Skip to content
Qr







9

میری موسیقی کی دنیا (MY WORLD OF MUSIC)


MUSIC_CIRCLE

آپ کی زندگی سے موسیقی کس طرح جڑی ہوئی ہے؟ آج موسیقی روایتی گانوں میں نئی تبدیلیوں سے لے کر تازہ ترین اشتہارات یا ترانے تک مختلف سیاق و سباق اور حالات میں ہرجگہ موجود ہے۔ آئیے موسیقی کے ان مختلف سیاق و سباق میں سے کچھ تلاش کیجیے۔ کیوں نہ ہم کچھ مشہور گانے گاکر شروع کیجیے؟

مقبول ثقافت (پاپولر کلچر) میں روایتی موسیقی

روایتی موسیقی لوک اور مذہبی گیت، دونوں کی بہت ساری مثالیں مقبول کلچر میں نظر آئیں گی جنھیں فلم یا پاپ موسیقی میں پیش کیا گیا ہے۔ اس سے موسیقی کو نئے سامعین تک پہنچانے میں مدد ملتی ہے جو اس سے لطف اندوز بھی ہو سکتے ہیں۔

روایتی نوعیت کے دومقبول عام گانوں کی دو مثالیں اگلے صفحے پر دی گئی ہیں۔

سرگرمی 9.1


نمبوڑا نمبوڑا

نمبوڑا نمبوڑا ایک روایتی راجستھانی لوک گیت ہے جسے لانگا اور منگنیار موسیقاروں نے پیش کیا ہے۔ ایسے گانے فلموں میں استعمال ہوتے رہے ہیں اور بہت مقبول بھی ہوئے ہیں۔

Manganiar_performing_at_a_festival

عالمی صوفی میلے میں منگنیار بچے اپنے گرو کے ساتھ مہران گڑھ قلعہ، جودھ پور، راجستھان، بھارت میں گیت پیش کرتے ہوئے

گانے کا روایتی اور بالی ووڈ ورژن سنیں۔ آپ کو دونوں ورژن کے بارے میں کیا پسند ہے اور وہ مختلف کیسے ہیں؟

اب اس گانے کوگانے کی کوشش کیجیے!

راجستھانی گیت

نِمبوڑا نِمبوڑا نِمبوڑا

ارے کاچاکاچا چھوٹا چھوٹا

نِمبوڑا لائی دو

ارے لائی ڈو لائی ڈو لائی ڈو،

ارے لائی ڈو لائی ڈو لائی ڈو —

نِمبو لائی ڈو

جا کھیت سے ہریالا نِمبوڑا — لائی دو

آ نِمبو لائی لائی لائی — لائی دو

آ ہا دیوانوں کی بُری/ نظر سے بچنا ہو تو سن لو

ارے کھٹّو کھٹّو نِمبو/ تیز چھری سے سر پہ کاٹو

پھر چھوٹا چھوٹا نِمبوڑا /کیا جادو کرے گا دیکھو

کہ بُری نظر وہ کھٹّی ہوئے گی

پھر چار راستے پہ وہ اُتر گرے گی

تو لائی ڈو لائی ڈو لائی ڈو،

تو لائی ڈو لائی ڈو لائی ڈو

کشمیری گیت

رِند پوش مال گِندنے درائی لو لو

شوبی شاباش چھانے پاؤٹ چھھائی لو لو

راز ہینزیانی ناز کیا اینزنی گردن

یا الٰہی چشمِ بد نش رَچھتن

گشھی کیا کم چھانی بارگاہی لو لو

شوبی شاباش —

رِند پوش —

زیلی ونکن بیلی یلی لَگی شمار

پَچے لگنیس گینزران لاچی تے ہزار

تیمی شائی نو مَکلن پائی لو لو

شوبی شاباش —

کلمویس تل چھھی عشقۂ بومبائری

پیلنافائی وولمت مشک اَدفَر

ہینزی پَیران چھونزے تے تائی لو لو

شوبی شاباش —

رونی گوڈکُوی یامَت بوزم ساز

ساز بوزنے آمت شاہِ یندراب

پوشمال چھم پوش کُلی دائی لو لو

شوبی شاباش —

رِند پوش مال

مفہوم

کشمیری گیت ’رند پوش مال‘ کشمیر کی خوب صورت جھیلوں، جنگلوں، درختوں، پھولوں اور پہاڑ وں وغیرہ کے مناظر کو بیان کرتا ہے۔زمینی منظر کی خوب صورتی کو اس لیے بیان کیا گیا ہے کہ ہر کوئی اس کی تعریف کرے اور اسے جان سکے۔

موسیقی کا اطلاق

موسیقی کو اشتہارات، کھیلوں کی تقریبات اور دیگر چیزوں میں ایک اہم مقام حاصل ہے۔

کیا آپ نے مصنوعات کے بارے میں لکھے ہوئے گانے اشتہارات میں سنے ہیں؟ یہ جِنگلز کے نام سے جانے جاتے ہیں اور لوگوں کو برانڈز اور مصنوعات کو یاد رکھنے کے لیے
دل چسپ و دل کش معلوم ہوتے ہیں۔

کچھ مشہور جِنگلز کے نام بتائیں جو آپ کو یاد ہیں۔

کھیلوں کے بڑے مقابلے جیسے ’کھیلو انڈیا‘‘اور‘’اولمپکس‘کی اپنی مخصوص دھنیں اور تھیم گیت ہوتے ہیں۔ یہ دھنیں اور گیت مقابلے میں شریک ہونے والے لوگوں میں ایک کمیونٹی کا احساس پیدا کرنے میں مددگار ہوتے ہیں ۔ ایسے کچھ کھیلوں کے مقابلوں کی فہرست بنائیں جن کے تھیم گیت اور دھنیں آپ کو یاد ہوں۔ آپ کسی قومی اہمیت کے معاملے یا مہم کو بھی منتخب کر سکتے ہیں۔

فلموں میں پس منظر کی موسیقی اور گانوں کے علاوہ کبھی کبھی آپ ایک خاص دھن سنتے ہیں جو اس وقت بجائی جاتی ہے جب کوئی مخصوص کردار نظر آتا ہے۔ یہ دھن فلم میں اس کردار کے اعمال یا اس کی موجودگی کو نمایاں کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

سرگرمی 9.2 : ایک جِنگل(Jingle) تیار کیجیے

  • کوئی سامان منتخب کیجیے۔ یہ آپ کے روزانہ استعمال کرنےو الی بھی کوئی چیز ہو سکتی ہے ۔
  • اس سامان کی کون سی خصوصیات ایسی ہیں جو دوسروں کو اسے خریدنے پر مائل
    کرتی ہیں؟
  • انھی خصوصیات کو ذہن میں رکھ کر چند سطریں لکھیں جو آپ کے جِنگل کے بول ہوں گے۔
  • اپنے الفاظ کو کسی دھن یا تال میں مرتب کیجیے ۔اس میں مختلف طرح کی آوازوں کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
  • اپنی 15تا 30 سیکنڈ کی جِنگل کو کلاس میں پیش کیجیے۔
  • اضافی سرگرمی کے طور پر آپ اپنے سامان کے لیے ایک اشتہاری پوسٹر بھی بنا سکتے ہیں۔ اس میں اپنے جِنگل کی ٹیگ لائن استعمال کیجیے۔

موسیقی اور ماحولیاتی تبدیلی

آج کل ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی درجہ حرارت میں اضافہ سے انسانوں اور کرۂ ارض کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر اپنے اپنے طریقے سے ایسے اقدامات کرنے چاہیے تاکہ ماحولیات کو مزید نقصان سے بچا یا جاسکے۔ پودوں، جانوروں اور پرندوں کی فطری دنیا کی اہمیت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کا ایک طریقہ موسیقی ہے۔

’کلین گنگا‘ مہم حکومت ہند کا ایک منصوبہ ہے جس کا مقصد دریائے گنگا کا تحفظ اور بہتری ہے۔ اس مہم کا ایک تھیم گیت ’نمامی گنگے‘ ہے جو آن لائن دست یاب ہے۔ آپ اسے تلاش کرکے سن سکتے ہیں۔

dreamstime_xl_129466489

سرگرمی 9.3 : تبدیلی کے لیے گیت لکھیں

  • اپنی کلاس کو 5–6 طلباکے گروہوں میں تقسیم کیجیے۔
  • کسی قومی اہمیت کے مسئلے یا مہم کا انتخاب کیجیے جیسے سوچھ بھارت’،
    کلین گنگا، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ وغیرہ۔
  • اب آپ منتخب کردہ مہم کے لیے ایک ترانہ لکھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے کچھ تجاویز درج ذیل ہیں:
  • سب سے پہلے کچھ اہم نکات لکھیں جو آپ اس گیت کے ذریعے بیان کرنا چاہتے ہیں۔
  • ایک کورَس یا مرکزی لائن تلاش کیجیے جو گیت کے پیغام کو واضح کرے۔
  • موضوع کو اجاگر کرنے والے دو بند لکھیں ۔
  • آپ پہلے ایک دھن سوچ سکتے ہیں اور پھر اس پر بول لکھ سکتے ہیں یا پہلے بول
    لکھ کر پھر اس کی دھن ترتیب دیں۔
  • گانے کو بہتر بنانے پر کام کیجیے۔
  • اسے کلاس میں دوستوں کو بتائیں اور اگر ممکن ہو تو اسے اسمبلی کے دوران پیش کیجیے۔

ہم نے موسیقی کے کئی پہلوؤں اور ان کی تخلیق کے طریقوں کو جان لیا ہے۔ آپ میں سے کچھ لوگ موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہوں گے۔ اگر ایسا ہے تو کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ موسیقی کو بہ طور پیشہ کس طرح اختیار کرسکتے ہیں؟ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ گلوکار یا سازندہ بننے کے علاوہ بھی موسیقی میں بہت سے مواقع موجود ہیں۔ ان میں سے کچھ ذیل میں بیان کیے گئے ہیں۔

موسیقی میں کرئیر یا موسیقی کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے کے مواقع

1. ساؤنڈ انجینئر

ساؤنڈ انجینئر جسے آڈیو انجینئر بھی کہا جاتا ہےلائیو پیش کش اور ریکارڈنگ کے لیے آواز کو ریکارڈ کرنے، مکس کرنے اور دوبارہ پیش کرنے کا کام کرتاہے۔ وہ آواز کو بہتر بنانے کے لیے مائیکروفون، اسپیکر اور مکسنگ کنسول جیسے آڈیو آلات استعمال کرتا ہے۔

dreamstime_xl_135078927

2. میوزک پروڈیوسر

میوزک پروڈیوسر گانے، البم یا پروجیکٹ کو ریکارڈ کر نے میں فن کاروں کی مدد کرتا ہے ۔ میوزک پروڈیوسر فن کار کے تصور کو زندگی بخشتا ہے۔ میوزک پروڈیوسر کا کام یہ یقینی بنانا ہوتا ہے کہ تیار شدہ پروڈکٹ معیاری ہو اور فن کا منصوبہ کامیابی سے مکمل ہوا ہو۔

3. ایونٹ منیجر

ایونٹ کیوریٹر یا منیجر ایک لائیو پروگرام کے ایک یا ایک سے زائد پہلوؤں کو منظم کرتا ہے جن میں فن کاروں سے رابطہ اور ان کا انتخاب، ایونٹ کی تشہیر، ٹکٹوں کی فروخت اور اسپانسرشپ کے ذریعے آمدنی پیدا کرنا جیسی چیزیں شامل ہیں۔ وہ پروگرام کی تمام ضروریات جیسے پروگرام کا مقام، آواز کا سسٹم، روشنی وغیرہ کا بھی انتظام کرتا ہے۔

4. میوزک تھیراپسٹ

میوزک تھیراپسٹ وہ پیشہ ور ماہر ہوتے ہیں جو موسیقی کو بہ طورعلاج استعمال کرتے ہیں۔ مریضوں کو موسیقی درد کے علاج، ذہنی تناؤ سے نجات اور ذہنی صحت کی بحالی میں مدد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔علاج کی ضرورت کے مطابق میوزک تھیراپسٹ کو موسیقی ترتیب دینی پڑتی ہے یا موزوں گانے یا راگ منتخب کر کے سنانے ہوتے ہیں، ساتھ ہی انھیں اپنے مریضوں کو موسیقی کو توجہ سے سننے اور اس پر ردعمل ظاہر کرنے کی طرف مائل کرنا ہوتا ہے۔ میوزک تھیراپی ایک ترقی پذیر شعبہ ہے جس میں کئی تحقیقی تجربات کیے جا رہے ہیں۔ یہ طریقہ علاج موسیقی، سائنس اور ادویات کا سنگم ہے۔

Music-Therapy-Pic-10

5. معلم موسیقی

معلم ِموسیقی اسکولوں، جامعات، میوزک کنزرویٹریز میں یا آن لائن طلبا کو موسیقی سکھاتے ہیں ۔ بعض اساتذہ اسکول میں طلبا کے گروپ یا گانے والے دستے (کوائر) کو موسیقی سکھا سکتے ہیں جبکہ بعض منتخب طلبا کو انفرادی طور پرسکھا سکتے ہیں۔کبھی کبھار معلمِ موسیقی ریاضی اور سائنس کے تصورات سکھانے کے لیے بھی گانوں کا استعمال کرتے ہیں۔ معلم موسیقی یا استاد بننے کے لیے آپ کو موسیقی کی اچھی معلومات اور تربیت کے علاوہ لوگوں کے ساتھ
میل جول کا شوق بھی ہونا چاہیے۔

3_-_music_classMusic-Therapy-Pic-4

والدین اور اساتذہ کے لیے ایک موسیقی کی کلاس

سرگرمی 9.4 : موسیقی میں تحقیق کیریئر

کیا آپ موسیقی کے کیرئیر کے کسی اور متبادل کے بارے میں جانتے ہیں؟ ’موسیقی میں کیرئیر‘ کے بارے میں جانکاری حاصل کیجیے۔ کوئی ایک پیشہ منتخب کیجیے اور اس کے بارے میں چند سطریں لکھیں اور اپنے خیالات کو اپنی کلاس میں سنائیں۔

سرگرمی 9.5 : پردے کے پیچھے

کیا آپ کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں جو موسیقی کے پیشے سے وابستہ ہے؟

ان سے بات کیجیے اور سمجھیں کہ ان کا ایک پیشہ وارانہ دن کیسا ہوتا ہے۔

اگر ممکن ہو تو ان سے پوچھیں کہ کیا آپ ان کے کام کے دوران ان کے ساتھ آدھا دن گزار سکتے ہیں تاکہ آپ ان کے کام کو سمجھیں۔

جو کچھ آپ نے سیکھا ہے اسے کلاس کے دوستوں اور استاد کو بتائیں۔

کیا آپ موسیقی کو بہ طور پیشہ اختیار کرنا چاہیں گے؟ غور کیجیے اور اپنا جواب دوستوں کو بتائیں۔

dreamstime_xl_18725188

استاد امجد علی خاں کا کنسرٹ

سرگرمی 9.6 : ایونٹ پروموشن

کسی مقامی موسیقار یا موسیقی پیش کرنے والے کے کسی ایونٹ میں رضاکارانہ طور پر مدد کیجیے۔ اس سے آپ کو یہ معلوم ہوگا کہ ایونٹ کا انتظام اور فروغ کا کام کس طرح منظم کیا جاتا ہے۔

ایونٹ کی منصوبہ بندی اور انتظام کے مراحل پر غور کیجیے اور ضرورت پڑنے پر اپنی گریڈ 7کی موسیقی کی کتاب سے رجوع کیجیے۔

اس موسیقار یا منتظم کی نشان دہی کیجیے جن کے ساتھ آپ رضاکارانہ طور پر کام کرنا چاہتے ہیں اور اسکول کی اجازت سے ان سے رابطہ کیجیے۔

ایونٹ کو فروغ دینے کے لیے اس پر غور کیجیے کہ آپ معلومات کس طرح اکٹھا کیجیے گا — اور ایونٹ کی کس طرح تشہیر کیجیے گا جو آپ کے ہم عمروں کے لیےدل چسپ ہو؟ آن لائن اور آف لائن تشہیر، مقامی سطح پر رابطہ یا کسی مقابلے کے ذریعے دل چسپی پیدا کرنے کے امکانات پر غور کیجیے۔ اپنا تشہیری منصوبہ اپنے استاد اور اس موسیقار یا منتظم کی منظوری کے لیے پیش کیجیے جس کے ساتھ آپ رضاکارانہ طور پر کام کر رہے ہیں۔

2-__Children_creating_posters

معلوم کیجیے کہ کیا آپ دیگر پہلوؤں جیسے ٹکٹوں کی فروخت، اسٹیج کی سجاوٹ، روشنی، آواز یا دیگر سرگرمیوں کے بارے میں مدد کرتے ہوئے کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

عمل اور پیش کش کو دستاویزی شکل میں تیار کیجیے اور اپنی رپورٹ کلاس میں پیش کیجیے۔


جائزہ

باب 9 : میری موسیقی کی دنیا

سی جی

سی

آموزشی ماحصل

استاد

خود

2

2.1

موسیقی کی اصناف کے باہمی تعلق کی قدرکرتا ہے۔

2

2.2

موسیقی کے اطلاق کو سمجھتا ہے اور ایک جِنگل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

3

3.2

موسیقی سے وابستہ کسی پیشہ ور کے کام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے۔

4

4.2

موسیقی میں پیشے کے مختلف مواقع سے واقفیت رکھتا ہے اور اس پر ایک پریزنٹیشن تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

استاد کے تاثرات اور طالب علم کے مشاہدات

تکمیلی جائزہ

موسیقی

تکمیلی جائزے کی مثالیں

تکمیلی جائزہ کا معیار

انفرادی

  • طلبا سے کہا جا سکتا ہے کہ دیے گئے موضوع پر ایک گانے کا انتخاب کیجیے اور اسے پیش کیجیے۔ طلبا سے کہا جائے کہ وہ فن کار، موسیقی کی یادگاروں یا موسیقی کے اداروں پر ایک پیش کش تیار کیجیے۔
  • طلبا سے کہا جا سکتا ہے کہ دھن کو برقرار رکھتے ہوئے آروہن اور اوروہن کے ساتھ ایک سادہ کلاسیکی کمپوزیشن پیش کیجیے۔
  • مناسب پچ اور تال میں روانی کےساتھ گانے کی اہلیت۔
  • تحقیق، پیش کش اور ترسیل کی صلاحیت۔
  • مناسب راگ تال کو برقرار رکھتے ہوئے گانے کی صلاحیت۔

گروپ

  • پوری کلاس ایسی پرفارمنس پیش کرتی ہے جس سے مل کر کام کرنے اور کردار اور ذمہ داریوں کی تقسیم کی اس کی اہلیت کا مظاہرہ ہوتا ہے۔
  • تخلیقی خیالات، رابطہ کاری، ٹیم ورک اور جوش و جذبہ۔