4
ستائش اور مشورہ
(APPLAUSE AND ADVICE)
آپ تھیٹر کے فن کار کے طور پراس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں (اسٹیج کے پیچھے اور اسٹیج پر) کر رہے ہیں کہ ناظرین خوش ہوں۔ لیکن آپ جو کچھ پیش کرتے ہیں، اس سلسلے میں آپ کو ناظرین سے کچھ توقعات بھی ہوتی ہیں۔ کیا آپ کو نہیں ہوتیں؟ شو کے بعد آپ کی محنت پر کچھ تالیاں بجیں اور آپ کی حمایت میں کچھ بنیادی رویے اور سمجھ کا اظہار ہو۔
جیسا کہ آپ کو پچھلےگریڈ میں بتایا گیا ہے کہ پیش کش دیکھنا آپ کو ایک بہتر اداکار بناتا ہے، اب کسی بھی مظاہراتی آرٹ کے لیے آپ کو ناظرین کا ایک اچھا رکن ہونے کی ذمہ داری اور فرض کو سمجھنا ضروری ہے۔
مظاہراتی آرٹ کے لیے اچھے ناظرین ہونے کے ناطے جب آپ ان کے درمیان بیٹھتے ہیں تو آپ اسٹیج پر موجود اداکاروں کی طرح ہی اہم ہوتے ہیں! آپ کا فرض ہے کہ :
- پیش کش پر پوری توجہ دیتے ہوئے غورسے دیکھیں اور سنیں۔
- یہ ضروری ہے کہ بات نہ کریں، شور نہ مچائیں یا فون استعمال نہ کریں۔
- آرٹ کے لیے ایک اچھاناظر ہونا
- تحریر کا جائزہ لینا
- آپ کی طرف سے چھوٹا سا خلل بھی اداکاروں اور دوسرے ناظرین کو پریشان
کر سکتا ہے۔ - صحیح وقت پر تالیاں بجانا، اداکاروں کی کوششوں کو سراہنا اور حسن سلوک کا اظہار کرنا۔
آپ سیکھیں گے
آپ کے لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ آپ کو کیا کرنا ہے (تعریف، تحسین، مبارک باد، مدد کی پیش کش) اور کیا نہیں کرنا ہے (اداکاروں کا احترام نہ کرنا اور اپنے عمل سے کسی کی توجہ میں خلل ڈالنا)۔ اسی جذبے کی عکاسی ناٹیہ شاستر کے 27ویں باب میں ہوتی ہے جو کہ کسی
پیش کش کی کامیابی کے بارے میں بات کرتا ہے۔ تیسرا بند اس بارے میں بتاتا ہے کہ
فن کاروں کی تعریف ان تک کیسے پہنچائی جانی چاہیے:
दशाङ्गा मानुषी सिद्धिदैविकी द्विविधा स्मृता ।
नानासत्त्वाश्रयकृता शारीरी वाङ्मयी तथा ।। ३ ।।
Nāṭyaśhāstra, Ch 27
دشانگا مانوشی سدھی دیویکی دُوِوِدَھا سمرتا
نناستواشرایاکرتاشاریری وانگیہ مئی تتھا
ناٹیہ شاستر باب 27
ان دونوں میں سے انسان (کامیابی) کی دس خصوصیات ہیں، اور الہی (کامیابی) کی دو خصوصیات ہیں اور یہ خصوصیات (زیادہ تر) مختلف ستووں پر مشتمل ہیں جن کا اظہار لفظی (وانمی) اور جسمانی (ساریری) طور پر کیا گیا ہے۔
اس میں بتایا گیا ہے کہ کامیابی کا اظہار دو طریقوں سے ہو سکتا ہے:
- آواز — الفاظ کے ذریعے — تقریر، فجائیہ اور تحریر۔
- جسمانی — عمل کے ذریعے — تالیاں بجانا، شو کے بعد احترام کے لیے کھڑا ہونا اور تحائف دینا۔
اس باب میں ہم دیکھیں گے کہ آپ کس طرح پہلا متبادل استعمال کر سکتے ہیں ۔
پیش کش کے بارے میں لکھیں اور آرٹ کے اچھے ناظرین بنیں۔ دوسروں کے پڑھنے اور شوکے عناصراور جذبے کو سمجھنے کے لیےپیش کش لکھنے کے عمل کو ’تبصرہ‘ کہا جاتا ہے۔یہ اتنا اچھا لکھا جانا چاہیے کہ پڑھنے والے کو محسوس ہو کہ وہ اسے دوبارہ دیکھ رہا ہے۔ آپ شو کا تبصرہ کریں ! آئیے ایک تبصرہ کی تکنیکی تعریف کو دیکھتے ہیں جو صرف
پیش کش تک محدود نہیں ہے۔ تبصرے کتابوں، مصنوعات، مصوری، پروجیکٹ اور یہاں تک کہ کھیلوں، فلموں، موسیقی، ڈراما اور رقص کے پروگراموں کو سمجھنے کے لیے بھی کیے
جاتے ہیں۔
تبصرہ مصنوعات یا تجربات کے بامعنی مشاہدے، اظہار خیال اور رائے دینے کا عمل ہے۔ اس میں باریک بینی سے دیکھا جاتا ہے کہ اچھے انداز میں کام کیا گیا ہے، اس میں کیا بہتری لائی جا سکتی ہے اور کس حد تک مؤثر انداز میں مقصد کی حصول یابی ہوئی ہے۔ اچھا تبصرہ کرنے کا مطلب صرف خامیوں کو تلاش کرنا نہیں ہے۔ یہ معیاری ہونے کی تحسین، تفصیلات بیان کرنے اور مشورے دینے کے بارے میں ہے۔ اس سے تنقیدی فکر تیز ہوتی ہے اور یہ ہر ایک کواپنے کام میں بہتری لانے میں مدد کرتا ہے۔
تھیٹر میں تبصرہ کرنا ایک خاص ہنر ہے جہاں آپ نہ صرف ڈراما دیکھتے ہیں بلکہ اس بات پر بھی توجہ دیتے ہیں کہ اداکار کتنی اچھی پیش کش کا مظاہرہ کرتے ہیں، کہانی کو کس خوبی سے پیش کرتے ہیں ، آواز، نقل و حرکت، ملبوسات، لائٹنگ اور حتیٰ کہ سیٹ کا استعمال کیسے کیا گیا ہے۔ یہ تنقید کرنے کے بارے میں نہیں ہے۔ بلکہ یہ اس بات پر
اظہار مسرت کرنا ہے کہ کس چیز نے پیش کش کوتقویت دی ہے اور یہ مشورہ دینا ہے کہ وہ ناظرین کے ساتھ کس طرح زیادہ مضبوطی سے خود کو جوڑ سکتی ہے۔ تھیٹر کا تبصرہ لینے سے آپ کو ایک محتاط مبصر، ایک حساس ناظر اور ایک قابل احترام مُرسِل بننے کی تربیت ملتی ہے۔
تبصرے کی تین قسمیں ہیں:
- ذاتی تبصرہ — جب تخلیق کار آرٹ کا جائزہ خود لیتے ہیں اور ناظرین کے
سامنے پیش کرنے سے پہلے اسے بہتر بنانے کے طریقے تلاش کرتے ہیں۔ - معاصرکا تبصرہ — ہم عصر افراد فیلڈ میں شو سے پہلے یا بعد میں تجاویز فراہم
کرتے ہیں۔ - تنقیدی تبصرہ — اسے شو کے بعد ہر کسی سے معلوم کیا جاتا ہے جس میں پیش کش کی بہتری، مضبوطی اور کمزوریوں کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی تجزیہ شامل ہوتا ہے۔
آئیے تبصرہ کرنا شروع کریں!
مبصر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ ناظرین کے درمیان میں جا کر بیٹھ جائیں۔ اس کی تیاری کرنا آپ کی ذمہ داری ہے!
سرگرمی 4.1: ڈراما دیکھنا
تھیٹر کے طالب علم ہونے کے ناطے آپ نہ صرف تھیٹر کرتے ہیں بلکہ ڈرامے بھی دیکھتے ہیں۔ آپ دیکھ کرزیادہ سیکھتے ہیں۔ کسی بھی صنف کی کوئی بھی زبان ہو، جب بھی ممکن ہوڈراما دیکھیے۔ اپنے اساتذہ سے درخواست کیجیے کہ وہ ایک ساتھ ڈرامے دیکھنے کے لیے اسکول سے باہر جانے (فیلڈ ٹرپس) کی منصوبہ بندی کیجیے۔ آپ تفریحی سرگرمی کے طور پر اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ڈرامے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیےکہ آپ جو بھی پیش کش دیکھیں اس پر تبصرہ کریں ۔ اس باب میں دیے گئے اقدامات آپ کی مدد کریں گے۔
کیا آپ
جانتے ہیں؟
حلقے کا وقفہ ، ایک سرگرمی جو آپ ہر باب کے بعد کرتے رہے ہیں، ہر سرگرمی کےتبصرےکی مشق کی ایک شکل ہے!
- ڈرامے کی تحقیق کیجیے
- ڈرامے کا نام، ڈراما نگار اور بنیادی پلاٹ (اسے بگاڑے بغیر!)
معلوم کیجیے۔ - اگر وہ مشہور اور تاریخی ہے تو وقت کی مدت یا ترتیب کو سمجھیے۔
- ڈرامے کا نام، ڈراما نگار اور بنیادی پلاٹ (اسے بگاڑے بغیر!)
- صنف کو جانیے
- کیا یہ مزاحیہ، المیہ، موسیقی ریز اور تاریخی ڈرامایا جدید ڈراماہے؟ یہ آپ کو صحیح سوچ کے ساتھ دیکھنے میں مدد کرتی ہے۔
- تھیٹر ٹیم کے بارے میں معلوم کیجیے جو پیش کش کررہی ہے
- پیش کرنے والے گروپ کے بارے میں معلوم کیجیے —کیا وہ پیشہ ور، طلبا یا کمیونٹی گروپ ہیں؟ اس سے ان کے
نقطۂ نظر کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔
- پیش کرنے والے گروپ کے بارے میں معلوم کیجیے —کیا وہ پیشہ ور، طلبا یا کمیونٹی گروپ ہیں؟ اس سے ان کے
- ایک نوٹ بک رکھیے
- شو کے دوران یا اس کے فوراً بعدذہن میں آنے والے خیالات کو فوری طور پر لکھنے کے لیے ایک چھوٹی نوٹ بک
ساتھ رکھیے۔
- شو کے دوران یا اس کے فوراً بعدذہن میں آنے والے خیالات کو فوری طور پر لکھنے کے لیے ایک چھوٹی نوٹ بک
- آپ کی سوچ
- کھلے ذہن کے ساتھ جائیے — لطف اندوز ہونے اور مشاہدہ کرنے کے لیے تیار رہیے۔
- مبصر کو ایمان دار ہونے کے ساتھ منصف اور احترام کرنے والا بھی ہونا چاہیے۔ ٹیم یا اداکار کے بارے میں تعصب سے بھرپورتبصرہ ایماندارانہ نہیں ہوسکتا۔
- آپ جس چیز کا مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں اس پر نظر ثانی کیجیے
- اداکاری — کیا یہ قابل اعتماد اور جذباتی تھی؟
- سیٹ ڈیزائن — کیا اسٹیج کہانی کے لیے مددگار ثابت ہوا؟
- ملبوسات — کیا وہ وقت اور کردار سے مطابقت رکھتے تھے؟
- روشنی اور آواز — کیا انھوں نے ڈرامے کے موڈ میں اضافہ کیا؟
- کہانی — کیا وہ واضح، دل فریب یا مبہم تھی؟
- بہاؤ — کیا ایک منظر سے دوسرے منظر میں فطری بہاؤ ہے؟ کیا ایک منظر کے اندر داخلے اور اخراج فطری ہیں؟
- وہ خرابیاں جو بظاہر واضح تھیں — انھیں کیسے ٹھیک کیا گیا؟
- توقعات نہ رکھیے
- ہرڈراما مختلف ہوتا ہے۔ یہ توقع نہ کیجیے کہ یہ بالکل کسی فلم یا پچھلےطرز پر ہوگا جو آپ دیکھ چکے ہوں گے۔
تبصرہ لکھنا
آپ نے پیش کش دیکھی ہے، اپنے نوٹ پیڈپر اہم نکات درج کیے ہیں اور آپ کے ذہن میں اور بھی بہت سے نکات ہیں جو اظہار کے منتظر ہیں لیکن تبصرہ لکھنے سے قبل آپ کو ذہن نشین کرنے کے لیے بھی کچھ نکات ہیں۔
� مطلب پرست یا ذاتی نہ بنیے — پیش کش پر تنقید کیجیے، شخص پر نہیں۔ کبھی کسی اداکار، ہدایت کار یا ٹیم کی توہین نہ کریں۔
� بگاڑنے والا نہ بنیے — اگر کہانی کسی تجسس پر منحصر ہے تو اسے دوسروں کے لیے خراب نہ کیجیے۔
� اس قسم کے جملے جیسے ‘یہ برا نہیں تھا’ استعمال کرنے سے گریز کیجیے — اس کی وضاحت کیجیے کہ وہ آپ کو اچھا کیوں لگا یا اس میں ابھی بہتری کی ضرورت ہے۔ اپنی رائے کا جواز بھی پیش کیجیے۔
- مثبت اور منفی کا توازن رکھیے — یہاں تک کہ اگر آپ ڈرامے سے لطف اندوز نہیں ہوئے تو بھی کچھ مثبت پہلو تلاش کیجیے اور اس کا ذکر کیجیے۔ بنیادی مقصد ٹیم یا افراد کی پیش کش کو بہتر بنانے اور اچھا کرنے میں مدد کرنا ہے۔
- بلاوجہ تبصرہ نہ کافی طویل ہو اور نہ کافی مختصر— توازن برقرار رکھیے– وہ تفصیلی ہو لیکن پڑھنے میں دل چسپ ہو۔ نئے لکھنے والوں کے لیے تقریباً 300 الفاظ مناسب ہیں۔
اب، آپ اسے کیسے لکھتے ہیں؟
ان تمام نکات کو ذہن میں رکھتے ہوئے آپ لکھنا شروع کر سکتے ہیں۔ اگرچہ آپ اسے اپنی پیش کش میں تخلیقی بنا سکتے ہیں، جو آپ کے منفرد انداز کی عکاسی کرے گا، لیکن ڈھانچے کی پیروی کرنے سے چیزوں کو ترتیب دینے اور قارئین کے لیے اسے آسان بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
حلقے کا
وقفہ
- تبصرہ کرنے کے عمل کو سمجھنے کے بعد آپ نے فن کارہونے کے بارے میں کیا سیکھا؟
- کیا اپنے کام یا دوسروں کے کام پرتبصرہ کرنا آسان ہے؟اور کون سا زیادہ اہم ہے؟
- کیا آپ دوسروں کے تبصرے اتنے ہی منصفانہ طور پر قبول کر سکتے ہیں جیسا کہ آپ دوسروں کے کاموں پر کرتے ہیں؟
سرگرمی 4.2: دیکھیے اور اظہار کیجیے
تصویریں دیکھیے اور اپنی فہم کی بنیاد پر ایک چھوٹا سا تبصرہ لکھیے۔
- ڈرامے کی صنف کیا ہے؟


- کون سا منظرترتیب دیا جا رہا ہے؟ آپ ہر ایک اداکار اور اس کے عمل کا مشاہدہ کیجیے۔ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں اور تخلیقی طور پر چند ممکنہ مکالمے لکھ سکتے ہیں۔


- روشنی، ملبوسات، میک اپ اور پراپس پر آپ کی کیا رائے ہے؟





جائزہ
|
باب 4 : ستائش اور مشورہ |
||||
|
استعداد سی3.2- با ہری ناظرین کے لیے ڈراما میں منصوبہ بندی کے مرحلے سے لے کر حتمی پیش کش تک خیالات اور تکنیکوں کو بہتر کرتا اور پورے عمل کا جائزہ لیتا ہے سی4.2- اپنے علاقے اور پورے ہندوستان میں تھیٹر کے چند فن کاروں اور اداکاروں کی زندگی اور کام کو بیان کرتا ہے |
||||
|
سی جی |
سی |
آموزشی ماحصل |
استاد |
خود |
|
3 |
3.2 |
تبصرہ کرنےکے عمل میں پروڈکشن کے مراحل کو سمجھنے کے قابل ہے۔ |
||
|
3 |
3.2 |
تجویز کردہ اقدامات کی بنیاد پر کسی کے تبصرےکو بہتر بنانے کے لیے کام کرتا ہے۔ |
||
|
4 |
4.2 |
مبصر کے کردار کو سمجھنے کے لیے پیشہ وارانہ تبصرے پڑھتا ہے۔ |
||
|
4 |
4.2 |
انگریزی اور مقامی زبانوں میں تھیٹر کے مبصروں کی زندگی اور کام کی وضاحت کرتا ہے۔ |
||
|
کلاس میں مجموعی طور پرشرکت۔ |
||||
استاد کے تاثرات اور طالب علم کے مشاہدات



تکمیلی جائزہ
|
جائزہ کے لیے سرگرمی (مثال) |
جائزہ کے لیے معیار |
|
|
انفرادی |
|
|
|
گروپ |
|
|