Skip to content
Sitaar Urdu







2 ایک پرانی کہانی


Screenshot 2025-09-29 at 16-17-54 guky102.pdf

لاکھوں برس گزرے۔ آسمان پر شمال کی طرف سفید بادلوں کے پہاڑ کے ایک بڑے غار میں ایک بہت بڑا کچھ رہا کرتا تھا۔ یہ ریچھ دن بھر پڑا سوتا رہتا اور شام کے وقت اُٹھ کر ستاروں کو چھیڑتا اور ان سے شرارتیں کیا کرتا تھا۔ اس کی بد تمیزیوں اور شرارتوں سے آسمان پر بسنے والے تنگ آگئے تھے۔

کبھی تو وہ کسی ننھے سے ستارے کو گیند کی طرح لڑھکا دیتا اور وہ ستارہ قلابازیاں کھا تا دنیا میں آ گرتا۔ یا کبھی وہ انھیں اپنی اصلی جگہ سے ہٹا دیتا۔ اور وہ بے چارے ادھر اُدھر بھٹکتے پھرتے۔

آخر ایک دن تنگ آکر وہ سات ستارے، جنھیں سات بہنیں کہتے ہیں، چاند کے عقل مند بوڑھے آدمی کے پاس گئے اور ریچھ کی شرارتوں کا ذکر کر کے اس سے مدد چاہی۔

بوڑھا تھوڑی دیر تو سر کھجاتا رہا۔ پھر بولا اچھا میں اس ) نا معقول کی خوب مرمت کروں گا تم فکر نہ کرو۔ “ ساتوں بہنوں نے اُس کا شکریہ ادا کیا اور خوش خوش واپس چلی گئیں۔

Screenshot 2025-09-29 at 16-18-02 guky102.pdf Screenshot 2025-09-29 at 16-18-10 guky102.pdf

دوسرے دن چاند کے بوڑھے نے ریچھ کو اپنے قریب بلا کر خوب ڈانٹا اور کہا اگر تم زیادہ شرارتیں کرو گے تو تم کو آسمانی بستی سے نکال دیا جائے گا۔ کیا تمھیں معلوم نہیں کہ ان ننھے منے ستاروں کی روشنی سے دنیا میں انسان اور جہاز اپنا اپنا راستہ دیکھتے ہیں لیکن تم انھیں روز کھیل کھیل میں ختم کر دیتے ہو تمھیں یہ بھی معلوم نہیں کہ جب یہ ستارے اپنی اصلی جگہ پر نہیں رہتے تو دنیا کے مسافر اور جہاز راستہ بھول جاتے ہیں۔ “

میاں ریچھ نے اس کان سنا اور اُس کان نکال دیا اور قہقہہ مار کے بولا ! میں نے کیا دنیا کے جہازوں اور مسافروں کی روشنی کا ٹھیکہ لیا ہے جو اُن کی فکر کروں۔“

Screenshot 2025-09-29 at 16-18-25 guky102.pdf Screenshot 2025-09-29 at 16-18-33 guky102.pdf

یہ کہہ کر ریچھ چلا گیا۔ جانے کے بعد بوڑھے نے بہت دیر سوچا کہ اس شیطان کو کس طرح قابو میں لاؤں۔ یکا یک اسے خیال آیا کہ اور بین دیو سے مدد لینی چاہیے۔ اور ین دیوا ایک طاقتورستارے کا نام تھا۔ جو اُس زمانے میں بہت اچھا شکاری سمجھا جاتا تھا اور اُس کی طاقت کی وجہ سے اُسے دیو“ کہتے تھے۔ یہ سوچ کر بوڑھے نے دوسرے دن اور بین دیو کو بلا بھیجا۔ اس کے آنے پر بڑی دیر تک دونوں میں کانا پھوسی ہوتی رہی۔ آخر یہ فیصلہ ہوا کہ وہ آج شام ریچھ کو پکڑنے کی کوشش کرے۔ چنانچہ رات گئے اور ین دیو نے شیر کی کھال پہنی اور ریچھ کے غار کی طرف چلا۔ جب ریچھ نے ایک بہت بڑے شیر کو اپنی طرف آتے دیکھا تو اس کے اوسان خطا ہو گئے اور وہ ننھے منے ستاروں سے بنی ہوئی اس سڑک پر جو پریوں کے ملک کو جاتی ہے اور جسے ہم کہکشاں کہتے ہیں، بے تحاشا بھاگا۔

آخر بڑی دوڑ دھوپ کے بعد طاقت ور شکاری نے میاں ریچھ کو آلیا اور ان کو پکڑ کر آسمان پر ایک جگہ قید کر دیا۔ جہاں وہ اب تک بندھے کھڑے ہیں۔ اگر تم رات کو قطب ستارے کی طرف دیکھو تو تمھیں اس کے پاس ہی ریچھ بندھا نظر آئے گا جس کو ان سات بہنوں میں سے چار پکڑے کھڑی ہیں، باقی تین بہنوں نے اُس کی دُم پکڑ رکھی ہے۔

اگر تم آسمان پر نظر دوڑاؤ تو تمھیں اور ین دیو بھی تیر و کمان لیے ریچھ کی طرف نشانہ لگائے کھڑا نظر آئے گا۔

-قرة العین حیدر

لفظ و معنی

نامعقول : جو معقول نہ ہو، نامناسب
غار : پہاڑ کی کھوہ، گپھا
یکایک : اچانک ایک دم
اور بین دیو : ایک طاقتورستارے کا نام
کانا پھوسی : چپکے چپکے باتیں کرنا، سر گوشی
اوسان : ہوش و حواس
کہکشاں : بہت سے چھوٹے ستاروں کی قطار جو رات میں سڑک کی طرح نظر آتی ہے۔
قطب ستاره : وه روشن تارا جو شمال کی طرف نظر آتا ہے جس کی مدد سے سمت کی شناخت میں مدد ملتی ہے۔
Screenshot 2025-09-29 at 16-18-42 guky102.pdf

غور کیجیے

  • اس کہانی میں ریچھ کی شرارت کی وجہ سے ستاروں کو ہونے والی پریشانی اور اس تکلیف سے نجات دلانے کی تدبیر کا ذکر کیا گیا ہے۔ آخر کار اور ین دیو کی مدد سے شرارتی ریچھ قید ہو جاتا ہے۔ ہمیں کبھی کسی کو تکلیف نہیں دینی چاہیے اور نہ ہی پریشان کرنا چاہیے۔
  • یہ ایک تمثیلی کہانی ہے جس میں ستاروں اور سیاروں کو انسانوں کی طرح پیش کیا گیا ہے۔

سوچیے اور بتائیے

  1. ستاروں نے ریچھ کی شکایت چاند سے کیوں کی
  2. چاند کے بوڑھے نے ریچھ سے کیا کہا؟
  3. اور ین دیو کون تھا اور اس نے ریچھ کو کیسے قابو میں کیا؟
  4. آسمان پر ریچھ ، اور ین دیو اور ستارے کس شکل میں نظر آتے ہیں؟

نیچے لکھے سوالوں کے جوابات میں سے آپ کون سا جواب منتخب کریں گے اور کیوں؟

(الف) جہاز راستہ نہ بھولیں اس کے لیے وہ کس کی مدد لیتے ہیں؟

  1. سورج
  2. ستاری
  3. قطب نما
  4. چاند

(ب) غار میں رہنے والے ریچھ میں کون سی صفت سب سے زیادہ غالب تھی؟

  1. کاہلی
  2. بزدلی
  3. شرارت
  4. طاقت

(ج) درج ذیل میں سے کس کی رفتار سب سے تیز ہے؟

  1. ریچھ
  2. ہاتھی
  3. بلی
  4. چیتا
Screenshot 2025-09-29 at 16-18-53 guky102.pdf

●نیچے دی ہوئی خالی جگہوں کو صحیح لفظ سے پر کیجیے:

  1. ریچھ دن بھر پڑا سوتا رہتا اور شام کے وقت __________ کو چھیڑتا(ستاروں سیاروں)
  2. دوسرے دن ___ کے بوڑھے نے ریچھ کو اپنے قریب بلا کر خوب ڈانٹا۔( تاروں چاند )
  3. ستارے اگر اپنی اصلی جگہ پر نہیں رہتے تو دنیا کے مسافر اور ___ اپنا راستہ بھول جاتے ہیں۔(جہاز استارے)
  4. اور ین دیونے ___ کی کھال پہنی اور ریچھ کے غار کی طرف چلا۔(ریچھ اشیر )

پڑھیے، سمجھیے اور لکھیے

  • ”بڑی دیر تک دونوں میں کانا پھوسی ہوتی رہی۔ “ کانا پھوسی کرنا محاورہ ہے جس کے معنی ہیں چپکے چپکے کان میں باتیں کرنا۔ آپ جانتے ہیں کہ وہ الفاظ جو فعل پر ختم ہوتے ہیں اور اپنے اصل معنی کے بجائے دوسرے معنی میں استعمال ہوتے ہیں انھیں محاورہ کہتے ہیں۔ نیچے دیے گئے محاوروں کو اپنے جملوں میں استعمال کیجیے:
  1. قلابازیاں کھانا ________________
  2. ناک میں دم کرنا ______________
  3. اوسان خطا ہونا _______________
  4. اس کان سننا، اُس کان نکال دینا _______
  5. سر کھجانے کی فرصت نہ ہونا ________
Screenshot 2025-09-29 at 16-18-59 guky102.pdf
  • نیچے دیے گئے الفاظ کو غور سے پڑھیے:

بھاگ دوڑ
چمک دمک
چیخ و پکار

یہ مرکب الفاظ ہیں جو بظاہر الگ الگ ہیں لیکن دونوں ایک ہی مفہوم میں استعمال ہوئے ہیں۔ اپنے ہم جماعت ساتھیوں سے گفتگو کیجیے اور اسی طرح کے پانچ مرکب الفاظ معلوم کر کے لکھیے:

  1. ________________
  2. ________________
  3. ________________
  4. ________________
  5. ________________

●مسافر “ کا مطلب ہے سفر کرنے والا۔ یہ اسم فاعل ہے یعنی ایسا اسم جس سے کسی کام کے کرنے کا پتہ چلے اسم فاعل کہلاتا ہے۔ درج ذیل الفاظ کے اسم فاعل تلاش کر کے لکھیے:

  1. شکر ادا کرنے والا ______________
  2. تقریر کرنے والا ________________
  3. عبادت کرنے والا _____________
  4. شعر کہنے والا ________________
  5. انصاف کرنے والا ______________

تلاش کیجیے

●جب یہ ستارے اپنی اصلی جگہ پر نہیں رہتے تو دنیا کے مسافر اور جہاز راستہ بھول جاتے ہیں۔“

اس جملے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ستاروں کی مدد سے سمت معلوم کی جاتی ہے۔ سمت معلوم کرنے کے دوسرے طریقے بھی ہیں۔ اپنے ہم جماعت ساتھیوں کے ساتھ جواب تلاش کیجیے اور اپنے جواب کو تحریری اور زبانی طور پر کلاس روم میں پیش کیجیے۔

●کہانی میں سات بہنوں کا ذکر آیا ہے۔ اسی طرح ہمارے ملک کے شمال مشرق کی ریاستیں بھی اسی نام سے جانی جاتی ہیں ، ان کے نام معلوم کر کے لکھیے :

  1. ________________
  2. ________________
  3. ________________
  4. ________________
  5. ________________
  6. ________________
  7. ________________

●آسمان میں تاروں کو دیکھتے وقت مختلف شکلیں نظر آتی ہیں۔ آپ کو کون سی شکل دکھائی دیتی ہے ؟ اس کے بارے میں دوستوں سے گفتگو کیجیے۔

Screenshot 2025-09-29 at 16-19-10 guky102.pdf

تخلیقی اظہار

  • اس کہانی میں سات ستاروں اور اور بین دیو کا قصہ بیان کیا گیا ہے۔ اسی طرح زمین، چاند اور سورج کے بارے میں بھی بہت سے قصے مشہور ہیں۔ اپنے استاد یا بڑوں سے ان کے قصے معلوم کیجیے اور کسی ایک قصے کو اپنی زبان میں لکھیے۔

عملی کام

  • آپ نے پڑھا کہ اور بین دیو اور چاند کے بوڑھے نے کانا پھوسی کر کے ریچھ کے متعلق کچھ فیصلہ کیا تھا۔ اسی طرحکانا پھوسی یا سرگوشی کا ایک کھیل کھیلا جاتا ہے جسے انگریزی زبان میں چائنیز وسپر (Chinese Whisper) کہتے ہیں۔ اس کھیل کے بارے میں ایک پیراگراف لکھیے اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھیلیے۔
  • نیلے آسمان کا تعلق سورج کی روشنی کے بکھراؤ سے ہے۔ نیلی روشنی، سرخ روشنی کے مقابلے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔ سورج کی روشنی جب ذرات (Molecules) سے بھری زمینی فضا سے گزرتی ہے تو نیلا رنگ پھیلنے کی وجہ سے آسمان نیلا نظر آتا ہے۔ اپنے دوستوں کے ساتھ گفتگو کیجیے اور ان سوالوں کے جواب معلوم کیجیے۔ رات کے وقت آسمان سیاہ نظر آتا ہے جب کہ سورج ہمیشہ آسمان میں موجود رہتا ہے اور بارش کے بعد ہی قوس قزح (دھنک) میں نیلے کے ساتھ اور کون سے چھ رنگ نظر آتے ہیں؟
  • نظام شمسی کے سیاروں اور ان کے انگریزی زبان میں ناموں کا صحیح جو ڑ ملائیے:
1 عطارد Earth
2 زہرہ Mars
3 زمین Jupiter
4 مریخ Neptune
5 مشتری Saturn
6 زحل Uranus
7 یورینس Murcury
8 نیپچون Venus
Screenshot 2025-09-29 at 16-19-17 guky102.pdf