Skip to content
Qr







8

ترغیب اور تخیل (INSPIRATION AND IMAGINATION)


MUSIC_CIRCLE

متاثر کرنے والے فن کار

ہم یہ سمجھتے ہیں کہ موسیقار اور فن کار خدا داد صلاحیت کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور وہ خوش قسمت ہیں کہ انھیں اسٹیج نصیب ہوتا ہے اور وہ لوگوں کےسامنے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن بہت سے موسیقاروں کو اپنی زندگی میں کسی معذوری یا مشکل حالات پر قابو پانے کے بعد ہی کامیابی ملتی ہے۔

رویندر جین (1944-2015)

RavindraJain

رویندر جین ایک مشہور موسیقار اور نغمہ نگار تھے جنھوں نے زیادہ تر ہندی فلموں میں کام کیا۔بینائی سے محرومی کے باجود وہ لوگوں کے پسندیدہ فن کار تھے۔انھوں نےبالی ووڈ کی 200 سے زیادہ فلموں کے لیے موسیقی کمپوز کرنےکے علاوہ ٹیلی ویژن کے مقبول سیریل رامائن کی موسیقی بھی کمپوز کی ۔ رویندر جین نے رام تیری گنگا میلی(1985) کے لیے بہترین موسیقار کا فلم فیئر ایوارڈحاصل کیااور سینکڑوں لائیو اور ٹی وی شو میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

سرگرمی 8.1: دشواریوں پر قابو پانے والے فن کار

  • کیا آپ اپنی برادری، علاقے یا ریاست میں کسی ایسے فن کار کے بارے میں جانتے ہیں جس نے کسی معذوری کے باوجود اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے رکاوٹیں توڑی ہوں؟
    • گھاٹم سریش ویدیہ ناتھن اور پُتّا راج گوئی جیسے فن کاروں کے بارے میں معلومات
      حاصل کیجیے۔
    • فن کارکے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں بشمول
      • ان کا تعلق کہاں سے ہے؟
    • وہ کس فن کی مشق کرتے ہیں؟
    • اپنے فن کوانھوں نے کیسے سیکھا یا اس کو آگے بڑھایا؟
    • انھیں کن ناگزیر دشواریوں پر قابو پانا پڑا؟
    • ان کی موسیقی سنیے اور ان کے مظاہرے یا انٹرویو کے ویڈیودیکھیے۔

اس بات پر غور کیجیے کہ آپ ان کی زندگیوں سے کیا سیکھ سکتےہیں اور اسے اپنے ہم جماعتوں کو بتاسکتے ہیں۔

موسیقی سے متعلق یادگار عمارتیں

بہت سے مندروں اور تاریخی عمارتوں کا موسیقی سے گہرا تعلق ہے۔

مندر کے کئی مجسموں میں موسیقی کے آلات کو بجاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہاں چند مثالیں پیش ہیں:

dreamstime_xl_107106067

چینا کیشو مندر، بیلور، کرناٹک

gwalior-1649274

کونارک سورج مندر، کونارک، اڈیشہ

dreamstime_xl_27237609

گوالیار قلعہ، گوالیار، مدھیہ پردیش

  • مزید پتہ لگائیے کہ ان میں سے یہ یادگاری ورثے کس طرح موسیقی سے وابستہ ہیں۔
  • ان میں سے ہر ایک کے بارے میں ایک ایک صفحہ لکھیے۔
  • معلوم کیجیے کہ موجودہ وقت میں کیا ان مقامات پر موسیقی کے پروگرام یا تہوار منعقد کیے جاتے ہیں۔

موسیقی سے متعلق ستون

ہندوستانی مندروں میں موسیقی کے ستونوں کی روایت رہی ہے۔ پتھر کی ساخت اور ستونوں کے نقش و نگار کی بناوٹ ایسی ہے کہ ان پر ضرب لگانے سے موسیقی کی لَے پیدا ہوتی ہے ، جس سے موسیقی، سائنس اور مجسمہ سازی کی ہم آہنگی کی ایک شان دار مثال کا علم ہوتا ہے۔

1. وجے وٹالا مندر، ہمپی، کرناٹک

خصوصیات: 56 ستون جو موسیقی کی لے پیدا کرتے ہیں۔

2. ایراوتیشور مندر، داراسورم، تمل ناڈو

خصوصیات: پتھر کی ایک سیڑھی جس پر دھپ کرنے سے موسیقی کی لَے پیدا ہوتی ہے۔

3. پدمنا بھا سوامی مندر، تروواننت پورم، کیرلا خصوصیات: کھدے ہوئے پتھر اور کیرلا کے ستون جن پر ضرب لگانے سے موسیقی کی لے پیدا ہوتی ہے۔

یہ ستون کیسے کام کرتے ہیں؟

A_different_view_of_Airavatesvara_Temple

ایراوتیشور مندر، کمباکنم، تمل ناڈو

Vijaya_vittala_temple,_Hampi

وجے وٹالا مندر، ہمپی، کرناٹک

Sree_Padmanabhaswamy_temple_Thiruvananthapuram,

پدمنابھا سوامی مندر، تروواننت پورم، کیرلا

  • یہ ستون گونجنے والے پتھر سے بنے ہیں جن کی تھر تھراہٹ سنائی دینے کے قابل ہوگئی ہے۔
  • یہ پتھر اکثر کھوکھلے ہوتے ہیں اور ان کے ذرات آپس میں ایک دوسرے سے زیادہ یا کم جڑے ہوتے ہیں جس سے مختلف قسم کی ارتعاش پیدا ہوتی ہے۔

سرگرمی 8.2: موسیقی سے متعلق اداروں کے بارے میں جانیں

  • کیا آپ کسی مقامی موسیقی کے اسکول یا مقام کو جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آن لائن تلاش کرنے کی کوشش کیجیے یا اہل خانہ اور دوستوں سے معلوم کیجیے۔
  • یہ بھی معلوم کریں کہ یہ ادارہ کیا کرتا ہے؟ کیا وہاں موسیقی کی کلاسیں ہوتی ہیں؟ کیا وہ پروگرام کا اہتمام کرتے ہیں؟ اس ادارے میں دیگر کون سی سرگرمیاں ہوتی ہیں؟
  • ممکن ہو توآپ وہاں اور ان کی سرگرمیوں کے بارے میں مزیدجاننے کی کوشش کیجیے۔
  • آپ اپنے والدین سے شخصی طور پر یا آن لائن موسیقی کلاس میں شامل ہونے کے لیے بھی بات کر سکتے ہیں۔
Group_of_Girls_of_a_Music_School_-_Mysore,_c1890

میسور کے ایک میوزک اسکول میں لڑکیوں کے ایک گروپ کی شرکت، بھارت (1895)

استاد کے لیے نوٹ

(1) آپ کے آس پاس موسیقی کے کچھ ادارے ہو سکتے ہیں ۔ موسیقی کے ماحول کے براہِ راست تجربے کے لیے طلباکو ان اداروں میں لے جانے کے امکانات پر غور کریں۔

(2) کیا آپ نےان کے بارے میں سنا ہے:

(i) شیلانگ چیمبر کوئراور

(ii) چھتیس گڑھ — بستر بینڈ یا کوئی دوسرا روایتی مقامی بینڈ جو ہندوستان میں بجایا جا رہا ہے۔ ان کو سننے کے بعد آپ کو کیسا لگا اسے ریکارڈ کریں۔ دوسری موسیقی برادریوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کریں جن کے پاس آرکیسٹرا یا ووکل بینڈ ہیں۔

اپنے مستقبل کا تصور

رواں سال ہم نے موسیقی، آلات، گانے اور جذبات کے عناصر کے بارے میں مختلف خیالات سے آگاہی حاصل کی۔ ہم موسیقاروں اور اہم عظیم ہستیوں کی زندگیوں سے بھی متاثر ہوئے ۔ توجہ اور لگن سے آپ بھی کامیاب ہو سکتے ہیں اور ایک مضبوط ملک کی تعمیر میں معاون ہوسکتے ہیں۔ آئیے اپنے مستقبل کا تصور کرنے میں کچھ وقت گزاریں۔

20250426_122748

قبائلی لوک آرٹ میں مقامی موسیقی کے آلات بجانے کی عکاسی

سرگرمی 8.3: اپنے مستقبل کے بارے میں خود رپورٹ تیار کریں

اب سے بیس سال بعد اپنے بارے میں اخبار کے لیے ایک مضمون کسی دوسرے شخص کے نقطہ نظر سے لکھنے سے پہلے درج ذیل نکات پر غور کریں اور نوٹ کریں:

آپ نے جس کیریئرکا انتخاب کیا ہے:

  • آپ کے چندبڑے کارنامے کیا ہیں؟
  • آپ کی ذاتی زندگی پر موسیقی یا کسی دوسرے فن کے اثرات۔
  • سنگ میل جیسا کوئی اہم واقعہ ہے جسے آپ رپورٹ میں شامل کرنا چاہیں گے؟
  • آپ تب کیا کرنا پسند کریں گے؟
  • آپ کی ذاتی زندگی کے بارے میں کچھ اور دل چسپ تفصیلات۔
  • آپ کے مستقبل کے خواب۔

اگر آپ کو کسی ترغیب کی ضرورت ہے تو ان لوگوں کی سوانح حیات اور کارنامے دیکھیں جنھیں آپ پسند کرتے ہیں۔ یاد رکھیں، آپ کے پاس دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کی طاقت ہے۔

ان نکات کا استعمال کرتے ہوئے ایک مسودہ تیاررکھیں اور پھر ایک دل کش سرخی بھی سوچ لیں۔ 400-500 الفاظ میں ایک مضمون لکھیں اور اسے اپنے کلاس روم کے نوٹس بورڈ پرچسپا ں کریں۔

توسیعی سرگرمی : اس بات پر بھی غور کریں کہ مستقبل میں میڈیا اور خبر نگاری کی کیا صورت ہوگی؟
اگر آپ کسی اخبارکے لیے مضمون پوڈ کاسٹ، مختصر ویڈیو یا بلاگ کوپسند کرتے ہیں تو ان میں سے کسی ایک کو آزمائیں۔

سرگرمی 8.4: موسیقانہ خودنوشت

موسیقانہ خودنوشت کسی کی زندگی کی کہانی سنانے کے لیے موسیقی کا استعمال کرتی ہے۔ اس سرگرمی کو کرنے کے لیےان مراحل پر عمل کریں:

اپنی اب تک کی زندگی کے بارے میں غور کریں اور کچھ اہم تفصیلات جو آپ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں جیسے آپ کی جائے پیدائش، آپ کے خاندان سے متعلق معلومات، کچھ دل چسپ چیزیں جو آپ نے کی ہیں ، آپ کے شوق اور کوئی خاص چیز، انھیں نوٹ کریں۔ ان تفصیلات میں سے ہر ایک کے بارے میں موسیقی کا کوئی ٹکڑا تلاش کریں جو آپ کے عندیے کو ظاہر کرتا ہو۔اس امر پر بھی چند جملے لکھیں کہ یہ گانا آپ کی سوانح عمری سے کیسے تعلق رکھتا ہے۔ کلاس میں ان گانوں اور تفصیلات کو بتائیں۔

Tribes_performing

ڈرمر بننے کی راہ پر

توسیعی سرگرمی : اپنی ذاتی زندگی سے واقعات اخذ کریں اور اپنی موسیقانہ خودنوشت کے لیے اس پر مبنی ایک گیت(لَے) لکھیں۔ بول، راگ اور اس کی پیش کش کے بارے میں غور کریں کہ وہ کہانی سے کس طرح سے وابستہ ہیں۔

Choir_Sanskriti_school_Ajmer

آرکیسٹرا اور کوائر کا جوڑملانا


جائزہ

باب 8: ترغیب اور تخیل

سی جی

سی

آموزشی ماحصل

استاد

خود

2

2.2

ذاتی کہانی سنانے کے لیے موسیقی کا استعمال کرنے کی صلاحیت۔

3

3.2

موسیقی کی پیش کش کے بارے میں یا موسیقی کے کسی ادارے کے بارے میں بتاتا ہے۔

4

4.1

عصری اصناف میں اور معاصر فن کاروں کی موسیقی کے ساتھ مصروف رکھتا ہے۔

استاد کے تاثرات اور طالب علم کے مشاہدات