Skip to content
Qr







15

بصری آرٹ و ڈیزائن کے عناصر اور اصول (ELEMENTS AND PRINCIPLES OF VISUAL ART AND DESIGN)


introPageVA

بصری آرٹ


मूलरङ्गाः स्मृताः पञ्च श्वेतः पीतो विलोहितः

नीलः कृष्णश्च राजेन्द्र शतशोऽन्यतराः॥ १६ ॥

पूर्वरङ्गसमायोगाद् भावकल्पनया तथा

स्वबुद्ध्या कारयेद्रङ्गाच्चतशोऽथ सहस्त्रशः॥ १७ ॥

अध्याय ४०, चित्रसूत्र, विष्णुधर्मोत्तरपुराणम्

بنیادی رنگ پانچ ہیں۔ سفید، پیلا، سرخ، نیلا اور کالا۔ لیکن اے بادشاہ سیکڑوں دوسرے رنگ بھی ہیں۔

کوئی بھی شخص بنیادی رنگوں کو ملا کر اپنے تخیل اور بصیرت کا استعمال کرتے ہوئے سیکڑوں بلکہ ہزاروں رنگ بنا سکتا ہے۔

— باب 04، چتر سوتر، وشنودھرموتّرا پران

اساتذہ کے لیے نوٹ

اساتذۂ کرام !

جیسا کہ ہمارے طلبا اس سال اسکول کی تعلیم کا ایک اور مرحلہ مکمل کر رہے ہیں، آئیے ان کے علمی سفر میں بصری آرٹس کی تعلیم کے ذریعے مزید رنگ بھریں۔ اس حصے کے اسباق ان کی بصری بنیادوں کے علم کو مضبوط کریں گے اور ساتھ ہی ان کی فن کارانہ مہارت اور ثقافتی آگاہی کو بھی فروغ دیں گے۔ آپ سرگرمیوں کو اپنے مقامی سیاق و سباق اور اپنے طلبا کی مخصوص ضروریات کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں۔

ہر طالب علم کے لیے بہترین سیکھنے کے تجربے کو یقینی بنانے کے لیےیہاں کچھ نکات دیے جا رہے ہیں جنھیں ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔

بصری آرٹ کے کلاس روم کی ضروریات

1. طلبا کے لیے کام کرنے کی آرام دہ مناسب جگہ۔

2. ضروری روشنی اور وینٹی لیشن۔

3. آرٹ کے سامان، آلات، بنیادی اسٹیشنری اور آڈیو-ویژوئل سہولیات کے لیے منظم ذخیرہ اور ان تک آسان رسائی۔

4. آرٹ ورک کو وقتاً فوقتاً دکھانے اور نمائش کرنے کے لیے جگہ۔

بصری آرٹ کی تعلیم کی ضروریات

1. تصورات اور عمل کے تعارف کے لیے کہانی سنانے اور روزمرہ کی مثالوں کا استعمال کیجیے۔

2. آرٹ ورک میں طبع زاد خیالات، تخیل، جذبات اور تجسس کے آزادانہ اظہار کے لیے طلبا کی حوصلہ افزائی کیجیے۔

3. طلبا کو ترغیب دیں کہ وہ دیگر ذرائع سے تصاویر نقل کرنے کے بجائے روزمرہ زندگی کے اپنے مشاہدات اور تجربات سے متاثر ہو کر طبع زادآرٹ ورک
تخلیق کیجیے۔

4. طلبا کو کلاس روم میں دریافت، تحقیق، تجربہ، تعاون اور مکالمہ کرنے کی
اجازت دیجیے۔

5. اردگرد کی زندگی اور ثقافت کا مشاہدہ کرنے کے لیے بیرونی سرگرمیاں اور فیلڈ ٹرپ شامل کیجیے۔

6. میوزیم، آثار قدیمہ کی عمارتوں اور میلوں کے دورےکا انتظام کیجیے۔

7. مقامی فن کاروں اور دست کاروں کو تعلیمی اور ورکشاپ کے لیے مدعو کیجیے تاکہ عملی تجربہ حاصل کیا جا سکے۔

8. کام کرنے کے بعد صفائی، استعمال شدہ سامان کو واپس رکھنا اور سامان کی دیکھ بھال کی عادات سکھایئے۔

9. کلاس روم میں دکھانے یا نمائش کے لیےآرٹ ورک کے انتخاب میں فیصلہ سازی اور طلبا کی شرکت کی حوصلہ افزائی کیجیے۔

درمیانی مرحلے کے لیے بصری آرٹ کا جائزہ درج ذیل صلاحیتوں کی بنیاد پر لیاجاناچاہیے:

سی1.1- مختلف بصری آرٹ کے ذریعے اپنے ذاتی اور روزمرہ کے تجربات کو اعتماد کے ساتھ بیان کرتا ہے۔

سی1.2- بصری آرٹ کی مشق کو اجتماعی طور پر تیار کرنے کے عمل میں لچک دکھاتا ہے۔

سی2.1- ایسے حالات یا کہانیوں کی بنیاد پر بصری آرٹ تخلیق کرتا ہے جو ان کے ماحول میں دیکھے جانے والے دقیانوسی تصورات (جیسے جنس کے کردار) کو چیلنج کیجیے۔

سی2.2- بصری تصورات ، علامات اور استعاروں کو ذاتی تجربات، جذبات اور تخیلات کے ساتھ جوڑتا ہے۔

سی3.1- بصری آرٹ میں مختلف مواد،آلات اور تکنیک استعمال کرتے وقت احتیاط دکھاتا اورمناسب انتخاب کرتا ہے۔

سی3.2- منصوبہ بندی کے مرحلے سے لے کر حتمی پیشکش تک بصری اظہار کے خیالات اور تکنیکوں کو نکھارتا اور پورے عمل کا جائزہ لیتا ہے۔

سی4.1- مقامی اور علاقائی فن کی مختلف اصناف سے واقفیت ظاہر کرتا ہے۔

سی4.2- اپنے علاقے کے مقامی اور ہندوستان بھر کے چند فنکاروں کی زندگی اور کام کو بیان کرتاہے۔

نوٹ: وہ سرگرمیاں جنھیں اسٹار کے نشان( )سے واضح کیا گیا ہےکسی بھی استاد کے ذریعے ہموار کی جا سکتی ہیں یہاں تک کہ محدود وسائل والے اسکولوں میں بھی۔

آموزشی ماحصل جن کا جائزہ اسباق کے دوران لیا جاسکتا ہے

سی جی

سی

آموزشی ماحصل

استاد

خود

1

1.1

آرٹ ورک پیش کرتا ہے اور اعتماد کے ساتھ خیالات، جذبات اور عمل بیان کرتا ہے۔

1

1.2

فیصلہ سازی کے عمل میں تعاون کرتا اور حصہ لیتا ہے۔

2

2.1

آرٹ ورک بناتے یا سوچتے وقت گھسے پٹے تصورات (Stereotypes) کو ختم کرتا ہے۔

3

3.1

آرٹ سے متعلق سامان کو احتیاط سے استعمال، صاف اور منظم طریقے سے رکھتا ہے۔

4

4.1

فن اور روزمرہ تجربات سے اس کے تعلق پر بات کرتا ہے۔

4

4.2

آرٹ ورک کے بارے میں بات کرتے یا لکھتے وقت فن کی اصطلاحات استعمال کرتا ہے۔

کلاس روم کی سرگرمیوں میں مجموعی طور پر شرکت۔


15

بصری آرٹ و ڈیزائن کے عناصر اور اصول
(ELEMENTS AND PRINCIPLES OF VISUAL ART AND DESIGN)

va_CIRCLE1

بصری آرٹ اور ڈیزائن کے عناصر غذائی اشیا تیار کرنے کے اجزا کی طرح ہیں۔ مثال کے طور پر حلوہ، آٹے، چینی، گھی اور پانی کے امتزاج سے تیار کیا جا سکتا ہے۔

اسی طرح ایک بصری تخلیق مختلف عناصر جیسے نقطہ، لکیر، شکل و صورت، رنگ ، قدر، بناوٹ اور جگہ کے امتزاج سے تیار کی جا سکتی ہے۔

1. نقطہ (Point) نقطہ ایک نشان ہے۔ یہ کسی بھی بصری تخلیق کا سب سے چھوٹا عنصر ہے۔

2. لکیر (Line) لکیر وہ نظر آنے والی راہ ہے جو کسی بھی دو نقطوں کو جوڑتی ہے۔ لکیریں افقی، عمودی، ترچھی،ٹیڑھی میڑھی، لہردار، زگ زیگ وغیرہ ہو سکتی ہیں۔ ان کی موٹائی بھی مختلف ہو سکتی ہے۔

3. شکل اور حجم (Shape and Form)

شکل (Shape) شکل ایک ہموار، دو جہتی (2D) علاقہ ہے جو کسی لکیر سے گھرا ہوا ہوتا ہے۔ یہ ہندسوی (Geometric) یا قدرتی/اعضا سے متعلق (Organic) ہو سکتی ہے۔

حجم(Form) ایک سہ جہتی (3D) شکل ہے۔ یہ جگہ گھیرتی ہے اور اس میں گہرائی ہوتی ہے۔ اسے کئی
دو جہتی (2D) شکل کو ترتیب دے کر یا جوڑ کر بھی بنایا جاسکتا ہے۔

تصویر میں شیر کی شکل پر غور کیجیے۔ آپ کون کون سی دیگر شکلیں دیکھ سکتے ہیں؟

4. بناوٹ بصری اور مادی ہو سکتی ہے۔ اسے چھو کر نرم، کھردری، دانے دار، ریشمی، خاردار یا کچھ اور محسوس کیا جا سکتا ہے۔ اسے لکیروں اور نقطوں کے پیٹرن سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

Screenshot 2025-12-30 at 16-31-17 4879-Kriti - Textbook of Arts - Urdu Grade 8.pdf

5. رنگ اس وقت نظر آتا ہے جب روشنی منعکس ہو کر ہماری آنکھوں تک پہنچے۔ رنگ یا تو قدرت سے حاصل کیے جاتے ہیں یا رنگ و روغن کے لیے کیمیاوی طور پر تیار کیے جاتے ہیں۔

تصویر میں موجود رنگوں پر غور کیجیے۔ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اسے بنانے میں کون سے قدرتی مواد استعمال ہوئے ہیں؟

6. اہمیت یا ٹون (Value or Tone) رنگ کی روشنی یا گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔ کسی رنگ میں سفید شامل کرنے سے وہ ہلکا (Tins) ہو جاتا ہے جبکہ کالا شامل کرنے سے گہرا (Tins) ہو جاتا ہے۔ یہ رنگ کی تدریجی تبدیلیاں پیدا کرتے ہیں۔

مصوری میں رنگوں کے اندازکو غور سے دیکھیے۔

7. جگہ وہ مقام ہے جہاں مختلف عناصر کو منظم اور ترتیب دے کر فن پارہ بنایا جاتا ہے۔ جگہ کو مثبت اور منفی مقام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

مصوری میں پیش منظر اور پس منظرکی شناخت کیجیے۔

02_Bodhisattva

سرگرمی 15.1: بصری عناصر کی شناخت کیجیے

فن اور ڈیزائن کے عناصر ہمیں اپنے خیالات اور جذبات کو بصری طور پر ظاہر کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ غور سے دیکھیں، آپ اپنے آس پاس موجود بصری عناصر کو دریافت کر سکیں گے اور پہچان سکیں گے۔

اس صفحے پر موجودآرٹ ورک کا جائزہ لیجیے اور بصری عناصر کے بارے میں اپنے مشاہدات نوٹ کیجیے۔

20220309_074826_copy

اس جھونپڑی کی دیوار پر موجودماندنا(Maandana) میں بنائی گئی لکیروں اور شکلوں کو بیان کیجیے۔ آپ اس میں کون سے دیگر عناصر بھی دیکھ سکتے ہیں؟

texture

تنجاور(Thanjavur) انداز میں تیار کیے گئے اس پلیٹ میں کس قسم کی لکیر اور بناوٹ نظر آتی ہے؟

آپ اس کے ساتھ کون سا دوسراعنصر منسلک کر سکتے ہیں؟

cloth

زردوزی کے کام والے اس پردےپر کون سے نمایاں بصری عناصرنظر آتے ہیں؟

فن کار اپنے آرٹ ورک تخلیق کرتے وقت بصری عناصرکے ساتھ مسلسل تجربہ کرتے رہتے ہیں۔

آئیے تین جدید ہندوستانی فن کاروں کے کاموں میں یہ عناصر دریافت کیجیے جو ہندوستانی آرٹ کی روایت سے متاثر ہوئے تھے۔

عنوان: ماں اور بچہ

فن کار: جیمنی رائے (1887 – 1972)

میڈیم: کینوس پر روغن

ترغیب: مشرقی ایشیائی خطاطی، ٹیرراکوٹا مندر کے فریز، دیہی آرٹ اور دست کاری

اس آرٹ ورک میں بصری عناصر:

Jamini_Roy_mother_and_child(1)1

استاد کے لیے نوٹ: ہرآرٹ ورکس کے لیےبتائے گئے میڈیم کے بارے میں تفصیل سے معلومات حاصل کیجیے اور طلبا کو اس سے متعلق تکنیک اور عمل سکھایئے۔

عنوان: روزمرہ کے کام کا جذبہ

فن کار: میرا مکھرجی

میڈیم: کانسہ

ترغیب: ڈھوکرا دھات کا کام

اس آرٹ ورک میں بصری عناصر:

ngma_del-ngma-12669-4104_01_h

بلا عنوان

فن کار: سید حیدر رضا

میڈیم: تانبے پر کھدائی کا طریقہ (Aquatint)

ترغیب: بھارتی جنگلاتی مناظر اور ہندوستانی فلسفہ سے ’بِندو‘ (نقطہ یا نشان) کا تصور

اس آرٹ ورک میں بصری عناصر:

G8_Ch1_Syed_Haider_Raza

سرگرمی 15.2: بصری عناصر کا ایک جرنل تیارکیجیے

ایک اسکیچ بُک میں اپنے ارد گرد موجود اشیا، پودوں، کپڑوں اور فنِ تعمیر کی تفصیلات کی ڈرائنگ بنایئے۔ان بصری عناصرکوپہچانیے اور اپنے مشاہدات کو نوٹ کیجیے اور ایک ہفتے تک روزانہ اپنی کاپی کے صفحات کو ان سے بھرتے رہیے۔

انھیں اپنے دوستوں کو بتایئے اور اپنے استاد کے ساتھ اپنےمشاہدات پر تبادلۂ خیال کیجیے۔

Pg10_left_column_DSC00115_copyjournal

شدانگ

شدانگ سے مراد آرٹ کے چھ عضو ہیں۔ اسےقدیم ہندوستانی متن وشنو دھرموتر پران میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس متن میں یہ رہنمائی کی گئی ہے کہ آرٹ ورک تیار کرنے میں بصری عناصر کو کیسے جمالیاتی اور خوب صورت انداز میں مربوط کیا جائے۔ بالکل اسی طرح جیسے کھانے کا ذائقہ اس وقت اچھا لگتا ہے جب اس کے اجزاصحیح تناسب میں ملائے جائیں اور مناسب درجۂ حرارت پر پکائے جائیں۔

1_-_Shadang

روپ بھید، پرمان، بھوَ، لاونیا یوجنم |

سادرشیم ورنی کبھنگم اتی چترم شدانگکم ||


1. روپ بھید

ساختوں میں فرق

2. پرامانانی

پیمائش اور ساخت

3. بھاو

اظہار اور جذبہ

4. لاونیا یوجنم

آرٹ میں جمالیاتی ترکیب اور دل کشی

5. سادرشیم

مشابہت اور مماثلت

6. ورنکا بھنگم

آلات اور رنگوں کا استعمال

Bodhisattva_Padmapani,_cave_1,_Ajanta,_India

بصری آرٹ اور ڈیزائن کے اصول

خوب صورت طور پر ترتیب دی گئی بصری تخلیقات، خیالات اور جذبات کو مؤثر انداز میں منتقل کرتی ہیں کیوں کہ وہ آرٹ اور ڈیزائن کے اصولوں کی پیروی کرتی ہیں۔ ہر اصول کے بارے میں پڑھیے اور انھیں اس صفحے پر موجود مصوری کے ساتھ جوڑ کر دیکھیے۔

1. یکجہتی اور ہم آہنگی اس وقت پیدا ہوتی ہے جب عناصر کو ایسے انداز میں اکٹھا کیا جائے جو آنکھوں کو خوش گوار لگے۔ مصوری میں استعمال کیے گئے رنگوں کے امتزاج اور تقسیم کا مشاہدہ کیجیے۔

2. توازن بصری استحکام عطا کرتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی آرٹ ورک نصف مگر بڑی شبیہ میں ہو تو اسے دوسرے نصف سے متوازن کیا جا سکتا ہے۔ یہ توازن تناسب کے اعتبار سے یا تو اسی طرح کی اور بڑی شبیہ سے یا بہت سی ناموزوں اور چھوٹی شبیہوں سے قائم کیا جا سکتا ہے۔ ایک ماں کے تِربھنگا انداز اور بچے کی پوزیشن میں بصری توازن کا مشاہدہ کیجیے۔

3. تال اور حرکت ہماری نگاہ کی ایک حصے سے دوسرے حصے کی طرف دل کش انداز میں رہنمائی کرتے ہیں۔ یہ پیٹرن اور تکرار کے ذریعے پیدا ہوتے ہیں۔ ماں کے پہلو میں پودے کی ڈنڈی اور اس کے کپڑوں پر بنی لکیروں کو غور سے دیکھیے۔

Jamini_Roy_mother_and_child(1)1

ماں اور بچہ، جیمنی رائے، کینوس پر روغن

4. زور بصری عنصر میں کسی ایک کو نمایاں کرکے پیدا کیا جاتا ہے۔ ماں کے ہاتھ کی رنگین ہتھیلی کا جو پھول تھامے ہوئے ہے مشاہدہ کیجیے۔

5. تناسب مختلف بصری عناصر کے سائز کے درمیان تعلق کو کہتے ہیں۔ یہ خوب صورتی میں اضافہ کرتا ہے،خیالات اور جذبات کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ اس مصوری میں بچے کے قد کا ماں کے قد کے مقابلے میں مشاہدہ کیجیے۔

6. مراتب کی بصری تخلیق میں درجہ بندی اہمیت کی حامل ہے۔ اس بات کا مشاہدہ کیجیے کہ اس مصوری میں سب سے زیادہ جگہ ماں کو دی گئی ہے۔ اس کے بعد توجہ بچے پر جاتی ہے اور پھر اردگرد کی تفصیلات پر۔

سرگرمی 15.3: بصری آرٹ اور ڈیزائن کے اصولوں کی شناخت کیجیے

یہاں دی گئی تصویروں کے فن اور ڈیزائن کے اصولوں کی بنیاد پر تجزیہ کیجیے۔ ذیل میں دی گئی مثال کو پڑھیے اور ہر آرٹ ورک کے لیے بصری ڈیزائن کے دو اصولوں کے بارے میں لکھیے۔ آپ کے مشاہدات آپ کے دوستوں سے مختلف
ہو سکتے ہیں اور سبھی درست بھی ہوسکتے ہیں۔

nat_del

1. گنگاکا مجسمہ، پانچویں صدی، ٹیرراکوٹا مجسمہ

مثال: تال اور حرکت — اسے پیروں کی پوزیشن اور کپڑے پر بنے ہوئے پیٹرن کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جس سے پانی کی لہر جیسی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔

INTAGLIO_DEVI

2. ’دیوی‘، جیوَتی بھٹ، کندہ کاری

مثال: پیشانی پر لگی ہوئی سرخ بندی سے زور پیدا کیا گیا ہے۔

سرگرمی 15.4: فن اور ڈیزائن کے اصولوں کا اطلاق کیجیے

بصری اصولوں سے متعلق اپنی فہم کو استعمال کیجیے اور ایک ایسا نشان یا تصورتیار کیجیے جو آپ کی نمائندگی کرے۔

قدرت، اردگرد کی اشیا، حروف سے تحریک حاصل کیجیے یا صرف نقطے، لکیریں اور شکلیں استعمال کرکے اپنا نیا ڈیزائن بنایئے۔

اپنے ڈیزائن کو سادہ رکھیے۔

کئی خاکے (Iterations) تیار کیجیے

  • ذیل میں دی گئی تجاویز پر عمل کیجیے اور دیکھیے کہ بصری اصول آپ کے ڈیزائن کو کس طرح بدلتے ہیں۔
  • توازن پیدا کرنے کے لیے ہم آہنگی یا غیر ہم آہنگی کا استعمال کیجیے۔
  • کسی ایک عنصر کو دہرایئے تاکہ پیٹرن یا حرکت پیدا ہو۔
  • چھوٹے حصوں کے تناسب کو پورے تصور (Motif)کے ساتھ نوٹ کیجیے۔
  • کسی ایک حصے کو نمایاں کیجیے۔
  • حفظ مراتب کے مطابق سائز، کثافت، رنگ اور روشنی یا تاریکی میں تبدیلی کر کے ان کی اہمیت کے اعتبار سے درجہ بندی کیجیے۔
  • سب کو ایک ساتھ جوڑ کر ہم آہنگی پیدا کیجیے۔
Screenshot 2025-12-31 at 10-06-11 4879-Kriti - Textbook of Arts - Urdu Grade 8.pdf

جائزہ

باب 15: بصری آرٹ و ڈیزائن کے عناصر اور اصول

سی جی

سی

آموزشی ماحصل

استاد

خود

1

1.1

اپنے آس پاس کے بصری عناصر کا مشاہدہ کرتا ہے اور انھیں ایک جرنل میں بصری طور پر درج کرتا ہے۔

2

2.2

آرٹ ورک میں بصری اصولوں کی شناخت کرتا اور ان کا استعمال کرتا ہے۔

3

3.1

جرنل بنانے کے لیے مختلف مواد استعمال کرتا ہے۔

مجموعی طورپر شرکت۔

استاد کے تاثرات اور طالب علم کے مشاہدات