Skip to content
Qr








اکائی 4

کھیلوں کی اساسی مہارتیں


فٹ بال

Football_ground_graphic_2

فٹ بال ایک مقبول کھیل ہے جسے دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔ ہر ٹیم میں 11 کھلاڑی ہوتے ہیں۔ اس کا مقصد پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے بال کو مخالف کے نیٹ میں ڈالنا ہوتاہے۔ کھلاڑی بال کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے پاؤں، سر اور جسم کا استعمال کرتے ہیں، لیکن صرف گولچی ہی اپنے ہاتھوں کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
فٹ بال کا کھیل تندرستی، ٹیم ورک، اور تال میل کو بہتر بناتا ہے۔ یہ دنیا میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کھیل ہے اور اسے فیفا عالمی کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹوں میں کھیلا جاتا ہے۔ یہ سوکر کے نام سے بھی معروف ہے۔


پیر کے اندرونی حصے سے گیند کو مارنا

(Kicking the Ball with the
Inside of the Foot)


وارم اَپ

مہارت

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

پہلو کی جانب چلنا،
پیچھے کی جانب چلنا، ہلکی دوڑ کی مشقیں

پیر کے اندرونی حصے سے گیند کو مارنا

فرش کو چھونا ، پنڈلی کے عضلے کو کھینچنا

بنیادی حرکات و سکنات اور
حکمت عملیاں


پیر کے اندرونی حصے سے گیند کومارنا

4-0

فٹ بال میں پیر کے اندرونی حصے سے گیند کو مارنا (Inside of the Foot)وہ بنیادی مہارت ہے جسے بہت سے کھلاڑی بال کو پاس، شوٹ اور کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

سیکھنے کے مراحل

آپ نے تیاری کے مرحلے (گریڈ 3 سے 5) میں بھی ایسی ہی سرگرمیاں کی ہوں گی۔آئیے ہنر سیکھیں:

1. طرزِ رسائی

  • گیندکی سمت میں خود کو رکھیں۔
  • غیر کک والے پاؤں کو گیندکے کنارے (6 سے 8 انچ کے فاصلے پر) ہدف کے رخ
    پر رکھیں۔
4-1

2. مہارت کی انجام دہی

4-2
  • آخری مرحلہ اپروچ رن سے تھوڑا سا بڑا ہونا چاہیے۔ گیندکو اندرونِ پا سے رابطے کے لیے کک والے پاؤں کو بہتر سوئنگ ملے گی۔
  • 4-3
  • اپنے ٹخنے کو اس طرح جما کر رکھیں کہ پنجہ باہر کی طرف ہو، جس سے کک مارتے وقت پاؤں کا پورا اندرونی حصہ گیند کے رابطے
    میں آجائے۔
  • گیند کےدرمیان میں اور پیچھے اپنے پاؤں
    کو لائیں۔
4-4

3. فالو تھرو

  • گیندلینےکے بعد یقینی بنائیں کہ آپ کا کک والا پاؤں ہدف کی سمت میں ہو۔

کھیل کو آگے لے جانے والی سرگرمی

اپنے ساتھی کے ساتھ جوڑی بنائیں اور بال کو اپنے پشتِ پا (petsnI) سے ایک دوسرے کی طرف کک لگائیں۔ آہستہ آہستہ فاصلے کو 3 میٹر، پھر 5 میٹر اور آخر میں 7 میٹر تک بڑھائیں، جب کہ حرکت کرتی ہوئی بال کے ساتھ مشق بھی کریں۔ آپ صرف گیندکوپیر کے اندرونی حصے سے مار سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے پشتِ پاکے ذریعے بال کو کک مارنے میں ناکام رہتے ہیں تو آپ کا ساتھی ایک پوائنٹ اسکور کرے گا۔ ایک دوسرے کو منتشر (elttesnU)کرنے کے لیے مقابلے کی رفتار بڑھانے کی کوشش کریں۔


حلقے کا وقت — بنیادی چالیں اور حکمت عملی

  • پاؤں اور بال کے نقطۂ تصادم (Point of Impact) پر تبادلۂ خیال کریں تاکہ بال زمین پر رہے اور مطلوبہ سمت میں بڑھے۔

پیر کے اندرونی حصے سے گیند کو وصول کرنا

(Receiving the Ball by
Inside of the Foot)


وارم اَپ

مہارت

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

نچلے اعضا کی گردش، ہائی نی

پیر کے اندرونی حصے سے گیند کو وصول کرنا

دھڑ کو موڑنا،
داہنے ہاتھ سے بائیں پیر اور بائیں ہاتھ سے داہنے پیر کا انگوٹھا چھونا

حفاظتی تدابیر


پیر کے اندرونی حصے سے گیند کو وصول کرنا

پیر کے اندرونی حصے کا استعمال کرتے ہوئےگیند حاصل کرنا فٹ بال میں ایک بنیادی مہارت ہے جو کھلاڑیوں کوگیندکو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے اور رخ دینے میں مدد دیتی ہے۔

سیکھنے کے مراحل

آپ نے تیاری کے مرحلے (Preparatory Stage) (گریڈ 3 سے 5) میں بھی ایسی ہی سرگرمیاں کی ہوں گی۔آئیے ہنر سیکھیں:

1. طرزِ رسائی

4-5
  • جس سمت سے گیند آ رہی ہے اس سمت کی طرف رخ کرلیں اور اس کے لحاظ سے اپنے جسم کو گھمالیں۔
  • اپنے جسم کو پھیلانے کے لیے اپنے کندھے اور کولھے گیند کو پاس کرنے کی سمت میں گھمائیں۔

2. تکنیک کی انجام دہی

4-6
  • اپنے وصول کنندہ پاؤں کو اپنی کھڑی ٹانگ کے سامنے رکھیں اور گیند کو اپنے پاؤں سے چھوجانے دیں۔
  • گیند کے زور میں تخفیف (cushion) اور رفتار کو کم کرنے کے لیے اپنے پیر کے اندرونی حصے کا استعمال کریں۔

3. فالو تھرو

  • گیند کے ساتھ رابطے کے وقت، وصول کنندہ پاؤں پیچھے ہونا
    چاہیےتاکہ گیند پرقابوپانے میں دھچکے کا زور کم ہو۔

کھیل کو آگے لے جانے والی سرگرمی

اپنے ساتھی کے ساتھ جوڑی بنائیں، 5 میٹر کے فاصلے پر کھڑے ہوں اور گیندکو اندرونِ پا سے ایک دوسرے کی طرف کک مارنا شروع کریں۔ جیسا کہ وضاحت کی گئی ہے آپ کو اپنے پشتِ پا کے ذریعےگیند حاصل کرنی ہوگی۔ یہ یقینی بنائیں کہ آپ وصول کرتے وقت گیند کو کنٹرول میں رکھیں۔ اگر گیند وصول کرتے وقت رخ بدل لیتی ہے تو شوٹر کو ایک پوائنٹ ملے گا۔ ایک دوسرے کو منتشر کرنے کے لیے مقابلے کی رفتار بڑھانے کی کوشش کریں۔


حلقے کا وقت — حفاظتی اقدامات

  • گیندوصول کرتے وقت پاؤں کے نقطۂ تصادم اور اس کے اثرکو کم کرنے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کریں تاکہ گیند اپنا رخ نہ بدلے۔

لڑھکتی ہوئی گیند کو آگے بڑھانا

(Passing the Rolling Ball)


وارم اَپ

مہارت

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

مینڈک کود، کولھےکے عضلات کوکھینچنا

لڑھکتی ہوئی گیند کو آگے بڑھانا

سینے کو کھینچنا، کندھا گھمانا

کھیل کے دوران ذاتی رویے اور بہتر
کھلاڑی کی حوصلہ افزائی


لڑھکتی ہوئی گیند کو آگے بڑھانا

فٹ بال میں لڑھکتی ہوئی گیند کو پاس کرنا ایک بنیادی مہارت ہے جس میں گیندکو درستگی اور کنٹرول کے ساتھ ٹیم کے ساتھی
تک پہنچانا ہوتا ہے۔

سیکھنے کے مراحل

آپ نے تیاری کے مرحلے(Preparatory Stage) (گریڈ 3 سے 5) میں بھی ایسی ہی سرگرمیاں کی ہوں گی۔آئیے ہنر سیکھیں:

1. طرزِ رسائی

  • یہ یقینی بنائیں کہ آپ کا جسم گیند کے اعتبارسے صحیح پوزیشن میں ہو۔
  • اپنے پنجے کو پاس رکھتے ہوئےکک نہ مارنے والے پاؤں کو لڑھکتی ہوئی گیند کے پہلو میں رکھیں۔
  • میدان میں نظر یں دوڑائیں اور دیکھیں کہ آپ کے مخالف اور آپ کی ٹیم کے ساتھی کہاں کہاں کھڑے ہیں۔
  • اگر بال تیزی سے لڑھک رہی ہے تو آپ کو پاس کرنے سے پہلے بہتر کنٹرول کے لیے اپروچ میں ترمیم کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
4-74-8

2. تکنیک کی انجام دہی

  • مؤثر طریقے سے پاس کرنے کے لیے اپنے درست پاؤں کا استعمال کریں۔ زیادہ کنٹرول والے پاس کے لیے اپنے اندرونِ پا کا استعمال کریں۔
  • آپ کو بال کو صحیح وقت پر کک کرنا ہوگا، مثالی طور پر اس وقت جب یہ آپ کے پالے(stride) میں داخل ہو رہی ہو۔
  • پاس کے انتخاب کے لحاظ سے اپنے پاؤں کا زاویہ تبدیل کریں۔
  • اپنے پاؤں کو زمین کے متوازی رکھیں اور بہتربراہ راست زمینی (low)پاس کے لیے تھوڑا سا کھلا رکھیں۔
  • پاس کتنی قوت سے کرنا ہے اس کا تعین صورت حال سے ہوتا ہے، مثلاً طویل فاصلے کا پاس ہوگا یا چھوٹے سے پاس کی ضرورت ہے۔
4-94-10

3. فالو تھرو

  • بال کو کک لگانے کے بعد اپنے پاؤں کو پاس کی سمت حرکت کرنے دیں۔
  • یہ یقینی بنائیں کہ پاس کے دوران اور بعد میں توازن کو برقرار رکھنے کے لیے آپ کے جسم کا وزن یکساں طور پر بٹا ہو۔
  • فالو تھرو کے بعد اپنی اگلی حرکت میں تیزی سے تبدیلی لائیں۔

کھیل کو آگے لے جانے والی سرگرمی

دباؤ کےوقت کی مشق

  • اس کا مقصد ایسے وقت میں جب کہ مخا لف ٹیم دباؤ ڈال رہی ہو،لڑھکتی ہوئی گیندکو درست طریقے اور تیزی سے پاس کرنا ہے۔
  • ایک چھوٹے سے علاقے کو نشان زد کریں۔ تین کھلاڑی لڑھکتی ہوئی گیند کو ایک دوسرے کو پاس کریں جب کہ ایک ڈیفینڈر اس میں مداخلت کی کوشش کرے گا۔
  • اگر بال چھوٹے سے علاقے سے باہر چلی جائے تو بال کو کک مارنے والا شخص ڈیفینڈر بن جائے گا۔
  • ڈیفینڈر کھلاڑی بن جائے گا۔

حلقے کا وقت — کھیل کے دوران ذاتی رویہ اور بہتر کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرنا

  • لڑھکتی ہوئی گیند کو درست پاس دیتے وقت اپنی بہتری اور طاقت کی شناخت کریں۔
  • تبادلۂ خیال کریں کہ آپ چھوٹی جگہوں میں حرکت کرتے وقت اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو کس طرح یقینی بنا سکتے ہیں۔

اسٹیپ ٹریپنگ

(Step Trapping)


وارم اَپ

مہارت

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

ہلکی دوڑ، ہائی نیز، کولھے پر مارنا،
لیٹرل شفلز

اسٹیپ ٹریپنگ

کولھے کوموڑنے والےعضلات کوکھینچنا،
سرینی عضلات کو کھینچنا،
پنڈلی کے عضلات کو کھینچنا، ران کے اندرونی عضلات کوکھینچنا

ذاتی ہدف


اسٹیپ ٹریپنگ

سیکھنے کے مراحل

اسٹیپ ٹریپنگ فٹ بال میں ایک بنیادی مہارت ہے جس میں جسم کے مختلف حصوں کے ساتھ گیند کو کنٹرول کرنا اور اسے روکنا شامل ہے۔

1. طرزِ رسائی

4-11
  • جب آپ گیند ٹریپ کرنے کے لیے تیار ہوں تو اپنے جسم کو آنے والی گیندکے
    لائن کے پیچھے رکھیں۔
  • گیندکی سمت، راستے اور ٹپے(اچھال)کااندازہ لگائیں۔
  • اپنے گھٹنوں کو تھوڑا سا جھکا کر نچلی متوازن پوزیشن لیں۔
4-12

2. تکنیک کی انجام دہی

  • اگرگیندآپ کی طرف گھوم رہی ہے تو اسے روکنے کے لیے اپنے پاؤں کو
    براہ راست اس کے اوپر رکھیں۔
  • اگرگیند کم ٹپے(اچھال)سے آپ کے قریب آ رہی ہے تو اپنے وصول کنندہ پاؤں کو اس کی سمت میں بڑھائیں اورگیندکو روکنے کے لیے رابطے سے ٹھیک پہلے پیچھے ہٹائیں۔ یقینی بنائیں کہ گیند تصادم ہونے پر رک جائے۔

3. فالو تھرو

  • جیسے ہی گیند ٹریپ ہوجائے، اسے خالی جگہ میں منتقل کرنے یا دفاعی کھلاڑی سے دور کرنے کے لیے
    تیار ہوجائیں۔

کھیل کو آگے لے جانے والی سرگرمی

  • 30×30 انچ کے جتنے چھوٹے خانے ہوسکے بنائیں۔
  • اپنے ساتھی کے ساتھ کھیلیں۔ ایک ساتھی خانے کے پیچھے کھڑا ہوگا اور دوسرا ساتھی بال کو پانچ میٹر کے فاصلے سے خانے کی طرف ہاتھ سےلڑھکائے گا۔
  • خانے کے پیچھے موجود ساتھی کو خانےکے اندر گیند کو ٹریپ کرنا ہے۔ ایک ٹریپ کے لیے ایک پوائنٹ ملے گا۔
  • ہر کھلاڑی گیند کو ٹریپ کرنے کے لیے ایک ہدف مقرر کرے گا، مثال کے طور پر، چھ میں سے پانچ بار یا چھ میں سے تین بار۔
  • ہرایک کھلاڑی کو بے ترتیب (Random) تین لڑھکتی ہوئی گیند اور تین کم اچھال والی گیند کوٹریپ کرنے کا موقع ملے گا۔ زیادہ پوائنٹ حاصل کرنے والا کھلاڑی فاتح ہوگا۔

حلقے کا وقت — ذاتی ہدف

  • اس پر تبادلۂ خیال کریں کہ آپ نے کس بنیاد پر اپنا ہدف مقرر کیا اور اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے بعد آپ نے کیسا محسوس کیا۔
  • اگر آپ اپنے ہدف کو حاصل نہیں کر پائے تو آپ کیا قدم اٹھائیں گے؟

ڈِرِبَل

(Dribble)


وارم اَپ

مہارت

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

جمپنگ جیکس اور مینڈک کود، سینے اور پیٹھ کو کھینچنا، چہار شاخی عضلات کو کھینچنا

ڈربل

کمانی وضع، گھڑیالی وضع، پہیے کی وضع

تیزی سے کیسے آگے بڑھیں


ڈر بل

سیکھنے کے مراحل

ڈربلنگ فٹ بال میں بنیادی مہارتوں میں سے ایک ہے جس میں دوڑتےیا چلتے ہوئے گیندکو کنٹرول کے ساتھ حرکت دینا شامل ہے۔

1. طرزِ رسائی

  • مرکزِ ثقل (Centre of Gravity)کو کم کرنے اور اپنا توازن برقرار رکھنے کے لیے اپنے گھٹنوں کو تھوڑا سا موڑیں۔
  • فٹ بال کو دفاعی کھلاڑی سے بچانے کے لیے گیندکو اپنی ٹانگوں کے درمیان اور اپنے جسم کے قریب رکھیں۔

2. مہارت کی انجام دہی

  • گیندکو مطلوبہ سمت میں منتقل کرنے ،کنٹرول اور رہ نمائی کے لیے دونوں پاؤں،کےاندرونی اور بیرونی حصوں کا استعمال کریں۔
  • گیند پر مختصر اور ہلکے ہلکے ٹھوکرلگائیں۔ صورت حال اور رفتار کے مطابق ٹھوکرکی طاقت کو ہم آہنگ کریں تاکہ گیند آپ کے کنٹرول میں رہے۔
  • اپنے ارد گرد کے ماحول، خاص طور پر مخالفوں اور ساتھیوں کے مقام سے باخبر رہنے کے لیے اپنا سر
    اٹھائے رکھیں۔
  • Screenshot 2025-11-27 162342
  • غیر متوقع نتائج کے لیے دونوں پاؤں کا استعمال کرتے ہوئے گیند کو ڈربل کریں۔

3. فالو تھرو

  • ختم کرنے کے بعد جسم کا توازن برقرار رکھیں۔ ڈربلنگ جاری رکھیں۔
  • اگلے عمل کے لیے منصوبہ بندی کریں۔
  • انجام دہی کے بعد رفتار برقرار رکھیں۔

کھیل کو آگے لے جانے والی سرگرمی

  • مخروطے رکھیں جیسا تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
  • کھلاڑی باری باری گیندکو مختلف پیٹرن میں مخروطوں کے درمیان ڈربلنگ کریں ۔
  • جوکھلاڑی ڈربلنگ نہیں کر رہے ہیں وہ دوسروں کے ڈربلنگ کا مشاہدہ کریں ۔
  • جو کھلاڑی کم سے کم وقت میں ڈربل مکمل کرے گا وہ جیت جائے گا۔
Screenshot 2025-11-27 162421

حلقے کا وقت — تیزی سے کیسے آگے بڑھیں

  • آپ کے مشاہدے میں آنے والی اُن تکنیکوں پر تبادلۂ خیال کریں جن کی مدد سے کھلاڑیوں کو کم سے کم وقت میں ڈربل ختم کرنے میں مدد ملی۔
  • تبادلۂ خیال کریں کہ زیادہ وقت لینے والے کھلاڑیوں کے لیے کون سی تکنیکی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

چکمہ دینا

(Feinting)


وارم اَپ

مہارت

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

ہلکی دوڑ، ہائی نی، کولھے پر مارنا،
لیٹرل شفلز

چکمہ دینا

کولھےموڑنے والےعضلات کو کھینچنا،
سرینی عضلات کو کھینچنا،
پنڈلی کے عضلات کو کھینچنا، ران کے اندرونی عضلات کو کھینچنا

مخالف ٹیم کے کھیلنے
کےطریقے


چکمہ دینا

سیکھنے کے مراحل

چکمہ دینےمیں عام طور پر جسم کے وزن میں اچانک تبدیلی، دکھاوے کی ڈربلنگ، یا سر کی ایسی حرکت شامل ہوتی ہے جس سے لگے کہ کھلاڑی ایک سمت میں جا رہا ہے جب کہ وہ در حقیقت دوسری سمت میں جانے کا ارادہ رکھتا ہو۔ اس کا مقصد گیند یا اس کے بغیر اپنا راستہ بنانے کے لیے اپنے مخالف کو چکمہ دینا ہوتا ہے۔

1. طرزِ رسائی

4-13
  • گھٹنوں کو جھکائے اور جسم کو تیزی سے سمت تبدیل کرنے کے لیے تیار رکھتے ہوئے، نچلا مرکزِ ثقل
    برقرار رکھیں۔
  • اس طرح ظاہر کریں جیسے آپ شوٹ، ڈربل یا ایک سمت میں پاس کرنے جا رہے ہیں۔

2. مہارت کی انجام دہی

4-14
  • فینٹنگ کو اصلی محسوس کرانے کے لیے اپنے پورے جسم کا ستعمال کریں اور اپنی
    ٹانگوں اور پاؤں کی حرکات و سکنات کو بڑھا چڑھا کر دکھائیں گویا آپ اس سمت میں
    پاس یا ڈربل کرنے والے ہوں۔
  • اپنے دکھاوے والے پاؤں کو پیچھے کرکے جیسے ہی مخالف آپ کے چکمے کا جواب دے آپ مخالف کی سمت میں چلے جائیں۔
4-15

فالو تھرو

  • جب آپ دفاعی کھلاڑی کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوجائیں تو آگے بڑھنے کے لیے خالی ہوئی جگہ میں تیزی سے بڑھیں۔
  • جب آپ دفاعی کھلاڑی کو شکست دے دیں تو اپنے متبادلات پر غور کریں۔ صورت حال کے لحاظ سے آپ کے اختیارات مختلف ہوں گے۔ آپ شوٹ، دور تک ڈربل یا پاس کر سکتے ہیں۔

کھیل کو آگے لے جانے والی سرگرمی

کوئی ساتھی منتخب کریں۔ ایک کھلاڑی دوسرے کے آگے چکمہ دینے کی مشق کرے جب کہ دوسرا کھلاڑی دفاعی کھلاڑی کا کردار ادا کرے۔ اٹیکر چکمہ دینے اور تیزی سے سمت تبدیل کرنے کی مشق کرے اور دفاعی کھلاڑی اٹیکرکو ٹیکل کرنے کے بجائے اس کی تقلید کرے۔


حلقے کا وقت — مخا لف کے کھیل کے پیٹرن

  • تبادلۂ خیال کریں کہ آپ کس طرح شناخت کریں گے کہ دوسرے کھلاڑی چکمہ دے رہے ہیں یا نہیں۔
  • جب آپ اپنے ساتھی کی تقلید کرنے سے قاصر رہے تو اس وقت آپ کے جذبات کیسے تھے۔ اس کے بارے اپنے جذبات کو ساجھا کریں۔

درستگی کے ساتھ گیند کو مارنا

(Kicking the Ball for Accuracy)


وارم اَپ

مہارت

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

پھسلنا اور اچھل اچھال کر دوڑنا،
گھٹنےکو سینے سے ملانا

درستگی کے ساتھ گیند کو مارنا

کولھےموڑنے والےعضلات کو کھینچنا،
سرینی عضلات کو کھینچنا،
پنڈلی کے عضلات کو کھینچنا،
ران کے اندرونی عضلات کو کھینچنا

مخالف کے کھیل کے طریقے


درستگی کے ساتھ گیند کومارنا

سیکھنے کے مراحل

  • ایک بڑا دائرہ بنائیں جو 10-15گز کے درمیان چوڑا ہو۔
  • اس بڑے دائرے کے اندر دو دائرے اور بنائیں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے اور اندرونی دائرے کے عین وسط میں ایک نشان رکھیں۔
  • ہر کھلاڑی دائرے کے اردگرد کنارے پر کھڑاہوگا۔
  • کھلاڑی باری باری اپنی گیند کو نشان کے زیادہ سے زیادہ قریب لانے کی کوشش کریں گے۔
  • جو گیند مخروط سے ٹکرائے اسے پانچ پوائنٹ ملیں گے۔ جو بال نشان کو چھوئے بغیر پہلے اندرونی دائرے سے گزر جائے اسے تین پوائنٹس ملیں گے۔ بیرونی دائرے سے گزرنے والی بال کو ایک پوائنٹ ملے گا۔
  • ہر کھلاڑی کو مساوی مواقع ملیں گے۔ کھیل کو متعدد بار دہرائیں اور پوائنٹس کو جوڑیں۔ سب سے زیادہ پوائنٹس بنانے والا کھلاڑی جیت جائےگا۔
  • کھیل کو مزید مشکل بنانے کے لیے دائرے کا فاصلہ بڑھائیں۔
4-164-17

حلقے کا وقت — مخالف کے کھیل کے نمونے

تبادلۂ خیال اور موازنہ کریں کہ نیچے دیے گئے امورمیں سےکس سے بال کو درست طریقے سے کک کرنے میں مدد ملی:

پیر کے اوپری حصےکا استعمال توازن ارتکاز پیروں کا استعمال (Footwork)


گیندکو ہوا میں پاس کرنا

(Passing the Ball in the Air)


وارم اَپ

مہارت

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

فرش کو چھونا، پنڈلی کے عضلے کو کھینچنا،
ٹیک لگاکر ٹانگ کا کھنچاؤ

گیند کو ہوا میں پاس کرنا

آگے اور پیچھے کی توازنی ورزش

مشق پر تبادلۂ خیال


گیند کو ہوا میں پاس کرنا

سیکھنے کے مراحل

1. طرزِ رسائی

4-18
  • مناسب وقت پر گیند سے اپنے رابطے کے لیے اپنے آپ کو اس کے راستے کے ساتھ ہم آہنگ کریں۔
  • جب گیندقریب آئے تو اپنی پوزیشن میں تیزی سے تھوڑی سی ایڈجسٹمنٹ کریں
    تاکہ آپ کا توازن برقرار رہے۔
  • اسے دو مراحل میں انجام دیں۔
  • گیندکو نیچے رکھنے اور کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے تھوڑا سا آگے کو جھکیں۔
4-19

2. تکنیک کی انجام دہی

  • سب سے پہلے گیند حاصل کریں اور ایک قدم پیچھے ہٹیں۔ اس کے بعد
    گیندکے نچلے نصف حصے کو مارنے کے لیے اپنے قدم کے پشت کو
    آڑا کرکے (diagonally) استعمال کریں۔
  • اس طرح کا پاس دیتے وقت آپ کو عام طور پرگیندکے درمیانی یا
    نچلے حصے کو نشانہ بنانا چاہیے۔
  • 4-20
  • پاس کرنے کے انداز کے لحاظ سے اپنے پاؤں کے مختلف حصوں کا استعمال کریں (طویل اور تیز ہوائی پاس کے لیے پشتِ پا، چھوٹے اور زیادہ کنٹرول والے پاس کے لیے درونِ پا کا استعمال)۔
  • طاقت دینے کے لیے ہموار، مستحکم لیگ سوئنگ کا استعمال کریں۔

3. فالو تھرو

  • گیندلینےکے بعد آپ کا پاؤں فطری طور پر آگے بڑھے گا۔
  • فالو تھرو کرتے وقت اپنے جسم کا توازن برقرار رکھیں۔
  • پاس دینے کے بعد، اپنے آئندہ کے عمل کی طرف بڑھنے کے لیے جلدی سے تیار ہوجائیں۔

کھیل کو آگے لے جانے والی سرگرمی

  • دو کھلاڑیوں والی مشق میں، ایک ساتھی دوسرے سے دس سے پندرہ فٹ کے فاصلے پر کھڑا ہو جائے۔
  • درمیان میں ایک اسٹمپ لگائیں۔ فٹ بال کو اسٹمپ کے اوپر ہی اوپر سے مارنے کی کوشش کریں۔ اسٹمپ کے اوپر سےپرگیندکومارنے پر ایک پوائنٹ ملے گا۔ سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کرنے والا کھلاڑی جیت جائے گا۔
  • آہستہ آہستہ اسٹمپ سے فاصلہ بڑھا تے ہوئے لمبی کک کی طرف بڑھیں۔ اندرونِ پا کا استعمال کرتے ہوئے مختصر، کنٹرول والی ککوں سے شروع کرنے کے بعد پشتِ پا کا استعمال کریں۔

حلقے کا وقت — مشق پر تبادلۂ خیال

گیندکو جب پاؤں کے مختلف حصوں سے ماری جاتی ہے تو اس کی پرواز کے راستے کے درمیان فرق کامشاہدہ کریں اور تبادلۂ خیال کریں۔ اس کے علاوہ، جسم کی پوزیشن میں کسی بھی تبدیلی کامشاہدہ کریں اور تبادلۂ خیال کریں۔


پاس اورموو ریلے مشق

(Pass and Move Relay Drill)


وارم اَپ

مہارت

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

پھسلنا اور اچھل اچھال کر دوڑنا،
گھٹنےکو سینے سے ملانا
چہار شاخی عضلات کو کھینچنا

پاس اورموو ریلے مشق

دھڑ کو گھمانا،
پنڈلی کے عضلے کو کھینچنا،
چہار شاخی عضلات کوکھینچنا

کھیل کے دوران ذاتی رویہ اور بہترکھلاڑی کی حوصلہ افزائی کریں

Screenshot 2025-11-27 162820

پاس اور موو ریلے مشق

سیکھنے کے مراحل

  • قطار میں موجود پہلا کھلاڑی 5-7 میٹر کے فاصلے پر اپنےسامنے کھڑے ساتھی کھلاڑی کو چھوٹاپاس دے۔
  • کھلاڑی گیندکو لائن میں پہلے کھلاڑی کو واپس کرتا ہےاور پھر وہ جگہ کی دستیابی کے لحاظ سے پندرہ (15) میٹر کے فاصلے پریا اس سے زیادہ سے زیادہ قریب، اپنے سامنے موجود کھلاڑی کو ایک لمبا پاس دیتا ہے۔
  • وصول کنندہ کھلاڑی گیندکو ابتدائی لائن تک ڈربل کرے گا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

حلقے کا وقت — کھیل کے دوران ذاتی رویہ اور بہتر کھلاڑی کی حوصلہ افزائی

ان ذہنی پریشانی کی نشانیوں پر تبادلۂ خیال کریں جو آپ مشق اور کھیل کے دوران شناخت کرسکتے ہیں (مثال کے طور پر حرکت کرنے میں تکلیف، چوٹیں اور رگڑ، شدید درد، چہرے کے تاثرات وغیرہ)

Screenshot 2025-11-27 162848

مداخلت

(Interception)


وارم اَپ

مہارت

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

ٹانگوں کو جھلانا، کھولھے کو گھمانا،
چلتے ہوئے توازنی ورزش،
ہائی نی ، کولھے پر مارنا

مداخلت

ہلکی جاگنگ
چہار شاخی عضلات کو کھینچنا
کریلی نس کو کھینچنا
کولھےکوموڑنے والے عضلات کو کھینچنا

مشق پر تبادلۂ خیال


مداخلت

سیکھنے کے مراحل

گیندکو راستے میں اچکنا (Interception) ایک دفاعی عمل ہے جس میں ایک کھلاڑی مخالف کو پاس کی گئی گیند کا پیچھا کرتا اور اسے راستے سے پکڑ لیتا (یا قبضہ کر لیتا) ہے۔

1. طرزِ رسائی

  • دیے گئے پاس کو روکنے کے لیے اپنے آپ کو تیار رکھیں۔
  • اپنے پاؤں پر اپنے وزن کا توازن بنا کر اور گھٹنوں کو جھکا کر نچلے مرکزِ ثقل (centre of gravity) کو برقرار رکھیں۔
  • اپنے سر کو اٹھاکر میدان میں آس پاس دیکھتے رہیں۔ گیندکے حرکت کرنے کا انتظار کریں۔

2. تکنیک کی انجام دہی

  • اندازہ کریں اور گیندکو پاس کیے جانے کے بعد اس کے ہدف کی طرف حرکت کا انتظار کریں۔
  • گیندکے راستے میں تیزی سے آگے آئیں اور جب یہ پاس کردی جائے تو اسے اچک لیں۔
  • بہت تیز رفتاری سے مداخلت کریں اور گیندکو اچک لیں۔
Screenshot 2025-11-27 162922 4-26

3. فالو تھرو

  • مقصد بال کو اچکنےکے بعد اس پر کنٹرول
    رکھنا ہے۔
  • اچکنے کے بعد دفاعی صورت حال سے جارحانہ پوزیشن کی طرف تیزی سے تبدیلی لائیں۔

کھیل کو آگے لے جانے والی سرگرمی

  • ایک دائرہ بنائیں اور کھلاڑی دائرے کے کنارے کھڑے ہو جائیں۔ ایک یا دو کھلاڑی ڈیفینڈر ہوں جو گیند کوروکنے کی کوشش کریں گے جب کہ دیگر گیندکو دائرے میں پاس کریں گے۔
  • جو کھلاڑی گیندکو کامیابی سے اچک لے وہ دائرے کے کھلاڑیوں میں شامل ہوجائے گا اور جس نے ناکام پاس دیا ہو، وہ دفاعی کھلاڑی بن جائے گا۔

حلقے کا وقت — مشق پر تبادلۂ خیال

  • تبادلۂ خیال کریں کہ فٹ بال کو روکنے کے لیے دفاعی ساتھی کے ساتھ کیا حکمت عملیاں بنائی
    جاسکتی ہیں۔
  • گیندکو پاس کرتے وقت دفاعی کھلاڑی کو چکمہ دینے کے لیے پاس کی حکمت عملیوں پر تبادلۂ خیال کریں۔

کیا آپ
جانتے ہیں؟

شخص بہ شخص نشان دہی ایک دفاعی حکمت عملی ہے جس میں ایک کھلاڑی کو مخالف فریق کے دوسرے کھلاڑی کے ساتھ ٹیگ کیا جاتا ہے ۔کھلاڑی کو مخالف سائڈ کے کھلاڑی کے قریب رہنا چاہیے تاکہ مخالف کھلاڑی کو پاس حاصل کرنے سے بازرکھا جا سکے۔


فرنٹ بلاک ٹیکلنگ

(Front Block Tackling)


وارم اَپ

مہارت

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

ٹانگوں کو جھلانا، کھولھے کو گھمانا،
چلتے ہوئے توازنی ورزش،
ہائی نی ، کولھے پر مارنا

فرنٹ بلاک ٹیکلنگ

ہلکی جاگنگ
چہار شاخی عضلات کو کھینچنا
کریلی نس کو کھینچنا
کولھےکوموڑنے والے عضلات کو کھینچنا

طرز عمل کا انضباط
اور دوسروں کا مشاہدہ


فرنٹ بلاک ٹیکلنگ

سیکھنے کے مراحل

فرنٹ بلاک ٹیکلنگ فٹ بال میں ایک دفاعی تکنیک ہے جس کا مقصد مخالف سے
براہ راست رابطہ کیے بغیر یا فاؤل کا ارتکاب کیے بغیر بال چھینناہے۔

1. طرزِ رسائی

4-27
  • اس مخالف کے قریب پہنچیں جو گیند کو کنٹرول کر رہا ہے۔
  • اپنے جسم کو تھوڑا سا آگے کی طرف جھکائے رکھیں، گھٹنوں
    کو جھکائے رکھیں اور مخالف کی طرف تیزی سے جائیں۔
  • تیزڈربلنگ سے بچنے کے لیے ایک محفوظ فاصلہ رکھیں۔

2. تکنیک کی انجام دہی

4-28
  • جیسے ہی آپ مناسب فاصلے پرہوں اور مخالف گیند پر کنٹرول کھونے والا ہو تو ٹیکل کرنے کے لیے قدم اٹھائیں۔
  • اندرونِ پا کا استعمال کرتے ہوئے گیندکو روکا یا ایک طرف
    لڑھکایاجاسکتا ہے۔
  • توازن کے لیے جب آپ ٹیکل کررہے ہوں تو اپنے نان ٹیکلنگ پاؤں کو مضبوطی سے زمین پر جمائے رکھیں۔
  • محتاط رہیں کہ زیادہ جارحانہ رویہ نہ اختیار کریں بلکہ گیندپر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے مناسب طاقت کا استعمال کریں۔

3. فالو تھرو

  • جب آپ ٹیکل مکمل کرلیں تو اپنی ابتدائی پوزیشن پر جلد از جلد واپس آ جائیں۔
  • کسی دوسرے کھلاڑی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں جو اٹیک کرنے والا ہو۔

کھیل کو آگے لے جانے والی سرگرمی

4-32_aaa
  • ایک جگہ کو نشان زد کریں اور اس پر ایک گیند رکھیں۔ دو کھلاڑی گیندکی طرف دوڑیں گے۔
  • دونوں کھلاڑی آہستہ آہستہ گیندکو چھونے کے لیے اپنے پاؤں رکھیں گے جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔
  • اس کےبعد مخالف کو غیر مستحکم کرنے اور کنٹرول لینے اور ڈربل کرنے کے لیے پاؤں پر دباؤ ڈال کرگیندکو دھکیلیں گے۔

حلقے کا وقت — طرز عمل کا انضباط اور دوسروں کا مشاہدہ

ان سرگرمیوں کو کرتے ہوئے چوٹوں سے بچنے کے لیے آپ نے جو احتیاطی تدابیر اختیار کیں ان پر تبادلۂ خیال کریں۔


گول کیپنگ

(Goal Keeping)


وارم اَپ

مہارت

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

جست لگانا اور اچھلنا ،
کولھے اور پیڑو کے عضلات کوکھینچنا

گول کیپنگ

سینے کا کھنچاؤ، کندھے کو گھمانا، دائیں بازو کو بائیں طرف لے جاتے ہوئے کندھے کا کھنچاؤ

کھڑے ہونے کا انداز،
عمل اور بازو کی حرکات


گول کیپنگ

گولچی واحد کھلا ڑی ہوتا ہے جسے مقررہ علاقے، یعنی پینالٹی ایریا کے اندرگیندکو کھیلنے یا کنٹرول کرنے کے لیے اپنے ہاتھوں اور بازوؤں کے استعمال کی اجازت ہوتی ہے۔

سیکھنے کے مراحل

1. طرزِ رسائی

4-29
  • اپنے گھٹنوں کو تھوڑا سا جھکاتے ہوئے اپنے پاؤں کے درمیان کندھے کی چوڑائی کے برابر کا فاصلہ برقرار رکھیں۔

انگریزی حرف ‘W’ کی پوزیشن میں اپنے ہاتھوں کو جوڑیں۔

4-30
  • اپنی نظریں ہمیشہ گیند پر رکھیں۔

2. تکنیک کی انجام دہی

اپنے ہاتھوں اور بازوؤں کا استعمال کرتے ہوئے، ایک’ٹوکری‘
سی بنائیں۔ اپنے ہاتھوں کو ایک دوسرے کے قریب رکھیں اور اپنی
انگلیوں کو نیچے کی طرف اور ذرا سا پیالہ نما گھما کر رکھیں۔

  • گیند کو محفوظ طریقے سے پکڑنے کے لیے آپ کی کہنیاں آپ کے پہلوکے قریب
    ہونی چاہئیں۔
  • جیسے ہی گیند قریب آئے اسے اس ٹوکری میں داخل ہونے دیں جو آپ نے اپنے ہاتھوں اور بازوؤں سے بنائی ہے۔
  • گیندپکڑتے ہی اپنی کہنیوں کو موڑلیں اور اپنے ہاتھوں کو تھوڑا سا اپنے جسم کے قریب لائیں۔تاکہ آپ کا جسم قوت کو جذب کر سکے۔

3. فالو تھرو

4-314-324-33
  • جب آپ گیندکو اپنے ہاتھوں میں لے لیں تو اسے جسم کے قریب لانا نہ بھولیں۔
  • اس طرح گیندمخالف کی طرف نہیں جائے گی یا اسے مخالف گرا نہیں پائے گا۔

کھیل کو آگے لے جانے والی سرگرمی

ایک جوڑی بنائیں۔ آڑے ترچھے (Zigzag) پیٹرن میں مخروطوں کو ترتیب دیں۔ ایک کھلاڑی مخروطوں کے درمیان دوڑے گا اور پھر گیندکو پکڑے گا۔ ساتھی گیندکو دوسرے کھلاڑی کی طرف پھینکے گا۔ یہ مشق ایک مقررہ مدت تک جاری رہے گی۔


حلقے کا وقت — کھڑے ہونے کا انداز، عمل اور بازو کی حرکات

تبادلۂ خیال کریں کہ آپ نے بال کو پکڑنے سے پہلے اس کی سمت اور راستے کا اندازہ کیسے کیاتھا۔


پانچ رکنی مقابلہ

(5-a-side Match)


وارم اَپ

مہارت

کول ڈاؤن

حلقے کا وقت

اپنی جگہ پر تیزی سے دوڑنا،
سر سے پاؤں تک جسم کو کھینچنا

پانچ رکنی مقابلہ

سر سے اوپر اٹھا کر بازوؤں کو کھینچنا،
دھڑ کوموڑنا، دائیں ہاتھ سے بائیں پیر اور بائیں ہاتھ سے دائیں پیر کا انگوٹھا چھونا

کھیل کے دوران ذاتی طرز عمل اور بہتر کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کریں


پانچ رکنی مقابلہ

سیکھنے کے مراحل

  • کھلاڑیوں کو پانچ پانچ کے گروپوں میں تقسیم کریں۔
  • 40 × 30 گز کے چھوٹے سے علاقے کو نشان زد کریں۔
  • ہدف کے علاقے کو نشان زد کرنے کے لیے مخروطوں کا استعمال کریں۔
  • ہر میچ پانچ پانچ منٹ تک کھیلا جائے گا۔ میچ جیتنے والی ٹیم اگلا راؤنڈ کھیلے گی۔

Football_ground_graphic_1

حلقے کا وقت — کھیل کے دوران ذاتی رویہ اور بہتر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی

تبادلۂ خیال کریں کہ گول کرنے والے کھلاڑی نے کس طرح ڈربل کیا اور جب کسی نے آپ کے قبضے سے بال کو ٹیکل کیا تو آپ کے ذہن میں کیا خیالات نمودار ہوئے۔

ذیل میں فٹ بال گراؤنڈ بنانے کے لیے ایک پہیلی ہے۔ بین لاقوامی ادارےکے رہنما خطوط کے مطابق اور متعدد قومی فیڈریشنوں کے ذریعہ اپنائے گئے قوا عد اور پیمائش کو دریافت کریں۔

درج ذیل کام کو مکمل کریں

  • نیچے دی گئی تصویرمیں نکتوں کو جوڑ کر کورٹ کو نشان زد کریں۔
  • جونیئر لڑکوں اور جونیئر لڑکیوں کے لیے کورٹ کے طول و عرض کا پتا لگائیں اور اس پر لیبل لگائیں۔
  • فٹ بال کے بنیادی اصول معلوم کریں اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں۔
Football_ground_dotted

استاد – جائز

ساتھی کو دیکھتے ہوئے گیند پاس کرنا اور وصول کرنا

1

2

3

4

5

طالب علم گیندکو پاس کرنے اور وصول کرنے کا طریقہ سیکھتے ہوئے ساتھی کو تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

گیندکو پاس اور وصول کر
سکتا ہے، لیکن کبھی کبھار آگاہی اور درستی میں اسے پریشانی ہوتی ہے۔

ساتھی کو تلاش کرنے کے دوران طالب علم گیند کو پاس کرنے اور وصول کرنے میں بہتری لا رہا ہے۔

گیندکو درستی سے پاس اور وصول کرتے وقت اختیارات کے لیے میدان کو جانچتا ہے۔

ٹیم کے ساتھی کی پوزیشن کو ذہن میں رکھتے ہوئے اعتماد اور درستی کے ساتھ گیندکو پاس اور وصول کرتا ہے۔

ڈربل

1

2

3

4

5

ڈربلنگ کے دوران طالب علم گیندکو کنٹرول کرنے میں
بہتر ی لا رہا ہے۔

وہ گیندکو ڈربل کرسکتا ہے لیکن آگاہی اور کنٹرول کو سدھارنے کی ضرورت ہے۔

وہ کافی اچھی طرح سے ڈربل کرسکتا ہے اور کبھی کبھار میدان کی جانچ کرنے کے لیے دیکھتا ہے۔

فیصلے کرنے اور مضبوطی سے گیند پر کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے سر اٹھا کر دونوں پاؤں کا استعمال کر سکتا ہے۔

سر کو اوپر رکھتے ہوئے اعتماد اور مکمل کنٹرول کے ساتھ ڈربل کرنے کے لیے دونوں پاؤں کا استعمال کر سکتا ہے۔

گول کیپنگ

1

2

3

4

5

طالب علم گول کیپنگ کی بنیادی باتیں سیکھ رہا ہے، پوزیشن کا تعین کرنے اور آسان گول بچانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

باقاعدگی سے گول بچانے کے قابل ہونے کے ساتھ ساتھ طالب علم پوزیشن کے تعین میں بہتر ہو رہا ہے۔

دفاعی کھلاڑیوں کے ساتھ ترسیل کرتا، بال کو اچھی طرح تقسیم کرتا اور یقین کے ساتھ زیادہ تر شاٹس کو سنبھالتا ہے۔

باقاعدگی سے مشکل گول بچاتا، سیٹ پیس کے دوران علاقے کو کنٹرول کرتا اور اچھی پوزیشن والے اسٹرائک اٹیک کی شروعات کرتا ہے۔

گول کیپنگ کے تمام پہلوؤں میں ماہر ہے، بشمول شاٹ روکنا، تقسیم کرنا اور قیادت۔

ذاتی پریشانی کو سمجھنا

1

2

3

4

5

طالب علم کو احساسات کی شناخت کرنے میں دشواری ہوتی ہے اور شاذ ہی ان مسائل کو تسلیم کرتا ہے۔

کبھی کبھار پریشانی سے آگاہ ہو جاتا ہے لیکن اس کی وجہ جاننے میں اسے مشکل پیش آتی ہے۔

اگرچہ طالب علم خود کو کنٹرول کرنے میں دشواری پیش
آتی ہے، لیکن وہ پریشانی اور اس کے اسباب سے آگاہ
ہوتا ہے۔

اپنی پریشانی کی خوب سمجھ رکھتا اور کچھ حد تک جذبات کو کنٹرول کرسکتا ہے۔

جذبات کو کامیابی سے
کنٹر ول کرتا ہے اور پریشانی کے پیچھے کے اسباب کو مکمل طور پر سمجھتا ہے۔