14
رقص اور کوریوگرافی کی پیش کش
(A PRESENTATION OF DANCE AND CHOREOGRAPHY)
اب آپ ناٹیہ شاستر اورابھینے درپنم سے واقف ہو چکے ہیں۔ قدیم زمانے میں جب یہ لکھے گئے تھے تو اس وقت رقص کو عموماً نرت اور نرتیہ یا نرتنا کہا جاتا تھا جب کہ رقص ڈراما کوناٹیہ کہا جاتا تھا۔
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ رقص کی ابتدا کیسے ہوئی؟
اگر آپ کو گریڈ 6 کی آرٹس کی نصابی کتاب (تھیٹر) کا حوالہ دیں تو آپ کو پرفارمنگ آرٹس کے آغاز کے بارے میں ایک
دل چسپ کہانی یاد آئے گی۔ اسی طرح آپ ابھینے درپنم سے رقص کی ابتدا کے بارے میں بھی جانیں گے۔
ہندوستانی رقص کی شکلوں میں کہانی سنانے کی روایات بہت مفید ذرائع ہیں۔ پرانوں، جاتک کتھاؤں اور پنچ تنتر وغیرہ کی کہانیاں ایسے بیانیے پیش کرتی ہیں جو بصری طور پر نہایت دل کش منظرنامے تخلیق کرتے ہیں اور ان میں گہرا اخلاقی پیغام بھی ہوتا ہے۔
موجودہ زمانے کے مطابق اگر انھیں سمجھا اور پیش کیا جائے تو یہ کہانیاں آج کے دور میں بھی
موزوں ہیں ۔
آپ نے بصری آرٹ میں گنگا کے آسمان سے زمین پر اترنے کی کہانی پڑھی ہے۔ یہ ایک طاقت ور داستان ہے جو زمین پر زندگی کو سہارا دینے میں دریاؤں کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ لیکن اگر آپ اس کہانی کو مزید گہرائی سے پڑھیں تو احساس ہوگا کہ ا س میں بہت گہرا مفہوم ہے اور یہ اقدار سکھاتی ہے۔
یہ کہانی نمایاں کرتی ہے:
- ایک عورت کی طاقت اور عزم یعنی دیوی گنگا ۔
- کس طرح فطرت کے مختلف عناصر بشمول دیوتا مل جل کر اچھے کام کرتے ہیں جیسے مہادیو نے گنگا کو زمین پر اتر نے سے پہلے اس کو اپنی طاقت کو قابو کرنے میں مدد کی۔
- راجا بھاگیرتھ کو غیر متزلزل ایمان اور ثابت قدمی کی شان دار مثال کے طور پر۔
- موجودہ دور میں دریاؤں کی حالتِ زار اور اس کی آلودگی کو۔
- یہ پیغام کہ دریاؤں کا احترام کیا جانا چاہیے اور انھیں صاف اور پاکیزہ رکھا جانا چاہیے۔
اگر آپ کو یہ کہانی ایک رقص کی شکل میں پیش کرنی ہو تو آپ کس طرح پیش کریں گے؟
کسی زمانے کا رقص… اپنا رقص پروڈکشن تخلیق کیجیے
کسی دیومالائی کہانی یا تاریخی قصے کے بارے میں سوچیے جسے آپ موجودہ زمانے میں پیش کر سکیں۔ اسے موجودہ دور کے تناظر میں بیان کیجیے اور ایک رقص کی شکل میں پیش کرنے کی منصوبہ بندی کیجیے۔
پہلا مرحلہ: منصوبہ بندی اور پروڈکشن سے پہلے کی تیاری
2. رقص کا طرز اور گروپ
- آپ کس طرز یا اندازکا رقص شامل کریں گے؟ اس بات کو یقینی بنایئے کہ وہ موضوع سے
ہم آہنگ ہو۔ - آپ کے پاس کتنے رقص کرنے والے گروپ ہوں گے اور ہر گروپ میں کتنے افراد ہوں گے؟
- کیا آپ کوئی پراپس استعمال کرنا چاہیں گے؟
3. موسیقی کا انتخاب
- ایسی موسیقی منتخب کیجیے جو آپ کے موضوع اور رقص کے انداز سے مطابقت رکھتی ہو۔
- آپ ریکارڈ شدہ ٹریک استعمال کرسکتے ہیں، اپنی موسیقی تخلیق کرسکتے ہیں یا طلبا کے ذریعے براہِ راست موسیقی بھی شامل کرسکتے ہیں۔
مرحلہ 2: کوریوگرافی اور ریہرسل
1. کوریوگرافی کے مراحل
- اپنی کہانی کو مناظر یا لمحات میں تقسیم کیجیے۔
- ہرکردار یا منظر کے لیے حرکات اور جذبات متعین کیجیے۔
- اپنے رقص کی صورتوں جیسے استھان، چاری، ہست سے عناصر شامل کیجیے اور تخلیقی رنگ بھریئے۔
� سانس، تال (Rhythm) اور خاموشی کے بارے میں سوچیے؛ یہ سب کہانی کا حصہ ہیں۔
2. ر یہرسل اورکوریوگرافی کی تدریس
- واضح مقاصد کے ساتھ باقاعدہ ریہرسل کا شیڈول بنایئے۔
- رقص کو گروپ در گروپ سکھایئے۔
- دل چسپ فارمیشن اور گروپ پیٹرن آزمایئے۔
- اسٹیج پر آمد و رفت کو رواں اور مربوط رکھیے۔
- رقص کو دیکھیے، جائزہ لیجیے اور جہاں ضرورت ہو اصلاح کیجیے۔
مرحلہ 2 کا زیادہ تر کام ایک ساتھ بھی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن یاد رکھیے کہ کسی بھی تخلیق سے پہلے منصوبہ بندی اور پیشگی پروڈکشن نہایت اہم ہیں۔ بالکل ایک تعمیراتی سائٹ کی طرح جہاں سب سے پہلے مضبوط بنیاد کھودی جاتی ہے۔ اگر آپ کی بنیاد مضبوط ہے تو پھر ڈھانچہ تعمیر کرنا آسان ہو جاتا ہے اور آپ مختلف اوقات میں خام مال پر کام کرکے بعد میں انھیں یکجا
کر سکتے ہیں۔
مرحلہ 3: پرفارمنس
- گرانڈ ریہرسل: بالکل ایک مکمل شو کی طرح جو آپ مین اسٹیج پر پیش کریں گے، یہ
ایک نہایت اہم ریہرسل ہے ۔ چند لوگوں کو مدعو کیجیے تاکہ وہ اپنی رائے دیں اور اگر کوئی کمی یا غلطی رہ گئی ہو تو اس کے نوٹس بنائیں (گرچہ اس مرحلے تک کوئی غلطی نہیں ہونی چاہیے)۔
� حتمی پیش کش: شو سے لطف اٹھایئے!
- عکاسی: شو کے بعد رائے لیجیے۔
اب جب کہ آپ نے اس خوب صورت فن کے بارے میں اتنا کچھ سیکھ لیا، اپنی جادوئی پیش کش تخلیق کی اور خوشی خوشی اسے دوسروں کو بتایا بھی تو اب وقت ہے کہ جھک کر تعظیم کیجیے، مسکرایئے اور اپنے دل کو جھومنے دیجیے!
جائزہ
|
باب 14: رقص اور کوریوگرافی کی پیش کش |
||||
|
سی جی |
سی |
آموزشی ماحصل |
استاد |
خود |
|
1 |
1.2 |
پرجوش انداز میں مشترکہ کام میں حصہ لیتا ہے، خیالات کا تبادلہ کرتا ہے اور تخلیقی عمل کے دوران ساتھیوں کی بھرپور مدد کرتا ہے۔ |
|
|
|
3 |
3.1 |
رقص کی تیاری کے تمام مراحل میں سرگرم حصہ لیتا ہےمثلاً: • منصوبہ بندی اور پروڈکشن کی پیشگی تیاری • کوریوگرافی ترتیب اور ریہرسل • حتمی پیش کش |
||
|
3 |
3.2 |
رقص کی پیدائش سے متعلق دیومالائی اور ثقافتی کہانیوں کی سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتا ہے۔ |
||
|
3 |
3.2 |
تخیل اور تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کارکردگی کے تمام عناصر — حرکت، موسیقی، لباس، جگہ اور اظہار — کو استعمال کرتا ہے تاکہ آخری پیش کش کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ |
||
استاد کے تاثرات اور طالب علم کے مشاہدات




تکمیلی جائزہ
|
تکمیلی جائزے کی مثالیں |
تکمیلی جائزہ کا معیار |
|
|
انفرادی |
|
|
|
3 اور 4کا گروپ |
|
|