میں POCSO ایکٹ کی روسے اس طرح کے حالات شامل ہوں کہ کوئی شخص نا مناسب فقرے کس رہا ہو۔ (جس میں جنسی اشارےہوں)، کوئی غلط طریقے سے چھو رہا ہے، انگلی چبھا رہا ہے۔
  • ہر ایک منظر نامے میں مختلف طلبا کو الگ الگ کردار تفویض کریں مثلاً ظالم ، مجرم اور مظلوم ۔
  • ادائیگی کردار مشق کا مقصد بیان کریں۔ وضاحت کریں کہ اس کا مقصد طلبا کی فہم کے مطابق ہرا سانی کو دکھانا ہے۔
  • طلبا اپنی تفویض کردہ کرداروں کے مطابق منظر ناموں کو ڈرامائی شکل دیں۔
  • ہر منظر نامے کے بارے میں خیالات اور احساسات کے اظہار کےلیے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
1-8_Harresment

حلقے کا وقت — انسداد ہراسانی کے بارے میں تبادلہ خیال

دائرے میں بیٹھے ہوئے مندرجہ ذیل موضوعات پر تبادلۂ خیال کریں:

  • صورتِ حال کا مقابلہ کرنےمیں کیا مشکل پیش آئیں؟
  • حقیقی زندگی میں آپ ایسے صورتِ حال کا کس طرح مقابلہ کریں گے؟

استاد کے لیے ہدایت

یہ سرگرمی انجام دینے سے پہلے براہ کرم POCSO ایکٹ کے تحت انسداد جنسی ہراسانی پڑھیے۔

استاد سات سے آٹھ طلبا کو مختلف منظر نامے فراہم کریں اور ان سے ایک مختلف اسکٹ تیار کرنے کو کہیں۔

یہ یقینی بنائیں کہ ادائیگی کردار میں تمام امکانات فرضی ہیں اور یہ سیکھنے کے لیے محفوظ جگہ ہے۔

حساس بنیں اور اس انداز میں اسکٹ تیار کریں کہ طلبا آزادانہ طور پر اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں۔

اچھے لمس اور بُرے لمس کی شناخت کریں۔

بچوں کو اس سے آگاہ بھی رکھیں کہ اس طرح کے واقعات کی اطلاع کہاں دی جائے اور کس سے مدد طلب کی جائے۔


اہم

نکتہ

جنسی ہراسانی ایک قابل سزا جرم ہے۔ یہ شدید قانونی سزا کا سبب بن سکتی ہے۔

ذاتی جائزہ(Self – Assessment)

بیان پڑھ کر اپنے لیے موزوں ترین جواب پر صحیح کا نشان لگائیں۔

میدان پر حفاظتی بندوبست

1

2

3

4

5

میں سمجھتا ہو ں کھیل
محفوظ تر ہوگا ۔

بعض کھیل دوسروں سے زیادہ محفوظ ہوتے ہیں۔

بیشتر کھیل محفوظ ہوتے ہیں۔

تمام کھیل محفوظ ہوتے ہیں۔

اگر کھیل محفوظ نہیں ہیں تو محفوظ بنانے کے لیے انھیں ہم بدل دیتے ہیں۔

ہمدردانہ رویہ

1

2

3

4

5

میں اکیلے کھیلنا پسند
کرتا ہوں۔

بعض اوقات مجھے اپنے ہم جماعت طلبا کے ساتھ کھیلنا پسند ہوتا ہے۔

میں زیادہ تر وقت گروپ میں کھیلتا ہوں۔

مجھے ہمیشہ گروپ میں کھیلنا پسند ہے۔

مجھے گروپ میں کھیلنا پسند ہے کیوں کہ میں دوسروں کے ساتھ کھیلنے کے فوائد کو سمجھ سکتا ہوں۔

بدمعاشی کو سمجھنا (Understand Bullying)

1

2

3

4

5

ہراسانی میرے اطراف میں نہیں ہوتی ۔

ہراسانی میرے اطراف
میں واقع ہوتی ہے، اور
میں ہراسانی کی شناخت
کر سکتا ہوں۔

میں ہراسانی کی شناخت کر سکتا ہوں اور جب بھی یہ واقع ہوتی ہے تو میں بولتا ہوں۔

میں ہراسانی کی شناخت کر سکتا ہوں اور میں مظلوم سے ہمدردی رکھتا ہوں ۔

اگر میرے اطراف میں ہراسانی ہو تو میں اس کے خلاف کھڑا ہو سکتا ہوں۔

ہراسانی کو سمجھنا (Understand Harassment)

1

2

3

4

5

ہراسانی میرے اطراف میں واقع نہیں ہوتی ہے۔

ہراسانی واقع ہوتی ہے اور میں اس کی شناخت کر سکتا ہوں۔

میں ہراسانی کو سمجھ سکتا
ہوں اور جب وہ واقع ہوتی ہے تو میں اس کے خلاف
بولتا ہوں۔

میں ہراسانی کی شناخت کر سکتا ہوں اور میں مظلوم سے ہمدردی رکھتا ہوں۔

اگر ہراسانی میرے اطراف میں واقع ہو تو میں ہراسانی کے خلاف کھڑا ہو سکتا ہوں۔

جذبات پر قابو پانا

1

2

3

4

5

اپنے جذبات پر قابو پانا میرے لیے مشکل ہوتا ہے۔

جب کام میری مرضی کے مطابق نہ ہو تو مجھے جھنجلاہٹ
ہوتی ہے۔

میں کبھی کبھی بے قابو ہوکر جھنجلاتا ہوں لیکن جلد ہی سنبھل جاتا ہوں۔

کھیل کے دوران میں
پُر سکون رہ سکتا ہوں۔

میں پُر سکون رہ سکتا ہوں اور پُر سکون ہونے میں دوسروں کی مدد کر سکتاہوں۔