Skip to content
Qr







12

تندرستی کے لیے رقص (DANCE FOR WELL-BEING)


dance_CIRCLE

جذبے کی ترسیل اور اظہار

رقص کے ذریعے ترسیل

پچھلے گریڈز میں سیکھے گئے ہاتھ کے مختلف اشارے آپ کویاد ہوں گے۔ ہر اشارے کے ایک یا کئی معنی ہو سکتے ہیں اور یہ آپ کو بات چیت کرنے یا کہانی بیان کرنے میں مدد
کرسکتے ہیں!

ایک ہاتھ کے اشارے اَسَم یُوت ہَست کہلاتے ہیں اور دونوں ہاتھوں کے اشارے سم یوت ہست کہلاتے ہیں۔

آئیے اس کو مزید سیکھتے ہیں۔

ابھینے درپنم میں یہ ہست سنسکرت اشلوکوں میں بیان کیے گئے ہیں۔

اسم یوت ہست ایک اشلوک ہے جو ایک ہاتھ کے 28اشاروں کی وضاحت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی ہاتھ کے مزید 4 اشارے ہیں۔


पताकस्त्रिपताकोऽर्धपताकः कर्तरीमुखः ।
मयुराख्योऽर्धचन्द्रश्च अरालः शुकतुण्डकः ।।।

پٹاکا سٹری پٹاکا اور آردھا پٹاکا کرترِ موکھ
مايوراخ آردھا چندر اور آرا لہ شوکاتُندک

मुष्टिश्च शिखराख्यश्च कपित्थः कटकामुखः ।
सूची चन्द्रकला पद्मकोशः सर्प शिरस्तथा।

موشتی شِکھ راکھیا کپتتھ کٹک موکھ
سُچی چندراکلا پدمکوش سرپاشِراس

मृगशीर्षः सिंहमुखः कांगुलश्चालपद्मकः ।
चतुरो भ्रमरश्चैव हंसास्यो हंसपक्षकः ।।

مرگ شِرش سمھ موکھ کانگولا شچل پدمک
چتورو بھرمَر شچایوا ہنساسیو ہنسپاکشک

संदंशो मुकुलश्चैव ताम्रचूडस्त्रिशूलकः ।
इत्यसंयुतहस्तानामष्टाविंशतिरीरिता ।।

شندیشو مکُلا شچایوا تامرا چوداس تریشولک اہ |

اِتِی سامیوٹا ہستاں نام اشٹاویمشتی رِرِتا ||

— اشلوک نمبر 89–92، ابھینے درپنم،

نندی کیشور

سمیوِتا ہست: ملی جُلی ہتھیلی کے 23اشاروں کو بیان کرنے والا اشلوک۔ ہر لفظ کسی خاص ہست کو ظاہر کرتا ہے۔


अञ्जलिश्व कपोतश्च कर्कटः स्वस्तिकस्तथा ।।
انجلشچا کپوتاشچا کرکتاہ سواستی کستتھا ।।

डोलाहस्तः पुष्पपुटः उत्सङ्गः शिवलिङ्गकः ।
कटकावर्धनश्चैव कर्तरीस्वस्तिकस्तथा ।।

ڈولاپھاستا پشپ پتا اتسنگاہ شیوالنگکاہ

کتھاکرودھنشچیوا کرتاری سواستیکاستتھا ।।

शकटं शङ्खचक्रे च संपुटः पाशकीलकौ।

मत्स्यः कूर्मो वराहश्च गरुडो नागबन्धकः ।।
شکتم شنکھ چکر چا سمپوتاہ پشاکلاکاؤ

متیساہ کرمو ورہشچا گروڈو ناگابندھکاہ ।।

खट्ठा भेरुण्ड इत्येते संख्याताः संयुताः कराः।
त्रयोविंशतिरित्युक्ताः पूर्वगैर्भरतादिभिः

کھاتوا بھیرونڈا اٹیٹے سنکھیاتا سمیوتا کراہ

استرایووم شتررتیو کتھا پورواگیبھارتادیہین

نند کیشور کے ابھینے درپنم کا اشلوک نمبر 172-175

* آپ نے گریڈ 6 میں ہست کی مشق کی ہے۔ تمام ہست کا حوالہ دیں

سرگرمی 12.1: ہاتھوں کے اشاروں سے بات کرنا


ہست اشلوک کو اپنی ہتھیلیوں سے اشارے کرتے ہوئے پڑھیں۔ (کیو آر کوڈ) ہست کوعلامتی زبان کے طور پر دریافت کرنا

Screenshot 2025-12-24 at 17-01-34 4879-Kriti - Textbook of Arts - Urdu Grade 8.pdf
IMG_8424

موہنی اٹّم

جب کوئی زبان موجود نہیں تھی تب لوگ اشاروں اور حرکات کے ذریعے بات چیت کرتے تھے۔ آج بھی جب آپ رقص دیکھتے ہیں تو آپ محسوس کریں گے کہ موسیقی اور رقص خیالات اور جذبات کے اظہار کے لیے کس طرح استعمال ہوتے ہیں۔

آپ نے سیکھا ہے کہ ہست کا استعمال بات چیت کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ اب اپنے ارد گرد غور کیجیے اور دیکھیں کہ کچھ لوگ بات کرتے ہوئے قدرتی طور پر ہاتھوں کے اشارے استعمال کرتے ہیں۔ کیا آپ ان اشاروں کو پہچان سکتے ہیں؟

کوشش کیجیے کہ آپ نے جو ہست سیکھے ہیں ان میں سے کچھ ہست کا استعمال کرتے ہوئے اشاروں کی زبان بنانے کی کوشش کیجیے اور ایک چارٹ تیار کیجیے۔

Screenshot 2025-12-24 at 17-05-20 4879-Kriti - Textbook of Arts - Urdu Grade 8.pdf

سرگرمی 12.2: خاموشی کی زبان


(الف) کہانی سنانے میں

  • کلاس کو 4گروپوں میں تقسیم کیجیے۔

مختلف کرداروں کے ساتھ چند صورتوں پر تبادلۂ خیالات کیجیے۔ ہر گروپ ایک مختلف صورت اختیار کرے گا۔

مثال کے طور پر: پولیس اہلکار، گاڑیاں اور پیدل چلنے والے افراد کے ساتھ ایک مصروف سڑک؛ ایک خاندان جو تہوار منانے کی تیاری کر رہا ہے؛ دوستوں کا گروپ جو کیمپنگ کرنے یا باہر کھیل کھیلنے
جا رہا ہے؛ لوگوں کا گروپ جو کھیتی باڑی اور کاشت کاری کر رہا ہے۔

  • ہست کے مناسب اشاروں اور تاثرات کا استعمال کرتے ہوئے بغیر الفاظ کے صورت کی عکاسی کیجیے اور کلاس کے سامنے پیش کیجیے۔
  • یہ سرگرمی گریڈ 7 کے تھیٹر کے نصاب میں کیے جانے والے مائم سے مشابہت رکھتی ہے لیکن یہاں اسے رقص کے مطابق ڈھالنے پر زیادہ زور ہے۔

(ب) ترسیل

  • خود کو 4گروپوں میں تقسیم کیجیے۔
  • ایسے دو جملوں پر غور کیجیے جو آپ روزانہ استعمال کرتے ہیں چاہے کلاس میں ہوں یا گھر پر۔
  • انھیں صرف ہست کے اشاروں کے ذریعے بغیر آواز کے ادا کیجیے تاکہ یہ دیکھا جائے کہ کیا خیال کی صاف طور پر ترسیل ہورہی ہے۔
  • یہ ترسیل آپ کے اشاروں کی زبان کے چارٹ میں شامل کی جاسکتی ہے۔

استاد کے لیے نوٹ: پچھلےگریڈمیں سکھائے گئے تمام ہست کے استعمال کا حوالہ دیکھیں۔ استاد موزوں موسیقی بجاسکتے ہیں؟

سرگرمی 12.3: جب ہاتھ بولتے ہیں

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہاں کس بات کی ترسیل کی جا رہی ہے؟ نیچے دی گئی جگہ میں لکھیں۔

Screenshot 2025-12-29 at 11-30-06 4879-Kriti - Textbook of Arts - Urdu Grade 8.pdf

رقص کے ذریعے جذبات کا اظہار

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جب آپ کوئی جذباتی پیش کش دیکھتے ہیں تو کبھی آپ کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں؟ یا جب آپ کوئی خوب صورت منظر دیکھتے ہیں تو آپ مسکرانے یا خوشی محسوس کرنے سے خود کو نہیں روک پاتے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ رقاص کے دکھ یا خوشی کا اظہار اتنا مؤثر ہوتا ہے کہ وہ دل کو چھو لیتا ہے۔

گریڈ 7 میں آپ نے یہ سیکھا تھا کہ کسی احساس یا جذبے (بھاؤ) کے نتیجے میں پیدا ہونے والا تجربہ رس کہلاتا ہے۔

اب آپ رقص کے ذریعے جذبات (بھاؤ) کا اظہار کرنے کی کوشش کیجیے۔ بھاؤ وہ پہلا خیال یا فوری جذبہ ہے جو کسی واقعے پر دل میں پیدا ہوتا ہے۔

بعض اوقات جذبات کا تجربہ شفا بخش ثابت ہوتا ہے کیونکہ ہمارے گہرے جذبات کو ایک اظہار مل جاتا ہے۔ اس بارے میں سوچیں کہ کس فلم، گانا یا رقص کی پیش کش نے آپ کو بہت زیادہ متاثر کیا۔ یہ جذبہ حب الوطنی کا ہو سکتا ہے، خوشی کا یا پھر غم کا۔

سرگرمی 12.4: حوصلہ افزائی کا رقص (اُتساہ بھائو)

حب الوطنی پر مبنی ایک گانا منتخب کیجیے اور اس پر رقص کی کوریوگرافی تیار کیجیے۔

استاد کے لیے نوٹ: استاد موزوں موسیقی بجا سکتے ہیں۔

آئیے اب آپ اپنے جذبات پر توجہ مرکوز کیجیے۔ یاد رکھیں کہ باب اوّل میں آپ نے مختصراً سیکھا تھا کہ سانس بھی جذبات کے اظہار میں مددگار ثابت
ہو سکتی ہے۔

سوچیں کہ جب آپ ڈر جاتے ہیں تو کیا ہوتا ہے — آپ تیز اور ہلکی سانسیں لینے لگتے ہیں جس کے باعث آپ کا جسم مختلف طریقوں جیسے پسینہ آنا، کپکپاہٹ اور چہرے کا رنگ اڑ جانا وغیرہ، سے خوف کا اظہار ہوتا ہے۔یہی سانس ہے جو ان جذبات کو واضح طور پر ظاہر کرنے میں مدد دیتی ہے۔

Screenshot 2025-12-29 at 11-32-58 4879-Kriti - Textbook of Arts - Urdu Grade 8.pdf

سانس لینا بھی اپنے آپ میں اظہار کی ایک طاقتور شکل ہو سکتی ہے۔ مثلاً مایوسی ظاہر کرنے کے لیے ایک بھاری سانس یا آہ بھرنا۔

تھیٹر میں یہی جذبہ مختلف انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ جبکہ رقص میں اسے باقاعدہ اور زیادہ دل کش انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ رقص میں پورا جسم، چہرے کے تاثرات کے ساتھ ساتھ سانس بھی جذبات کے اظہار کا ذریعہ بنتے ہیں۔

یہی آرٹس کی خوب صورتی ہے؛ اگرچہ یہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں لیکن ہر فن کی اپنی الگ زبان اور اظہار کا اپنا طریقہ ہے۔

IMG_8462

ہماچل پردیش کا ناٹی رقص

IMG_8465

راجستھان کا بھوائی رقص

مایوسی کے احساس سے خوشی کی طرف جانا — رقص اس کا اظہار کس طرح کرے گا؟

مثال کے طور پر تمل ناڈو کا کولاتم یا گجرات کا ڈانڈیا مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ اندرونی خوشی یا مسرت کا اظہار کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ کو چّی پوڑی اور اوڈیشی کی زیادہ پیچیدہ حرکات بھی آپ کو یہی خوشی اور مسرت دے سکتی ہیں!

رقص خود کے اظہار کے بہترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ اگر آپ کو روزمرہ زندگی کے آٹھ جذبات کا اظہار کرنا ہو تو آپ انھیں کس طرح ظاہر کریں گے؟

سرگرمی 12.5: آٹھ جذبات کے اظہار کے لیے رقص

کوئی حال ہی کا لمحہ یاد کیجیے جس نے آپ کو محبت کا احساس دلایا۔ اس جذبے کے ساتھ جُڑے رہیے اور اس خوب صورت احساس کو اپنے دوستوں کے ساتھ بانٹیں۔

یہ رتی بھاؤ ہے جو شرنگار رس کی طرف لے جاتا ہے۔

24

کیاحال ہی میں آپ کسی چیز پر جو آپ نےدیکھی ہو یا پڑھی ہو
بہت زیادہ ہنسے تھے ؟ اس صورت حال کو دوبارہ پیش کیجیے اور اپنے دوستوں کو ہنسائیں۔

یہ ہاسیہ بھاؤ ہے جو ہاسیہ رَس کی طرف لے جاتا ہے۔

18

زندگی میں ہر کسی کے پاس کچھ غمگین لمحے ہوتے ہیں جنھیں ہم سوچنا نہیں چاہتے لیکن ان میں سے ایک واقعہ منتخب کیجیے، اسے کسی قابلِ اعتماد شخص کو بتائیں اور دیکھیں کہ کیا اس سے آپ بہتر محسوس کرتے ہیں۔

یہ شوک بھاؤ ہے جو کرونا رَس کی طرف لے جاتا ہے۔

22_-_sad

غصہ ایک خطرناک جذبہ ہو سکتا ہے خاص طور پر جب اسے کسی اور پر نکالا جائے۔ ایسی ایک چیز کے بارے میں سوچیں جو آپ کو غصہ دلاتی ہے اور اس غصے کو رقص کی حرکت کے ذریعے ظاہر کیجیے۔

یہ کرو دھ بھاؤ ہے جو رودر رَس کی طرف لے جاتا ہے۔

23-anger

کیا آپ نے کبھی کوئی بہادری کا کام کیا ہے جس میں آپ کو بہت ہمت کی ضرورت پڑی ہو؟ اس لمحے کو رقص کے ذریعے اپنے دوستوں کو بتایئے۔

یہ اُتساہ بھاؤ ہے جو وِیر رَس کی طرف لے جاتا ہے۔

27

اگر آپ خوف زدہ ہیں تو آپ کس طرح ردّعمل ظاہر کریں گے؟ اس خوف کو تاثرات اور ہاتھوں کے اشاروں کے ساتھ ادا کیجیے۔

یہ بھے بھاؤ ہے جو بھیانک رس کی طرف لے جاتا ہے۔

25

یقیناً آپ کو حال ہی میں کسی چیز سے بیزاری محسوس ہوئی ہوگی۔ اس لمحے پر آپ کا فوری ردعمل کیا تھا؟ اسے دوبارہ پیش کیجیے۔

یہ جُگپُسا بھاؤ ہے جو بیبھتس رس کی طرف لے جاتا ہے۔

19

آپ نے کب محسوس کیا اور کہا: ’’واہ کتنا حیرت انگیز‘‘؟ ایک دوست یا دوستوں کے گروپ کو ساتھ لیجیے اور اس حیرت اور تعجب کو ظاہر کیجیے۔

یہ وسمے بھاؤ ہے جو’ادبُھت رَس‘کی طرف لے جاتا ہے۔

26

اب اجتماعی طور پر ان تصورات پر غور کیجیے جن پر ہم نے اس حصے کے پہلے باب میں بات کی تھی۔ مثلاً سانس، بدن کی حالتیں، پاؤں اور بازوؤں کی حرکت، ہاتھوں کے اشارے، جذبات اور آپ دیکھیں کہ اگلی سرگرمی میں کس طرح ان سب کو یکجا کرکے بھاؤکا اظہار کر سکتے ہیں۔

سرگرمی 12.6: دل سے رقص

  • خود کو دو گروپوں میں تقسیم کیجیے۔
  • ایک گروپ پیش کش کرے جبکہ دوسرا مشاہدہ کرے۔ پھر اس کو بدل دیجیے۔
  • ہر گروپ آٹھ جذبات میں سے کسی ایک جذبے یا کیفیت کا انتخاب کرے جو اس نے سیکھے ہیں۔
  • موسیقی کاایسا ٹکڑا یا گانا چلایئے جو اس کیفیت کی نمائندگی کرتا ہو۔
  • پھر آنکھیں بند کیجیے اور کسی ایسی چیز کا تصور کیجیے جو آپ کو وہ جذبہ محسوس کرائے۔
  • آنکھیں بند رکھتے ہوئے اپنے جسم کو اس جذبے کے مطابق قدرتی طور پر ردعمل
    کرنے دیجیے۔
  • پھر آنکھیں کھولیے اور اپنے گروپ کے ساتھ بات کیجیے کہ آپ اس جذبے کو کس طرح ظاہر کرنا چاہتے ہیں اور ایک صورت منتخب کیجیے۔
  • تاثرات، ہاتھوں کے اشارے، بدن کی حالت، حرکات، سانس وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے اس صورت کو پیش کرنے کے لیے ایک گروپ رقص تخلیق کیجیے۔
  • یاد رکھیے کہ وہی کیفیت محسوس کرتے رہیں جو آپ نے آنکھیں بند ہونے کے وقت محسوس
    کی تھی۔

استاد کے لیے نوٹ: دونوں سرگرمیوں کے لیے استاد مختلف جذبات کے مطابق موزوں موسیقی بجائیں گے۔

دونوں گروپوں کے رقص ختم ہونے کے بعد استاد کو چاہیے کہ مراقبہ کی موسیقی بجائیں اور تمام طلبا آرام کیجیے، بیٹھ جائیے، چِن مُدرا بنائیے اور سانس لیتے ہوئے سکون اور اطمینان کے احساس کو محسوس کیجیے — یہ نروید بھاؤ ہے جو شانت رس کی طرف لے جاتا ہے۔

غور کیجیے کہ اس سرگرمی کو کرتے ہوئے آپ کو کیسا محسوس ہوا؟ شاید آپ اس عمل کو اس وقت استعمال کر سکیں جب کوئی چیز آپ کو پریشان کرے۔

سوچیے کہ اس سرگرمی کو دیکھتے ہوئے آپ کو کیسا لگا؟ کیا آپ پیش کیے جارہے ان جذبات سے جُڑ پائے ؟

IMG_8076

سور پنکھ


اکثر اوقات جب آپ اپنے جذبات کوظاہر کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تب جو سکون محسوس ہوتا ہے وہ جذباتی شفا کا ایک تجربہ ہوتا ہے۔ جب آپ کسی ایسے جذبے کو دیکھتے اور اس سے جُڑتے ہیں جو پیش کیا جا رہا ہے تو آپ ہمدردی کا تجربہ کرتے ہیں۔

رقص جسمانی اور جذباتی دونوں طرح سے صحت مند بناتا ہے۔ مثال کے طور پر سر اور گردن کی حرکتیں (بحوالہ گریڈ 4 کی درسی کتاب) اسپونڈیلائٹس کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ آنکھوں کی حرکتیں (بحوالہ گریڈ 5 کی درسی کتاب) نظر کی قوت بڑھانے
کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ یہ وہ عام مشقیں ہیں جو رقاص روزانہ کرتے ہیں۔

رقص کی حرکات سے علاج، رقص کے ذریعے شفا اور رقص و صحت ایسے پیشے ہیں جن میں رقص جذباتی سکون اور تندرستی میں مدد کرتا ہے۔ ماہرین نفسیات اور ماہرین فیزیوتھراپی حرکت کو علاج کے ایک طریقے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔


پوتھنا موکشَم یا سورپنکھ کے مناظر کی پیش کش مختلف ذوق اور متنوع توقعات رکھنے والے لوگوں کے لیے خوش گوار ثابت ہوتی ہے۔

IMG_4839

کتھا کلی سے پوتھنا موکشَم

سرگرمی 12.7: رقص کی ترتیب (کوریوگرافی)


خود کو 4 گروپوں میں تقسیم کیجیے۔ اپنی موسیقی کی کلاس میں سیکھا ہوا کوئی ایسا گانا منتخب کیجیے جو آپ کے دل کو چھو جاتا ہے۔ اس گانے کو رقص کے تمام عناصر کے ساتھ جو آپ نے سیکھے ہیں، ترتیب دیں اور اپنی کلاس کے سامنے پیش کیجیے ۔ ہر گروپ گانے کی چند سطریں لے سکتا ہے اور پھر سب مل کر رقص کو ترتیب دیجیے۔


جائزہ

باب 12: تندرستی کے لیے رقص

سی جی

سی

آموزشی ماحصل

استاد

خود

1

1.1

رقص اور آرٹس کے ساتھ جذباتی سکون کے ایک ذریعے کے طور پر وابستہ ہوتا ہے اور ان کی شفابخش اور معالجاتی صلاحیت کی شناخت کرتاہے۔

1

1.2

ساتھیوں کے ساتھ مؤثر انداز میں تعاون کرتا ہے، گروپ رقص کی تخلیق کے عمل میں خیالات پیش کرتا ہے اور تعاون دیتا ہے۔

2

2.2

ہست اشلوکوں کو متعلقہ ہاتھوں کے اشاروں کے ساتھ پڑھنے کی شعوری کوشش کرتا ہے اور ان کے مفہوم سے ربط اور سمجھ کا مظاہرہ کرتا ہے۔

2

2.2

مختلف ہست کی ترسیلی طاقت کو رقص میں اظہار اور علامتی اشاراتی زبان کے طور پر دریافت کرنے میں دل چسپی ظاہر کرتا ہے۔

2

2.2

حرکات اور چہرے کے تاثرات کے ذریعے جذبات (بھاؤ) کے اظہار میں اعتماد اور اطمینان محسوس کرتا ہے۔

استاد کے تاثرات اور طالب علم کے مشاہدات