Skip to content
Sitaar Urdu







1 ترانه وحدت


ہر ذرے میں ہے ظہور تیرا

خورشید و قمر میں نور تیرا

افسانه ترا جہاں تہاں ہے

چرچا ہے قریب و دور تیرا

گاتے ہیں شجر ہوا میں کیا کیا

دم بھرتے ہیں سب طیور تیرا

تو جلوہ فگن کہاں نہیں ہے

وہ جا نہیں، تو جہاں نہیں ہے

تاروں میں چمک دمک تری ہے

جو رغد میں ہے کڑک، تیری ہے

ہر کھینچے میں ہے تیرا تبسم

ہر گل میں بھری مہک تیری ہے

کہتی ہے کلی کلی زباں سے

میری یہ نہیں چٹک تیری ہے

بشگفتہ ہے تو چمن چمن میں

خنداں ہے گلا و یاسمن میں!

Screenshot 2025-09-29 at 14-53-48 guky101.pdf

یہ کش مکش حیات کیا ہے

تیرا ہو کرم تو بات کیا ہے

اے رہبر کاروانِ ہستی

راہ غم مشکلات کیا ہے

تو جس کو دکھا دے اک تجلی

کیا جانے وہ غم کی رات کیا ہے

ہر ذرے میں تیری جستجو ہے

محروم کو بھی اک آرزو ہے!

-تلوک چند محروم

لفظ و معنی

وحدت : ایک ہونا، اکیلا ہونا
ظہور : ظاہر ہونا
خورشید : سورج
قمر : چاند
طیور : (طائر کی جمع) پرندے، چڑیاں
جلوہ فگن : جلوہ دکھانے والا
رعد : گرج، بجلی کی کڑک
بش گفته : تازگی کے ساتھ
خنداں : کھلا ہوا، ہستا ہوا
یا سمن : چنبیلی
کش مکش حیات : زندگی کی بھاگ روڑ
کاروان هستی : زندگی کا قافلہ
تجلی : روشنی
Screenshot 2025-09-29 at 14-54-23 guky101.pdf

غور کیجیے

اردو کے معروف شاعر تلوک چند محروم کی نظم اُن کے شعری مجموعے 'گنج معانی سے منتخب کی گئی ہے۔ اس نظم : نظم میں خدا کی ذات و صفات اور قدرتی مناظر کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

نظم کے آخری شعر میں لفظ محروم استعمال ہوا ہے، اس کے معنی ہیں جس کو کچھ نہ ملا ہو ۔ “ لفظ محروم شاعر کے قلمی نام یا مخلص کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ محروم کا اصل نام ملوک چند ہے۔ شعرا عام طور پر کلام میں اپنا قلمی نام یا تخلص استعمال کرتے ہیں۔

سوچیے اور بتائیے

  1. نظم میں آسمان اور چمن میں کن چیزوں کا ذکر کیا گیا ہے؟
  2. شجر کے گانے اور طیور کے دم بھرنے سے کیا ظاہر ہوتا ہے؟
  3. وہ جا نہیں، تو جہاں نہیں ہے ، اس مصرعے کا مفہوم کیا ہے؟
  4. رہبر کاروانِ ہستی، کس کو کہا گیا ہے؟

نیچے لکھے سوالوں کے جوابات میں سے آپ کون سا جواب منتخب کریں گے اور کیوں؟

(الف) قدرت کے جلوے کہاں کہاں نظر آتے ہیں؟

  1. خورشید ، قمر ، تارے
  2. چمن، شجر ، غنچے
  3. پہاڑ ، آسمان، ذرے

(ب) نظم میں تجلی کا کیا ہوتا ہے؟

  1. غم کی رات ختم ہو جاتی ہے۔
  2. کرم عام ہو جاتا ہے۔
  3. مشکلیں آسان ہو جاتی ہیں۔

دی گئی مثال کے مطابق الفاظ کے متضاد لکھیے اور جملوں میں استعمال کیجیے

مثال: صبح شام میں شام کے وقت کھیلنے جاتا ہوں۔
i. خورشید ____ ____
ii. قریب ____ ____
iii. طلوع ____ ____
iv. غم ____ ____
v. روشنی ____ ____

مصرعے اور ان کے مفہوم کا صحیح جو ڑ ملائیے

مصرعه مفہوم
i. جو رعد میں ہے کڑک، تری ہے 1.خدا کے لیے زندگی کی دشواریوں اور تکالیف کو ختم کر دینا کچھ مشکل نہیں ہے۔
ii. یک کش مکش حیات کیا ہے 2. زمین کے ہر ذرے میں تیرا ہی جلوہ ہے۔
iii. ہر ذرے میں تیری جستجو ہے 3. آسمانی بجلی میں کڑک تیرے جلال کا اظہار ہے۔

پڑھیے، سمجھیے اور لکھیے

آپ جانتے ہیں کہ روزانہ کی زندگی میں بولے جانے والے مخصوص الفاظ جو خاص معنوں میں استعمال کیے جاتے اور ان ہی معنوں میں رائج ہوں، روز مرہ کہلاتے ہیں، جیسے جہاں تہاں۔ جہاں تہاں کے معنی ہیں جگہ جگہ ، ادھر اُدھر یا ہر جگہ ۔ ہوں روز اپنے ہم جماعت ساتھیوں کے ساتھ گفتگو کیجیے اور پانچ روزمرہ الفاظ اور اُن کے معنی لکھیے:

روزمره معنی

Screenshot 2025-09-29 142518

نظم میں خورشید اور قمر ، الفاظ استعمال ہوئے ہیں جن سے مراد سورج اور چاند ہے۔ سورج کے لیے آفتاب شمس، نیر ، مہر ، خاور الفاظ بھی مستعمل ہیں۔ اسی طرح چاند کے لیے ماہ، قمر ، بدر، ماہتاب، ہلال جیسے ہم معنی الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔ یہ مترادف الفاظ کہلاتے ہیں۔ اپنے ساتھیوں سے گفتگو اپنے ساتھیوں سے گفتگو کیجیے اور پانچ الفاظ اور ان کے ہم معنی الفاظ تلاش کر کے لکھیے:

Screenshot 2025-09-29 142611

●ذیل میں کچھ شاعروں کے قلمی نام یا تخلص دیے گئے ہیں۔ ان کے پورے نام معلوم کر کے لکھیے:

  1. غالب ________
  2. فراق ________
  3. چکبست ________
  4. مجاز ________
  5. جذبی ________

●نظم کے پہلے بند میں نور، دور، طیور ہم آواز الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔ ایک جیسی آواز پر ختم ہونے والے الفاظ کو ہم صوت یا ہم آواز الفاظ کہتے ہیں۔ نظم سے پانچ ہم صوت الفاظ تلاش کر کے لکھیے:

  1. ________
  2. ________
  3. ________
  4. ________
  5. ________
Screenshot 2025-09-29 at 14-31-19 guky101.pdf

●آپ کو معلوم ہے کہ کسی لفظ کا اصل جس سے حروف بنتے ہیں، مادہ کہلاتا ہے۔ اس میں کم سے کم تین حروف ہوتے ہیں، جیسے وحد سے واحد، توحید، موحد وغیرہ۔ نیچے دیے گئے الفاظ سے کون کون سے لفظ بنائے جاسکتے ہیں، انھیں معلوم کیجیے اور مثال کے مطابق لکھیے:

مثال ظهر ظاہر نور کرم نظر عقل رحم

Screenshot 2025-09-29 142712

● نیچے کچھ پہیلیاں دی گئی ہیں، جن کا جواب تصویر کی شکل میں موجود ہے۔ پہلی اور تصویر کا جوڑ ملائیے:

1. کھلا پڑا ہے ایک خزانہ
پر مشکل ہے اس کو پانا
کوئی کتنا زور لگائے
ایک بھی موتی ہاتھ نہ آئے

Screenshot 2025-09-29 at 14-31-26 guky101.pdf

2. سونے کا بن کر آتا
سونے کا بن کر جاتا
لیکن ہے یہ بات نرالی
ہر سو ہے چاندی بکھراتا

Screenshot 2025-09-29 at 14-31-32 guky101.pdf

3. شب بھر وہ پانی میں نہائے
جل میں اپنا روپ دکھائے
گر پکڑو تو ہاتھ نہ آئے

Screenshot 2025-09-29 at 14-31-37 guky101.pdf

4. ایک تھال موتیوں سے بھرا
سب کے سر پر اوندھا دھرا
چاروں اور تھال پھرے
موتی اس سے ایک نہ گرے

Screenshot 2025-09-29 at 14-31-42 guky101.pdf

تخلیقی اظہار

●نیچے دیے گئے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے بارش کا موسم ، عنوان پر ایک پیراگراف لکھیے:

بجلی کا کڑکنا     

  بادلوں کا گھرنا         

ٹھنڈی ہوائیں چلنا

 پیڑوں کا جھومنا 

پرندوں کا چہچہانا

 پانی میں نہانا 

کاغذ کی کشتی

Screenshot 2025-09-29 at 14-51-40 guky101.pdf

عملی کام

  • لائبریری سے ایسی نظمیں تلاش کیجیے جن میں شاعر خدا سے مخاطب ہو۔ ان نظموں کو اپنی کاپی میں لکھیے اور ترنم سے پڑھیے۔
  • اپنے آس پاس کے پارک یا باغیچہ میں جائیے، وہاں موجود پیٹر پودوں کے سائنسی نام معلوم کر کے اپنی کاپی میں لکھیے اور ان کی تصویر بھی بنائیے۔
  • نظم میں لفظ رعد استعمال ہوا ہے جس کے معنی ہیں بجلی کی کڑک معلوم کیجیے کہ گھروں کو آسمانی بجلی سے بچانے کی کیا تدابیر ہو سکتی ہیں؟