Skip to content
Sitaar Urdu







8 قدم بڑھاؤ دوستو !


قدم بڑھاؤ دوستو، قدم بڑھاؤ دوستو!
چلو کہ ہم کو منزلیں بلا رہی ہیں دور سے
چلو کہ سارے راستے ڈھلے ہوئے ہیں نور سے

چمن کھلا کھلا سا ہے
أفق دھلا دھلا سا ہے
دیے جلاؤ راہ میں وطن کا نو سنگھار ہے
نئی نئی بہار ہے
قدم بڑھاؤ دوستو، قدم بڑھاؤ دوستو!

سفر کی ابتدا ہے یہ، ابھی رکو نہ راہ میں
پہاڑ ہو کہ غار ہو، نہ لاؤ تم نگاہ میں

1

روش پرانی چھوڑ کے
قدم قدم سے جوڑ کے
چلے چلو کہ وقت کو، تمھارا انتظار ہے
نئی نئی بہار ہے
قدم بڑھاؤ دوستو، قدم بڑھاؤ دوستو!

کہو، وطن کی خاک ہی کو گلستاں بنائیں گے
روش روش کو اس چمن کی کہکشاں بنائیں گے

کلی کلی نکھار کے
جلاؤ دیپ پیار کے
ہمیں خود اپنے گلستاں پہ آج اختیار ہے
نئی نئی بہار ہے
قدم بڑھاؤ دوستو، قدم بڑھاؤ دوستو!

- بشر نواز

2

لفظ و معنی

افق : آسمان کا کنارہ، جہاں آسمان زمین سے ملتا ہوا نظر آئے
نوسنگھار : سجنے سنورنے کے نوانداز
روش : پگڈنڈی، راستہ ، طریقہ
کہکشاں : تاروں کا جھرمٹ، تاروں کی قطار جو سٹرک کی مانند نظر آتی ہے
نکھار : تازگی، خوبصورتی

غور کیجیے

  • نظم میں مضبوط ارادے اور نئی ایجادات کو حال اور مستقبل کی ترقی کا ضامن بتایا گیا ہے۔ نئے طریقوں کے استعمال سے ہی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں اور زندگی کو خوب تر بنایا جاسکتا ہے۔
  • نظم میں مسلسل اچھے کام کرتے رہنے کی ترغیب اور مشکلوں سے گھبرائے بغیر آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا گیا ہے۔

سوچیے اور بتائیے

  1. منزلیں بلارہی ہیں دور سے “ کا کیا مفہوم ہے؟
  2. وقت کو ہمارا انتظار کیوں ہے؟
  3. پہاڑ اور غار کو نگاہ میں نہ لانے سے کیا مراد ہے؟
  4. وطن کی خاک کو گلستاں کیسے بنایا جائے گا؟
  5. نظم میں پیار کے دیپ جلانے کو کیوں کہا گیا ہے؟

پڑھیے، سمجھیے اور لکھیے

نظم میں بعض الفاظ کا استعمال ایک سے زیادہ مرتبہ ہوا ہے۔ جیسے دروش روش اور قدم قدم ۔ آپ کو معلوم ہے کہ کلام میں زور پیدا کرنے کے لیے اکثر ایک لفظ کو دو مرتبہ استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی طرح کے کچھ الفاظ معلوم کیجیے اور اُن لفظوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک پیراگراف لکھیے۔

●لفظ وطن سے جوڑ کر مرکب الفاظ بنائیے اور مثال کے مطابق دیے گئے خانوں میں لکھیے :

3

●دیے گئے محاوروں کے معنی لکھیے اور جملوں میں استعمال کیجیے:

معنی جملے
i. وقت پر کام آنا ______ ______
ii. وقت پڑنا ______ ______
iii. وقت کا کارواں گزرنا ______ ______
iv. وقت تنگ ہونا ______ ______
v. وقت کو ہاتھ سے نہ جانے دینا ______ ______
vi. وقت کا بادشاہ ہونا ______ ______

●صحیح جو ڑ ملائیے:

مصرعه

چلو کہ ہم کو منزلیں بلا رہی ہیں دور سے
چمن کھلا کھلا سا ہے
پہاڑ ہو کہ غار ہو، نہ لاؤ تم نگاہ میں
کہو، وطن کی خاک ہی کو گلستاں بنائیں گے

مفہوم

چمن میں ہر طرف ہریالی اور رونق ہے
منزل کی طرف قدم بڑھاتے چلو
ہم سب مل کر سخت محنت سے ملک کو خوش حال بنائیں
راہ میں کتنی بھی مشکلیں ہوں اُن سے پریشان نہیں ہونا چاہیے

●دیے گئے الفاظ کے مترادفات لکھیے:

مثال: نگاه نظر دید
وطن _____ _____
گلستان _____ _____
دیپ _____ _____

●بعض الفاظ ایسے ہوتے ہیں جو سننے میں ایک جیسے لگتے ہیں لیکن معنی والا کے اعتبار سے الگ ہوتے ہیں۔ انھیں ہم صوت الفاظ کہتے ہیں۔ دیے گئے لفظوں کے ہم صوت الفاظ لکھیے:

  1. جنگل کاراجا_______نظم کے دو مصرعے __________
  2. ایک پھل کا نام _________معمولی ___________
  3. صبح ________ جادو __________________

آپ کو معلوم ہے کہ وہ الفاظ جو ایک جیسی آواز اور یکساں حرف یا حروف پر ختم ہوتے ہیں انھیں قافیہ کہتے ہیں۔ جیسے : سر ، بر، نظر، خبر، وغیرہ۔ نظم سے ایسے پانچ الفاظ تلاش کر کے لکھیے:

  1. _______________
  2. _______________
  3. _______________
  4. _______________
  5. _______________
4

●دی گئی پہیلیوں کا حل تلاش کیجیے:

1. پڑے سانس لینے میں ان کی ضرورت
کڑی دھوپ میں دیں مسافر کو راحت
انھیں سے تو ملتے ہیں پھل موسموں کے
یہ کم ہی بچے ہیں کرو سب حفاظت

2. تین رنگ ہیں اس کے اندر
رو در جن ہے اس کی تان
جان فدا ہے اس کے اوپر
بس یہ ہے میری پہچان

3. سرحد پر یہ عمر بتائیں
دشمن کو بھی خاک چٹائیں
ان کی وجہ سے اپنے گھروں میں
نیند سکون کی ہم سب پائیں

5

تلاش کیجیے

  • ملک کے مشہور پہاڑوں اور ندیوں کے نام اور ان کے فائدے معلوم کیجیے اور اپنی کاپی میں لکھیے۔
  • غار پینٹنگ کی روایت بہت قدیم و محکم ہے۔ اجنتا اور ایلورا کی غار پینٹنگ اس کی بہترین مثالیں ہیں۔ لائبریری سے اس موضوع پر کتابیں حاصل کیجیے اور غار پینٹنگ کی تفصیلات کو اپنی زبان میں لکھیے۔
  • نو سنگھار کے معنی سجنے سنورنے کے نو (9) انداز ہیں۔ اسی طرح سجنے سنورنے کے سولہ انداز بھی ہوتے ہیں جسے ہم سولہ سنگھار کہتے ہیں۔ اپنے بڑوں یا استاد سے سولہ سنگھار کے مختلف انداز کے متعلق معلوم کیجیے۔

تخلیقی اظهار

  • نظم میں حب الوطنی ، جوش اور ولولے کا اظہار کیا گیا ہے۔ اسی طرح کی دوسری نظمیں تلاش کر کے پڑھیے اور اپنے ساتھیوں یا بڑوں کی مدد مدد سے اپنے پسندیدہ موضوع موضوع پر نظم پر ھے لکھنے کی کوشش کیجیے۔

عملی کام

  • دنیا ایک کرہ ارض ہے جہاں سورج کی روشنی ہر وقت ہر مقام پر یکساں نہیں پڑتی، بلکہ زمین کی گردش کے ساتھ ہی سورج کی روشنی کا مرکز بھی تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ چنانچہ انسان نے اپنی سہولت کی خاطر دنیا کو 24 ٹائم زون میں تقسیم کیا ہے۔ معلوم کیجیے کہ وہ ٹائم زون کون کون سے ہیں اور ہمارا ملک ہندوستان کس ٹائم زون کے تحت آتا ہے؟

●جدول کو پر کیجیے:

اردو ہندی انگریزی علاقائی زبان
خیال विचार Thought سوچ
दीप
روش
Travel
Morning
मातृ भूमि
6