Skip to content
Qr







5

موسیقی کے عناصر کی دریافت (DISCOVERING THE ELEMENTS OF MUSIC)


موسیقی

योऽयं ध्वनिविशेषस्तु स्वर वर्ण विभूषितः।

रंजको जनचित्तानां सः रागः कथतो बुधैः।।

یویم دھونی وشیشاستو سوَر ورن وبھوشیتا

رنجکو جناچیتّانام سا راگ گتَھتُو بدھیائی

— बृहद्देशी, तृतीयोऽध्‍याय:, श्‍लोक 264

وہ آواز جو انسانوں کے کانوں کو خوش گوار معلوم ہو اور جو جمالیاتی لحاظ سے سور اور ورن اور دیگر خصوصیات کے اصولوں) سے ترتیب دی گئی ہو اسے اہل علم راگ کہتے ہیں۔

— متنگ کی برہدیشی،باب 3، شلوک 264

dreamstime_224995058

اساتذہ کے لیے نوٹ

اساتذۂ کرام !

طلبا نے دیکھا ہوگا کہ موسیقی ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے جو تقریباً ہماری ہر سرگرمی میں موجودہے۔ وہ یقینی طور پر محسوس کرتے ہیں کہ موسیقی کی روایات جو ہمارے ملک میں رائج ہیں وہ ان کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ انھیں پتہ ہے کہ کس طرح لوگ اہم لمحات میں اپنے احساسات اور جذبات کے اظہار کے لیے فطری طور پر گانوں کا سہارا لیتے ہیں۔ لہٰذا ، یہ وقت ہے کہ انھیں موسیقی کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوں۔

جب وہ کوئی کمپوزیشن سنتے ہیں یا گانا سیکھتے ہیں تو انھیں اس کے مختلف پہلوؤں پر غور کرنے دیں: مثلاً موضوع، مصنف، الفاظ کی خوب صورتی یا گیت کی خوب صورتی، مختلف دھنیں اور تال کے نمونے جو مل جل کر ایک گانا بناتے ہیں۔ انھیں گلوکاروں کی متنوع آوازوں کی طرف متوجہ کیجیے۔دریافت کرنے کے لیے اور بھی بہت کچھ ہے۔ آپ کی ترغیب سے وہ سُر، لَے اور تلفظ کی متحرک اور مسرت بخش دنیا سے جو ہم سب کو موہ لینے والی ہوتی ہے،جان اور سمجھ پائیں گے۔

اسباق کے ساتھ ساتھ جائزہ سائنسی، عقلی اور منظم ہونا چاہیے۔ لہٰذا ہر باب کے آخر میں دیے گئے تکمیلی جائزہ کے رہنما خطوط پر عمل کیجیے جو آرام دہ،آسان اور توجہ کے ساتھ بنیادی طور پر کلاس روم میں مشاہدے پر مبنی ہو۔ تکمیلی جائزہ کے لیے تجاویز میوزک سیکشن کے آخر میں پیش کی گئی ہیں۔ اس مرحلے کے لیے مطلوبہ صلاحیتیں درج ذیل ہیں۔

جائزے کا بنیادی مقصد یہ دیکھنا ہے کہ طلبا مطلوبہ قابلیت تک پہنچنے کے قابل ہیں یا انھیں
مزید مدد کی ضرورت ہے۔ طلبا کو باقاعدگی سے وقفے وقفے سے بہتررائے دیجیے تاکہ وہ مزید آگے بڑھیں۔

1000216129

سی جی 1

آرٹ کی مختلف شکلوں کے ذریعے اپنے آپ کو دریافت کرنے اور ان کا اظہار کرنے کے لیے کشادگی کو فروغ دیتا ہے۔

سی 1.1- موسیقی کی متعدد سرگرمیوں کے ذریعے اعتماد کے ساتھ ذاتی اور روزمرہ کی زندگی کے تجربات کا اظہار کرتا ہے۔

سی 1.2- موسیقی کے طریقوں کو باہمی تعاون کے ساتھ تیار کرنے کے عمل میں لچک کو ظاہر
کرتا ہے۔

سی جی 2

آرٹ کے ذریعہ متبادل خیالات کو دریافت کرنے کے لیے اپنے تخیل اور تخلیقی صلاحیتوں کا اطلاق کرتا ہے۔

سی 2.1- اپنے گردونواح میں مشاہدہ کردہ دقیانوسی تصورات کو چیلنج کرنے والے نغمے اور موسیقی کمپوزیشن تخلیق کرتا اور پیش کرتا ہے (جیسے ، صنف کے کردار)۔

سی 2.2- موسیقی کے عناصر (بول، راگ ، تال ، سر ، ٹیمپو اور نمونوں) کو ذاتی تجربات ، جذبات اور تخیلات کے ساتھ جوڑتا ہے۔

سی جی 3

فن کارانہ عناصر ، عمل اور تکنیک کو سمجھتا اور اس کا اطلاق کرتا ہے۔

سی 3.1- اسٹیج کے آداب کا مظاہرہ کرتا اور موسیقی کے آلات کی دیکھ بھال کرتا ہے اور موسیقی میں وسائل اور تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے معلومات پر مبنی انتخاب کرتا ہے۔

سی 3.2- منصوبہ بندی کے مرحلے سے حتمی پیش کش تک نظریات اور موسیقی کے اظہار کے طریقوں کو بہتر بناتا اور پورے عمل کا جائزہ لیتا ہے۔

سی جی 4

علاقائی فنون لطیفہ اور ثقافتی طریقوں میں جمالیاتی حساسیت سے اپنے آپ کو باخبر کرتا ہے۔

سی 4.1- موسیقی کی مختلف مقامی اور علاقائی شکلوں سے واقفیت کا مظاہرہ کرتا ہے۔

سی 4.2- اپنے خطے کےچند مقامی اور ہندوستان بھر کے موسیقاروں اور پیش کنندگان کی زندگی اور کاموں کی وضاحت کرتا ہے۔


MUSIC_CIRCLE1

تعارف

طلبا ایک بار پھر سےآپ کا استقبال ہے! جب ہم موسیقی کو سنتے ہیں یا کوئی گانا گاتے ہیں تو ہم محسوس کرتے ہیں یہ کئی عناصرسے بنا ہے۔

موسیقی کے کچھ اہم عناصر — میلوڈی (راگ رِدم (تال) اورگیت (ادب) ہیں۔ اس سبق میں ہم تال، راگ اور گیت کے مزید پہلوؤں کو دریافت کریں گے اور دیکھیں گے کہ جب ہم گانا گاتے ہیں تو وہ کس طرح ہم آہنگ ہوجاتے ہیں۔

Group_Singing_-_Students_from_Chhatisgarh_-_Kala_Utsav(1)

بچوں کے ذریعے گروپ پیش کش

آوازکا ریاض

آپ کی آواز کو مختلف طریقوں سے تیار کرنے کی کچھ مشقیں یہاں دی جارہی ہیں۔

سرگرمی 5.1: مدارج


اس سے پہلےہم نے آواز کے مدارج کے تصور کے بارے میں سیکھا تھا جو اس حدکی نشان دہی کرتا ہے کہ نیچے سے اونچے سر تک آپ آرام سے گاسکتے ہیں۔آواز کی سطح کو بڑھانا اپنی گانے کی آوازکو تیار کرنے کا ایک بہت اچھا طریقہ ہے۔

گلے کی آوازکی یہ مشقیں آپ کو اپنی آواز کی نچلی سطح (مندر سپتک) پرپہنچنے میں مدد کرتی ہیں۔ ریاض کے دوران اپنی آواز یا گلے کے پٹھوں کو تناؤ سے بچانے کے لیے سر اور گردن کو سیدھا رکھیے۔

مندر سپتک مشق

سا

سا نی سا

سا نی دھا نی سا

سا نی دھا پا دھا نی سا

سا نی دھا پا ما پا دھا نی سا

کیا آپ کو یہاں کوئی پیٹرن نظر آتا ہے؟

کیا آپ اونچی سطح (تار سپتک) تک اپنی آواز کو لے جانے کے لیے اسی طرح کا کوئی پیٹرن بنا سکتے ہیں؟

سرگرمی 5.2: لچک


آوازوں کی یہ مشقیں آپ کو اپنی آواز میں لچک پیدا کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ انھیں آہستہ آہستہ گائیے اور جب آپ رواں محسوس کریں تو مشق کی رفتار میں اضافہ کیجیے۔

تین تال میں سرگم

سا رے سا گا

رے گا ما گا

سا گا رے گا

سا رے گا ما

رے گا رے ما

گا ما پا ما

رے ما گا ما

رے گا ما پا

گا ما گا پا

ما پا دھا پا

گا پا ما پا

گا ما پا دھا

ما پا ما دھا

پا دھا نی دھا

ما دھا پا دھا

ما یا دھا نی

پا دھا پا نی

دھا نی سا نی

پا نی دھا نی

پا دھا نی سا

x

2

0

3


سا نی سا دا

نی دا پا دا

سا دا نی دا

سا نی دا پا

نی دا نی پا

دا پا ما پا

نی پا دا پا

نی دا پا ما

دا پا دا ما

پا ما گا ما

دا ما پا ما

دا پا ما گا

پا ما پا گا

ما گا رے گا

پا گا ما گا

پا ما گا رے

ما گا ما رے

گا رے سا رے

ما رے گا رے

ما گا رے سا

x

2

0

3

سرگرمی 5.3: ہم آہنگی کے ساتھ تیار ی

گریڈ 8 میں، ہم نے کینن گانا سیکھا ، جو ہم آہنگی کے ساتھ گانا سیکھنے کا پہلا قدم ہے۔ اب، آیئے ہم آوازوں کا ریاض کرتے ہیں ۔

  • ایک گروپ کے طور پر پہلے ایک ساتھ یہ لائنیں گائیے۔
  • پھر دو گروپ میں منقسم ہوکر ہر گروپ ایک حصہ کو (ساتھ ساتھ) گائے۔

ایک ہی وقت میں دو گروپ اس کو گانے کی کوشش کریں:

تہائی میں وارم اپ

گروپ 1

سا رے گا

دھانی سا

رے گا ما

پا دھا نی

گا ما پا

ما پا دھا

ما پا دھا

گا ما پا

پا دھانی

رے گا سا

دھا نی سا

سا رے گا

گروپ 2

گا ما پا

سا رے گا

ما پا دھا

نی سا رے

پا دھا نی

دھانی سا

دھانی سا

پا دا نی

نی سا رے

ما پا دھا

سا رے گا

گا ما پا

ہم آہنگی

خوش گوار تاثر کے لیے ایک ہی وقت میں مختلف سُرگائے جاسکتے ہیں۔ اسے ہم آہنگی (ہارمونی) کہا جاتا ہے۔

کئی لوگوں کاملناکسی باہمی تعاون کی ایک عمدہ مثال ہے۔گانا راگ یا جگل بندی ایک اور مثال ہے۔ کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ آپ اپنی زندگی کے دوسرے شعبوں میں
ہم آہنگی کے ان اصولوں کو کس طرح آگے بڑھا سکتے ہیں؟

اساتذہ کے لیےنوٹ : ایوےیا، ابھنگ وغیرہ جیسے اصناف کو دریافت کیجیے۔ ان کی کمپوزیشن سے کیاظاہر ہو رہا ہے؟

سرگرمی 5.4: سنسکرت اشلوک اور تال

سنسکرت میں بہت سارے اشلوک ہیں جن کو مختلف شاعروں اور فلسفیوں نے تخلیق کیا ہے۔ یہ اشلوک ایک خاص میٹر یا پیٹرن پر رکھے گئے ہیں۔ اس کو سنسکرت میں چھندکہا جاتا ہے۔ اس طرح جب سنسکرت اشلوک کو عقیدت مندانہ طور پر گایا جائے تو وہ ہمیں تال کی سمجھ بھی دے سکتے ہیں۔

اشلوک اور چھند (میٹر)

یہاں ایک اشلوک ہےجسے آپ’ انوشٹوپ چھند‘ میں پڑھ سکتے ہیں۔

ॐकारं बिंदुसंयुक्तं नित्यं ध्यायंति योगिनः ।

कामदं मोक्षदं चैव ॐकाराय नमो नमः ॥१॥

Omkaaram Bindu-Samyuktam
Nityam Dhyaayati Yoginah |

Kaamadam Mokshadam Chaiva
Omkaaraaya Namo Namah ||1||

Rudra Yamala

مفہوم

(اس کو سلام) جو اومکارا کی حیثیت سے روحانی طور پر دل کے مرکز میں رہتا ہے ، جس پر یوگیوں کا مسلسل مراقبہ ہوتا ہے۔

جو اپنے عقیدت مندوں کو تمام خواہشات اور آزادی بھی دیتا ہے۔

اس شیوکو سلام، جس کی نمائندگی ’اوم‘ کی صداکے ذریعہ کی جاتی ہے۔

جب آپ ان اشلوکوں کو کئی بار پڑھتے ہیں تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ صداقدرتی طور پر 4 پیٹرن کی پیروی کرتی ہے جو انوشٹوپ چَھند بھی ہے۔

تال کے بنیادی پیٹرن کو سمجھنے کے لیے آپ پڑھتے وقت اپنے ہاتھوں سے تالیاں بھی بجا سکتے ہیں۔

DSC_0021

کونا کول اورسُر

آپ کو یاد ہوگا کہ کوناکول کرناٹِک موسیقی کی تال زبان ہے۔ ہم نے پچھلے سال میں کوناکول کے کچھ آسان نمونوں پر نگاہ ڈالی ہے، اب آئیے ہم اڈی تال میں کوناکول کے بول کو گانا یا پڑھنا سیکھتے ہیں۔

سرگرمی 5.5: اڈی تال میں کوناکول

پہلی رفتار: ایک تھاپ میں 1گنتی

دوسری رفتار: ایک تھاپ میں 2گنتی

تیسری رفتار: ایک تھاپ میں 4 گنتی

8 حرفی فقرہ : تھَ کَ دھِ مِ تھَ کَ جھَ نُ (4+4=8 حروف)

تھاپ 1

تھاپ 2

تھاپ 3

تھاپ 4

تھاپ 5

تھاپ 6

تھاپ 7

تھاپ 8

تالی

چھوٹی انگلی

انگوٹھی والی انگلی

بیچ کی انگلی

تالی

ارتعاش

تالی

ارتعاش

پہلی رفتار

تھَ

کَ

دھِ

مِ

تھَ

کَ

جھَ

نُ

دوسری رفتار

تھَ کَ

دھِ مِ

تھَ کَ

جھَ نُ

تھَ کَ

دھِ مِ

تھَ کَ

جھَ نُ

تیسری رفتار

تھَ کَ دھِ مِ

تھَ کَ جھَ نُ

تھَ کَ دھِ مِ

تھَ کَ جھَ نُ

تھَ کَ دھِ مِ

تھَ کَ جھَ نُ

تھَ کَ دھِ مِ

تھَ کَ جھَ نُ

ہر مرتبہ رفتار میں تبدیلی کےوقت صدا کی کل تعداد میں متناسب تبدیلی کا مشاہدہ کیجیے۔ کیا آپ اس کا تعلق ریاضی کے تصور سے جوڑسکتے ہیں؟ تبادلۂ خیال کیجیے۔

0A7A9244

اسکول کوائر

سرگرمی 5.6: اڈی تال میں سُر

اب ہم پھر سے وہی ریاض کوناکول کے بجائے سُر کا استعمال کرتے ہوئے کریں گے۔

تھاپ 1

تھاپ 2

تھاپ 3

تھاپ 4

تھاپ 5

تھاپ 6

تھاپ 7

تھاپ 8

تالی

چھوٹی انگلی

انگوٹھی والی انگلی

بیچ کی انگلی

تالی

ارتعاش

تالی

ارتعاش

پہلی رفتار

سا

رے

گا

ما

پا

دھا

نی

سا

دوسری رفتار

سا رے

گا ما

پا دھا

نی سا

سا نی

دھا پا

ما گا

رے سا

تیسری رفتار

سا رے گا ما

پا دھا نی سا

سا نی دھا پا

ما گا رے سا

سا رے گا ما

پا دھا نی سا

سا نی دھا پا

ما گا رے سا

اسی طرح ، سُرکا استعمال کرتے ہوئے کیا آپ اپنا کوئی پیٹرن اڈی تال میں بنا سکتے ہیں؟

ہندوستانی موسیقی میں طبلہ پیٹرن

بہت سے ماہرین نےپران، چکردھر، اُٹھان، فرد، اور پلٹا سمیت تال میں متعدد خوب صورت پیٹرن بنائے ہیں۔

پہلے ہم ایک تال کے بول یاد کرتے ہیں اور پھر اگلے صفحے پر دیے گئے پران کو پڑھتے ہیں۔

طبلہ بجاتے ہوئے آدمی کی قریب سے کھینچی گئی تصویر

سرگرمی 5.7 : سرسوتی پران

موسیقار(Composer) : سوامی پگل داس

جیاتی جیاتی جایا ماتو سرسوتی

چم چم چندر مکت سوہت اتی

کرباندھے سُر وِنے کرت

لیے مردنگ دھاگے دھاگے دِگن دھا

وینا پانی دھارے — 3

ماترائیں

1

2

3

4

5

6

7

8

9

01

11

21

بول/صدا

دھِن

دھِن

دھاگِ

تِرِکتا

تو

نا

کت

تا

دھاگِ

تِرِکتا

دھِن

نا

پران بول

جیاتی جیاتی

جیا

ماتو

سرسوتی

چمچم

چندرا

مکت

سہت اتی

کربندھے

سُر

وِنے

کراتلے

مردنگ

دھاگِ

دھاگِ ڈگان

دھا

وینا

پانی

دھارے

وینا

پانی

دھارے

وینا پانی

دھارے

علامت

X

0

2

0

3

4



سرگرمی 5.8: تال کے نمونے

بول کو گاتے ہوئے یہ پیٹرن استعمال کیجیے:

ایک گُن — 1 تھاپ پر ایک بول

دو گن — 1 تھاپ پر دو بول

تِگن — 1 تھاپ پر تین بول

چوگُن 1 تھاپ پر چار بول

اسکول کے طلبا گروپ میں گاتے ہوئے

سرگرمی 5.9: کلیدی گلوکاری اور گروپ میں شرکت

گریڈ 7 میں ، آپ نے کورس گانے اور کینن کی مشق کی۔ آپ نے جو کچھ سیکھا ہے اسے کسی گروپ گانے میں شامل کرنے کی کوشش کیجیے۔

کوئی بھی گانا سیکھیے۔

  • 20-15 طلبا کاگروپ بنائیے۔
  • ٹیم کے ہر رکن کوایک ذمہ داری دیجیے۔

کچھ ممکنہ کردار:

  • ناظم: وہ جو پوری پیش کش کی ہم آہنگی کو یقینی بناتا ہے
  • کلیدی گلوکار
  • کورس گانے والے
  • سازندے
  • تالیاں بجا کر یا جسمانی تال سے مدد فراہم کرنا
  • اب اس بات کو یقینی بناتے ہوئے مل کر کام کیجیے کہ ٹیم کے ہر رکن کا ایک واضح کردار ہے اور وہ اس سے واقف ہے۔
  • گانے کا متعدد بار ریاض کیجیے۔
  • کلاس کے سامنے اسے پیش کیجیے۔
  • اس گروپ میں شامل لوگوں کو بدل بدل کر بھی سرگرمی کو دہرا سکتے ہیں۔
1_-__Music_Ensemble

موسیقی کا گروپ یا بینڈ ایک ٹیم کی طرح ہوتا ہے جس میں بہت سے مختلف کردار ہوتے ہیں۔ کچھ اراکین مرکزی (Lead)گلوکار ہوں گے جبکہ دوسرے کورس میں گائیں گے۔ کچھ مخصوص ساز بجائیں گے۔ تاہم یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ٹیم کا ہر رکن کامیاب پیش کش کے لیے اہم ہے۔

42840147790_a10e8107ea_o

مدھیہ پردیش کے میہر بینڈ کا پروگرام

میہر بینڈ ایک مخصوص گروپ ہے جس کی بنیاداستاد علاءالدین خان نے رکھی تھی جو مختلف سازوں میں
ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے مشہور تھے۔

حب الوطنی کا نغمہ

جیا تی جیا تی بھارت ماتا

بھارتم، جیاتی جیا تی مما بھارتم، مما بھارتم

جیاتی جیا جیا، جیاتی جیا جیا، جیاتی جیا

مما بھارتم، مما بھارتم

ہو تیری جیا، جیا تیری جیا، تیری جیا مما بھارتم (3)

دیوبھومی نمو نما، ویدبھومی نمو نما، تیاگ بھومی نمو نما

ماتر بھومی نمو نما، گن گان تیرانمونما، کرون گان تیرا نمو نما

شت بار تیرا نمو نما، سمّان تیرا نمو نما، نمونما (3)

جیاتی جیا جیا، جیاتی جیا جیا...

تیرے انگ انگ بھرے رنگ رنگ، ناری شکتی کے سنگ سنگ

سنسکرتی، ادیوگ، شکشا، کرد، آروگیہ، سمردھی کا لے بیڑا

اورجا ،کرشی کو لے کر کے سنگ، ہرت کرانتی بھر ڈالے رنگ

وکاس پتھ پر ڈٹے ہوئے، اننت اننت جینے کا ڈھنگ

ہوں گے انتھک سب پریاس، نہ رکیں گے باروماس

سورنم بھارت میری ماں، ہم پھر تمھیں بنائیں گے

وشو گرو کا تاج تیرے ماتھے پہ سجائیں گے، سجائیں گے

جیاتی جیا جیا، جیاتی جیا جیا...

جیا جیا جیا، جیا جیا جیا، جیاتی جیا...

جیاتی جیا جیا ماما بھارتم

بشکریہ: سنگیت ناٹک اکیڈمی

جائزہ

باب 5: موسیقی کے عناصر کی دریافت

سی جی

سی

آموزشی ماحصل

استاد

خود

1

1.1

تال اور میٹر کے تصورات کو سمجھتا ہے اور کوناکول، اشلوک اور بول کوگانے کے قابل بناتا ہے۔

1

1.2

حب الوطنی یا لوک گیت کو انفرادی اور گروپ میں گاسکتا ہے۔

1

1.2

ہم آہنگی میں نوٹ پیٹرن گانے کے قابل ہے۔

استاد کے تاثرات اور طالب علم کے مشاہدات