Skip to content
Qr







11

ہندوستانی رقص کی شکلیں (PAN INDIAN DANCE FORMS)


dance_CIRCLE

رقص ہندوستان کے ثقافتی ورثے اور تاریخ کا ایک
خوب صورت حصہ ہے!

ہندوستان کے آٹھ بڑے کلاسیکی رقص یہ ہیں:

Classical_

رقّاص رقص کی بڑی شکلوں کے مختلف اندازوں کو پیش کرتے ہوئے

1. بھرت نا ٹیم

2. کتھک

3. کتھاکلی

4. کوچی پوڑی

5. منی پوری

6. موہنی یٹّم

7. اڈیشی

8. ستریہ

بھرت ناٹیم جنوبی ہند کی ریاست تمل ناڈو کا رقص ہے۔ یہ رقص اپنےجیومیٹرک اور دل کش حرکات، مضبوط قدم،تال کی تھاپ، ہاتھ کے خوب صورت اشاروں اور چہرے کے تاثرات کے لیے مشہور ہے۔ اس رقص میں رقاص جذبات، موسیقی اور تال کے ذریعے کہانیاں سناتے ہیں۔بھرت نا ٹیم کی کئی روایتیں (بانیاں) ہیں جن میں تنجاور، پنڈانلور، وزھوور اور میسورو کے انداز خاص طور پر مشہور ہیں۔ تاہم دیگر بانیاں بھی اس فن کو مالا مال کرتی ہیں۔رقاص ایک خاص ادھ بیٹھ کی حالت میں کھڑے ہوتے ہیں جسے ارامَنڈی یاایات مَنڈلا کہا جاتا ہے جو ہیرے کی شکل جیسی نظر آتی ہے۔ وہ رنگ برنگی ریشمی ساڑھیاں پہنتی ہیں جن کے آگے کی جانب چُنّٹ ہوتی ہیں جو رقص کے دوران خوب صورتی سے پھیل جاتی ہیں اور اس کے ساتھ مندر کے روایتی زیورات بھی پہنے جاتے ہیں۔

dreamstime_17272599dreamstime_185723045_V1

کتھک جس کا مطلب ہے ’کہانی سنانا‘ شمالی ہندوستان کا رقص ہے جو خاص طور پر اترپردیش اور راجستھان کے علاقوں سے وابستہ ہے۔ کتھک نے کہانی سنانے کے ایک فن کی شکل اختیار کی جس میں اظہاری اشارے، قدموں کی باریک تھاپ اور دل کش حرکات شامل ہیں۔رقاص اپنی تیز گردشوں، تال میل سے بھرے قدموں کی چاپ، ہاتھوں کے نازک اشاروں اور چہرے کے باریک تاثرات کے ذریعے ناظرین کو محو کر دیتے ہیں اور کہانیوں کو زندگی بخشتے ہیں۔کتھک کے کئی گھرانے ہیں جن میں لکھنؤ، جے پور، بنارس اور رائے گڑھ کے انداز خاص طور پر مشہور ہیں۔ تاہم دیگرگھرانوں نے بھی اس فن کو نکھارا اور مالا مال کیا ہے۔کتھک رقاص عام طور پر ایک خاص سیدھ میں کھڑے ہوتے ہیں جسے سم استھان کہا جاتا ہے اس میں دونوں پاؤں جڑے ہوتے یا ہلکے ’V‘ کی شکل میں رکھے جاتے ہیں۔لباس عموماًلمبےاور گھیر والے ہوتے ہیں جیسے انارکلی یا لہنگا۔ اس کے ساتھ دوپٹے بھی جو شمالی ہند کے روایتی کپڑوں سے بنے ہوتے ہیں۔

dreamstime_38961212

کتھاکلی کیرلاکا ایک روایتی رقص ہے جو بنیادی طور پر مرد کرتے ہیں۔ یہ ایک رنگین ڈرامے کی طرح ہے جہاں رقاص چہرے کے انداز، ہاتھ کے اشاروں اور جسمانی حرکات کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستانی مہاکاویوں کی کہانیاں پیش کرتے ہیں۔ اس کے دو انداز ہیں۔ شمالی انداز کو وڈاکن اور جنوبی انداز کو تھیکن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کتھاکلی میں بنیادی جز اتی منڈل ہے — یہ ایک گہرا، زمینی آسن ہے جس میں گھٹنے باہر کی طرف پھیلےہوتے ہیں اور پاؤں بائیں طرف مضبوطی سے الگ الگ رہتے ہیں۔ رقاص چمک دار ملبوسات اور بڑے مکٹ پہنتے اور بھاری میک اپ کرتے ہیں۔ ان کے چہرے کے کرداروں کے اعتبار سے رنگے ہوتے ہیں۔ جیسے ہیرو کے لیے سبز اور ولن کے لیے سرخ، وغیرہ۔ جذبات کا اظہار کرنے کے لیے چہرے کے ہر حصے کو استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ رقص طاقت ور پوز اور آنکھوں کی حرکات سے بھرپور ہوتا ہے۔

کچی پوڑی،آندھرا پردیش اور تلنگانہ کا رقص ہے۔ اس رقص کا نام کچی پوڑی گاؤں سے اخذ کیا گیا ہے جو آج بھی کئی روایتی رقص گھرانوں کا مرکز ہے۔ جیسے کہ ویمپتی، ویدانتم، پسومارتھی کا بھگوتلا اور دیگر۔ انھوں نے نسل در نسل اس قیمتی ورثے کو محفوظ رکھا اورنئی نسلوں کو منتقل کیا ہے۔ یہ ڈانس ڈراما کی ایک بڑی روایت کی پیروی کرتا ہے۔ یہ اظہاری رقص کے ساتھ واچیکا ابھینے (بولے ہوئے لفظ) کے انضمام کے لیے مخصوص ہے۔ یہ اپنی فطرت میں اکثر تھیٹریکل ہوتی ہے ۔ اس میں اداکاری کے عناصربھی شامل ہوتے ہیں اور بعض اوقات رقاص پیتل کی پلیٹ قابل ذکر توازن اور مہارت کے ذریعے پیچیدہ رقص کی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

یہ روایتی طور پر صرف مردوں کے ذریعہ پیش کیا جاتا تھا جو اکثر ڈانس ڈراموں میں مرد اور خواتین دونوں کے کرداروں کو پیش کرتے تھے۔ اس کا بنیادی عنصر بھارت ناٹیم کی ارامنڈی جیسا ہے لیکن کم گہرا ہے۔ یہ رقص اپنی تیز رفتاری، کولھے کی حرکت، چھلانگ، مجسمہ جیسا ساز پوز اور رفتار کے لیے مخصوص ہے۔ رقاص آسانی سے حرکت کرنے کے لیے ریشم کے کپڑے پہنتے ہیں جس میں ایک خوش نما لٹک ہوتی ہے جسے گوچی کٹو کہتے ہیں۔ وہ مندر کے روایتی زیورات بھی پہنتے ہیں۔

dreamstime_24737691

منی پوری شمال مشرقی ہندوستان کی ریاست منی پور کا ایک کلاسیکی رقص ہے۔ یہ رقص نرم، ملائم اور بہاؤ والا ہوتا ہے۔ اس کی حرکات ہموار اور گولائی لیے ہوتی ہیں جیسے کہ رقاص پھسلتے ہوئے حرکت کر رہے ہوں۔ رقاص ہمیشہ پُرسکون اور مطمئن نظر آتے ہیں۔اس رقص میں راس لیلا (کرشن کی کہانیاں) اور لائی ہراوبا کی روایتی حرکات شامل ہیں۔ منی پوری رقص میں سنکیرتن بھی شامل ہے جو جھانج اور ڈھول کے ساتھ پیش کیا جانے والا روحانی موسیقی اور رقص ہے اور اکثر مندر کی رسومات کا حصہ ہوتا ہے۔ایک خاص رقص پُنگ چولم کہلاتا ہے جس میں رقاص ڈھول بجاتے ہوئے رقص کرتے ہیں۔ یہ بہترین مہارت اور ہم آہنگی کا مظاہرہ ہے۔رقاص عام طور پر پاؤں ساتھ رکھ کر گولائی میں حرکت کرتے ہیں اور زمین پر زور دار تھاپ نہیں مارتے۔اس رقص کا مشہور لباس پولوئی ہے — ایک سخت، رنگین گھیر دار لباس جس کے ساتھ دوپٹہ اور خوب صورت زیورات پہنے جاتے ہیں۔ مرد حضرات خاص طور پر پنگ چولم یا راس کے دوران سفید دھوتی اور پگڑی پہنتے ہیں۔

dreamstime_xxl_20226249

موہنی یٹم کیرلا کا ایک دل کش رقص ہے جو ابتدا میں صرف خواتین پیش کیا کرتی تھیں۔ یہ رقص نرم، رواں اور جذبات و عقیدت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں جسم کے بالائی حصے کی نرم حرکات اور نازک قدموں کا استعمال کر کے ایک خوب صورت اور شاعرانہ انداز پیدا کیا جاتا ہے۔اس رقص کی دو بڑی روایتیں ہیں:کلامنڈلم اور کلاینی کٹی امّا۔ رقاص اپنی حرکات میں مختلف سطحوں کا استعمال کرتے ہیں جیسے ارامَنڈل، چتور منڈل اور اَتِی منڈل۔وہ خوب صورت سفید یا کریم رنگ کی ساڑھیاں پہنتی ہیں جن کے کنارے پر سنہری باریک پٹی (کساوو) لگی ہوتی ہے اور ساتھ میں روایتی زیورات بھی پہنے جاتے ہیں۔

Mohiniattam

اڈیشہ مشرقی ہندوستان کی ریاست اڑیسہ کا رقص ہے۔ اس رقص میں اڑیسہ کے مندروں کے مختلف مجسماتی پوز کی جھلک نظر آتی ہے۔ اس کی حرکات نرم اور بہاؤ والی ہوتی ہیں جن میں آہستہ آہستہ گھومنا اور دل کش قدم تال شامل ہیں۔یہ فن دراصل مہاریوں (اڑیسہ کی دیوداسیاں) اور گوٹی پوا (لڑکوں کے گروپ جو لڑکیوں کا روپ دھار کر بھگوان وشنو کے لیے رقص کرتے تھے) سے ماخوذ ہے۔اس رقص کی ایک خاص پہچان تربھنگ پوز ہے جس میں جسم تین حصوں میں جھکتا ہے: سر، دھڑ اور کولھا۔ رقاص اکثر ایک چوکور اور آدھے بیٹھنے والے انداز میں کھڑے ہوتے ہیں جسے چوکا کہا جاتا ہے۔لباس میں روایتی کپڑے شامل ہیں جنھیں پٹ ساڑی (ریشم) کہا جاتا ہے جن کے آگے پنکھے کی شکل کی چُنّٹ ہوتی ہیں۔ اس کے ساتھ خوب صورت چاندی کی زردوزی، زیورات اور ایک پھول نما جوڑا پہنا جاتا ہے جسے تہیا کہا جاتا ہے۔

IMG_8430

ستریہ آسام کا کلاسیکی رقص ہے جو سب سے پہلے مٹھوں میں، جنھیں سترا کہا جاتا ہے، پیش کیا جاتا تھا۔ اس رقص میں طاقت ور اور نرم حرکات کا امتزاج ہوتا ہے۔ اس میں حقیقی حرکات جیسے کھانا کھانے، لڑنے یا محبت جتانے کے اظہار کے ذریعے کہانیاں سنائی جاتی ہے۔رقاص اپنے بالائی جسم سے اظہار کرتے اور زیریں جسم سے تال پیدا کرتے ہیں۔ ابتدا میں یہ صرف مرد بیراگیوں (بھوکوتوں) کے ذریعے پیش کیا جاتا تھا لیکن بعد میں خواتین اور عام لوگ بھی کرنے لگے۔اس رقص میں گروہی پیٹرن جیسے سرپ اور مختلف پیش کش شامل ہیں جیسے سوتر دھاری رقص اور گرپیر ناچ ۔ رقاص چونسٹھ بنیادی مشقوں میں تربیت حاصل کرتے ہیں جنھیں مَتی-اکھورا کہا جاتا ہے۔لباس آسام کے ریشم سے بنتا ہے جسے پٹ کہا جاتا ہے۔ ان پر روایتی مقامی ڈیزائن اور زیورات ہوتے ہیں۔ مرد عموماً دھوتی اور عورتیں اسکرٹ نما لباس پہنتی ہیں جو پرانے بیراگیوں کے ملبوسات سے مشابہ ہوتا ہے۔ اس کے دو بنیادی آسن ہیں: پُرش (مردانہ) اور پراکرتی (زنانہ)۔

DSC_5652_DIAF,_216493

ہندوستان کے آٹھ بڑے کلاسیکی رقصوں سے وابستہ چند نامور شخصیات یہ ہیں:


سی وی چندر شیکھر

C_V_Chandrasekhar

بھرت نا ٹیم کے مشہور ماہر اور گرو

ستارا دیوی

Sitara_Devi_2009_Perf_(3)

کتھک کی مشہور ماہر

کلامنڈلم گوپی

085_KALAMANDALAM_GOPI_KATHAKALI_1987,_26070

کتھاکلی کے مشہور گرو
اور ماہر

ویم پتی چِنّا ستیم

Vempati_Chinnasatyam

کوچی پوڑی کے مشہور ماہر اور گرو

گرو بپن سنگھ

Guru_Bipin_Singh_Manipuri

معروف گرو اور منی پوری کے ماہر

K._Leelamma-Mohiniattam_(3)

معروف گرو اور موہنی یٹّم کی ماہر

کیلوچرن مہاپاتر

028_KELUCHARAN_MOHAPATRA_ODISSI_1966,_42148

اڈیشی کے معروف گرو
اور ماہر

راشیسورسائکیا

Rasheswar_Saikia

بھرت ناٹیم کے معروف گرو اور ماہر

جب بھی ممکن ہو براہِ راست یا ریکارڈ شدہ رقص کی پیش کش دیکھیں

Screenshot 2025-12-24 at 16-22-15 4879-Kriti - Textbook of Arts - Urdu Grade 8.pdf

سرگرمی 11.1: رقصی خاکہ


رقص کی شکلوں کا ان کی نمایاں خصوصیات کی بنیاد پر ایک تقابلی چارٹ تیار کیجیے۔

انداز رقص

کہاں کا ہے

بنیادی آسن

قدم تال

خصوصیات

لباس

موسیقی

بھرت نا ٹیم

کتھک

کتھا کلی

کوچی پوڈی

منی پوری

موہنی یٹم

اڈیشی

ستریہ

رقص کی دیگر روایتیں

آٹھ بڑے کلاسیکی رقصوں کے علاوہ ہندوستان کے مختلف حصوں میں بے شمار لوک رقص بھی پائے جاتے ہیں۔ عقائد، رسومات، فنونِ لطیفہ اور برادریوں کی علامتیں مخصوص سماجی تناظر اور مقامات میں جڑ پکڑتی ہیں۔ یہ روزمرہ کی یکسانیت بھری سرگرمیوں میں رنگ بھر دیتی ہیں۔ ہر فن اپنے مخصوص سماجی و ثقافتی ماحول میں پیدا ہوتا اورپرورش پاتا ہے اور اس کی اپنی ایک کہانی اور تاریخ ہوتی ہے۔ وقت کے ساتھ اگرچہ لوک روایات میں تبدیلیاں آئیں لیکن ان کی بنیادی لچک نے انھیں صنعت کاری اور شہری زندگی کے مطابق ڈھلنے میں مدد دی ہے۔

دو خطوں ناگالینڈ اورچھتیس گڑھ — کے رقص اور ان کی اہم شخصیات کی تفصیل ذیل میں درج کی گئی ہیں۔

ناگالینڈ کے’آئو‘ (AO) قبیلے کا لوک رقص

ناگالینڈ کے شمال مشرقی حصے کا’آئو‘ ناگا قبیلہ فصل کاٹنے، جنگل جلانے اور بیج بونے کی سخت محنت کے بعد موتسو مونگ تہوار کو خوشی اور تفریح کے موقع کے طور پر مناتا ہے۔ اس موقع پر رنگ برنگے گیت، رقص اور میلوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ایک اور اہم تہوار سنگرم مونگ فصل کی کٹائی سے قبل منایا جاتا ہے جس میں عظیم ترین طاقت کے حضور شکرانہ پیش کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر بھی وہ خوب صورت لباس میں، گیت گاتے اور رقص کرتے ہیں۔’آئو‘ ناگا قبیلے کے لباس کی ایک زرخیز روایت ہے جس میں عام افراد اور جنگجوؤں کے ملبوسات میں فرق ہوتا ہے۔ ’آئو‘ جنگجو کو ’منگ کوٹپسو‘ کہا جاتا ہے۔ناگالینڈ کے دیگر قبائل میں سومی قبیلہ جنگ میں فتح کے جشن کے لیے جوشیلا سومی وار ڈانس پیش کرتا ہے جبکہ لوتھا خواتین ٹوکھو ایمُونے تہوار کے دوران فصل کا جشن منانے کے لیے مُنگیانتا رقص کرتی ہیں۔ناگالینڈ تقریباً 30 روایتی رقصوں کا گڑھ ہے جن میں سانگٹم وار ڈانس، ہارن بل ڈانس، چَنگ لو اور بٹر فلائی ڈانس شامل ہیں اور یہ تمام وہاں کی مقامی برادریوں کی ثقافتی رنگا رنگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

اس کمیونٹی کے رقص میں نمایاں خدمات انجام دینے والی ایک اہم شخصیت سانگیوسانگ پونگن ہیں جو ’آئو‘ برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ انھیں ان کی خدمات کے اعتراف میں سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

14_Folk

ناگالینڈ کے ’آئو‘ قبیلہ کالوک رقص اور موسیقی

چھتیس گڑھ کے روایتی رقص

ہندوستان کا یہ خطہ ایک جان دار ثقافت رکھتا ہے جس کے متنوع رقص اس کے منفرد ورثے اور فطرت سے گہرے تعلق کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ رقص عام طور پر تہواروں، فصل کی کٹائی اور رسومات کے دوران پیش کیے جاتے ہیں۔ چھتیس گڑھ کی ستنامی برادری میں مشہور پنتھی رقص میں مردوں کے گروہ مندار ڈھول اور جھانجھ کی تھاپ پر قطاروں میں رقص کرتے ہیں۔گؤڑ ماریا رقص بستر کے بائسن ہارن ماریا قبیلے کا ہے جسے مرد اور عورت دونوں مل کر پیدائش اور شادی جیسے مواقع پر پیش کرتے ہیں۔دیگر مشہور رقصوں میں فصل کے وقت دیوی کرما کی تعظیم میں کیا جانے والا کرما رقص ہے ۔ فصل اور دیوالی کے مواقع پر خواتین پر سُووا ڈنڈا یا طوطا رقص پیش کرتی ہیں اور گونڈ قبیلے کا گیدی رقص بھی مشہور ہے، جس میں رقاص بانس کی اونچی پٹّیوں پر ناچتے ہیں۔یہ خطہ بہت سے پُر اثر رقص اور موسیقی کی روایات کا حامل ہے۔

dreamstime_xl_171914825

بَستر بینڈ، بَستر

ممتا چندراکر ایک ممتاز شخصیت ہیں جنھوں نے چھتیس گڑھ کے مقامی رقصوں کو محفوظ رکھنے اور فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انھیں سنگیت ناٹک اکادمی اور پدم شری اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔

سرگرمی 11.2: رقص بہ طور علم، رقص بہ طور تجربہ


  • اوپر بیان کردہ اہم شخصیات کے بارے میں معلومات حاصل کیجیے۔ ساتھ ہی کچھ نوجوان رقاصوں کے بارے میں بھی معلوم کیجیے جو پیشہ ورانہ طور پر رقص پیش کر رہے ہیں۔
  • Screenshot 2025-12-24 at 16-28-14 4879-Kriti - Textbook of Arts - Urdu Grade 8.pdf
  • اپنے علاقے کے کسی رقاص کی شناخت کیجیے اور انھیں ایک مختصر پیش کش اور ورک شاپ کے لیے مدعو کیجیے ۔ ان کی کارکردگی میں پیش کیے گئے نرتّا اور نرتیا کے عناصر پر گفتگو کیجیے اور انھیں سیکھنے کی کوشش بھی کیجیے۔
Screenshot 2025-12-24 at 16-28-20 4879-Kriti - Textbook of Arts - Urdu Grade 8.pdf

جائزہ

باب 11: ہندوستانی رقص کی شکلیں

سی جی

سی

آموزشی ماحصل

استاد

خود

2

2.2

کارکردگی میں نرتّا (خالص رقص) اور نرتیہ (اظہاری رقص) کے عناصر کو الگ الگ پہچانتا ہے نیز ان کی منفرد خصوصیات اور مقاصد کی سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتا ہے۔

4

4.1

بھارت کے آٹھ بڑے رقصوں کے ساتھ ساتھ دیگر علاقائی اور روایتی رقصوں کے بارے میں سیکھنے کی خواہش اور جوش کا مظاہرہ کرتا ہے۔

4

4.2

رقص کے شعبے میں نمایاں شخصیات اور ان کے کردار و خدمات کے بارے میں سیکھنے میں تجسس اور دل چسپی ظاہر کرتا ہے۔

استاد کے تاثرات اور طالب علم کے مشاہدات